Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 108

سورة المائدة

ذٰلِکَ اَدۡنٰۤی اَنۡ یَّاۡتُوۡا بِالشَّہَادَۃِ عَلٰی وَجۡہِہَاۤ اَوۡ یَخَافُوۡۤا اَنۡ تُرَدَّ اَیۡمَانٌۢ بَعۡدَ اَیۡمَانِہِمۡ ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ وَ اسۡمَعُوۡا ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿۱۰۸﴾٪  4

That is more likely that they will give testimony according to its [true] objective, or [at least] they would fear that [other] oaths might be taken after their oaths. And fear Allah and listen; and Allah does not guide the defiantly disobedient people.

یہ قریب ذریعہ ہے اس امر کا کہ وہ لوگ واقعہ کو ٹھیک طور پر ظاہر کریں یا اس بات سے ڈر جائیں کہ ان سے قسمیں لینے کے بعد قسمیں الٹی پڑ جائیں گی اور اللہ تعالٰی سے ڈرو اور سنو! اور اللہ تعالٰی فاسق لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
اَدۡنٰۤی
زیادہ قریب ہے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتُوۡا
وہ لائیں
بِالشَّہَادَۃِ
گواہی کو
عَلٰی وَجۡہِہَاۤ
اس(اصل)رخ پر
اَوۡ
یا
یَخَافُوۡۤا
وہ ڈریں
اَنۡ
کہ
تُرَدَّ
رد کردی جائے گی
اَیۡمَانٌۢ
ان کی قسمیں
بَعۡدَ
بعد
اَیۡمَانِہِمۡ
ان (ورثاء)کی قسموں کے
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
وَاسۡمَعُوۡا
اور سنو
وَاللّٰہُ
اور اللہ
لَایَہۡدِی
نہیں وہ ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
ان لوگو ں کو
الۡفٰسِقِیۡنَ
جو فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہی
اَدۡنٰۤی
قریب ترین ہے
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡتُوۡا
وہ دیں گے
بِالشَّہَادَۃِ
گواہی
عَلٰی وَجۡہِہَاۤ
اس کے طریقے پر
اَوۡ
یا
یَخَافُوۡۤا
وہ ڈریں گے
اَنۡ
یہ کہ
تُرَدَّ
ردکردی جائیں گی
اَیۡمَانٌۢ
قسمیں
بَعۡدَ
بعد
اَیۡمَانِہِمۡ
انکی قسموں کے
وَاتَّقُوا
اور ڈر جاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
وَاسۡمَعُوۡا
اور سنو
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
لَایَہۡدِی
نہیں وہ ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
لوگوں کو
الۡفٰسِقِیۡنَ
نافرمان
Translated by

Juna Garhi

That is more likely that they will give testimony according to its [true] objective, or [at least] they would fear that [other] oaths might be taken after their oaths. And fear Allah and listen; and Allah does not guide the defiantly disobedient people.

یہ قریب ذریعہ ہے اس امر کا کہ وہ لوگ واقعہ کو ٹھیک طور پر ظاہر کریں یا اس بات سے ڈر جائیں کہ ان سے قسمیں لینے کے بعد قسمیں الٹی پڑ جائیں گی اور اللہ تعالٰی سے ڈرو اور سنو! اور اللہ تعالٰی فاسق لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس طریقہ سے زیادہ توقع کی جاسکتی ہے کہ لوگ ٹھیک ٹھیک شہادت دیا کریں یا اس بات سے ڈر جائیں کہ کہیں ان کی قسموں کے بعد دوسری قسموں سے ان کی تردید نہ ہوجائے۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو اور اس کے احکام دھیان سے سنو اور اللہ نافرمان لوگوں کو راہ نہیں دکھاتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی طریقہ قریب ترین ہے کہ لوگ اس طریقے پر گواہی دیں یاوہ ڈریں کہ دوسروں کی قسموں کے بعد ان کی قسمیں ردکردی جائیں گی اور اﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤاورسنو اور اﷲ تعالیٰ نافرمان لوگوں کوہدایت نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thus it is more likely that they will bear witness in its proper way, or they will fear that oaths will be taken in rebuttal of their oaths. And fear Allah and listen. And Allah does not lead the sin¬ning people to the right path.

اس میں امید ہے کہ ادا کریں شہادت کو ٹھیک طرح پر اور ڈریں کہ الٹی پڑے گی قسم ہماری ان کی قسم کے بعد اور ڈرتے رہو اللہ سے اور سن رکھو اور اللہ نہیں چلاتا سیدھی راہ پر نافرمانوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ طریقہ کار قریب تر ہے کہ اس سے لوگ ٹھیک ٹھیک شہادت پیش کریں یا (کم از کم) انہیں خوف رہے کہ ہماری قسمیں ان کی قسموں کے بعد ردّ کردی جائیں گی اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور سن رکھو اللہ ایسے نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus it is more likely that they will either bear the right testimony or else they will at least fear that their oaths may be rebutted by other oaths. Have fear of Allah and pay heed. Allah does not direct the disobedient to the right way.

اس طریقہ سے زیادہ توقع کی جاسکتی ہے کہ ٹھیک ٹھیک شہادت دیں گے ، یا کم از کم اس بات ہی کا خوف کریں گے کہ ان کی قسموں کے بعد دوسری قسموں سے کہیں ان کی تردید نہ ہو جائے ۔ اللہ سے ڈرو اور سنو ، اللہ نافرمانی کرنے والوں کو اپنی راہنمائی سے محروم کر دیتا ہے ۔ ؏١٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس طریقے میں اس بات کی زیادہ امید ہے کہ لوگ ( شروع ہی میں ) ٹھیک ٹھیک گواہی دیں یا اس بات سے ڈریں کہ ( جھوٹی گواہی کی صورت میں ) ان کی قسموں کے بعد لوٹا کر دوسری قسمیں لی جائیں گی ( جو ہماری تردید کردیں گے ) اور اللہ سے ڈرو ، اور ( جو کچھ اس کی طرف سے کہا گیا ہے اسے قبول کرنے کی نیت سے ) سنو ۔ اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس (تدبیر) سے (جو اوپر بیان ہوئی) یا تو ٹھیک ٹھیک 8 گواہی دینے کی زیادہ امید ہوگی (یعنی جیسی کی تیسی اور جوں کی توں) یا یہ ہوگا کہ وہ (یعنی وصی اور گواہ) ڈریں گے ایسا نہ ہو ہماری قسم کھانے کے بعد پھر (وارثوں کو) قسم دی جائے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور اسکا حکم سنو اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت پر نہیں لگاتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ طریقہ اس بات کے بہت قریب ہے کہ لوگ ٹھیک ٹھیک شہادت دیں یا (اس بات سے) ڈریں کہ ہماری قسمیں ان کی قسموں کے بعد رد کردی جائیں گی اور اللہ سے ڈرو اور (اس کے احکام کو) غور سے سنو اور اللہ بدکار لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس طریقہ سے زیادہ امید ہے کہ لوگ ٹھیک ٹھیک گواہی دیں گے ورنہ وہ ضرور ڈریں گے کہ ان کی قسموں کے بعد دوسری قسموں سے کہیں ان کی ترید نہ ہوجائے۔ اللہ سے ڈرو اور اس کی سنو۔ بیشک اللہ نافرمانوں کو ہدایت کی توفیق نہیں دیا کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس طریق سے بہت قریب ہے کہ یہ لوگ صحیح صحیح شہادت دیں یا اس بات سے خوف کریں کہ (ہماری) قسمیں ان کی قسموں کے بعد رد کر دی جائیں گی اور خدا سے ڈرو اور اس کے حکموں کو (گوشِ ہوش سے) سنو اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That shall make it more likely that they shall produce the testimony according to the fact thereof or they shall fear that other oaths would be admitted after their oaths. And fear Allah and hearken; and Allah guideth not a transgressing people.

یہ اس کا قریب ترین (طریقہ) ہے کہ لوگ گواہی ٹھیک دیں یا اس سے ڈرے رہیں کہ ہماری ان کی قسموں کے الٹی پڑیں گی ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو اور سنتے رہو اور اللہ فاسق لوگوں کو راہ نہیں دکھاتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ طریقہ اس امر کے قرین ہے کہ وہ ٹھیک ٹھیک گواہی دیں یا اس بات سے ڈریں کہ ان کی گواہی کے بعد ان کی گواہی رد ہوجائے گی اور اللہ سے ڈرو اور سنو اور اللہ نافرمانوں کو راہ یاب نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ ( طریقہ ) قریب تر ہے کہ لوگ صحیح گواہی دیں یا اس بات سے ڈریں کہ ہماری قسم ان کی قسم کے بعد

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس طریقہ سے زیادہ امید کی جاسکتی ہے کہ لوگ ٹھیک ٹھیک گواہی دیں گے، یا یہ خوف ضرور کریں گے کہ ان کی قسموں کے بعد دوسری قسموں سے کہیں ان کی تردید نہ ہوجائے۔ اللہ سے ڈرو اور سنو، اللہ نافرمانی کرنے والوں کو راہ نہیں دکھاتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ طریقہ زیادہ قریب ہے اس بات کے کہ وہ گواہی دیں، اس کے (صحیح) طریقے پر، یا (کم از کم) اس بات سے ہی ڈریں کہ ان کی قسموں کے بعد دوسری قسموں سے کہیں ان کی تردید نہ کردی جائے، اور ہمشہ ڈرتے رہا کرو تم اللہ سے (اے لوگو ! ) اور سنا کرو، اور (یہ حقیقت پیش نظر رکھو کہ) اللہ ہدایت سے نہیں نوازتا فاسق (و بدکار) لوگوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

اس طریقہ سے زیادہ توقع کی جاسکتی ہے کہ لوگ ٹھیک شہادت دیں یا اس سے ڈر جائیں کہ کہیں ان کی قسموں کے بعد دوسری قسموں سے ان کی تردیدنہ ہوجائے اور اللہ سے ڈرواور ( احکام ) دھیان سے سنو اور اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دکھاتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ قریب تر ہے اس سے کہ گواہی جیسی چاہیے ادا کریں یا ڈریں کہ کچھ قسمیں رد کردی جائیں ان کی قسموں کے بعد ( ف۲٦۰ ) اور اللہ سے ڈرو اور حکم سنو ، اور اللہ بےحکموں کو راہ نہیں دیتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ ( طریقہ ) اس بات سے قریب تر ہے کہ لوگ صحیح طور پر گواہی ادا کریں یا اس بات سے خوفزدہ ہوں کہ ( غلط گواہی کی صورت میں ) ان کی قََسموں کے بعد ( وہی ) قَسمیں ( زیادہ قریبی ورثاء کی طرف ) لوٹائی جائیں گی ، اور اللہ سے ڈرتے رہو اور ( اس کے احکام کو غور سے ) سنا کرو ، اور اللہ نافرمان قوم کو ہدایت نہیں دیتا

Translated by

Hussain Najfi

یہ طریقہ کار زیادہ قریب ہے اس کے کہ گواہ ٹھیک طریقہ پر گواہی دیں گے یا کم از کم وہ اس بات کا خوف تو کریں گے کہ ان کی قَسموں کے بعد کہیں اور قَسموں سے ان کی تردید نہ ہو جائے ( یا انہیں یہ اندیشہ تو ہوگا کہ ان کی قَسموں کے بعد دوسرے گواہوں سے بھی قَسمیں لی جا سکتی ہیں ) اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو ۔ اور سنو ۔ اور اللہ نافرمان لوگوں کو منزل تک نہیں پہنچاتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That is most suitable: that they may give the evidence in its true nature and shape, or else they would fear that other oaths would be taken after their oaths. But fear Allah, and listen (to His counsel): for Allah guideth not a rebellious people:

Translated by

Muhammad Sarwar

This will help preserve a proper testimony because the witness will be afraid of the denial of their own testimony by a second pair of witness. Have fear of God and listen (properly). God does not guide the evil doing people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That should make it closer (to the fact) that their testimony would be in its true nature and shape, or else they would fear that (other) oaths would be admitted after their oaths. And have Taqwa of Allah and listen (with obedience to Him). And Allah guides not the rebellious people.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is more proper in order that they should give testimony truly or fear that other oaths be given after their oaths; and be careful of (your duty to) Allah, and hear; and Allah does not guide the transgressing people.

Translated by

William Pickthall

Thus it is more likely that they will bear true witness or fear that after their oaths the oaths (of others) will be taken. So be mindful of your duty (to Allah) and hearken. Allah guideth not the froward folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह क़रीबतरीन तरीक़ा है कि लोग गवाही ठीक तरीक़े पर दें या इससे डरें कि हमारी क़सम उनकी क़सम के बाद लौटा दी जाएगी, और अल्लाह से डरो और सुनो, अल्लाह नाफ़रमानों को सीधी राह नहीं चलाता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ قریب ذریعہ ہے اس امر کا کہ وہ لوگ واقعہ کو ٹھیک طور پر ظاہر کردیں یا اس بات سے ڈرجائیں کہ ان سے قسمیں لینے کے بعد قسمیں متوجہ کی جائیں گی اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سنو اور اللہ تعالیٰ فاسق لوگوں کی رہنائی نہ کرینگے۔ (1) (108)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ زیادہ قریب ہے کہ وہ گواہی کو اس طریقے پر دیں یا اس سے ڈریں کہ ان کی قسموں کے بعد قسمیں رد کردی جائیں گی اور اللہ سے ڈرو اور سنو اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔ “ (١٠٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس طریقے سے زیادہ توقع کی جاسکتی ہے کہ لوگ ٹھیک ٹھیک شہادت دیں گے یا کم از کم اس بات ہی کا خوف کریں گے کہ ان کی قسموں کے بعد دوسری قسموں سے کہیں ان کی تردید نہ ہوجائے ۔ اللہ سے ڈرو اور سنو اللہ نافرمانی کرنے والوں کو اپنی رہنمائی سے محروم کردیتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ قریب تر ہے کہ وہ گواہی کو صحیح طریقے پر ادا کریں۔ یا اس بات سے ڈر جائیں کہ ان کی قسموں کے بعد ان پر پھر قسمیں لوٹا دی جائیں گی، اور اللہ سے ڈرو اور سنو اور اللہ فاسق قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس میں امید ہے کہ ادا کریں شہادت کو ٹھیک طرح پر اور ڈریں کہ الٹی پڑے گی قسم ہماری ان کی قسم کے بعد اور ڈرتے رہو اللہ سے اور سن رکھو اور اللہ نہیں چلاتا سیدھی راہ پر نافرمانوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ حکم مذکور اس امر کیلئے قریب تر ذریعہ ہے کہ وہ اوصیا شہادت کو اس کی اصلی حالت پر ادا کیا کریں یا اس بات سے ڈریں کہ ان کی قسموں کے بعد ورثاء کی طرف قسمیں لوٹیں گی اور اللہ سے ڈرتے رہو اور پوری توجہ سے سنو اور اللہ نافرمانی لوگوں کی رہبری نہیں فرماتا۔