Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 49

سورة المائدة

وَ اَنِ احۡکُمۡ بَیۡنَہُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ وَ لَا تَتَّبِعۡ اَہۡوَآءَہُمۡ وَ احۡذَرۡہُمۡ اَنۡ یَّفۡتِنُوۡکَ عَنۡۢ بَعۡضِ مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ اِلَیۡکَ ؕ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاعۡلَمۡ اَنَّمَا یُرِیۡدُ اللّٰہُ اَنۡ یُّصِیۡبَہُمۡ بِبَعۡضِ ذُنُوۡبِہِمۡ ؕ وَ اِنَّ کَثِیۡرًا مِّنَ النَّاسِ لَفٰسِقُوۡنَ ﴿۴۹﴾

And judge, [O Muhammad], between them by what Allah has revealed and do not follow their inclinations and beware of them, lest they tempt you away from some of what Allah has revealed to you. And if they turn away - then know that Allah only intends to afflict them with some of their [own] sins. And indeed, many among the people are defiantly disobedient.

آپ ان کے معاملات میں خدا کی نازل کردہ وحی کے مطابق ہی حکم کیا کیجئے ، ان کی خواہشوں کی تابعداری نہ کیجیئے اور ان سے ہوشیار رہیے کہ کہیں یہ آپ کو اللہ کے اتارے ہوئے کسی حکم سے ادھر ادھر نہ کریں اگر یہ لوگ منہ پھیر لیں تو یقین کریں کہ اللہ کا ارادہ یہی ہے کہ انہیں ان کے بعض گناہوں کی سزا دے ہی ڈالے اور اکثر لوگ نافرمان ہی ہوتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنِ
اور یہ کہ
احۡکُمۡ
فیصلہ کیجیے
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
بِمَاۤ
اس کے مطابق جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعۡ
آپ پیروی کیجیے
اَہۡوَآءَہُمۡ
ان کی خواہشات کی
وَاحۡذَرۡہُمۡ
اور محطاط رہے ان سے
اَنۡ
کہ
یَّفۡتِنُوۡکَ
وہ فتنہ میں ڈالیں آپ کو
عَنۡۢ بَعۡضِ
بعض (اس )سے
مَاۤ
جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ موڑ جائیں
فَاعۡلَمۡ
تو جان لیجیے
اَنَّمَا
بیشک
یُرِیۡدُ
چاہتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
اَنۡ
کہ
یُّصِیۡبَہُمۡ
وہ پہنچائے انہیں (مصیبت)
بِبَعۡضِ
بوجہ بعض
ذُنُوۡبِہِمۡ
ان کے گناہوں کے
وَ اِنَّ
اور بیشک
کَثِیۡرًا
بہت سے
مِّنَ النَّاسِ
لوگوں میں سے
لَفٰسِقُوۡنَ
البتہ فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنِ
اور یہ کہ
احۡکُمۡ
آپ فیصلہ کریں
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
بِمَاۤ
ساتھ اس کےجو
اَنۡزَلَ
نازل کیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَلَا تَتَّبِعۡ
اور نہ آپ پیچھا کریں
اَہۡوَآءَہُمۡ
ان کی خواہشات کا
وَاحۡذَرۡہُمۡ
اور آپ بچ کر رہیں ان سے
اَنۡ
یہ کہ (نہ)
یَّفۡتِنُوۡکَ
وہ فتنہ میں ڈال دیں آپکو
عَنۡۢ بَعۡضِ
بعض سے
مَاۤ
جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کی
فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ موڑ لیں
فَاعۡلَمۡ
تو آپ جان لیں
اَنَّمَا
یقیناً
یُرِیۡدُ
ارادہ رکھتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَنۡ
یہ کہ
یُّصِیۡبَہُمۡ
وہ مصیبت میں مبتلا کرےانہیں
بِبَعۡضِ
بعض
ذُنُوۡبِہِمۡ
ان کےگناہو ں کے
وَ اِنَّ
اور بلا شبہ
کَثِیۡرًا
اکثر
مِّنَ النَّاسِ
ا نسا نوں میں سے
لَفٰسِقُوۡنَ
یقیناً نافرمان ہیں
Translated by

Juna Garhi

And judge, [O Muhammad], between them by what Allah has revealed and do not follow their inclinations and beware of them, lest they tempt you away from some of what Allah has revealed to you. And if they turn away - then know that Allah only intends to afflict them with some of their [own] sins. And indeed, many among the people are defiantly disobedient.

آپ ان کے معاملات میں خدا کی نازل کردہ وحی کے مطابق ہی حکم کیا کیجئے ، ان کی خواہشوں کی تابعداری نہ کیجیئے اور ان سے ہوشیار رہیے کہ کہیں یہ آپ کو اللہ کے اتارے ہوئے کسی حکم سے ادھر ادھر نہ کریں اگر یہ لوگ منہ پھیر لیں تو یقین کریں کہ اللہ کا ارادہ یہی ہے کہ انہیں ان کے بعض گناہوں کی سزا دے ہی ڈالے اور اکثر لوگ نافرمان ہی ہوتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ جب ان کا فیصلہ کریں تو اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق کیجئے ان کی خواہشات کی پیروی نہ کیجئے اور اس بات سے ہوشیار رہئے کہ جو احکام اللہ نے آپ کی طرف نازل کئے ہیں ان سے یا ان کے کچھ حصہ سے یہ لوگ آپ کو منحرف نہ کردیں۔ اور اگر یہ ان باتوں سے اعراض کریں تو جان لیجئے کہ اللہ انہیں ان کے بعض جرائم کی سزا دینا چاہتا ہے۔ بلاشبہ ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریہ کہ آپ اُن کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کریں جواللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے اوران کی خواہشات کاپیچھانہ کریں اور آپ ان سے بچ کررہیں،کہیں آپ کواس میں سے بعض کے متعلق فتنے میں نہ ڈال دیں جواﷲ تعالیٰ نے آپ کی طرف نازل کیاہے، پھراگروہ منہ موڑلیں توجان لوکہ یقینااﷲ تعالیٰ ارادہ رکھتاہے کہ اُن کے بعض گناہوں کی وجہ سے اُنہیں مصیبت میں مبتلاکردے اوربلاشبہ انسانوں میں سے اکثریقیناًنافرمان ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (We have revealed to you) : Judge between them by what Allah has sent down and do not follow their desires, and beware of them lest they should turn you away from some of what Allah has sent down to you. So, if they turn away, be sure that Allah intends to make them suffer for some of their sins. And surely, many of the people are sinners.

اور یہ فرمایا کہ حکم کر ان میں موافق اس کے جو کہ اتارا اللہ نے اور مت چل ان کی خوشی پر اور بچتا رہ ان سے کہ تجھ کو بہکا نہ دیں کسی ایسے حکم سے جو اللہ نے اتارا تجھ پر پھر اگر نہ مانیں تو جان لے کہ اللہ نے یہی چاہا ہے کہ پہنچا دے ان کو کچھ سزا ان کے گناہوں کی اور لوگوں میں بہت ہیں نافرمان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور فیصلے کیجیے ان کے مابین اس (شریعت) کے مطابق جو کہ اللہ نے اتاری ہے اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کیجیے اور ان سے ہوشیار رہیے ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ آپ کو ان میں سے کسی چیز سے بچلا دیں جو اللہ نے آپ پر نازل کی ہیں پھر اگر وہ رو گردانی کریں تو جان لیجیے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ان کے بعض گناہوں کی سزا دینا چاہتا ہے اور اس میں تو کوئی شک ہی نہیں ہے کہ لوگوں میں سے اکثر فاسق (نا فرمان ) ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Therefore, judge bet-ween them (O Muhammad!) by what Allah has revealed and do not follow their desires, and beware lest they tempt you away from anything of what Allah has revealed to you. And if they turn away, then know well that Allah has indeed decided to afflict them for some of their sins. For surely many of them are transgressors.

پس اے محمد ! تم اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق ان لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو ۔ ہوشیار رہو کہ یہ لوگ تم کو فتنہ میں ڈال کر اس ہدایت سے ذرہ برابر منحرف نہ کرنے پائیں جو خدا نے تمہاری طرف نازل کی ہے پھر اگر یہ اس سے منہ موڑیں تو جان لو کہ اللہ نے ان کے بعض گناہوں کی پاداش میں ان کو مبتلائے مصیبت کرنے کا ارادہ ہی کر لیا ہے ، اور یہ حقیقت ہے کہ ان لوگوں میں سے اکثر فاسق ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( ہم حکم دیتے ہیں ) کہ تم ان لوگوں کے درمیان اسی حکم کے مطابق فیصلہ کرو جو اللہ نے نازل کیا ہے ( ٤١ ) اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو ، اور ان کی اس بات سے بچ کر رہو کہ وہ تمہیں فتنے میں ڈال کر کسی ایسے حکم سے ہٹا دیں جو اللہ نے تم پر نازل کیا ہو ۔ اس پر اگر وہ منہ موڑیں تو جان رکھو کہ اللہ نے ان کے بعض گناہوں کی وجہ سے ان کو مصیبت میں مبتلا کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے ۔ ( ٤٢ ) اور ان لوگوں میں سے بہت سے فاسق ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے تجھ پر یہ اتارا کہ تو اللہ کے اتارے مو افق ان کا فیصلہ کر اور ان کی خواہشوں پر مت چل اور ڈرتا رہ کہیں وہ تجھ کو کسی حکم سے جو اللہ تعالیٰ نے تجھ پر اتارا بہکانہ دیں 7 پھر اگر وہ اس حکم کو جو اللہ تعالیٰ کے اتارے موافق تو دے تو یہ سمجھ لو کے ہ اللہ تعالیٰ ان کو انکے کچھ گناہوں کی سزا دینا ہیں میں دیا چاہتا ہے اور بیشک لوگوں میں بیترے نافرمان ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(ان کے بارے) بتائیں گے اور یہ کہ آپ ان کے درمیان اللہ کے نازل کردہ (احکام) کے مطابق فیصلہ کریں اور ان کی خواہشات کو مت مانیں اور ان سے بچیں کہ آپ پر اللہ کے نازل کردہ احکام میں سے بعض سے آپ کو بہکانہ دیں پس اگر یہ پھرجائیں (نہ مانیں) تو جان لیں کہ اللہ ان کے بعض گناہوں کے بدلے ان کو مصیبت میں ڈالنا چاہتے ہیں اور یقینا اکثر لوگ نافرمان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ لوگوں کے درمیان فیصلہ اللہ کے نازل کئے ہوئے قوانین کے مطابق کیجئے اور لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلئے۔ اور ان سے ہوشیار رہیئے کہیں وہ آپ کو اللہ کے نازل کردہ کسی حکم کے متعلق کسی آزمائش میں نہ ڈال دیں۔ پھر اگر وہ اس سے منہ پھیر لیں تو جان لو کہ اللہ کی مصلحت یہی ہے کہ وہ ان میں سے ایک طبقہ کو گناہوں کی سزا دینا چاہتا ہے۔ اور حقیقت تو یہی ہے کہ اکثر و بیشتر لوگ فسق و فجور کے پیچھے لگے رہتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (ہم پھر تاکید کرتے ہیں کہ) جو (حکم) خدا نے نازل فرمایا ہے اسی کے مطابق ان میں فیصلہ کرنا اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا اور ان سے بچتے رہنا کہ کسی حکم سے جو خدا نے تم پر نازل فرمایا ہے یہ کہیں تم کو بہکانہ دیں اگر یہ نہ مانیں تو جان لو کہ خدا چاہتا ہے کہ ان کے بعض گناہوں کے سبب ان پر مصیبت نازل کرے اور اکثر لوگ تو نافرمان ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And judge thou between them by that which Allah hath sent down, and follow thou not their desires, and beware thou of them lest they tempt thee away from any part of that which Allah hath sent down unto thee. Then if they turn away, then know thou that Allah only intendeth to afflict them for some of their sins. And verily many of the mankind are transgressors.

اور آپ ان لوگوں کے درمیان فیصلہ کرتے رہیے اسی (قانون) کے مطابق جو اللہ نے نازل کیا ہے اور ان کی خواہشوں پر عمل نہ کیجئے ۔ اور ان لوگوں سے احتیاط رکھیے کہ کہیں وہ آپ کو بچلا نہ دیں آپ پر اللہ کے اتارے ہوئے کسی حکم سے ۔ پھر اگر یہ روگردانی کریں تو جان لیجئے کہ اللہ کو بس یہی منظور ہے کہ ان کے بعض جرموں پر انہیں پاداش کو پہنچا دے ۔ اور یقیناً زیادہ آدمی تو بےحکم ہی ہوتے آئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہ ان کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کرو ، جو اللہ نے اتارا ہے اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرو اور ان سے ہوشیار رہو کہ ( مبادا ) وہ تمہیں اس چیز کی کسی بات سے پھسلا دیں ، جو اللہ نے تمہاری طرف اتاری ہے ۔ پس اگر وہ اعراض کریں تو سمجھ لو کہ اللہ ان کو ان کے بعض گناہوں کی سزا دینا چاہتا ہے اور بیشک ان لوگوں میں سے بیشتر نافرمان ہی ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اﷲتعالیٰ نے جو کچھ نازل فرمایا ہے اسی کے مطابق آپ ان کے درمیان فیصلے فرمائیں اور ان کی خواہشات کی اتباع نہ فرمائیں اور ان لوگوں سے اس بات میں احتیاط فرمایئے کہ کہیں وہ آپ کی طرف نازل کیے جانے والے اﷲتعالیٰ کے حکم کے بارے میں آزمائش میں ڈال دیں ۔ پس اگر یہ منہ پھیر لیں تو جان لیجئے کہ اﷲتعالیٰ ان کے بعض گناہوں کی سزا انہیں دینا چاہتے ہیں ۔ اور بیشک لوگوں کی اکثریت نافرمان ہی ہوتی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق ان لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو۔ ہوشیار رہو کہ یہ لوگ آپ کو فتنہ میں ڈال کر اس پر ہدایت سے ذرہ برابر منحرف نہ کرنے پائیں جو اللہ نے آپ کی طرف نازل کی ہے۔ پھر اگر یہ اس سے منہ موڑیں تو جان لو کہ اللہ نے ان کے گناہوں کی جہ سے ان کو مصیبت میں ڈالنے کا ارادہ کرلیا ہے، اور یہ حقیقت ہے کہ ان لوگوں میں اکثر فاسق ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (مکرر حکم ہے کہ) فیصلہ کرو تم ان کے درمیان اس (حکم و قانون) کے مطابق جسے اتارا ہے اللہ نے، اور پیروی نہیں کرنا ان کی خواہشات کی، اور ہوشیار رہنا ان سے کہ یہ کہیں پھسل نہ دیں آپ کو اس (حق و ہدایت) کی کسی بات سے جس کو اللہ نے اتارا ہے آپ کی طرف، پھر اگر یہ پھرے ہی رہیں (حق و ہدایت) تو یقین جان لو کہ اللہ ان کو مبتلائے مصیبت کرنا چاہتا ہے ان کے بعض گناہوں کی پاداش میں، بیشک لوگوں کی اکثریت پکی بدکار ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اوران کا فیصلہ اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق کیجئے ان کی خواہشات کی پیروی نہ کیجئے اور ہوشیاررہیے کہ جو احکام اللہ نے نازل کئے ہیں ان کے کچھ حصہ سے یہ آپ کو بہکا نہ دیں اور اگریہ لوگ منہ پھیرلیں تویقین کریں کہ اللہ کا ارادہ یہی ہے کہ انہیں ان کے بعض گناہوں کی سزا دے ہی ڈالے بلاشبہ ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ کہ اے مسلمان! اللہ کے اتارے پر حکم کر اور ان کی خواہشوں پر نہ چل اور ان سے بچتا رہ کہ کہیں تجھے لغزش نہ دے دیں کسی حکم میں جو تیری طرف اترا پھر اگر وہ منہ پھیریں ( ف۱۲۸ ) تو جان لو کہ اللہ ان کے بعض گناہوں کی ( ف۱۲۹ ) سزا ان کو پہنچایا چاہتا ہے ( ف۱۳۰ ) اور بیشک بہت آدمی بےحکم ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیب! ہم نے یہ حکم کیا ہے کہ ) آپ ان کے درمیان اس ( فرمان ) کے مطابق فیصلہ فرمائیں جو اﷲ نے نازل فرمایا ہے اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کریں اور آپ ان سے بچتے رہیں کہیں وہ آپ کو ان بعض ( احکام ) سے جو اللہ نے آپ کی طرف نازل فرمائے ہیں پھیر ( نہ ) دیں ، پھر اگر وہ ( آپ کے فیصلہ سے ) روگردانی کریں تو آپ جان لیں کہ بس اﷲ ان کے بعض گناہوں کے باعث انہیں سزا دینا چاہتا ہے ، اور لوگوں میں سے اکثر نافرمان ( ہوتے ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کریں ، جو اللہ نے تم پر نازل کیا ہے اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کریں اور ان سے ہوشیار رہیں کہ کہیں وہ آپ کو اللہ کے نازل کردہ کسی حکم سے بھٹکا نہ دیں اور اگر وہ روگردانی کریں ، تو جان لیجیے کہ اللہ بس یہ چاہتا ہے کہ وہ انہیں ان کے بعض گناہوں کی سزا دے ۔ بے شک زیادہ تر لوگ فاسق ( نافرمان ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And this (He commands): Judge thou between them by what Allah hath revealed, and follow not their vain desires, but beware of them lest they beguile thee from any of that (teaching) which Allah hath sent down to thee. And if they turn away, be assured that for some of their crime it is Allah's purpose to punish them. And truly most men are rebellious.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), you must judge among them by what God has revealed. Do not follow their desires. Beware of their mischievous deception concerning some of the matters that God has revealed to you. If they turn away, know that what God wants is to punish them for some of their sins. Many human beings are evil-doers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And so judge between them by what Allah has revealed and follow not their vain desires, but beware of them lest they turn you far away from some of that which Allah has sent down to you. And if they turn away, then know that Allah's will is to punish them for some sins of theirs. And truly, most men are rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that you should judge between them by what Allah has revealed, and do not follow their low desires, and be cautious of them, lest they seduce you from part of what Allah has revealed to you; but if they turn back, then know that Allah desires to afflict them on account of some of their faults; and most surely many of the people are transgressors.

Translated by

William Pickthall

So judge between them by that which Allah hath revealed, and follow not their desires, but beware of them lest they seduce thee from some part of that which Allah hath revealed unto thee. And if they turn away, then know that Allah's Will is to smite them for some sin of theirs. Lo! many of mankind are evil-livers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनके दरमियान उसके मुताबिक़ फ़ैसला कीजिए जो अल्लाह ने उतारा है और उनकी ख़्वाहिशों की पैरवी न कीजिए और उन लोगों से बचिए कि कहीं वे आपको फिस्ला न दें आपके ऊपर अल्लाह के उतारे हुए किसी हुक्म से, पस अगर वे फिर जाएं तो जान लीजिए कि अल्लाह उनको उनके बअज़ गुनाहों की सज़ा देना चाहता है, और यक़ीनन लोगों में से ज़्यादा इंसान नाफ़रमान हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم (مکرر) حکم دیتے ہیں کہ آپ ان کے باہمی معاملات میں اس بھیجی ہوئی کتاب کے موافق فیصلہ فرمایا کیجئیے اور ان کی خواہشوں پر عملدرآمد نہ کیجئیے اور ان سے (یعنی ان کی اس بات سے) احتیاط رکھئیے کہ وہ آپ کو خدا تعالیٰ کے آپ کے پاس بھیجے ہوئے کسی حکم سے بچلادیں۔ پھر اگر یہ لوگ اعراض کریں تو یہ یقین کرلیجئیے تو بس خدا ہی کو منظور ہے کہ ان کے بعضے جرموں پر سزا دیں۔ اور زیادہ آدمی تو بےحکم ہی ہوتے ہیں۔ (49)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یہ کہ ان کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کیجیے جو اللہ نے نازل کیا ہے اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرو اور ان سے بچ کر رہیے کہ وہ آپ کو کسی ایسے حکم سے بہکادیں جو اللہ نے آپکی طرف نازل کیا ہے، پھر اگر وہ پھرجائیں تو جان لیں کہ اللہ یہی چاہتا ہے کہ انہیں ان کے کچھ گناہوں کی سزا پہنچائے اور بیشک بہت سے لوگ نافرمان ہی ہیں۔ (٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق ان لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو ۔ ہوشیار رہو کہ یہ لوگ تم کو فتنہ میں ڈال کر اس ہدایت سے ذرہ بھر منحرف نہ کرنے پائیں جو خدا نے تمہاری طرف نازل کی ہے ‘ پھر اگر یہ اس سے منہ موڑیں تو جان لو کہ اللہ نے ان کے بعض گناہوں کی پاداش میں ان کو مبتلائے مصیبت کرنے کا ارادہ ہی کرلیا ہے ۔ اور یہ حقیقت ہے کہ ان لوگوں میں سے اکثر فاسق ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ کہ آپ ان کے درمیان اسی کے موافق فیصلہ کریں جو اللہ نے اتارا اور ان کی خواہشوں کا اتباع نہ کریں، اور اس بات سے پرہیز کریں کہ یہ لوگ آپ کو اللہ کے دیئے ہوئے احکام میں سے کسی حکم کو ہٹا دیں) سو وہ اگر رو گردانی کریں تو آپ جان لیں کہ اللہ چاہتا ہے کہ ان کے بعض گناہوں کی وجہ سے ان کو سزاد یدے اور بیشک لوگوں میں بہت سے ایسے ہیں جو نافرمان ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ فرمایا کہ حکم کر ان میں موافق اس کے جو کہ اتارا اللہ نے اور مت چل ان کی خوشی پر اور بچتا رہ ان سے کہ تجھ کو بہکا نہ دیں کسی ایسے حکم سے جو اللہ نے اتارا تجھ پر پھر اگر نہ مانیں تو جان لے کہ اللہ نے یہی چاہا کہ پہنچاوے ان کو کچھ سزا ان کے گناہوں کی اور لوگوں میں بہت ہیں نافرمان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر ہم حکم دیتے ہیں کہ جو کتاب ہم نے نازل کی ہے اس کے مطابق ان اہل کتاب کے مابین فیصلہ فرمایا کیجیے اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کیجیے اور ان سے ہوشیار رہئے کہیں یہ لوگ آپ کو اس کتاب کے کسی حکم ک خلاف جو اللہ تعالیٰ نے آپ پر نازل فرمائی ہے۔ بہکانہ دیں پھر اگر یہ لوگ روگردانی کریں تو جان لیجیے کہ اللہ ان کو ان کے بعض گناہوں کی وجہ سے سزا دینا چاہتا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ لوگوں میں سے اکثر بےحکمی کرنے والے ہیں