Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 16

سورة المائدة

یَّہۡدِیۡ بِہِ اللّٰہُ مَنِ اتَّبَعَ رِضۡوَانَہٗ سُبُلَ السَّلٰمِ وَ یُخۡرِجُہُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ بِاِذۡنِہٖ وَ یَہۡدِیۡہِمۡ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۱۶﴾

By which Allah guides those who pursue His pleasure to the ways of peace and brings them out from darknesses into the light, by His permission, and guides them to a straight path.

جس کے ذریعے سے اللہ تعالٰی انہیں جو رضائے رب کے درپے ہوں سلامتی کی را ہیں بتلاتا ہے اور اپنی توفیق سے اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لاتا ہے اور راہ راست کی طرف ان کی راہبری کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَّہۡدِیۡ
ہدایت دیتا ہے
بِہِ
ساتھ اس کے
اللّٰہُ
اللہ
مَنِ
اس کو جو
اتَّبَعَ
پیروی کرے
رِضۡوَانَہٗ
اس کی رضا مندی کی
سُبُلَ
راستوں کی (طرف)
السَّلٰمِ
سلامتی کے
وَ یُخۡرِجُہُمۡ
اور وہ نکالتا ہے انہیں
مِّنَ الظُّلُمٰتِ
اندھیروں سے
اِلَی النُّوۡرِ
طرف روشنی کے
بِاِذۡنِہٖ
اپنے اذن سے
وَ یَہۡدِیۡہِمۡ
اور ہدایت دیتا ہے انہیں
اِلٰی صِرَاطٍ
طرف راستے
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَّہۡدِیۡ
ہدایت دیتا ہے
بِہِ
اس کے ذریعے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَنِ
اس کو جو
اتَّبَعَ
پیچھے چلا
رِضۡوَانَہٗ
اس کی رضا کے
سُبُلَ
راستوں کی
السَّلٰمِ
سلامتی کے
وَ یُخۡرِجُہُمۡ
اور وہ نکال کر لاتا ہے ان کو
مِّنَ الظُّلُمٰتِ
اندھیروں سے
اِلَی
طرف
النُّوۡرِ
روشنی کے
بِاِذۡنِہٖ
اپنے حکم کے ساتھ
وَ یَہۡدِیۡہِمۡ
اور وہ ہدایت دیتا ہے انہیں
اِلٰی
طرف
صِرَاطٍ
راستے کی
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے
Translated by

Juna Garhi

By which Allah guides those who pursue His pleasure to the ways of peace and brings them out from darknesses into the light, by His permission, and guides them to a straight path.

جس کے ذریعے سے اللہ تعالٰی انہیں جو رضائے رب کے درپے ہوں سلامتی کی را ہیں بتلاتا ہے اور اپنی توفیق سے اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لاتا ہے اور راہ راست کی طرف ان کی راہبری کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو سلامتی کی راہیں دکھاتا ہے جو اس کی رضا کے پیچھے چلتے ہیں۔ اور انہیں اپنے اذن سے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا ہے اور سیدھی راہ کی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس کے ذریعے اﷲ تعالیٰ اس کوسلامتی کے راستے کی ہدایت دیتاہے جواس کی رضاکے پیچھے چلااوروہ اپنے حکم سے اُنہیں اندھیروں سے نکال کرروشنی میں لاتاہے اورانہیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There has come to you from Allah a Light and clear Book; with it Allah guides those who follow His pleas¬ure in the pathways of peace, and brings them out, by His will, from the depths of darkness into the light, and guides them to a straight path.

جس سے اللہ ہدایت کرتا ہے اس کو جو تابع ہو اس کی رضا کا سلامتی کی راہیں اور نکالتا ہے ان کو اندھیروں سے روشنی میں اپنے حکم سے اور ان کو چلاتا ہے سیدھی راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ رہنمائی فرماتا ہے ان کی جو اس کی رضا کے طالب ہیں سلامتی کے راستوں کی طرف ) اور نکالتا ہے انہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف اپنے حکم سے اور ان کی رہنمائی فرماتا ہے سیدھے راستے کی طرف

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

through which Allah shows to all who seek to please Him the paths leading to safety. He brings them out, by His leave, from darkness to light and directs them on to the straight way.

جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جو اس کی رضا کے طالب ہیں سلامتی کے طریقے بتاتا ہے 38 اور اپنے اذن سے ان کو اندھیروں سے نکال کر اجالے کی طرف لاتا ہے اور راہِ راست کی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس کے ذریعے اللہ ان لوگوں کو سلامتی کی راہیں دکھاتا ہے جو اس کی خوشنودی کے طالب ہیں اور انہیں اپنے حکم سے اندھیریوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے ، اور انہیں سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرماتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ اس سے یعنی اس نور یا کتاب سے ان لوگوں کو جو اس کی مرضی پر چلتے ہیں اپنے حکم سے دوزخ سے بچاؤ کی راہیں دکھلاتا ہے اور اندھیرے کفر سے ان کو نکال کر اجالے اسلام میں لاتا ہے اور ان کو شریعت کا سیدھا راستہ بتلاتا ہے جس میں نہ افراط ہے نہ تفر یط 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس کے ذریعے اللہ ایسے لوگوں کو جو اس کی رضامندی کے طالب ہوں ، سلامتی کی راہیں دکھاتے ہیں اور ان کو اپنے حکم سے تاریکیوں سے روشنی کی طرف لے آتے ہیں اور ان کو سیدھے راستے پر چلاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کے ذریعہ سے اللہ ان لوگوں کو ہدایت دیتا ہے جو رضائے الٰہی کی پابندی کرتے ہیں۔ انہیں سلامتی کی راہ دکھاتا ہے اور اپنے حکم سے انہیں اندھیروں سے نور کی طرف نکالتا ہے اور ان کی صراط مستقیم کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس سے خدا اپنی رضا پر چلنے والوں کو نجات کے رستے دکھاتا ہے اور اپنے حکم سے اندھیرے میں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا اور ان کو سیدھے رستہ پر چلاتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Therewith Allah guideth those who follow His goodwill unto the ways of safety, and bringeth them forth out of darkness into the light by His leave, and guideth them onto the right path.

اس کے ذریعہ سے اللہ انہیں سلامتی کی راہیں دکھاتا ہے جو اس کی رضا کی پیروی کرتے رہتے ہیں ۔ اور انہیں اپنی توفیق سے نور کی طرف تاریکیوں سے نکال کر لاتا ہے اور انہیں سیدھی راہ دکھائے رہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس کے ذریعے سے اللہ ان لوگوں کو جو اس کی خوشنودی کے طالب ہیں ، سلامتی کی راہیں دکھا رہا ہے اور اپنی توفیق بخشی سے ان کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لارہا ہے اور ایک صراطِ مستقیم کی طرف ان کی رہنمائی کر رہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے اہل کتاب بلاشبہ تمہارے پاس ہمارے رسول آئے جو تمہارے سامنے بیان فرماتے ہیں بہت ساری ان باتوں کو جو تم کتاب سے چھپاتے رہے ہو اور بہت سی باتوں سے درگزر فرماتے ہیں بلاشبہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے پاس نور اور واضح کتاب آچکی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس سے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو سلامتی کے طریقے بتاتا ہے جو اس کی رضا چاہتے ہیں اور اپنے حکم سے ان کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لاتا ہے اور سیدھے راستے کی طرف ان کو لے جاتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس کے ذریعے اللہ سلامتی کی راہیں بتلاتا ہے ہر اس شخص کو جو پیروی کرتا ہو، اس کی رضا (خوشنودی کی باتوں) کی، اور ایسوں کو وہ نکال باہر لاتا ہے، اندھیروں سے روشنی کی طرف، اپنے اذن (و حکم) سے، اور وہ ان کی راہنمائی فرماتا ہے سیدھی راہ کی طرف،

Translated by

Noor ul Amin

جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو سلامتی کی راہیں دکھلاتا ہے جو اس کی رضاکی پیروی کرتے ہیں اور انہیں اپنے اذن سے اندھیروں سے نکال کرروشنی کی طرف لے جاتا ہے اور صراط مستقیم کی طرف ان کی راہنمائی کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ اس سے ہدایت دیتا ہے اسے جو اللہ کی مرضی پر چلا سلامتی کے ساتھ اور انہیں اندھیریوں سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے اپنے حکم سے اور انہیں سیدھی راہ دکھاتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ اس کے ذریعے ان لوگوں کو جو اس کی رضا کے پیرو ہیں ، سلامتی کی راہوں کی ہدایت فرماتا ہے اور انہیں اپنے حکم سے ( کفر و جہالت کی ) تاریکیوں سے نکال کر ( ایمان و ہدایت کی ) روشنی کی طرف لے جاتا ہے اور انہیں سیدھی راہ کی سمت ہدایت فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جس کے ذریعہ سے خدا ان لوگوں کو سلامتی کے راستوں پر چلاتا ہے جو اس کی رضا کی اتباع و پیروی کرتے ہیں اور ان کو تاریکیوں ( گمراہی ) سے اپنے اذن و توفیق سے نور ( ہدایت ) کی طرف لاتا ہے اور انہیں سیدھے راستہ پر لگاتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Wherewith Allah guideth all who seek His good pleasure to ways of peace and safety, and leadeth them out of darkness, by His will, unto the light,- guideth them to a path that is straight.

Translated by

Muhammad Sarwar

to show the way of peace to those who seek His pleasure, to bring them out of darkness into light through His will and to guide them to the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Wherewith Allah guides all those who seek His Pleasure to ways of peace, and He brings them out of darkness by His permission unto light and guides them to a straight path.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

With it Allah guides him who will follow His pleasure into the ways of safety and brings them out of utter darkness into light by His will and guides them to the right path.

Translated by

William Pickthall

Whereby Allah guideth him who seeketh His good pleasure unto paths of peace. He bringeth them out of darkness unto light by His decree, and guideth them unto a straight path.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसके ज़रिए से अल्लाह उन लोगों को सलामती की राहें दिखाता है जो उसकी रज़ा के तालिब हैं और अपनी तौफ़ीक़ से उनको अंधेरों से निकाल कर रौशनी में ला रहा है और सीधी राह की तरफ़ उनकी रहनुमाई करता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہ اس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ ایسے شخصوں کو جو رضائے حق کے طالب ہوں سلامتی کی راہیں بتلاتے ہیں اور ان کو اپنی توفیق سے تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے آتے ہیں (1) اور ان کو راہ راست پر قائم رکھتے ہیں۔ (2) (16)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے اہل کتاب ! بیشک تمہارے پاس ہمارا رسول آچکا ہے جو تمہارے لیے ان میں سے بہت سی باتیں کھول کر بیان کرتا ہے جو تم کتاب سے چھپاتے تھے اور بہت سی باتوں سے درگزر کرتا ہے۔ یقیناً تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک روشنی اور واضح کتاب آئی ہے۔ (١٥) جس کے ساتھ اللہ ان لوگوں کو جو اس کی رضا کے طالب ہوتے ہیں سلامتی کے راستوں کی ہدایت دیتا ہے اور انہیں اپنے حکم سے اندھیروں سے روشنی کی طرف لاتا ہے اور انہیں سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ “ (١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جو اس کی رضا کے طالب ہیں سلامتی کے طریقے بتاتا ہے اور اپنے اذن سے ان کو اندھیروں سے نکال کر اجالے کی طرف لاتا ہے اور راہ راست کی طرف ان کی راہنمائی کرتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ اس کے ذریعہ ان لوگوں کو سلامتی کے راستے بتاتا ہے جو اس کی رضا مندی کی طلب میں لگے رہتے ہیں اور ان کو اپنے حکم سے اندھیروں سے نور کی طرف نکالتا ہے اور انہیں سیدھے راستہ کی طرف ہدایت دیتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ظاہر کرنے والی جس سے اللہ ہدایت کرتا ہے اس کو جو تابع ہوا اس کی رضا کا سلامتی کی راہیں اور ان کو نکالتا ہے اندھیروں سے روشنی میں اپنے حکم سے اور ان کو چلاتا ہے سیدھی راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جو اس کی رضا کے طالب ہیں سلامتی کی راہی بتاتا ہے اور اپنے حکم سے ان کو اندھیروں سے نکال کر اجالے میں لاتا ہے اور ان کو سیدھے رستے چلاتا ہے ۔