Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 25

سورة المائدة

قَالَ رَبِّ اِنِّیۡ لَاۤ اَمۡلِکُ اِلَّا نَفۡسِیۡ وَ اَخِیۡ فَافۡرُقۡ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَ الۡقَوۡمِ الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿۲۵﴾

[Moses] said, "My Lord, indeed I do not possess except myself and my brother, so part us from the defiantly disobedient people."

موسٰی ( علیہ السلام ) کہنے لگے الٰہی مجھے تو بجز اپنے اور میرے بھائی کے کسی اور پر کوئی اختیار نہیں ، پس تو ہم میں اور ان نافرمانوں میں جدائی کر دے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اِنِّیۡ
بیشک میں
لَاۤاَمۡلِکُ
نہیں میں مالک
اِلَّا
مگر
نَفۡسِیۡ
اپنے نفس کا
وَاَخِیۡ
اور اپنے بھائی کا
فَافۡرُقۡ
پس جدائی ڈال دے
بَیۡنَنَا
درمیان ہمارے
وَبَیۡنَ
اور درمیان
الۡقَوۡمِ
ان لوگوں کے
الۡفٰسِقِیۡنَ
جو فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اِنِّیۡ
یقیناً میں
لَاۤاَمۡلِکُ
نہیں میں اختیار رکھتا
اِلَّا
سوائے
نَفۡسِیۡ
اپنی ذات کے
وَاَخِیۡ
اور اپنے بھائی کے
فَافۡرُقۡ
سو تُو علیحدگی کر دے
بَیۡنَنَا
درمیان ہمارے
وَبَیۡنَ
اور درمیان
الۡقَوۡمِ
اس قوم کے
الۡفٰسِقِیۡنَ
نافرمان
Translated by

Juna Garhi

[Moses] said, "My Lord, indeed I do not possess except myself and my brother, so part us from the defiantly disobedient people."

موسٰی ( علیہ السلام ) کہنے لگے الٰہی مجھے تو بجز اپنے اور میرے بھائی کے کسی اور پر کوئی اختیار نہیں ، پس تو ہم میں اور ان نافرمانوں میں جدائی کر دے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے کہا : اے میرے پروردگار ! میرا اختیار تو صرف اپنے آپ پر اور اپنے بھائی پر ہے لہذا ہمارے اور نافرمان لوگوں کے درمیان جدائی ڈال دے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’اے میرے رب!یقیناًمیں اپنی ذات اور اپنے بھائی کے سواکسی پر اختیارنہیں رکھتا،سو تُوہمارے اوراس نافرمان قوم کے درمیان علیحدگی کر دے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"0 my Lord, I have no control except over my-self and my brother. So, make a separation between us and the sinning people.|"

بولا اے رب میرے اختیار میں نہیں مگر میری جان اور میرا بھائی سو جدائی کردے تو ہم میں اور اس نافرمان قوم میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

موسٰی ( علیہ السلام) نے عرض کیا پروردگار مجھے تو اختیار نہیں ہے سوائے اپنی جان کے اور اپنے بھائی (ہارون ( علیہ السلام) کی جان) کے تو اب تفریق کردے ہمارے اور ان نافرمان لوگوں کے درمیان

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereupon Moses said: 'My Lord! I have control over none but my own self and my brother; so distinguish between us and the transgressing people.'

اس پر موسی نے کہا “ اے میرے رب ! میرے اختیار میں کوئی نہیں مگر یا میری اپنی ذات یا میرا بھائی ، پس تو ہمیں ان نافرمان لوگوں سے الگ کر دے” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسیٰ نے کہا : اے میرے پروردگار سوائے میری اپنی جان کے اور میرے بھائی کے کوئی میرے قابو میں نہیں ہے ۔ اب آپ ہمارے اور ان نافرمان لوگوں کے درمیان الگ الگ فیصلہ کردیجیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مو سی ٰ ( علیہ السلام) نے دعا کی پروردگار میرا زور اپنی جان پر چلتا ہے اپنے بھائی ہارون پر میں ان لوگوں کو کیا کروں یہ میری سنتے ہی نہیں تو ہمارا ساتھ اس نافرمانی قوم سے چھڑاؤ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے التجا کی اے میرے پروردگار ! بیشک میں اپنے اور اپنے بھائی کے سوا کسی پر اختیار نہیں رکھتا پس ہمارے اور ان نافرمان لوگوں کے درمیان جدائی کردیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

موسیٰ نے پھر رب سے فریاد کی۔ اے میرے رب۔ میرا کوئی اختیار نہیں چلتا سوائے میری اپنی ذات پر اور میرے بھائی پر۔ اے رب ہم میں اور اس قوم فاسقین کے درمیان جدائی ڈال دیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

موسیٰ نے (خدا سے) التجا کی کہ پروردگار میں اپنے اور اپنے بھائی کے سوا اور کسی پر اختیار نہیں رکھتا تو ہم میں اور ان نافرمان لوگوں میں جدائی کردے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Said he: my Lord control not but myself and my brother, so decide Thou between us and this transgressing people.

(موسی (علیہ السلام) نے) عرض کی اے میرے پروردگار میں تو سوا اپنے اور اپنے بھائی کے اور کسی پر اختیار رکھتا نہیں سو تو ہی ہمارے اور (اس) بےحکم قوم کے درمیان فیصلہ کردے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

موسیٰ نے دعا کی: اے میرے پروردگار! میرا اپنی جان اور اپنے بھائی کے سوا کسی پر کچھ زور نہیں ۔ پس تُو ہمارے اور اس نافرمان قوم کے درمیان علیحدگی کردے ۔

Translated by

Mufti Naeem

موسیٰ علیہ السلام نے کہا میرے رب میں اپنی جان اور اپنے بھائی کے علاوہ کسی پر اختیار نہیں رکھتا پس آپ ہمارے درمیان اور نافرمان قوم کے درمیان فیصلہ فرما دیجئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس پر موسیٰ نے کہا اے میرے رب ! میرے اختیار میں کوئی نہیں سوائے میری اپنی ذات کے یا اپنے بھائی کے، پس تو ہمیں ان نافرمان لوگوں سے علیحدہ کر دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر موسیٰ نے (اپنے رب کے حضور) عرض کیا کہ اے میرے رب میں کوئی اختیار نہیں رکھتا مگر اپنی جان کا اور اپنے بھائی کا، پس تو جدائی ڈال دے ہمارے اور ان بدکار لوگوں کے درمیان،

Translated by

Noor ul Amin

موسیٰ نے کہا!اے میرے رب بلا شبہ میرااختیارتوصرف اپنے آپ پر اوراپنے بھائی پر ہے لہٰذاہمارے اور نافرمان لوگوں کے درمیان تفریق کردے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

موسیٰ نے عرض کی کہ اے رب! میرے مجھے اختیار نہیں مگر اپنا اور اپنے بھائی کا تو تو ہم کو ان بےحکموں سے جدا رکھ ( ف۷٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) عرض کیا: اے میرے رب! میں اپنی ذات اور اپنے بھائی ( ہارون علیہ السلام ) کے سوا ( کسی پر ) اختیار نہیں رکھتا پس تو ہمارے اور ( اس ) نافرمان قوم کے درمیان ( اپنے حکم سے ) جدائی فرما دے

Translated by

Hussain Najfi

موسیٰ نے کہا پروردگار! میں اپنے اور اپنے بھائی کے سوا اور کسی پر کوئی قابو ( اختیار ) نہیں رکھتا ۔ پس تو ہمارے اور اس نافرمان قوم کے درمیان فیصلہ کر دے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "O my Lord! I have power only over myself and my brother: so separate us from this rebellious people!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Moses) said, "Lord, I can only speak for myself and my brother; keep us away from the evil-doers".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He [Musa] said: "O my Lord! I have power only over myself and my brother, so Ifruq us from the rebellious people!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: My Lord! Surely I have no control (upon any) but my own self and my brother; therefore make a separation between us and the nation of transgressors.

Translated by

William Pickthall

He said: My Lord! I have control of none but myself and my brother, so distinguish between us and the wrong-doing folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मूसा (अलै॰) ने कहाः ऐ मेरे परवरदिगार! अपने और अपने भाई के सिवा किसी पर मेरा इख़्तियार नहीं, पस आप हमारे और इस नाफ़रमान क़ौम के दरमियान जुदाई पैदा फ़रमा दीजिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(موسیٰ ) دعا کرنے لگے کہ اے میرے پروردگار میں اپنی جان اور اپنے بھائی پر البتہ اختیار رکھتا ہوں سو آپ ہم دونوں کے اور اس بےحکم قوم کے درمیان فیصلہ فرمادیجئیے۔ (25)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ نے کہا ! اے میرے رب ! میں اپنے اور اپنے بھائی کے سوا کسی پر اختیار نہیں رکھتا، پس تو ہمارے اور ان نافرمانوں کے درمیان علیحدگی کردے (٢٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس پر موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے رب ‘ میرے اختیار میں کوئی نہیں مگر میری اپنی ذات یا میرا بھائی ‘ پس تو ہمیں ان نافرمان لوگوں سے الگ کر دے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے کہا اے میرے رب ! بیشک میرے بس میں صرف میری جان اور میرا بھائی ہے، لہٰذا ہمارے اور فاسق قوم کے درمیان فیصلہ فرما دیجئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا اے رب میرے میرے اختیار میں نہیں مگر میری جان اور میرا بھائی سو جدائی کر دے تو ہم میں اور اس نافرمان قوم میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر موسیٰ نے کہا اے میرے رب میں سوائے اپنے اور اپنے بھائی کے اور کسی پر اختیار نہیں رکھتا ہو تو ہمارے اور اس بےحکم قوم کے درمیان فیصلہ کر دے ۔