Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 3

سورة المائدة

حُرِّمَتۡ عَلَیۡکُمُ الۡمَیۡتَۃُ وَ الدَّمُ وَ لَحۡمُ الۡخِنۡزِیۡرِ وَ مَاۤ اُہِلَّ لِغَیۡرِ اللّٰہِ بِہٖ وَ الۡمُنۡخَنِقَۃُ وَ الۡمَوۡقُوۡذَۃُ وَ الۡمُتَرَدِّیَۃُ وَ النَّطِیۡحَۃُ وَ مَاۤ اَکَلَ السَّبُعُ اِلَّا مَا ذَکَّیۡتُمۡ ۟ وَ مَا ذُبِحَ عَلَی النُّصُبِ وَ اَنۡ تَسۡتَقۡسِمُوۡا بِالۡاَزۡلَامِ ؕ ذٰلِکُمۡ فِسۡقٌ ؕ اَلۡیَوۡمَ یَئِسَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ دِیۡنِکُمۡ فَلَا تَخۡشَوۡہُمۡ وَ اخۡشَوۡنِ ؕ اَلۡیَوۡمَ اَکۡمَلۡتُ لَکُمۡ دِیۡنَکُمۡ وَ اَتۡمَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ نِعۡمَتِیۡ وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا ؕ فَمَنِ اضۡطُرَّ فِیۡ مَخۡمَصَۃٍ غَیۡرَ مُتَجَانِفٍ لِّاِثۡمٍ ۙ فَاِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۳﴾

Prohibited to you are dead animals, blood, the flesh of swine, and that which has been dedicated to other than Allah , and [those animals] killed by strangling or by a violent blow or by a head-long fall or by the goring of horns, and those from which a wild animal has eaten, except what you [are able to] slaughter [before its death], and those which are sacrificed on stone altars, and [prohibited is] that you seek decision through divining arrows. That is grave disobedience. This day those who disbelieve have despaired of [defeating] your religion; so fear them not, but fear Me. This day I have perfected for you your religion and completed My favor upon you and have approved for you Islam as religion. But whoever is forced by severe hunger with no inclination to sin - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

تم پر حرام کیا گیا مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور جس پر اللہ کے سوا دوسرے کا نام پکارا گیا ہو ، اور جو گلا گھٹنے سے مرا ہو ، اور جو کسی ضرب سے مر گیا ہو اور جو اونچی جگہ سے گر کر مرا ہو جو کسی کے سینگ مارنے سے مرا ہو ، اور جسے درندوں نے پھاڑ کھایا ہو ، لیکن اسے تم ذبح کر ڈالو تو حرام نہیں ، اور جو آستانوں پر ذبح کیا گیا ہو ، اور یہ بھی کہ قرعہ کے تیروں کے ذریعے فال گیری ہو ، یہ سب بدترین گناہ ہیں ، آج کفار تمھارے دین سے ناآمید ہوگئے ، خبردار تم ان سے نہ ڈرنا اور مجھ سے ڈرتے رہنا ، آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کر دیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا ۔ پس جو شخص شدت کی بھوک میں بے قر ار ہو جائے بشرطیکہ کسی گناہ کی طرف اس کا میلان نہ ہو تو یقیناً اللہ تعالٰی معاف کرنے والا ہے اور بہت بڑا مہربان ہے ( ۱۰ ) ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

حُرِّمَتۡ
حرام کیا گیا
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡمَیۡتَۃُ
مردار
وَالدَّمُ
اور خون
وَلَحۡمُ
اور گوشت
الۡخِنۡزِیۡرِ
خنزیر کا
وَمَاۤ
اور جو
اُہِلَّ
پکارا گیا
لِغَیۡرِ
واسطے غیر
اللّٰہِ
اللہ کے
بِہٖ
اس کو
وَالۡمُنۡخَنِقَۃُ
اور جو گلا گھٹ کر مرنے والی
وَالۡمَوۡقُوۡذَۃُ
اور جو چوٹ لگ کر مرنے والی
وَالۡمُتَرَدِّیَۃُ
اور جو بلندی سے گر کر مرنے والی
وَالنَّطِیۡحَۃُ
اور جو ٹکر لگ کر مرنے والی
وَمَاۤ
اور جسے
اَکَلَ
کھا جائے
السَّبُعُ
درندہ
اِلَّا
مگر
مَا
جس کو
ذَکَّیۡتُمۡ
ذبح کرلیا تم نے
وَمَا
اور جو
ذُبِحَ
ذبح کیا گیا
عَلَی النُّصُبِ
آستانوں پر
وَاَنۡ
اور یہ کہ
تَسۡتَقۡسِمُوۡا
تم قسمت معلوم کرو
بِالۡاَزۡلَامِ
تیروں / بانسوں کے ذریعے
ذٰلِکُمۡ
یہ سب
فِسۡقٌ
گناہ (کے کام )ہیں
اَلۡیَوۡمَ
آج کے دن
یَئِسَ
مایوس ہوگئے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡ دِیۡنِکُمۡ
تمہارے دین سے
فَلَا
تو نہ
تَخۡشَوۡہُمۡ
تم ڈرو ان سے
وَاخۡشَوۡنِ
اور ڈرو مجھ سے
اَلۡیَوۡمَ
آج کے دن
اَکۡمَلۡتُ
مکمل کردیا میں نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
دِیۡنَکُمۡ
دین تمہارا
وَاَتۡمَمۡتُ
اور تمام کردی میں نے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
نِعۡمَتِیۡ
نعمت اپنی
وَرَضِیۡتُ
اور پسند کرلیا میں نے
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاِسۡلَامَ
اسلام کو
دِیۡنًا
بطور دین
فَمَنِ
تو جو کوئی
اضۡطُرَّ
مجبور کیا جائے
فِیۡ مَخۡمَصَۃٍ
بھوک میں
غَیۡرَ مُتَجَانِفٍ
نہیں ما ئل ہونے والا
لِّاِثۡمٍ
طرف گناہ کے
فَاِنَّ
تو بیشک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہا یت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

حُرِّمَتۡ
حرام کردیا گیا
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡمَیۡتَۃُ
مردار
وَالدَّمُ
اور خون
وَلَحۡمُ
اور گوشت
الۡخِنۡزِیۡرِ
سؤر کا
وَمَاۤ
اور جو
اُہِلَّ
نام پکاراجائے
لِغَیۡرِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے سوا کے لیے
بِہٖ
جس پر
وَالۡمُنۡخَنِقَۃُ
اور گلا گھٹنے والا
وَالۡمَوۡقُوۡذَۃُ
اور جسے چوٹ لگی ہو
وَالۡمُتَرَدِّیَۃُ
اور بلندی سے گرنے والا
وَالنَّطِیۡحَۃُ
اور جسے سینگ لگا ہو
وَمَاۤ
اور جو
اَکَلَ
کھایا ہو
السَّبُعُ
درندوں نے
اِلَّا
مگر
مَا
جسے
ذَکَّیۡتُمۡ
تم نے ذبح کیا
وَمَا
اور جو
ذُبِحَ
ذبح کیا گیا
عَلَی
اوپر
النُّصُبِ
آستانے کے
وَاَنۡ
اور یہ کہ
تَسۡتَقۡسِمُوۡا
تم قسمت کا حال معلوم کرو
بِالۡاَزۡلَامِ
تیروں کے ساتھ
ذٰلِکُمۡ
یہ
فِسۡقٌ
نافرمانی ہے
اَلۡیَوۡمَ
آج
یَئِسَ
مایوس ہو گئے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
مِنۡ دِیۡنِکُمۡ
تمہارے دین سے
فَلَا تَخۡشَوۡہُمۡ
چنانچہ نہ تم ڈروان سے
وَاخۡشَوۡنِ
اور تم ڈرومجھ سے
اَلۡیَوۡمَ
آج
اَکۡمَلۡتُ
میں نے مکمل کر دیا
لَکُمۡ
تمہارے لئے
دِیۡنَکُمۡ
تمہارے دین کو
وَاَتۡمَمۡتُ
اور میں نے پوری کر دی
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
نِعۡمَتِیۡ
نعمت اپنی
وَرَضِیۡتُ
اور میں نے پسند کیا
لَکُمُ
تمہارے لئے
الۡاِسۡلَامَ
اسلام کو
دِیۡنًا
دین
فَمَنِ
چنانچہ جو
اضۡطُرَّ
مجبور کیا جائے
فِیۡ مَخۡمَصَۃٍ
بھوک میں
غَیۡرَ مُتَجَانِفٍ
نہ ہو مائل ہونے والا
لِّاِثۡمٍ
گناہ کے لیے
فَاِنَّ
پھر بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Prohibited to you are dead animals, blood, the flesh of swine, and that which has been dedicated to other than Allah , and [those animals] killed by strangling or by a violent blow or by a head-long fall or by the goring of horns, and those from which a wild animal has eaten, except what you [are able to] slaughter [before its death], and those which are sacrificed on stone altars, and [prohibited is] that you seek decision through divining arrows. That is grave disobedience. This day those who disbelieve have despaired of [defeating] your religion; so fear them not, but fear Me. This day I have perfected for you your religion and completed My favor upon you and have approved for you Islam as religion. But whoever is forced by severe hunger with no inclination to sin - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

تم پر حرام کیا گیا مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور جس پر اللہ کے سوا دوسرے کا نام پکارا گیا ہو ، اور جو گلا گھٹنے سے مرا ہو ، اور جو کسی ضرب سے مر گیا ہو اور جو اونچی جگہ سے گر کر مرا ہو جو کسی کے سینگ مارنے سے مرا ہو ، اور جسے درندوں نے پھاڑ کھایا ہو ، لیکن اسے تم ذبح کر ڈالو تو حرام نہیں ، اور جو آستانوں پر ذبح کیا گیا ہو ، اور یہ بھی کہ قرعہ کے تیروں کے ذریعے فال گیری ہو ، یہ سب بدترین گناہ ہیں ، آج کفار تمھارے دین سے ناآمید ہوگئے ، خبردار تم ان سے نہ ڈرنا اور مجھ سے ڈرتے رہنا ، آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کر دیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا ۔ پس جو شخص شدت کی بھوک میں بے قر ار ہو جائے بشرطیکہ کسی گناہ کی طرف اس کا میلان نہ ہو تو یقیناً اللہ تعالٰی معاف کرنے والا ہے اور بہت بڑا مہربان ہے ( ۱۰ ) ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم پر (یہ چیزیں) حرام کی گئی ہیں مردار، خون، سؤر کا گوشت اور ہر وہ چیز جو اللہ کے علاوہ کسی اور کے نام سے مشہور کردی جائے۔ نیز وہ جانور جو گلا گھٹ کر یا چوٹ کھا کر یا بلندی سے گر کر یا سینگ کی ضرب سے مرگیا ہو نیز وہ جانور جسے کسی درندے نے پھاڑا ہو، الا یہ کہ (ابھی وہ زندہ ہو اور) تم اسے ذبح کرلو۔ نیز وہ جانور بھی جو کسی آستانے پر ذبح کیا گیا ہو۔ نیز ہر وہ چیز بھی حرام ہے جس میں فال کے تیروں سے تم اپنی قسمت معلوم کرو۔ یہ سب گناہ کے کام ہیں۔ آج کافر تمہارے دین سے پوری طرح مایوس ہوگئے ہیں۔ لہذا ان سے مت ڈرو، صرف مجھی سے ڈرو۔ آج کے دن میں نے تمہارا دین تمہارے لیے مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور تمہارے لیے بحیثیت دین، اسلام کو پسند کیا ہے۔ پھر اگر کوئی شخص بھوک کے مارے (ان حرام کردہ چیزوں میں سے کسی چیز کو کھانے پر) مجبور ہوجائے بشرطیکہ وہ گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو اللہ یقینا بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم پرحرام کردیاگیامرداراورخون اورسؤرکاگوشت اوروہ جس پراﷲ تعالیٰ کے سواکسی کا نام پکارا جاتاہے اورگلاگھٹنے سے مرنے والااورچوٹ لگنے سے مرنے والا اور بلندی سے گرکر مرنے والااور سینگ لگنے سے مرنے والااورجسے درندے نے کھایاہو مگر جسے تم نے ذبح کیا ہو اورجوکسی آستانے پرذبح کیا گیا ہواوریہ بھی(حرام ہے)کہ تم تیروں کے ساتھ قسمت کا حال معلوم کرو،یہ نافرمانی ہے۔آج تمہارے دین سے وہ لوگ مایوس ہوگئے جنہوں نے کفرکیا چنانچہ تم اُن سے نہ ڈرواورتم مجھ سے ڈرو، آج میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو مکمل کردیاہے اورتم پراپنی نعمت پوری کردی ہے اورتمہارے لیے اسلام کو بطوردین پسند کیا ہے،چنانچہ جوشخص بھوک میں مجبور کیاجائے کہ گناہ کے لیے مائل ہونے والانہ ہوتو بلاشبہ اللہ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Prohibited for you are: the carrion, the blood, the flesh of swine, and what has been invoked upon with (a name) other than that of Allah, and the animals dead by strangulation, dead by blow, dead by a fall, dead by goring, and that which a beast has eaten unless you have properly slaughtered it; and that which has been slaughtered before the idols and that you determine shares through the arrows. This is sin. Today those who disbelieve have lost hopes of (damaging) your faith. So, do not fear them, and fear Me. Today, I have perfected your religion for you, and have completed My blessing upon you, and chosen Is-lam as Din for you. But whoever is compelled by severe hunger with no way out, having no inclination, then Al¬lah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

حرام ہوا تم پر مردہ جانور اور لہو اور گوشت سور کا اور جس جانور پر نام پکارا جائے اللہ کے سوا کسی اور کا اور جو مرگیا ہو گلا گھونٹنے سے یا چوٹ سے یا اونچے سے گر کر یا سینگ مارنے سے اور جس کو کھایا ہو درندہ نے مگر جس کو تم نے ذبح کرلیا اور حرام ہے جو ذبح ہوا کسی تھان پر اور یہ کہ تقسیم کرو جوئے کے تیروں سے یہ گناہ کا کام ہے آج ناامید ہوگئے کافر تمہارے دین سے سو ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو آج میں پورا کرچکا ہوں تمہارے لئے دین تمہارا اور پورا کیا تم پر میں نے احسان اپنا اور پسند کیا میں نے تمہارے واسطے اسلام کو دین پھر جو کوئی لاچار ہوجاوے بھوک میں لیکن گناہ پر مائل نہ ہو تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

حرام کیا گیا تم پر مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور جس پر پکارا گیا اللہ کے سوا کسی اور کا نام اور وہ جانور جو گلا گھٹنے سے مرگیا ہو اور چوٹ لگنے سے جس جانور کی موت واقع ہوگئی ہو اور جو جانور کسی اونچی جگہ سے گر کر مرگیا ہو اور جو جانور کسی دوسرے جانور کے سینگ مارنے سے ہلاک ہوگیا ہو اور جسے کھایا ہو کسی درندے نے مگر یہ کہ جسے تم (زندہ پا کر ) ذبح کرلو اور وہ جانور جو کسی استھان پر ذبح کیا گیا ہو یہ تمام گناہ کے کام ہیں اب یہ کافر لوگ تمہارے دین سے مایوس ہوچکے ہیں تو ان سے مت ڈرو اور مجھ ہی سے ڈرو آج کے دن میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو کامل کردیا ہے اور تم پر اتمام فرمادیا ہے اپنی نعمت کا اور تمہارے لیے میں نے پسند کرلیا ہے اسلام کو بحیثیت دین کے لیکن جو شخص بھوک میں مضطر ہوجائے (اور کوئی حرام شے کھالے) (بشرطیکہ) اس کا گناہ کی طرف کوئی رُجحان نہ ہو تو اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Forbidden to you are carrion, blood, the flesh of swine, the animal slaughtered in any name other than Allah's, the animal which has either been strangled, killed by blows, has died of a fall, by goring or that devoured by a beast of prey - unless it be that which you yourselves might have slaughtered while it was still alive - and that which was slaughtered at the altars. - You are also forbidden to seek knowledge of your fate by divining arrows. All these are sinful acts. This day the unbelievers have fully despaired of your religion. Do not fear them; but fear Me. This day I have perfected for you your religion, and have bestowed upon you My bounty in full measure, and have been pleased to assign for you Islam as your religion. (Follow, then, the lawful and unlawful bounds enjoined upon you.) As for he who is driven by hunger, without being wilfully inclined to sin, surely Allah is All-Forgiving, All-Compassionate.

تم پر حرام کیا گیا مردار ، 9 خون ، سور کا گوشت ، وہ جانور جو خدا کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو ، 10 وہ جو گلا گھٹ کر ، یا چوٹ کھا کر ، یا بلندی سے گر کر ، یا ٹکر کھا کر مرا ہو ، یا جسے کسی درندے نے پھاڑا ہو ۔ ۔ ۔ ۔ سوائے اس کے جسے تم نے زندہ پا کر ذبح کر لیا ۔ ۔ ۔ ۔ اور 11 وہ جو کسی آستانے 12 پر ذبح کیا گیا ہو ۔ 13 نیز یہ بھی تمہارے لیے ناجائز ہے کہ پانْسوں کے ذریعہ سے اپنی قسمت معلوم کرو ۔ 14 یہ سب افعال فسق ہیں ۔ آج کافروں کو تمہارے دین کی طرف سے پوری مایوسی ہوچکی ہے لہٰذا تم ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو ۔ 15 آج میں نے تمہارے دین کو تمہارے لیے مکمل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی ہے اور تمہارے لیے اسلام کو تمہارے دین کی حیثیت سے قبول کر لیا ہے ﴿لہٰذا حرام و حلال کی جو قیود تم پر عائد کر دی گئی ہیں ان کی پابندی کرو﴾16 ۔ البَتّہ جو شخص بھوک سے مجبور ہو کر ان میں سے کوئی چیز کھا لے ، بغیر اس کے کہ گناہ کی طرف اس کا میلان ہو تو بیشک اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ 17

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم پر مردار جانور اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جانور حرام کردیا گیا ہے جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو اور وہ جو گلا گھٹنے سے مرا ہو ، اور جسے چوٹ مار کر ہلاک کیا گیا ہو ، اور جو اوپر سے گر کر مرا ہو ۔ اور جسے کسی جانور نے سینگ مار کر ہلاک کیا ہو ، اور جسے کسی درندے نے کھالیا ہو ، الا یہ کہ تم ( اس کے مرنے سے پہلے ) اس کو ذبح کرچکے ہو ، اور وہ ( جانور بھی حرام ہے ) جسے بتوں کی قربان گاہ پر ذبح کیا گیا ہو ۔ اور یہ بات بھی ( تمہارے لیے حرام ہے ) کہ تم جوے کے تیروں سے ( گوشت وغیرہ ) تقسیم کرو ۔ ( ٦ ) یہ ساری باتیں سخت گناہ کی ہیں ۔ آج کافر لوگ تمہارے دین ( کے مغلوب ہونے ) سے ناامید ہوگئے ہیں ، لہذا ان سے مت ڈرو ، اور میرا ڈر دل میں رکھو ۔ آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کردیا ، تم پر اپنی نعمت پوری کردی ، اور تمہارے لیے اسلام کو دین کے طور پر ( ہمیشہ کے لیے ) پسند کرلیا ( ٧ ) ( لہذا اس دین کے احکام کی پوری پابندی کرو ) ہاں جو شخص شدید بھوک کے عالم میں بالکل مجبور ہوجائے ( اور اس مجبوری میں ان حرام چیزوں میں سے کچھ کھا لے ) بشرطیکہ گناہ کی رغبت کی بنا پر ایسا نہ کیا ہو ، تو بیشک اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

حرام ہے تم پر مر دار جو اپنی موت سے مرجائے بہتا ہوا دوسری آیت میں ہے اور سور کا گوشت اور جس جانور پر خدا کے سوا کسی کا نام پکارا جائے 2 اور جو گلا گھٹ کر مرے اور جو چوٹ لگ کر مرے 3 اور جو گر کر مراے اور جو سینگ لگ کر مرے اور جس کو درند نے پھاڑ کھا یا ہو مگر جب تم اس کو مر نے سے پہلے حلال کرلو 4 اور جو تھانوں پر ذبح کیا جائے 5 اور حرام ہے پائے ڈال کر بانٹا 6 یہ سب باتیں یا پانے ڈالنے گہا ہے اور حرام اور گمراہی آج کا ذکر تمہارے دیک کی طرف ناامید ہوئے تو ان سے کافروں سے مت ڈور مجھ سے ڈرو 7 آج میں نے تمہارا دین پورا کردیا اور تم پر اپنا احسان تمام کیا اور ادین اسلام کو تمہارے لیے پسند کیا 8 پھر جو بھوک سے بیقرار ہوجائے اور گناہ کرنا چاہیے تو اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہر بان ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

حرام کیا گیا تم پر مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور جس پر بوقت ذبح اللہ کے سوا کسی کا نام لیا گیا ہو اور جو گلا گھٹنے سے مرا ہو اور جو ضرب لگنے سے مرجائے اور جو گر کر مرجائے اور جو ٹکر لگنے سے مر جائے اور جسے درندہ کھا گیا ہو سوائے اس کے کہ جس کو تم ذبح کرلو اور جو پرستش گاہوں پر ذبح کیے جائیں اور یہ کہ قرعہ کے تیروں کے ذریعے تقسیم کرو یہ سب گناہ ہیں آج کے دن کافر تمہارے دین سے ناامید ہوگئے پس ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو۔ آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کردی اور اسلام کو تمہارا دین پسند فرمالیا سو جو شخص بھوک سے بےتاب ہوجائے کسی گناہ کی طرف اس کا رجحان نہ ہو تو یقینا اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم پر حرام کر دئیے گئے (1) مردار جانور (2) اور خون (3) اور سور کا گوشت (4) اور وہ جسے اللہ کے سوا کسی اور نام پر (ذبح) کیا گیا ہو۔ (5) اور جو گلاگھٹ کر (6) یا چوٹ کھا کر (7) یا بلندی سے گر کر (8) یا ٹکرا کر مرا ہوا (9) یا جسے کسی درندہ نے پھاڑ کھایا ہو۔ سوائے اس کے جسے تم نے زندہ پالیا اور ذبح کرلیا ہو (وہ حلال ہے) ۔ (10) اور وہ جانور جو کسی آستانے پر ذبح کیا گیا ہو اور (11) جس کی تقسیم جوئے کے پانسے کے ذریعہ طے کی جائے۔ یہ سارے افعال گناہ اور حرام ہیں۔ آج کفار تمہارے دین پر غالب آنے سے مایوس ہوچکے ہیں۔ اس لئے ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو۔ آج میں نے تمہارے دین کو تمہارے لئے مکمل کردیا ہے۔ اور تم پر اپنی نعمت تمام کردی ہے اور تمہارے لئے دین اسلام پر راضی ہوگیا ہوں۔ ہاں جو بھوک کے مادے بےقرار ہوجائے مگر نافرمانی کا جذبہ نہ ہو تو بیشک اللہ بہت مغفرت کرنے والا اور رحمت کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم پر مرا ہوا جانور اور (بہتا) لہو اور سور کا گوشت اور جس چیز پر خدا کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے اور جو جانور گلا گھٹ کر مر جائے اور جو چوٹ لگ کر مر جائے اور جو گر کر مر جائے اور جو سینگ لگ کر مر جائے یہ سب حرام ہیں اور وہ جانور بھی جس کو درندے پھاڑ کھائیں۔ مگر جس کو تم (مرنے سے پہلے) ذبح کرلو اور وہ جانور بھی جو تھان پر ذبح کیا جائے اور یہ بھی کہ پاسوں سے قسمت معلوم کرو یہ سب گناہ (کے کام) ہیں آج کافر تمہارے دین سے ناامید ہو گئے ہیں تو ان سے مت ڈرو اور مجھی سے ڈرتے رہو (اور) آج ہم نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کر دیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا ہاں جو شخص بھوک میں ناچار ہو جائے (بشرطیکہ) گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Forbidden unto you are the deadmeat, and blood, and the flesh of the swine, and that over which is invoked the name of other than Allah, and the strangled, and the felled, and the tumbled, and the gored, and that which wild animals have devoured, unless ye have cleansed, and that which hath been slaughtered on the altars, and that ye seek a division by means of the divining arrows: all that is an abomination. To- day those who disbelieve have despaired of your religion; wherefore fear them not, and fear Me. To-day I have perfected for you your religion, and have completed My favour upon you, and am well-pleased with Islam as your religion. Then whosoever is driven to extreme hunger not inclining to sin, verily then Allah is Forgiving, Merciful.

تم پر حرام کئے گئے ہیں مردار اور خون اور سؤر کا گوشت ۔ اور جو جانور غیر اللہ کے لیے نامزد کردیا گیا ہو ۔ اور جو گلا گھٹنے سے مرجائے اور جو کسی ضرب سے مرجائے اور جو اونچے سے گر کر مرجائے اور جو کسی کے سینگ سے مرجاے اور جس کو درندے کھانے لگیں سوا اس صورت کے کہ تم اسے ذبح کرڈالو اور جو جانور استھانوں پر بھینٹ چڑھایا جائے ۔ اور نیز یہ کہ قرعہ کے تیروں ۔ سے تقسیم کیا جائے یہ سب گناہ (کے کام) ہیں ۔ آج کافر تمہارے دین کی طرف سے مایوس ہوگئے ۔ سو تم ان سے نہ ڈرو اور مجھی سے ڈرو ۔ آج میں نے تمہارے لیے دین کو کامل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور تمہارے لئے اسلام کو بہ طور دین کے پسند کرلیا ۔ ہاں جو کوئی بھوک کی شدت سے بیقرار ہوجائے گناہ کی طرف رغبت کئے بغیر ۔ سو اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم پر مردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جانور حرام کیا گیا ، جس پر غیر اللہ کا نام لیا گیا ہو اور وہ جو گلا گھٹنے سے مرا ہو ، جو چوٹ سے مرا ہو ، جو اوپر سے گر کر مرا ہو ، جو سینگ لگ کر مرا ہو ، جس کو کسی درندے نے کھایا ہو ، بجز اس کے جس کو تم نے ذبح کرلیا ہو اور وہ جو کسی تھان پر ذبح کیا گیا ہو اور یہ کہ تقسیم کرو تیروں کے ذریعے سے ۔ یہ سب باتیں فسق ہیں ۔ اب یہ کافر تمہارے دین کی طرف سے مایوس ہوگئے تو ان سے نہ ڈرو ، مجھ ہی سے ڈرو ۔ اب میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کردیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کردی اور تمہارے لئے اسلام کو ، دین کی حیثیت سے ، پسند فرمایا ۔ پس جو بھوک میں مضطر ہوکر ، بغیر گناہ کی طرف مائل ہوئے ، کوئی حرام چیز کھالے تو اللہ بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تم پر مردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جانور ( اور تما م چیزیں ) جو غیر اللہ کیلئے مخصوص کر دی گئی ہوں اور جانور گلا گھٹنے سے مر جائے اور جو چوٹ کھا کے مر جائے اور جو اونچائی سے گر کر مرجائے اور جو کسی کے سینگ ( یاٹکڑ ) سے مرجائے اور جسے درندے نے پھاڑ کھایا ہو حرام کئے گئے ہیںمگر یہ کہ تم ( زندہ حالت میں ) ذبح کر لو اور جو مشرکانہ رسوم کی ادائیگیوں کی جگہوں پر ذبح کئے گئے اور جو قرعہ کے تیروں کے ذریعے تقسیم کیاجائے ( حرام کیا گیا ہے ) یہ سب گناہ کے کام ہیں آج کافر تمہارے دین کے بارے میں ناامید ہو گئے ہیں سو تم ان سے نہ ڈرو مجھ ( ہی ) سے ڈرو آج میں نے تمہارا دین تمہارے لئے مکمل کر دیا ہے اور میں نے تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور میں نے اسلام کو تمہارے لئے بطور دین کے پسند کر لیا ۔ پس جو شخص بھوک کی شدت سے مجبور ہوجائے گناہ کی طرف مائل ہونے والا نہ ہو ( بقدر ضرورت حرام کھالینے کی اسے اجازت ہے ) تو پس یقینا اللہ تعالیٰ مغفرت فرمانے والے مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم پر حرام کیا گیا مردار، خون، سؤر کا گوشت، وہ جانور جو اللہ کے سوا کسی اور کے نام پر مشہور کیا گیا ہو، جو گلاگھٹ کر مرگیا، چوٹ کھا کریابلندی سے گر کر مرگیا، یا ٹکر کھا کر مرا ہو، یا جسے درندے نے پھاڑا ہو۔ سوائے اس کے جسے تم نے زندہ پاکر ذبح کرلیا ہو، اور وہ کسی آستانے پر ذبح کیا گیا ہو، حرام ہے اور یہ بھی تمہارے لیے ناجائز ہے کہ پانسوں ( فال نکالنے) کے ذریعے سے اپنی قسمت معلوم کرو۔ یہ تمام کام گناہ ہیں۔ آج کافروں کو تمہارے دین کی طرف سے پوری مایوسی ہوچکی ہے، لہٰذا تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو۔ آج میں نے تمہارے دین کو تمہارے لیے مکمل کردیا ہے اور اپنی نعمت تم پر مکمل کردی ہے اور تمہارے لیے اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوگیا ( لہٰذا حرام و حلال کی پابندی کرو، ) البتہ جو شخص بھوک سے مجبور ہو کر کوئی چیز کھالے، بغیر اس کے کہ گناہ کا خیال اس کے دل میں ہو۔ تو بیشک اللہ معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حرام کردیا گیا تم پر مردار، خون، سور کا گوشت، اور ہر اس چیز کو جس کو غیر اللہ (کی تعظیم و خوشنودی) کے لئے نامزد کردیا گیا ہو اور جو جانور مرجائے گلا گھٹنے سے، یا چوٹ لگنے سے، یا مرجائے گر پڑنے سے، یا سینگ لگنے سے، اور جس کو پھاڑ ڈالے کوئی درندہ، مگر (ان میں اسے) جس کو تم ذبح کرلو، نیز جسے ذبح کیا گیا ہو آستانوں پر، ف اور یہ کہ تم باہم حصے معلوم کرو جوے کے تیروں سے، کہ یہ سب گناہ ہیں، ف آج کے دن مایوس ہوگئے کافر لوگ تمہارے دین (کے مٹنے اور مغلوب ہونے) سے پس تم لوگ ان سے نہیں ڈرنا بلکہ خاص مجھ ہی سے ڈرتے رہنا، آج میں نے مکمل کردیا تمہارے لئے تمہارے دین کو، اور پورا کردیا تم پر اپنے انعام کو، اور پسند کرلیا تمہارے لئے اسلام کو (ہمشہ کے) دین کے طور پر، پھر جو کوئی مجبور ہوگیا (اور اس نے ان ممنوعہ چیزوں میں سے کچھ کھالیا) بشرطیکہ اس کا کسی گناہ کی طرف میلان نہ ہو، تو (اس پر کوئی گناہ نہیں کہ) بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

تم پر ( یہ چیزیں ) حرام کی گئی ہیں : مردار ، خون ، خنزیرکاگوشت اور ہروہ چیز جس پر اللہ کے سوا کسی دوسرے کانام پکارا گیا ہو نیز وہ جانورجوگلا گھٹ کریا چوٹ کھاکریا بلندی سے گرکریا سینگ کی ضرب سے مرگیا ہو اور جسے کسی درندے نے پھاڑا ہولیکن اسے تم ( جان نکلنے سے پہلے ) ذبح کرڈالو تو حرام نہیں نیز وہ جانوربھی تم پر حرام کردیاگیا ہے جسے کسی بت کے آستانے پر ذبح کیا گیا ہو اور فال کے تیروں سے قسمت معلوم کرنابھی حرام ہے یہ سب گناہ کے کام ہیں آج کافر تمہاے دین سے بالکل مایوس ہوگئے ہیں لہٰذا ان سے مت ڈرو ، صرف مجھی سے ڈرو آج میں نے تمہارے لئے تمہارادین مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور تمہارے لئے بحیثیت دین اسلام کو پسند کیا پھراگرکوئی شخص بھوک کے مارے مجبورہو جا ئے بشرطیکہ کہ وہ گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو ، اللہ یقینا بخشنے والارحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم پر حرام ہے ( ف۱۳ ) مردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جس کے ذبح میں غیر خدا کا نام پکارا گیا اور جو گلا گھونٹنے سے مرے اور بےدھار کی چیز سے مارا ہوا اور جو گر کر مرا اور جسے کسی جانور نے سینگ مارا اور جسے کوئی درندہ کھا گیا مگر جنہیں تم ذبح کرلو ، اور جو کسی تھان پر ذبح کیا گیا اور پانسے ڈال کر بانٹا کرنا یہ گناہ کا کام ہے ، آج تمہارے دین کی طرف سے کافروں کی آس نوٹ گئی ( ف۱٤ ) تو ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو آج میں نے تمہارے لئے دین کامل کردیا ( ف۱۵ ) اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی ( ف۱٦ ) اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا ( ف۱۷ ) تو جو بھوک پیاس کی شدت میں ناچار ہو یوں کہ گناہ کی طرف نہ جھکے ( ف۱۸ ) تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تم پر مردار ( یعنی بغیر شرعی ذبح کے مرنے والا جانور ) حرام کر دیا گیا ہے اور ( بہایا ہوا ) خون اور سؤر کا گوشت اور وہ ( جانور ) جس پر ذبح کے وقت غیر اﷲ کا نام پکارا گیا ہو اور گلا گھٹ کر مرا ہوا ( جانور ) اور ( دھار دار آلے کے بغیر کسی چیز کی ) ضرب سے مرا ہوا اور اوپر سے گر کر مرا ہوا اور ( کسی جانور کے ) سینگ مارنے سے مرا ہوا اور وہ ( جانور ) جسے درندے نے پھاڑ کھایا ہو سوائے اس کے جسے ( مرنے سے پہلے ) تم نے ذبح کر لیا ، اور ( وہ جانور بھی حرام ہے ) جو باطل معبودوں کے تھانوں ( یعنی بتوں کے لئے مخصوص کی گئی قربان گاہوں ) پر ذبح کیا گیا ہو اور یہ ( بھی حرام ہے ) کہ تم پانسوں ( یعنی فال کے تیروں ) کے ذریعے قسمت کا حال معلوم کرو ( یا حصے تقسیم کرو ) ، یہ سب کام گناہ ہیں ۔ آج کافر لوگ تمہارے دین ( کے غالب آجانے کے باعث اپنے ناپاک ارادوں ) سے مایوس ہو گئے ، سو ( اے مسلمانو! ) تم ان سے مت ڈرو اور مجھ ہی سے ڈرا کرو ۔ آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو ( بطور ) دین ( یعنی مکمل نظامِ حیات کی حیثیت سے ) پسند کر لیا ۔ پھر اگر کوئی شخص بھوک ( اور پیاس ) کی شدت میں اضطراری ( یعنی انتہائی مجبوری کی ) حالت کو پہنچ جائے ( اس شرط کے ساتھ ) کہ گناہ کی طرف مائل ہونے والا نہ ہو ( یعنی حرام چیز گناہ کی رغبت کے باعث نہ کھائے ) تو بیشک اﷲ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

تم پرحرام کردیاگیامرداراورخون اورسؤرکاگوشت اوروہ جس پراﷲتعالیٰ کے سواکسی کا نام پکارا جاتاہے اورگلاگھٹنے سے مرنے والااورچوٹ لگنے سے مرنے والا اور بلندی سے گرکر مرنے والااور سینگ لگنے سے مرنے والااورجسے درندے نے کھایاہو مگر جسے تم نے ذبح کیا ہو اورجوکسی آستانے پرذبح کیا گیا ہواوریہ بھی ( حرام ہے ) کہ تم تیروں کے ساتھ قسمت کا حال معلوم کرو ، یہ نافرمانی ہے ۔ آج تمہارے دین سے وہ لوگ مایوس ہوگئے جنہوں نے کفرکیا چنانچہ تم اُن سے نہ ڈرواورتم مجھ سے ڈرو ، آج میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو مکمل کردیاہے اورتم پراپنی نعمت پوری کردی ہے اورتمہارے لیے اسلام کو بطوردین پسند کیا ہے ، چنانچہ جوشخص بھوک میں مجبور کیاجائے کہ گناہ کے لیے مائل ہونے والانہ ہوتو بلاشبہ اللہ تعالیٰ بے حدبخشنے والا ، نہایت رحم والاہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Forbidden to you (for food) are: dead meat, blood, the flesh of swine, and that on which hath been invoked the name of other than Allah; that which hath been killed by strangling, or by a violent blow, or by a headlong fall, or by being gored to death; that which hath been (partly) eaten by a wild animal; unless ye are able to slaughter it (in due form); that which is sacrificed on stone (altars); (forbidden) also is the division (of meat) by raffling with arrows: that is impiety. This day have those who reject faith given up all hope of your religion: yet fear them not but fear Me. This day have I perfected your religion for you, completed My favour upon you, and have chosen for you Islam as your religion. But if any is forced by hunger, with no inclination to transgression, Allah is indeed Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is unlawful for you to consume the following as food: an animal that has not been properly slaughtered, blood, pork, an animal slaughtered and consecrated in the name of someone other than God, an animal killed by strangulation or a violent blow, an animal killed by falling down, an animal which has been gored to death, an animal partly eaten by a wild beast before being properly slaughtered, an animal which has been sacrificed on the stone blocks (which pagans worshipped), and any flesh divided by casting superstitious and gambling arrows (a pagan tradition), which is a sin. Today, the unbelievers have lost hope about your religion. Do not be afraid of them but have fear of Me. On this day I have perfected your religion, completed My favors to you, and have chosen Islam as your religion. If anyone not (normally) inclined to sin is forced by hunger to eat unlawful substances instead of proper food, he may do so to spare his life. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Forbidden to you (for food) are: Al-Maytah (the dead animals), blood, the flesh of swine, and that which has been slaughtered as a sacrifice for other than Allah, and that which has been killed by strangling, or by a violent blow, or by a headlong fall, or by the goring of horns ـand that which has been (partly) eaten by a wild animal ـunless you are able to slaughter it (before its death) - and that which is sacrificed (slaughtered) on An-Nusub (stone altars). (Forbidden) also is to make decisions with Al-Azlam (arrows) (all) that is Fisq (disobedience and sin). This day, those who disbelieved have given up all hope of your religion; so fear them not, but fear Me. This day, I have perfected your religion for you, completed My favor upon you, and have chosen for you Islam as your religion. But as for him who is forced by severe hunger, with no inclination to sin (such can eat these above mentioned animals), then surely, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Forbidden to you is that which dies of itself, and blood, and flesh of swine, and that on which any other name than that of Allah has been invoked, and the strangled (animal) and that beaten to death, and that killed by a fall and that killed by being smitten with the horn, and that which wild beasts have eaten, except what you slaughter, and what is sacrificed on stones set up (for idols) and that you divide by the arrows; that is a transgression. This day have those who disbelieve despaired of your religion, so fear them not, and fear Me. This day have I perfected for you your religion and completed My favor on you and chosen for you Islam as a religion; but whoever is compelled by hunger, not inclining willfully to sin, then surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Forbidden unto you (for food) are carrion and blood and swineflesh, and that which hath been dedicated unto any other than Allah, and the strangled, and the dead through beating, and the dead through falling from a height, and that which hath been killed by (the goring of) horns, and the devoured of wild beasts, saving that which ye make lawful (by the death-stroke), and that which hath been immolated unto idols. And (forbidden is it) that ye swear by the divining arrows. This is an abomination. This day are those who disbelieve in despair of (ever harming) your religion; so fear them not, fear Me! This day have I perfected your religion for you and completed My favour unto you, and have chosen for you as religion al-Islam. Whoso is forced by hunger, not by will, to sin: (for him) lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम पर हराम किया गया मुर्दार और ख़ून और सुअर का गोश्त और वह जानवर जो अल्लाह के सिवा किसी और के नाम पर ज़बह किया गया हो और जो मर गया हो गला घोंटने से या चोट लगने से या ऊँचाई से गिरकर या सींग मारे जाने से और वह जिसको दरिंदे ने खाया हो मगर जिसको तुमने ज़बह कर लिया हो, और वह जो बुतों की ख़ास जगहों पर ज़बह किया गया हो और यह कि तुम तक़सीम करो जुए के तीरों से, ये सब गुनाह के काम हैं, आज काफ़िर तुम्हारे दीन की तरफ़ से मायूस हो गए पस तुम उनसे न डरो बल्कि सिर्फ़ मुझ से डरो, आज मैंने तुम्हारे लिए तुम्हारे दीन को पूरा कर दिया और तुम पर अपनी नेमत पूरी कर दी और तुम्हारे लिए इस्लाम को दीन की हैसियत से पसंद कर लिया, पस जो भूख से मजबूर हो जाए लेकिन गुनाह पर माइल न हो तो बेशक अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم پر حرام کیے گئے ہیں مردار (6) اور خون اور خنزیر کا گوشت (1) اور جو جانور کہ غیر اللہ کے نام زد کردیا گیا ہو اور جو گلا گھٹنے سے مرجاوے اور جو کسی ضرب سے مرجاوے اور جو اونچے سے گر کر مرجاوے اور جو کسی ٹکر سے مرجاوے اور جس کو کوئی درندہ کھانے لگے لیکن جس کو ذبح کر ڈالو (2) اور جو جانور پرستش گاہوں پر ذبح کیا جاوے (3) اور یہ کہ تقسیم کرو بذریعہ قرعہ کے تیروں کے یہ سب گناہ ہیں آج کے دن ناامید ہوگئے (4) کافر لوگ تمہارے دین سے (5) سو ان سے مت ڈرنا اور مجھ سے ڈرتے رہنا (6) آج کے دن تمہارے لیے تمہارے دین کو میں نے کامل کردیا (7) اور میں نے تم پر اپنا انعام تام کردیا اور میں نے اسلام کو تمہارا دین بننے کے لیے پسند کرلیا۔ (8) پس جو لوگ شدت کی بھوک میں بیتاب ہوجاوے بشرطیکہ کسی گناہ کی طرف اس کا میلان نہ (9) ہو تو یقینا اللہ تعالیٰ معاف کرنے والے ہیں رحمت والے ہیں۔ (10) (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تم پر مردار حرام کیا گیا ہے اور خون اور خنزیر کا گوشت اور وہ جو غیر اللہ کے نام پر مشہور کیا جائے اور گلا گھٹنے سے مرنے والا اور چوٹکھا کر اور گر کر اور سینگ سے مرنے والا اور جسے درندے نے کھایا ہو، مگر جو تم ذبح کرلو اور جو تھانوں پر ذبح کیا گیا ہو اور یہ کہ تم تیروں کے ذریعے قسمت معلوم کرو یہ سراسر نافرمانی ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا آج تمہارے دین سے مایوس ہوگئے تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو، آج میں نے تمہارے لیے دین کو مکمل کردیا ہے اور میں نے پوری کردی تم پر اپنی نعمت اور اسلام کو دین کے طور پر پسند کرلیا، جو بھوک کی صورت میں مجبور ہوجائے اس حالت میں کہ وہ گناہ کی طرف مائل ہونے والا نہ ہو تو بیشک اللہ بےحد بخشنے والا نہایت مہربان ہے “ (٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم پر حرام کیا گیا مردار ‘ خون ‘ سور کا گوشت ‘ وہ جانور جو خدا کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو ‘ وہ جو گلا گھٹ کر یا چوٹ کھا کر ‘ یا بلندی سے گر کر ‘ یا ٹکر کھا کر مرا ہو ‘ یا جسے کسی درندے نے پھاڑا ہو ؛۔۔۔ سوائے اس کے جسے تم نے زندہ پاکر ذبح کرلیا اور وہ جو کسی آستانے پر ذبح کیا گیا ۔ نیز یہ بھی تمہارے لئے ناجائز ہے کہ پانسوں کے ذریعے اپنی قسمت معلوم کرو ۔ یہ سب افعال فسق ہیں ۔ آج کافروں کو تمہارے دین کی طرف سے پوری مایوسی ہوچکی ہے لہذا تم ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو ۔ آج میں نے تمہارے دین کو تمہارے لئے مکمل کردیا ہے اور اپنی نعمت تم پر تمام کردی ہے اور تمہارے لئے اسلام کو تمہارے دین کی حیثیت سے قبول کرلیا ہے ۔ (لہذا حرام و حلال کی جو قیود تم پر عائد کی گئی ہیں ان کی پابندی کرو) البتہ جو شخص بھوک سے مجبور ہو کر ان میں سے کوئی چیز کھالے ‘ بغیر اس کے کہ گناہ کی طرف اس کا میلان ہو تو بیشک اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حرام کیا گیا تم پر مردہ جانور اور خون اور خنزیر کا گوشت اور وہ جانور جس پر غیر اللہ کا نام پکارا گیا، اور وہ جانور جو گلا گھٹنے سے مرجائے، اور وہ جانورجو کسی ضرب سے مرجائے اور وہ جانور جو اوپر سے گر کر مرجائے، اور وہ جانور جو کسی سے ٹکڑا کر مرجائے اور وہ جانور جسے کسی درندہ نے کھالیا مگر وہ جسے تم ذبح کرلو، اور حرام کیا گیا ہے وہ جانور جو ذبح کیا گیا پرستش گاہوں پر، اور یہ بھی حرام کیا گیا کہ تقسیم کرو تیروں کے ذریعہ، یہ سب گناہ کے کام ہیں۔ آج کافر تمہارے دین سے ناامید ہوگئے سو ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو۔ آج میں نے پورا کردیا تمہارا دین اور میں نے تم پر اپنی نعمت پوری کردی، اور میں نے تمہارے لیے اسلام کو دین کے طور پر اختیار کرنے کے لیے پسند کرلیا سو جو کوئی شخص مجبور ہوجائے سخت بھوک میں جو گناہ کی طرف مائل ہونے والا نہ ہو سو یقینا اللہ غفور رحیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

حرام ہوا تم پر مردہ جانور اور لہو اور گوشت سور کا اور جس جانور پر نام پکارا جائے اللہ کے سوا کسی اور کا اور جو مرگیا ہو گلا گھونٹنے سے یا چوٹ سے یا اونچے سے گر کر یا سینگ مارنے سے اور جس کو کھایا ہو درندہ نے مگر جس کو تم نے ذبح کرلیا اور حرام ہے جو ذبح ہوا کسی تھان پر اور یہ کہ تقسیم کرو جوئے کے تیروں سے یہ گناہ کا کام ہے آج ناامید ہوگیے کافر تمہارے دین سے سو ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو آج میں پورا کرچکا تمہارے لئے دین تمہارا اور پورا کیا تم پر میں نے احسان اپنا اور پسند کیا میں نے تمہارے واسطے اسلام کو دین پھر جو کوئی لاچار ہوجاوے بھوک میں لیکن گناہ پر مائل نہ ہو تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم پر مرا ہوا جانور اور خون اور خنزیر کا گوشت حرام کردیا گیا ہے وہ وہ جانور بھی (جو تقرب کی نیت سے) اللہ کے سوا کسی دوسرے کے نامز د کیا گیا ہو اور وہ بھی جو گلا گھٹنے سے مرجائے اور جو کسی چوٹ سے مرجائے اور جو بلندی سے گر کر مرا ہو اور جو کسی جانور کے سینگ مارنے سے مرا ہو اور جو کسی درندے کے کھانے سے مرجائے مگر یہ کہ تم ان کے مرنے سے پہلے ان کو ذبح کرلو اور وہ جانور بھی جو بتوں کے کسی تھان پر ذبح کیا گیا ہو اور یہ بھی حرام ہے کہ تم فال کے تیروں سے اپنی قسمت معلوم کرو یہ فال کے تیروں سے فیصلہ کرانا گناہ ہے آج کافر تمہارے دین کی طرف سے بالکل مایوس ہوچکے ہیں لہٰذا تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارے دین کو کامل کر دای ہے اور میں نے اپنی نعمت تم پر پوری کردی ہے اور میں نے تمہارے لئے پسند کیا اسلام کو دین پھر جو شخ سخت بھوک کی وجہ سے مجبور ہوجائے بشرطیکہ وہ گناہ کی طرف مائل ہونیوالا نہ ہو تو یقینا اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے