Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 74

سورة المائدة

اَفَلَا یَتُوۡبُوۡنَ اِلَی اللّٰہِ وَ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَہٗ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۷۴﴾

So will they not repent to Allah and seek His forgiveness? And Allah is Forgiving and Merciful.

یہ لوگ کیوں اللہ تعالٰی کی طرف نہیں جھکتے اور کیوں استغفار نہیں کرتے؟ اللہ تعالٰی تو بہت ہی بخشنے والا اور بڑا ہی مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَلَا
کیا بھلا نہیں
یَتُوۡبُوۡنَ
وہ توبہ کریں گے
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
وَ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَہٗ
اور وہ بخشش مانگیں گے اس سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَلَا
تو کیا نہیں
یَتُوۡبُوۡنَ
وہ توبہ کریں گے
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ تعا لیٰ کی
وَ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَہٗ
اور وہ بخشش مانگیں گے اس سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

So will they not repent to Allah and seek His forgiveness? And Allah is Forgiving and Merciful.

یہ لوگ کیوں اللہ تعالٰی کی طرف نہیں جھکتے اور کیوں استغفار نہیں کرتے؟ اللہ تعالٰی تو بہت ہی بخشنے والا اور بڑا ہی مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا یہ لوگ اللہ کے حضور توبہ نہیں کرتے اور اس سے بخشش طلب نہیں کرتے ؟ حالانکہ اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو کیا وہ اﷲ تعالیٰ سے توبہ نہیں کریں گے اوروہ اس سے بخشش نہیں مانگیں گے؟ اور اﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Why then do they not turn to Allah in repentance and seek His forgiveness when Allah is most forgiving, very merciful?

کیوں نہیں توبہ کرتے اللہ کے آگے اور گناہ بخشواتے اس سے اور اللہ ہے بخشنے والا مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا یہ لوگ اللہ کی جناب میں توبہ اور اس سے استغفار نہیں کرتے ؟ اور اللہ تو غفور اور رحیم ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Will they not, then, turn to Allah in repentance, and ask for His forgiveness? Allah is All-Forgiving, All-Compassionate.

پھر کیا یہ اللہ سے توبہ نہ کریں گے اور اس سے معافی نہ مانگیں گے؟ اللہ بہت درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا پھر بھی یہ لوگ معافی کے لیے اللہ کی طرف رجوع نہیں کریں گے ، اور اس سے مغفرت نہیں مانگیں گے؟ حالانکہ اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو کیا اس قدر ڈرانے پر بھی خدا کے آگے تثلیث سے تو بہ نہیں کرتے اور اپنا گناہ اس سے نہیں بخشواتے اور اللہ بخشنے والا مہر بان ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ اللہ کے آگے توبہ نہیں کرتے اور اس سے بخشش نہیں مانگتے اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ لوگ اللہ سے توبہ کیوں نہیں کرلیتے اور کیوں اپنے گناہ نہیں بخشوا لیتے جب کہ اللہ مغفرت کرنے والا بڑی رحمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو یہ کیوں خدا کے آگے توبہ نہیں کرتے اور اس سے گناہوں کی معافی نہیں مانگتے اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore turn they not toward Allah and ask His forgiveness? And Allah is Forgiving, Merciful.

سو یہ لوگ اللہ کے سامنے کیوں توبہ نہیں کرتے اور اس سے معافی نہیں چاہتے ؟ درآنحالیکہ اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحم والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا یہ اللہ کی طرف رجوع اور اس سے مغفرت طلب نہیں کرتے؟ اور اللہ مغفرت فرمانے والا اور مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

سو یہ لوگ اللہ تعالیٰ سے توبہ کیوں نہیں مانگتے اور اس سے کیوں مغفرت نہیں چاہتے؟ حالانکہ اللہ تعالیٰ مغفرت فرمانے والے مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر کیا یہ اللہ سے توبہ نہ کریں گے اور اس سے معافی نہ مانگیں گے ؟ اللہ بہت درگزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا (توحید الٰہی اور وعید خداوندی کے یہ مضامین سن کر بھی) یہ لوگ توبہ نہیں کرتے اللہ کے حضور، اور معافی نہیں مانگتے اس سے (اپنے گناہوں کی ؟ ) اور اللہ بڑا ہی بخشنے والا، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

کیا یہ لوگ اللہ کے حضورتوبہ نہیں کرتے اور اس سے بخشش طلب نہیں کرتے؟حالانکہ اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیوں نہیں رجوع کرتے اللہ کی طرف اور اس سے بخشش مانگتے ، اور اللہ بخشنے والا مہربان ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا یہ لوگ اللہ کی بارگاہ میں رجوع نہیں کرتے اور اس سے مغفرت طلب ( نہیں ) کرتے ، حالانکہ اﷲ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ لوگ خدا کی بارگاہ میں توبہ کیوں نہیں کرتے اور اس سے ( اپنے گناہوں کی ) معافی کیوں نہیں مانگتے؟ درآنحالیکہ اللہ بڑا بخشنے والا بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Why turn they not to Allah, and seek His forgiveness? For Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Should they not repent and ask Him for forgiveness? God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Will they not repent to Allah and ask His forgiveness For Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Will they not then turn to Allah and ask His forgiveness? And Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Will they not rather turn unto Allah and seek forgiveness of Him? For Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये लोग अल्लाह के सामने तौबा क्यों नहीं करते और उससे माफ़ी क्यों नहीं माँगते, और अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا پھر بھی خدا تعالیٰ کے سامنے توبہ نہیں کرتے اور اس سے معافی نہیں چاہتے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت کرنے والے بڑی رحمت فرمانے والے ہیں۔ (2) (74)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا وہ اللہ کے حضور توبہ نہیں کرتے اور اس سے بخشش نہیں مانگتے ؟ اور اللہ بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔ “ (٧٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر کیا یہ اللہ سے توبہ نہ کریں گے اور اس سے معافی نہ مانگیں گے ؟ اللہ بہت درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ اللہ کے حضور میں توبہ نہیں کرتے اور اس سے مغفرت نہیں چاہتے، اور اللہ غفور رحیم ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیوں نہیں توبہ کرتے اللہ کے آگے اور گناہ بخشواتے اس سے اور اللہ ہے بخشنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا پھر بھی یہ لوگ خدا کے سامنے اپنے ان عقائد سے توبہ نہی کرتے اور اس سے بخشش نہیں ماگنتے حالانکہ اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔