Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 26

سورة المائدة

قَالَ فَاِنَّہَا مُحَرَّمَۃٌ عَلَیۡہِمۡ اَرۡبَعِیۡنَ سَنَۃً ۚ یَتِیۡہُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ؕ فَلَا تَاۡسَ عَلَی الۡقَوۡمِ الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿٪۲۶﴾  8

[ Allah ] said, "Then indeed, it is forbidden to them for forty years [in which] they will wander throughout the land. So do not grieve over the defiantly disobedient people."

ارشاد ہوا کہ اب زمین ان پر چالیس سال تک حرام کر دی گئی ہے ، یہ خانہ بدوش ادھر ادھر سرگرداں پھرتے رہیں گے اس لئے تم ان فاسقوں کے بارے میں غمگین نہ ہونا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
فرمایا
فَاِنَّہَا
پس بیشک وہ
مُحَرَّمَۃٌ
حرام کردی گئی
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اَرۡبَعِیۡنَ
چالیس
سَنَۃً
سال
یَتِیۡہُوۡنَ
وہ بھٹکتے پھریں گے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَلَا
پس نہ
تَاۡسَ
تم افسوس کرو
عَلَی الۡقَوۡمِ
اوپر لوگوں پر
الۡفٰسِقِیۡنَ
جو فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
۔(اس نے) فرمایا
فَاِنَّہَا
پھر یقیناً وہ(زمین)
مُحَرَّمَۃٌ
حرام کی گئی ہے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اَرۡبَعِیۡنَ
چالیس
سَنَۃً
سال
یَتِیۡہُوۡنَ
وہ بھٹکتے رہیں گے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَلَا تَاۡسَ
چنانچہ نہ تم غم کرو
عَلَی الۡقَوۡمِ
قوم پر
الۡفٰسِقِیۡنَ
نافرمان
Translated by

Juna Garhi

[ Allah ] said, "Then indeed, it is forbidden to them for forty years [in which] they will wander throughout the land. So do not grieve over the defiantly disobedient people."

ارشاد ہوا کہ اب زمین ان پر چالیس سال تک حرام کر دی گئی ہے ، یہ خانہ بدوش ادھر ادھر سرگرداں پھرتے رہیں گے اس لئے تم ان فاسقوں کے بارے میں غمگین نہ ہونا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اب وہ زمین ان پر چالیس برس کے لیے حرام کردی گئی ہے۔ اتنی مدت یہ لوگ زمین میں مارے مارے پھریں گے۔ لہذا ایسے نافرمان لوگوں کی حالت پر غم نہ کرنا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے کہا :پھروہ زمین ان پرچالیس سال تک حرام کی گئی ہے،یہ لوگ زمین میں بھٹکتے رہیں گے،چنانچہ آپ نافرمان قوم پرغم نہ کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Allah) said, |"This (land) is prohibited to them for forty years. They shall be wandering around the earth. So, do not grieve for the sinning people.|"

فرمایا تحقیق وہ زمین حرام کی گئی ہے ان پر چالیس برس سر مارتے پھریں گے ملک میں سو تو افسوس نہ کر نافرمان لوگوں پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

فرمایا اب یہ (ارض مقدس) حرام رہے گی ان پر چالیس سال تک یہ بھٹکتے پھریں گے زمین میں تو (اے موسیٰ ( (علیہ السلام) ) آپ افسوس نہ کریں اس فاسق قوم پر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah said: 'This land will now be forbidden to them for forty years and they will remain wandering about on the earth. Do not grieve over the condition of these transgressing people.

اللہ نے جواب دیا “ اچھا تو وہ ملک چالیس ﴿٤۰﴾ سال تک ان پر حرام ہے ، یہ زمین میں مارے مارے پھریں گے ، 46 ان نافرمانوں کی حالت پر ہرگز ترس نہ کھاؤ ” ۔ 47 ؏٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے کہا : اچھا تو وہ سرزمین ان پر چالیس سال تک حرام کردی گئی ہے ، یہ ( اس دوران ) زمین میں بھٹکتے پھریں گے ( ٢١ ) تو ( اے موسی ) اب تم بھی ان نافرمان لوگوں پر ترس مت کھانا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پروردگار نے فرمایا اچھا ان کی سزا یہ ہے چالیس برس تک اس ملک میں بیت المقدس میں جانا ان کو نصیب نہ ہوگا جنگل میں حیران پھر تے رہیں گے کسی طرف رستہ نہ ملے گا تو ایسے نافرمان لوگوں کا رنج مت کرو 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمایا سو وہ (ملک) یقینا چالیس (40) برس تک ان کے ہاتھ نہ لگے گا یونہی زمین میں سر مارتے پھریں گے سو آپ اس نافرمان قوم کے حال پر غم نہ کھائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے فرمایا ۔ وہ سر زمین اب ان پر چالیس سال تک کے لئے حرام کردی گئی ہے۔ (اتنے دنوں) یہ لوگ زمین میں سرمارتے پھریں گے۔ تو اے موسیٰ (علیہ السلام) تم اس نافرمان قوم کے حال پر افسوس نہ کرنا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے فرمایا کہ وہ ملک ان پر چالیس برس تک کے لیے حرام کر دیا گیا (کہ وہاں جانے نہ پائیں گے اور جنگل کی) زمین میں سرگرداں پھرتے رہیں گے تو ان نافرمان لوگوں کے حال پر افسوس نہ کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Said He: verily then it is forbidden unto them for forty years, while they shall wander about in the earth, so mourn not thou over this transgressing people.

ارشاد ہوا کہ اچھا تو وہ ملک ان پر چالیس سال کے لیے حرام کردیا گیا یہ لوگ زمین پر بھٹکتے پھریں گے ۔ سو آپ (اس) بےحکم قوم پر (ذرا) غم نہ کیجئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

فرمایا: تو یہ سرزمین ان پر چالیس سال کیلئے حرام ٹھہری ۔ یہ لوگ زمین میں بھٹکتے پھریں گے ، پس تو ان نافرمان لوگوں کا غم نہ کھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اللہ تعالیٰ نے ) ارشاد فرمایا جس پر سرزمین ان پر چالیس سال کیلئے حرام کر دی گئی ہے یہ لوگ زمین میں بھٹکتے پھریں گے پس آپ اس نافرمان قوم پر رنج نہ کیجئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے جواب دیا اچھا تو وہ ملک ان پر چالیس سال کے لیے حرام ہے، یہ زمین میں مارے مارے پھریں گے، ان نافرمانوں کی حالت پر ہرگز ترس نہ کھائو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ارشاد ہوا کہ اچھا تو پھر قطعی طور پر حرام کردی گئی ان پر وہ سرزمین چالیس سال تک کے لئے، بھٹکتے رہیں گے یہ (اس دوران) اسی علاقے میں، پس آپ کوئی غم (اور افسوس) نہیں کرنا ان نافرمان لوگوں پر،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اب وہ زمین چالیس برس تک ان پر حرام کردی جاتی ہے اتنی مدت تک یہ لوگ زمین پر مارے مارے پھریں گے لہٰذا ایسے نافرمان لوگوں کی حالت پر غم نہ کرنا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمایا تو وہ زمین ان پر حرام ہے ( ف۷۷ ) چالیس برس تک بھٹکتے پھریں زمین میں ( ف۷۸ ) تو تم ان بےحکموں کا افسوس نہ کھاؤ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ربّ نے ) فرمایا: پس یہ ( سرزمین ) ان ( نافرمان ) لوگوں پر چالیس سال تک حرام کر دی گئی ہے ، یہ لوگ زمین میں ( پریشان حال ) سرگرداں پھرتے رہیں گے ، سو ( اے موسٰی! اب ) اس نافرمان قوم ( کے عبرت ناک حال ) پر افسوس نہ کرنا

Translated by

Hussain Najfi

ﷲ نے فرمایا! پھر اب وہ ( زمین ) چالیس سال تک حرام ہے وہ لق و دق صحراء میں سرگردان پھرتے رہیں گے پس آپ اس نافرمان قوم پر افسوس نہ کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah said: "Therefore will the land be out of their reach for forty years: In distraction will they wander through the land: But sorrow thou not over these rebellious people.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Lord said, "The land will be prohibited to them for forty years (during all such time) they will wander in the land. Do not feel sad for the evil-doing people."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Allah) said: "Therefore it is forbidden to them for forty years; in distraction they will wander through the land. So do not greive for the rebellious people."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: So it shall surely be forbidden to them for forty years, they shall wander about in the land, therefore do not grieve for the nation of transgressors.

Translated by

William Pickthall

(Their Lord) said: For this the land will surely be forbidden them for forty years that they will wander in the earth, bewildered. So grieve not over the wrongdoing folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने कहाः वह मुल्क उन पर चालीस साल के लिए हराम कर दिया गया है, ये लोग ज़मीन में भटकते फिरेंगे, पस आप इस नाफ़रमान क़ौम पर अफ़सोस न करें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ارشاد ہوا تو یہ ملک ان کے ہاتھ چالیس برس تک نہ لگے گا یوں ہی زمین میں سر مارتے پھرتے رہیں گے (1) سو آپ اس بےحکم قوم پر غم نہ کیجئیے۔ (2) (26)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرمایا : بیشک ان پرچالیس سال وہ زمین حرام کردی ہے زمین میں سرمارتے پھریں گے، پس ان نافرمان لوگوں پر غم نہ کرنا۔ “ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے جواب دیا اچھا تو وہ ملک چالیس سال تک ان پر حرام ہے ‘ یہ زمین میں مارے مارے پھریں گے ‘ ان نافرمانوں کی حالت پر ہر گز ترس نہ کھاؤ۔ )

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے سو یہ سر زمین ان لوگوں پر چالیس سال تک حرام رہے گی۔ زمین میں حیران پھرتے رہیں گے سو آپ نافرمان قوم پر رنج نہ کیجئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمایا تحقیق وہ زمین حرام کی گئی ہے ان پر چالیس برس سر مارتے پھریں گے ملک میں سو تو افسوس نہ کر نافرمان لوگوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا اور وہ مقدس سر زمین ان پر چالیس سال کے لئے روک دی گئی یہ زمین کے ایک خاص حصے میں سرمارتے پھریں گے سو اے موسیٰ ! تو اس نافرمان قوم کے حال پر افسوس نہ کر