Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 88

سورة المائدة

وَ کُلُوۡا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ حَلٰلًا طَیِّبًا ۪ وَّ اتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیۡۤ اَنۡتُمۡ بِہٖ مُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۸۸﴾

And eat of what Allah has provided for you [which is] lawful and good. And fear Allah , in whom you are believers.

اور اللہ تعالٰی نے جو چیزیں تم کو دی ہیں ان میں سے حلال مرغوب چیزیں کھاؤ اور اللہ تعالٰی سے ڈرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکُلُوۡا
اور کھاؤ
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقَکُمُ
رزق دیا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
حَلٰلًا
حلال
طَیِّبًا
پاکیزہ
وَّاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اَنۡتُمۡ
تم
بِہٖ
جس پر
مُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان رکھتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکُلُوۡا
اور تم کھاؤ
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقَکُمُ
رزق دیا ہے تمھیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
حَلٰلًا
حلال
طَیِّبًا
پاک
وَّاتَّقُوا
اور تم ڈرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اَنۡتُمۡ
تم
بِہٖ
جس پر
مُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لانے والے ہو
Translated by

Juna Garhi

And eat of what Allah has provided for you [which is] lawful and good. And fear Allah , in whom you are believers.

اور اللہ تعالٰی نے جو چیزیں تم کو دی ہیں ان میں سے حلال مرغوب چیزیں کھاؤ اور اللہ تعالٰی سے ڈرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ نے جو حلال اور پاکیزہ رزق تمہیں کھانے کو دیا ہے اسے کھاؤ اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ نے تمہیں جوحلال پاکیزہ چیزیں دی ہیں ان میں سے کھاؤاوراس اﷲ تعالیٰ سے ڈر وجس پرتم ایمان لانے والے ہو

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And eat any lawful, good thing from what Allah has provided for you, and fear Allah whose believers you are.

اور کھاؤ اللہ کے دیئے ہوئے میں سے جو چیز حلال پاکیزہ ہو اور ڈرتے رہو اللہ سے جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کھاؤ ان حلال اور پاکیزہ چیزوں میں سے جو اللہ نے تمہیں دی ہیں اور اس اللہ کا تقویٰ اختیار کیے رکھو جس پر تمہارا ایمان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And partake of the lawful, good things which Allah has provided you as sustenance, and refrain from disobeying Allah in Whom you believe.

جو کچھ حلال و طیّب رزق اللہ نے تم کو دیا ہے اسے کھاؤ پیو اور اس خدا کی نافرمانی سے بچتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے تمہیں جو رزق دیا ہے اس میں سے حلال پاکیزہ چیزیں کھاؤ ، اور جس اللہ پر تم ایمان رکھتے ہو اس سے ڈرتے رہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو اللہ تعالیٰ تم کو حلال ستھری روزی دے اس کو کھاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو جس پر تمہارا ایمان ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ نے جو چیزیں تم کو دی ہیں ان میں حلال اور پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور اس اللہ سے ڈرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ رزق جسے اللہ نے حلال اور پاکیزہ بنا دیا ہے اس میں سے کھاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو حلال طیّب روزی خدا نے تم کو دی ہے اسے کھاؤ اور خدا سے جس پر ایمان رکھتے ہو ڈرتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And eat of that wherewith Allah hath provided you as lawful and clean; and fear Allah in whom ye are believers.

اور اللہ نے جو کچھ تمہیں حلال پاکیزہ چیزیں دے رکھی ہیں ان میں سے کھاؤ (پیو) اور اسی اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور خدا نے تمہیں جو حلال وطیب چیزیں بخشی ہیں ، ان کو برتو اور اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اﷲتعالیٰ نے تمہیں جو حلال اور پاکیزہ رزق عطا فرمارکھا ہے اس میں کھائو اور اﷲتعالیٰ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ کے دیئے ہوئے رزق میں سے جو چیز حلال ہے پاکیزہ (اور) کھائو اور اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کھاؤ تم ان پاکیزہ چیزوں میں سے جو عطا فرمائی ہیں تم کو اللہ نے (اپنے فضل و کرم سے) حلال اور پاکیزہ، اور ہمشہ ڈرتے (اور بچتے) رہا کرو تم لوگ اس اللہ (کی نافرمانی) سے، جس پر تم ایمان رکھتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور اللہ نےجو حلال اور پاک رزق تمہیں کھانے کو دیا ہے اسے کھائواوراس اللہ سے ڈرتے رہوجس پر تم ایمان رکھتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کھاؤ جو کچھ تمہیں اللہ نے روزی دی حلال پاکیزہ اور ڈرو اللہ سے جس پر تمہیں ایمان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو حلال پاکیزہ رزق اللہ نے تمہیں عطا فرمایا ہے اس میں سے کھایا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ نے تمہیں جو حلال اور پاکیزہ چیزیں عطا کی ہیں ان میں سے کھاؤ ۔ اور اسی اللہ سے ڈرو ( اس کی نافرمانی سے بچو ) جس پر تم ایمان رکھتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Eat of the things which Allah hath provided for you, lawful and good; but fear Allah, in Whom ye believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

Eat from the pure and lawful things that God has given to you. Have fear of God in Whom you believe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And eat of the things which Allah has provided for you, lawful and good, and have Taqwa of Allah in Whom you believe.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And eat of the lawful and good (things) that Allah has given you, and be careful of (your duty to) Allah, in Whom you believe.

Translated by

William Pickthall

Eat of that which Allah hath bestowed on you as food lawful and good, and keep your duty to Allah in Whom ye are believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ने तुमको जो हलाल पाकीज़ा चीज़ें दी हैं उनमें से खाओ, और उस अल्लाह से डरो जिस पर तुम ईमान लाए हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور خدا تعالیٰ نے جو چیزیں تم کو دی ہیں ان میں سے حلال مرغوب چیزیں کھاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈروجس پر تم ایمان رکھتے ہو۔ (1) (88)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ نے تمہیں جو کچھ دیا ہے اس میں سے حلال، طیب کھاؤ اور اللہ سے ڈرو جس کے ساتھ تم ایمان لانے والے ہو۔ “ (٨٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کچھ حلال وطیب رزق اللہ نے تم کو دیا ہے اسے کھاؤ پیو اور اس اللہ کی نافرمانی سے بچتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کھاؤ اس میں سے جو اللہ نے تم کو حلال پاکیزہ رزق عطا فرمایا اور اللہ سے ڈرو جس پر ایمان رکھتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کھاؤ اللہ کے دیئے ہوئے میں سے جو چیز حلال پاکیزہ ہو اور ڈرتے رہو اللہ سے جس پر تم ایمان رکھتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک اللہ حد سے آگے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا اور جو کچھ اللہ نے تم کو دیا ہے اس میں سے جو حلال و مرغوب ہو وہ کھائو اور اس اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔