Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 76

سورة المائدة

قُلۡ اَتَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَمۡلِکُ لَکُمۡ ضَرًّا وَّ لَا نَفۡعًا ؕ وَ اللّٰہُ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۷۶﴾

Say, "Do you worship besides Allah that which holds for you no [power of] harm or benefit while it is Allah who is the Hearing, the Knowing?"

آپ کہہ دیجئے کہ تم اللہ کے سوا ان کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارے کسی نقصان کے مالک ہیں نہ کسی نفع کے ۔ اللہ ہی خوب سننے اور پوری طرح جاننے والا ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَتَعۡبُدُوۡنَ
کیا تم عبادت کرتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ
سوا ئے
اللّٰہِ
اللہ کے
مَا
اس کی جو
لَایَمۡلِکُ
نہیں ملکیت رکھتا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
ضَرًّا
کسی نقصان کے
وَّلَا
اور نہ
نَفۡعًا
کسی نفع کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
ہُوَ
وہ ہی ہے
السَّمِیۡعُ
خوب سننے والا ہے
الۡعَلِیۡمُ
خوب جاننے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَتَعۡبُدُوۡنَ
کیا تم عبادت کرتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر
مَا
ان کی جو
لَایَمۡلِکُ
نہیں اختیار رکھتے
لَکُمۡ
تمہارے لئے
ضَرًّا
نقصان کا
وَّلَا نَفۡعًا
اور نہ نفع کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہی ہے
السَّمِیۡعُ
سب کچھ سننے والا
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والا
Translated by

Juna Garhi

Say, "Do you worship besides Allah that which holds for you no [power of] harm or benefit while it is Allah who is the Hearing, the Knowing?"

آپ کہہ دیجئے کہ تم اللہ کے سوا ان کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارے کسی نقصان کے مالک ہیں نہ کسی نفع کے ۔ اللہ ہی خوب سننے اور پوری طرح جاننے والا ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : کیا تم اللہ کو چھوڑ کر اس کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارے نقصان کا کچھ اختیار رکھتا ہے اور نہ نفع کا۔ اور اللہ ہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کیاتم اﷲ تعالیٰ کوچھوڑکران کی عبادت کرتے ہوجوتمہارے نقصان کا اختیار رکھتے ہیں اورنہ ہی نفع کا؟اوراﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Do you worship, besides Allah, what has no pow¬er to do you harm or bring you benefit?|" And Allah is the All-Hearing, the All-Knowing.

تو کہہ دے کیا تم ایسی چیز کی بندگی کرتے ہو اللہ کو چھوڑ کر جو مالک نہیں تمہارے برے کی اور نہ بھلے کی اور اللہ وہی ہے سننے والا جاننے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کیا تم پوجتے ہو اللہ کے سوا انہیں جو تمہارے لیے نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ نفع کا ؟ جبکہ اللہ ہی سبب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'Do you serve, beside Allah, that which has no power either to harm or benefit you, whereas Allah alone is All-Hearing, All-Knowing?'

اِن سے کہو ، کیا تم اللہ کو چھوڑ کر اس کی پرستش کرتے ہو جو نہ تمہارے لیے نقصان کا اختیار رکھتا ہے نہ نفع کا ؟ حالانکہ سب کی سننے والا اور سب کچھ جاننے والا تو اللہ ہی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو کہ : کیا تم اللہ کے سوا ایسی مخلوق کی عبادت کرتے ہو جو تمہیں نہ کوئی نقصان پہنچانے کی طاقت رکھتی ہے اور نہ فائدہ پہنچانے کی ( ٥٢ ) جبکہ اللہ ہر بات کو سننے والا ، ہر چیز کو جاننے والا ہے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر کہہ دے کیا تم اللہ جو چھوڑ کر ایسے کو پو جتے ہو جو نہ تمہارے برے کا مالک ہے نہ بھلے کا اور اللہ تعالیٰ ہی سنتا ہے جانتا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ کیا تم اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہو جن کے پاس تمہارے نفع ونقصان کا اختیار نہیں اور اللہ ہی سننے والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اب سے کہ دیجئے کیا تم لوگ اللہ کے سوا کسی ایسے کی بندگی کر رہے ہو جو تمہیں نقصان اور نفع پہنچانے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا۔ اللہ ہی ہے جو سنتا اور جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ تم خدا کے سوا ایسی چیز کی کیوں پرستش کرتے ہو جس کو تمہارے نفع اور نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں؟ اور خدا ہی (سب کچھ) سنتا جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: worship ye, beside Allah, that which availeth you not for hurt nor for profit! whereas Allah! He is the Hearer, the Knower.

آپ کہیے کہ کیا اللہ کے سوا ایسے کی عبادت کرتے ہو جو تمہیں نہ نقصان پہنچا سکے نہ نفع اور اللہ ہی (سب کی) سننے والا (سب کچھ) جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہو: کیا تم اللہ کے سوا اس چیز کی بندگی کرتے ہو ، جو تمہارے لئے کسی نقصان اور نفع پر اختیار نہیں رکھتی؟ اور سننے والا اور جاننے والا تو بس اللہ ہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کیا تم اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی ایسے کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارے نفع کا مالک ہے نہ نقصان کا اور اللہ تعالیٰ سننے والے جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے کہو، کیا تم اللہ کو چھوڑ کر اس کی عبادت کرتے ہو جو تمہیں نہ نقصان پہنچا سکتا ہے نہ نفع پہنچا سکتا ؟ حالانکہ (سب کی) سننے والا اور (سب کچھ) جاننے والا تو صرف اللہ ہی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ کیا تم لوگ اللہ کو چھوڑ کر اس کی بندگی کرتے ہو جو تمہارے لئے نہ کسی نقصان کا مالک ہے نہ نفع کا، اور اللہ ہی ہے ہر کسی کی سنتا، سب کچھ جانتا،

Translated by

Noor ul Amin

کہہ دیجئے:’’ کیا تم اللہ کو چھوڑکر اس کی عبادت کرتے ہوجونہ تمہارے نقصان کا اختیار رکھتا ہے اور نہ نفع کا اوراللہ ہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کیا اللہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہو جو تمہارے نقصان کا مالک نہ نفع کا ( ف۱۹٤ ) اور اللہ ہی سنتا جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا تم اللہ کے سوا اس کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارے لئے کسی نقصان کا مالک ہے نہ نفع کا ، اور اﷲ ہی تو خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) ان سے کہیئے! کیا تم اللہ کو کو چھوڑ کر اس کی عبادت کرتے ہو جو تمہیں نہ نفع پہنچا سکتا ہے نہ نقصان ( نہ سود نہ زیاں؟ ) اور اللہ وہ ہے جو ہر بات کا سننے والا ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Will ye worship, besides Allah, something which hath no power either to harm or benefit you? But Allah,- He it is that heareth and knoweth all things."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say to them, "Do you worship things besides God which can neither harm or benefit you?" It is only God who is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "How do you worship besides Allah something which has no power either to harm or to benefit you But it is Allah Who is the All-Hearer, All-Knower."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Do you serve besides Allah that which does not control for you any harm, or any profit? And Allah-- He is the Hearing, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

Say: Serve ye in place of Allah that which possesseth for you neither hurt nor use? Allah it is Who is the Hearer, the Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कह दीजिए कि क्या तुम अल्लाह को छोड़ कर ऐसी चीज़ की इबादत करते हो जो न तुम्हारे नुक़सान का इख़्तियार रखती है और न फ़ायदे का, और सुनने वाला, जानने वाला सिर्फ़ अल्लाह ही है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمائیے کیا خدا کے سوا ایسے کی عبادت کرتے ہو جو کہ تم کو نہ کوئی ضرر پہنچانے کا اختیار رکھتا ہو اور نہ نفع پہنچانے کا۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ سب سنتے ہیں سب جانتے ہیں۔ (4) (76)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمادیں کیا تم اللہ کے سوا اس کی عبادت کرتے ہو جو تمہارے لیے نہ کسی نقصان کا مالک ہے اور نہ نفع کا اور اللہ ہی سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے۔ (٧٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو تم اللہ کو چھوڑ کر اس کی پرستش کرتے ہو جو نہ تمہارے لئے نقصان کا اختیار رکھتا ہے نہ نفع کا ؟ حالانکہ سب کی سننے والا اور سب کچھ جاننے والا تو اللہ ہی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کیا تم اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہو جو تمہارے ضرر اور نفع کا اختیار نہیں رکھتے اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دے کیا تم ایسی چیز کی بندگی کرتے ہو اللہ کو چھوڑ کر جو مالک نہیں تمہارے برے کی اور نہ بھلے کی اور اللہ وہی ہے سننے والا جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے پوچھئے کیا تم خدا کو چھوڑ کر اس کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارے نقصان کا اختیار رکھتا ہے اور نہ نفع کا حالانکہ اللہ ہی سب کی سننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے