Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 19

سورة المائدة

یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ قَدۡ جَآءَکُمۡ رَسُوۡلُنَا یُبَیِّنُ لَکُمۡ عَلٰی فَتۡرَۃٍ مِّنَ الرُّسُلِ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا مَا جَآءَنَا مِنۡۢ بَشِیۡرٍ وَّ لَا نَذِیۡرٍ ۫ فَقَدۡ جَآءَکُمۡ بَشِیۡرٌ وَّ نَذِیۡرٌ ؕ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿٪۱۹﴾  7

O People of the Scripture, there has come to you Our Messenger to make clear to you [the religion] after a period [of suspension] of messengers, lest you say, "There came not to us any bringer of good tidings or a warner." But there has come to you a bringer of good tidings and a warner. And Allah is over all things competent.

اے اہل کتاب !بالیقیقن ہمارا رسول تمہارے پاس رسولوں کی آمد کے ایک وقفے کے بعد آپہنچا ہے ۔ جو تمہارے لئے صاف صاف بیان کر رہا ہے تاکہ تمہاری یہ بات نہ رہ جائے کہ ہمارے پاس تو کوئی بھلائی ، برائی سنانے والا آیا ہی نہیں ، پس اب تو یقیناً خوشخبری سنانے والا اور آگاہ کرنے والا آپہنچا اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
قَدۡ
تحقیق
جَآءَکُمۡ
آگیا تمہارے پاس
رَسُوۡلُنَا
رسول ہمارا
یُبَیِّنُ
وہ واضح کرتا ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَلٰی فَتۡرَۃٍ
وقفے پر
مِّنَ الرُّسُلِ
رسولوں کے
اَنۡ
کہ
تَقُوۡلُوۡا
نہ) تم کہو
مَا
نہیں
جَآءَنَا
آیا ہمارے پاس
مِنۡۢ بَشِیۡرٍ
کوئی خوشخبری دینے والا
وَّلَا
اور نہ
نَذِیۡرٍ
کوئی ڈرانے والا
فَقَدۡ
پس تحقیق
جَآءَکُمۡ
آگیا تمہارے پاس
بَشِیۡرٌ
خوشخبری دینے والا
وَّنَذِیۡرٌ
اور ڈرانے والا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
قَدۡ
یقیناً
جَآءَکُمۡ
آگیا ہے تمہارے پاس
رَسُوۡلُنَا
رسول ہمارا
یُبَیِّنُ
وہ کھول کر بیان کرتا ہے
لَکُمۡ
تمہارے لئے
عَلٰی فَتۡرَۃٍ
ایک وقفے کے بعد
مِّنَ الرُّسُلِ
رسولوں میں سے
اَنۡ
یہ کہ (نہ)
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
مَا
نہیں
جَآءَنَا
آیا تھا ہمارے پاس
مِنۡۢ بَشِیۡرٍ
کوئی خوش خبری دینے والا
وَّلَا نَذِیۡرٍ
اورنہ کوئی ڈرانےوالا
فَقَدۡ
تو یقیناً
جَآءَکُمۡ
آگیا ہے تمہارے پاس
بَشِیۡرٌ
خوش خبری دینے والا
وَّنَذِیۡرٌ
اور ڈرانےوالا
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز پر
قَدِیۡرٌ
پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

O People of the Scripture, there has come to you Our Messenger to make clear to you [the religion] after a period [of suspension] of messengers, lest you say, "There came not to us any bringer of good tidings or a warner." But there has come to you a bringer of good tidings and a warner. And Allah is over all things competent.

اے اہل کتاب !بالیقیقن ہمارا رسول تمہارے پاس رسولوں کی آمد کے ایک وقفے کے بعد آپہنچا ہے ۔ جو تمہارے لئے صاف صاف بیان کر رہا ہے تاکہ تمہاری یہ بات نہ رہ جائے کہ ہمارے پاس تو کوئی بھلائی ، برائی سنانے والا آیا ہی نہیں ، پس اب تو یقیناً خوشخبری سنانے والا اور آگاہ کرنے والا آپہنچا اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے اہل کتاب ! تمہارے پاس ہمارا رسول اس وقت آیا اور احکام کو واضح طور پر بیان کر رہا ہے جبکہ رسولوں کی آمد کا سلسلہ بند ہوچکا تھا۔ تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس تو کوئی خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا آیا ہی نہ تھا۔ لو اب تمہارے پاس بشارت دینے والا اور ڈرانے والا آچکا ہے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے اہلِ کتاب! یقینارسولوں کے ایک وقفے کے بعدتمہارے پاس ہمارارسول آگیاہے جو تمہارے لیے کھول کربیان کرتاہے کہ تم یہ نہ کہو کہ ہمارے پاس نہ کوئی خوش خبری دینے والاآیااورنہ کوئی ڈرانے والا ،تویقیناتمہارے پاس خوش خبری دینے والااورڈرانے والا آگیا ہے اور اﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O people of the Book, Our Messenger has come to you making things clear to you after a gap between Messen¬gers, lest you were to say, |"There has not come to us a bearer of good news, and a warner.|" So, now there has come to you a bearer of good news, and a warner. And Allah is powerful over everything.

اے کتاب والو آیا ہے تمہارے پاس رسول ہمارا کھولتا ہے تم پر رسولوں کے انقطاع کے بعد کبھی تم کہنے لگو کہ ہمارے پاس نہ آیا کوئی خوشی یا ڈر سنانے والا سو آچکا تمہارے پاس خوشی اور ڈر سنانے والا اور اللہ پر چیز پر قادر ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل کتاب ! تمہارے پاس آچکا ہے ہمارا رسول جو تمہارے لیے (دین کو) واضح کر رہا ہے رسولوں کے ایک وقفے کے بعد مبادا تم کہو کہ ہمارے پاس تو آیا ہی نہیں تھا کوئی بشارت دینے والا اور نہ کوئی خبردار کرنے والا تو (سن لو ! ) آگیا ہے تمہارے پاس بشارت دینے والا اور خبردار کرنے والا اور اللہ ہرچیز پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

People of the Book! After a long interlude during which no Messengers have appeared there has come to you Our Messenger to elucidate the teaching of the true faith lest you say: 'No bearer of glad tidings and no warner has come to us.' For now there indeed has come to you a bearer of glad tidings and a warner, Allah is All-Power-ful.

اے اہل کتاب ! ہمارا یہ رسول ایسے وقت تمہارے پاس آیا ہے اور دین کی واضح تعلیم تمہیں دے رہا ہے جبکہ رسولوں کی آمد کا سلسلہ ایک مدّت سے بند تھا ، تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس کوئی بشارت دینے والا اور ڈرانے والا نہیں آیا ۔ سو دیکھو ! اب وہ بشارت دینے اور ڈرانے والا آگیا ۔ ۔ ۔ ۔ اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ 41 ؏۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے اہل کتاب ! تمہارے پاس ہمارے پیغمبر ایسے وقت دین کی وضاحت کرنے آئے ہیں جب پیغمبروں کی آمد رکی ہوئی تھی ، تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس نہ کوئی ( جنت کی ) خوشخبری دینے والا آیا ، نہ کوئی ( جہنم سے ) ڈرانے والا ۔ لو اب تمہارے پاس خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا آگیا ہے ۔ اور اللہ ہر بات پر پوری پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کتاب والوں ہمارا رسول محمد تمہارے پاس اس وقت آیا جب رسولوں کا توڑ پڑگیا تھا دین کی بائیں تم سے بیان کرتا ہے 10 ایسا نہ ہو کہ تم کہنے لگو یا اس لیے کہ تم یہ نہ کہو ہمارے پاس تو کوئی خوشخبری سنانے والا نہیں آیا نہ ڈارنے والاف 1 اب تو تمہارے پاس خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا آچکا ہے 2 اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے اہل کتاب ! ایک عرصہ تک پیغمبروں کا سلسلہ منقطع رہنے کے بعد یقینا تمہارے پاس ہمارے پیغمبر آپہنچے جو تم کو صاف صاف بتاتے ہیں تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس کوئی خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا نہیں آیا سو بلا شبہ (اب) تمہارے پاس خوشخبری دینے والے اور ڈر سنانے والے آگئے ہیں اور اللہ ہر چیز پر قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے اہل کتاب ! یہ ہمارا رسول تمہارے پاس آیا ہے اور دین کی واضح تعلیم دے رہا ہے جب کہ رسولوں کا آنا عرصہ سے بند تھا۔ اب تم یہ نہ کہو سکو گے کہ ہمارے پاس کوئی (جنت کی) بشارت دینے والا اور کوئی (دوزخ سے) ڈرانے والا نہیں آیا۔ لو اب تمہارے پاس بشیر اور نذیر آگیا ہے۔ ہاں اللہ ہی ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے اہلِ کتاب پیغمبروں کے آنے کا سلسلہ جو (ایک عرصے تک) منقطع رہا تو (اب) تمہارے پاس ہمارے پیغمبر آ گئے ہیں جو تم سے (ہمارے احکام) بیان کرتے ہیں تاکہ تم یہ نہ کہو کہ ہمارے پاس کوئی خوشخبری یا ڈر سنانے والا نہیں آیا سو (اب) تمہارے پاس خوشخبری اور ڈر سنانے والے آ گئے ہیں اور خدا ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O people of the Book! surely there hath come unto you Our apostle, after a cessation of the apostles, expounding unto you, lest ye may say: there came not unto us a bearer of glad tidings nor a warner. So now there surely hath come unto you a bearer of glad tidings and a warner; and Allah is over everything Potent.

اے اہل کتاب ! تمہارے پاس ہمارے (یہ) رسول جو تمہیں صاف صاف بتاتے ہیں آپہنچے ایسے وقت میں کہ رسولوں کا آنا بند تھا ۔ کہ کہیں تم یہ نہ کہنے لگو کہ ہمارے پاس کوئی بھی نہ بشارت دینے والا آیا نہ تنبیہ کرنے والا ۔ (اب تو) آگیا تمہارے پاس بشارت دینے والا اور تنبیہ کرنے والا ۔ اور اللہ پر چیز پر (پوری) قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے اہلِ کتاب! تمہارے پاس ہمارا رسول ، رسولوں کے ایک وقفے کے بعد ، تمہارے لئے دین کو واضح کرتا ہوا آگیا ہے مبادا تم کہو کہ ہمارے پاس کوئی بشارت دینے والا اور ہوشیار کرنے والا تو آیا ہی نہیں ۔ دیکھ لو! ایک بشیر ونذیر تمہارے پاس آگیا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے اہل کتاب ہمارے رسول جو تمہیں صف صف بتاتے ہیں بلاشبہ ایسے وقت آپہنچے کہ رسولوں کی آمد کا سلسلہ بند تھا کہ کہیں تم یہ نہ کہنے لگو کہ ہمارے پاس کوئی خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا نہیں آیا پس تحقیق تمہارے پاس خوشخبری سنانے والا اورڈرانے والا آگیا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر ( پوری ) قدرت رکھتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے اہل کتاب ! یہ رسول ایسے وقت تمہارے پاس آیا ہے، اور دین کی واضح تعلیم تمہیں دے رہا ہے جب کہ رسولوں کی آمد کا سلسلہ ایک مدت سے بند تھا تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس کوئی خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا نہیں آیا۔ سودیکھو ! اب وہ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا آگیا اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے کتاب والو، بلاشبہ تشریف لاچکے ہیں تمہارے پاس ہمارے (یہ آخری) رسول، جو کھول کر بیان کرتے ہیں تمہارے لئے (احکام شریعت کو) ایسے وقت میں جب کہ بند تھا رسولوں کا آنا، تاکہ تم لوگ یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس نہیں آیا کوئی خوشخبری سنانے والا، اور خبردار کرنے والا، سو آچکا تمہارے پاس ایک خوشخبری سنانے والا اور خبردار کرنے والا اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اے اہل کتاب! تمہارے پاس ہمارارسول اس وقت آ یا اور احکام بیان کررہا ہے جب رسولوں کی آمدختم ہوچکی تھی تاکہ تم یہ نہ کہوکہ ہمارے پاس خوشخبری سنانے والااور ڈرانے والاآیاہی نہ تھا ، اب تمہارے پاس خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والاآچکا ہے اور اللہ ہرچیزپرقادرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے کتاب والو! بیشک تمہارے پاس ہمارے یہ رسول ( ف٦٤ ) تشریف لائے کہ تم پر ہمارے احکام ظاہر فرماتے ہیں بعد اس کے کہ رسولوں کا آنا مدتوں بند رہا تھا ( ف٦۵ ) کہ کبھی کہو کہ ہمارے پاس کوئی خوشی اور ڈر سنانے والا نہ آیا تو یہ خوشی اور ڈر سنانے والے تمہارے پاس تشریف لائے ہیں ، اور اللہ کو سب قدرت ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے اہلِ کتاب! بیشک تمہارے پاس ہمارے ( یہ آخر الزمان ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پیغمبروں کی آمد ( کے سلسلے ) کے منقطع ہونے ( کے موقع ) پر تشریف لائے ہیں ، جو تمہارے لئے ( ہمارے احکام ) خوب واضح کرتے ہیں ، ( اس لئے ) کہ تم ( عذر کرتے ہوئے یہ ) کہہ دوگے کہ ہمارے پاس نہ ( تو ) کوئی خوشخبری سنانے والا آیا ہے اور نہ ڈر سنانے والا ۔ ( اب تمہارا یہ عذر بھی ختم ہو چکا ہے کیونکہ ) بلاشبہ تمہارے پاس ( آخری ) خوشخبری سنانے اور ڈر سنانے والا ( بھی ) آگیا ہے ، اور اﷲ ہر چیز پر بڑا قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے اہلِ کتاب ، ہمارا رسول جو کھول کر ( ہمارے احکام ) بیان کرتا ہے ۔ ایسے وقت تمہارے پاس آیا کہ جب کچھ عرصہ سے رسولوں کی آمد کا سلسلہ بند تھا ، تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس کوئی خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا نہیں آیا ، تو لو تمہارے پاس بشارت دینے والا اور ڈرانے والا آگیا ہے اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O People of the Book! Now hath come unto you, making (things) clear unto you, Our Messenger, after the break in (the series of) our messengers, lest ye should say: "There came unto us no bringer of glad tidings and no warner (from evil)": But now hath come unto you a bringer of glad tidings and a warner (from evil). And Allah hath power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

People of the Book, Our Messenger has come to you to guide you at a time when none of Our other Messengers are living among you. (We sent him) so that you will not complain about having no one to tell you of what is good or warn you of what is bad. Now a bearer of good news has come to you. God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O People of the Scripture! Now has come to you Our Messenger making (things) clear unto you, after a break in (the series of) Messengers, lest you say: "There came to us no bringer of glad tidings and no warner." But now has come unto you a bringer of glad tidings and a warner. And Allah is able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O followers of the Book! indeed Our Apostle has come to you explaining to you after a cessation of the (mission of the) apostles, lest you say: There came not to us a giver of good news or a warner, so indeed there has come to you a giver of good news and a warner; and Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

O People of the Scripture! Now hath Our messenger come unto you to make things plain unto you after an interval (of cessation) of the messengers, lest ye should say: There came not unto us a messenger of cheer nor any warner. Now hath a messenger of cheer and a warner come unto you. Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ अहले-किताब! तुम्हारे पास हमारा रसूल आ चुका है वह तुमको साफ़-साफ़ बता रहा है रसूलों के एक वक़्फ़े के बाद; ताकि तुम यह न कहो कि हमारे पास कोई ख़ुश-ख़बरी देने वाला और डराने वाला नहीं आया, पस अब तुम्हारे पास ख़ुश-ख़बरी देने वाला और डराने वाला आ गया है, और अल्लाह हर चीज़ पर क़ादिर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے اہل کتاب تمہارے پاس ہمارے یہ رسول آپہنچے جو کہ تم کو صاف صاف بتلاتے ہیں ایسے وقت میں کہ رسولوں کا سلسلہ موقوف تھا (5) تاکہ تم یوں نہ کہنے لگو کہ ہمارے پاس کوئی بشیر اور نذیر نہیں آیا سو تمہارے پاس بشیر اور نذیر آچکے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔ (19)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے اہل کتاب ! بیشک تمہارے پاس بیان کرنے والا ہمارا رسول آچکا جو رسولوں کے ایک وقفے کے بعد آیا ہے تاکہ تم یہ نہ کہو کہ ہمارے پاس نہ کوئی خوش خبری دینے والاآیا اور نہ ڈرانے والا، یقیناً تمہارے پاس خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والاآچکا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ “ (١٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے اہل کتاب ‘ یہ رسول ایسے وقت تمہارے پاس آیا اور دین کی واضح تعلیم دے رہا ہے جبکہ رسولوں کی آمد کا سلسلہ ایک مدت سے بند تھا تاکہ تم یہ بات کہ سکو کہ ہمارے پاس کوئی بشارت دینے والا اور ڈرانے والا نہیں آیا ۔ سو دیکھو اب وہ بشارت دینے اور ڈرانے والا آگیا ۔۔۔۔۔۔ اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے اہل کتاب تمہارے پاس ہمارا رسول آیا ہے جو ایسے وقت میں تمہارے لیے بیان کرتا ہے جبکہ رسولوں کا سلسلہ موقوف تھا تاکہ تم یوں نہ کہو کہ ہمارے پاس کوئی بشارت دینے والا اور ڈرانے والا نہیں آیا، سو تمہارے پاس بشارت دینے والا اور ڈرانے والا آگیا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے کتاب والو ! آیا ہے تمہارے پاس رسول ہمارا کھولتا ہے تم پر رسولوں کے انقطاع کے بعد کبھی تم کہنے لگو کہ ہمارے پاس نہ آیا کوئی خوشی یا ڈر سنانے والا سو آچکا تمہارے پاس خوشی اور ڈر سنانے والا اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے اہل کتاب تمہارے پاس ہمارا یہ رسول جو تم کو ہمارے احکام واضح طور پر بتاتا ہے ایسے وقت آیا ہے جبکہ رسولوں کا آنا ایک عرصہ سے بند تھا تاکہ کہیں تم یوں نہ کہو کہ ہمارے پاس کوئی خوشی سنانے والا اور ڈرانے والا نہیں آیا سو بلاشبہ اب تمہارے پاس بشیر اور نذیر آگیا اور اللہ پر ہر شئی پر پوری طر ح قادر ہے۔