Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 45

سورة المائدة

وَ کَتَبۡنَا عَلَیۡہِمۡ فِیۡہَاۤ اَنَّ النَّفۡسَ بِالنَّفۡسِ ۙ وَ الۡعَیۡنَ بِالۡعَیۡنِ وَ الۡاَنۡفَ بِالۡاَنۡفِ وَ الۡاُذُنَ بِالۡاُذُنِ وَ السِّنَّ بِالسِّنِّ ۙ وَ الۡجُرُوۡحَ قِصَاصٌ ؕ فَمَنۡ تَصَدَّقَ بِہٖ فَہُوَ کَفَّارَۃٌ لَّہٗ ؕ وَ مَنۡ لَّمۡ یَحۡکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۴۵﴾

And We ordained for them therein a life for a life, an eye for an eye, a nose for a nose, an ear for an ear, a tooth for a tooth, and for wounds is legal retribution. But whoever gives [up his right as] charity, it is an expiation for him. And whoever does not judge by what Allah has revealed - then it is those who are the wrongdoers.

اور ہم نے یہودیوں کے ذمہ تورات میں یہ بات مقرر کر دی تھی کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور خاص زخموں کا بھی بدلہ ہے پھر جو شخص اس کو معاف کر دے تو وہ اس کے لئے کفارہ ہے اور جو لوگ اللہ کے نازل کئے ہوئے کے مطابق حکم نہ کریں ، و ہی لوگ ظالم ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَتَبۡنَا
اور لکھ دیا ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
فِیۡہَاۤ
اس میں
اَنَّ
بیشک
النَّفۡسَ
جان
بِالنَّفۡسِ
بدلے جان کے
وَالۡعَیۡنَ
اور آنکھ
بِالۡعَیۡنِ
بدلے آنکھ کے
وَالۡاَنۡفَ
اور ناک
بِالۡاَنۡفِ
بدلے ناک کے
وَالۡاُذُنَ
اور کان
بِالۡاُذُنِ
بدلے کان کے
وَالسِّنَّ
اور دانت
بِالسِّنِّ
بدلے دانت کے
وَالۡجُرُوۡحَ
اور تمام زخموں کا بھی
قِصَاصٌ
بدلہ ہے
فَمَنۡ
تو جو کوئی
تَصَدَّقَ
صدقہ (معاف )کردے
بِہٖ
اس کو
فَہُوَ
تو وہ
کَفَّارَۃٌ
کفارہ ہوگا
لَّہٗ
اس کے لیے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
لَّمۡ
نہ
یَحۡکُمۡ
فیصلہ کرے
بِمَاۤ
اس کے مطابق جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الظّٰلِمُوۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَتَبۡنَا
اور لکھ دیا تھا ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
فِیۡہَاۤ
اس میں
اَنَّ
بلا شبہ
النَّفۡسَ
جان
بِالنَّفۡسِ
بدلے جان کے ہے
وَالۡعَیۡنَ
اور آنکھ
بِالۡعَیۡنِ
بدلے آنکھ کے ہے
وَالۡاَنۡفَ
اور ناک
بِالۡاَنۡفِ
بدلے ناک کے ہے
وَالۡاُذُنَ
اور کان
بِالۡاُذُنِ
بدلے کان کے ہے
وَالسِّنَّ
اور دانت
بِالسِّنِّ
بدلےدانت کے ہے
وَالۡجُرُوۡحَ
اور زخموں کا
قِصَاصٌ
برابر کا بدلہ ہے
فَمَنۡ
پھر جس نے
تَصَدَّقَ
صدقہ کر دیا
بِہٖ
اس(قصاص) کو
فَہُوَ
تو وہ
کَفَّارَۃٌ
کفارہ ہے
لَّہٗ
اس کے لئے
وَمَنۡ
اور جو
لَّمۡ یَحۡکُمۡ
نہ فیصلہ کرے
بِمَاۤ
اس کے(مطابق) جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
فَاُولٰٓئِکَ
تووہی لوگ
ہُمُ
وہی ہیں
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

And We ordained for them therein a life for a life, an eye for an eye, a nose for a nose, an ear for an ear, a tooth for a tooth, and for wounds is legal retribution. But whoever gives [up his right as] charity, it is an expiation for him. And whoever does not judge by what Allah has revealed - then it is those who are the wrongdoers.

اور ہم نے یہودیوں کے ذمہ تورات میں یہ بات مقرر کر دی تھی کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور خاص زخموں کا بھی بدلہ ہے پھر جو شخص اس کو معاف کر دے تو وہ اس کے لئے کفارہ ہے اور جو لوگ اللہ کے نازل کئے ہوئے کے مطابق حکم نہ کریں ، و ہی لوگ ظالم ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے لیے ہم نے تورات میں یہ لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان ہوگی، آنکھ کے بدلے آنکھ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان، دانت کے بدلے دانت اور زخموں کا برابر برابر بدلہ ہوگا۔ اور جو شخص اپنے حق سے دستبردار ہوجائے تو یہ دستبرداری اس کے اپنے گناہوں کا کفارہ بن جائے گی۔ اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلہ نہ کریں تو ایسے ہی لوگ ظالم ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اس کتاب میں ان پر لکھ دیاتھاکہ بلاشبہ جان کے بدلے جان اورآنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اورکان کے بدلے کان اوردانت کے بدلے دانت ہے اور زخموں کا بھی برابرکابدلہ ہے،پھرجس نے اس (قصاص) کوصدقہ کردیاتووہ اس کے لیے کفارہ ہے اور جواس کے مطابق فیصلہ نہ کرے جواﷲ تعالیٰ نے نازل کیا ہے تووہی لوگ ظالم ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And therein We have prescribed for them: life for life, eye for eye, nose for nose, ear for ear and tooth for tooth; and for wounds, an equal retaliation. Then, whoever forgives it, that will be expiation for him. And whoever does not judge by what Allah has sent down, then, they are the unjust.

اور لکھ دیا ہم نے ان پر اس کتاب میں کہ جی کے بدلے جی، اور آنکھ کے بدلے آنکھ، اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور زخموں کا بدلہ ان کے برابر پھر جس نے معاف کردیا تو وہ گناہ سے پاک ہوگیا اور جو کوئی حکم نہ کرے اس کے موافق جو کہ اللہ نے اتارا سو وہی لوگ ہیں ظالم

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

) اور ہم نے لکھ دیا تھا ان پر اس (تورات) میں کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور اس طرح زخموں کا بدلہ بھی ہوگا برابر کا پھر جو کوئی اس کو معاف کردے تو یہ اس کے لیے (گناہوں کا) کفارہ ہوگا اور جو فیصلے نہیں کرتے اللہ کی اتاری ہوئی شریعت کے مطابق وہی تو ظالم ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And therein We had ordained for them: 'A life for a life, and an eye for an eye, and a nose for a nose, and an ear for an ear, and a tooth for a tooth, and for all wounds, like for like. But whosoever forgoes it by way of charity, it will be for him an expiation. Those who do not judge by what Allah has revealed are indeed the wrong-doers.

تورات میں ہم نے یہودیوں پر یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان ، آنکھ کے بدلے آنکھ ، ناک کے بدلے ناک ، کان کے بدلے کان ، دانت کے بدلے دانت ، اور تمام زخموں کے لیے برابر کا بدلہ ۔ 74 پھر جو قصاص کا صدقہ کر دے تو وہ اس کے لیے کَفّارہ ہے ، 75 اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی ظالم ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے اس ( تورات میں ) ان کے لیے یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان ، آنکھ کے بدلے آنکھ ، ناک کے بدلے ناک ، کان کے بدلے کان ، دانت کے بدلے دانت ۔ اور زخموں کا بھی ( اسی طرح ) بدلہ لیا جائے ۔ ہاں جو شخص اس ( بدلے ) کو معاف کردے تو یہ اس کے لیے گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا ۔ اور جو لوگ اللہ کے نازل کیے ہوئے حکم کے مطابق فیصلہ نہ کریں ، وہ لوگ ظالم ہیں ۔ ( ٣٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے رات میں ان پر یہ فرح کیا کہ جان کے بدل جان لی جائے اور آنکھ کے بدل آنکھ پھوڑی جائے اور ناک کے بدل ناک کاٹی جانے اور کان کے بدل کا تراشا جائے اور دانت کے بدل دا انت اکھاڑا جائے اور زخموں کے بدل اگر ہو سکے ویسے ہی زخم لگائے جائیں 5 پھر جو کوئی اپنا فیصلہ معاف کر دے کے گناہ اتر جائیں گے 6 اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کے اتارے مواقف نہ دیں وہی ظالم ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان کے لئے اس (تورات) میں یہ لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور زخموں کا بھی بدلہ ہے۔ پس جو کوئی اسے معاف کردے وہ اس کے لئے کفارہ ہوجائے گا اور جو کوئی اللہ کے نازل کیے ہوئے (احکام) کے مطابق حکم نہ کرے پس ایسے لوگ ہی ظالم ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے اس توریت میں یہ فرض کردیا تھا کہ جان کے بدلے جان ، آنکھ کے بدلے آنکھ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان، دانت کے بدلے دانت اور زخموں میں برابری کا حکم ہے۔ پھر جو شخص اس کو معاف کر دے تو وہ اس کے لئے (اس کے گناہوں کا) کفارہ ہے۔ اور جو شخص اللہ کے نازل کئے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ نہ کرے وہ ظالموں میں سے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان لوگوں کے لیے تورات میں یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور سب زخموں کا اسی طرح بدلہ ہے لیکن جو شخص بدلہ معاف کر دے وہ اس کے لیے کفارہ ہوگا اور جو خدا کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ بےانصاف ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We prescribed unto them therein: a life for a life, and an eye for an eye, and a nose for a nose, and an ear for an ear, and a tooth for a tooth, and wounds in reprisal, then whosoever forgoeth it, then it shall be for him an expiation. And whosoever judgeth not by that which Allah hath sent down - those then! they are the wrong-doers.

اور ہم نے ان پر اس میں یہ فرض کردیا تھا ۔ کہ جان کا بدلہ جان ہے اور آنکھ کا آنکھ اور ناک کا ناک اور کان کا کان اور دانت کا دانت ۔ اور زخموں میں قصاص ہے سو جو کوئی اسے معاف کردے ۔ تو وہ اس کی طرف سے کفارہ ہوجائے گا ۔ اور جو کوئی اللہ کے نازل کئے ہوئے (احکام) کے موافق فیصلہ نہ کرے تو ایسے ہی لوگ تو ظالم ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس میں ان پر فرض کیا کہ جان کے بدلے جان ، آنکھ کے بدلے آنکھ ، ناک کے بدلے ناک ، کان کے بدلے کان ، دانت کے بدلے دانت اور اسی طرح دوسرے زخموں کا بھی قصاص ہے ۔ سو جس نے اس کو معاف کردیا تو وہ اس کیلئے کفارہ ہے اور جو اللہ کی اتاری ہوئی شریعت کے مطابق فیصلے نہ کریں گے ، تو وہی لوگ ہیں جو ظالم ٹھہریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے یہودیوں پر تورات میں فرض کر دیا تھا کہ بیشک جان کا بدلہ اور آنکھ کا بدلہ آنکھ اور ناک کا بدلہ ناک اور کان کا بدلہ کان اور دانت کا بدلہ دانت اور زخموں میں بھی بدلہ ہے پس جو کوئی اسے معاف کر دے تو وہ اس کیلئے کفارہ ہو جائے گا اور جو کوئی اﷲتعالیٰ کے نازل کیے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہ کریں تو ایسے ہی لوگ ظالم ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تورات میں ہم نے یہود پر یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان، دانت کے بدلے دانت، اور تمام زخموں کے لیے برابر کا بدلہ۔ پھر جو قصاص کو معاف کر دے تو یہ اس کے لیے کفارہ ہے اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی ظالم ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ان پر اس (تورات) میں بھی یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان (لی جائے) بدلے میں جان کے، آنکھ بدلے آنکھ کے ناک بدلے ناک کے، کان بدلے کان کے، دانت بدلے دانت کے، اور زخموں میں بھی قصاص ہے، پھر جو کوئی صدقہ کر دے اس (حق قصاص) کا، تو وہ کفارہ ہوجائے گا اس کے لیے، اور جو لوگ فیصلہ نہیں کرتے اس (حکم و قانون) کے مطابق، جس کو اللہ نے اتارا ہے وہ ظالم ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

ان کے لئے ہم نے تورات میں یہ لکھ دیاتھا کہ جان کے بدلے جان ہوگی ، آنکھ کے بدلے آنکھ ، ناک کے بدلے ناک ، کان کے بدلے کان ، دانت کے بدلے دانت اور زخموں کا برابر برابر بدلہ ہوگا اورجو شخص اپنے حق سے دستبردار ہو جائے تویہ اس کے اپنے گناہوں کاکفارہ بن جائے گا اورجو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلہ نہ کریں توایسے ہی لوگ ظالم ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے توریت میں ان پر واجب کیا ( ف۱۱۷ ) کہ جان کے بدلے جان ( ف۱۱۸ ) اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور زخموں میں بدلہ ہے ( ف۱۱۹ ) پھر جو دل کی خوشی سے بدلہ کراوے تو وہ اس کا گناہ اتار دے گا ( ف۱۲۰ ) اور جو اللہ کے اتارے پر حکم نہ کرے تو وہی لوگ ظالم ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے اس ( تورات ) میں ان پر فرض کردیا تھا کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے عوض آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے عوض کان اور دانت کے بدلے دانت اور زخموں میں ( بھی ) بدلہ ہے ، تو جو شخص اس ( قصاص ) کو صدقہ ( یعنی معاف ) کر دے تو یہ اس ( کے گناہوں ) کے لئے کفارہ ہوگا ، اور جو شخص اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ ( و حکومت ) نہ کرے سو وہی لوگ ظالم ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے اس ( توراۃ ) میں ان ( یہودیوں ) پر یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کا بدلہ جان ہے اور آنکھ کے بدلے آنکھ ، ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور زخموں میں بھی برابر کا بدلہ ہے ۔ پھر جو ( قصاص ) معاف کر دے ، تو وہ اس کے لئے کفارہ ہوگا اور جو قانونِ خدا کے مطابق فیصلہ نہ کریں ، وہ ظالم ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We ordained therein for them: "Life for life, eye for eye, nose or nose, ear for ear, tooth for tooth, and wounds equal for equal." But if any one remits the retaliation by way of charity, it is an act of atonement for himself. And if any fail to judge by (the light of) what Allah hath revealed, they are (No better than) wrong-doers.

Translated by

Muhammad Sarwar

In the Torah We made mandatory for the Jews these rules of retaliation: Capital punishment for the murder of a person; an eye for an eye, a nose for a nose, an ear for an ear, a tooth for a tooth, and a just compensation for a wound. If the perpetrator is forgiven by the affected party, this will be an expiation of his crime. Those who do not judge according to what God has revealed are unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We ordained therein for them "Life for life, eye for eye, nose for nose, ear for ear, tooth for tooth, and wounds equal for equal. " But if anyone remits the retaliation by way of charity, it shall be for him an expiation. And whosoever does not judge by that which Allah has revealed, such are the unjust.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We prescribed to them in it that life is for life, and eye for eye, and nose for nose, and ear for ear, and tooth for tooth, and (that there is) reprisal in wounds; but he who foregoes it, it shall be an expiation for him; and whoever did not judge by what Allah revealed, those are they that are the unjust.

Translated by

William Pickthall

And We prescribed for them therein: The life for the life, and the eye for the eye, and the nose for the nose, and the ear for the ear, and the tooth for the tooth, and for wounds retaliation. But whoso forgoeth it (in the way of charity) it shall be expiation for him. Whoso judgeth not by that which Allah hath revealed: such are wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने इस किताब में लिख दिया है कि जान के बदले जान और आँख के बदले आँख और नाक के बदले नाक और कान के बदले कान और दाँत के बदले दाँत और ज़ख़्मों का बदला उनके बराबर होगा, फिर जिसने उसको माफ़ कर दिया तो वह उसके लिए कफ़्फ़ारा है, और जो शख़्स उसके मुताबिक़ फ़ैसला न करे जो अल्लाह ने उतारा है तो वही लोग ज़ालिम हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان پر اس (تورات) میں یہ بات فرض کی تھی کہ جان بدلے جان کے اور آنکھ بدلے آنکھ کے اور ناک بدلے ناک کے اور کان بدلے کان کے اور دانت بدلے دانت کے اور خاص زخموں کا بھی بدلہ ہے پھر جو شخص اس کو معاف کردے تو وہ اس کے لیے کفارہ ہوجائے گا (1) اور جو شخص خدا تعالیٰ کے نازل کیے ہوئے کے موافق حکم نہ کرے سو ایسے لوگ بالکل ستم ڈھا رہے ہیں۔ (2) (45)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے اس تورات میں ان پر فرض کردیا کہ جان کے بدلے جان ہے اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت۔ اور زخموں میں برابرکا بدلہ ہے۔ پھر جو اس (قصاص) کا صدقہ کر دے تو وہ اس کے لیے کفارہ ہے اور جو اس کے مطابق فیصلہ نہ کریں جو اللہ نے نازل کیا ہے تو وہی ظالم ہیں۔ “ (٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تورات میں ہم نے یہودیوں پر یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان ‘ آنکھ کے بدلے آنکھ ‘ ناک کے بدلے ناک ‘ کان کے بدلے کان ‘ دانت کے بدلے دانت ‘ اور تمام زخموں کیلئے برابر کا بدلہ ‘ جو قصاص کا صدقہ کر دے تو وہ اس کے لئے کفارہ ہے ۔ اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی ظالم ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ان پر تورات میں لکھ دیا کہ جان جان کہ بدلہ، اور آنکھ آنکھ کے بدلہ اور ناک ناک کہ بدلہ اور کان کان کے بدلہ اور دانت دانت کے بدلہ اور زخموں کا بدلہ ہے۔ سو جو شخص معاف کر دے وہ اس کے لیے کفارہ ہے۔ اور جو شخص اسکے موافق حکم نہ کرے جو اللہ نے نازل فرمایا سو یہی لوگ ظالم ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور لکھ دیا ہم نے ان پر اس کتاب میں کہ جی کے بدلے جی اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور زخموں کے بدلہ ان کے برابر پھر جس نے معاف کردیا تو وہ گناہ سے پاک ہوگیا   اور جو کوئی حکم نہ کرے اس کے موافق جو کہ اللہ نے اتارا سو وہی لوگ ہیں ظالم

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان یہود پر توریت میں یہ بات فرض کی تھی کہ جا ن کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور اسی طرح خاص زخموں کا بھی بدلا ہے پھر جس نے بدلہ لینے کو معاف کردیا تو یہ معافی اس معاف کرنے والے کے لئے کفارہ ہوگی اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام کے موافق حکم نہ کریں تو ایسے ہی لوگ ہیں بےانصاف