Every available translation of Surat ul Maeeda, verse 117, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.
|
مَا
نہیں
|
قُلۡتُ
میں نے کہا
|
لَہُمۡ
انہیں
|
اِلَّا
مگر
|
مَاۤ
جو
|
اَمَرۡتَنِیۡ
حکم دیا تو نے مجھے
|
بِہٖۤ
جس کا
|
اَنِ
کہ
|
اعۡبُدُوا
عبادت کرو
|
اللّٰہَ
اللہ کی
|
رَبِّیۡ
جو راب ہے میرا
|
وَرَبَّکُمۡ
اور رب ہےتمہارا
|
وَکُنۡتُ
اور تھا میں
|
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
|
شَہِیۡدًا
گواہ
|
مَّادُمۡتُ
جب تک میں رہا
|
فِیۡہِمۡ
ان میں
|
فَلَمَّا
پھر جب
|
تَوَفَّیۡتَنِیۡ
فوت کردیا تو نے مجھے
|
کُنۡتَ
تھا تو
|
اَنۡتَ
تو ہی
|
الرَّقِیۡبَ
نگران
|
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
|
وَاَنۡتَ
اور تو
|
عَلٰی
اوپر
|
کُلِّ
ہر
|
شَیۡءٍ
چیز کے
|
شَہِیۡدٌ
خوب گواہ ہے
|
|
مَا
نہیں
|
قُلۡتُ
میں نے کہا
|
لَہُمۡ
اُن کے لیے
|
اِلَّا
اس کے سوا
|
مَاۤ
جو
|
اَمَرۡتَنِیۡ
حکم دیا آپ نے مجھے
|
بِہٖۤ
ساتھ اس کے
|
اَنِ
یہ کہ
|
اعۡبُدُوا
تم عبادت کرو
|
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
|
رَبِّیۡ
میرا رب ہے
|
وَرَبَّکُمۡ
اور تمہارا رب ہے
|
وَکُنۡتُ
اور میں تھا
|
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
|
شَہِیۡدًا
گواہ
|
مَّا
جب تک
|
دُمۡتُ
میں رہا
|
فِیۡہِمۡ
اُن میں
|
فَلَمَّا
پھر جب
|
تَوَفَّیۡتَنِیۡ
تُو نے اُٹھا لیا مجھے
|
کُنۡتَ
تُو تھا
|
اَنۡتَ
تُو ہی
|
الرَّقِیۡبَ
نگران
|
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
|
وَاَنۡتَ
اور تُو
|
عَلٰی
اُوپر
|
کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے
|
شَہِیۡدٌ
گواہ ہے
|
I said not to them except what You commanded me - to worship Allah , my Lord and your Lord. And I was a witness over them as long as I was among them; but when You took me up, You were the Observer over them, and You are, over all things, Witness.
میں نے تو ان سے اور کچھ نہیں کہا مگر صرف وہی جو تو نے مجھ سے کہنے کو فرمایا تھا کہ تم اللہ کی بندگی اختیار کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے میں ان پر گواہ رہا جب تک ان میں رہا ۔ پھر جب تو نے مجھ کو اُٹھا لیا تو تو ہی ان پر مطلع رہا ۔ اور تو ہرچیز کی پوری خبر رکھتا ہے ۔
میں نے تو انہیں صرف وہی کچھ کہا تھا جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا کہ اللہ ہی کی عبادت کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی اور جب تک میں ان میں موجود رہا ان پر نگراں رہا۔ پھر جب تو نے مجھے واپس بلا لیا تو پھر تو ہی ان پر نگران تھا۔ اور تو تو ساری چیزوں پر شاہد ہے
میں نے ان سے اس کے سواکوئی بات نہیں کہی جس کاآپ نے مجھے حکم دیا کہ اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرو جومیرابھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے اورمیں ان پرگواہ تھاجب تک میں ان میں موجود تھاپھر جب تو نے مجھے اُٹھالیاتوان پر توہی نگران تھااورتوہرچیزپرگواہ ہے۔
I have not said to them anything but what You have ordered me to, that is, ` Worship Allah, my Lord and your Lord& and I was a witness over them as long as I was with them. But when You picked me up You were the One watching over them. And You are a witness over everything.
میں نے کچھ نہیں کہا ان کو مگر جو تو نے حکم کیا کہ بندگی کرو اللہ کی جو رب ہے میرا اور تمہارا اور میں ان سے خبردار تھا جب تک ان میں رہا، پھر جب تو نے مجھ کو اٹھا لیا تو تو ہی تھا خبر رکھنے والا ان کی اور تو ہر چیز سے خبردار ہے
میں نے ان سے کچھ نہیں کہا مگر وہی کچھ جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا (اور وہ یہی بات تھی) کہ بندگی کرو اللہ کی جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے اور میں ان پر نگران رہا جب تک ان میں موجودرہا پھر جب تو نے مجھے اٹھا لیا تو (اس کے بعد) تو ہی نگران تھا ان پر اور یقیناً تو ہرچیز پر گواہ ہے
I said to them nothing except what You commanded me, that is: 'Serve Allah, my Lord and your Lord.' I watched over them as long as I remained among them; and when You did recall me, then You Yourself became the Watcher over them. Indeed, You are Witness over everything.
میں نے ان سے اس کے سوا کچھ نہیں کہا جس کا آپ نے حکم دیا تھا ، یہ کہ اللہ کی بندگی کرو جو میرا ربّ بھی ہے اور تمہارا ربّ بھی ۔ میں اسی وقت تک ان کا نگراں تھا جب تک کہ میں ان کے درمیان تھا ۔ جب آپ نے مجھے واپس بلا لیا تو آپ ان پر نگراں تھے اور آپ تو ساری ہی چیزوں پر نگراں ہیں ۔
میں نے ان لوگوں سے اس کے سوا کوئی بات نہیں کہی جس کا آپ نے مجھے حکم دیا تھا ، اور وہ یہ کہ : اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ۔ اور جب تک میں ان کے درمیان موجود رہا ، میں ان کے حالات سے واقف رہا ۔ پھر جب آپ نے مجھے اٹھا لیا تو آپ خود ان کے نگراں تھے ، اور آپ ہر چیز کے گواہ ہیں ۔
میں نے تو ان سے وہی کہا تھا جو تو نے مجھ کو حکم دیا تھا اور کچھ نہیں لینے اللہ تعالیٰ کو پوجو جو میرا مالک ہے اور تمہارا بھی مالک ہے 11 اور جب تک میں انمیں رہا اور ان کا حال دیکھتا رہا پھر جب تو نے مجھ کو اپنے پاس اٹھا لیا 12 آسمان پر بلا لیا) تو تو ہی ان کا نگہبان رہا اور سب چیزیں تیرے سامنے ہیں (تجھے سب چیزوں کی خبر ہے) 13
میں نے ان سے اس کے علاوہ کچھ نہیں کہا جس کے کہنے کا آپ نے مجھے حکم دیا تھا کہ اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ہے اور جب تک میں ان میں تھا ان سے باخبر رہا پس جب آپ نے مجھے اٹھا لیا تو آپ ان سے باخبر رہے اور آپ ہر چیز پر گواہ ہیں
میں نے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جو آپ نے مجھے کہنے کا حکم دیا تھا۔ میں نے یہی کہا اے لوگو ! اللہ بندگی کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے۔ جب تک میں ان کے درمیان رہا میں ان سے باخبر رہا جب آپ نے مجھے اٹھا لیا تو پھر آپ ہی ان کے نگراں رہے۔
میں نے ان سے کچھ نہیں کہا بجز اس کے جس کا تو نے مجھے حکم دیا ہے وہ یہ کہ تم خدا کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا پروردگار ہے اور جب تک میں ان میں رہا ان (کے حالات) کی خبر رکھتا رہا جب تو نے مجھے دنیا سے اٹھا لیا تو تو ان کا نگران تھا اور تو ہر چیز سے خبردار ہے
I spake not unto them aught save that for which Thou badest me: worship Allah, mine Lord and your Lord. I was a witness over them so long as abode amongst them: then when Thou tookest up Thou hast been the Watcher. And over everything Thou art a Witness.
میں نے تو ان سے کچھ بھی نہیں کہا تھا بجز اس کے کہ جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا یعنی یہ کہ میرے اور اپنے پروردگار اللہ کی پرستش کرو ۔ میں ان پر گواہ رہا جب تک میں ان کے درمیان رہا پھر جب تو نے مجھے (دنیا سے) اٹھا لیا (جب سے) تو ہی ان پر نگران ہے اور تو تو ہر چیز پر گواہ ہے ۔
میں نے تو ان سے وہی بات کہی ، جس کو تونے مجھے حکم دیا کہ اللہ کی بندگی کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا رب بھی اور میں ان پر گواہ رہا جب تک ان میں موجود رہا ۔ پھر جب تو نے مجھے اٹھا لیا تو تُو ہی ان پر نگران رہا اور تُو تو ہر چیز پر گواہ ہے ہی ۔
میں نے ان سے ان کے علاوہ کچھ نہیں کہا تھا جس کا آپ نے مجھے حکم دیاتھا کہ میرے اور تمہارے رب اﷲتعالیٰ کی عبادت کرو اور جب تک میں ان کے درمیان رہا ان سے باخبر رہا ۔ پھر جب آپ نے مجھے اٹھالیا تو آپ ہی ان پر نگراں تھے اور آپ تو ہر چیز پر گواہ ہیں ۔
میں نے ان سے اس کے سوا کچھ نہیں کہا جس کا آپ نے حکم دیا تھا، یہ کہ اللہ کی عبادت کرو جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی۔ میں اسی وقت تک ان سے خبردار تھا جب تک ان میں رہا جب آپ نے مجھے واپس بلالیا تو پھر ان کی خبر رکھنے والے آپ ہی تھے اور آپ ہر چیز سے خبردار ہیں۔
میں نے تو ان سے بس وہی کچھ کہا جس کا آپ نے مجھے حکم فرما رکھا تھا، کہ تم سب اللہ ہی کی بندگی کرو (اے لوگو ! ) جو کہ رب ہے میرا بھی، اور تمہارا بھی، اور میں ان کی پوری طرح نگرانی کرتا رہا جب تک کہ میں ان کے درمیان موجود رہا، پھر جب تو نے مجھے (اے میرے مالک) اٹھا لیا تو تو ہی ان کا نگران (و نگہبان) تھا، اور تو ہر چیز سے پوری طرح آگاہ ہے
میں نے انہیں صرف وہی کہاتھاجس کا تونے مجھے حکم دیا ، کہ اللہ کی عبادت کروجومیرا ورتمہارا رب ہے اور جب تک میں ان میں موجودرہا ان پر نگران رہا ، پھرجب تونے مجھے واپس بلالیاتوپھرتوہی ان پر نگران تھا اور توتوساری چیزوں پر شاہدہے
میں نے تو ان سے نہ کہا مگر وہی جو تو نے مجھے حکم دیا تھا کہ اللہ کو پوجو جو میرا بھی رب اور تمھارا بھی رب اور میں ان پر مطلع تھا جب تک ان میں رہا ، پھر جب تو نے مجھے اٹھالیا ( ف۲۹۲ ) تو تو ہی ان پر نگاہ رکھتا تھا ، اور ہر چیز تیرے سامنے حاضر ہے ( ف۲۹۳ )
میں نے انہیں سوائے اس ( بات ) کے کچھ نہیں کہا تھا جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا کہ تم ( صرف ) اﷲ کی عبادت کیا کرو جو میرا ( بھی ) رب ہے اور تمہارا ( بھی ) رب ہے ، اور میں ان ( کے عقائد و اعمال ) پر ( اس وقت تک ) خبردار رہا جب تک میں ان لوگوں میں موجود رہا ، پھر جب تو نے مجھے اٹھا لیا تو تو ہی ان ( کے حالات ) پر نگہبان تھا ، اور تو ہر چیز پر گواہ ہے
میں نے ان سے کچھ نہیں کہا تھا سوائے اس بات کے جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا کہ عبادت کرو اللہ کی جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ہے اور میں اس وقت تک ان پر گواہ تھا جب تک ان میں تھا پھر جب تو نے مجھے ( دنیا سے ) اٹھا لیا تو پھر تو ہی ان کا نگران تھا اور تو ہی ہر چیز پر گواہ ہے ۔
"Never said I to them aught except what Thou didst command me to say, to wit, 'worship Allah, my Lord and your Lord'; and I was a witness over them whilst I dwelt amongst them; when Thou didst take me up Thou wast the Watcher over them, and Thou art a witness to all things.
"I did not tell them anything except what You commanded me to tell them. I told them that they must worship God who is everyone's Lord. I watched them as long as I was among them until You raised me to Yourself and You Yourself had also watched over them; You are Omnipresent.
"Never did I say to them ought except what You (Allah) did command me to say: `Worship Allah, my Lord and your Lord.' And I was a witness over them while I dwelled amongst them, but when You took me [up], You were the Watcher over them, and You are a Witness to all things."
I did not say to them aught save what Thou didst enjoin me with: That serve Allah, my Lord and your Lord, and I was a witness of them so long as I was among them, but when Thou didst cause me to die, Thou wert the watcher over them, and Thou art witness of all things.
I spake unto them only that which Thou commandedst me, (saying): Worship Allah, my Lord and your Lord. I was a witness of them while I dwelt among them, and when Thou tookest me Thou wast the Watcher over them. Thou art Witness over all things.
मैंने तो उन से वही बात कही जिसका आपने मुझे हुक्म दिया था, यह कि अल्लाह की इबादत करो जो मेरा भी रब है और तुम्हारा भी रब है, और मैं उन पर गवाह था जब उनके दरमियान था, फिर जब आपने मुझको उठा लिया तो आप ही उन पर निगराँ थे, और आप तो हर चीज़ पर गवाह हैं।
میں نے تو ان سے اور کچھ نہیں کہا مگر صرف وہی جو آپ نے مجھ سے کہنے کو فرمایا تھا کہ تم اللہ کی بندگی اختیار کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے، اور میں ان پر مطلع رہا جب تک ان میں رہا پھر جب آپ نے مجھ کو اٹھالیا تو اپ ان پر مطلع رہے اور آپ ہر چیز کی پوری خبر رکھتے ہیں۔ (117)
” میں نے انہیں اس کے سواکچھ نہیں کہا جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا کہ اللہ کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا رب ہے اور میں ان پر گواہ تھا جب تک ان میں رہا، پھر جب تو نے مجھے اٹھالیا تو تو ہی ان پر نگران تھا اور تو ہر چیز پر گواہ ہے۔ (١١٧)
میں نے ان سے اس کے سوا کچھ نہیں کہا جس کا آپ نے حکم دیا تھا ‘ یہ کہ اللہ کی بندگی کرو جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی میں اسی وقت تک ان کا نگران تھا جب تک کہ میں ان کے درمیان تھا ۔ جب آپ نے مجھے واپس بلا لیا تو آپ ان پر نگران تھے اور آپ تو ساری ہی چیزوں پر نگران ہیں ۔
میں نے ان سے سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہا جو آپ نے مجھے حکم فرمایا کہ عبادت کرو اللہ کی جو میرا رب ہے اور تمہارا رب ہے۔ اور میں ان کے بارے میں باخبر تھا جب تک میں ان میں موجود تھا۔ پھر جب آپ نے مجھے اٹھا لیا تو آپ ہی ان کے نگران تھے اور آپ ہر چیز پر مطلع ہیں۔
میں نے کچھ نہیں کہا ان کو مگر جو تو نے حکم کیا کہ بندگی کرو اللہ کی جو رب ہے میرا اور تمہارا اور میں ان سے خبردار تھا جب تک ان میں رہا پھر جب تو نے مجھ کو اٹھا لیا تو توُ ہی تھا خبر رکھنے والا ان کی اور توُ ہر چیز سے خبردار ہے
میں نیتو ان سے سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہا جس کے کہنے کا تو نے مجھے حکم کیا تھا وہ یہ کہ تم اللہ ہی کی عبادت کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے اور میں جب تک ان میں رہا ان کے احوال سے باخبر رہا پھر جب تو نے مجھے اٹھا لیا تو تو ہی ان کے حالات کا نگران تھا اور تو ہر چیز سے پوری طرح باخبر ہے۔