Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 91

سورة المائدة

اِنَّمَا یُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّوۡقِعَ بَیۡنَکُمُ الۡعَدَاوَۃَ وَ الۡبَغۡضَآءَ فِی الۡخَمۡرِ وَ الۡمَیۡسِرِ وَ یَصُدَّکُمۡ عَنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ وَ عَنِ الصَّلٰوۃِ ۚ فَہَلۡ اَنۡتُمۡ مُّنۡتَہُوۡنَ ﴿۹۱﴾

Satan only wants to cause between you animosity and hatred through intoxicants and gambling and to avert you from the remembrance of Allah and from prayer. So will you not desist?

شیطان تو یوں چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کہ ذریعے سے تمہارے آپس میں عداوت اور بغض واقع کرا دے اور اللہ تعالٰی کی یاد سے اور نماز سے تم کو باز رکھے سو اب بھی باز آجاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بےشک
یُرِیۡدُ
چاہتا ہے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان کے
اَنۡ
کہ
یُّوۡقِعَ
وہ ڈال دے
بَیۡنَکُمُ
درمیان تمہارے
الۡعَدَاوَۃَ
عداوت
وَ الۡبَغۡضَآءَ
اور بغض
فِی الۡخَمۡرِ
بوجہ شراب (نشے)
وَ الۡمَیۡسِرِ
اور جوئے کے
وَیَصُدَّکُمۡ
اور روک دے تمہیں
عَنۡ ذِکۡرِ
ذکر سے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَ عَنِ الصَّلٰوۃِ
اور نماز سے
فَہَلۡ
تو کیا
اَنۡتُمۡ
تم
مُّنۡتَہُوۡنَ
باز آنے والے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
بلاشبہ
یُرِیۡدُ
ارادہ رکھتا ہے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان
اَنۡ
کہ
یُّوۡقِعَ
وہ ڈال دے
بَیۡنَکُمُ
درمیان تمھارے
الۡعَدَاوَۃَ
دشمنی
وَ الۡبَغۡضَآءَ
اور بغض
فِی الۡخَمۡرِ
شراب
وَ الۡمَیۡسِرِ
اور جُوے (سے)
وَیَصُدَّکُمۡ
اور وہ روک دے تمھیں
عَنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی یاد سے
وَ عَنِ الصَّلٰوۃِ
اور نماز سے
فَہَلۡ
تو کیا
اَنۡتُمۡ
تم
مُّنۡتَہُوۡنَ
باز آنے والے ہو
Translated by

Juna Garhi

Satan only wants to cause between you animosity and hatred through intoxicants and gambling and to avert you from the remembrance of Allah and from prayer. So will you not desist?

شیطان تو یوں چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کہ ذریعے سے تمہارے آپس میں عداوت اور بغض واقع کرا دے اور اللہ تعالٰی کی یاد سے اور نماز سے تم کو باز رکھے سو اب بھی باز آجاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعہ تمہارے درمیان دشمنی اور بغض ڈال دے اور تمہیں اللہ کے ذکر سے اور نماز سے روک دے تو کیا تم باز آتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ شیطان یہی ارادہ رکھتاہے کہ شراب اورجُوے کے ذریعے تمہارے درمیان دشمنی اور بغض ڈال دے اور تمہیں اﷲ تعالیٰ کی یاداورنمازسے روک دے ،تو کیا تم بازآنے والے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Satan wants nothing but to plant enmity and mal¬ice between you through wine and gambling, and to prevent you from the remembrance of Allah and from the Salah. Would you, then, abstain?

شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ ڈالے تم میں دشمنی اور بیر بذریعہ شراب اور جوئے کے اور روکے تم کو اللہ کی یاد سے اور نماز سے سو اب بھی تم باز آؤ گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ تمہارے درمیان دشمنی اور بغض پیدا کر دے شراب اور جوئے کے ذریعے ` سے اور (شیطان یہ بھی چاہتا ہے کہ) تمہیں روکے اللہ کی یاد سے اور نماز سے تو اب باز آتے ہو یا نہیں ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

By intoxicants and games of chance Satan only desires to create enmity and hatred between you, and to turn you away from the remembrance of Allah and from Prayer. Will you, then, desist?

شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعہ سے تمہارے درمیان عداوت اور بغض ڈال دے اور تمہیں خدا کی یاد سے اور نماز سے روک دے ۔ پھر کیا تم ان چیزوں سے باز رہو گے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوے کے ذریعے تمہارے درمیان دشمنی اور بغض کے بیج ڈال دے ، اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روک دے ۔ اب بتاؤ کہ کیا تم ( ان چیزوں سے ) باز آجاؤ گے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

شیطان یہی چاہتا ہے اور کچھ نہیں کہ شراب اور جوئے سے تم میں آپس میں دشمنی اور کینہ کرا دے اور تم کو خدا کی یاد اور نماز سے باز رکے 4 تو اب بھی تم باز آتے ہو یا نہیں 5 ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے سے تمہارے درمیان دشمنی اور بغض پیدا کردے اور تم کو اللہ کے ذکر سے اور نماز سے روک دے تو کیا تم اب بھی باز (نہیں) آؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

شیطان یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعہ تمہارے درمیان دشمنی اور نفرت ڈال دے اور تمہیں اللہ کے ذکر سے اور نماز سے روک دے۔ پھر کیا تم اب بھی باز آؤ گے یا نہیں ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے سبب تمہارے آپس میں دشمنی اور رنجش ڈلوا دے اور تمہیں خدا کی یاد سے اور نماز سے روک دے تو تم کو (ان کاموں سے) باز رہنا چاہیئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Satan only seeketh to breed animosity and spites among you by means of wine and gambling and would keep you from the remembrance of Allah and from prayer; will ye not then desist?

شیطان تو بس یہی چاہتا ہے کہ تمہارے آپس میں دشمنی اور کینہ شراب اور جوئے کے ذریعہ سے ڈال دے ۔ اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روک دے ۔ سو اب بھی تم باز آؤ گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

شیطان تو بس یہ چاہتا ہے کہ تمہیں شراب اور جوئے میں لگا کر تمہارے درمیان دشمنی اور کینہ ڈالے اور تمہیں اللہ کی یاد سے اور نماز سے روکے ۔ تو بتاؤ کیا اب تم ان سے باز آتے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

شیطان تو بس یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوے کے ذریعے تمہارے درمیان دشمنی اور بغض ڈال دے اورتمہیں اﷲتعالیٰ کے ذکر اور نماز سے روک دے سو کیا تم ( اب بھی ) باز آئو گے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوے کے ذریعے سے تمہارے درمیان دشمنی اور بغض پیدا کر دے اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روک دے۔ پھر کیا تم ان چیزوں سے باز رہو گے ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ وہ ڈال دے تمہارے درمیان عداوت اور بغض شراب (خانہ خراب) اور جوئے کے ذریعے اور وہ تمہیں روک دے اللہ کے ذکر (اور اس کی یاد دلشاد) اور نماز سے، سو (اب بتلاؤ کہ یہ سب کچھ سننے کے بعد) کیا تم باز آتے ہو (کہ نہیں ؟ )

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ شیطان تویہ چاہتا ہے کہ شراب اورجو ئے کے ذریعہ تمہارے درمیان دشمنی اور بغض ڈال دے اور تمہیں اللہ کے ذکرسے اور نمازسے روک دے تو کیا تم بازآتے ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

شیطان یہی چاہتا ہے کہ تم میں بَیر اور دشمنی ڈلوا دے شراب اور جوئے میں اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روکے ( ف۲۲۱ ) تو کیا تم باز آئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

شیطان یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان عداوت اور کینہ ڈلوا دے اور تمہیں اللہ کے ذکر سے اور نماز سے روک دے ۔ کیا تم ( ان شرانگیز باتوں سے ) باز آؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

شیطان تو بس یہی چاہتا ہے کہ تمہارے درمیان شراب اور جوئے کے ذریعہ سے بغض و عداوت ڈالے ۔ اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے باز رکھے ( روکے ) ۔ کیا اب تم ( ان چیزوں سے ) باز آؤگے؟ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Satan's plan is (but) to excite enmity and hatred between you, with intoxicants and gambling, and hinder you from the remembrance of Allah, and from prayer: will ye not then abstain?

Translated by

Muhammad Sarwar

Satan wants to induce hostility and hatred among you through wine and gambling and to prevent you from remembering God and prayer. Will you then avoid such things?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Shaytan wants only to excite enmity and hatred between you with Khamr and Maysir, and hinder you from the remembrance of Allah and from the Salah (the prayer). So, will you not then abstain

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The Shaitan only desires to cause enmity and hatred to spring in your midst by means of intoxicants and games of chance, and to keep you off from the remembrance of Allah and from prayer. Will you then desist?

Translated by

William Pickthall

Satan seeketh only to cast among you enmity and hatred by means of strong drink and games of chance, and to turn you from remembrance of Allah and from (His) worship. Will ye then have done?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

शैतान तो यही चाहता है कि तुम्हारे दरमियान दुश्मनी और बुग़्ज़ डाल दे शराब और जुए के ज़रिए से और तुमको अल्लाह की याद से और नमाज़ से रोक दे, तो क्या तुम इनसे बाज़ आ जाओगे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

شیطان تو یوں ہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعہ سے تمہارے آپس میں عداوت اور بغض واقع کردے اور اللہ تعالیٰ کی یاد سے اور نماز سے تم کو باز رکھے سو اب بھی باز آؤ گے۔ (5) (91)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

شیطان چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان دشمنی اور بغض ڈال دے اور تمہیں اللہ کے ذکر اور نماز سے روک دے کیا تم باز آنے والے ہو ؟ “ (٩١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے سے تمہارے درمیان عداوت اور بغض ڈال دے اور تمہیں خدا کی یاد سے اور نماز سے روک دے ، پھر کیا تم ان چیزوں سے باز رہو گے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

شیطان یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعہ تمہارے آپس میں دشمنی اور بغض واقع کر دے اور تمہیں اللہ کی یاد سے اور نماز سے روک دے، سو کیا تم باز آنے والے ہو ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ ڈالے تم میں دشمنی اور بیر بذریعہ شراب اور جوئے کے اور روکے تم کو اللہ کی یاد سے اور نماز سے سو اب بھی تم باز آؤ گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

شیطان تو چاہتا یہی ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعہ تمہارے مابین دشمنی اور بغض ڈال دے اور تم کو اللہ کے ذکر سے اور نماز ادا کرنے سے باز رکھے سو تم اب بھی ان باتوں سے باز آئو گے یا نہیں۔