Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 113

سورة المائدة

قَالُوۡا نُرِیۡدُ اَنۡ نَّاۡکُلَ مِنۡہَا وَ تَطۡمَئِنَّ قُلُوۡبُنَا وَ نَعۡلَمَ اَنۡ قَدۡ صَدَقۡتَنَا وَ نَکُوۡنَ عَلَیۡہَا مِنَ الشّٰہِدِیۡنَ ﴿۱۱۳﴾ الرّبع

They said, "We wish to eat from it and let our hearts be reassured and know that you have been truthful to us and be among its witnesses."

وہ بولے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دلوں کو پورا اطمینان ہو جائے اور ہمارا یہ یقین اور بڑھ جائے کہ آپ نے ہم سے سچ بولا ہے اور ہم گواہی دینے والوں میں سے ہوجائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
نُرِیۡدُ
ہم چاہتے ہیں
اَنۡ
کہ
نَّاۡکُلَ
ہم کھائیں
مِنۡہَا
اس سے
وَتَطۡمَئِنَّ
اور مطمئن ہو جائیں
قُلُوۡبُنَا
دل ہمارے
وَنَعۡلَمَ
اور ہم جان لیں
اَنۡ
کہ
قَدۡ
تحقیق
صَدَقۡتَنَا
سچ کہا تو نے ہم سے
وَنَکُوۡنَ
اور ہم ہوجائیں
عَلَیۡہَا
اس پر
مِنَ الشّٰہِدِیۡنَ
گواہوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
نُرِیۡدُ
ہم چاہتے ہیں
اَنۡ
یہ کہ
نَّاۡکُلَ
ہم کھائیں
مِنۡہَا
اس میں سے
وَتَطۡمَئِنَّ
اور مطمئن ہوجائیں
قُلُوۡبُنَا
دل ہمارے
وَنَعۡلَمَ
اور ہم جان لیں
اَنۡ
یہ کہ
قَدۡ
واقعی
صَدَقۡتَنَا
سچ کہا آپ نے ہم سے
وَنَکُوۡنَ
اور ہم ہو جائیں
عَلَیۡہَا
اُس پر
مِنَ الشّٰہِدِیۡنَ
گواہی دینے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

They said, "We wish to eat from it and let our hearts be reassured and know that you have been truthful to us and be among its witnesses."

وہ بولے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دلوں کو پورا اطمینان ہو جائے اور ہمارا یہ یقین اور بڑھ جائے کہ آپ نے ہم سے سچ بولا ہے اور ہم گواہی دینے والوں میں سے ہوجائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہم اس خوان میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوں اور ہمیں علم ہوجائے کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں اور ہم اس پر گواہی دے سکیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

حواریوں نے کہا: ’’ہم چاہتے ہیں کہ اس میں سے ہم کھائیں اورہمارے دل مطمئن ہوجائیں اورہم جان لیں کہ آپ نے ہم سے واقعی سچ ہی کہاہے اورہم اس پرگواہی دینے والوں میں سے ہوجائیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"We want that we eat from it, and our hearts be satis¬fied, and we may know for sure that you have told us the truth, and we may become witnesses to it.|"

بولے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کھاویں اس میں سے اور مطمئن ہوجاویں ہمارے دل اور ہم جان لیں کہ تو نے ہم سے سچ کہا اور رہیں ہم اس پر گواہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اس (خوان) میں سے کھائیں اور ہمارے دل بالکل مطمئن ہوجائیں اور ہمیں معلوم ہوجائے کہ آپ ( علیہ السلام) نے جو کچھ ہم سے کہا وہ سچ ہے اور ہم اس پر گواہ بن جائیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They said: 'We desire to partake of it that our hearts be satisfied and we know that you did speak the truth to us, and that we are its witnesses.'

انہوں نے کہا ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ اس خوان سے کھانا کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوں اور ہمیں معلوم ہو جائے کہ آپ نے جو کچھ ہم سے کہا ہے وہ سچ ہے اور ہم اس پر گواہ ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : ہم چاہتے ہیں کہ اس خوان سے کھانا کھائیں ، اور اس کے ذریعے ہمارے دل پوری طرح مطمئن ہوجائیں ، اور ہمیں ( پہلے سے زیادہ یقین کے ساتھ ) یہ معلوم ہوجائے کہ آپ نے ہم سے جو کچھ کہا ہے وہ سچ ہے ، اور ہم اس پر گواہی دینے والوں میں شامل ہوجائیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگے ہم کو خدا کی قدرت میں کوئی شبہ نہیں ہے نہ اس کا امتحان منظور ہے ہم چاہتے ہیں کہ اس خوان میں سے کھائیں 9 اور ہمارے دل تسلی پائیں اور ہم کو پورا یقین ہوجائے جو تم نے ہم سے کہا تھا وہ سچ ہے 10 اور ہم اس نشانی پر گواہ رہیں 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دلوں کو پورا اطمینان ہوجائے اور ہم جان لیں کہ بیشک آپ نے ہم سے سچ کہا تھا اور ہم اس پر گواہ ہوجائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو اللہ سے ڈرو۔ حواریین کہنے لگے ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہم اس کو کھا کر دیکھیں تاکہ ہمارے دل کو یقین آجائے اور ہم جان لیں کہ آپ نے جو کچھ فرمایا ہے سچ فرمایا ہے۔ اور ہم اس کی صداقت کے گواہ بن جائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ بولے کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل تسلی پائیں اور ہم جان لیں کہ تم نے ہم سے سچ کہا ہے اور ہم اس (خوان کے نزول) پر گواہ رہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: we mean that we may eat thereof and we may set our hearts at rest and we be assured that thou hast spoken the truth unto us, and we should be of the witnesses thereof.

وہ لوگ بولے کہ ہم تو (بس) یہ چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور اپنے دلوں کو مطمئن کرلیں اور یقین کرلیں کہ آپ ہم سے سچ بولے ہیں اور اہم اس پر گواہی دینے والوں میں سے ہوجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوں اور ہم یہ جان لیں کہ تونے سچ کہا اور ہم اس کی گواہی دینے والے بنیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا کہ ہم پر چاہتے ہیں اس خوان سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہو جائیں اور ہم جان لیں کہ آپ نے ہم سے سچ کہا اور ہم اس پر گواہی دینے والوں میں سے ہو جائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ بولے ہم چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں، اور ہمارے دل مطمئن ہوجائیں، ہم جان لیں کہ تو نے ہم سے سچ کہا اور ہم اس پر گواہ رہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے کہا کہ ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ ہم کھائیں اس میں سے اور مطمئن ہوجائیں، ہمارے دل اور ہم (مزید یقین ووثوق سے) جان لیں کہ آپ نے سچ کہا ہے ہم سے، اور ہم ہوجائیں اس پر گواہی دینے والوں میں سے

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوں اور ہمیں علم ہوجائے کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں اور ہم اس پر گواہی دے سکیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے ہم چاہتے ہیں ( ف۲۷۸ ) کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل ٹھہریں ( ف۲۷۹ ) اور ہم آنکھوں دیکھ لیں کہ آپ نے ہم سے سچ فرمایا ( ف۲۸۰ ) اور ہم اس پر گواہ ہوجائیں ( ف۲۸۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہنے لگے: ہم ( تو صرف ) یہ چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہو جائیں اور ہم ( مزید یقین سے ) جان لیں کہ آپ نے ہم سے سچ کہا ہے اور ہم اس ( خوانِ نعمت کے اترنے ) پر گواہ ہو جائیں

Translated by

Hussain Najfi

کہنے لگے ہم چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہو جائیں اور ہمیں یقین ہو جائے کہ آپ نے ہم سے سچ کہا تھا ۔ اور ہم اس پر گواہی دینے والوں میں سے ہو جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "We only wish to eat thereof and satisfy our hearts, and to know that thou hast indeed told us the truth; and that we ourselves may be witnesses to the miracle."

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "We only wish to eat therefrom to comfort our hearts, to know that you have spoken the Truth to us, and to bear witness to it along with the others."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "We wish to eat thereof and to be stronger in faith, and to know that you have indeed told us the truth and that we ourselves be its witnesses. "

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: We desire that we should eat of it and that our hearts should be at rest, and that we may know that you have indeed spoken the truth to us and that we may be of the witnesses to it.

Translated by

William Pickthall

(They said:) We wish to eat thereof, that we may satisfy our hearts and know that thou hast spoken truth to us, and that thereof we may be witnesses.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा कि हम चाहते हैं कि हम उसमें से खाएं और हमारे दिल मुतमइन हों और हम यह जान लें कि आपने हम से सच कहा और हम उस पर गवाही देने वाले बन जाएं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ بولے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دلوں کو پورا اطمینان ہوجائے اور ہمارا یہ یقین اور بڑھ جائے کہ آپ نے ہم سے سچ بولا ہے اور ہم گواہی دینے والوں میں سے ہوجاویں۔ (113)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوجائیں اور ہم جان لیں کہ واقعی تو نے ہم سے سچ کہا ہے اور ہم اس پر گواہی دینے والوں سے ہوجائیں۔ “ (١١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے کہا ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ ہم اس خوان سے کھانا کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوں اور ہمیں معلوم ہوجائے کہ آپ نے جو کچھ ہم سے کہا ہے وہ سچ ہے اور ہم اس پر گواہ ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوجائیں اور ہم اس بات کو جان لیں کہ آپ نے ہم سے سچ کہا اور ہم اس پر گواہ ہوجائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کھاویں اس میں سے اور مطمئن ہوجاویں ہمارے دل اور ہم جان لیں کہ تو نے ہم سے سچ کہا اور رہیں ہم اس پر گواہ  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان حواریوں نے کہا ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم اس خوان میں سے کچھ کھائیں بھی اور ہمارے قلوب کو اطمیان بھی ہو اور ہم کو اس بات کا پورا یقین ہوجائے کہ تو نے ہم سے سچ کہا ہے اور ہم اس نزول مائدہ پر گواہی دینے والوں میں سے ہوجائیں۔