Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 93

سورة المائدة

لَیۡسَ عَلَی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ فِیۡمَا طَعِمُوۡۤا اِذَا مَا اتَّقَوۡا وَّ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ثُمَّ اتَّقَوۡا وَّ اٰمَنُوۡا ثُمَّ اتَّقَوۡا وَّ اَحۡسَنُوۡا ؕ وَ اللّٰہُ یُحِبُّ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿٪۹۳﴾  2

There is not upon those who believe and do righteousness [any] blame concerning what they have eaten [in the past] if they [now] fear Allah and believe and do righteous deeds, and then fear Allah and believe, and then fear Allah and do good; and Allah loves the doers of good.

ایسے لوگوں پر جو کہ ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جس کو وہ کھاتے پیتے ہوں جب کہ وہ لوگ تقویٰ رکھتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں پھر پرہیز گاری کرتے ہوں اور خوب نیک عمل کرتے ہوں ، اللہ ایسے نیکوکاروں سے محبت رکھتا ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں
عَلَی الَّذِیۡنَ
اوپر ان کے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
جُنَاحٌ
کوئی گناہ
فِیۡمَا
اس میں جو
طَعِمُوۡۤا
انہوں نے کھایا
اِذَامَا
جب
اتَّقَوۡا
انہوں نے تقوی کیا
وَّاٰمَنُوۡا
اور وہ ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے اچھے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
ثُمَّ
پھر
اتَّقَوۡا
انہوں نے تقوی کیا
وَّاٰمَنُوۡا
اور وہ ایمان لائے
ثُمَّ
پھر
اتَّقَوۡا
انہوں نے تقوی کیا
وَّاَحۡسَنُوۡا
اور انہو نے نیک کام کیئے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یُحِبُّ
وہ پسند کرتاہے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیک کام کرنے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں ہے
عَلَی الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں پر جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور عمل کیے انہوں نے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
جُنَاحٌ
کوئی گناہ
فِیۡمَا
اُس میں سےجو
طَعِمُوۡۤا
وہ کھا چکے
اِذَامَا
جب
اتَّقَوۡا
وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہے
وَّاٰمَنُوۡا
اور وہ ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے کیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
ثُمَّ
پھر
اتَّقَوۡا
وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہے
وَّاٰمَنُوۡا
اور وہ ایمان لائے
ثُمَّ
پھر
اتَّقَوۡا
وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہے
وَّاَحۡسَنُوۡا
اور انہوں نے نیکیاں کیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یُحِبُّ
محبت کرتا ہے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والوں سے
Translated by

Juna Garhi

There is not upon those who believe and do righteousness [any] blame concerning what they have eaten [in the past] if they [now] fear Allah and believe and do righteous deeds, and then fear Allah and believe, and then fear Allah and do good; and Allah loves the doers of good.

ایسے لوگوں پر جو کہ ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جس کو وہ کھاتے پیتے ہوں جب کہ وہ لوگ تقویٰ رکھتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں پھر پرہیز گاری کرتے ہوں اور خوب نیک عمل کرتے ہوں ، اللہ ایسے نیکوکاروں سے محبت رکھتا ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے انہیں اس بات پر کچھ گناہ نہ ہوگا جو وہ (تحریم شراب سے) پہلے پی چکے۔ جبکہ آئندہ پرہیز کریں اور ایمان لائیں۔ اور نیک عمل کریں اور تقویٰ اختیار کریں اور ایمان لائیں۔ پھر (جس جس چیز سے روکا جائے اس سے) بچے رہیں اور نیکی کریں کیونکہ اللہ نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جوایمان لائے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان پر اس میں کوئی گناہ نہیں جووہ کھاچکے جب وہ اﷲ تعالیٰ سے ڈرگئے اوروہ ایمان لائے اور انہوں نے نیکیاں کیں پھروہ اﷲ تعالیٰ سے ڈرتے رہے اوروہ ایمان لائے پھربھی وہ اﷲ تعالیٰ سے ڈرتے ہی رہے اور انہوں نے نیکیاں کیں اور اﷲ تعالیٰ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There is no sin for those who believe and do good deeds, in what they might have eaten earlier, if they fear Allah and believe and do good deeds, again fear Al¬lah and believe, and still again fear Allah and become good in deeds. And Allah loves those who are good in deeds.

جو لوگ ایمان لائے اور کام نیک کئے ان پر گناہ نہیں اس میں جو کچھ پہلے کھاچکے جب کہ آئندہ کو ڈر گئے اور ایمان لائے اور عمل نیک کئے پھر ڈرتے رہے اور یقین کیا پھر ڈرتے رہے اور نیکی کی اور اللہ دوست رکھتا ہے نیکی کرنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے کوئی گناہ نہیں ہے اس میں جو وہ (پہلے) کھا پی چکے جب تک وہ تقویٰ کی روش اختیار کیے رکھیں اور ایمان لائیں اور نیک عمل کریں پھر مزید تقویٰ اختیار کریں اور ایمان لائیں پھر اور تقویٰ میں بڑھیں اور درجۂ احسان پر فائز ہوجائیں۔ اور اللہ تعالیٰ محسنوں سے محبت کرتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There will be no blame on those who believe and do righteous deeds for whatever they might have partaken (in the past) as long as they refrain from things prohibited, and persist in their belief and do righteous deeds, and continue to refrain from whatever is forbidden and submit to divine commandments, and persevere in doing good, fearing Allah. Allah loves those who do good.

جو لوگ ایمان لے آئے اور نیک عمل کرنے لگے انہوں نے پہلے جو کچھ کھایا پیا تھا اس پر کوئی گرفت نہ ہوگی بشرطیکہ وہ آئندہ ان چیزوں سے بچے رہیں جو حرام کی گئی ہیں اور ایمان پر ثابت قدم رہیں اور اچھے کام کریں ، پھر جس جس چیز سے روکا جائے اس سے رکیں اور جو فرمان الٰہی ہو اسے مانیں ۔ پھر خدا ترسی کے ساتھ نیک رویّہ رکھیں ۔ اللہ نیک کردار لوگوں کو پسند کرتا ہے ۔ ؏١۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ، اور نیکی پر کار بند رہے ہیں ، انہوں نے پہلے جو کچھ کھایا پیا ہے ، اس کی وجہ سے ان پر کوئی گناہ نہیں ہے ، ( ٦٣ ) بشرطیکہ وہ آئندہ ان گناہوں سے بچتے رہیں ، اور ایمان رکھیں اور نیک عمل کرتے رہیں ، پھر ( جن چیزوں سے آئندہ روکا جائے ان سے ) بچا کریں ، اور ایمان پر قائم رہیں اور اس کے بعد بھی تقوی اور احسان کو اپنائیں ۔ ( ٦٤ ) اللہ احسان پر عمل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

۔ جو لوگ ایمان لائے اور اچے کام کیے ان پر کچھ گناہ نہیں جو (پہلے) کھا پی چکے 8 جب وہ (شرک سے) بچیں اور ایمان پر قائم رہیں اور نیک کام کرتے رہیں پھر (حرام چیزوں سے) بچیں اور (ان کے حرام ہونے کا) یقین رکھیں پھر (سب بری باتوں سے بچیں (یا تقوی پر قائم رہیں) اور اچھے کام کریں اور اللہ نیکوں سے محبت رکھتا ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ، ان پر اس کا کچھ گناہ نہیں جو وہ کھاچکے جبکہ انہوں نے پرہیزگاری کی اور ایمان لائے (اور اسے مضبوط کیا) اور نیک عمل کیے پھر پرہیزگاری کی اور ایمان لائے پھر (مزید) پرہیزگاری کی اور خلوص (درجہ احسان) کو پایا اور اللہ خلوص والوں (احسان کرنے والوں) کو پسند فرماتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان لوگوں پر کوئی گناہ نہیں ہے جو صاحب ایمان ہیں اور اعمال صالح کرتے ہیں۔ جو کچھ وہ حرمت سے پہلے کھا پی گئے مگر (احکام آنے کے بعد) اللہ کے خوف سے وہ ہوشیار ہوگئے۔ انہوں نے اپنے ایمان اور اعمال صالح کو برقرار رکھا اور آئندہ کے لئے اللہ سے ڈرتے رہے۔ صرف ایمان اور اللہ کے خوف ہی کو برقرار نہیں رکھا بلکہ اپنے اعمال میں (زیادہ سے زیادہ) حسن و خوبی پیدا کرتے رہے۔ اور اللہ نیک روش اختیار کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان پر ان چیزوں کا کچھ گناہ نہیں جو وہ کھا چکے جب کہ انہوں نے پرہیز کیا اور ایمان لائے اور نیک کام کیے پھر پرہیز کیا اور ایمان لائے پھر پرہیز کیا اور نیکو کاری کی اور خدا نیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

No sin is on those who believe and work righteous works for that which they have eaten when they have abstained, and believed and work righteous works, and shall again abstain and believe, and shall again abstain and do well; and Allah loveth the well-doers.

جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور نیک کام کرتے رہتے ہیں ان پر اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جس کو وہ کھاتے ہوں جبکہ وہ لوگ تقوی رکھتے ہوں ۔ اور ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں پھر تقوی کریں ۔ اور ایمان رکھتے ہوں اور پھر تقوی کریں اور خوب نیک کاری کریں ۔ اور اللہ تو محبت رکھتا ہے خوب نیکوکاری کرنے والوں سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ایمان لانے والوں اور عمل صالح کرنے والوں پر اس چیز کے باب میں کوئی گناہ نہیں ، جو انہوں نے کھائی جبکہ انہوں نے تقویٰ اختیار کیا ، ایمان لائے اور عمل صالح کیا ۔ پھر تقویٰ اختیار کیا اور ایمان لائے ، پھر تقویٰ اختیار کیا اور خوبی کے ساتھ اس کا حق ادا کیا اور اللہ خوب کاروں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ لوگ ایمان رکھتے ہیں اور نیک کام کرتے ہیں ان پر جو کچھ کھا پی چکے ہیں کے بارے میں کوئی گناہ نہیں جبکہ وہ پرہیزگاری رکھتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں پھر پرہیزگاری رکھتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں پھر پرہیزگاری رکھتے ہوں اور خوب نیک عمل کرتے ہوں اور اﷲتعالیٰ نیک عمل کرنے والوں سے محبت رکھتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے انہوں نے تحریم شراب سے پہلے جو کچھ کھایا پیا تھا ان پر کوئی گناہ نہیں بشرطیکہ وہ آئندہ ان چیزوں سے بچے رہیں (جو حرام کی گئی ہیں) اور ایمان پر ثابت قدم رہیں اور اچھے کام کریں، پھر تقوٰی اختیار کریں اور ایمان لائیں، پھر یہ خوف الٰہی کے ساتھ نیک رویہ رکھیں۔ اللہ نیک کردار لوگوں کو پسند کرتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کوئی گناہ (اور پکڑ) نہیں ان لوگوں پر جو (صدق دل سے) ایمان لائے، اور انہوں نے (اس کے مطابق) کام بھی نیک کئے، اس میں جو کہ انہوں نے کھا (پی) لیا (حکم حرمت سے پہلے) جب کہ وہ بچتے رہے (اس وقت کی محرمات سے) اور وہ ثابت قدم رہے اپنے ایمان پر، اور کام بھی نیک کرتے رہے، پھر وہ بچتے رہے (نئی حرام کردہ چیزوں سے) اور ثابت قدم رہے پھر بچتے رہے اور وہ نیکوکار رہے اور اللہ محبت فرماتا ہے نیکوکاروں سے،

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ ایمان لائے اور عمل صالح کئے انہوں نے جو کچھ پہلے کھایااس کاکوئی گناہ نہیں اگر وہ تقویٰ اور ایمان والے تھے ا ورعمل صالح کیا تھا ، اور آئندہ پرہیز کریں ، حکم الٰہی مانیں اور نیک اعمال کریں اللہ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو ایمان لائے اور نیک کام کیے ان پر کچھ گناہ نہیں ( ف۲۲٤ ) جو کچھ انہوں نے چکھا جب کہ ڈریں اور ایمان رکھیں اور نیکیاں کریں پھر ڈریں اور ایمان رکھیں پھر ڈریں اور نیک رہیں ، اور اللہ نیکوں کو دوست رکھتا ہے ( ف۲۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اس ( حرام ) میں کوئی گناہ نہیں جو وہ ( حکمِ حرمت اترنے سے پہلے ) کھا پی چکے ہیں جب کہ وہ ( بقیہ معاملات میں ) بچتے رہے اور ( دیگر اَحکامِ اِلٰہی پر ) ایمان لائے اور اَعمالِ صالحہ پر عمل پیرا رہے ، پھر ( اَحکامِ حرمت کے آجانے کے بعد بھی ان سب حرام اَشیاء سے پرہیز کرتے رہے اور ( اُن کی حرمت پر صدقِ دل سے ایمان لائے ، پھر صاحبانِ تقویٰ ہوئے اور ( بالآخر ) صاحبانِ اِحسان ( یعنی اﷲ کے خاص محبوب و مقرب و نیکوکار بندے ) بن گئے ، اور اﷲ اِحسان والوں سے محبت فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان پر اس میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ جو وہ ( پہلے ) کھا پی چکے ہوں ۔ جبکہ ( اب ) پرہیز کریں اور ایمان لائیں اور نیک عمل کریں ۔ اور پھر اس ایمان و پرہیز پر قائم و ثابت قدم بھی رہیں اور پھر تمام برے کاموں سے پرہیز کرتے رہیں اور نیکیاں کرتے رہیں اور اللہ نیک عمل کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

On those who believe and do deeds of righteousness there is no blame for what they ate (in the past), when they guard themselves from evil, and believe, and do deeds of righteousness,- (or) again, guard themselves from evil and believe,- (or) again, guard themselves from evil and do good. For Allah loveth those who do good.

Translated by

Muhammad Sarwar

The righteously striving believers will not be blamed for what they have eaten, if they maintain piety, do good deeds, have faith, and be charitable. God loves the generous people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who believe and do righteous good deeds, there is no sin on them for what they ate, if they have Taqwa and believe and do righteous good deeds, and they (again) have Taqwa and believe, and then (once again) have Taqwa and perform good. And Allah loves the good-doers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On those who believe and do good there is no blame for what they eat, when they are careful (of their duty) and believe and do good deeds, then they are careful (of their duty) and believe, then they are careful (of their duty) and do good (to others), and Allah loves those who do good (to others).

Translated by

William Pickthall

There shall be no sin (imputed) unto those who believe and do good works for what they may have eaten (in the past). So be mindful of your duty (to Allah), and believe, and do good works; and again: be mindful of your duty, and believe; and once again: be mindful of your duty, and do right. Allah loveth the good.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग ईमान लाए और नेक काम किए उन पर उस चीज़ में कोई गुनाह नहीं जो वे खा चुके जबकि वे डरे और ईमान लाए और नेक काम किए फिर डरे और ईमान लाए फिर डरे और नेक काम किए, और अल्लाह नेक काम करने वालों के साथ मुहब्बत रखता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ایسے لوگوں پر جو کہ ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جس کو وہ کھاتے پیتے ہوں جبکہ وہ لوگ پرہیز رکھتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں پھر پرہیز کرنے لگتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں پھر پرہیز کرنے لگتے ہوں اور خوب نیک عمل کرتے رہتے ہوں اور اللہ تعالیٰ ایسے نیکو کاروں سے محبت رکھتے ہیں۔ (93)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ان پر اس میں کوئی گناہ نہیں جو کھاچکے، جب متقی بنے اور ایمان لائے اور نیک اعمال کیے، پھر متقی بنے اور ایمان لائے پھر متقی بنے اور نیکی کی اور اللہ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ “ (٩٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ ایمان لے آئے اور نیک عمل کرنے لگے انہوں نے پہلے جو کچھ کھایا پیا تھا ‘ اس پر کوئی گرفت نہ ہوگی بشرطیکہ وہ آئندہ ان چیزوں سے بچے رہیں جو حرام کی گئی ہیں اور ایمان پر ثابت قدم رہیں اور اچھے کام کریں ‘ پھر جس چیز سے روکا جائے اس سے رکیں اور جو فرمان الہی ہو اسے مانیں ‘ پھر خدا ترسی کے ساتھ نیک رویہ رکھیں ۔ اللہ نیک کردار لوگوں کو پسند کرتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ان پر اس بارے میں کوئی گناہ نہیں کہ انہوں نے کھایا پیا جبکہ انہوں نے تقویٰ اختیار کیا اور ایمان لائے اور نیک عمل کیے پھر تقویٰ اختیار کیا اور ایمان لائے پھر تقویٰ اختیار کیا اور نیک اعمال میں لگے اور اللہ اچھاعمل کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ ایمان لائے اور کام نیک کئے ان پر گناہ نہیں اس میں جو کچھ پہلے کھاچکے جب کہ آیندہ کے لیے ڈر گئے اور ایمان لائے اور عمل نیک کئے پھر ڈرتے رہے اور یقین کیا پھر ڈرتے رہے اور نیکی کی اور اللہ دوست رکھتا ہے نیکی کرنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ ایمان لائے اور وہ نیک عمل کرتے رہے ان پر اس کا کوئی گناہ نہیں جو وہ عزت سے قبل کچھ کھا پی چکے جبکہ وہ حرام چیزوں سے پرہیز کرتے تھے اور ایمان پر قائم تھے اور نیک عمل کرتے تھے پھر انہوں نے پرہیز کیا اور ایمان لائے پھر پرہیز کیا اور نیک روش پر چلتے رہے اور اللہ نیک روش اختیار کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے ۔