Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 83

سورة المائدة

وَ اِذَا سَمِعُوۡا مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَی الرَّسُوۡلِ تَرٰۤی اَعۡیُنَہُمۡ تَفِیۡضُ مِنَ الدَّمۡعِ مِمَّا عَرَفُوۡا مِنَ الۡحَقِّ ۚ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاکۡتُبۡنَا مَعَ الشّٰہِدِیۡنَ ﴿۸۳﴾

And when they hear what has been revealed to the Messenger, you see their eyes overflowing with tears because of what they have recognized of the truth. They say, "Our Lord, we have believed, so register us among the witnesses.

اور جب وہ رسول کی طرف نازل کردہ ( کلام ) کو سنتے ہیں تو آپ ان کی آنکھیں آنسو سے بہتی ہوئی دیکھتے ہیں اس سبب سے کہ انہوں نے حق کو پہچان لیا ، وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے پس تو ہم کو بھی ان لوگوں کے ساتھ لکھ لے جو تصدیق کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
سَمِعُوۡا
وہ سنتے ہیں
مَاۤ
جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَی الرَّسُوۡلِ
طرف رسول کے
تَرٰۤی
آپ دیکھتے ہیں
اَعۡیُنَہُمۡ
ان کی آنکھوں کو
تَفِیۡضُ
بہہ پڑتی ہیں
مِنَ الدَّمۡعِ
آنسوؤں سے
مِمَّا
اس (وجہ )سے جو
عَرَفُوۡا
انہوں نے پہچان لیا
مِنَ الۡحَقِّ
حق کو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتےہیں
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
فَاکۡتُبۡنَا
پس لکھ دےہمیں
مَعَ
ساتھ
الشّٰہِدِیۡنَ
شہادت دینے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
سَمِعُوۡا
وہ سنتے ہیں
مَاۤ
جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَی الرَّسُوۡلِ
رسول کی طرف
تَرٰۤی
آپ دیکھتے ہیں
اَعۡیُنَہُمۡ
آنکھیں اُن کی
تَفِیۡضُ
بہہ رہی ہوتی ہیں
مِنَ الدَّمۡعِ
آنسوؤں سے
مِمَّا
اُس میں سے جو
عَرَفُوۡا
انہوں نے پہچان لیا
مِنَ الۡحَقِّ
حق میں سے
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب!
اٰمَنَّا
ہم ایمان لے آئے
فَاکۡتُبۡنَا
چنانچہ تُو لکھ لے ہمیں
مَعَ الشّٰہِدِیۡنَ
ساتھ گواہی دینے والوں کے
Translated by

Juna Garhi

And when they hear what has been revealed to the Messenger, you see their eyes overflowing with tears because of what they have recognized of the truth. They say, "Our Lord, we have believed, so register us among the witnesses.

اور جب وہ رسول کی طرف نازل کردہ ( کلام ) کو سنتے ہیں تو آپ ان کی آنکھیں آنسو سے بہتی ہوئی دیکھتے ہیں اس سبب سے کہ انہوں نے حق کو پہچان لیا ، وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے پس تو ہم کو بھی ان لوگوں کے ساتھ لکھ لے جو تصدیق کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو کچھ رسول کی طرف نازل کیا گیا ہے جب اسے سنتے ہیں تو آپ دیکھتے ہیں کہ ان کی آنکھوں سے آنسو بہ نکلتے ہیں اس لیے کہ وہ حق کو پہچان گئے ہیں۔ کہتے ہیں کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہم ایمان لے آئے لہذا ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب وہ سنتے ہیں جورسول کی طرف نازل کیاگیاتوآپ دیکھتے ہیں کہ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بہہ رہی ہوتی ہیں اس وجہ سے کہ انہوں نے حق کو پہچان لیاہے،وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب!ہم ایمان لے آئے ،چنانچہ ہمارانام گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when they hear what has been sent down to the Messenger, you will see their eyes overflowing with tears on what they have recognized from the truth. They say, |"Our Lord, we have come to believe. So, write us down along with those who bear witness.

اور جب سنتے ہیں اس کو جو اترا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تو دیکھے تو ان کی آنکھوں کو کہ ابلتی ہیں آنسوؤں سے اس وجہ سے کہ انہوں نے پہچان لیا حق بات کو کہتے ہیں اے رب ہمارے ہم ایمان لائے سو تو لکھ ہم کو ماننے والوں کے ساتھ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب انہوں نے سنی وہ چیز جو کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کی گئی تھی تو تم دیکھتے ہو کہ حق کی جو پہچان انہیں حاصل ہوئی اس کے زیر اثر ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے (اور) وہ کہہ رہے ہیں اے ہمارے رب ہم ایمان لے آئے پس تو ہمیں لکھ لے گواہی دینے والوں میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when they hear what has been revealed to the Messenger you see that their eyes overflow with tears because of the Truth that they recognize and they say: 'Our Lord! We do believe; write us down, therefore, with those who bear witness (to the Truth).

جب وہ اس کلام کو سنتے ہیں جو رسول پر اترا ہے تو تم دیکھتے ہو کہ حق شناسی کے اثر سے ان کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہو جاتی ہیں ۔ وہ بول اٹھتے ہیں کہ “ پروردگار ! ہم ایمان لائے ، ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے ” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب یہ لوگ وہ کلام سنتے ہیں جو رسول پر نازل ہوا ہے تو چونکہ انہوں نے حق کو پہچان لیا ہوتا ہے ، اس لیے تم ان کی آنکھوں کو دیکھو گے کہ وہ آنسوؤں سے بہہ رہی ہیں ۔ ( ٥٧ ) ( اور ) وہ کہہ رہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم ایمان لے آئے ہیں ، لہذا گواہی دینے والوں کے ساتھ ہمارا نام بھی لکھ لیجیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب اس (کلام) کو سنتے ہیں جو پیغمبر (حضرت محمد) پر اترا (یعنی قرآن شریف کو) تو دیکھتا ہے (حق بات کو پہچان کر) ان کی آنکھیں آنسؤوں سے ابل رہی ہیں 1 کہتے ہیں مالک ہمارے ہم ایمان لائے تو ہم کو گواہوں میں لکھ ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب وہ اس کو سنتے ہیں جو (آخری) پیغمبر پر اتارا گیا ہے (قرآن) تو آپ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بہتی ہوئی دیکھتے ہیں اس لئے کہ انہوں نے حق کو پہچان لیا کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار ! ہم ایمان لائے سو ہم کو بھی گواہوں (تصدیق کرنے والوں) میں لکھ لیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب وہ اس کلام کو سنتے ہیں جو رسول پر اتارا گیا ہے تو آپ دیکھتے ہیں کہ آنسو ان کی آنکھوں میں ڈبڈبانے لگتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ انہوں نے پیغام حق کو پہچان لیا ہے۔ ان کے دل کی آواز یہی ہے کہ اے ہمارے رب ہم ایمان لے آئے۔ ہمارے نام ان لوگوں میں لکھ لیجئے جو حق کی تصدیق کرنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب اس (کتاب) کو سنتے ہیں جو (سب سے پہلے) پیغمبر (محمدﷺ) پر نازل ہوئی تو تم دیکھتے ہو کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں اس لیے کہ انہوں نے حق بات پہچان لی اور وہ (خدا کی جناب میں) عرض کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم ایمان لے آئے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ لے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when they hear that which hath been sent down unto the apostle, then thou beholdest their eyes overflow, with tears because of the truth they have recognised. They say: Our Lord! we believe, so write us down with the witnesses.

اور جب وہ اس (کلام) کو سنتے ہیں جو پیغمبر پر اتارا گیا ہے تو آپ ان کی آنکھیں دیکھیں گے کہ ان سے آنسوبہہ رہے ہیں اس لیے کہ انہوں نے حق کو پہچان لیا وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لے آئے سو تو ہم کو بھی تصدیق کرنے والوں میں لکھ لے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب یہ سنتے ہیں اس چیز کو جو رسول کی طرف اتاری گئی ہے تو تم دیکھو گے کہ حق کو پہچان لینے کے سبب سے ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہیں ۔ وہ پکار اٹھتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے تو ہمیں اس کی گواہی دینے والوں میں لکھ ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب وہ اس ( قرآن ) کو سنتے ہیں جو رسول ( ﷺ ) پر نازل کیا گیا تو آپ ان کی آنکھیں دیکھیں گے کہ آنسو بہہ رہے ہیں اس لئے کہ انہوں نے حق کو پہنچان لیا ۔ وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم ایمان لے آئے پس آپ ہمیں ( اسلام کی صداقت ) کی گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لیجئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب وہ اسے سنتے ہیں جو رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اترا تو حق شناسی کی وجہ سے ان کی آنکھیں تر ہوجاتی ہیں۔ وہ بول اٹھتے ہیں کہ پروردگار ! ہم ایمان لائے، ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اسی بنا پر ان کا حال یہ ہے کہ) جب وہ سنتے ہیں اس کلام (حق ترجمان) کو، جو کہ اتارا گیا اس رسول (بر حق) کی طرف، تو تم دیکھو گے ابل پڑتی ہیں ان کی آنکھیں آنسوؤں سے، اس حق کی بنا پر جس کو انہوں نے پہچان لیا، (اور یہ عاجزانہ) عرض کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم (صدق دل سے) ایمان لے آئے پس تم ہمیں لکھ دے (حق کی) گواہی دینے والوں کے ساتھ،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو کچھ رسول کی طرف نازل کیا گیا جب اسے سنتے ہیں تو آپ دیکھتے ہیں کہ ان کی آنکھوں سے آنسوبہ نکلتے ہیں اسی لئے کہ وہ حق کو پہچان گئے ہیں کہتے ہیں کہ : ’’اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے لہٰذاہمارانام گواہی دینے والوں میں لکھ دیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب سنتے ہیں وہ جو رسول کی طرف اترا ( ف۲۰۵ ) تو ان کی آنکھیں دیکھو کہ آنسوؤں سے ابل رہی ہیں ( ف۲۰٦ ) اس لیے کہ وہ حق کو پہچان گئے ، کہتے ہیں اے رب ہمارے! ہم ایمان لائے ( ف۲۰۷ ) تو ہمیں حق کے گواہوں میں لکھ لے ( ف۲۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یہی وجہ ہے کہ ان میں سے بعض سچے عیسائی جب اس ( قرآن ) کو سنتے ہیں جو رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی طرف اتارا گیا ہے تو آپ ان کی آنکھوں کو اشک ریز دیکھتے ہیں ۔ ( یہ آنسوؤں کا چھلکنا ) اس حق کے باعث ( ہے ) جس کی انہیں معرفت ( نصیب ) ہوگئی ہے ۔ ( ساتھ یہ ) عرض کرتے ہیں: اے ہمارے رب! ہم ( تیرے بھیجے ہوئے حق پر ) ایمان لے آئے ہیں سو تو ہمیں ( بھی حق کی ) گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب وہ اس کلام کو سنتے ہیں جو ( ہمارے ) پیغمبر پر اتارا گیا ہے تو تم دیکھوگے کہ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے چھلک رہی ہوتی ہیں اس لئے کہ انہوں نے حق کو پہچان لیا ہے وہ کہتے ہیں پروردگار ہم ایمان لائے سو تو ہم کو ( صداقتِ اسلام کی ) گواہی دینے والوں میں درج فرما ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when they listen to the revelation received by the Messenger, thou wilt see their eyes overflowing with tears, for they recognise the truth: they pray: "Our Lord! we believe; write us down among the witnesses.

Translated by

Muhammad Sarwar

When they hear what is revealed to the Messenger, you can see their eyes flood with tears, as they learn about the Truth. They say, "Lord, we believe (in this faith). Write our names down as bearing witness to it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when they listen to what has been sent down to the Messenger, you see their eyes overflowing with tears because of the truth they have recognized. They say: "Our Lord! We believe; so write us down among the witnesses."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they hear what has been revealed to the apostle you will see their eyes overflowing with tears on account of the truth that they recognize; they say: Our Lord! we believe, so write us down with the witnesses (of truth).

Translated by

William Pickthall

When they listen to that which hath been revealed unto the messengers, thou seest their eyes overflow with tears because of their recognition of the Truth. They say: Our Lord, we believe. Inscribe us as among the witnesses.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब वे उस कलाम को सुनते हैं जो रसूल पर उतारा गया है तो आप देखोगे कि उनकी आँखों से आँसू जारी हैं इस वजह से कि उन्होंने हक़ को पहचान लिया, वे पुकार उठते हैं कि ऐ हमारे रब! हम ईमान लाए पस आप हमको गवाही देने वालों में लिख दीजिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب وہ اس کو سنتے ہیں جو کہ رسول کی طرف بھیجا گیا ہے تو آپ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بہتی ہوئی دیکھتے ہیں ان سبب سے کہ انہوں نے حق کو پہچان لیا (5) یوں کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم مسلمان ہوگئے تو ہم کو بھی ان لوگوں کے ساتھ لکھ لیجئیے جو تصدیق کرتے ہیں۔ (83)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب سنا انھوں نے جو رسول کی طرف نازل کیا گیا ہے آپ دیکھتے ہیں کہ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بہہ پڑتی ہیں کیونکہ انہوں نے حق کو پہچان لیا۔ کہتے ہیں اے ہمارے رب ! ہم ایمان لائے سو ہمیں شہادت دینے والوں کے ساتھ لکھ لیں۔ (٨٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ جب وہ اس کلام کو سنتے ہیں جو رسول پر اترا ہے تو تم دیکھتے ہو کہ حق شناسی کے اثر سے ان کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہوجاتی ہیں ، وہ بول اٹھتے ہیں کہ پروردگار ‘ ہم ایمان لائے ‘ ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب انہوں نے اس چیز کو سنا جو نازل کی گئی رسولوں کی طرف تو دیکھے گا کہ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بہہ رہی ہیں اس وجہ سے کہ انہوں نے حق کو پہچان لیا، وہ یہ کہہ رہے تھے کہ اے ہمارے رب ! ہم ایمان لے آئے سو آپ ہمیں ان لوگوں کے ساتھ لکھ دیجئے جو تصدیق کرنے والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب سنتے ہیں اس کو جو اترا رسول پر تو دیکھے تو ان کی آنکھوں کو کہ ابلتی ہیں آنسوؤں سے اس وجہ سے کہ انہوں نے پہچان لیا حق بات کو کہتے ہیں اے رب ہمارے ہم ایمان لائے سو تو لکھ ہم کو ماننے والوں کے ساتھ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نیز یہ کہ جب یہ لوگ اس کتاب کو سنتے ہیں جو رسول پر نازل ہوئی ہے تو آپ ان کی آنکھوں کو ملاحظہ کرتے ہیں کہ وہ آنسوئوں سے بد نکلتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے حق کو پہچان لیا ان کی حالت یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں اے رب ہمارے ہم ایمان لائے لہٰذا ہم کو بھی تصدیق کرنیوالوں کے ساتھ لکھ دیجیے