Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 31

سورة المائدة

فَبَعَثَ اللّٰہُ غُرَابًا یَّبۡحَثُ فِی الۡاَرۡضِ لِیُرِیَہٗ کَیۡفَ یُوَارِیۡ سَوۡءَۃَ اَخِیۡہِ ؕ قَالَ یٰوَیۡلَتٰۤی اَعَجَزۡتُ اَنۡ اَکُوۡنَ مِثۡلَ ہٰذَا الۡغُرَابِ فَاُوَارِیَ سَوۡءَۃَ اَخِیۡ ۚ فَاَصۡبَحَ مِنَ النّٰدِمِیۡنَ ﴿۳۱﴾ۚ ۛ ۙ

Then Allah sent a crow searching in the ground to show him how to hide the disgrace of his brother. He said, "O woe to me! Have I failed to be like this crow and hide the body of my brother?" And he became of the regretful.

پھر اللہ تعالٰی نے ایک کوے کو بھیجا جو زمین کھود رہا تھا تاکہ اسے دکھائے کہ وہ کس طرح اپنے بھائی کی نعش کو چھپا دے ، وہ کہنے لگا ہائے افسوس !کیا میں ایسا کرنے سے بھی گیا گزرا ہو گیا کہ اس کوے کی طرح اپنے بھائی کی لاش کو دفنا دیتا پھر تو ( بڑا ہی ) پشیمان اور شرمندہ ہو گیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَبَعَثَ
پھر بھیجا
اللّٰہُ
اللہ نے
غُرَابًا
ایک کوا
یَّبۡحَثُ
وہ کھودتا تھا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
لِیُرِیَہٗ
تاکہ وہ دکھائے اسے
کَیۡفَ
کس طرح
یُوَارِیۡ
وہ چھپائے
سَوۡءَۃَ
لاش
اَخِیۡہِ
اپنے بھائی کی
قَالَ
اس نے کہا
یٰوَیۡلَتٰۤی
ہائے افسوس مجھ پر
اَعَجَزۡتُ
کیا میں عاجز ہوا
اَنۡ
اس سے (بھی) کہ
اَکُوۡنَ
میں ہوجاؤں
مِثۡلَ
مانند
ہٰذَا
اس
الۡغُرَابِ
کوے کے
فَاُوَارِیَ
کہ میں چھپا دوں
سَوۡءَۃَ
لاش
اَخِیۡ
اپنے بھائی کی
فَاَصۡبَحَ
تو وہ ہوگیا
مِنَ النّٰدِمِیۡنَ
نادم ہونے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَبَعَثَ
پھر بھیجا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
غُرَابًا
ایک کوا
یَّبۡحَثُ
وہ کریدتا تھا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
لِیُرِیَہٗ
تاکہ وہ دکھائے اسے
کَیۡفَ
کیسے
یُوَارِیۡ
وہ چھپائے
سَوۡءَۃَ
لاش
اَخِیۡہِ
اپنے بھائی کی
قَالَ
اس نے کہا
یٰوَیۡلَتٰۤی
ہائے میری بربادی
اَعَجَزۡتُ
کیا میں عاجز ہو گیا
اَنۡ
یہ کہ
اَکُوۡنَ
میں ہو جاؤں
مِثۡلَ
مانند
ہٰذَا
اس
الۡغُرَابِ
کوے کے
فَاُوَارِیَ
تو میں چھپا دوں
سَوۡءَۃَ
لاش
اَخِیۡ
اپنے بھائی کی
فَاَصۡبَحَ
چنانچہ وہ ہو گیا
مِنَ النّٰدِمِیۡنَ
شرمندہ ہونے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Then Allah sent a crow searching in the ground to show him how to hide the disgrace of his brother. He said, "O woe to me! Have I failed to be like this crow and hide the body of my brother?" And he became of the regretful.

پھر اللہ تعالٰی نے ایک کوے کو بھیجا جو زمین کھود رہا تھا تاکہ اسے دکھائے کہ وہ کس طرح اپنے بھائی کی نعش کو چھپا دے ، وہ کہنے لگا ہائے افسوس !کیا میں ایسا کرنے سے بھی گیا گزرا ہو گیا کہ اس کوے کی طرح اپنے بھائی کی لاش کو دفنا دیتا پھر تو ( بڑا ہی ) پشیمان اور شرمندہ ہو گیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کو کرید رہا تھا تاکہ اس (قاتل) کو دکھائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کیسے چھپا سکتا ہے۔ (کوے کو دیکھ کر) وہ کہنے لگا : افسوس ! میں تو اس کوے سے بھی گیا گزرا ہوں کہ اپنے بھائی کی لاش کو چھپا سکتا ازاں بعد وہ اپنے کئے پر بہت نادم ہوا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراﷲ تعالیٰ نے ایک کوا بھیجاجوزمین کُریدتا تھا تاکہ وہ اُسے دکھائے کہ کیسے وہ اپنے بھائی کی لاش چھپائے؟اُس نے کہا: ’’ہائے میری بربادی !کیامیں اس سے عاجزہوگیاکہ اس کوے کی مانندہو جاؤں تو میں اپنے بھائی کی لاش کوچھپادوں؟‘‘چنانچہ وہ شرمندہ ہونے والوں میں سے ہوگیا ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, Allah sent a crow who was scratching the earth to show him how he should hide the corpse of his brother. He said, |"Alas! Was I not even able to be like this crow so that I could hide the corpse of my brother? So, he stood regretful.

پھر بھیجا اللہ تعالیٰ نے ایک کوّا جو کریدتا تھا زمین کو تاکہ اس کو دکھلاوے کس طرح چھپانا ہے لاش اپنے بھائی کی بولا اے افسوس مجھ سے اتنا نہ ہوسکا کہ ہوں برابر اس کوّے کی کہ میں چھپاؤں لاش اپنے بھائی کی پھر لگا پچھتانے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اللہ نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کریدنے لگا تاکہ (اللہ) اسے دکھادے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کیسے چھپائے (یہ دیکھا تو) اس نے کہا ہائے میری شامت ! میں اس کوّے جیسا بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش کو چھپا دیتا پھر وہ بہت پشیمان ہوا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereupon Allah sent forth a raven who began to scratch the earth to show him how he might cover the corpse of his brother. So seeing he cried: 'Woe unto me! Was I unable even to be like this raven and find a way to cover the corpse of my brother? Then he became full of remorse at his doing.

پھر اللہ نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کھودنے لگا تاکہ اسے بتائے کہ اپنے بھائی کی لاش کیسے چھپائے ۔ یہ دیکھ کر وہ بولا افسوس مجھ پر ! میں اس کوّے جیسا بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپانے کی تدبیر نکال لیتا ۔ 51 اس کے بعد وہ اپنے کیے پر بہت پچھتایا ۔ 52

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کھودنے لگا تاکہ اسے دکھائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کیسے چھپائے ( ٢٤ ) ( یہ دیکھ کر ) وہ بولا ۔ ہائے افسوس ! کیا میں اس کوے جیسا بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپا دیتا ۔ اس طرح بعد میں وہ بڑا شرمندہ ہوا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اللہ تعال نے ایک کوا بھیجا وہ زمین کو کر ید تا تھا اور دوسرے کوے کو اس میں چھپاتا اس کو یہ بتلانے کو کہ اپنے بھائی کو لاش کیوں کر چھپا نے 8 اس وقت قابیل کہنے لگا ہائے اس کی خرابی اس کوے سے بھی گیا گزرا مجھے اتنا ہوسکا کہ اس کوے کی طرح ہوتا اور اپنے بھائی کی لاش چھپاتا دیتا پھر لگا پچھتا نوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کو کریدتا تھا تاکہ اسے دکھائے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کس طرح ڈھانک دے۔ کہنے لگا ہائے افسوس ! کیا میں اس کوئے جیسا بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش کو ڈھانکدیتا پس وہ پشیمان ہوگیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کریدنے لگا تاکہ اس کو دکھائے کہ اپنے بھائی کی لاش کیوں کر چھپائی جاتی ہے۔ اس نے کہا ہائے افسوس کیا میں اس کوے (تک کی عقل) کو نہ پہنچ سکا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپاتا۔ پھر وہ پچھتانے والوں میں ہوگیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اب خدا نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کریدنے لگا تاکہ اسے دکھائے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کیونکر چھپائے کہنے لگا اے ہے مجھ سے اتنا بھی نہ ہو سکا کہ اس کوے کے برابر ہوتا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپا دیتا پھر وہ پشیمان ہوا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then Allah sent a raven scratching in the earth to show him in what wise he might cover the corpse of his brother. He said: woe unto me was incapable of being like unto this raven so that I might cover the corpse of my brother! And he became of the remorseful.

اس پر اللہ نے ایک کوے کو بھیجا جو زمین کو کھودتا تھا تاکہ اسے دکھا دے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کو کس طرح چھپائے ۔ (یہ دیکھ کر) وہ بولا ہائے میری کمبختی کہ میں اس سے بھی گیا گزرا ہوا کہ اس کوے ہی کے برابر ہوتا اور اپنے بھائی کی لاش چھپا دیتا ۔ غرض وہ (بہت ہی) شرمندہ ہوا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر اللہ نے ایک کوے کو بھیجا جو زمین میں کریدتا تھا ، تاکہ وہ اس کو دکھائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کو کس طرح چھپائے ۔ وہ بولا کہ ہائے میری کم بختی! کیا میں اس کوے جیسا بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش کو ڈھانک دیتا؟ سو وہ اس پر شرمسار ہوا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر اﷲتعالیٰ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کو کھودتا تھا کہ تاکہ اسے دکھائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کو کس طرح چھپائے ( یہ دیکھ کر ) کہنے لگا ہائے افسوس میری حالت پر کہ میں اس کوے سے بھی گیا گزرا ہوا کہ اپنے بھائی کو لاش چھپا دینا ۔ پس وہ بچھتانے والوں میں سے ہوگیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کھودنے لگا تاکہ اسے بتائے کہ اپنے بھائی کی لاش کیسے چھپائے۔ یہ دیکھ کر وہ بولا افسوس مجھ پر ! میں اس کوے جیسا بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپانے کا طریقہ نکال سکتا۔ اس کے بعد وہ اپنے کیے پر بہت پچھتایا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر بھیجا اللہ نے ایک کوے کو جو زمین کریدنے لگا، تاکہ وہ اس کو دکھلائے (سکھلائے) کہ وہ کس طرح ٹھکانے لگائے اپنے بھائی کی لاش کو، اس پر اسنے کہا ہائے افسوس میں تو اس کوے جیسا بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش کو خود چھپا لیتا، پس وہ ہوگیا ندامت اٹھانے والوں میں سے

Translated by

Noor ul Amin

پھراللہ نے ایک کو ابھیجا جو زمین کو کریدرہا تھا تاکہ اس قاتل کو دکھلائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کیسے چھپاسکتا ہے ( کوے کو دیکھ کر ) وہ کہنے لگا: افسوس! میں تواس کو ے سے بھی گیاگزراہوں کہ اپنے بھائی کی لاش کو نہ چھپاسکاپھروہ اپنے کئے پر بہت نادم ہوا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اللہ نے ایک کوا بھیجا زمین کریدتا کہ اسے دکھائے کیونکر اپنے بھائی کی لاش چھپائے ( ف۸٦ ) بولا ہائے خرابی میں اس کوے جیسا بھی نہ ہوسکا کہ میں اپنے بھائی کی لاش چھپاتا تو پچتاتا رہ گیا ( ف۸۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اﷲ نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کریدنے لگا تاکہ اسے دکھائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کس طرح چھپائے ، ( یہ دیکھ کر ) اس نے کہا: ہائے افسوس! کیا میں اس کوّے کی مانند بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپا دیتا ، سو وہ پشیمان ہونے والوں میں سے ہوگیا

Translated by

Hussain Najfi

پھر اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کھودتا تھا تاکہ اسے دکھائے کہ وہ کیونکر اپنے بھائی کی لاش چھپائے اس پر اس نے کہا ، ہائے افسوس! کیا میں اس کوے سے بھی زیادہ گیا گزرا ہوں؟ کہ اپنے بھائی کی لاش چھپاؤں اب وہ پشیمان ہونے والوں میں سے ہوگیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then Allah sent a raven, who scratched the ground, to show him how to hide the shame of his brother. "Woe is me!" said he; "Was I not even able to be as this raven, and to hide the shame of my brother?" then he became full of regrets-

Translated by

Muhammad Sarwar

God sent down a raven which started to dig up the earth to show the killer how to bury the corpse of his brother. On seeing the raven, (Cain) said, "Woe to me! Am I less able than a raven to bury the corpse of my brother?" He became greatly remorseful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then Allah sent a crow who scratched the ground to show him how to hide the dead body of his brother. He said: "Woe to me! Am I not even able to be as this crow and to hide the dead body of my brother" Then he became one of those who regretted.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then Allah sent a crow digging up the earth so that he might show him how he should cover the dead body of his brother. He said: Woe me! do I lack the strength that I should be like this crow and cover the dead body of my brother? So he became of those who regret.

Translated by

William Pickthall

Then Allah sent a raven scratching up the ground, to show him how to hide his brother's naked corpse. He said: Woe unto me! Am I not able to be as this raven and so hide my brother's naked corpse? And he became repentant.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर अल्लाह ने एक कौए को भेजा जो ज़मीन में कुरेदता था; ताकि वह उसको दिखाए कि वह अपने भाई की लाश को किस तरह छुपाए, उसने कहाः अफ़सोस मेरी हालत पर कि मैं इस कौए जैसा भी न हो सका कि अपने भाई की लाश को छुपा देता, पस वह शर्मिंदगी उठाने वालों में से हो गया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اللہ تعالیٰ نے ایک کوا بھیجا کہ وہ زمین کھودتا تھا تاکہ وہ اس کو تعلیم کردے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کس طریقہ سے چھپادے، کہنے لگا افسوس میری حالت پر کیا میں اس سے بھی گیا گزرا کہ اس کوے ہی کے برابر ہوتا اور اپنے بھائی کی لاش کو چھپا دیتا سو بڑا شرمندہ ہوا۔ (1) (31)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر اللہ نے کوّابھیجا جو زمین کریدتا تھا تاکہ اسے دکھائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کس طرح چھپائے، کہنے لگاہائے افسوس ! کیا میں اس سے بھی گیا گزرا ہوں افسوس اس کوّے جیسا ہو تاکہ اپنے بھائی کی لاش چھپا دیتا۔ سو وہ نادم ہونے والوں میں سے ہوگیا۔ “ (٣١

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کھودنے لگا تاکہ اسے بتائے کہ اپنے بھائی کی لاش کیسے چھپائے ۔ یہ دیکھ کر وہ بولا افسوس مجھ پر ! میں اس کوے جیسا بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپانے کی تدبیر نکال لیتا ، اس کے بعد وہ اپنے کئے پر بہت بچھتایا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر اللہ نے ایک کوا بھیجا وہ زمین کو کرید رہا تھا تاکہ وہ اسے دکھا دے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کو کیسے چھپائے۔ کہنے لگا افسوس میری حالت پر ! کیا میں اس سے عاجز ہوگیا کہ اس کوے کی طرح ہوجاؤں سو اپنے بھائی کی لاش کو چھپا دوں۔ پھر وہ پچھتانے والوں میں سے ہوگیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بھیجا اللہ نے ایک کوا جو کریدتا تھا زمین کو تاکہ اس کو دکھلاوے کس طرح چھپاتا ہے لاش اپنے بھائی کی بولا اے افسوس مجھ سے اتنا نہ ہوسکا کہ ہوں برابر اس کوے کی کہ میں چھپاؤں لاش اپنے بھائی کی پھر لگا پچھتانے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اللہ تعالیٰ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کو کھودنے لگا تاکہ وہ کوا اس قاتل کو پہنچائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کو کس طرح چھپائے قاتل نے کہا ہائے افسوس میرے حال پر میں اس قابل بھی نہ ہوسکا کہ اس کوے ہی جیسا ہوتا اور اپنے بھائی کی لاش کو تو چھپا دیتا پھر وہ اس حالت پر پچھتانے لگا۔