Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 73

سورة المائدة

لَقَدۡ کَفَرَ الَّذِیۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰہَ ثَالِثُ ثَلٰثَۃٍ ۘ وَ مَا مِنۡ اِلٰہٍ اِلَّاۤ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ؕ وَ اِنۡ لَّمۡ یَنۡتَہُوۡا عَمَّا یَقُوۡلُوۡنَ لَیَمَسَّنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۷۳﴾

They have certainly disbelieved who say, " Allah is the third of three." And there is no god except one God. And if they do not desist from what they are saying, there will surely afflict the disbelievers among them a painful punishment.

وہ لوگ بھی قطعاً کافر ہوگئے جنہوں نے کہا ، اللہ تین میں سے تیسرا ہے دراصل اللہ تعالٰی کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اگر یہ لوگ اپنے اس قول سے باز نہ رہے تو ان میں سے جو کفر پر رہیں گے ، انہیں المناک عذاب ضرور پہنچے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
کَفَرَ
کفر کیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
قَالُوۡۤا
جنہوں نے کہا
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
ثَالِثُ
تیسرا ہے
ثَلٰثَۃٍ
تین کا
وَمَا
اور نہیں
مِنۡ اِلٰہٍ
کوئی الہٰ (برحق)
اِلَّاۤ
مگر
اِلٰہٌ
الہٰ
وَّاحِدٌ
ایک ہی
وَاِنۡ
اور اگر
لَّمۡ
نہ
یَنۡتَہُوۡا
وہ باز آئے
عَمَّا
اس سے جو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
لَیَمَسَّنَّ
البتہ ضرور پہنچے گا
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
کَفَرَ
کفر کیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
قَالُوۡۤا
جنہوں نے کہا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
ثَالِثُ
تیسرا ہے
ثَلٰثَۃٍ
تین میں سے
وَمَا
حالانکہ نہیں
مِنۡ اِلٰہٍ
کوئی معبود
اِلَّاۤ
مگر
اِلٰہٌ
معبود ہے
وَّاحِدٌ
ایک ہی
وَاِنۡ
اور اگر
لَّمۡ یَنۡتَہُوۡا
نہ وہ باز آئے
عَمَّا
اس سے جو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
لَیَمَسَّنَّ
ضرور بہ ضرور پہنچے گا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

They have certainly disbelieved who say, " Allah is the third of three." And there is no god except one God. And if they do not desist from what they are saying, there will surely afflict the disbelievers among them a painful punishment.

وہ لوگ بھی قطعاً کافر ہوگئے جنہوں نے کہا ، اللہ تین میں سے تیسرا ہے دراصل اللہ تعالٰی کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اگر یہ لوگ اپنے اس قول سے باز نہ رہے تو ان میں سے جو کفر پر رہیں گے ، انہیں المناک عذاب ضرور پہنچے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ وہ لوگ کافر ہوچکے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا تیسرا ہے حالانکہ الٰہ تو صرف وہی اکیلا ہے اور اگر یہ لوگ اپنی باتوں سے باز نہ آئے تو ان میں سے جو کافر رہے انہیں دکھ دینے والا عذاب ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یقیناًاُن لوگوں نے کفر کیاجنہوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ تین میں سے تیسراہے حالانکہ اس ایک ہی معبودکے سوا اور کوئی معبود نہیں، اوراگروہ اس بات سے باز نہ آئے جو وہ کہتے ہیں توان لوگوں میں سے جنہوں نے کفر کیا ہے انہیں ضروربہ ضرور دردناک عذاب پہنچے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, they became disbelievers who said, |"Allah is the third of the three|" while there is no god but One God. And if they do not desist from what they say, a painful punishment shall certainly befall the disbelievers among them.

بیشک کافر ہوئے جنہوں نے کہا اللہ ہے تین میں کا ایک حالانکہ کوئی معبود نہیں بجز ایک معبود کے اور اگر نہ باز آویں گے اس بات سے کہ کہتے ہیں تو بیشک پہنچے گا ان میں سے کفر پر قائم رہنے والوں کو عذاب درد ناک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا تیسرا ہے جبکہ حقیقتاً نہیں ہے کوئی الٰہ سوائے ایک ہی الٰہ کے اور اگر یہ باز نہ آئے اس سے جو کچھ یہ کہہ رہے ہیں تو ان میں سے جو کافر ہیں ان پر بہت دردناک عذاب آکر رہے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who said: 'Allah is one of the Three', certainly they disbelieved, for there is no god save the One God. And if they do not give up this claim, all who have disbelieved among them shall be subjected to painful chastisement.

یقیناً کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا ایک ہے ، حالانکہ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ۔ اگر یہ لوگ اپنی ان باتوں سے باز نہ آئے تو ان میں سے جس جس نے کفر کیا ہے اس کو درد ناک سزا دی جائے گی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ لوگ ( بھی ) یقینا کافر ہوچکے ہیں جنہوں نے یہ کہا ہے کہ : اللہ تین میں کا تیسرا ہے ( ٤٩ ) حالانکہ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ، اور اگر یہ لوگ اپنی اس بات سے باز نہ آئے تو ان میں سے جن لوگوں نے ( ایسے ) کفر کا ارتکاب کیا ہے ، ان کو دردناک عذاب پکڑ کر رہے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

نے بیشک وہ لوگ تو کافر ہوچکے جو کہتے ہیں اللہ تین کا ایک ہے 4 جیسے اس وقت کے بھی نصاری یہی کہتے ہیں حالانکہ ایک خدا کے سوا اور کوئی سچا معبود د نہیں ہے اور اگر ایسا نہیں ہے اور اگر ایسا کہنے سے یہ لوگ باز نہ آئیں گے 5 تو ان سے اہل کتاب میں سے جو تین خدا کہہ کر کافر ہوئے ان کو تکلیف کا عذاب ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا تیسرا ہے حالانکہ اس معبود یکتا کے سوا کوئی معبود نہیں اور جو وہ کہتے ہیں اس (عقائد و اعمال) سے باز نہ آئے تو بیشک ان میں جو کافر ہوئے ہیں وہ دردناک عذاب پائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلاشبہ وہ لوگ بھی کافر ہیں جو کہتے ہیں کہ اللہ تین میں کا تیسرا ہے۔ حالانکہ سوائے اس ایک معبود کے کوئی معبود نہیں ہے۔ اگر ایسا کہنے والے باز نہ آئے تو ان کافروں کے لئے دردناک عذاب مقرر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ لوگ (بھی) کافر ہیں جو اس بات کے قائل ہیں کہ خدا تین میں کا تیسرا ہے حالانکہ اس معبود یکتا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اگر یہ لوگ ایسے اقوال (وعقائد) سے باز نہیں آئیں گے تو ان میں جو کافر ہوئے ہیں وہ تکلیف دینے والا عذاب پائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly they disbelieve who say: God is the third of the three; whereas there is no god except the One God. And if they desist not from that which they say, there shall surely befall those of them who have disbelieved a torment afflictive.

یقیناً وہ (بھی) کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ خدا تین میں سے تیسرا ہے ۔ حالانکہ کوئی معبود نہیں بجز ایک معبود کے ۔ اور اگر یہ لوگ اپنے (ان) اقوال سے باز نہ آئے تو ان میں سے جو لوگ کافر رہیں گے ان پر عذاب درد ناک واقع ہو کر رہے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان لوگوں نے بھی کفر کیا ، جنہوں نے کہا کہ اللہ تین کا تیسرا ہے ، حالانکہ نہیں ہے کوئی معبود مگر ایک ہی معبود اور اگر یہ باز نہ آئے ان باتوں سے جو یہ کہہ رہے ہیں تو ان میں سے جنہوں نے کفر کیا ، ان کو ایک دردناک عذاب پکڑے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تین ( معبودوں ) میں سے تیسرا ( معبود ) ہے ۔ حالانکہ ایک معبود کے علاوہ کوئی معبود نہیں ۔ اور اگر یہ لوگ جو کچھ یہ ( غلط بات ) کہتے ہیں اس سے باز نہ آئے تو ان میں سے کافر لوگوں کو ضرور بالضرور دردناک عذاب پہنچ کر رہے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنہوں نے کہا اللہ تین میں کا ایک ہے، حالانکہ اللہ ایک ہے اس کے سوا کوئی اللہ نہیں۔ اگر یہ لوگ ان باتوں سے باز نہ آئے تو جنہوں نے کفر کیا ہے ان کے لیے درد ناک سزا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ پکے کافر ہیں وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا ایک ہے، حالانکہ کوئی بھی معبود نہیں، سوائے ایک معبود (برحق) کے، اور اگر یہ لوگ باز نہ آئے اپنی ان باتوں سے جو یہ کہتے (بناتے) ہیں تو ضرور بالضرور پہنچ کر رہے گا ان میں سے کافروں کو ایک بڑا ہی دردناک عذاب،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ وہ لوگ کافرہوچکے جنہوں نے کہاکہ ’’اللہ تین معبودوں میں سے ایک ہے‘‘حالانکہ ایک معبود حقیقی کے علاوہ کوئی دوسرا معبود نہیں ہے اگریہ لوگ اپنی باتوں سے باز نہ آئے توان میں سےجو کافر رہے انہیں دردناک عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک کافر ہیں وہ جو کہتے ہیں اللہ تین خداؤں میں کا تیسرا ہے ( ف۱۸۷ ) اور خدا تو نہیں مگر ایک خدا ( ف۱۸۸ ) اور اگر اپنی بات سے باز نہ آئے ( ف۱۸۹ ) تو جو ان میں کافر مریں گے ان کو ضرور دردناک عذاب پہنچے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ایسے لوگ ( بھی ) کافر ہوگئے ہیں جنہوں نے کہا کہ اللہ تین ( معبودوں ) میں سے تیسرا ہے ، حالانکہ معبودِ یکتا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، اور اگر وہ ان ( بیہودہ باتوں ) سے جو وہ کہہ رہے ہیں بازنہ آئے تو ان میں سے کافروں کو دردناک عذاب ضرور پہنچے گا

Translated by

Hussain Najfi

یقینا وہ لوگ ( بھی ) کافر ہو گئے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں سے تیسرا ہے حالانکہ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ۔ اور اگر یہ لوگ ان باتوں سے باز نہ آئے تو جو ان میں سے کفر پر برقرار رہیں گے تو انہیں ضرور دردناک عذاب پہنچے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They do blaspheme who say: Allah is one of three in a Trinity: for there is no god except One Allah. If they desist not from their word (of blasphemy), verily a grievous penalty will befall the blasphemers among them.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who say that God is the third of the Three, have, in fact, turned to disbelief. There is no Lord but God, the only One Lord. If they will not give-up such belief, the disbelievers among them will suffer a painful torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Surely, they have disbelieved who say: "Allah is the third of three." And there is no god but One God (Allah). And if they cease not from what they say, verily, a painful torment will befall on the disbelievers among them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly they disbelieve who say: Surely Allah is the third (person) of the three; and there is no god but the one Allah, and if they desist not from what they say, a painful chastisement shall befall those among them who disbelieve.

Translated by

William Pickthall

They surely disbelieve who say: Lo! Allah is the third of three; when there is no Allah save the One Allah. If they desist not from so saying a painful doom will fall on those of them who disbelieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यक़ीनन उन लोगों ने कुफ़्र किया जिन्होंने कहा कि अल्लाह तीन में का तीसरा है; हालाँकि कोई माबूद नहीं सिवाए एक माबूद के, और अगर वे बाज़ न आए उससे जो वे कहते हैं तो उनमें से कुफ़्र पर क़ायम रहने वालों को एक दर्दनाक अज़ाब पकड़ेगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشبہ وہ لوگ بھی کافر ہیں جو کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تین میں کا ایک ہے حالانکہ بجز ایک معبود کے اور کوئی معبود نہیں اور اگر یہ لوگ اپنے ان اقوال سے باز نہ آئے تو جو لوگ ان میں کافر رہیں گے ان پر دردناک عذاب واقع ہوگا۔ (73)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بلاشبہ وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ اللہ تو تین میں سے تیسرا ہے، حالانکہ ایک معبود کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور اگر وہ اس سے باز نہ آئے جو کہتے ہیں تو ان میں سے جن لوگوں نے کفر کیا انہیں ضرور دردناک عذاب پہنچے گا۔ (٧٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یقینا کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا ایک ہے حالانکہ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ۔ اگر یہ لوگ ان باتوں سے باز نہ آئے تو ان میں سے جس جس نے کفر کیا ہے اس کو درد ناک سزا دی جائے گی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ وہ لوگ کافر ہوئے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین معبودوں میں سے ایک معبود ہے حالانکہ ایک معبود کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور اگر اس بات سے باز نہ آئے جو وہ کہتے ہیں تو ضرور ضرور ان لوگوں کو جو ان میں کفر ہی پر جمے رہیں درد ناک عذاب پہنچ جائے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک کافر ہوئے جنہوں نے کہا اللہ ہے تین میں کا ایک حالانکہ کوئی معبود نہیں بجز ایک معبود کے اور اگر نہ باز آویں گے اس بات سے کہ کہتے ہیں تو بیشک پہنچے گا ان میں سے کفر پر قائم رہنے والوں کو عذاب دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ وہ لوگ بھی کافر ہوگئے جنہوں نے یوں کہا کہ خدا تین میں کا ایک تیسرا ہے حالانکہ بجز ایک معبود کے اور کوئی معبود نہیں ہے اور اگر یہ لوگ اپنی ان باتوں سے باز نہ آئے تو جو لوگ ان میں سے کفر پر قائم رہیں گے ان کو ضرور درد ناک عذاب ہوگا