Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 119

سورة المائدة

قَالَ اللّٰہُ ہٰذَا یَوۡمُ یَنۡفَعُ الصّٰدِقِیۡنَ صِدۡقُہُمۡ ؕ لَہُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ رَضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ ؕ ذٰلِکَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۱۱۹﴾

Allah will say, "This is the Day when the truthful will benefit from their truthfulness." For them are gardens [in Paradise] beneath which rivers flow, wherein they will abide forever, Allah being pleased with them, and they with Him. That is the great attainment.

اللہ ارشاد فرمائے گا کہ یہ وہ دن ہے کہ جو لوگ سچے تھے ان کا سچا ہونا ان کے کام آئے گا ان کو باغ ملیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ کو رہیں گے اللہ تعالٰی ان سے راضی اور خوش اور یہ اللہ سے راضی اور خوش ہیں ، یہ بڑی ( بھاری ) کامیابی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
فرمائے گا
اللّٰہُ
اللہ
ہٰذَا
یہ
یَوۡمُ
دن ہے
یَنۡفَعُ
نفع دے گا
الصّٰدِقِیۡنَ
سچوں کو
صِدۡقُہُمۡ
سچ ان کا
لَہُمۡ
ان کے لیے
جَنّٰتٌ
باغات ہیں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَاۤ
ان میں
اَبَدًا
ابد تک/ ہمیشہ
رَضِیَ
راضی ہوگیا
اللّٰہُ
اللہ
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَرَضُوۡا
اور وہ راضی ہوگئے
عَنۡہُ
اس سے
ذٰلِکَ
یہی ہے
الۡفَوۡزُ
کامیابی
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
فرمائے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
ہٰذَا
یہ
یَوۡمُ
دن ہے
یَنۡفَعُ
فائدہ دے گی
الصّٰدِقِیۡنَ
سچوں کو
صِدۡقُہُمۡ
سچائی اُن کی
لَہُمۡ
اُن کے لیے
جَنّٰتٌ
باغات ہیں
تَجۡرِیۡ
بہہ رہی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہوں گے
فِیۡہَاۤ
اُس میں
اَبَدًا
ابد الآباد تک
رَضِیَ
راضی ہوا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَنۡہُمۡ
اُن سے
وَرَضُوۡا
اور وہ راضی ہوئے
عَنۡہُ
اُس سے
ذٰلِکَ
یہی
الۡفَوۡزُ
کامیابی ہے
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Translated by

Juna Garhi

Allah will say, "This is the Day when the truthful will benefit from their truthfulness." For them are gardens [in Paradise] beneath which rivers flow, wherein they will abide forever, Allah being pleased with them, and they with Him. That is the great attainment.

اللہ ارشاد فرمائے گا کہ یہ وہ دن ہے کہ جو لوگ سچے تھے ان کا سچا ہونا ان کے کام آئے گا ان کو باغ ملیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ کو رہیں گے اللہ تعالٰی ان سے راضی اور خوش اور یہ اللہ سے راضی اور خوش ہیں ، یہ بڑی ( بھاری ) کامیابی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ (اس دعا کے جواب میں) فرمائے گا : یہ وہ دن ہے جس میں سچے لوگوں کو ان کا سچ ہی نفع دے گا۔ ان کے لیے ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ فرمائے گاکہ یہ وہ دن ہے جس میں سچوں کو ان کی سچائی نفع دے گی،ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں ، اس میں ابدالآباد تک ہمیشہ رہنے والے ہوں گے، اﷲ تعالیٰ ان سے راضی ہوااوروہ اﷲ تعالیٰ سے راضی ہوئے، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah said, |"This is a day the truth of the truthful shall bring benefit to them. For them are gardens beneath which rivers flow where they shall be living for ever. Allah is pleased with them and they are pleased with |"Him. That is the great achievement.

فرمایا اللہ نے یہ دن ہے کہ کام آوے گا سچوں کے ان کا سچ ان کے لئے ہیں باغ جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں رہا کریں گے انہی میں ہمیشہ اللہ راضی ہوا ان سے اور وہ راضی ہوئے اس سے یہی ہے بڑی کامیابی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ فرمائے گا یہ آج کا دن وہ ہے جس دن سچوں کو ان کی سچائی فائدہ پہنچائے گی ان کے لیے باغات ہیں جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے۔ یہی ہے بڑی کامیابی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereupon Allah will say: 'This day truthfulness shall profit the truthful. For them are Gardens beneath which rivers flow. There they will abide for ever. Allah is well- pleased with them, and they well-pleased with Allah. That indeed is the mighty triumph.'

تب اللہ فرمائے گا “ یہ وہ دن ہے جس میں سچّوں کو ان کی سچّائی نفع دیتی ہے ، ان کے لیے ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، یہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے ، یہی بڑی کامیابی ہے ” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ کہے گا کہ : یہ وہ دن ہے جس میں سچے لوگوں کو ان کا سچ فائدہ پہنچائے گا ۔ ان کے لیے وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، جن میں یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے خوش ہے اور یہ اس سے خوش ہیں ۔ یہی بڑی زبردست کامیابی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ فرمائے گا یہی دن تو وہ دن ہے جب سچوں کو ان کی سچائی کام آئے گی 1 ان کے لیے باغ ہیں جن کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے خوش وہ اللہ تعالیٰ سے خوش یہ (یعنی جنت کا ملنا اللہ تعالیٰ کا راضی ہونا) بڑا مراد پانا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ فرمائیں گے یہ وہ دن ہے جس دن سچوں کو ان کا سچ فائدہ پہنچائے گا ان کو باغ ملیں گے جن کے تابع نہریں جاری ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوئے اور وہ اللہ سے راضی (خوش) ہوئے یہ بہت بڑی کامیابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تب اللہ فرمائے گا۔ یہ وہ دن ہے جب کہ سچے لوگوں کو ان کی سچائی نفع دے گی۔ ان کے لئے وہ باغات ہیں جن میں نہریں بہتی ہوں گی۔ جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی رہے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا فرمائے گا کہ آج وہ دن ہے کہ راست بازوں کو ان کی سچائی ہی فائدہ دے گی ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالآباد ان میں بستے رہیں گے خدا ان سے خوش ہے اور وہ خدا سے خوش ہیں یہ بڑی کامیابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah will say: this is a Day whereon their truthfulness will benefit the truthful. Theirs are Gardens whereunder rivers flow; they shall be abiders therein for ever, well-pleased is Allah with them and well-pleased are they with Him: that is an achievement supreme.

اللہ فرمائے گا آج وہ دن ہے جب سچوں کے کام ان کا سچ آئے گا ۔ ان کیلئے باغ ہوں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ان میں وہ ہمیشہ ہمیش کو رہیں گے اللہ ان سے خوش رہا اور وہ اللہ سے خوش رہے یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ فرمائے گا: آج سچوں کو ان کی سچائی کے نفع پہنچانے کا دن ہے ۔ ان کیلئے باغ ہوں گی ، جن میں نہریں جاری ہوں گی ، جن میں وہ ہمیسہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے ۔ یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲتعالیٰ فرمائیںگے آج وہ دن ہے جب سچوں کا سچ انہیں نفع دے گا ۔ ان کیلئے جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیںگے اﷲتعالیٰ ان سے راضی ہوگئے اور وہ اﷲتعالیٰ سے راضی ہوگئے یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ تعالیٰ فرمائے گا آج وہ دن ہے جب سچوں کے کام ان کا سچ آئے گا، ان کے لیے باغات ہونگے، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہونگی۔ یہاں وہ ہمیشہ رہیں گے، اللہ ان سے خوش ہوا اور وہ اللہ سے، یہی بڑی کامیابی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تب اللہ فرمائے گا کہ یہ وہ دن ہے جس میں سچوں کو کام دے گا ان کا سچ، (جس کا کامل مظہر یہ ہوگا کہ) ان کے لئے ایسی عظیم الشان جنتیں ہوں گی، جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی عظیم الشان نہریں، جن میں ان کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے رہنا نصیب ہوگا، اللہ ان سے راضی ہوگا، اور وہ اللہ سے راضی ہوں گے یہی ہے بڑی کامیابی،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ ( جواب میں ) فرمائے گا:’’یہ وہ دن ہے جس میں سچے لوگوں کو ان کا سچ ہی نفع دے گاان کے لئے ایسے باغات ہیں جن میں نہریں جاری ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہو اور وہ اس سے راضی ہوئے یہ بہت بڑی کامیابی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ نے فرمایا کہ یہ ( ف۲۹۵ ) ہے وہ دن جس میں سچوں کو ( ف۲۹٦ ) ان کا سچ کام آئے گا ، ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ، یہ ہے بڑی کامیابی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ فرمائے گا: یہ ایسا دن ہے ( جس میں ) سچے لوگوں کو ان کا سچ فائدہ دے گا ، ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔ اﷲ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اس سے راضی ہوگئے ، یہی ( رضائے الٰہی ) سب سے بڑی کامیابی ہے

Translated by

Hussain Najfi

ارشادِ قدرت ہوگا یہ وہ دن ہے کہ جس میں سچوں کی سچائی ان کو فائدہ پہنچائے گی ۔ ان کے لئے ایسے بہشت ہوں گے جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ( دونوں ایک دوسرے سے خوش ) یہی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah will say: "This is a day on which the truthful will profit from their truth: theirs are gardens, with rivers flowing beneath,- their eternal Home: Allah well-pleased with them, and they with Allah: That is the great salvation, (the fulfilment of all desires).

Translated by

Muhammad Sarwar

God will say, "This is the Day when the truthful ones will benefit from their truthfulness. For them there are gardens wherein streams flow and they will live therein forever. God is pleased with them and they will be pleased with God in their supreme triumph.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah will say: "This is a Day on which the truthful will profit from their truth: Theirs are Gardens under which rivers flow (in Paradise) -- they shall abide therein forever. Allah is pleased with them and they with Him. That is the great success.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah will say: This is the day when their truth shall benefit the truthful ones; they shall have gardens beneath which rivers flow to abide in them for ever: Allah is well pleased with them and they are well pleased with Allah; this is the mighty achievement.

Translated by

William Pickthall

Allah saith: This is a day in which their truthfulness profiteth the truthful, for theirs are Gardens underneath which rivers flow, wherein they are secure for ever, Allah taking pleasure in them and they in Him. That is the great triumph.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह कहेगाः आज वह दिन है कि सच्चों को उनका सच काम आएगा, उनके लिए बाग़ात हैं जिनके नीचे नहरें बह रही हैं, उनमें वे हमेशा रहेंगे, अल्लाह उन से राज़ी हुआ और वे अल्लाह से राज़ी हुए, यही बड़ी कामयाबी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماویں گے کہ یہ وہ دن ہے کہ جو لوگ سچے تھے ان کا سچا ہونا ان کے کام آوے گا ان کو باغ ملیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ کو رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے راضی اور خوش اور یہ اللہ تعالیٰ سے راضی اور خوش ہیں اور یہ بڑی بھاری کامیابی ہے۔ (119)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ فرمائے گا یہ وہ دن ہے کہ سچوں کو ان کا سچ نفع دے گا۔ ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ اللہ ان سے ہمیشہ راضی ہوگیا اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ “ (١١٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تب اللہ فرمائے گا ’ یہ وہ دن ہے جس میں سچوں کو ان کی سچائی نفع دیتی ہے ‘ ان کے لئے ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ‘ یہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ‘ اللہ ان سے راضی ہو اور وہ اللہ سے ‘ یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کا ارشادہو گا یہ وہ دن ہے جس میں سچوں کو ان کی سچائی نفع دیگی ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہو نگی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمایا اللہ نے یہ دن ہے کہ کام آوے گا سچوں کے ان کا سچ ان کے لئے ہیں باغ جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں رہا کریں گے انہی میں ہمیشہ اللہ راضی ہوا ان سے اور وہ راضی ہوئے اس سے یہی ہے بڑی کامیابی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا آج وہ دن ہے کہ جو لوگ سچے تھے ان کو ان کا سچ کام آئے گا ان کے لئے ایسے باغ میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان باغوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے خوش ہوا اور وہ اللہ تعالیٰ سے راضی اور خوش ہیں یہ دخول جان اور حصول رضوان بڑی بھاری کامیابی ہے