Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 84

سورة المائدة

وَ مَا لَنَا لَا نُؤۡمِنُ بِاللّٰہِ وَ مَا جَآءَنَا مِنَ الۡحَقِّ ۙ وَ نَطۡمَعُ اَنۡ یُّدۡخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الۡقَوۡمِ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۸۴﴾

And why should we not believe in Allah and what has come to us of the truth? And we aspire that our Lord will admit us [to Paradise] with the righteous people."

اور ہمارے پاس کون سا عذر ہے کہ ہم اللہ تعالٰی پر اور جو حق ہم کو پہنچا ہے اس پر ایمان نہ لائیں اور ہم اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہم کو نیک لوگوں کی رفاقت میں داخل کر دے گا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہے
لَنَا
ہمیں
لَانُؤۡمِنُ
کہ نہ ہم ایمان لائیں
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَمَا
اور (اس پر) جو
جَآءَنَا
آیا ہمارے پاس
مِنَ الۡحَقِّ
حق میں سے
وَنَطۡمَعُ
اور ہم امید رکھتے ہیں
اَنۡ
کہ
یُّدۡخِلَنَا
داخل کرے گا ہمیں
رَبُّنَا
رب ہمارا
مَعَ
ساتھ
الۡقَوۡمِ
ان لوگو کے
الصّٰلِحِیۡنَ
جو صالح ہین
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہے
لَنَا
ہمارے لئے
لَانُؤۡمِنُ
نہ ہم ایمان لائیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَمَا
اور جو
جَآءَنَا
آیا ہے ہمارے پاس
مِنَ الۡحَقِّ
حق میں سے
وَنَطۡمَعُ
اور ہم حرص رکھتے ہیں
اَنۡ
یہ کہ
یُّدۡخِلَنَا
شامل کر لے ہمیں
رَبُّنَا
رب ہمارا
مَعَ
ساتھ
الۡقَوۡمِ
لوگوں کے
الصّٰلِحِیۡنَ
نیک
Translated by

Juna Garhi

And why should we not believe in Allah and what has come to us of the truth? And we aspire that our Lord will admit us [to Paradise] with the righteous people."

اور ہمارے پاس کون سا عذر ہے کہ ہم اللہ تعالٰی پر اور جو حق ہم کو پہنچا ہے اس پر ایمان نہ لائیں اور ہم اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہم کو نیک لوگوں کی رفاقت میں داخل کر دے گا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آخر ہم اللہ پر اور جو حق ہمارے پاس پہنچ چکا ہے۔ اس پر کیوں ایمان نہ لائیں ؟ اور ہم تو یہ امید رکھتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہمیں صالح لوگوں میں شامل کرلے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہمیں کیاہے کہ اﷲ تعالیٰ پر اوراس حق پرہم ایمان نہ لائیں جو ہمارے پاس آیاہے ؟جب کہ ہم یہ حرص رکھتے ہیں کہ ہمارارب ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ شامل کر لے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And what excuse do we have if we do not believe in Allah and in what has come to us from the truth, while we hope that our Lord will admit us in the company of the righteous people?|"

اور ہم کو کیا ہوا کہ یقین نہ لاویں اللہ پر اور اس چیز پر جو پہنچی ہم کو حق سے اور توقع رکھیں اس کی کہ داخل کرے ہم کو رب ہمارا ساتھ نیک بختوں کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہمیں کیا ہوا ہے کہ ہم ایمان نہ لائیں اللہ پر اور اس حق پر جو ہم تک پہنچ گیا ہے اور ہمیں تو بڑی خواہش ہے کہ داخل کرے ہمیں ہمارا رب نیکو کار لوگوں کے ساتھ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And why should we not believe in Allah and the Truth which has come down to us when we do fervently desire that our Lord include us among the righteous?'

اور وہ کہتے ہیں کہ “ آخر کیوں نہ ہم اللہ پر ایمان لائیں اور جو حق ہمارے پاس آیا ہے اسے کیوں نہ مان لیں جبکہ ہم اس بات کی خواہش رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں صالح لوگوں میں شامل کرے” ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم اللہ پر اور جو حق ہمارے پاس آگیا ہے اس پرآخر کیوں ایمان نہ لائیں ، اور پھر یہ توقع بھی رکھیں کہ ہمارا رب ہمیں نیک لوگوں میں شمار کرے گا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم کو کیا ہوا (یعنی کیا وجہ ہے) جو ہم اللہ پر اور جو حق بات ہم تک پہنچی ہے اس پر (یعنی قرآن پر ایمان نہ لائیں اور اس بات کی خواہش نہ کریں کہ ہمارا مالک ہم کو نیک بخت لوگوں کے ساتھ داخل کرے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہمیں کیا ہوا ہے کہ ہم اللہ پر اور جو حق بات ہمارے پاس آئی ہے اس پر ایمان نہ لائیں اور اس بات کی امید رکھیں کہ ہمارا پروردگار ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ (جنت میں) داخل کرے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہمیں کیا ہوا کہ ہم اللہ پر اور وہ حق بات جو ہمیں پہنچ چکی ہے اس پر ایمان نہ لائیں۔ ہم تو یہ آرزو رکھتے ہیں کہ ہمیں ہمارا رب نیک اعمال والوں کی صحبت میں داخل فرمائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہمیں کیا ہوا ہے کہ خدا پر اور حق بات پر جو ہمارے پاس آئی ہے ایمان نہ لائیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ پروردگار ہم کو نیک بندوں کے ساتھ (بہشت میں) داخل کرے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And what aileth us that we should not believe in Allah and that which hath come unto us of the truth; and we long that our Lord will enter us with the righteous people.

اور آخر کیوں ہم ایمان نہ لائیں اللہ اور (اس) حق پر جو ہمیں (اب) پہنچا ہے اور (پھر) امید اس کی رکھیں کہ ہمارا پروردگار ہم کو صالح لوگوں کی معیت میں داخل کردے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور آخر ہم اللہ پر اور اس حق پر ، جو ہم کو پہنچا ، ایمان کیوں نہ لائیں ، جبکہ ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں نیکوکاروں کے زمرے میں شامل کرے گا!

Translated by

Mufti Naeem

اور ہمارے لیے کوئی عذر نہیں کہ ہم اﷲتعالیٰ پر اور جو حق ہمارے پاس آگیا اس پر ایمان نہ لائیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب اہمیں نیک لوگوں کے ساتھ داخل فرمائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ کہتے ہیں کہ آخر ہم اللہ پر ایمان کیوں نہ لائیں اور جو حق ہمارے پاس آیا ہے اسے کیوں نہ مان لیں ؟ جبکہ ہم اس بات کی خواہش رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں صالح لوگوں میں شامل کرے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہمارے لئے کیا عذر ہوسکتا ہے کہ ہم ایمان نہ لائیں اللہ پر، اور اس حق پر، جو کہ پہنچ چکا ہمارے پاس، جب کہ ہم اس کی بھی طمع رکھتے ہیں کہ داخل فرما دے ہمیں ہمارا رب نیک بخت لوگوں کے ساتھ (اپنی رحمت میں)

Translated by

Noor ul Amin

آخر ہم اللہ پر اورجو حق ہمارے پاس پہنچ چکا ہے اس پر کیوں ایمان نہ لائیں ؟ اور ہم تو یہ امیدرکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں صالح لوگوں میں شامل کرے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہمیں کیا ہوا کہ ہم ایمان نہ لائیں اللہ پر اور اس حق پر کہ ہمارے پاس آیا اور ہم طمع کرتے ہیں کہ ہمیں ہمارا رب نیک لوگوں کے ساتھ داخل کرے ( ف۲۰۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہمیں کیا ہے کہ ہم اللہ پر اور اس حق ( یعنی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن مجید ) پر جو ہمارے پاس آیا ہے ، ایمان نہ لائیں حالانکہ ہم ( بھی یہ ) طمع رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ ( اپنی رحمت و جنت میں ) داخل فرما دے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہمیں کیا ہے کہ ہم اللہ پر اور اس حق پر جو ہمیں پہنچا ہے ایمان نہ لائیں حالانکہ ہم خواہش رکھتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہمیں ( اپنے ) نیک بندوں میں شامل کرے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"What cause can we have not to believe in Allah and the truth which has come to us, seeing that we long for our Lord to admit us to the company of the righteous?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Why should we not believe in God and the Truth that has come to us and hope that the Lord will admit us into the company of the righteous people?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And why should we not believe in Allah and in that which has come to us of the truth And we wish that our Lord will admit us along with the righteous people."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And what (reason) have we that we should not believe in Allah and in the truth that has come to us, while we earnestly desire that our Lord should cause us to enter with the good people?

Translated by

William Pickthall

How should we not believe in Allah and that which hath come unto us of the Truth. And (how should we not) hope that our Lord will bring us in along with righteous folk?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम क्यों न ईमान लाएं अल्लाह पर और उस हक़ पर जो हमको पहुँचा है जबकि हम यह आरज़ू रखते हैं कि हमारा रब हमको नेक लोगों के साथ शामिल करेगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہمارے پاس کونسا عذر ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور جو حق ہم کو پہنچا ہے اس پر ایمان نہ لاویں اور اس بات کی امید رکھیں کہ ہمارا رب ہم کو نیک لوگوں کی معیت میں داخل کردے گا۔ (84)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہمیں کیا ہے کہ ہم اللہ اور اس پر ایمان نہ لائیں جو حق میں سے ہمارے پاس آیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ شامل کرلے گا۔ (٨٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ کہتے ہیں کہ آخر کیوں نہ ہم اللہ پر ایمان لائیں اور جو حق ہمارے پاس آیا ہے اسے کیوں نہ مان لیں جب کہ ہم اس بات کی خواہش رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں صالح لوگوں میں شامل کرے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہمیں کیا ہوا کہ ہم اللہ پر اور حق پر ایمان نہ لائیں جو ہمارے پاس آگیا اور ہم اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں نیک لوگوں کیساتھ داخل فرمائے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم کو کیا ہوا کہ یقین نہ لاویں اللہ پر اور اس چیز پر جو پہنچی ہم کو حق سے اور توقع رکھیں اس کی کہ داخل کرے ہم کو رب ہمارا ساتھ نیک بختوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہمیں کیا ہوا جو ہم اللہ پر اور اس حق بات پر جو ہم تک پہونچ چکی ہے ایمان نہ لائیں اور توقع یہ رکھیں کہ ہمارا رب ہم کو نیک لوگوں کے ساتھ داخل کر دے گا۔