Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 55

سورة المائدة

اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا الَّذِیۡنَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَ یُؤۡتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَ ہُمۡ رٰکِعُوۡنَ ﴿۵۵﴾

Your ally is none but Allah and [therefore] His Messenger and those who have believed - those who establish prayer and give zakah, and they bow [in worship].

۔ ( مسلمانوں ) ! تمہارا دوست خود اللہ ہے اور اسکا رسول ہے اور ایمان والے ہیں جو نمازوں کی پابندی کرتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں اور وہ ر کوع ( خشوع و خضوع ) کرنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بیشک
وَلِیُّکُمُ
دوست تمہارا
اللّٰہُ
اللہ ہے
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کا رسول
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یُقِیۡمُوۡنَ
قائم کرتے ہیں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَیُؤۡتُوۡنَ
اور وہ دیتے ہیں
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
وَہُمۡ
اور وہ
رٰکِعُوۡنَ
رکوع کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقیناً
وَلِیُّکُمُ
تمہارے دوست ہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَرَسُوۡلُہٗ
اور رسول اس کا
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے
الَّذِیۡنَ
جو
یُقِیۡمُوۡنَ
قائم کرتے ہیں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَیُؤۡتُوۡنَ
اور ادا کرتے ہیں
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
وَہُمۡ
اور وہ سب
رٰکِعُوۡنَ
رکوع کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Your ally is none but Allah and [therefore] His Messenger and those who have believed - those who establish prayer and give zakah, and they bow [in worship].

۔ ( مسلمانوں ) ! تمہارا دوست خود اللہ ہے اور اسکا رسول ہے اور ایمان والے ہیں جو نمازوں کی پابندی کرتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں اور وہ ر کوع ( خشوع و خضوع ) کرنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے ایمان والو ! ) تمہارے دوست صرف اللہ، اس کا رسول اور ایمان لانے والے ہیں جو نماز قائم کرتے، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ کے حضور جھکنے والے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًتمہارے دوست اﷲ تعالیٰ اوراس کا رسول اورایمان والے ہی ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ اداکرتے ہیں اوروہ رکوع کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Your only friend is Allah, and His Messenger, and those who believe - those who establish Salah and pay Zakah and bow before Allah.

تمہارا رفیق تو وہی اللہ ہے اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور جو ایمان والے ہیں جو کہ قائم ہیں نماز پر اور دیتے ہیں زکوٰة اور عاجزی کرنے والے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تمہارے ولی تو اصل میں بس اللہ اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل ایمان ہیں جو نماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں جھک کر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Only Allah, His Messenger, and those who believe and who establish Prayer, pay Zakah, and bow (before Allah) are your allies.

تمہارے رفیق تو حقیقت میں صرف اللہ اور اللہ کا رسول اور وہ اہل ایمان ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں ، زکوٰة دیتے ہیں اور اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) تمہارے یارومددگار تو اللہ ، اس کے رسول اور وہ ایمان والے ہیں جو اس طرح نماز قائم کرتے اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں کہ وہ ( دل سے ) اللہ کے آگے جھکے ہوئے ہوتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانو یہود اور نصاری تمہارے دوست نہیں ہوسکتے) تمہارے دوست اللہ اور رسول اس کا اور ایمان والے ہیں جو درستی سے نماز کو ادا کرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور وہ جھکے رہتے ہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا تمہارے دوست اللہ اور اس کے پیغمبر ہیں اور ایمان والے لوگ جو نماز کو قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور وہ رکوع کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کوئی شک نہیں کہ تمہارے اصلی دوست اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔ اور وہ لوگ ہیں جو ایمان والے ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور رکوع کرتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تمہارے دوست تو خدا اور اس کے پیغمبر اور مومن لوگ ہی ہیں جو نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور (خدا کے آگے) جھکتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Your friend is but Allah and His apostle and those who have believed- those who establish the prayer and give the poor-rate while they bow down.

تمہارے دوست تو بس اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ایمان والے ہیں جو نماز کی پابندی رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے رہتے ہیں اس حال میں کہ وہ خشوع بھی رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہارے دوست اور معتمد تو بس اللہ ، اس کا رسول اور وہ اہلِ ایمان ہیں ، جو نماز کا اہتمام کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں ، فروتنی کے ساتھ ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے ایمان والو ) تمہارے دوست تو صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور وہ ایمان والے ہیں جو نماز کی پابندی کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اس حال میں کہ ( وہ اپنے دلوں میں ) خشوع بھی رکھتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارا دوست تو اصل میں صرف اللہ، اس کا رسول اور وہ مومن ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سوائے اس کے نہیں کہ تمہارا دوست (اے ایمان والو ! ) اللہ ہے، اور اس کا رسول، اور وہ ایماندار لوگ، جو قائم کرتے ہیں نماز کو، اور ادا کرتے ہیں زکوٰۃ کو، اور وہ ( دل و جان سے) جھکے رہتے ہیں (اپنے رب کے حضور)

Translated by

Noor ul Amin

( اے ایمان والو ) تمہارے دوست صرف اللہ ، اس کا رسول اور ایمان لانے والے ہیںجو نماز قائم کرتے ، زکوٰۃ ادا کرتے اور اللہ کے حضور جھکنے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تمہارے دوست نہیں مگر اللہ اور اس کا رسول اور ایمان والے ( ف۱٤۵ ) کہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور اللہ کے حضور جھکے ہوئے ہیں ( ف۱٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک تمہارا ( مددگار ) دوست تو اﷲ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہی ہے اور ( ساتھ ) وہ ایمان والے ہیں جو نماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور وہ ( اﷲ کے حضور عاجزی سے ) جھکنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! تمہارا حاکم و سرپرست اللہ ہے ۔ اس کا رسول ہے اور وہ صاحبان ایمان ہیں ۔ جو نماز پڑھتے ہیں اور حالت رکوع میں زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Your (real) friends are (no less than) Allah, His Messenger, and the (fellowship of) believers,- those who establish regular prayers and regular charity, and they bow down humbly (in worship).

Translated by

Muhammad Sarwar

Only God, His Messenger, and the true believers who are steadfast in prayer and pay alms, while they kneel during prayer, are your guardians.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, your Protector is Allah, His Messenger, and the believers, those who perform the Salah, and give Zakah, and they bow down.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Only Allah is your Vali and His Apostle and those who believe, those who keep up prayers and pay the poor-rate while they bow.

Translated by

William Pickthall

Your guardian can be only Allah; and His messenger and those who believe, who establish worship and pay the poordue, and bow down (in prayer).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हारे दोस्त तो बस अल्लाह और उसका रसूल और वे ईमान वाले हैं जो नमाज़ क़ायम करते हैं और ज़कात अदा करते हैं और वे (अल्लाह के आगे) झुकने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمہارے دوست تو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور ایماندار لوگ ہیں جو کہ (اس حالت سے) نماز کی پابندی رکھتے ہیں اور زکوة دیتے ہیں کہ ان میں خشوع ہوتا ہے۔ (4) (55)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تمہارا دوست تو صرف اللہ اور اس کا رسول اور وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے جو نماز قائم کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور وہ رکوع کرنے والے ہیں۔ (٥٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارے رفیق تو حقیقت میں صرف اللہ اور اللہ کا رسول اور وہ اہل ایمان ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں ‘ زکوۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تمہارا ولی بس اللہ اور اس کا رسول ہے اور وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اس حال میں کہ وہ رکوع کرنے والے ہیں ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تمہارا رفیق تو وہی اللہ ہے اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور جو ایمان والے ہیں جو کہ قائم ہیں نماز پر اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور وہ عاجزی کرنے والے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مسلمانو ! بس تمہارا رفیق تو صرف اللہ اور اس کا رسلو اور وہ ایمان والے ہیں جو نماز کی پابندی رک تھے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں اور وہ خدا کے حضور میں جھکنے الے ہیں