Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 43

سورة المائدة

وَ کَیۡفَ یُحَکِّمُوۡنَکَ وَ عِنۡدَہُمُ التَّوۡرٰىۃُ فِیۡہَا حُکۡمُ اللّٰہِ ثُمَّ یَتَوَلَّوۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ ؕ وَ مَاۤ اُولٰٓئِکَ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿٪۴۳﴾  10

But how is it that they come to you for judgement while they have the Torah, in which is the judgement of Allah ? Then they turn away, [even] after that; but those are not [in fact] believers.

۔ ( تعجب کی بات ہے کہ ) وہ کیسے اپنے پاس تورات ہوتے ہوئے جس میں احکام الٰہی ہیں تم کو منصف بناتے ہیں پھر اس کے بعد بھی پھر جاتے ہیں ، دراصل یہ ایمان و یقین والے ہیں ہی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَیۡفَ
اور کس طرح
یُحَکِّمُوۡنَکَ
وہ منصف بناتےہیں آپ کو
وَعِنۡدَہُمُ
حالانکہ ان کے پاس
التَّوۡرٰىۃُ
تورات ہے
فِیۡہَا
جس میں
حُکۡمُ
حکم ہے
اللّٰہِ
اللہ کا
ثُمَّ
پھر
یَتَوَلَّوۡنَ
وہ منہ موڑ جاتے ہیں
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ذٰلِکَ
اس کے
وَمَاۤ
اور نہیں
اُولٰٓئِکَ
یہ لوگ
بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَیۡفَ
اور کیسے
یُحَکِّمُوۡنَکَ
وہ منصف بنائیں گے آپ کو
وَعِنۡدَہُمُ
حالانکہ پاس ہے ان کے
التَّوۡرٰىۃُ
تورات
فِیۡہَا
اس میں
حُکۡمُ
حکم ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
ثُمَّ
پھر
یَتَوَلَّوۡنَ
وہ منہ موڑ رہے ہیں
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ذٰلِکَ
اس کے
وَمَاۤ
اور نہیں
اُولٰٓئِکَ
وہ لوگ
بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومن
Translated by

Juna Garhi

But how is it that they come to you for judgement while they have the Torah, in which is the judgement of Allah ? Then they turn away, [even] after that; but those are not [in fact] believers.

۔ ( تعجب کی بات ہے کہ ) وہ کیسے اپنے پاس تورات ہوتے ہوئے جس میں احکام الٰہی ہیں تم کو منصف بناتے ہیں پھر اس کے بعد بھی پھر جاتے ہیں ، دراصل یہ ایمان و یقین والے ہیں ہی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ کو یہ کیسے حکم بنا سکتے ہیں جبکہ ان کے پاس تورات ہے جس میں اللہ کا حکم موجود ہے۔ اس کے باوجود وہ اس حکم سے منہ پھیر لیتے ہیں۔ حقیقت میں یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہ آپ کوکیسے منصف بنائیں گے؟ حالانکہ اُن کے پاس تورات ہے جس میں اﷲ تعالیٰ کاحکم ہے پھراس کے بعد بھی وہ منہ موڑرہے ہیں اوروہ لوگ مومن ہی نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And how do they ask you to judge while the Torah is there with them having the judgment of Allah? Still, they turn away, after all that. They are no believers. [ 43]

اور وہ تجھ کو کس طرح منصف بنائیں گے اور ان کے پاس تو تورات ہے جس میں حکم ہے اللہ کا پھر اس کے پیچھے پھرے جاتے ہیں، اور وہ ہرگز ماننے والے نہیں ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) یہ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کیسے حکم بناتے ہیں جبکہ ان کے پاس تورات موجود ہے جس میں اللہ کا حکم موجود ہے پھر بھی وہ اس سے رو گردانی کرتے ہیں اور حقیقت میں یہ لوگ مؤمن نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Yet how will they appoint you a judge when they have the Torah with them, wherein there is Allah's judgement - and still they turn away from it? The fact is, they are not believers.

اور یہ تمہیں کیسے حَکم بناتے ہیں جبکہ ان کے پاس تورات موجود ہے جس میں اللہ کا حکم لکھا ہوا ہے اور پھر یہ اس سے منہ موڑ رہے ہیں؟ 71 اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے ۔ ؏٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کیسے تم سے فیصلہ لینا چاہتے ہیں جبکہ ان کے پاس تورات موجود ہے جس میں اللہ کا فیصلہ درج ہے؟ پھر اس کے بعد ( فیصلے سے ) منہ بھی پھیر لیتے ہیں ( ٣٨ ) دراصل یہ ایمان والے نہیں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تعجب اس پر ہے وہ لوگ تجھ سے کیوں فیصلہ کر انا چاہتے ہیں ان کے پاس تو خود توریت شریف ہے اس میں اللہ تعالیٰ کا حکم موجود ہے اس کے موافق کیوں نہیں فیصلہ کرتے پھر اس کے بعد بھی نہیں اور اصل بات یہ ہے ان میں ایمان ہی نہیں ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ آپ سے فیصلہ کیونکر چاہیں گے اور خود ان کے پاس تورات ہے جس میں اللہ کا حکم ہے پھر اس کے بعد یہ (اس سے) پھرجاتے ہیں اور یہ لوگ ایمان والے ہی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ آپ کو کس طرح فیصلہ کرنے والا بناتے ہیں جب کہ ان کے پاس تو ریت موجود ہے جس میں اللہ کا حکم موجود ہے جس سے وہ منہ موڑ موڑ کر چلتے ہیں ۔ اور یہ وہ لوگ ہیں جو یقین نہیں رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ تم سے (اپنے مقدمات) کیونکر فیصل کرایں گے جبکہ خود ان کے پاس تورات (موجود) ہے جس میں خدا کا حکم (لکھا ہوا) ہے (یہ اسے جانتے ہیں) پھر اس کے بعد اس سے پھر جاتے ہیں اور یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And how shall they ask thee for judgement, whereas with them is the Taurat wherein is Allah's judgement? And they turn away thereafter? And those are no believers.

اور آپ سے یہ کیسے فیصلہ کراتے ہیں درآنحالیکہ ان کے پاس توریت موجود ہے ۔ اور اس میں اللہ کا حکم (درج) ہے ۔ پھر اس کے بعد ہٹ جاتے ہیں ۔ اور یہ لوگ ہرگز ایمان والے نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ تمہیں حکم کس طرح بناتے ہیں جبکہ تورات ان کے پاس موجود ہے ، جس میں اللہ کا حکم موجود ہے ، پھر حکم بنانے کے بعد برگشتہ ہوجاتے ہیں! یہ ہرگز باایمان لوگ نہیں ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ کیسے آپ سے فیصلہ کراتے ہیں جبکہ ان کے پاس تو رات موجود ہے جس میں اﷲتعالیٰ کا حکم ( لکھا ہوا ) ہے پھر اس کے بعد ( بھی ) پھر جاتے ہیں اور یہ لوگ ایمان والے نہیں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ تمہیں کیسے منصف بناتے ہیں جب کہ ان کے پاس تورات موجود ہے جس میں اللہ کا حکم لکھا ہوا ہے اور پھر یہ اس سے منہ موڑ رہے ہیں ؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ آپ کو کیسے اپنا (منصف اور) حکم مان سکتے ہیں، جب کہ ان کے پاس تورات موجود ہے، جس میں اللہ کا حکم (موجود و مسطور) ہے، پھر یہ اس کے بعد بھی پھرجاتے ہیں، اور (حقیقت یہ ہے کہ) یہ لوگ ایماندار ہیں ہی نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

( تعجب کی بات ہے کہ ) وہ کیسے تم کو فیصلے کا ا ختیاردیتے ہیں جبکہ ان کے پاس تورات ہے جس میں اللہ کاحکم موجودہے اس کے باوجود وہ اس حکم سے منہ پھیرلیتے ہیں حقیقت میں یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ تم سے کیونکر فیصلہ چاہیں گے ، حالانکہ ان کے پاس توریت ہے جس میں اللہ کا حکم موجود ہے ( ف۱۱۱ ) بایں ہمہ اسی سے منہ پھیرتے ہیں ( ف۱۱۲ ) اور وہ ایمان لانے والے نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ لوگ آپ کو کیوں کر حاکم مان سکتے ہیں در آنحالیکہ ان کے پاس تورات ( موجود ) ہے جس میں اللہ کا حکم ( مذکور ) ہے ، پھر یہ اس کے بعد ( بھی حق سے ) رُوگردانی کرتے ہیں ، اور وہ لوگ ( بالکل ) ایمان لانے والے نہیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ لوگ آپ کو کس طرح حَکَم ( ثالث ) بناتے ہیں ، حالانکہ ان کے پاس توراۃ موجود ہے جس میں اللہ کا حکم لکھا ہوا ہے اور پھر یہ ( آپ کے فیصلہ کے ) بعد اس سے منہ موڑ لیتے ہیں ( بات دراصل یہ ہے کہ ) یہ مؤمن ہی نہیں ہیں ( ہرگز ماننے والے نہیں ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But why do they come to thee for decision, when they have (their own) law before them?- therein is the (plain) command of Allah; yet even after that, they would turn away. For they are not (really) People of Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

How can they come to you for judgment when they already have the Torah which contains the decree of God! It does not take them long to disregard your judgment; they are not true believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But how do they come to you for a decision while they have the Tawrah, in which is the decision of Allah; yet even after that they turn away. For they are not believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And how do they make you a judge and they have the Taurat wherein is Allah's judgment? Yet they turn back after that, and these are not the believers.

Translated by

William Pickthall

How come they unto thee for judgment when they have the Torah, wherein Allah hath delivered judgment (for them)? Yet even after that they turn away. Such (folk) are not believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे कैसे आपको फ़ैसला करने वाला बना सकते हैं हालाँकि उनके पास तौरात है जिसमें अल्लाह का हुक्म मौजूद है और फिर वे उससे मुँह मोड़ रहे हैं, और ये लोग हरगिज़ ईमान वाले नहीं हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ آپ سے کیسے فیصلہ کراتے ہیں حالانکہ ان کے پاس تورات ہے جس میں اللہ کا حکم ہے پھر اس کے بعد پھرجاتے ہیں اور یہ لوگ ہرگز اعتقاد والے نہیں۔ (43)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ آپ کو کس طرح منصف بنائیں گے، حالانکہ ان کے پاس تورات ہے جس میں اللہ کا حکم موجود ہے۔ پھر وہ اس کے بعد پھرجاتے ہیں اور یہ لوگ ہرگز ایمان والے نہیں۔ “ (٤٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ تمہیں کیسے حکم بناتے ہیں جبکہ ان کے پاس تورات موجود ہے جس میں اللہ کا حکم لکھا ہوا ہے اور پھر یہ اس سے منہ موڑ رہے ہیں ؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ آپ سے کیسے فیصلہ کراتے ہیں حالانکہ ان کے پاس تو رات ہے جس میں اللہ کا حکم ہے پھر اس کے بعد وہ رو گردانی کرتے ہیں اور وہ لوگ مومن نہیں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ تجھ کو کس طرح منصف بنائیں گے اور ان کے پاس تو تورات ہے جس میں حکم ہے اللہ کا پھر اس کے پیچھے پھرے جاتے ہیں اور وہ ہرگز ماننے والے نہیں ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ لوگ آپ کیسے منصف بناتے ہیں حالانکہ ان کے پاس توریت ہے جس میں خدا کا حکم موجود ہے پھر تعجب ہے کہ آپ کے فیصلہ کرنے کے بعد پھرجاتے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ ان کو کسی پر اعتقاد ہی نہیں