Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 63

سورة المائدة

لَوۡ لَا یَنۡہٰہُمُ الرَّبّٰنِیُّوۡنَ وَ الۡاَحۡبَارُ عَنۡ قَوۡلِہِمُ الۡاِثۡمَ وَ اَکۡلِہِمُ السُّحۡتَ ؕ لَبِئۡسَ مَا کَانُوۡا یَصۡنَعُوۡنَ ﴿۶۳﴾

Why do the rabbis and religious scholars not forbid them from saying what is sinful and devouring what is unlawful? How wretched is what they have been practicing.

انہیں ان کے عابد و عالم جھوٹ باتوں کے کہنے اور حرام چیزوں کے کھانے سے کیوں نہیں روکتے بے شک برا کام ہے جو یہ کر رہے ہیں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

لَوْلاَ يَنْهَاهُمُ الرَّبَّانِيُّونَ وَالاَحْبَارُ عَن قَوْلِهِمُ الاِثْمَ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ ... Why do not the Rabbaniyyun and the Ahbar forbid them from uttering sinful words and from eating illegal things. meaning why don't the Rabbaniyyun and the Ahbar forbid them from this evil! The Rabbaniyyun are the scholars who are in positions of authority, while the Ahbar are the regular scholars. ... لَبِيْسَ مَا كَانُواْ يَصْنَعُونَ Evil indeed is that which they have been performing. Ali bin Abi Talhah reported from Ibn Abbas, referring to the Rabbaniyyun, because they abandoned forbidding evil. Ibn Jarir recorded that Ibn Abbas said, "There is no Ayah in the Qur'an that has more severe admonition than this Ayah, (Why do not the Rabbaniyyun and the Ahbar forbid them from uttering sinful words and from eating illegal things. Evil indeed is that which they have been performing)." Ibn Abi Hatim recorded that Yahya bin Ya`mar said," Ali bin Abi Talib once gave a speech, which he started by praising Allah and thanking Him. He then said, `O people! Those who were before you were destroyed because they committed sins and the Rabbaniyyun and Ahbar did not forbid them from evil. When they persisted in sin, they were overcome by punishment. Therefore, enjoin righteousness and forbid evil before what they suffered also strikes you. Know that enjoining righteousness and forbidding evil does not reduce the provision or shorten the term of life." Imam Ahmad recorded that Jarir said that the Messenger of Allah said, مَا مِنْ قَوْمٍ يَكُونُ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ مَنْ يَعْمَلُ بِالْمَعَاصِي هُمْ أَعَزُّ مِنْهُ وَأَمْنَعُ وَلَمْ يُغَيِّرُوا إِلاَّ أَصَابَهُمُ اللهُ مِنْهُ بِعَذَاب There is no people among whom there are those who commit sins, while the rest are more powerful and mightier than the sinners, yet they do not stop them, but Allah will send a punishment upon them. Ahmad was alone with this wording. Abu Dawud recorded it, but in his narration Jarir said, "I heard the Messenger of Allah saying, مَا مِنْ رَجُلٍ يَكُونُ فِي قَوْمٍ يُعْمَلُ فِيهِمْ بِالْمَعَاصِي يَقْدِرُونَ أَنْ يُغَيِّرُوا عَلَيْهِ فَلَا يُغَيِّرُوا إِلاَّ أَصَابَهُمُ اللهُ بِعِقَابٍ قَبْلَ أَنْ يَمُوتُوا There is no one who resides among people committing evil among them, and they do not stop him though they are able to do so, but Allah will punish them (all) before they die." Ibn Majah also recorded this Hadith.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

63۔ 1 یہ علماء و مشائخ دین اور عباد و زہاد پر نکیر ہے کہ عوام کی اکثریت تمہارے سامنے بدکاری اور حرام خوری کا ارتکاب کرتی ہے لیکن تم انہیں منع نہیں کرتے ایسے حالات میں تمہاری یہ خاموشی بہت بڑا جرم ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی کتنی اہمیت ہے اور اس کے ترک پر کتنی سخت وعید (سزا) کی گئی ہے۔ احادیث میں بھی یہ مضمون وضاحت اور کثرت سے بیان کیا گیا ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١٠٤] پہلے یہود کے عوام کے اخلاقی تنزل کی حالت بیان کی گئی۔ اب ان کے خواص یعنی علماء و مشائخ کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ وہ ان عوام کی کرتوتوں پر خاموش رہتے ہیں اور ان پر جو نھی عن المنکر کی ذمہ داری ہے اسے پورا نہیں کرتے (شریعت میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی اہمیت کے لیے (دیکھئے سورة آل عمران کی آیت نمبر ١٠٤ اور ١١٠) گویا یہود کے عوام و خواص سب ہی بہت برے کام کر رہے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لَوْلَا يَنْھٰىهُمُ الرَّبّٰنِيُّوْنَ وَالْاَحْبَارُ : یعنی جس طرح گناہ کرنا جرم ہے اسی طرح گناہ سے نہ روکنا بھی جرم ہے۔ جریر (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ فرماتے تھے : ” کوئی بھی شخص جو ایسی قوم میں ہو جن میں معاصی کا ارتکاب کیا جاتا ہو جو اسے روکنے کی قدرت رکھتے ہوں مگر اسے نہ روکیں تو اللہ تعالیٰ ان کے مرنے سے پہلے ان پر کوئی عذاب بھیجے گا۔۔ “ [ أبو داوٗد، الملاحم، باب الامر والنہی : ٤٣٣٩ وحسنہ الألبانی ] ان کے علماء اور مشائخ انھیں جھوٹ کہنے اور حرام کھانے سے کیوں منع نہیں کرتے، یقیناً ان کے علماء و مشائخ بھی جو کرتے چلے آئے ہیں بہت برا ہے کہ انھیں منع کرنے کے بجائے وہ خود بھی جھوٹ کہہ کر اسلام سے روکتے اور سحت (رشوت اور حرام) کھاتے ہیں۔ دیکھیے سورة توبہ (٣٤) ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Correction of Deeds Of those who have laid the greatest emphasis on the correction of deeds, the foremost are the respected Sufis (spiritual masters) and the men of Allah. These blessed souls have deduced from these very say¬ings of the Qur&an the significant principle that all human deeds, good or bad, really come from ingrained habits and morals which ultimately become man&s second nature. Therefore, when they wish to check, modify or dilute the recurrence of evil deeds, they keep these ingrained habits in sight. Thus, when they correct these, all deeds that issue forth start coming out right. Let us take the example of a person whose heart is overwhelmingly filled with greed for worldly acquisi¬tions. As a result of this greed, he takes bribes, and devours income from interest, and if, given the opportunity, things could also reach the limits of theft and robbery. Instead of correcting these crimes separ-ately, the spiritual masters use one masterly prescription which could cause the very foundation of these crimes razed to the ground - and that is the realization of the mortality of the world and the poisoned nature of its luxuries. Similarly, if someone suffers from over weaning pride or arrogance or anger, and he belittles or insults others, or quarrels with friends and neighbours, these blessed souls will use the same prescription, the prescription with ingredients of the concern for the life-to-come and the fear of ultimate accountability before Almighty Allah. Once these start remaining in sight actively, such evil behaviour patterns die out automatically. In short, this Qur&anic indicator tells us that man has some ingrained traits which become his second nature. If these ingrained traits tilt towards good, good deeds issue forth on their own. Similarly, if the ingrained traits are evil, man starts running towards evil deeds automatically. To achieve a total correction of behaviour, the correc¬tion of these ingrained traits is necessary. Are religious leaders responsible for the deeds of common people? In the second verse (63), the Shaykhs and ` Alims among the Jews have been sternly warned as to why would they not stop such people from evil deeds. At this place in the Qur&an, two words have been used. The first word is: رَبَّانِيُّونَ &Rabbaniyyun&, which means Men of Allah, that is, those who are intensely devoted to acts of worship and abstain from worldly temptations - commonly known as Derwish, Pir or Shaykh. The second word used is Ahbar.& Religious scholars among Jews are called Ahbar.& This tells us that the real responsibility of the Qur&anic injunction of اَلاَمر بالمعروف Al-Amr bil-Ma` ruf (bidding the Fair) and نھی عن المنکر Nahy Anil-Munkar (forbidding the Unfair) falls on these two groups, that is, on the Shaykhs and A` lims. However, some commentators have said that ` Rabbaniyyun& refers to ` Ulama who have been appointed by Gov¬ernment and are fully authorized, while &Ahbar& means the ` Ulama in general. Taken in that sense, the responsibility of stopping people from committing crimes comes to fall on government officials and ` Ulama both. Incidentally, this has been further clarified in some other verses as well. For ` Ulama and Mashayikh - a Note of Warning Towards the end of the verse (63), it was said: لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَصْنَعُونَ : |"Evil is what they have been doing|" - which means that it is bad habit on the part of such religious leaders known as Mashayikh and ` Ulama that they have abandoned their cardinal duty of bidding the Fair and forbidding the Unfair. They see people ruining themselves and they do not stand up and stop them. Commentators with knowledge and insight have pointed out that at the end of the first verse (62) which mentioned the errors made by common people, what was said is: لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (Evil is what they have been doing). But, in the second verse (63), where the Mashayikh and ` Ulama have been admonished for their failing, the concluding sentence used is: لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَصْنَعُونَ |"Evil is what they have been doing [ by design ].|" The reason is that, according to the Arabic usage, the word, فعل :fi&l (that which is done) includes everything done, whether with in¬tention, or without. But, the word, عمل :Amal (that which is acted upon) is applied to what is done particularly with intention and volition. As for the words, صنع : Sana&a and صنعت : San&at (that which is done by design) are concerned, they are applied when something is done with in¬tention, and volition or choice, and that it is done repeatedly as a matter of habit and considered purpose both. Therefore, as a result of the evil done by common people, the word chosen was Amal, that is: لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (Evil is what they have been doing). But, as a result of the wrong done by Mashayikh and ` Ulama particularly, the word selected was: صنع : Sana&a, as in: لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَصْنَعُونَ : |"Evil is what they have been doing [ by design ].|" In this arrangement here, there may be a hint that the attitude of such religious leaders was false because they knew that if they were to stop their people, they would listen to them and, it was likely, that they would abstain from evil deeds. Yet, such is their greed for whatever offerings they may get from them, or such is their fear of losing the faith of their clients, that their hearts are not moved enough to stand up to defend and uphold the truth. This failing of theirs is far too grave than the evil doings of those evil doers. The outcome is: If the people of a country get involved in sins and crimes, and their religious leaders know that they will listen and ab¬stain if asked to stop, then, under such a condition, if they do not try to stop the flood of sins and crimes because of temptation, fear or apathy, their crime is more grave than the crime of real criminals and sinners. Therefore, Sayyidna Abdullah ibn Abbas (رض) had said that a stronger warning for Mashayikh and ` Ulama does not appear any-where in the entire Qur&an other than the one in this verse. The recog¬nized authority in Tafsir, Dahhak has said: In my view, this is the most frightening Ayah for Mashayikh and ` Ulama. (Ibn Jarir & Ibn Kathir) The reason is that in the light of this verse, the failing of religious leaders gets to be rated as far more serious than the actual crime com¬mitted by thiefs and robbers and sinners (Refuge with Allah). Howev¬er, it should be borne in mind that this stern warning stands operative in the situation when the Mashayikh and ` Ulama are reasonably cer¬tain that their appeal will be heard and accepted. But, under other conditions when prevailing trends or corresponding experience create a stronger likelihood that nobody is going to listen to them, rather, they may even have to face harm or hurt in doing so, the command is that their responsibility, no doubt, stands dropped, but, the conduct which still remains better and higher is that they should - whether heard or negated - go on doing their duty without bothering about any blame thrown or pain caused. This approach was identified earlier as well in verse 54 which highlighted one of the qualities of the Mujahidin in the way of Allah by saying: وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ that is, they are not afraid of any blame thrown at them by those who would blame anyone who speaks the truth. It is useful to sum up the main elements of our discussion before we part with it by saying that Mashayikh and ` Ulama, rather, all Mus¬lims, once they know something to be sinful or against law, are duty-bound to check, stop or prohibit sin and crime, to the best of their abil¬ity - with their own hands or word of mouth or, at the least, with dis¬taste of the heart or dislike of the attitude - of course, subject to the condition that the occasion lends to the possibility and stronger prob¬ability that they will be heard and their call will be entertained. But, should there be an occasion where stronger probability exists that they will not be heard or they will be subjected to hostility against them, then, that will be a different condition in which it will no more be obligatory on them that they must prohibit and stop people - but, it shall still remain the better and the higher form of conduct. All these details about the well known Qur&anic maxim of Bidding the Fair and Forbidding the Unfair have been deduced from Sahih Ahadith. We can say that, by placing the responsibility - of personally doing what is right and good, avoiding what is not, and inviting others too to do good and shun evil, - on Muslims at large, and on Mashayikh and ` Ulama in particular, Islam has given to the world a priceless principle of peace which, if practiced, could help nations after nations become easily cleansed of all sorts of evils which afflict them. The Method of Community Correction As long as Muslims adhered to this principle right through the ear¬ly and later centuries of Islam, they held a position of universal dis¬tinction in terms of knowledge, deed, morals and character. Once Mus¬lims ignored this duty, started taking the prevention of crime as the sole responsibility of the government and its law-enforcing agencies and withdrew from their role in it, the result that came out was no se¬cret. It is there for everyone to see. Here you have a father, a mother, the whole family, all religiously observing and fully adhering to the Shari` ah. But, their children and their family circle are different, al-most their reverse. They think and feel otherwise. They do things dif¬ferently. It is for this reason that the mission of Bidding the Fair and Forbidding the Unfair has been particularly stressed upon in the Qur&an and Hadith as the surest method of any collective reform in the Muslim Ummah. The Holy Qur&an has identified this mission as a unique distinction of the Ummah of the Prophet of Islam (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . And it has also declared that any contravention of this rule shall be a grave sin and a certain cause of punishment. In Hadith, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has said: When sins are committed among a people and there lives someone who does not stop them, then, not far is the likelihood that Allah sends a punishment to fall on all of them. (Ai-Bahr al-Mubit) Warning against Not hating Sins Malik ibn Dinar says: Allah asked his angels to destroy a certain town. The angels said that there lived in that town a devoted servant of His busy praying to Him. Came the command: Let him too taste the punishment because he never showed his anger against people dis¬obeying Us and committing sins openly, not even with a sign of it on his face. To Sayyidna Yusha` ibn Nun (علیہ السلام) ، (Joshua) the Israelite prophet, Allah Almighty revealed that one hundred thousand of his people will be destroyed by a punishment. Of them, forty thousand were righteous and sixty thousand, evil. Sayyidna Yusha` (علیہ السلام) said: 0 Lord, the ruin of the evil is obvious but why the good ones? It was said: The good ones had friendly relations with the bad ones. Together, they ate and drank and enjoyed life and never frowned on people sinning and disobeying their Creator. (Details of all these narrations can be seen in Al-Bahr al-Muhit)

اصلاح اعمال کا طریقہ اصلاح اعمال کا سب سے زیادہ اہتمام کرنے والے حضرات صوفیائے کرام اور اولیاء اللہ ہیں۔ ان حضرات نے انہی ارشادات قرآنیہ سے یہ اہم اصول اخذ کیا ہے کہ جتنے برے یا بھلے اعمال انسان کرتا ہے اصل میں ان کا اصل سرچشمہ وہ مخفی ملکات اور اخلاق ہوتے ہیں جو انسان کی طبیعت ثانیہ بن جاتے ہیں۔ اسی لئے برے اعمال اور جرائم کی روک تھام کے لئے ان کی نظر انہی مخفی ملکات پر ہوتی ہے اور ان کی اصلاح کردیتے ہیں تو تمام اعمال خود بخود درست ہونے لگتے ہیں۔ مثلاً کسی کے دل میں مال دنیا کی حرص کا غلبہ ہے، وہ اس کے نتیجہ میں رشوت بھی لیتا ہے سود بھی کھاتا ہے اور موقع ملے تو چوری اور ڈاکہ تک بھی نوبت پہنچ جاتی ہے۔ حضرات صوفیائے کرام ان جرائم کا الگ الگ علاج کرنے کے بجائے وہ نسخہ استعمال کرتے ہیں جس سے ان سب جرائم کی بنیاد منہدم ہوجائے، اور وہ ہے دنیا کی ناپائیداری اور اس کی عیش و عشرت کے زہر آلود ہونے کا استحضار۔ اسی طرح کسی کے دل میں تکبر، غرور ہے یا وہ غصہ میں مغلوب ہے اور دوسروں کی تحقیر و توہین کرتا ہے۔ دوستوں اور پڑوسیوں سے لڑتا ہے۔ یہ حضرات فکر آخرت اور خدا تعالیٰ کے سامنے جواب دہی کو مستحضر کرنے والا نسخہ استعمال کرتے ہیں۔ جن سے یہ اعمال بد خودبخود ختم ہوجاتے ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ اس قرآنی اشارہ سے معلوم ہوا کہ انسان میں کچھ ملکات ہوتے ہیں جو طبیعت ثانیہ بن جاتے ہیں یہ ملکات خیر اور بھلائی کے ہیں تو نیک عمل خود بخود ہونے لگتے ہیں، اسی طرح ملکات برے ہیں تو برے اعمال کی طرف انسان خودبخود دوڑنے لگتا ہے، مکمل اصلاح کے لئے ان ملکات کی اصلاح ضروری ہے۔ علماء پر عوام کے اعمال کی ذمہ داری دوسری آیت میں یہود کے مشائخ اور علماء کو اس پر سخت تنبیہ کی گئی کہ وہ ان لوگوں کو برے اعمال سے کیوں نہیں روکتے۔ قرآن میں اس جگہ دو لفظ استعمال کئے گئے ہیں، ایک ربٰنیون، جس کا ترجمہ ہے اللہ والے، یعنی عابد، زاہد، جن کو ہمارے عرف میں درویش یا پیر یا مشائخ کہا جاتا ہے۔ اور دوسرا لفظ احبار استعمال فرمایا، یہود کے علماء کو احبار کہا جاتا ہے۔ جس سے معلوم ہوا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی اصل ذمہ داری ان دو طبقوں پر ہے ایک مشائخ، دوسرے علماء اور بعض مفسرین نے فرمایا کہ ربانیون سے مراد وہ علماء ہیں جو حکومت کی طرف سے مامور اور بااقتدار ہوں اور احبار سے مراد عام علماء ہیں، اس صورت میں جرائم سے روکنے کی ذمہ داری حکام اور علماء دونوں پر عائد ہوجاتی ہے اور بعض دوسری آیات میں اس کی تصریح بھی ہے۔ علماء و مشائخ کیلئے تنبیہ آخر آیت میں فرمایا لَبِئْسَ مَا كَانُوْا يَصْنَعُوْنَ یعنی ان مشائخ و علماء کی یہ سخت بری عادت ہے کہ اپنا فرض منصبی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر چھوڑ بیٹھے، قوم کو ہلاکت کی طرف جاتا ہوا دیکھتے ہیں اور یہ ان کو نہیں روکتے۔ علماء مفسرین نے فرمایا کہ پہلی آیت جس میں عوام کی غلط کاریوں کا ذکر تھا، اس کے آخر میں تو لَبِئْسَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ ارشاد فرمایا گیا، وجہ یہ ہے کہ عربی لغت کے اعتبار سے لفظ فعل تو ہر کام کو شامل ہے۔ خواہ باقصد ہو یا بلا قصد اور لفظ عمل صرف اس کام کے لئے بولا جاتا ہے جو قصد و ارادہ سے کیا جائے، اور لفظ صنع اور صنعت کا ایسے کام کے لئے اطلاق کیا جاتا ہے جس میں قصد و اختیار بھی ہو اور اس کو بار بار بطور عادت اور مقصد کے درست کرکے کیا جائے، اس لئے عوام کی بدعملی کے نتیجہ میں تو صرف لفظ عمل اختیار فرمایا، ۭلَبِئْسَ مَا كَانُوْا يَصْنَعُوْنَ ، اس میں اس کی طرف اشارہ ہوسکتا ہے کہ ان کے علماء و مشائخ کی یہ غلط روش کہ یہ جانتے بوجھتے ہوئے کہ اگر ہم ان کو منع کریں گے تو یہ ہمارا کہنا سنیں گے اور باز آجائیں گے، پھر بھی ان لوگوں کے نذرانوں کے لالچ یا بداعتقاد ہوجانے کے خوف سے ان کے دلوں میں حمایت حق کا کوئی داعیہ پیدا نہیں ہوتا، یہ ان بدکاروں کے اعمال بد سے زیادہ اشد ہے۔ جس کا حاصل یہ ہوا کہ جس قوم کے لوگ جرائم اور گناہوں میں مبتلا ہوں گے اور ان کے مشائخ و علماء کو یہ بھی اندازا ہو کہ ہم ان کو روکیں گے تو یہ باز آجائیں گے، ایسے حالات میں اگر یہ کسی لالچ یا خوف کی وجہ سے ان جرائم اور گناہوں کو نہیں روکتے تو ان کا جرم اصل مجرموں، بدکاروں کے جرم سے بھی زیادہ اشد ہے، اس لئے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا کہ مشائخ و علماء کے لئے پورے قرآن میں اس آیت سے زیادہ سخت تنبیہ کہیں نہیں، اور امام تفسیر ضحاک نے فرمایا کہ میرے نزدیک مشائخ علماء کے لئے یہ آیت سب سے زیادہ خوفناک ہے (ابن جریر و ابن کثیر) وجہ یہ ہے کہ اس آیت کی رو سے ان کا جرم تمام چوروں، ڈاکوؤں اور ہر طرح کے بدکاروں کے جرم سے بھی زیادہ سخت ہوجاتا ہے (العیاذ باللہ) مگر یاد رہے کہ یہ شدت اور وعید اسی صورت میں ہیں جبکہ مشائخ وعلماء کو اندازہ بھی ہو کہ ان کی بات سنی اور مانی جائے گی اور جس جگہ قرائن یا تجربہ سے یہ گمان غالب ہو کہ کوئی سنے گا نہیں، بلکہ اس کے مقابلہ میں ان کو ایذائیں دی جائیں گی تو وہاں حکم یہ ہے کہ ان کی ذمہ داری تو ساقط ہوجاتی ہے۔ لیکن افضل و اعلیٰ پھر بھی یہی رہتا ہے کہ کوئی مانے یا نہ مانے یہ حضرات اپنا فرض ادا کریں، اور اس میں کسی کی ملامت یا ایذاء کی فکر نہ کریں۔ جیسا کہ چند آیات میں پہلے اللہ تعالیٰ کے مقبول مجاہدین کی صفات میں گزر چکا ہے۔ (آیت) ولا یخافون لومة لٓآئم، یعنی یہ لوگ اللہ کے راستہ میں اور حق ظاہر کرنے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے۔ خلاصہ یہ ہے کہ جس جگہ بات سننے اور ماننے کا احتمال غالب ہو وہاں مشائخ وعلماء پر بلکہ ہر مسلمان پر جس کو اس کام کا جرم و گناہ ہونا معلوم ہو فرض ہے، کہ گناہ کو روکنے اور منع کرنے میں مقدرور بھر کوشش کرے، خواہ ہاتھ سے یا زبان سے، یا کم از کم اپنے دل کی نفرت اور اعراض سے اور جس جگہ غالب گمان یہ ہو کہ اس کی بات نہ سنی جائے گی، یا یہ کہ اس کے خلاف دشمنی بھڑک اٹھے گی تو ایسی حالت میں منع کرنا اور روکنا فرض تو نہیں رہتا، مگر افضل واعلیٰ بہرحال ہے، امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکے متعلق یہ تفصیلات صحیح احادیث سے مستفاد ہیں، خود نیک عمل اختیار کرنے اور برے اعمال سے بچنے کے ساتھ دوسروں کو بھی نیکی کی طرف ہدایت اور برائی سے روکنے کا فریضہ عام مسلمانوں پر اور بالخصوص علماء و مشائخ پر ڈال کر اسلام نے دنیا میں امن و اطمینان پیدا کرنے کا ایک ایسا زریں اصول بنادیا ہے کہ اس پر عمل ہونے لگے تو پوری قوم بہت آسانی کے ساتھ تمام برائیوں سے پاک ہو سکتی ہے۔ اصلاح امت کا طریقہ اسلام کے قرون اولیٰ میں اور قرون ما بعد میں بھی جب تک اس پر عمل ہوتا رہا مسلمانوں کی پوری قوم علم و عمل، اخلاق و کردار کے اعتبار سے پوری دنیا میں سربلند اور ممتاز رہی، اور جب سے مسلمانوں نے اس فریضہ کو نظر انداز کردیا، اور جرائم کی روک تھام کو صرف حکومت اور اس کی پولیس کا فرض سمجھ کر خود اس سے علٰحدہ ہو بیٹھے تو اس کا نتیجہ وہی ہوا جو آج ہر جگہ سامنے ہے کہ ماں، باپ اور پورا خاندان دیندار اور پابند شریعت ہے مگر اولاد اور متعلقین اس کے برعکس ہیں۔ ان کا نظری اور فکری رخ بھی اور ہے اور عملی طریقے بھی جداگانہ ہیں، اسی لئے ملّت کی اجتماعی اصلاح کے لئے قرآن و حدیث میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر خاص طور سے زور دیا گیا ہے۔ قرآن نے اس کام کو امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصیات میں شمار فرمایا ہے۔ اور اس کی خلاف ورزی کرنے کو سخت گناہ اور موجب عذاب قرار دیا ہے۔ حدیث میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ جب کسی قوم میں گناہ کے کام کئے جائیں اور کوئی آدمی اس قوم میں رہتا ہے اور ان کو منع نہیں کرتا تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب لوگوں پر عذاب بھیج دے (بحر محیط) ۔ گناہوں پر اظہار نفرت نہ کرنے پر وعید مالک بن دینار رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتوں کو حکم دیا کہ فلاں بستی کو تباہ کردو، فرشتوں نے عرض کیا اس بستی میں تو آپ کا فلاں عبادت گزار بندہ بھی ہے، حکم ہوا کہ اس کو بھی عذاب چکھاؤ، کیونکہ ہماری نافرمانیوں اور گناہوں کو دیکھ کر اس کو بھی غصہ نہیں آیا۔ اور اس کا چہرہ غصہ سے کبھی متغیر نہیں ہوا۔ حضرت یوشع ابن نون (علیہ السلام) پر اللہ تعالیٰ نے وحی بھیجی کہ آپ کی قوم کے ایک لاکھ آدمی عذاب سے ہلاک کئے جائیں گے، جن میں چالیس ہزار نیک لوگ ہیں اور ساٹھ ہزار بدعمل۔ حضرت یوشع (علیہ السلام) نے عرض کیا کہ رب العالمین بدکرداروں کی ہلاکت کی وجہ تو ظاہر ہے، لیکن نیک لوگوں کو کیوں ہلاک کیا جا رہا ہے ؟ تو ارشاد ہوا کہ یہ نیک لوگ بھی ان بدکرداروں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے تھے۔ ان کے ساتھ کھانے پینے اور ہنسی دل لگی کے شریک رہتے تھے، میری نافرمانیاں اور گناہ دیکھ کر کبھی ان کے چہروں پر کوئی ناگواری کا اثر تک نہ آیا (یہ سب روایات بحر محیط سے منقول ہیں) ۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

لَوْلَا يَنْھٰىہُمُ الرَّبّٰنِيُّوْنَ وَالْاَحْبَارُ عَنْ قَوْلِہِمُ الْاِثْمَ وَاَكْلِہِمُ السُّحْتَ۝ ٠ۭ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا يَصْنَعُوْنَ۝ ٦٣ «لَوْلَا» يجيء علی وجهين : أحدهما : بمعنی امتناع الشیء لوقوع غيره، ويلزم خبره الحذف، ويستغنی بجوابه عن الخبر . نحو : لَوْلا أَنْتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِينَ [ سبأ/ 31] . والثاني : بمعنی هلّا، ويتعقّبه الفعل نحو : لَوْلا أَرْسَلْتَ إِلَيْنا رَسُولًا[ طه/ 134] أي : هلّا . وأمثلتهما تکثر في القرآن . ( لولا ) لو لا ( حرف ) اس کا استعمال دو طرح پر ہوتا ہے ایک شے کے پائے جانے سے دوسری شے کا ممتنع ہونا اس کی خبر ہمیشہ محذوف رہتی ہے ۔ اور لولا کا جواب قائم مقام خبر کے ہوتا ہے ۔ قرآن پاک میں ہے : ۔ لَوْلا أَنْتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِينَ [ سبأ/ 31] اگر تم نہ ہوتے تو ہمضرور مومن ہوجاتے ۔ دو م بمعنی ھلا کے آتا ہے ۔ اور اس کے بعد متصلا فعل کا آنا ضروری ہے ۔ چناچہ فرمایا : ۔ لَوْلا أَرْسَلْتَ إِلَيْنا رَسُولًا[ طه/ 134] تو نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہیں بھیجا ۔ وغیرہ ذالک من الا مثلۃ نهى النهي : الزّجر عن الشیء . قال تعالی: أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهى عَبْداً إِذا صَلَّى[ العلق/ 9- 10] ( ن ھ ی ) النهي کسی چیز سے منع کردینا ۔ قرآن میں ہے : أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهى عَبْداً إِذا صَلَّى[ العلق/ 9- 10] بھلاتم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے ( یعنی ) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے ۔ رباني والرَّبَّانِيُّ قيل : منسوب إلى الرّبّان، ولفظ فعلان من : فعل يبنی نحو : عطشان وسکران، وقلّما يبنی من فعل، وقد جاء نعسان . وقیل : هو منسوب إلى الرّبّ الذي هو المصدر، وهو الذي يربّ العلم کالحکيم، وقیل : منسوب إليه، ومعناه، يربّ نفسه بالعلم، وکلاهما في التحقیق متلازمان، لأنّ من ربّ نفسه بالعلم فقد ربّ العلم، ومن ربّ العلم فقد ربّ نفسه به . وقیل : هو منسوب إلى الرّبّ ، أي : اللہ تعالی، فالرّبّانيّ کقولهم : إلهيّ ، وزیادة النون فيه كزيادته في قولهم : لحیانيّ ، وجسمانيّ «1» . قال عليّ رضي اللہ عنه : (أنا ربّانيّ هذه الأمّة) والجمع ربّانيّون . قال تعالی: لَوْلا يَنْهاهُمُ الرَّبَّانِيُّونَ وَالْأَحْبارُ [ المائدة/ 63] ، كُونُوا رَبَّانِيِّينَ [ آل عمران/ 79] ، وقیل : ربّانيّ لفظ في الأصل سریانيّ ، وأخلق بذلک، فقلّما يوجد في کلامهم، وقوله تعالی: رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ [ آل عمران/ 146] ، فالرِّبِّيُّ کالرّبّانيّ. والرّبوبيّة مصدر اور ربانی وہ ہے جو علم کی پرورش کرے جیسے حکیم ( یعنی جو حکمت کو فروغ دے ۔ ) اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ رب مصدر کی طرف ہی منسوب ہے اور ربانی وہ ہے ۔ جو علم سے اپنی پرورش کرے ۔ درحقیقت یہ دونوں معنی باہم متلازم ہیں کیونکہ جس نے علم کی پرورش کی تو اس نے علم کے ذریعہ اپنی ذات کی بھی تربیت کی اور جو شخص اس کے ذریعہ اپنی ذات کی تربیت کریگا وہ علم کو بھی فروغ بخشے گا ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ رب بمعنی اللہ کی طرف منسوب ہے اور ربانی بمعنی الھی ہے ( یعنی اللہ والا ) اور اس میں الف نون زائدتان ہیں جیسا کہ جسم ولحی کی نسبت میں جسمانی ولحیانی کہا جاتا ہے ۔ حضرت علی کا قول ہے : انا ربانی ھذہ الامۃ میں اس امت کا عالم ربانی ہوں اس کی جمع ربانیون ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : لَوْلا يَنْهاهُمُ الرَّبَّانِيُّونَ وَالْأَحْبارُ [ المائدة/ 63] انہیں ان کے ربی ( یعنی مشائخ ) کیوں منع نہیں کرتے ۔ كُونُوا رَبَّانِيِّينَ [ آل عمران/ 79]( بلکہ دوسروں سے کہیگا ) کہ تم خدا پرست ہو کر رہو ۔ اور بعض نے کہا ہے کہ ربانی اصل میں سریانی لفظ ہے اور یہی قول انسب معلوم ہوتا ہے اس لیے کہ عربی زبان میں یہ لفظ بہت کم پایا جاتا ہے اور آیت :۔ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ [ آل عمران/ 146] بہت سے اللہ والوں نے ۔ میں ربی بمعنی ربانی ہے ۔ یہ دونوں مصدر ہیں ۔ حبر الحِبْرُ : الأثر المستحسن، ومنه ما روي :«يخرج من النّار رجل قد ذهب حبره وسبره» أي : جماله وبهاؤه، ومنه سمّي الحبر، وشاعر مُحَبِّر، وشعر مُحَبَّر، وثوب حَبِير : محسّن، ومنه : أرض مِحْبَار والحبیر من السحاب، وحَبِرَ فلان : بقي بجلده أثر من قرح، والحَبْر : العالم وجمعه : أَحْبَار، لما يبقی من أثر علومهم في قلوب الناس، ومن آثار أفعالهم الحسنة المقتدی بها، قال تعالی: اتَّخَذُوا أَحْبارَهُمْ وَرُهْبانَهُمْ أَرْباباً مِنْ دُونِ اللَّهِ [ التوبة/ 31] ، وإلى هذا المعنی أشار أمير المؤمنین رضي اللہ عنه بقوله :( العلماء باقون ما بقي الدّهر، أعيانهم مفقودة، وآثارهم في القلوب موجودة) وقوله عزّ وجلّ : فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ [ الروم/ 15] ، أي : يفرحون حتی يظهر عليهم حبار نعیمهم . ( ح ب ر ) الحبر ۔ وہ نشان جو عمدہ اور خوبصورت معلوم ہو حدیث میں ہے کہ آگ سے ایک آدمی نکلے گا جس کا حسن و جمال اور چہرے کی رونق ختم ہوچکی ہوگی اسی سے روشنائی کو حبرۃ کہا جاتا ہے ۔ شاعر محتبر عمدہ گو شاعر شعر محبر عمدہ شعر ۔ ثوب حبیر ملائم اور نیا کپڑا ۔ ارض محبار جلد سر سبز ہونے والی زمین ( الجمع محابیر ) الحبیر ( من اسحاب ) خوبصورت بادل ۔ حبر فلان اس کے جسم پر زخم کا نشان باقی ہے ۔ الحبر عالم کو کہتے ہیں اسلئے کہ لوگوں کے حلوں پر اس کے علم کا اثر باقی رہتا ہے ۔ اور افعال حسنہ میں لوگ اس کے نقش قدم پر چلتے ہیں اسی معنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت علیٰ نے فرمایا کہ علماء تاقیامت باقی رہیں گے اگرچہ ا ن کی شخصیتیں اس دنیا سے فنا ہوجاتی ہیں لیکن ان کا آثار لوگوں دلوں پر باقی رہتے ہیں حبر کی جمع اجار آتی ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ اتَّخَذُوا أَحْبارَهُمْ وَرُهْبانَهُمْ أَرْباباً مِنْ دُونِ اللَّهِ [ التوبة/ 31] انہوں نے اپنے علماء اور مشائخ کو اللہ کے سوا خدا بنالیا ہے ۔ اور آیت کریمہ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ [ الروم/ 15] کے معنی یہ ہیں کہ وہ جنت میں اس قدر خوش ہوں گے کہ وہاں کی نعمتوں کی ترو تازگی کا اثر ان کے چہروں پر ہویدا ہوگا صنع الصُّنْعُ : إجادةُ الفعل، فكلّ صُنْعٍ فِعْلٌ ، ولیس کلّ فعل صُنْعاً ، ولا ينسب إلى الحیوانات والجمادات کما ينسب إليها الفعل . قال تعالی: صُنْعَ اللَّهِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ [ سورة النمل/ 88] ، وَيَصْنَعُ الْفُلْكَ [هود/ 38] ، ( ص ن ع ) الصنع ( ف) کے معنی کسی کام کو ( کمال مہارت سے ) اچھی طرح کرنے کے ہیں اس لئے ہر صنع کو فعل کہہ سکتے ہیں مگر ہر فعل کو صنع نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی لفظ فعل کی طرح حیوانات اور جمادات کے لئے بولا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے ۔ صُنْعَ اللَّهِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ [ سورة النمل/ 88] یہ خدا کی صنعت کاری ہے جس نے ہر چیز کو نہایت مہارت سے محکم طور پر بنایا ۔ وَيَصْنَعُ الْفُلْكَ [هود/ 38] تو نوح (علیہ السلام) نے کشتی بنائی شروع کردی ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٦٣) ان کو گرجے والے ان کے علماء کفر وشرک اور رشوت و حرام خوری سے کیوں نہیں روکتے، یہ ان کا درگزر کرنا بہت برا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٦٣ ( لَوْلاَ یَنْہٰہُمُ الرَّبّٰنِیُّوْنَ وَالْاَحْبَارُ عَنْ قَوْلِہِمُ الْاِثْمَ وَاَکْلِہِمُ السُّحْتَ ط) آج ہمارے ہاں بھی اکثر و بیشتر پیر اپنے مریدوں کو حرام خوری سے منع نہیں کرتے۔ انہیں اس میں سے نذرانے مل جانے چاہئیں ‘ اللہ اللہ خیر سلا۔ کہاں سے کھایا ؟ کیسے کھایا ؟ اس سے کوئی بحث نہیں۔ حالانکہ اللہ والوں کا کام تو برائی سے روکنا ہے ‘ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سر انجام دینا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

عالم یہود اور نصاریٰ جب نافرمانی کی باتیں کرتے تو ان کے عالم اور واعظ اور اچھے لوگ ان کی نافرمانیوں کو دیکھ کر دبی زبان سے معمولی طور پر کبھی کچھ نصیحت کردیتے تھے اور کبھی ٹال جاتے تھے ان کی تنبیہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی حکم اس آیت کا ہر امت کو شامل ہے اسی واسطے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) اور سلف فرمایا کرتے تھے کہ قرآن شریف میں اس آیت سے بڑھ کر کوئی آیت خوف ناک عالموں اور صلحاء کے لئے نہیں ہے ٣ ؎ کیونکہ سوا ذاتی عمل کے ان سے یہ بھی پرسش ہوگی کہ انہوں نے باوجود قدرت کے برول کو راہ راست پر لانے کی کوشش کیوں نہیں کی ترمذی ‘ ابو داؤد اور ابن ماجہ اور مسند امام احمد میں معتبر سند سے جو روایتیں ہیں اس باب میں ہیں ان کا حاصل یہ ہے کہ جو کوئی اچھا آدمی کسی برے آدمی کو برا کام کرتے ہوئے دیکھ کر باوجود قدرت کے منع نہ کرے گا تو اس کو بھی دین یا دنیا میں اس منع نہ کرنے کا وبال ضرور بھگتنا پڑے گا۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

لولا۔ اگر ماضی پر داخل ہو تو زجر و توبیخ کے لئے ہوتا ہے یعنی انہوں نے کیوں ایسا نہ کیا۔ کیوں اپنے فرض کی ادائیگی میں غفلت اور کوتاہی کی۔ اور اگر مضارع پر داخل ہو تو کسی کام پر برانگیختہ کرنے اور اکسانے کے لئے ہوتا ہے ۔ یہاں مضارع پر داخل ہے اور مقصد یہ ہے کہ اہل کتاب کے علماء اپنا فرض منصبی ادا کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ (اس میں علمائے اسلام کو بھی امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی تاکید بلیغ ہے) ۔ لولا ۔۔ السحت کیوں نہیں ربانیین اور احبار اٹھ کھڑے ہوتے اور منع کرتے لوگوں کو گناہ اور عصیان کی باتوں سے اور حرام کھانے سے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 جنہوں نے سچ بات کہنے اور منکر ات سے روکنے سے اپنی زبانوں کو گنگ بنا لیا ہے ایسے مشا ئخ اور مولویوں کو یقینا گناہ کرنے والوں سے بھی سخت سزاملے گی (ابن جریر )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آیت نمبر 63 لغات القرآن : لولا (کیوں نہ ہوا ؟ ) ۔ ینھاھم (انہوں نے منع کیا) ۔ الاحبار (پڑھے لکھے۔ علماء) ۔ تشریح : کوئی قوم اگر ایمان اور اخلاق سے عاری ہوکر تباہی کی طرف بھاگ رہی ہو تو اس کے بچانے کا اولین اور اہم ترین فریضہ اس کے پیران طریقت اور علماء مذہب کے سر ہے۔ مگر اہل کتاب کی بدنصیبی ہے کہ جو لوگ ان کے روحانی اور مذہبی پیشوا ہیں وہ گردو پیش کی ساری خرابیاں دیکھتے ہوئے اصلاح کے لئے میدان عمل میں نہیں آتے اور اپنے گرجا و کلیسا میں چند رسوم عبادت لئے بیٹھے ہیں بلکہ اپنے حلوے مانڈے کی خیر منا رہے ہیں۔ وہ ڈرتے ہیں اگر واقعی انہوں نے اصلاح قوم کا کام شروع کردیا تو نہ صرف مخالفوں کی تقریر تنقید اور تدبیر سے مقابلہ کرنا پڑے گا بلکہ جو کچھ بھی مفت کا نذر نیاز مل رہا ہے اس سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔ زیادہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ان کے اللہ والے اور اہل علم صرف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بلکہ یہ فسق و فجور کی نت نئی تدبیر گھڑ کر عوام کی غلط رہنمائی کر رہے ہیں۔ یہاں پر عوام کے لئے ” یعلمون “ کا لفظ استعمال ہوا ہے اور خواص کے لئے ” یصنعون “ کا۔ یعنی عوام تو لگے بندھے ڈگر پر آنکھیں بند کئے بھاگ رہے ہیں لیکن یہ خواص ہیں جو انہیں نئی نئی ترکیبیں اور نئی نئی بدعات سکھلا رہے ہیں۔ یہودیوں نے جب سبت کے احکام کی خلاف ورزی کی تو عذاب الٰہی آیا۔ نہ صرف ان پر جو گناہ گار تھے بلکہ ان زاہد و عابد حضرات پر بھی جو خاموش تماشائی بنے رہے تھے۔ امام ابو حیان نے اپنی مشہور کتاب بحر محیط میں لکھا ہے کہ حضرت یوشع بن نون (علیہ السلام) پر اللہ نے وحی بھیجی کہ آپ کی قوم میں ساٹھ ہزار بد اعمال ہلاک کئے جائیں گے اور ان کے ساتھ چالیس ہزار نیک لوگ بھی جو خاموش تماشائی بنے رہے۔ جو ان بدکرداروں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے تھے۔ اور تما خرابیاں دیکھنے کے باوجود ان کو تبلیغ ، تنظیم اور جہاد کا خیال تک نہ آیا۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : اہل کتاب کے عوام کا کردار بیان کرنے کے بعد ان کے علماء اور نام نہاد صلحاء کے گھناؤنے کردار کا تذکرہ۔ علامہ بیضاوی (رح) ” لولا “ کے الفاظ پر بحث کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اگر یہ الفاظ ماضی پر داخل ہوں تو اس کا معنی انتباہ (Warning) ہوتا ہے اگر یہ الفاظ مضارع پر وارد ہوں تو اس کا معنی کسی کو آمادہ اور کام پر اکسانا ہوتا ہے۔ ربی کی جمع ربیون ہے یہودی اپنے عالم کو ربی کہہ کر بلاتے ہیں اور حِبَرْ کی جمع احبار ہے جس کا معنی ہے تارک الدنیا اور درویش۔ یہ اصطلاح عام طور پر عیسائیوں میں استعمال ہوتی ہے۔ بعض اہل علم کا خیال ہے کہ ربی اور احبار یہود یوں کی اصطلاحات ہیں بہرحال یہاں یہود و نصاریٰ کے علماء اور نام نہاد صلحاء کو مخاطب کرتے ہوئے ترغیب دی جارہی ہے کہ تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم لوگوں کو برائی اور حرام خوری سے منع نہیں کرتے۔ تمہیں اپنے برے کردار پر نظرثانی کرنی چاہیے کیونکہ ایسا کردار کسی شریف آدمی کو زیب نہیں دیتا بالخصوص علماء اور صلحاء کی شان کے بالکل منافی ہے۔ علماء کا کام تو لوگوں کی اصلاح اور فلاح کی کوشش کرنا ہے۔ (عَنْ أَبِی سَعِیدِنِ الْخُدْرِیِّ أَنَّ النَّبِیَّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ إِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الْجِہَادِ کَلِمَۃُ عَدْلٍ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَاءِرٍ ) [ رواہ الترمذی : کتاب الفتن عن رسول اللہ، باب ماجاء فی افضل الجہاد کلمۃ عدل عند سلطان جائر ] ” حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جابر سلطان کے سامنے عدل کی بات کہنا بڑا جہاد ہے۔ “ (عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ رُؤَیْبَۃَ قَالَ رَأَی بِشْرَ بْنَ مَرْوَان َ عَلَی الْمِنْبَرِ رَافِعًا یَدَیْہِ فَقَالَ قَبَّحَ اللّٰہُ ہَاتَیْنِ الْیَدَیْنِ لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُول اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مَا یَزِیدُ عَلَی أَنْ یَقُولَ بِیَدِہِ ہَکَذَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعِہِ الْمُسَبِّحَۃِ )[ رواہ مسلم : کتاب الجمعۃ، باب تَخْفِیف الصَّلاَۃِ وَالْخُطْبَۃِ ] ” حضرت عمارہ بن رویبہ (رض) کہتے ہیں انہوں نے بشر بن مروان (رض) کو دونوں ہاتھ منبر پر اٹھاتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے کہا اللہ ان دو نوں ہا تھوں کو تباہ کردے میں نے رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا وہ صرف اپنے ہاتھ کی شہادت کی انگلی کے ساتھ اشارہ کیا کرتے تھے۔ “ ( عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُودٍ (رض) قَالَ قَالَ رَسُول اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لَمَّا وَقَعَتْ بَنُو إِسْرَاءِیلَ فِی الْمَعَاصِی نَہَتْہُمْ عُلَمَاؤُہُمْ فَلَمْ یَنْتَہُوا فَجَالَسُوہُمْ فِی مَجَالِسِہِمْ وَوَاکَلُوہُمْ وَشَارَبُوہُمْ فَضَرَبَ اللّٰہُ قُلُوبَ بَعْضِہِمْ بِبَعْضٍ وَلَعَنَہُمْ عَلٰی لِسَانِ دَاوُدَ وَعِیسَی ابْنِ مَرْیَمَ ذٰلِکَ بِمَا عَصَوْا وَّکَانُوا یَعْتَدُونَ قَالَ فَجَلَسَ رَسُول اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وَکَانَ مُتَّکِءًا فَقَالَ لَا وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ حَتَّی تَأْطُرُوہُمْ عَلَی الْحَقِّ أَطْرًا) [ رواہ الترمذی : کتاب التفسیر، باب و من سورة المائدۃ ] ” حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب بنی اسرائیل کے لوگ گناہوں میں مبتلا ہوئے تو ان کے علماء نے ان کو روکاجب وہ نہ رکے۔ ان کے علماء نے بھی ان کی مجالس میں بیٹھنا شروع کردیا حتیٰ کہ ان کے ساتھ ہی کھانا پینا شروع کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں با ہم نفرت ڈال دی۔ حضرت داؤد اور عیسیٰ (علیہ السلام) کے ذریعے ان پر لعنت فرمائی یہ اس وجہ سے کہ یہ گناہ اور زیادتی کرنے والے تھے۔ حضرت عبداللہ کہتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ٹیک لگا کر تشریف فرما تھے سیدھے بیٹھ کر آپ نے فرمایا نہیں اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے ! یہاں تک کہ تم ان کے خلاف حق کی خاطر پوری طرح ڈٹ جاؤ۔ “ (عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ یَزِیدَ أَنَّہَا سَمِعَتِ النَّبِیَّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یَقُولُ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ یَرْضَ اللّٰہُ عَنْہُ أَرْبَعِینَ لَیْلَۃً فَإِنْ مَاتَ مَاتَ کَافِرًا وَإِنْ تَابَ تَاب اللّٰہُ عَلَیْہِ ) [ مسند احمد : کتاب من مسند القبائل، باب من حدیث اسماء بنت یزید ] ” حضرت اسماء بنت یزید فرماتی ہیں میں نے نبی مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا آپ نے فرمایا جو بھی شراب پیے اللہ تعالیٰ اس سے چالیس دن تک راضی نہیں ہوگا۔ اگر وہ مرگیا تو وہ کفر کی حالت میں مرے گا۔ اگر اس نے توبہ کی تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول فرمائے گا۔ “ (عَنْ أَبِیْ سَعِیدٍ الْخُدْرِیُّ (رض) سَمِعْتُ رَسُول اللَّہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یَقُولُ مَنْ رَأَی مُنْکَرًا فَغَیَّرَہُ بِیَدِہِ فَقَدْ بَرِءَ وَمَنْ لَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یُغَیِّرَہُ بِیَدِہِ فَغَیَّرَہُ بِلِسَانِہِ فَقَدْ بَرِءَ وَمَنْ لَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یُغَیِّرَہُ بِلِسَانِہِ فَغَیَّرَہُ بِقَلْبِہِ فَقَدْ بَرِءَ وَذَلِکَ أَضْعَفُ الإِیمَانِ ) [ رواہ النسائی : باب تَفَاضُلِ أَہْلِ الإِیمَانِ ] ” حضرت ابو سعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا آپ نے فرمایا جس شخص نے برائی کو دیکھا تو اس نے اسے اپنے ہاتھ سے ختم کیا تو وہ بری ہوگیا اور اگر اس نے اس برائی کو ہاتھ سے روکنے کی طاقت نہیں پائی تو اس نے اسے اپنی زبان سے روکا تو وہ بھی بری ہوگیا اگر اس نے زبان سے روکنے کی طاقت نہ پائی تو اس نے اسے اپنے دل سے برا جانا تو وہ بھی بری ہوگیا اور یہ سب سے کمتر ایمان ہے۔ “ مسائل ١۔ درویشوں اور علماء لوگوں کو حرام خوری اور برے کاموں سے منع کرنا چاہیے۔ ٢۔ برائی سے نہ روکنا بھی برائی ہے۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آیت) ” (٦٢) لولا ینھھم الربنیون والاحبار عن قولھم الاثم واکلھم السحت ، لبئس ما کانوا یصنعون (٦٣) ” ان کے علماء ومشائخ انہیں گناہ پر زبان کھولنے اور حرام کھانے سے منع نہیں کرتے ۔ یقینا بہت ہی برا کارنامہ زندگی ہے جو یہ تیار کر رہے ہیں۔ “ جب کوئی معاشرہ اخلاقی اعتبار سے ٹوٹ پھوٹ اور فساد کا شکار ہوتا ہے تو اس کی ایک بڑی علامت یہ ہوتی ہے کہ اس میں قانون کے نگران قانون شکنی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ (علمائ) اخلاقی رہبر (مشائخ) بداخلاقیوں اور ظلم پر سکوت کرتے ہیں اور بنی اسرائیل کی کیا خصوصیات تھیں ؟ (آیت) ” کانوا لا یتناھون عن منکرفعلوہ) ” وہ اس برائی سے ایک دوسرے کو منع نہ کرتے تھے جو وہ کرتے تھے ۔ “ یہ قرآن ہی نے دوسری جگہ ان کے بارے میں کہا ہے ۔ ایک صحت مند ‘ زندہ ‘ قوی اور فاضلانہ معاشرے کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ اس میں ہر طرف امر بالعروف اور نہی عن المنکر کا دور دورہ ہوتا ہے ۔ اور اس میں ہر وقت ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن کا مشن امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا دور دورہ ہوتا ہے ۔ اور اس میں ہر وقت ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن کا مشن امر بالعروف اور نہی عن المنکر ہوتا ہے اور اس کے عوام کے اندر بھی ایسے عناصر غالب ہوتے ہیں جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی طرف کان دھرتے ہیں ۔ اور معاشرے کے اوپر اس قسم کے روایات کی گرفت ہو کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ختم نہ کیا جاسکتا ہو اور نہ ایسے لوگوں کا بال بیکا کیا جاسکتا ہو جو یہ کام کرتے ہیں ۔ یہ بات اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کی شکل میں برپا ہونے والے ایک صحت مند معاشرے کے بارے میں فرمائی ہے ۔ (آیت) ” کنتم خیر امۃ اخرجت للناس تامرون بالمعروف وتنھون عن المنکر وتومنون باللہ ‘۔ (٣ : ١١) ” تم خیر امت ہو ‘ حکم دیتے ہو نیکی کا اور منع کرتے ہو منکر سے اور اللہ پر ایمان لانے والے ہو “۔ اور بنی اسرائیل جو ایک فاسد معاشرے کے خوگر تھے ان کے بارے میں ہے (کانوا لا یتناھون عن منکر فعلوہ) ” وہ اس برائی سے ایک دوسرے کو منع نہ کرتے تھے جس کا وہ ارتکاب کرتے تھے ۔ “ یہ بات گویا دو قسم کے معاشروں کا مابہ الامتیاز ہے ۔ یہاں یہودیوں کے علماء اور مشائخ کو ملامت کی جاتی ہے کہ وہ کیوں گنگ ہوگئے ہیں اور وہ ان لوگوں کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھاتے جو گناہ کی زندگی ‘ باہم ظلم کی روش اور حرام خوری میں ایک دوسرے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور کتاب اللہ کی حفاظت کا جو فریضہ ان پر عائد کیا گیا تھا اسے وہ پورا نہیں کرتے ۔ یہ ان تمام لوگوں کے لئے ڈرانے والے کی پکار ہے جو اہل دیں اور علماء کہلاتے ہیں ۔ معاشرے کی اصلاح یافساد ان لوگوں پر موقوف ہے جو اس معاشرے ‘ دین اور قانون کے نمائندے ہوتے ہیں یعنی علماء ومشائخ ۔ اگر وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فرائض ادا کرتے ہیں تو اصلاح ہوگی اور اگر وہ خاموش رہتے ہیں تو بگاڑ ہوگا اور جس طرح ہم نے اس سے قبل ظلال القرآن میں کہا ہے کہ اس کام کے لئے ایک حکومت درکار ہے جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام کرے اور یہ نظام دعوت وتبلیغ سے علیحدہ ہو اس لئے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لئے اقتدار کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ایسا اقتدار جس کے ذریعہ امر بالمعروف اور عن المنکر ایک بامعنی چیز ہو ۔ محض زبانی جمع خرچ نہ ہو ۔ اب ان لوگوں کی فکری کجی اور اخلاقی بےراہ روی کی ایک مثال دی جاتی ہے ۔ قرآن کریم ان گمراہ اور ذلیل یہودیوں کی کج فکری اور بد روی کی ایک نہایت ہی گھاؤنی مثال دیتا ہے ۔ (آیت) ” غلت ایدیھم ولعنوا بما قالوا ، بل یدہ مبسوطتن ینفق کیف یشآء “ (٥ : ٦٣) ” یہودی کہتے ہیں کہ اللہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔ باندھے گئے ان کے ہاتھ ‘ اور لعنت پڑی ان پر اس بکواس کی بدولت جو یہ کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ اللہ کے ہاتھ تو کشادہ ہیں ‘ جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے۔ “ یہ یہودیوں کا اللہ کا بارے میں نہایت ہی برا تصور تھا ۔ ان کی بہت ہی بدظنیاں قرآن نے جگہ جگہ نقل کی ہیں ۔ ایک جگہ انہوں نے کہا ” اللہ فقیر ہے اور ہم غنی ہیں ۔ “ اور یہ انہوں نے اس وقت کیا کہ جب ان سے اسلامی مقاصد کے لئے چندہ مانگا گیا ۔ اللہ کے ہاتھ بندھے ہونے سے عربی محاورے کے مطابق مراد یہ تھی کہ اللہ بخیل ہے ۔ ان کے خیال کے مطابق اللہ لوگوں کو بہت کم ضروریات دیتا ہے ۔ انہیں بھی کم دیا جاتا ہے اس لئے وہ کس طرح خرچ کریں ‘؟ ان کا شعور اس قدر بگڑ گیا تھا اور ان کے دل اس قدر سخت ہوگئے تھے کہ انہوں نے اللہ جل شانہ کے لئے لفظ بخیل بھی استعمال نہ کیا ‘ بلکہ اس سے بھی برا لفظ استعمال کیا جو زیادہ توہین آمیز ہے ۔ یعنی اللہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ۔ اللہ یہی جواب ان کو ان کے الفاظ میں دیتے ہیں ۔ ان پر لعنت بھیجی جاتی ہے۔ اور ان کو راندہ درگاہ قرار دیا جاتا ہے ۔ (آیت) ” غلت ایدیھم ولعنوا بماقالوا “۔ (٥ : ٦٤) ان کے ہاتھ باندھ دئیے گئے اور اس لئے باندھ دیئے گئے کہ انہوں نے یہ بکواس کی اور ان پر لعنت کردی گئی اور ایسا ہی ہوا کہ تاریخ میں بنی اسرائیل سے زیادہ کوئی بخیل اور زرپرست قوم نہیں ہے ۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ ان کی گری ہوئی سوچ درست فرماتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنی ذات کبریا کے بارے میں وضاحت فرماتے ہیں کہ وہ بڑا کریم ہے ۔ اس کے ہاتھ کھلے ہیں اور وہ اپنے بندوں پر بلاحساب فیضان رحمت کرتا ہے ۔ (بل یدہ مبسوطتن ، ینفق کیف یشآء “۔ (٥ : ٦٤) ” اللہ کے ہاتھ تو کشادہ ہیں جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے “۔ اللہ کے عطیے تو جاری ہیں اور تمام مخلوقات پر ان کی بارش ہو رہی ہے دیکھنے والوں کے لئے بالکل واضح ہیں ۔ دیکھو اللہ کے ہاتھ کھلے ہیں ‘ اس کا فضل وکرم بھرپورے ہے ‘ اس کے عیطے عظیم ہیں ‘ اپنی زبان سے خود بولتے ہیں ‘ ہاں یہودیوں کو وہ نظر نہیں آتے ‘ اس لئے کہ وہ رات دن دولت جمع کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ رات دن انکار ونافرمانی میں غرق ہیں اور رات دن اللہ کی ذات کے بارے میں ان کا رویہ توہین آمیز ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے ان کے مستقبل کے بارے میں ایک منظر پیش فرماتے ہیں کہ ان کا حشر کیا ہونے والا ہے اور یہ حشر ان کا اس لئے ہونے والا ہے کہ یہ لوگ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نام پروانہ رسالت آنے پر جل بھن گئے ‘ خصوصا اس وجہ سے کہ اس رسالت کے ذریعے ان کے خلاف قدیم وجدید فرد جرم عائد کردی گئی ۔ (آیت) ” ولیزیدن کثیرا منھم ما انزل الیک من ربک طغیانا وکفرا “۔ ” حقیقت یہ ہے کہ جو کلام تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ ان میں سے اکثر لوگوں کی سرکشی و باطل پرستی میں الٹا اضافہ کو موجب بن گیا ہے “ ۔ اس کینہ اور حسد کی وجہ سے رسالت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کیوں مل گئی اور پھر مزید اس وجہ سے کہ اس رسالت نے ان کی تمام گندی کو بےکم وکاست ریکارڈ کردیا یہ لوگ سرکشی اور کفر و انکار کی راہ پر مزید آگے ہی بڑھیں گے ۔ اس لئے کہ انہوں نے ایمان لانے سے انکار کردیا ۔ لہذا ایمان کے برعکس راہ کفر ہی پر یہ لوگ آگے بڑھتے چلے جائیں گے ۔ اپنے آپ کو بڑا سمجھنے اور مزید کفر کرنے کی وجہ سے اور اپنی فطری سرکشی اور طغیان کی وجہ سے یہ لوگ اس راہ میں مزید آگے بڑھیں گے اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے لئے روزوبال وجان بنتے چلے جائیں گے ۔ مستقبل کے لئے ان کی ایک دوسری خصوصیت یہ بتائی جاتی ہے کہ یہ لوگ ایک دوسرے کے بھی دشمن ہوں گے ۔ انہیں ایک دوسرے کے ساتھ سخت بعض ہوگا اور جب بھی وہ اسلام کے خلاف کوئی زبردست سازش تیار کریں گے اور جنگ کی آگ بھڑکائیں گے اور تحریک اسلامی کے خلاف کوئی جنگی اسکیم تیار کریں گے اللہ تعالیٰ اس کو ختم کر دے گا اور جماعت مسلمہ کو بچا لے گا ۔ (آیت) ” والقینا بینھم العداوۃ والبغضاء الی یوم القیمۃ کلما اوقدوا نارا للحرب اطفاھا اللہ (٥ : ٦٤) ” ہم نے انکے درمیان قیامت کے لئے عدوات اور دشمنی ڈال دی ہے جب کبھی یہ جنگ کی آگ بھڑکا تے ہیں اللہ اس کو ٹھنڈا کردیتا ہے ۔ “ آج تک یہودی فرقے ایک دوسرے کے دشمن ہیں ۔ “ اگرچہ آج کے دور میں بظاہریہ نظر آتا ہے کہ عالمی یہودیت متحد ہوگئی ہے ۔ اور اسلامی ممالک میں وہ جابجا جنگ کے شعلے بھڑکا رہی ہے اور کامیاب ہے ۔ لیکن بات یہ نہیں ہے کہ ہم تاریخ کے ایک مختصر عرصے کو سامنے رکھ کر بات کریں یا کسی ایک مظہر کو اور کسی صورت حال کے ایک پہلو ہی کو دیکھ کر فیصلہ کردیں ۔ گزشتہ چودہ سو سال کے اندر بلکہ اسلام سے پہلے کے ادوار میں بھی ‘ یہودی ذلیل اور باہم دست و گریبان رہے ہیں اور اس کی وجہ سے ہمیشہ جلاوطن اور دوبدر پھرتے رہے ہیں ۔ ان کا آخری انجام بھی وہی ہوگا جس پر وہ پہلے تھے چاہے ان کے اردگرد جس قدر سہارے ہوں ۔ لیکن اصل کنجی تو یہ ہے کہ آیا دنیا میں کوئی اسلامی رجمنٹ بھی ہے یا نہیں ؟ یہ اسلامی رجمنٹ ہی ہے جس کے ہاتھوں ان کی ذلت لکھی ہوئی ہے ۔ چونکہ اس وقت ایمان میں پختہ کار لوگوں کی رجمنٹ مفقود ہے ‘ جو اللہ کے وعدوں پر بھروسہ کرتی ہے اور جو دست قدرت کا آلہ اور ذریعہ بنتی ہے اور اس رجمنٹ کے ذریعے اللہ وہ کچھ کرتے ہیں جو وہ چاہتے ہیں ۔ ہاں جب یہ امت اسلامی نظریہ حیات پر جمع ہوگی ‘ ایمان کی حقیقت اپنے اندر پیدا کرلے گی ‘ اپنی پوری زندگی کو اسلامی نظام حیات کے مطابق بنائے گی اور اسلامی شریعت کو نافذ کرے گی ‘ اس دن پھر اللہ کا وعدہ اس کی مخلوقات میں سے ان شریر ترین لوگوں پر صادق ہوگا اور یہودیوں کو اس بات کا اچھی طرح احساس ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ترکش میں شرارت اور سازش کے جو تیر بھی ہیں وہ اسلامی صفوں کے خلاف چلاتے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں جس قدر گرفت ہے وہ اسے ان اسلامی دستوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں جو احیائے علوم کی تحریک کے ہر اول دستے بن رہے ہیں یہ یہودی تمام دنیا میں چھان بین کر رہے ہیں اور اپنے گماشتوں کے ذریعے یہ جگہ جگہ ان اسلامی رجمنٹوں کا سر کچل رہے ہیں ۔ نہایت ہی وحشیانہ جرائم اور نہایت ہی ناپسندیدہ کاروائیاں وہ اسلامی لیڈر شپ کے خلاف کر رہے ہیں ۔ وہ اس اسلامی رجمنٹ کے خلاف کسی بھی عہد موالات اور کسی بھی ذمے اور کسی بھی قومی اور بین الاقوامی چارٹر کا کوئی خیال نہیں کرتے لیکن اللہ نے اپنے معاملات اپنے ہاتھ میں رکھتے ہوئے ہیں اس کا وعدہ سچا ہے کہ حزب اللہ ہی غالب ہوگی ۔ (آیت) ” والقینا بینھم العداوۃ والبغضاء الی یوم القیمۃ کلما اوقدوا نارا للحرب اطفاھا اللہ (٥ : ٦٤) ” ہم نے انکے درمیان قیامت کے لئے عدوات اور دشمنی ڈال دی ہے جب کبھی یہ جنگ کی آگ بھڑکا تے ہیں اللہ اس کو ٹھنڈا کردیتا ہے ۔ “ یہ شروفساد جس کے نمائندے اور جس کے ماڈل یہود ہیں ‘ دائمی امر نہیں ہے ۔ ایک دن آئے گا کہ اللہ تعالیٰ ایک ایسا دستہ اٹھائے گا جو اسے پاش پاش کر دے گا ۔ اللہ تعالیٰ فساد فی الارض کو پسند نہیں کرتا اور جس چیز کو اللہ پسند نہیں کرتا تو ضروری ہے کہ ایک ایسی قوت اٹھائے جو اسے پاش پاش کر دے ۔ (آیت) ” ویسعون فی الارض فسادا ۔ واللہ لا یحب المفسدین (٥ : ٦٣) ” یہ زمین میں فساد پھیلانے کی سعی کر رہے ہیں مگر اللہ فساد برپا کرنے والوں کو ہر گز پسند نہیں کرتا۔ “ اس سبق کے آخر میں عظیم ایمانی اصول کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ وہ یہ کہ خطہ ارض پر دین کے قیام اور اسلامی نظام کے قیام کے معنی یہ ہیں کہ اس میں اصلاحی کام ہوں گے ‘ لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ‘ ان کی دنیاوی فلاح و بہبود کے کام زوروں پر ہوں گے اور فلاح دنیا کے ساتھ ساتھ انہیں فلاح آخرت بھی نصیب ہوگی ۔ اس خطہ ارض پر پھر دنیا اور آخرت میں فرق نہ ہوگا اور نہ وہاں دین دنیا میں تضاد ہوگا یہ نظام بیک وقت دنیا اور آخرت کا ضامن ہوگا اور اس میں دین اور دنیا علیحدہ نہ ہوں گے ۔ اس عظیم تبدیلی کا ذکر اس بات کے بعد کیا جاتا ہے کہ اہل کتاب نے اللہ کے دین سے انحراف کرلیا ہے ۔ وہ حرام خور ہوگئے ہیں اور انہوں نے احکام شریعت کے مفہوم کو بدل دیا ہے ۔ یہ کام انہوں نے محض دنیاوی مفادات کے حصول کے لئے کیا ہے حالانکہ اگر وہ اپنے اصل دین کا اتباع کرتے تو یہ ان کے لئے دنیا وآخرت اور آسمان و زمین دونوں میں ان کے لئے اچھا ہوتا بشرطیکہ وہ صحیح راہ اختیار کرتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

108 عام علماء یہود پر شکوی کے بعد ان کے اکابر علماء اور پیشواؤں پہ شکوی فرمایا کہ ان لوگوں کو تو مذکورہ برائیوں اور ان کے انجام بد کا پورا پورا علم تھا انہوں نے ان کو ان کاموں سے کیوں نہ روکا ان کی یہ خاموشی اور حق پوشی بہت ہی بری بات۔ المراد ھھنا تخصیص الذین یقتدی بھم افناءھم ویعلمون قباحۃ ما ھم فیہ الخ (ابو السعود روح ج 6 ص 179) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 2 اور جب یہ یہود تمہاری مجلس میں آتے ہیں تویوں کہتے ہیں کہ ہم تو ایمان لے آئے حالانکہ یہ کفر ہی کے ساتھ داخل ہوتے ہیں اور کفر ہی لے کر تمہاری مجلس سے نکل جاتے ہیں اور جو نفاق یہ پوشیدہ رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ اس کو خوب جانتا ہے اور اے پیغمبر آپ ان یہود میں سے اکثر ایسے لوگوں کو ملاحظہ کرتے ہیں جو دوڑ دوڑ کر گناہ اور ظلم و سرکشی اور حرام کے مال کھانے پر گرتے ہیں وہ کام جو یہ کر رہے ہیں یقینا بہت ہی برے ہیں۔ آخر اس کے مشائخ اور ان کے علماء گناہ کی بات کہنے اور حرام کا مال کھانے اور اڑانے سے ان کو کیوں نہیں روکتے۔ یہ اہل علم اور مشائخ جو چشم پوشی اور مداہنت برت رہے ہیں وہ واقعی جو کچھ کر رہے ہیں برا کر رہے ہیں۔ (تیسیر) پہلی آیت میں بعض منافقین یہود کا ذکر ہے کہ یہ جب تمہاری مجالس میں شریک ہوتے ہیں تو اپنے ایمان کا یقین دلاتے ہیں جیسا کہ پہلے پارے میں گذر چکا ہے۔ واذا القوا الذین امنوا قالوا امنا جب مجلس میں تو چاپلوسی کے طور پر کہہ دیا کرتے کہ ہم ایمان لا چکے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرماتا ہے کہ یہ لوگ کفر ہی لے کر آئے اور اسی کفر کو لے کر مجلس سے باہر نکل گئے اور یہ بھی فرمایا کہ جو خفیہ کارروائی یہ لوگ کرتے ہیں اس سب سے اللہ باخبر ہے۔ ہم نے نفاق سے تعبیر کیا ہے تاکہ وہ تمام کارروائیاں جو ایک منافق کرتا رہتا ہے ان سب کو تیسیر شامل ہوجائے آگے دو آیتوں میں یہود کے عوام اور ان کے خواص کی بددیانتی اور حرام خوری کا ذکر فرمایا۔ یعنی اے پیغمبر ! یہ بات تو آپ کے مشاہدے میں ہے کہ یہ گناہ میں مبتلا ہونے میں جلدی کرتے ہیں اور دوڑ کر گناہ میں جا گرتے ہیں اور سرکشی اور ظلم اور حرام خوری میں انجام سے بےپرواہ ہو کر جا گرتے ہیں ہوسکتا ہے کہ اثم سے مراد معاصی اور عدوان سے مراد ظلم اور سمت اور مراد رشوت ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اثم سے مراد توریت کے احکام میں تحریف کرنا اور عدوان سے مراد ان احکام میں اضافہ کرنا ہو۔ بہرحال اوپر کی آیت میں اعتقاد کی خرابی مذکور تھی اور اس آیت میں اعمال کی خرابی مذکور ہے خواہ وہ ان کی کذب بیانی ہو۔ تحریف ہو حقوق اعلباد کا اتلاف ہو، رشوتیں لے کر غلط فتوے دینا اور غلط فیصلے کرنا ہو یا سود کھانا ہو آیت ہر قسم کے اعمال سیہ کی خرابی بیان کرتی ہے یہ تو ان کے عوام کی حالت تھی کہ ان میں نہ اکل حلال اور نہ صدق مقال۔ اب آگے ان کے خواص کی طرف اشارہ ہے کہ ان کے صوفی اور مشائخ اور علماء کی مداہنت کا یہ حال ہے کہ وہ یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور خاموش ہیں۔ گناہ کو نہ روکنا اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے جی چرانا یہ بھی نہایت قبیح اور بدترین ہے۔ صاحب معالم نے فرمایا سخت رشوت، سود، غصب، خیانت، چوری، اجرت حرام، بیوع فاسدہ، جوا، دغا فریب سب کو شامل ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ یہ آیت ان آیتوں میں جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے بارے میں نازل ہوئی ہیں سب سے زیادہ سخت آیت ہے ۔ حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے ابن ماجہ نے مرفوعاً نقل کیا ہے کہ جب آدمی دوسروں کو گناہ کرتے دیکھیں اور انہیں نہ روکیں تو اللہ تعالیٰ اپنا عذاب عام کر دے گا حضرت جریر بن عبداللہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ جس قوم میں گناہ کئے جاتے ہوں اور لوگ باوجود قدرت کے ان گناہوں کو نہ روکیں تو اللہ تعالیٰ نہ روکنے والوں کو بھی مرنے سے پہلے عذاب میں مبتلا کر دے گا۔ ترمذی میں ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے تم اچھی باتوں کا حکم کرو اور بری باتوں سے منع کرو ورنہ اللہ تعالیٰ تم پر عذاب بھیج دے گا پھر تم دعائیں بھی مانگو گے تو قبول نہ ہوں گی۔ اوپر کی آیتوں میں یہود کی بد اعتقادی اور ان کے اعمال قبیحہ کا ذکر تھا اب آگے ان کے اور ایک قول قبیح کا ذکر فرماتے ہیں۔ چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔ (تسہیل)