Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 95

سورة المائدة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَقۡتُلُوا الصَّیۡدَ وَ اَنۡتُمۡ حُرُمٌ ؕ وَ مَنۡ قَتَلَہٗ مِنۡکُمۡ مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآءٌ مِّثۡلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ یَحۡکُمُ بِہٖ ذَوَا عَدۡلٍ مِّنۡکُمۡ ہَدۡیًۢا بٰلِغَ الۡکَعۡبَۃِ اَوۡ کَفَّارَۃٌ طَعَامُ مَسٰکِیۡنَ اَوۡ عَدۡلُ ذٰلِکَ صِیَامًا لِّیَذُوۡقَ وَبَالَ اَمۡرِہٖ ؕ عَفَا اللّٰہُ عَمَّا سَلَفَ ؕ وَ مَنۡ عَادَ فَیَنۡتَقِمُ اللّٰہُ مِنۡہُ ؕ وَ اللّٰہُ عَزِیۡزٌ ذُو انۡتِقَامٍ ﴿۹۵﴾

O you who have believed, do not kill game while you are in the state of ihram. And whoever of you kills it intentionally - the penalty is an equivalent from sacrificial animals to what he killed, as judged by two just men among you as an offering [to Allah ] delivered to the Ka'bah, or an expiation: the feeding of needy people or the equivalent of that in fasting, that he may taste the consequence of his deed. Allah has pardoned what is past; but whoever returns [to violation], then Allah will take retribution from him. And Allah is Exalted in Might and Owner of Retribution.

اے ایمان والو! ( وحشی ) شکار کو قتل مت کرو جب کہ تم حالت احرام میں ہو اور جو شخص تم میں سے اس کو جان بوجھ کر قتل کرے گا تو اس پر فدیہ واجب ہوگا جو کہ مساوی ہوگا اس جانور کے جس کو اس نے قتل کیا ہے جس کا فیصلہ تم میں سے دو معتبر شخص کر دیں خواہ وہ فدیہ خاص چوپایوں میں سے ہو جو نیاز کے طور پر کعبہ تک پہنچایا جائے اور خواہ کفارہ مساکین کو دے دیا جائے اور خواہ اس کے برابر روزے رکھ لئے جائیں تاکہ اپنے کئے کی شامت کا مزہ چکھے ، اللہ تعالٰی نے گزشتہ کو معاف کر دیا اور جو شخص پھر ایسی ہی حرکت کرے گا تو اللہ انتقام لے گا اور اللہ زبردست ہے انتقام لینے والا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُواْ لاَ تَقْتُلُواْ الصَّيْدَ وَأَنتُمْ حُرُمٌ ... O you who believe! Kill not game while you are in a state of Ihram, This Ayah prohibits killing the game in the state of Ihram, except what is exempt from this as mentioned in the Two Sahihs; Aishah narrated that the Messenger of Allah said, خَمْسٌ فَوَاسِقُ يُقْتَلْنَ فِي الْحِلِّ وَالْحَرَمِ الْغُرَابُ وَالْحِدَأَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْفَأْرَةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُور Five are Fawasiq, they may be killed while in Ihram or not; the crow, the kite, the scorpion, the mouse and the rabid dog. Ibn Umar narrated that the Messenger of Allah said, خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ لَيْسَ عَلَى الْمُحْرِمِ فِي قَتْلِهِنَّ جُنَاحٌ الْغُرَابُ وَالْحِدَأَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْفَأْرَةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُور It is not harmful in a state of Ihram to kill five kinds of animals: the crow, the kite, the scorpion, the mouse and the rabid dog. This Hadith was recorded in the Two Sahihs. Ayub narrated that Nafi` narrated similar wordings for this Hadith from Ibn Umar. Ayub said, "So I said to Nafi, `What about the snake?' He said, `There is no doubt that killing the snake is allowed."' The ruling concerning the rabid dog also includes the wolf, lion, leopard, tiger and their like, since they are more dangerous than the rabid dog, or because the term Kalb (dog) covers them. Allah knows best. Abu Sa`id narrated that the Prophet was asked about the animals that the Muhrim is allowed to kill and he said, الحَيَّةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْفُوَيسِقَةُ وَيَرْمِي الْغُرَابَ وَلاَ يُقْتُلُهُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ وَالحِدَأَةُ وَالسَّبُعُ العَادِي The snake, the scorpion, the mouse, and the crow - which is shot at but not killed -- the rabid dog, the kite and wild beasts of prey. Abu Dawud recorded this Hadith, as did At-Tirmidhi, who said, "Hasan", and Ibn Majah. The Penalty of Killing Game in the Sacred Area or in the State of Ihram Allah said, ... وَمَن قَتَلَهُ مِنكُم مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاء مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ ... And whosoever of you kills it intentionally, the penalty is (an offering of) livestock equivalent to the one he killed. Mujahid bin Jabr said, "The meaning of `intentionally' here is that one intends to kill the game while forgetting that he is in the state of Ihram. Whoever intentionally kills the game while aware that he is in the state of Ihram, then this offense is more grave than to make an expiation, and he also loses his Ihram." This statement is odd, and the view of majority is that they have to pay the expiation for killing the game whether they forgot that they are in Ihram or not. Az-Zuhri said, "The Book (the Qur'an) asserts the expiation for intentional killing, and the Sunnah included those who forget, as well." The meaning of this statement is that the Qur'an mentioned the expiation and sin of those who intentionally kill game, يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنكُمْ هَدْيًا بَالِغَ الْكَعْبَةِ أَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسَاكِينَ أَو عَدْلُ ذَلِكَ صِيَامًا (that he may taste the heaviness (punishment) of his deed. Allah has forgiven what is past, but whosoever commits it again, Allah will take retribution from him), the Sunnah that includes the rulings issued by the Prophet and his Companions, indicated the necessity of expiation in cases of unintentional killing of game, just as the Book legislated expiation for intentional killing. Killing game is a form of waste, which requires expiation in intentional and unintentional cases, although those who intend it have sinned, rather than those who made an honest error. Allah's statement, فَجَزَاء مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ (The penalty is (an offering of) livestock equivalent to the one he killed) indicates the necessity of offering an equivalent animal to the one the Muhrim killed. The Companions gave rulings that the camel, for instance, is the equivalent of the ostrich, the cow is the equivalent of wild cattle, and the goat for the deer. As for the cases when there is no equivalent for the killed animal, Ibn Abbas said that one should spend its amount in Makkah (i.e. charity), as Al-Bayhaqi recorded. Allah's statement, ... يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنكُمْ ... As adjudged by two just men among you; means, two just Muslim men should determine an animal equivalent to the game killed, or the amount of its price. Ibn Jarir recorded that Abu Jarir Al-Bajali said, "I killed a deer when I was in the state of Ihram and mentioned this fact to Umar, who said, `Bring two of your brethren and let them judge you.' So I went to Abdur-Rahman and Sa`d and they said that I should offer a male sheep." Ibn Jarir recorded that Tariq said, "Arbad killed a deer while in the state of Ihram and he went to Umar to judge him. Umar said to him, `Let us both judge,' and they judged that Arbad should offer a goat that was fed on abundant water and grass. Umar commented, يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنكُمْ (As adjudged by two just men among you);" Allah's statement, ... هَدْيًا بَالِغَ الْكَعْبَةِ ... ...an offering brought to the Ka`bah. indicates that this equivalent animal should be brought to the Ka`bah, meaning, the Sacred Area, where it should be slaughtered and its meat divided between the poor of the Sacred Area. There is a consensus on this ruling. Allah said, ... أَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسَاكِينَ أَو عَدْلُ ذَلِكَ صِيَامًا ... or, for expiation, he should feed the poor, or its equivalent in fasting, that is, if the Muhrim does not find an equivalent to what he killed, or the animal hunted is not comparable to anything else. Ali bin Abi Talhah said that Ibn Abbas commented on the Ayah, هَدْيًا بَالِغَ الْكَعْبَةِ أَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسَاكِينَ أَو عَدْلُ ذَلِكَ صِيَامًا (...an offering brought to the Ka`bah, or, for expiation, he should feed the poor, or its equivalent in fasting), "If the Muhrim killed game, then his judgment is its equivalent. If he kills an antelope, he offers a sheep slaughtered in Makkah. If he cannot, then he feeds six poor people, otherwise he should fast for three days. If he kills a deer, he offers a cow. If unable, he feeds twenty poor people, or otherwise if unable, he fasts for twenty days. If he kills an ostrich or zebra, he offers a camel, or he feeds thirty poor people, or fasts thirty days." Ibn Abi Hatim and Ibn Jarir recorded this statement, and in Ibn Jarir's narration, the food measurement is a Mudd (4 handfuls of food) each that suffices for the poor. Allah's statement, ... لِّيَذُوقَ وَبَالَ أَمْرِهِ ... that he may taste the heaviness (punishment) of his deed. means, We have required him to pay this expiation so that he tastes the punishment of his error. ... عَفَا اللّهُ عَمَّا سَلَف ... Allah has forgiven what is past. during the time of Jahiliyyah, provided that one becomes good in Islam and follows Allah's Law, all the while avoiding the sin. Allah then said, ... وَمَنْ عَادَ فَيَنتَقِمُ اللّهُ مِنْهُ ... but whosoever commits it again, Allah will take retribution from him. meaning, whoever does this after it has been prohibited in Islam and having knowledge that it is prohibited. ... فَيَنتَقِمُ اللّهُ مِنْهُ وَاللّهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ Allah will take retribution from him. And Allah is Almighty, All-Able of retribution. Ibn Jurayj said, "I said to `Ata', `What is the meaning of, عَفَا اللّهُ عَمَّا سَلَف (Allah has forgiven what is past),' He said, `Meaning, during the time of Jahiliyyah.' I asked about, وَمَنْ عَادَ فَيَنتَقِمُ اللّهُ مِنْهُ (but whosoever commits it again, Allah will take retribution from him). He said, `Whoever commits this offense again in Islam, then Allah will take retribution from him and he also has to pay the expiation.' I asked, `Is there any punishment for repeating this offense that you know of?' He said, `No.' I said, `Do you think that the authorities should punish him?' He said, `No, for it is a sin that he committed between him and Allah. He should pay the expiation."' Ibn Jarir recorded this statement. It was said that; the Allah will take retribution' refers to the expiation, according to Sa`id bin Jubayr, Ata, and the majority among the earlier and later generations. They stated that when the Muhrim kills game, the expiation becomes necessary, regardless of whether it was the first, second or third offense, and whether intentional or by error. Ibn Jarir commented on Allah's statement; وَاللّهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ (And Allah is Almighty, All-Able of retribution), "Allah says that He is invincible in His control, none can resist Him, prevent Him from exacting retribution from anyone, or stop Him from punishing anyone. This is because all creation is His creation and the decision is His, His is the might, and His is the control. His statement, ذُو انْتِقَامٍ (All-Able of retribution), meaning, He punishes those who disobey Him for their disobedience of Him."

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

95۔ 1 امام شافعی نے اس سے مراد، صرف ان جانوروں کا قتل لیا ہے جو ماکول اللحم ہیں یعنی جو کھانے کے کام آتے ہیں۔ دوسرے برے جانوروں کا قتل وہ جائز قرار دیتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر علماء کے نزدیک اس میں کوئی تفریق نہیں۔ البتہ ان موذی جانوروں کا قتل جائز ہے جن کا ذکر احادیث میں آیا ہے اور وہ پانچ ہیں کوا، چیل، بچھو، چوہا اور باؤلا کتا (صحیح مسلم) حضرت نافع سے سانپ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا اس کے قتل میں تو کوئی اختلاف ہی نہیں ہے۔ (ابن کثیر) اور امام احمد اور امام مالک اور دیگر علماء نے بھیڑیئے، درندے، چیتے اور شیر کو کلب عقور میں شامل کر کے حالت احرام میں ان کے قتل کی بھی اجازت دی ہے۔ (ابن کثیر ) 95۔ 2. " جان بوجھ کر " کے الفاظ سے بعض علماء نے استدلال کیا ہے کہ بغیر ارادہ کے معنی بھول کر قتل کر دے تو اس کے لئے فدیہ نہیں ہے۔ لیکن زیادہ علماء کے نزدیک بھول کر، یا غلطی سے بھی قتل ہوجائے تو فدیہ واجب ہوگا۔ مُتَعَمِّدًا کی قید غالب احوال کے اعتبار سے ہے بطور شرط نہیں ہے۔ 95۔ 3 مساوی جانور (یا اس جیسے جانور) سے مراد خلقت قدو قامت میں مساوی ہونا ہے۔ قیمت میں مساوی ہونا نہیں ہے۔ مثلًا اگر ہرن کو قتل کیا گیا تو اس کی شکل (مساوی) بکری ہے، گائے کی مثل نیل گائے ہے وغیرہ۔ البتہ جس جانور کا مثل نہ مل سکتا ہو، وہاں اس کی قیمت بطور فدیہ لے کر مکہ پہنچا دی جائے۔ 95۔ 4 کہ مقتول جانور کی مثل (مساوی) فلاں جانور ہے اور اگر وہ غیر مثلی ہے یا مثل دستیاب نہیں ہے تو اس کی اتنی قیمت ہے۔ اس قیمت سے غلہ خرید کر مکہ کے مساکین میں فی مسکین ایک مد کے حساب سے تقسیم کردیا جائے گا۔ احناف کے نزدیک فی مسکین دو مد ہیں۔ 95۔ 5 یہ فدیہ، جانور یا اس کی قیمت، کعبہ پہنچائی جائے گی اور کعبہ سے مراد حرم ہے۔ (فتح القدیر) یعنی ان کی تقسیم حرم مکہ کی حدود میں رہنے والے مساکین پر ہوگی۔ 95۔ 6 اور یا تخییر کے لئے ہے۔ یعنی کفارہ، اطعام مساکین ہو یا اس کے برابر روزے۔ دونوں میں سے کسی ایک پر عمل کرنا جائز ہے۔ مقتول جانور کے حساب سے طعام میں جس طرح کی کمی بیشی ہوگی، روزوں میں بھی کمی بیشی ہوگی مثلًا محرم (احرام والے) نے ہرن قتل کیا ہے تو اس کی مسل بکری ہے، یہ فدیہ حرم مکہ میں ذبح کیا جائے گا، اگر یہ نہ ملے تو ابن عباس کے ایک قول کے مطابق چھ مساکین کو کھانا یا تین دن کے روزے رکھنے ہونگے، اگر بارہ سنگھا ہے یا اس جیسا کوئی جانور قتل کیا ہے تو اس کی مثل گائے ہے، اگر یہ دستیاب نہ ہو یا اس کی طاقت نہ ہو تو تیس مساکین کو کھانا یا تیس روزے رکھنے ہونگے (ابن کثیر)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١٤٢] شکار کرنے کا کفارہ :۔ یعنی دو معتبر اور منصف مزاج یہ فیصلہ کریں گے کہ کونسا جانور اس شکار کردہ جانور کے بدلہ میں اسی کی جنس سے اور اسی کی قیمت کے برابر ہے۔ یہ جانور کعبہ لے جا کر ذبح کیا جائے گا اور کفارہ دینے والا خود اس سے کچھ نہیں کھا سکتا اور اگر ایسا جانور میسر نہیں آتا تو دو عادل یہ فیصلہ کریں گے کہ شکار کردہ جانور کی قیمت کیا ہے اس قیمت کا غلہ لے کر یا مسکینوں کو کھانا کھلا دیا جائے یا وہ غلہ ان میں تقسیم کردیا جائے نیز یہ فیصلہ بھی انہیں پر منحصر ہوگا کہ اتنے غلہ سے کتنے مسکینوں کو روزہ رکھایا جاسکتا ہے یا ایک مسکین کو کتنے روزے رکھائے جاسکتے ہیں۔ دانستہ شکار کرنے والا کفارہ کے طور پر اتنے ہی روزے بھی رکھے گا۔ رہی یہ بات کہ اگر کسی نے بھول کر شکار کرلیا یا غلطی سے اس کا تیر شکار کو جا لگا تو کیا اس پر بھی یہ کفارہ ہے بعض فقہاء ایسے قتل خطا اور عمد میں کوئی فرق نہیں کرتے لیکن آیت میں متعمداً سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ قتل خطا پر کفارہ نہ ہونا چاہیے۔ اسی طرح ایک اختلاف یہ بھی ہے کہ اگر شکار کا جانور مرا نہیں بلکہ صرف زخمی ہوا ہے تو کیا اس پر بھی کچھ کفارہ ہے ؟ آیت سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ کفارہ صرف قتل کی صورت میں ہے تاہم بعض فقہاء اس بات کے قائل ہیں کہ زخم کی نسبت سے اس کا بھی کفارہ لازم ہے کیونکہ اس نے یہ کام عمداً کیا ہے اور ایک اختلاف یہ ہے کہ آیا شکار کی طرف اشارہ کرنے والوں یا اس کام میں مدد دینے والوں پر بھی کچھ کفارہ ہے۔ کیونکہ سنت میں ان کاموں سے بھی باز رہنے کا حکم ہے۔ اور مندرجہ بالا حدیث ابو قتادہ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ان پر بھی کفارہ پڑنا چاہیے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ البتہ پانچ جانور ایسے ہیں جنہیں حالت احرام میں بھی اور حرم میں بھی مارا جاسکتا ہے۔ چناچہ عبداللہ بن عمر (رض) سیدنا حفصہ ام المومنین (رض) سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ پانچ جانور ایسے ہیں جن کے مار ڈالنے میں کوئی قباحت نہیں۔ کوا۔ چیل۔ چوہا۔ بچھو اور کاٹنے والا کتا۔ && (بخاری۔ ابو اب العمرۃ۔ باب مایقتل المحرم من الدواب )[١٤٢۔ الف ] یعنی جو شخص اللہ کے اس حکم کی تعمیل یا اس کے شعائر کی تعظیم نہیں کرے گا۔ اللہ اسے مختلف ارضی اور سماوی بلاؤں میں مبتلا کر دے گا۔ اور ایسے لوگوں کے لیے آخرت کا عذاب تو بہرحال یقینی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

يٰٓاَيُّھَاالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّيْدَ وَاَنْتُمْ حُرُمٌ ۭ : محرم نہ شکار کرے نہ شکار میں کسی طرح مدد کرے، فرمایا : (وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَي الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ) [ المائدۃ : ٢ ] ” اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔ “ ہاں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” پانچ جانور فاسق ہیں، انھیں حرم میں بھی قتل کیا جاتا ہے، یعنی چوہا، بچھو، چیل، کوا اور کاٹنے والا کتا۔ “ [ بخاری، بدء الخلق، باب إذا وقع الذباب أحدکم۔۔ : ٣٣١٤ ] اہل علم نے فواسق، یعنی خواہ مخواہ ایذا دینے والے جانوروں میں ” اَلْکَلْبُ الْعَقُوْرُ “ شامل ہونے کی بنا پر سانپ، بھیڑیے، چیتے اور شیر وغیرہ کو مارنے کی اجازت اخذ کی ہے۔ وَمَنْ قَتَلَهٗ مِنْكُمْ مُّتَعَمِّدًا۔۔ : یعنی احرام کی حالت میں جیسا شکار مارے اسی کی ” مثل “ کا فدیہ دے۔ مثل سے مراد یہ ہے کہ تن و توش، قد و قامت اور شکل و صورت میں اس سے ملتا جلتا ہو، جیسے ہرن کی جگہ بکرا۔ يَحْكُمُ بِهٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ ۔۔ : یعنی دو عادل مسلمان مل کر فیصلہ کریں کہ اس شکار کی مثل کون سا جانور ہوسکتا ہے۔ هَدْيًۢا بٰلِــغَ الْكَعْبَةِ : یعنی اس جانور کو مکہ معظمہ میں لے جا کر ذبح کیا جائے اور وہیں اس کا گوشت مسکینوں میں تقسیم کیا جائے، اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں۔ اَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسٰكِيْنَ ۔۔ : اس آیت میں ” اَوْ “ اختیار کے لیے ہے، یعنی شکار کرنے والے کو اختیار ہے کہ ان تینوں میں سے جو کفارہ چاہے ادا کر دے، شکار کردہ جانور کی مثل جانور کعبہ، یعنی حرم میں لے جا کر قربان کیا جائے، یا اس کی مثل کے مساوی قیمت کا غلہ بطور کفارہ مسکینوں میں تقسیم کیا جائے، یا اس کے برابر روزے رکھے جائیں۔ قاموس اور دوسری کتب لغت میں ” مُد “ کی تعریف یہ لکھی ہے کہ ایک معتدل قد والا آدمی دونوں ہاتھ پھیلا کر کوئی چیز اٹھائے تو وہ ایک مد ہے۔ صاحب قاموس کہتے ہیں میں نے تجربہ کرکے دیکھا تو اسے درست پایا۔ صاع چار مد کا ہوتا ہے، آپ خود تجربہ کرکے دیکھ لیں، ایک مد میں گندم آدھ کلو سے زیادہ نہیں آتی، ظاہر ہے دوسری اجناس کا وزن مختلف ہوگا۔ یعنی ہر دو مد غلے ( یعنی ایک کلو) کے بدلے میں ایک روزہ رکھے۔ جیسا کہ سورة بقرہ کی آیت (١٩٦) میں مذکور کعب بن عجرہ (رض) کی روایت ہے، جو صحیح بخاری (٤٥١٧، ٤١٩١، ٥٩١٦) میں آئی ہے۔ عَفَا اللّٰهُ عَمَّا سَلَفَ ۭ: یعنی زمانۂ جاہلیت میں یا اس حکم کے آنے سے پہلے احرام کی حالت میں جو شکار تم کرچکے ہو اسے اللہ تعالیٰ نے معاف فرمادیا، اب اس کا بدلہ دینا ضروری نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّيْدَ وَاَنْتُمْ حُرُمٌ۝ ٠ۭ وَمَنْ قَتَلَہٗ مِنْكُمْ مُّتَعَمِّدًا فَجَــزَاۗءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ يَحْكُمُ بِہٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ ہَدْيًۢا بٰلِــغَ الْكَعْبَۃِ اَوْ كَفَّارَۃٌ طَعَامُ مَسٰكِيْنَ اَوْ عَدْلُ ذٰلِكَ صِيَامًا لِّيَذُوْقَ وَبَالَ اَمْرِہٖ۝ ٠ۭ عَفَا اللہُ عَمَّا سَلَفَ۝ ٠ۭ وَمَنْ عَادَ فَيَنْتَقِمُ اللہُ مِنْہُ۝ ٠ۭ وَاللہُ عَزِيْزٌ ذُو انْتِقَامٍ۝ ٩٥ قتل أصل القَتْلِ : إزالة الروح عن الجسد کالموت، لکن إذا اعتبر بفعل المتولّي لذلک يقال : قَتْلٌ ، وإذا اعتبر بفوت الحیاة يقال : موت . قال تعالی: أَفَإِنْ ماتَ أَوْ قُتِلَ [ آل عمران/ 144] ( ق ت ل ) القتل ( ن ) الموت کی طرح اس کے معنی بھی جسم سے روح کو زائل کرنے کے ہیں لیکن موت اور قتل میں فرق یہ ہے کہ اگر اس فعل کو سرا انجام دینے والے کا اعتبار کیا جائے تو اسے قتل کہا جاتا ہے اور اگر صرف روح کے فوت ہونے کا اعتبار کیا جائے تو اسے موت کہا جاتا ہے ۔ قرآن میں قرآن میں ہے : ۔ أَفَإِنْ ماتَ أَوْ قُتِلَ [ آل عمران/ 144] عمد العَمْدُ : قصد الشیء والاستناد إليه، والعِمَادُ : ما يُعْتَمَدُ. قال تعالی: إِرَمَ ذاتِ الْعِمادِ [ الفجر/ 7] ، أي : الذي کانوا يَعْتَمِدُونَهُ ، يقال : عَمَّدْتُ الشیء : إذا أسندته، وعَمَّدْتُ الحائِطَ مثلُهُ. والعَمُودُ : خشب تَعْتَمِدُ عليه الخیمة، وجمعه : عُمُدٌ وعَمَدٌ. قال : فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ [ الهمزة/ 9] وقرئ : فِي عَمَدٍ ، وقال : بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَها[ الرعد/ 2] ، وکذلک ما يأخذه الإنسان بيده مُعْتَمِداً عليه من حدید أو خشب . ( ع م د ) العمد کے معنی کسی چیز کا قصد کرنے اور اس پر ٹیک لگانا کے ہیں اور العماد وہ چیز ہے جس پر ٹیک لگائی جائے یا بھروسہ کیا جائے ۔ چناچہ آیت کریمہ : ۔ إِرَمَ ذاتِ الْعِمادِ [ الفجر/ 7] جو ارم ( کہلاتے تھے اتنے ) دراز قد ۔ میں العماد سے وہ چیزیں مراد ہیں جن پر انہیں بڑا بھروسہ تھا محاورہ ہے ۔ عمدت الشئی کسی چیز کو سہارا دے کر کھڑا کرنا عمدت الحائط دیوار کو سہارا دے کر کھڑا کیا اور العمود اس لکڑی ( بلی ) کو کہتے ہیں جس کے سہارے خیہا کو کھڑا کیا جاتا ہے اس کی جمع عمد آتی ہے قرآن میں ہے : ۔ فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ ، [ الهمزة/ 9] ( یعنی آگ کے ) لمبے لمبے ستونوں میں ۔ اور ایک قرات میں فی عمد ہے نیز فرمایا : ۔ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَها[ الرعد/ 2] ستونوں کے بغیر جیسا کہ تم دیکھتے ہو ۔ نیز العمود ہر اس لکڑی یا لوہے کو کہتے ہیں جس پر سہارا لگا کر انسان کھڑا ہوتا ہے جزا الجَزَاء : الغناء والکفاية، وقال تعالی: لا يَجْزِي والِدٌ عَنْ وَلَدِهِ وَلا مَوْلُودٌ هُوَ جازٍ عَنْ والِدِهِ شَيْئاً [ لقمان/ 33] ، والجَزَاء : ما فيه الکفاية من المقابلة، إن خيرا فخیر، وإن شرا فشر . يقال : جَزَيْتُهُ كذا وبکذا . قال اللہ تعالی: وَذلِكَ جَزاءُ مَنْ تَزَكَّى [ طه/ 76] ، ( ج ز ی ) الجزاء ( ض ) کافی ہونا ۔ قرآن میں ہے :۔ { لَا تَجْزِي نَفْسٌ عَنْ نَفْسٍ شَيْئًا } ( سورة البقرة 48 - 123) کوئی کسی کے کچھ کام نہ آئے گا ۔ کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے اور نہ بیٹا اپنے باپ کے کچھ کام آسکیگا ۔ الجزاء ( اسم ) کسی چیز کا بدلہ جو کافی ہو جیسے خیر کا بدلہ خیر سے اور شر کا بدلہ شر سے دیا جائے ۔ کہا جاتا ہے ۔ جزیتہ کذا بکذا میں نے فلاں کو اس ک عمل کا ایسا بدلہ دیا قرآن میں ہے :۔ وَذلِكَ جَزاءُ مَنْ تَزَكَّى [ طه/ 76] ، اور یہ آں شخص کا بدلہ ہے چو پاک ہوا ۔ مثل والمَثَلُ عبارة عن قول في شيء يشبه قولا في شيء آخر بينهما مشابهة، ليبيّن أحدهما الآخر ويصوّره . فقال : وَتِلْكَ الْأَمْثالُ نَضْرِبُها لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ [ الحشر/ 21] ، وفي أخری: وَما يَعْقِلُها إِلَّا الْعالِمُونَ [ العنکبوت/ 43] . ( م ث ل ) مثل ( ک ) المثل کے معنی ہیں ایسی بات کے جو کسی دوسری بات سے ملتی جلتی ہو ۔ اور ان میں سے کسی ایک کے ذریعہ دوسری کا مطلب واضح ہوجاتا ہو ۔ اور معاملہ کی شکل سامنے آجاتی ہو ۔ مثلا عین ضرورت پر کسی چیز کو کھودینے کے لئے الصیف ضیعت اللبن کا محاورہ وہ ضرب المثل ہے ۔ چناچہ قرآن میں امثال بیان کرنے کی غرض بیان کرتے ہوئے فرمایا : ۔ وَتِلْكَ الْأَمْثالُ نَضْرِبُها لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ [ الحشر/ 21] اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں تاکہ وہ فکر نہ کریں ۔ نعم ( جانور) [ والنَّعَمُ مختصٌّ بالإبل ] ، وجمْعُه : أَنْعَامٌ ، [ وتسمیتُهُ بذلک لکون الإبل عندهم أَعْظَمَ نِعْمةٍ ، لكِنِ الأَنْعَامُ تقال للإبل والبقر والغنم، ولا يقال لها أَنْعَامٌ حتی يكون في جملتها الإبل ] «1» . قال : وَجَعَلَ لَكُمْ مِنَ الْفُلْكِ وَالْأَنْعامِ ما تَرْكَبُونَ [ الزخرف/ 12] ، وَمِنَ الْأَنْعامِ حَمُولَةً وَفَرْشاً [ الأنعام/ 142] ، وقوله : فَاخْتَلَطَ بِهِ نَباتُ الْأَرْضِ مِمَّا يَأْكُلُ النَّاسُ وَالْأَنْعامُ [يونس/ 24] فَالْأَنْعَامُ هاهنا عامٌّ في الإبل وغیرها . ( ن ع م ) نعام النعم کا لفظ خاص کر اونٹوں پر بولا جاتا ہے اور اونٹوں کو نعم اس لئے کہا گیا ہے کہ وہ عرب کے لئے سب سے بڑی نعمت تھے اس کی جمع انعام آتی ہے لیکن انعام کا لفظ بھیڑ بکری اونٹ اور گائے سب پر بولا جاتا ہے مگر ان جانوروں پر انعام کا لفظ اس وقت بولا جاتا ہے ۔ جب اونٹ بھی ان میں شامل ہو ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَجَعَلَ لَكُمْ مِنَ الْفُلْكِ وَالْأَنْعامِ ما تَرْكَبُونَ [ الزخرف/ 12] اور تمہارے لئے کشتیاں اور چار پائے بنائے ۔ وَمِنَ الْأَنْعامِ حَمُولَةً وَفَرْشاً [ الأنعام/ 142] اور چار پایوں میں بوجھ اٹھا نے والے ( یعنی بڑے بڑے بھی ) پیدا کئے اور زمین سے لگے ہوئے ( یعنی چھوٹے چھوٹے بھی ۔ اور آیت کریمہ : ۔ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَباتُ الْأَرْضِ مِمَّا يَأْكُلُ النَّاسُ وَالْأَنْعامُ [يونس/ 24] پھر اس کے ساتھ سبزہ جسے آدمی اور جانور کھاتے ہیں ۔ مل کر نکلا ۔ میں انعام کا لفظ عام ہے جو تمام جانوروں کو شامل ہے ۔ حكم والحُكْم بالشیء : أن تقضي بأنّه كذا، أو ليس بکذا، سواء ألزمت ذلک غيره أو لم تلزمه، قال تعالی: وَإِذا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ [ النساء/ 58] ( ح ک م ) حکم الحکم کسی چیز کے متعلق فیصلہ کرنے کا نام حکم ہے یعنی وہ اس طرح ہے یا اس طرح نہیں ہے خواہ وہ فیصلہ دوسرے پر لازم کردیا جائے یا لازم نہ کیا جائے ۔ قرآں میں ہے :۔ وَإِذا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ [ النساء/ 58] اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو ۔ عدل العَدَالَةُ والمُعَادَلَةُ : لفظٌ يقتضي معنی المساواة، ويستعمل باعتبار المضایفة، والعَدْلُ والعِدْلُ يتقاربان، لکن العَدْلُ يستعمل فيما يدرک بالبصیرة كالأحكام، وعلی ذلک قوله : أَوْ عَدْلُ ذلِكَ صِياماً [ المائدة/ 95] ، والعِدُل والعَدِيلُ فيما يدرک بالحاسّة، کالموزونات والمعدودات والمکيلات، فالعَدْلُ هو التّقسیط علی سواء، وعلی هذا روي : «بالعَدْلِ قامت السّموات والأرض» «5» تنبيها أنه لو کان رکن من الأركان الأربعة في العالم زائدا علی الآخر، أو ناقصا عنه علی مقتضی الحکمة لم يكن العالم منتظما . والعَدْلُ ضربان : مطلق : يقتضي العقل حسنه، ولا يكون في شيء من الأزمنة منسوخا، ولا يوصف بالاعتداء بوجه، نحو : الإحسان إلى من أحسن إليك، وكفّ الأذيّة عمّن كفّ أذاه عنك . وعَدْلٌ يُعرَف كونه عَدْلًا بالشّرع، ويمكن أن يكون منسوخا في بعض الأزمنة، کالقصاص وأروش الجنایات، وأصل مال المرتدّ. ولذلک قال : فَمَنِ اعْتَدى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ [ البقرة/ 194] ، وقال : وَجَزاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُها [ الشوری/ 40] ، فسمّي اعتداء وسيئة، وهذا النحو هو المعنيّ بقوله : إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسانِ [ النحل/ 90] ، فإنّ العَدْلَ هو المساواة في المکافأة إن خيرا فخیر، وإن شرّا فشرّ ، والإحسان أن يقابل الخیر بأكثر منه، والشرّ بأقلّ منه، ورجلٌ عَدْلٌ: عَادِلٌ ، ورجالٌ عَدْلٌ ، يقال في الواحد والجمع، قال الشاعر : 311- فهم رضا وهم عَدْلٌ«1» وأصله مصدر کقوله : وَأَشْهِدُوا ذَوَيْ عَدْلٍ مِنْكُمْ [ الطلاق/ 2] ، أي : عَدَالَةٍ. قال تعالی: وَأُمِرْتُ لِأَعْدِلَ بَيْنَكُمُ [ الشوری/ 15] ، وقوله : وَلَنْ تَسْتَطِيعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَيْنَ النِّساءِ [ النساء/ 129] ، فإشارة إلى ما عليه جبلّة النّاس من المیل، فالإنسان لا يقدر علی أن يسوّي بينهنّ في المحبّة، وقوله : فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَواحِدَةً [ النساء/ 3] ، فإشارة إلى العَدْلِ الذي هو القسم والنّفقة، وقال : لا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا[ المائدة/ 8] ، وقوله : أَوْ عَدْلُ ذلِكَ صِياماً [ المائدة/ 95] ، أي : ما يُعَادِلُ من الصّيام الطّعام، فيقال للغذاء : عَدْلٌ إذا اعتبر فيه معنی المساواة . وقولهم :«لا يقبل منه صرف ولا عَدْلٌ» «2» فالعَدْلُ قيل : هو كناية عن الفریضة، وحقیقته ما تقدّم، والصّرف : النّافلة، وهو الزّيادة علی ذلک فهما کالعَدْلِ والإحسان . ومعنی أنه لا يقبل منه أنه لا يكون له خير يقبل منه، وقوله : بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ [ الأنعام/ 1] ، أي : يجعلون له عَدِيلًا فصار کقوله : هُمْ بِهِ مُشْرِكُونَ [ النحل/ 100] ، وقیل : يَعْدِلُونَ بأفعاله عنه وينسبونها إلى غيره، وقیل : يَعْدِلُونَ بعبادتهم عنه تعالی، وقوله : بَلْ هُمْ قَوْمٌ يَعْدِلُونَ [ النمل/ 60] ، يصحّ أن يكون من قولهم : عَدَلَ عن الحقّ : إذا جار عُدُولًا، وأيّام مُعْتَدِلَاتٌ: طيّبات لِاعْتِدَالِهَا، وعَادَلَ بين الأمرین : إذا نظر أيّهما أرجح، وعَادَلَ الأمرَ : ارتبک فيه، فلا يميل برأيه إلى أحد طرفيه، وقولهم : ( وضع علی يدي عَدْلٍ ) فمثل مشهور «1» . ( ع د ل ) العدالۃ والمعادلۃ کے لفظ میں مساوات کے معنی پائے جاتے ہیں اور معنی اضافی کے اعتبار سے استعمال ہوتا ہے یعنی ایک دوسرے کے ہم وزن اور برابر ہوتا اور عدل عدل کے قریب قریب ایک ہی معنی ہیں لیکن عدل کا لفظ معنوی چیزوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے جیسے احکام شرعیہ چناچہ اسی معنی میں فرمایا : ۔ أَوْ عَدْلُ ذلِكَ صِياماً [ المائدة/ 95] او عدل ذلک صیاما یا اس کے برابر روزے رکھنا اور عدل وعدیل کے الفاظ ان چیزوں کے لئے بولے جاتے ہیں جن کا اور اک حواس ظاہرہ سے ہوتا ہے جیسے وہ چیزیں جن کا تعلق ماپ تول یا وزن سے ہوتا ہے پس عدل کے معنی دو چیزوں کا برابر ہونا کے ہیں چناچہ اسی معنی میں مروی ہے بالعدل قامت السموت والاارض کہ عدل ہی سے آسمان و زمین قائم ہیں یعنی اگر عناصر اربعہ جن کائنات نے ترکیب پائی ہے میں سے ایک عنصر میں بھی اس کی معینہ مقدار سے کمی یا بیشی ہوجائے تو نظام کائنات قائم نہیں رہ سکتا ، العدل دو قسم پر ہے عدل مطلق جو عقلا مستحن ہوتا ہے یہ نہ تو کسی زمانہ میں منسوخ ہوا ہے اور نہ ہی کسی اعتبار سے تعدی کے ساتھ متصف ہوسکتا ہے مثلا کیسی کے احسان کے بدلہ میں اس پر احسان کرنا اور جو تمہیں تکلف نہ دے اسے ایزا رسانی باز رہنا قغیرہ ۔ دوم عدل شرعی جسے شریعت نے عدل کہا ہے اور یہ منسوخ بھی ہوسکتا ہے جیسے قصاص جنایات کی دیت اور مال مرتد کی اصل وغیرہ چناچہ آیات : ۔ فَمَنِ اعْتَدى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ [ البقرة/ 194] پس اگر کوئی تم پر زیادتی کرے تو جیسی زیادتی وہ تم پر کرے ۔ واپس ہی تم اس پر کرو ۔ وَجَزاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُها [ الشوری/ 40] اور برائی کا بدلہ تو اسی طرح کی برائی ہے ۔ میں زیادتی اور برائی کی سزا کا کام بھی زیادتی اور برائی ہی قرار دیا ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسانِ [ النحل/ 90] خدا تم کو انصاف اور احسان کرنے کا حکم دیتا ہے ۔ میں عدل کے یہی معنی مراد کیونکہ کسی چیز کے برابر اس کا بدلہ دینے کا نام عدل یعنی نیکی کا بدلہ نیکی سے اور برائی کا بدلہ برائی سے اور نیکی کے مقابلہ میں زیادہ نیکی اور شر کے مقابلہ میں مسامحت سے کام لینے کا نام احسان ہے اور لفظ عدل واحد جمع دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے جیسے رجل عدل عادل ورجال عدل شاعر نے کہا ہے ( الطویل ) ( 303 ) فھم رضا وھم عدل وہ راضی رہنے والے اور عدال ہیں ۔ دراصل عدل کا لفظ مصدر ہے چناچہ آیت : ۔ وَأَشْهِدُوا ذَوَيْ عَدْلٍ مِنْكُمْ [ الطلاق/ 2] اور اپنے میں سے دو منصب مردوں کو گواہ بنالو میں عدل کے معنی عدالہ ہیں قرآن میں ہے : ۔ وَأُمِرْتُ لِأَعْدِلَ بَيْنَكُمُ [ الشوری/ 15] اور مجھے حکم ہوا کہ تم میں انصاف کروں لا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا[ المائدة/ 8] اور لوگوں کی دشمنی تم کو اس بات پر امادہ نہ کرے کہ انصاف چھوڑ دو ۔ انصاف کیا کرو ۔ اور آیت کریمہ : ۔ وَلَنْ تَسْتَطِيعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَيْنَ النِّساءِ [ النساء/ 129] اور تم خواہ کتنا ہی چاہو عورتوں میں ہر گز برابری نہیں کرسکو گے ۔ میں انسان کے طبعی میلان کی طرف اشارہ ہے کہ تمام بیویوں سے برابر وجہ کی محبت اس کی قدرت سے باہر ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَواحِدَةً [ النساء/ 3] اگر اس بات کا اندیشہ ہو کہ سب عورتوں سے یکساں سلوک نہ کرسکو گے تو ایک عورت کانی ہے ۔ میں عدل سے نان ونفقہ اور ازواجی تعلقات میں برابر ی مرادی ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ أَوْ عَدْلُ ذلِكَ صِياماً [ المائدة/ 95] اس کے برابر روزے رکھنا ۔ میں عدل سے مراد یہ ہے کہ وہ روزے طعام سے فدیہ کے برابر ہوں کیونکہ فدیہ میں مساوت کے معنی ملحوظ ہوں تو اسے بھی عدل کہہ دیا جاتا ہے اور ( 33 ) لایقبل منہ صرف ولا عدل میں بعض نے کہا ہے کہ عدل کا لفظ فریضہ سے کنایہ ہے مگر اس کے اصل معنی وہی ہیں جو ہم بیان کرچکے ہیں اور صرف کا لفظ نافلۃ سے اور یہ اصل فرض سے بڑھ کر کام کرنے کا نام ہے لہذا یہ باہم تقابل کے اعتبار سے عدل اور احسان کے ہم مثل ہیں اور لایقبل منہ کے معنی یہ ہیں کہ اسکے پاس کسی قسم کی نیکی ہوگی جو قبول کی جائے اور یہ آیت : ۔ بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ [ الأنعام/ 1] کے معنی یہ ہیں کہ وہ دوسروں کو خدا کی مثل اور نظیر قرار دیتے ہیں ۔ لہذا یہ آیت : ۔ هُمْ بِهِ مُشْرِكُونَ [ النحل/ 100] کے ہم معنی ہوگی بعض نے اس کے معنی یہ کئے ہیں کہ وہ افعال الہیہ کو دوسروں کی طرف منسوب کرتے ہیں بعض نے اللہ تعالیٰ کی عبادت سے عدول کرنا مراد لیا ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ بَلْ هُمْ قَوْمٌ يَعْدِلُونَ [ النمل/ 60] بلکہ یہ لوگ رستے سے الگ ہورہے ہیں ۔ بھی اسی معنی پر محمول ہوسکتی ہے یعنی اس کے معنی یعدلون بہ کے ہیں ۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ عدل عن الحق سے مشتق ہو جس کے معنی حق سے ہٹ جانا کے ہیں ۔ ایام معتد لات معتدل زمانہ یعنی جب رات دن برابر ہوتے ہیں ۔ عادل بین الامرین اس نے دو چیزوں کے درمیان موازنہ کیا عادل الامر کسی معاملہ میں پھنس گیا اور کسی ایک جانب فیصلہ نہ کرسکا اور جب کسی شخص کی زندگی سے مایوسی ہوجائے تو اس کے متعلق کہا جاتا ہے : ۔ یعنی اب وہ زندہ نہیں رہ سکتا ۔ هَدْيُ قرباني والهَدْيُ مختصّ بما يُهْدَى إلى البیت . قال الأخفش : والواحدة هَدْيَةٌ ، قال : ويقال للأنثی هَدْيٌ كأنه مصدر وصف به، قال اللہ تعالی: فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ البقرة/ 196] اور ھدی کا لفظ خاص کر اس جانور پر بولا جاتا ہے جو بیت اللہ کی طرف ذبح کے لئے بھیجا جائے اخفش نے اس کا وحد ھدیۃ لکھا ہے نر کی طرح مادہ جانور پر بھی ہدی کا لفظ بولا جاتا ہے کیونکہ یہ مصدر ہے جو بطور صفت کے استعمال ہوتا ہے قرآن میں ہے : ۔ فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ [ البقرة/ 196] اور اگر رستے میں روک لئے جاؤ تو جیسی قر بانی میسر ہو کردو ۔ كعب كَعْبُ الرّجل : العظم الذي عند ملتقی القدم والساق . قال : وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ [ المائدة/ 6] . والکَعْبَةُ : كلّ بيت علی هيئته في التّربیع، وبها سمّيت الكَعْبَةُ. قال تعالی: جَعَلَ اللَّهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرامَ قِياماً لِلنَّاسِ [ المائدة/ 97] . وذو الكَعْبَاتِ : بيت کان في الجاهلية لبني ربیعة، وفلان جالس في كَعْبَتِهِ ، أي : غرفته وبیته علی تلک الهيئة، وامرأة كاعِبٌ: تَكَعَّبَ ثدیاها، وقد كَعبَتْ كِعَابَةً ، والجمع كَوَاعِبُ ، قال : وَكَواعِبَ أَتْراباً [ النبأ/ 33] وقد يقال : كَعَبَ الثّدي كَعْباً ، وكَعَّبَ تَكْعِيباً وثوب مُكَعَّبٌ: مطويّ شدید الإدراج، وكلّ ما بين العقدتین من القصب والرّمح يقال له : كَعْبٌ ، تشبيها بالکعب في الفصل بين العقدتین، کفصل الکعب بين السّاق والقدم . ( ک ع ب ) کعب الرجل ( ٹخنہ ) اس ہڈی کو کہتے ہیں ۔ جو پاؤں اور پنڈلی کے جوڑ پر ہوتی ہے قرآن میں ہے : ۔ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ [ المائدة/ 6] اور تختوں تک پاؤں دھو لیا کرو ۔ الکعبۃ اصل میں ہر اس مکان کو کہتے ہیں جو ٹخنے کی شکل پر چو کو بنا ہوا ہو اسی سے بیت الحرام کو الکعبۃ کے نام سے پکارا گیا ہے قرآن میں ہے : ۔ جَعَلَ اللَّهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرامَ قِياماً لِلنَّاسِ [ المائدة/ 97] خدا نے عزت کے گھر ( یعنی ) کعبے کہ لوگوں کے لئے ہو جب امن قرار فرمایا : ۔ ذو الکعبات بنوریہ کی عبادت گاہ کا نام جو انہوں نے جاہلیت میں بنائی تھی ۔ محاورہ ہے فلان حابسفی کعبتہ یعنی فلاں اپنے کمرہ میں بیٹھا ہوا ہے کو مکعب شکل پر بنا ہوا ہے ۔ امراۃ کا عب ابھرے ہوئے پستانوں دالی لڑکی اور یہ کعا بۃ سے ماخوذ ہے جس کے معنی عورت کی چھاتی ابھر نے کے ہیں ۔ اور کا عب کی جمع کوا عب آتی ہے چناچہ قرآن پا ک میں ہے : ۔ وَكَواعِبَ أَتْراباً [ النبأ/ 33] اور ہم نے نو جوان عورتیں ( لڑکی کی ) چھاتی کا ابھر نا آنا ۔ ژوب مکعب لپیٹا ہوا کپڑا جس کی تہ سخت اور اور اٹھی ہوئی ہو ۔ اور سر کنڈے یا نیز کی دو گرہوں کے درمیان کے حصہ کو بھی تشبیہ کے طور پر کعب ( پو ر) کہا جاتا ہے ۔ کیونکہ جس طرح ٹخنہ پنڈلی اور پاؤں کے درمیان فاصل ہوتا ہے اس طرح یہ بھی دو گر ہوں کے در میان فاصل ہوتی ہے ۔ كَفَّارَة ( گناهوں کا چهپانا) والْكَفَّارَةُ : ما يغطّي الإثم، ومنه : كَفَّارَةُ الیمین نحو قوله : ذلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمانِكُمْ إِذا حَلَفْتُمْ [ المائدة/ 89] وکذلك كفّارة غيره من الآثام ککفارة القتل والظّهار . قال : فَكَفَّارَتُهُ إِطْعامُ عَشَرَةِ مَساكِينَ [ المائدة/ 89] والتَّكْفِيرُ : ستره وتغطیته حتی يصير بمنزلة ما لم يعمل، ويصحّ أن يكون أصله إزالة الکفر والکفران، نحو : التّمریض في كونه إزالة للمرض، وتقذية العین في إزالة القذی عنه، قال : وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتابِ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنا عَنْهُمْ سَيِّئاتِهِمْ [ المائدة/ 65] ، نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئاتِكُمْ [ النساء/ 31] وإلى هذا المعنی أشار بقوله : إِنَّ الْحَسَناتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئاتِ [هود/ 114] وقیل : صغار الحسنات لا تكفّر کبار السّيّئات، وقال : لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئاتِهِمْ [ آل عمران/ 195] ، لِيُكَفِّرَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي عَمِلُوا [ الزمر/ 35] ويقال : كَفَرَتِ الشمس النّجومَ : سترتها، ويقال الْكَافِرُ للسّحاب الذي يغطّي الشمس واللیل، قال الشاعر : ألقت ذکاء يمينها في کافر «1» وتَكَفَّرَ في السّلاح . أي : تغطّى فيه، والْكَافُورُ : أکمام الثمرة . أي : التي تكفُرُ الثّمرةَ ، قال الشاعر : كالکرم إذ نادی من الکافوروالْكَافُورُ الذي هو من الطّيب . قال تعالی: كانَ مِزاجُها كافُوراً [ الإنسان/ 5] . الکفا رۃ جو چیز گناہ دور کردے اور اسے ڈھانپ لے اسے کفارہ کہا جاتا ہے اسی سے کفارۃ الیمین ہے چناچہ اس کا ذکر کرتی ہوئے فرمایا : ۔ ذلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمانِكُمْ إِذا حَلَفْتُمْ [ المائدة/ 89] یہ تمہاری قسموں کا کفارۃ ہے جب تم قسمیں کھالو ۔ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعامُ عَشَرَةِ مَساكِينَ [ المائدة/ 89] تو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو کھانا کھلانا ہے ۔ اسی طرح دوسرے گناہ جیسے قتل اظہار وغیرہ کے تادان پر بھی کفارہ کا لفظ استعمال ہوا ہے : التکفیرۃ اس کے معنی بھی گناہ کو چھپانے اور اسے اس طرح مٹا دینے کے ہیں جسے اس کا ارتکاب ہی نہیں کیا اور ہوسکتا ہے کہ یہ اصل میں ازالۃ کفر یا کفران سے ہو جیسے تم یض اصل میں ازالہ مرض کے آتے ہیں اور تقد یۃ کے معنی ازالہ قذی تنکا دور کرنے کے چناچہ قرآن میں ہے : ۔ وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتابِ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنا عَنْهُمْ سَيِّئاتِهِمْ [ المائدة/ 65] اور اگر اہل کتاب ایمان لاتے اور پرہیز گاری کرتے تو ہم ان سے ان کے گناہ محو کردیتے ۔ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئاتِكُمْ [ النساء/ 31] تو ہم تمہارے ( چھوٹے چھوٹے ) گناہ معاف کر دینگے چناچہ آیت کریمہ : ۔ إِنَّ الْحَسَناتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئاتِ [هود/ 114] کچھ شک نہیں نیکیاں گناہوں کو دور کردیتی ہیں میں بھی اسی معنی کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے مگر بعض نے کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی نیکیاں بڑے گناہوں کا کفارہ نہیں بن سکتیں ۔ لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئاتِهِمْ [ آل عمران/ 195] میں ان کے گناہ دور کردوں گا ۔ لِيُكَفِّرَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي عَمِلُوا [ الزمر/ 35] تاکہ خدا ان سے برایئوں کو جو انہوں نے کیں دور کر دے ۔ محاورہ ہے : ۔ کفرت الشمس النجوم سورج نے ستاروں کو چھپادیا اور اس بادل کو بھی کافر کہا جاتا ہے جو سورج کو چھپا لیتا ہے : ۔ تکفر فی السلاح اس نے ہتھیار پہن لئے ۔ الکافو ر اصل میں پھلوں کے خلاف کو کہتے ہیں جو ان کو اپنے اندر چھپائے رکھتا ہے شاعر نے کہا ہے ( 375 ) کا لکریم اذ نادی من لکافور جیسے انگور شگوفے کے غلاف سے ظاہر ہوتے ہیں۔ لیکن کافور ایک مشہور خوشبو کلمہ بھی نام ہے چناچہ فرمایا : ۔ كانَ مِزاجُها كافُوراً [ الإنسان/ 5] جس میں کافور کی آمیزش ہوگی ۔ مِسْكِينُ قيل : هو الذي لا شيء له، وهو أبلغ من الفقیر، وقوله تعالی: أَمَّا السَّفِينَةُ فَكانَتْ لِمَساكِينَ [ الكهف/ 79] ، فإنه جعلهم مساکين بعد ذهاب السّفينة، أو لأنّ سفینتهم غير معتدّ بها في جنب ما کان لهم من المسکنة، وقوله : ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ [ البقرة/ 61] ، فالمیم في ذلک زائدة في أصحّ القولین . المسکین المسکین بعض نے اس کی تفسیر ( یعنی جس کے پاس کچھ بھی نہ ہو ) کے ساتھ کی ہے اور یہ فقر سے ابلغ ہے ( یعنی بنسبت فقر کے زیادہ تا دار ہوتا ہے ) لیکن آیت : أَمَّا السَّفِينَةُ فَكانَتْ لِمَساكِينَ [ الكهف/ 79] اور کشتی غریب لوگوں کی تھی ۔ میں باوجود کشتی کا مالک ہونے کے انہیں مسکن قرار دینا مایؤؤل کے لحاظ سے ہے یعنی کشتی کے چلے جانے کے بعد کی حالت کے لحاظ سے انہیں مسکن کہا گیا ہے ۔ یا اس لئے کہ ان کی احتیاط اور مسکنت کے مقابلہ میں کشتی کی کچھ بھی حیثیت نہ تھی ۔ اور آیت : ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ [ البقرة/ 61] اور اخر کا ر ذلت روسوائی اور محتاجی ( اور بےنوائی ) ان سے چمٹا دی گئی ۔ میں اصح قول کے لحاظ سے مسکنتہ کی میم زائد ہے ( اور یہ سکون سے ہے ۔ ) ذوق الذّوق : وجود الطعم بالفم، وأصله فيما يقلّ تناوله دون ما يكثر، فإنّ ما يكثر منه يقال له : الأكل، واختیر في القرآن لفظ الذّوق في العذاب، لأنّ ذلك۔ وإن کان في التّعارف للقلیل۔ فهو مستصلح للکثير، فخصّه بالذّكر ليعمّ الأمرین، وکثر استعماله في العذاب، نحو : لِيَذُوقُوا الْعَذابَ [ النساء/ 56] ( ذ و ق ) الذاق ( ن ) کے معنی سیکھنے کے ہیں ۔ اصل میں ذوق کے معنی تھوڑی چیز کھانے کے ہیں ۔ کیونکہ کسی چیز کو مقدار میں کھانے پر اکل کا لفظ بولا جاتا ہے ۔ قرآن نے عذاب کے متعلق ذوق کا لفظ اختیار کیا ہے اس لئے کہ عرف میں اگرچہ یہ قلیل چیز کھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے مگر لغوی معنی کے اعتبار سے اس میں معنی کثرت کی صلاحیت موجود ہے ۔ لہذا معنی عموم کثرت کی صلاحیت موجود ہے ۔ لہذا منعی عموم کے پیش نظر عذاب کے لئے یہ لفظ اختیار کیا ہے ۔ تاکہ قلیل وکثیر ہر قسم کے عذاب کو شامل ہوجائے قرآن میں بالعموم یہ لفظ عذاب کے ساتھ آیا ہے ۔ جیسے فرمایا : ۔ لِيَذُوقُوا الْعَذابَ [ النساء/ 56] تاکہ ( ہمیشہ ) عذاب کا مزہ چکھتے رہیں ۔ بال البَال : الحال التي يکترث بها، ولذلک يقال : قال : كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بالَهُمْ [ محمد/ 2] [ طه/ 51] ، أي : فما حالهم وخبرهم . ويعبّر بالبال عن الحال الذي ينطوي عليه الإنسان، فيقال : خطر کذا ببالي . ( ب ی ل ) البال اصل میں اس حالت کو کہتے ہیں جس کی فکر یا پرواہ کی جائے ۔ قرآن میں ہے ۔ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بالَهُمْ [ محمد/ 2] ان سے ان کے گناہ دور کردیئے اور ان کی حالت سنواردی ۔ فَما بالُ الْقُرُونِ الْأُولی[ طه/ 51] تو پہلی جماعتوں کا کیا حال اور انسان کے دل میں گذرنے والے خیال کو بھی بال کہا جاتا ہے ۔ چناچہ محاورہ ہے ۔ میرے دل میں یہ بات کھٹکی ۔ عفو فالعَفْوُ : هو التّجافي عن الذّنب . قال تعالی: فَمَنْ عَفا وَأَصْلَحَ [ الشوری/ 40] وَأَنْ تَعْفُوا أَقْرَبُ لِلتَّقْوى [ البقرة/ 237] ( ع ف و ) عفوت عنہ کے معنی ہیں میں نے اس سے درگزر کرتے ہوئے اس کا گناہ متادینے کا قصد کیا ز لہذا یہاں اصل میں اس کا مفعول ترک کردیا گیا ہے اور عن کا متعلق مخذوف ہی یا قصدت ازالتہ ذنبہ سار فا عنہ پس عفو کے معنی گناہ سے درگزر کرنا کے ہیں ۔ قرآن میں ہے ۔ فَمَنْ عَفا وَأَصْلَحَ [ الشوری/ 40] مگر جو درگزر کرے اور معاملہ کو درست کرلے وَأَنْ تَعْفُوا أَقْرَبُ لِلتَّقْوى [ البقرة/ 237] اور اگر تم ہی اپنا حق چھوڑ دو تو یہ پرہیز گاری کی بات ہے ۔ عود الْعَوْدُ : الرّجوع إلى الشیء بعد الانصراف عنه إمّا انصرافا بالذات، أو بالقول والعزیمة . قال تعالی: رَبَّنا أَخْرِجْنا مِنْها فَإِنْ عُدْنا فَإِنَّا ظالِمُونَ [ المؤمنون/ 107] ( ع و د ) العود ( ن) کسی کام کو ابتداء کرنے کے بعد دوبارہ اس کی طرف پلٹنے کو عود کہاجاتا ہی خواہ وہ پلٹا ھذایۃ ہو ۔ یا قول وعزم سے ہو ۔ قرآن میں ہے : رَبَّنا أَخْرِجْنا مِنْها فَإِنْ عُدْنا فَإِنَّا ظالِمُونَ [ المؤمنون/ 107] اے پروردگار ہم کو اس میں سے نکال دے اگر ہم پھر ( ایسے کام ) کریں تو ظالم ہوں گے ۔ عزیز ، وَالعَزيزُ : الذي يقهر ولا يقهر . قال تعالی: إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ [ العنکبوت/ 26] ، يا أَيُّهَا الْعَزِيزُ مَسَّنا [يوسف/ 88] ( ع ز ز ) العزیز العزیز وہ ہے جو غالب ہو اور مغلوب نہ ہو قرآن ، میں ہے : ۔ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ [ العنکبوت/ 26] بیشک وہ غالب حکمت والا ہے ۔ يا أَيُّهَا الْعَزِيزُ مَسَّنا [يوسف/ 88] اے عزیز میں اور ہمارے اہل و عیال کو بڑی تکلیف ہورہی ہے ۔ اعزہ ( افعال ) کے معنی کسی کو عزت بخشے کے ہیں ۔ ) نقم نَقِمْتُ الشَّيْءَ ونَقَمْتُهُ : إذا أَنْكَرْتُهُ ، إِمَّا باللِّسانِ ، وإِمَّا بالعُقُوبةِ. قال تعالی: وَما نَقَمُوا إِلَّا أَنْ أَغْناهُمُ اللَّهُ [ التوبة/ 74] ، وَما نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ [ البروج/ 8] ، هَلْ تَنْقِمُونَ مِنَّاالآية [ المائدة/ 59] . والنِّقْمَةُ : العقوبةُ. قال : فَانْتَقَمْنا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْناهُمْ فِي الْيَمِ [ الأعراف/ 136] ، فَانْتَقَمْنا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوا[ الروم/ 47] ، فَانْتَقَمْنا مِنْهُمْ فَانْظُرْ كَيْفَ كانَ عاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ [ الزخرف/ 25] . ( ن ق م ) نقمت الشئی ونقمتہ کسی چیز کو برا سمجھنا یہ کبھی زبان کے ساتھ لگانے اور کبھی عقوبت سزا دینے پر بولا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَما نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ [ البروج/ 8] ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی ۔ کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے ۔ وَما نَقَمُوا إِلَّا أَنْ أَغْناهُمُ اللَّهُ [ التوبة/ 74] اور انہوں نے ( مسلمانوں میں عیب ہی کو کونسا دیکھا ہے سیلا س کے کہ خدا نے اپنے فضل سے ان کو دولت مند کردیا ۔ هَلْ تَنْقِمُونَ مِنَّاالآية [ المائدة/ 59] تم ہم میں برائی ہی کیا دیکھتے ہو ۔ اور اسی سے نقمۃ بمعنی عذاب ہے قرآن میں ہے ۔ فَانْتَقَمْنا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْناهُمْ فِي الْيَمِ [ الأعراف/ 136] تو ہم نے ان سے بدلہ لے کر ہی چھوڑا گر ان کو در یا میں غرق کردیا ۔ فَانْتَقَمْنا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوا[ الروم/ 47] سو جو لوگ نافر مانی کرتے تھے ہم نے ان سے بدلہ لے کر چھوڑا ۔ فَانْتَقَمْنا مِنْهُمْ فَانْظُرْ كَيْفَ كانَ عاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ [ الزخرف/ 25] تو ہم نے ان سے انتقام لیا سو دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

قول باری ہے (لاتقتلوا الصید وانتم حرم احرام کی حالت میں شکار نہ مارو) اس کی تفسیر تین طرح سے کی گئی ہے۔ آیت میں ان سب کا احتمال ہے۔ اول یہ کہ تم نے حج یا عمرے کا احرام باندھ رکھا ہو، دوسری یہ کہ اس سے مراد حرام میں دخول ہے جب کوئی انسان حرم میں داخل ہوجائے تو کہا جاتا ہے ” احرم الرجل جس طرح ” انجد الرجل “ یا ” اعرق الرجل “ کا محاورہ ہے یعنی آدمی نجد میں پہنچ گیا یا آدمی عراق میں داخل ہوگیا۔ اسی طرح جب کوئی شخص تہامہ کی سر زمین میں پہنچ جائے تو کہا جاتا ہے ” اتھم الرجل “ تیسری یہ کہ اس سے ماہ حرام میں داخل ہونا مراد ہے۔ جس طرح شاعر کا قول ہے۔ ع قتل الخلیفۃ محرما خلیفہ کو ماہ حرام میں قتل کردیا گیا اس سے مراد حضرت عثمان بن عفان (رض) ہیں۔ اس میں تو کوئی اختلاف نہیں کہ تیسری تفسیر یہاں مراد نہیں ہے نیز یہ کہ ماہ حرام شکار کی ممانعت نہیں کرتا۔ دو تو جی ہیں یہاں مراد ہیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ ثابت ہے کہ آپ نے احرام والے اور غیر احرام والے تمام افراد کو حدود حرم کے اندر شکار پکڑنے سے منع فرما دیا تھا۔ یہ بات اس پر دلالت کرتی ہے کہ آیت سے بھی یہی مراد ہے۔ اس لئے کہ جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی ایسا حکم ثابت ہوجائے تو جو قرآن کے الفاظ کے تحت آتا ہو تو اس صورت میں اس پر یہ حکم لگانا واجب ہوجاتا ہے کہ اس حکم کا صدور کتاب اللہ سے ہوا ہے نئے سرے سے کیا گیا حکم نہیں ہے۔ قول باری (لاتقتلوا الصید وا نتم حرم ) کا عموم خشکی اور سمندری دونوں قسم کے شکار کا مقتضی ہے لیکن قول باری (احل لکم صید المعجر و طعامہ تمہارے لئے سمندر کا شکار اور اس کا کھانا حلال کردیا گیا ہے) سے اس عموم کی تخصیص ہوگئی ہے۔ اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ قول باری (لاتقتلوا الصید وا نتم حرم) سے صرف خشکی کا شکار مراد ہے سمندر شکار مراد نہیں ہے۔ یہ قول باری اس پر بھی دلالت کرتا ہے کہ محرم جو شکار بھی مارے گا وہ مذ کی نہیں ہوگا یعنی اسے شرعی ذبیحہ نہیں مانا جائے گا۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے محرم کے شکار مارنے کو قتل کا نام دیا ہے اور مقتول جانور کا گوشت کھانا جائز نہیں ہوتا۔ صرف اس حلال جانور کا گوشت کھانا جائز ہوتا ہے جسے ذبح کی شرائط کے مطابق ذبح کیا گیا ہو۔ جس جانور کو شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو اسے مقتول کا نام نہیں دیا جاسکتا اس لئے کہ اس کا مقتول ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسے ذبح نہیں کیا گیا۔ اسی طرح حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ قول ہے (خمس یقتلھن المحرم فی المحل والحرم، پانچ جانوروں کو احرام والا شخص حدود حرم کے اندر اور حدود حرم سے باہر قتل کرسکتا ہے) آپ کا یہ ارشاد اس پر دلالت کرتا ہے کہ ان پانچوں جانوروں کا گوشت نہیں کھایا جائے گا اس لئے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے ذبح نہیں کیا گیا اگر انہیں ذبیحہ شمار کیا جاتا تو ان کی جان کا نکل جانا قتل نہیں کہلاتا اور انہیں مقتول کا نام نہیں دیا جاتا۔ ہمارے اصحاب کا قول ہے کہ جو شخص یہ نذر مانے کہ اللہ کے لئے میرے اوپر اپنے بیٹے کو ذبح کرنا ہے۔ “ تو اس پر بکری ذبح کرنا لازم ہوگا۔ لکین اگر وہ یہ کہے ” اللہ کے لئے مجھ پر اپنے بیٹے کو قتل کرنا ہے “ تو اس پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی۔ اس لئے کہ ذبح کا اسم اباحت اور تقرب الٰہی کے لحاظ سے حکم شرع کے ساتھ متعلق ہے۔ قتل کے لفظ کا شریعت کے حکم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اس آیت کی تفسیر میں سعید بن المسیب کا قول ہے کہ ’ اس آیت میں شکار کو قتل کرنا حرام ہے۔ نیز اس آیت میں اس کا کھانا بھی حرام ہے۔ “ ان کی مراد یہ ہے کہ احرام والا شخص جو شکار قتل کرے گا اس کا گوشت کھانا حرام ہوگا۔ اشعث نے حسن سے روایت کی ہے، انہوں نے فرمایا :” ہر ایسا شکار جس کی جزا واجب ہو وہ مردار وہتا ہے اس کا کھانا حلال نہیں ہوتا۔ “ یونس نے بھی حسن سے روایت کی ہے کہ ایسے شکار کا گوشت نہیں کھایا جائے گا۔ حماد بن سلمہ نے یونس سے اور انہوں نے حسن سے اس شکار کے متعلق روایت کی ہے جسے محرم ذبح کرے کہ غیر محرم شخص اس کا گوشت کھا سکتا ہے ۔ عطاء سے مروی ہے کہ محرم کوئی شکار پکڑ لے تو حلال یعنی غیر محرم بھی اسے نہیں کھائے گا۔ الحکم اور عمرو بن دینار کا قول ہے کہ ایسے شکار کو غیر محرم شخص کھا سکتا ہے۔ سفیان ثوری کا بھی یہی قول ہے ۔ ہم نے یہ ذکر کردیا ہے کہ آیت محرم کے پکڑے ہوئے شکار کی تحریم پر دلالت کرتی ہے نیز یہ کہ ایسا شکار ذبیحہ نہیں ہوتا۔ شریعت کی طرف سے محرم کے پکڑے ہوئے شکار کی اس پر تحریم اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ یہ حق اللہ ہے اس لئے یہ مجوسی اور بت پرست کے پکڑے ہوئے شکار کے نیز اس ذبیحہ کے مشابہ ہوگیا جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو یا شرعی ذبح کی کوئی شرط پوری نہ کی گئی ہو۔ اس کی حیثیت غصب شدہ چھری سے یا غصب شدہ بکری کی ذبح کی طرح نہیں ہے اس لئے کہ اس کی تحریم آدمی کے حق سے تعلق رکھتی ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ اگر اصل مالک اسے مباح کردیتا تو یہ جائز ہوجاتا اس لئے ذبح کی صحت کو مانع نہیں ہوا۔ اس لئے کہ ذبح اللہ تعالیٰ کا حق ہے اس لئے اس کی شرطیں بھی وہی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حقوق سے تعلق رکھتی ہوں۔ بندوں کے حق سے متعلق نہ ہوں۔ ایسے جانور جنہیں محرم مار سکتا ہے قول باری ہے (لاتقتلوا الصید وانتم حرم) جب یہ آیت خشکی کے شکار کے ساتھ خاص ہے ، سمندر کے شکار سے اس کا تعلق نہیں ہے جیسا کہ ہم نے آیت کے سیاق میں اس تخصیص کا ذکر کردیا ہے، تو آیت کا عموم خشکی کے تمام شکار کا مقتضی ہوگا الایہ کہ دلیل کی بنا پر کسی شکار کی تخصیص ہوگئی ہو۔ اس تخصیص کے سلسلے میں حضرت ابن عباس، حضرت ابن عمر، حضرت ابو سعید خدری اور حضرت عائشے نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا (خمس یقتلھن المحرم فی الحل والحرم الحیۃ و العقرب و الفارۃ و الغراب و الکاتب العقود) پانچ جانور ایسے ہیں جنہیں محرم شخص حدود حرم کے اندر اور حدود حرم سے باہر قتل کرسکتا ہے۔ سانپ ، بچھو، چوہا، کوا اور بائولا کتا۔ ) ان حضرات کی روایتوں میں بعض جانوروں کے ذکر میں اختلاف ہے۔ بعض روایات میں یہ الفاظ بھی ہیں (ھن فواسق، یہ فساد مچانے والے جانور ہیں) حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے ” الکلب العقور “ سے مراد شیر ہے ۔ حجاج بن ارطاۃ نے ویرہ سے روایت کی ہے وہ کہتے ہیں :” میں نے حضرت ابن عمر کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھیڑیے، چوہے کوئے اور چپل کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس روایت میں چپل کا ذکر ہے۔ القعنبی نے امام مالک سے روایت کی ہے کہ ’ کلب عقور، جسے محرم قتل کرسکتا ہے اس سے مراد ہر وہ زندہ ہے جو انسان کو مار ڈالتا اور ان پر حملہ آور ہوتا ہے۔ مثلاً شیر، چیتا، بھیڑیا یہ درندے کلب عقور ہیں۔ لیکن ایسے جنگلی جانور جو انسان پر حملہ آور نہیں ہوتے مثلاً بجو، لومڑی، بلی اور ان جیسے دوسرے جانور کو محرم قتل نہیں کرسکتا اگر اس نے ان جیسے جانوروں میں سے کوئی جانور قتل کردیا تو وہ اس کا فدیہ ادا کرے گا۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ فقہاء نے اس روایت کو قبول کیا ہے اور محرم کیلئے پانچ جانوروں کے قتل کی اباحت کا حکم دے کر اس پر عمل پیرا بھی ہوئے ہیں۔ البتہ کلب عقور کی تشریح میں اختلاف رائے ہوگیا ہے۔ حضرت ابوہریرہ نے اس سے شیر مراد لیا ہے جیسا کہ ان کی روایت کا ہم نے پہلے ذکر کیا ہے۔ اس تاویل کے حق میں یہ بات گواہی دیتی ہے کہ حضو ر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عتبہ بن ابی لہب کے لئے بد دعا کرتے ہوئے فرمایا (اکلک کلب اللہ، اللہ کا کتا تجھے کھاجائے) چناچہ ایک شیر نے اس کی تکا بوٹی کر ڈالی۔ ایک قول یہ ہے کہ کلب عقور بھیڑیے کو کہتے ہیں ۔ حضرت ابن عمر سے بعض روایات میں کتے کی جگہ بھیڑے کا لفظ منقول ہے روایت میں کب عقور کے ذکر سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ وہ کتا ایسا ہو جو لوگوں پر حملہ آور ہو کر انہیں کاٹ کھاتا ہو یہ بھیڑیے کی صفت ہے۔ اس لئے کہ کلب غقور کے بارے میں جتنے اقوال ہیں ان میں اس مقام پر بھیڑیے کا قول سب سے زیادہ مناسب اور اولیٰ ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قول اس پر دلالت کرت ا ہے کہ ہر ایسا جانور جو محرم پر حملہ آور ہوجائے اور ایذا رسانی کی ابتداء خود کرے تو محرم کے لئے ایسے جانور کو قتل کردینا جائز ہے اس پر اس کا فدیہ بھی لازم نہیں ہوگا۔ اس لئے کہ کلب عقور کا مفہوم اس پر دلالت کرتا ہے۔ ہمارے اصحاب نے بھی یہی کہا ہے جو درندہ از خود محرم پر حملہ آور ہوجائے اور محرم اسے قتل کر دے تو اس پر کوئی فدیہ وغیرہ لازم نہیں ہوگا لیکن اگر محرم اس پر حملہ میں پہل کرے اور وہ جانور اس کے ہاتھوں قتل ہوجائے تو اس پر اس کا بدلہ لازم ہوگا۔ اس لئے کہ قول باری (لا تقتلوا الصیدو انتم حرم) میں عموم ہے۔ صید کا اسم ہر ایسے جانور پر واقع ہوتا ہے جو فطری طور پر قابو میں آنے والا نہ ہو اور متوحش یعنی انسانوں سے بدکنے اور بھاگنے والا ہو۔ اس میں ماکول یعنی حلال اور غیر ماکو لیعنی حرام جانور کا کوئی فرق نہیں ہے۔ اس پر قول باری (لیبلونکم اللہ بشیء من ا لصید تنالہ ایدیکم ورما حکم) دلالت کرتا ہے۔ اس میں حکم کو ہر ایسے جانور کے ساتھ معلق کردیا جو ہمارے ہاتھوں اور نیزوں کی زد میں ہوں۔ اس میں حلال اور غیر حلال جانور کی کوئی تخصیص نہیں کی۔ پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان جانوروں کی تخصیص فرما دی جن کا ذکر درج بالا حدیث میں آیا ہے۔ آپ نے ان جانوروں کے ساتھ کلب عقود کا ذکر بھی کیا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان جانوروں کی تخصیص فرما دی اور ا ن کے ساتھ کلب عقور کا ذکر کیا۔ یہ امر اس پر دلالت کرتا ہے کہ جو شکار از خود محرم پر حملہ آور ہوجائے تو اس کے لئے اسے قتل کردینا مباح ہے۔ اس لئے کہ حدیث میں مذکور جانوروں کی فطرت یہ ہے کہ وہ از خو د ایذا رسانی کی ابتدا کرتے ہیں۔ اس لئے مجموعی طور پر ان کی اس حالت کا اعتبار کرلیا گیا جو اکثر احوال میں ان کے اندر پایا جاتا ہے یعنی از خود ایذا رسانی پر اتر آنا۔ اگرچہ بعض حالات میں یہ جانور اپنی طرف سے ایذا رسانی میں پہل نہ بھی کرتے ہوں۔ اس لئے کہ احکام کا تعلق ان احوال کے ساتھ ہوتا ہے جو اکثر اور عموماً پائے جاتے ہوں شاذ و نادر حالت کا کوئی حکم نہیں ہوتا۔ پھر جب کلب عقور کا ذکر ہوا اور اس کے متعلق کہا گیا کہ یہ شیر ہے تو اس کے قتل کو صرف اس صورت میں مباح قرار دیا جائے گا جب وہ حملہ کرنے اور ایذا رسانی پر اتر آئے۔ اگر اس سے مراد بھیڑیا ہے تو حملہ آور ہونا اور نقصان پہچانا اکثر احوال میں اس کے اندر پایا جاتا ہے ۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حدیث کے ذریعے جن جانوروں کی تخصیص کردی ہے اور حدیث کی دلالت اس پر قائم ہوگئی ہے ان جانوروں کو آیت کے عموم سے نکال دیا جائے گا۔ جن جانوروں کی تخصیص نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کی تخصیص پر کوئی دلالت قائم ہوئی تو وہ آیت کے عموم پر محمول کئے جائیں گے۔ اس پر حضرت جابر کی روایت دلالت کرتی ہے کہ حضو ر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ (المضبع صید دفیہ کبش اذا قتلہ المحرم ، بجو شکار ہے اور اگر محرم اسے قتل کر دے تو اس کے بدلے ایک مینڈھا دینا ہوگا۔ دوسری طرف حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچلی کے دانت رکھنے والے درندے کے گوشت سے منع فرما دیا ہے جبکہ بجو کچلی کے دانت رکھنے والا درندہ ہے اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے قتل کی جزا ایک مینڈھا مقرر فرمایا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ آپ نے حدیث میں مذکورہ پانچ جانوروں پر ان جیسے دوسرے جانوروں کو کیوں نہیں قیاس کرلیا ہماری مراد اس سے وہ جانور ہیں جن کا گوشت کھایا نہیں جاتا ۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ ان پانچ جانوروں کو آیت کے عموم سے خاص کیا گیا ہے۔ ہمارے نزدیک ایسی چیز پر دوسری چیزوں کو قیاس کرنا درست نہیں ہے جو خاص کردی گئی ہو الا یہ کہ اس کی تخصیص کی علت بیان ک ردی گئی ہو یا کوئی ایسی دلالت ہو جو اس تخصیص کی صورتوں کی نشاندہی کرتی ہو۔ جب ان پانچ جانوروں کی تخصیص کی علت کا ذکر موجود نہیں ہے تو اب ان پر اصل حکم کے عموم کی تخصیص کے سلسلے میں قیاس کرنا جائز نہیں ہوگا۔ ہم نے اس حدیث کے سلسلے میں یہ توجیہ بیان کردی ہے کہ اس کی دلالت ان جانوروں پر ہوتی ہے جو از خود انسان کی ایذا رسانی میں پہل کریں رہ گیا ان کا غیر ماکول اللحکم ہونا تو اس پر حدیث کے ضمن میں کوئی دلالت قائم نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی علت کا ذکر ہوا اس لئے اس کا اعتبار کرنا درست نہیں ہوگا۔ نیز بدلے کے سقوط کے لحاظ سے ان جانوروں کے بارے میں کوئی اختلا ف نہیں ہے جو از خود محرم پر حملہ آور ہوجائیں اور اسے نقصان پہنچانے پر اتر آئیں یعنی محرم اگر ایسے جانور کو ہلاک کر دے گا تو بالاتفاق اس پر کوئی بدلہ لازم نہیں آئے گا اس لئے اجماع کی بنا پر ایسے جانوروں کی تخصیص جائز ہوگی اور ان جانوروں کے بارے میں آیت کے عموم کا حکم باقی رہ گیا جن کی تخصیص نہ تو حدیث کے ذریعے ہوئی اور نہ ہی اجماع کے ذریعے۔ ہمارے اصحاب میں سے ایسے بھی ہیں جو اس جیسی حدیث کے حکم میں قیاس چلانے سے انکار کرتے ہیں اس لئے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تخصیص کو پانچ کے عدد کے اندر محصور کردیا ہے۔ چنانچہ آپ کا ارشاد ہے (خمس یقتلھن المحرم) اس امر میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ ان پانچ کے ما سوا جانوروں کے قتل کی ممانعت ہے۔ اس لئے لفظ کی دلالت کو ساقط کرنے کے لئے قیاس کا استعمال درست نہیں ہوگا۔ بعض نے تو ان جانوروں کے غیر ماکول ہونے کو علت قرار دینے کی صحت سے بھی انکار کردیا ہے اس لئے کہ غیر ماکول نفی ہے اور نفی علت نہیں بن سکتی، علل تو وہ اوصاف ہیں جو اس اصل میں موجود ہوتے ہیں جسے معلوم قرار دیا گیا ہے لیکن صفت کی نفی کی صورت میں اس اصل کا علت بننا جائز نہیں ہوتا۔ اگر کسی وصف کے اثبات کے ذریعے حکم میں تغیر کردیا جائے اور علت یہ قرار دی جائے کہ وہ جانور محرم الاکل ہے یعنی جس کا گوشت حرام ہے تو بھی یہ بات درست نہیں ہوگی اس لئے کہ تحریم کے معنی نفی اکل کے حکم کے ہیں اس لئے یہ صفت کی ضرور نفی کر دے گا اس بنا پر اس صفت کو علت قرار دینا درست نہیں ہوگا۔ امام شافعی کا قول ہے کہ جن جانوروں کا گوشت نہیں کھایا جاتا اگر محرم ان میں سے کسی جانور کو ہلاک کر دے تو اس پر کسی جزا کا لزوم نہیں ہوگا۔ قول باری ہے (ومن قتلہ منکم متعمداً تم میں سے جو شخص اس شکار کو جان بوجھ کر قتل کر دے) ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ اس آیت کی تفسیر میں اہل علم کے درمیان اختلاف رائے کی تین صورتیں ہیں۔ جمہور اہل علم اس بات کے قائل ہیں کہ محرم نے شکار کو خواہ جان بوجھ کر ہلاک کیا ہو یا غلطی سے مار دیا ہو دونوں صورتوں میں اس پر اس کی جزا کالزوم ہوجائے گا۔ ان حضرات نے آیت میں عمد کے ذکر کے ساتھ قتل کی تخصیص کا یہ فائدہ بیان کیا ہے کہ سلسلہ تلاوت میں قول باری (ء من عاد فینتقم اللہ منہ اور جو شخص دوبارہ ایسا کرے گا اللہ اس سے انتقام لے گا) میں وعید کا تعلق عمد کی صورت کے ساتھ مخصوص ہے، خطا کی صورت کے ساتھ نہیں ۔ اس لئے کہ غلطی سے کسی فعل کے مرتکب کو وعید لاحق ہوجانا درست نہیں ہوتا۔ اس بناء پر عمد کو خصوصیت کے ساتھ ذکر فرمایا اگرچہ خطا اور نسیان کے تخت ہونے والا یہ فعل بھی عمد کا ہی حکم رکھتا ہے۔ عمد کے ذکر کا یہ فائدہ ہوگیا کہ سلسلہ تلاوت میں مذکورہ وعید اس عمد کی صورت کی طرف راجع ہوجائے گی۔ حضرت عمر ، حضرت عثمان، حسن (ایک روایت کے مطابق ) ابراہیم نخعی اور فقہاء امصار کا یہی قول ہے۔ دوسرا قول وہ ہے جس کی منصور نے قتلادہ سے انہوں نے ایک شخص سے جس کاراوی نے نام لیا تھا اور اس نے حضرت ابن عباس سے روایت کی ہے کہ آپ قتل خطاء کی صورت میں محرم پر کوئی چیز لازم نہیں سمجھتے تھے۔ طائوس ، عطا، سالم، قاسم اور مجاہد (ان سے جابر الجعفی کی روایت کے مطابق) کا یہی قول ہے۔ تیسرا قول جس کی روایت سفیا ن نے ابن ابی نجیع سے اور انہوں نے مجاہد سے کی ہے کہ جب محرم جان بوجھ کر لیکن اپنے احرام کو بھولے ہوئے شکار کو ہلاک کر دے گا تو اس پر اس کی جزا کالزوم ہوجائے گا لیکن اگر اسے اپنا احرام یا د ہو اور پھر وہ جان بوجھ کر شکار کو قتل کر دے تو اس پر کسی چیز کالزوم نہیں ہوگا۔ بعض روایات میں ہے کہ اس کا حج فاسد ہوجائے گا اور اس پر قربانی لازم ہوگی۔ حسن سے بھی مجاہد کے قول جیسا قول مروی ہے اس لئے کہ جزا کا وجوب صرف اسی صورت میں ہوتا ہے ۔ جبکہ محرم اپنے احرام کو بھول کر شکار کو جان بوجھ کر ہلاک کر دے۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ پہلا قول صحیح ہے اس لئے کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ احرام کی جنایات یعنی خلاف ورزیوں میں فدیہ کے وجوب کے لحاظ سے معذور اور غیر معذور میں کوئی فرق نہیں رکھا گیا ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے مریض کو نیز اس شخص کو سج کے سر میں تکلیف ہو معذور قرار دیا ہے اور کفارہ کے ایجاب سے انہیں بھی خالی نہیں رہنے دیا۔ اسی طرح کسی عذر یا غیر عذر کی بنا پر حج فوت ہوجانے کی صورت میں حکم میں کوئی اختلاف نہیں ہوتا جب احرام کی جنایات میں اس امر کا ثبوت ہوگیا اور خطا بھی ایک عذر ہے اس لئے خطا کی وجہ سے جزا کا سقوط نہیں ہوگا۔ اگر کوئی شخص یہ اعتراض کرے کہ آپ کے ہاں تو قیاس کے ذریعے کفارات کا اثبات نہیں ہوتا اور خطاء کی بناء پر شکار ہلاک کرنے والے محرم پر جزا کے ایجاب کے لئے کوئی نص موجود نہیں ہے اس لئے اس پر جزا کا ایجاب نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ ہمارے نزدیک جزا کا ایجاب قیاس کی بن اپر نہیں ہوا ہے اس لئے کہ شکار کے قتل کی نہی کا نص قول باری (لاتقتلوا الصیدوانتم حرم) کی صوتر میں وارد ہوچکا ہے اور یہ نص ہمارے نزدیک شکار کی جان لینے والے پر بدل کے ایجاب کا مقتضی ہے جس طرح کسی انسان کے پکڑے ہوئے شکار کو ہلاک کرنے یا اس کے مال کو تلف کرنے کی نہی اس متلف پر بدل کے ایجاب کی مقتضی ہوتی ہے۔ جب جزا کو اس حیثیت سے بدل کی طرح سمجھ لیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے اس جزا کو شکار کے مثل اور اس کا ہمل پلہ قرار دیا تو شکار کے قتل کی نہی اس کے قاتل اور متلف پر بدل کے ایجاب کی مقتضی ہوگئی پھر یہی بدل متفق علیہ طور پر جزا ہوتا ہے۔ نیز جب احرام کی جنایات میں معذور اور غیر معذور کی حالت کی یکسانیت ثابت ہوگئی تو ظاہر نہی سے یہی بات سمجھ میں آتی ہے کہ اس میں عامد اور مخطی دونوںں کا حکم بھی یکساں ہوگا۔ اس طرح مخطی پر یہ حکم ہم نے قیاس کی بنا پر نہیں لگایا۔ جس طرح حضرت بریرہ کے سو ا دوسروں پر ہمارا وہ حکم لگانا قیاس کی بن اپر ہے جو حکم حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بریرۃ کے بارے میں لگایا تھا۔ یا چوہے کا حکم چڑیا پر لگانا نیز زیتون کے تیل پر گھی کا حکم لگانا جبکہ گھی میں چڑیا مرجائے یہ چ ہے اور گھی پر قیاس کی صورت نہیں ہے اس لئے کہ حکم کے ورود سے پہلے ان کی یکسانیت کا ثبوت ہوچکا تھا جیسا کہ ہم نے درج بالا سطور میں بیان کیا ہے۔ اس بنا پر جب کوئی حکم ان میں کسی چیز کے بارے میں وارد ہوگا تو یہ ان تمام چیزوں کا حکم شمار ہوگا۔ اسی لئے ہمارے اصحاب کا قول ہے کہ روزے کی حالت میں بھول کر کھا لینے والے کے متعلق حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ حکم کہ اس کا روزہ باقی ہے۔ روزے کی حالت میں بھول کر جماع کرلینے والے کے روزے کے باقی رہ جانے کے لئے حکم بن جائے گا اس لئے کہ روزے کی حالت میں متعلق ہونے والے احکام کے لحاظ سے بھول کر کھا لینے والے اور بھول کو جماع کرلینے والے کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ اسی طرح ہمارے اصحاب کا قول ہے کہ جس شخص کو نماز کے اندر پیشاب یا پاخانے کی حاجت پیش آ گئی تو ان دونوں چیزوں کی حیثیت نکسیر پھوٹنے اور قے آ جانے کی طرح ہوگی۔ موخر الذکر دونوں باتوں کے متعلق روایت موجود ہے کہ ان صورتوں میں وضو کرنے کے بعد باقی ماندہ نماز کی ادائیگی درست ہوجائے گی یعنی باقی ماندہ نماز کی پڑھی ہوئی نماز پر بنا درست ہوجائے گی اور نئے سرے سے نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ جس طرح نکسیر اور قے کی صورت میں بنا درست ہوجائے گی اسی طرح پیشاب پاخانے کی وجہ سے حدث لاحق ہونے کی صورت میں بنا درست ہوجائے گی اس لئے کہ طہارت اور نماز کے احکام کے لحاظ سے ان دونوں صورتوں یعنی رعاف دقے اور بول و غائط میں کوی فرق نہیں ہے جب ان میں سے بعض کے بارے میں حدیث کا ورود ہوگیا تو اب اس کا حکم تمام صورتوں کے لئے بھی حکم تسلیم کیا جائے گا۔ یہ طریقہ قیاس نہیں کہلا سکتا۔ خطاء شکار کو قتل کردینے والے محرم کی بھی یہی نوعیت ہے۔ مجاہد نے اس مسئلے کے بارے میں جو قول کیا ہے اس کی وجہ سے انہوں نے ظاہر آیت کو ترک کردیا ہے اس لئے کہ قول باری ہے (ومن قتلہ منکم متعمداً فجزاء مثل من النعم ، اگر تم میں سے کوئی جان بوجھ کر ایسے گذرے تو جو جانور اس نے مارا ہو اسی کے ہم پلہ ایک جانور اسے مویشیوں میں سے نذر دینا ہوگا۔ ) اس لئے جو شخص اپنا احرام یاد رکھتے ہوئے جان بوجھ کر شکار کو ہلاک کر دے گا تو اس کو یہ اسم شامل ہوگا ا س لئے اس پر اس کی جزاء کالزوم ہوجائے گا۔ اس بات کا اعتبار بےمعنی ہے کہ ایک شخص تو شکار کو جان بوجھ کر قتل کر رہا ہو اور اس کے ذہن سے اپنے محرم کا خیال ہی نکل چکا ہو اور وہ یہ بات بھول گیا ہو۔ اگر کوئی کہے کہ اللہ تعالیٰ نے غلطی سے کسی کی جان لینے والے قاتل پر کفارہ کا نصاً وجوب کردیا لیکن آپ نے اس پر عمداً قتل کرنے والے کے حکم کو وارد نہیں کیا بلکہ اس کا حکم قتل خطا سے الگ رکھا اسی طرح یہاں زیر بحث مسئلے میں جب اللہ تعالیٰ نے عمداً شکار کو ہلاک کرنے والے محرم پر جزا کے لوم کا حکم منصوص طریقے سے بتادیا تو اب اس پر خطاً شکار کو ہلاک کرنے والے محرم کے حکم کو وارد کرنا جائز نہیں ہوسکتا اور اس پر جزا کا ایجاب درست نہیں ہوسکتا۔ اس اعتراض کا کئی وجوہ سے جواب دیا گیا ہے۔ ایک تو یہ کہ جب اللہ تعالیٰ نے قتل عمد اور قتل خطاء دونوں کا حکم الگ الگ منصوص طریقے سے بیان فرما دیا تو اس کے بعد ان دونوں حکموں پر عمل واجب ہوگیا اور ای کصورت کو دوسری صورت پر قیاس کرنا جائز نہ رہا۔ اس لئے کہ ہمارے نزدیک منصوص احکامات کو ایک دوسرے پر قیاس کرنا جائز نہیں ہے۔ ایک اور جہت سے دیکھیے کہ قتل عمد قصاص کے ایجاب سے خلای نہیں رہتا۔ قصاص کفارہ اور دیت دونوں سے بڑھ کر ہے۔ لیکن جب ہم خطاً شکار کو قتل کرنے والے محرم کو جزا کے ایجاب سے خالی رکھیں گے تو اس پر کوئی اور چیز واجب نہیں ہوگی اور اس طرح اس کا یہ عمل کسی حکم کے تحت نہیں آئے گا اور جانور کی جان مفت میں جائے گی اور یہ بات جائز نہیں ہے۔ ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ اصول میں قتل کے احکام عمد اور خطا نیز مباح اور ممنوع کی صورتوں میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ لیکن شکار کی صورت میں ان میں کوئی اختلاف نہیں ہوتا۔ اس لئے شکار کے اندر عمد اور خطا دونوں کا حکم یکساں ہوگیا اور انسان کے قتل کے اندر یہ احکامات مختلف ہوگئے۔ قول باری ہے (فجزاء مثل ماقتل) مثل سے کیا مراد ہے۔ اس کے بارے میں اختلاف رائے ہے۔ حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ مثل سے مراد اس کی نظیر ہے، پہاڑی بکرے میں گائے، ہرنی میں بکری اور شتر مرغ میں اونٹ، سعید بن جبیر کا بھی یہی قول ہے اور قتادہ نیز دیگر تابعین بھی اسی قول کے حامی ہیں۔ امام مالک، امام شافعی اور امام محمد بن الحسن کا بھی یہی قول ہے۔ یہ مسئلہ اس صورت کے لئے ہے جہاں مویشیوں میں مقتول شکار کی نظیر موجود ہو لیکن اگر نظیر موجود نہ ہو مثلاً کسی نے کوئی چڑیا ہلاک کردی تو اس صورت میں محرم پر اس کی قیمت واجب ہوگی۔ حجاج نے عطاء سے نیز مجاہد اور ابراہیم نخعی سے روایت کی ہے کہ مثل سے مراد اس جانور کی قیمت ہے جو نقد یعنی دراہم کی شکل میں ادا ہوگی۔ مجاہد سے ایک اور روایت کے مطابق مثل سے مراد ھدی یعنی قربانی کا جانور ہے۔ امام ابوحنیفہ اور امام ابویوسف سے مروی ہے کہ مثل سے مراد قیمت ہے پھر اس قیمت سے وہ اگر چاہے تو قربانی کا جانور خریدے اور اگر چاہے تو طعام خرید کر فی مسکین نصف صاع کے حساب سے تقسیم کر دے یا چاہے تو ہر نصف صاع کے بدلے ایک روزہ رکھ لے۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ مثل کا اسم قیمت پر بھی واقع ہوتا ہے اور اس نظیر پر بھی جو اس کی جنس میں سے کو اور اس نظیر پر بھی جو مویشیوں میں سے ہو۔ ہم نے اصول شرعیہ میں واجب ہونے والے مثل کی دو صورتوں میں ایک پائی ہے، یا تو مثل اس کی جنس میں سے وہتا ہے۔ …… مثلاً کوئی شخص کسی کی گندم تلف کر دے تو اس پر اسی قسم کی گندم لازم آئے گی یا مثل اس کی قیمت کی صورت میں ہوتا ہے مثلاً کوئی شخص کسی کا کپڑا یا غلام تلف کر دے وہ مثل جو نہ اس کی جنس میں سے ہو اور نہ ہی قیمت کی صورت میں وہ اصول سے خارج ہوتا ہے ۔ سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اس کی جنس میں سے مثل واجب نہیں ہوتا۔ اس سے یہ واجب ہوگیا کہ آیت میں مثل سے مراد قیمت لی جائے۔ ایک اور جہت سے دیکھیے جب مثل ایک متشابہ لفظ بن گیا جس میں کئی معانی کا احتمال پیدا ہوگیا تو پھر اسے مثل پر محمول کرنا واجب ہوگیا جس کے معنی پر سب کا اتفاق ہے یعنی وہ مثل جو قرآن میں اس قول باری کے اندر مذکور ہے (فمن اعتدی علیکم فاعتدوا علیہ بمثل ما اعتدی علیکم) جب اس مقام پر مثل سے مراد قیمت ہے کیونکہ اس کی جنس میں سے کوئی مثل نہیں تو اس سے یہ بات ضرور یہو گئی کہ شکار کے سلسلے میں مذکور مثل کو بھی اسی پر محمول کیا جائے۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ درج بالا آیت میں مثل ایک محکم لفظ ہے جس کے معنی پر تمام فقہاء کا اتفاق ہے جبکہ شکار کی آیت میں مذکورہ مثل ایک متشابہ لفظ ہے جسے کسی اور لف ظ کی طرف لوٹانا واجب ہے۔ اس بنا پر اسے اس مثل کی طرف لوٹانا ضروری ہوگیا جس کے معنی پر سب کا اتفاق ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے۔ شرع میں مثل قیمت کے لئے اسم ہے۔ لیکن یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ مثل مویشیوں میں سے کسی نظری کے لئے اسم ہے۔ اس لئے اسے چیز پر محمول کرنا واجب ہوگا جس کے متعلق یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ اس کے لئے اسم ہے ۔ اسے اس چیز پر محمول کرنا درست نہیں ہوگا جس کے لئے اس کا اسم ہونا ثابت نہیں ہوا۔ ایک اور جہت سے دیکھیے سب کا اس پر اتفاق ہے کہ جن صورتوں میں ہلاک شدہ جانور کا مویشیوں کے اندر کوئی مثل موجود نہ ہو ان صورتوں میں مثل سے مراد اس کی قیمت ہوگی۔ اس سے یہ ضروری ہ وگیا کہ مثل سے مراد قیمت ہی لی جائے۔ اس کی وجہ تو یہ ہے کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ مثل سے قیمت مراد ہے اس لئے اگر قیمت کا ذکر منصوص طریقے پر ہوجاتا تو اس صورت میں مثل کی یہی حیثیت رہتی اور اس کے معنی میں کوئی فرق نہ آتا اس لئے مثل کا لفظ مویشیوں میں سے نظیر کو متضمن نہیں ہوگا۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ جب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ مثل سے قیمت مراد ہے تو اب مویشیوں میں سے نظیر مراد لینا منتفی ہوجائے گا اس لئے کہ ایک ہی لفظ سے یہ دونوں باتیں مراد لینا محال ہے۔ کیونکہ سب کا اس پر اتفاق ہے کہ مثل سے ایک چیز مراد ہوتی ہے یا تو قیمت مراد ہوتی ہے یا مویشیوں میں سے نظیر جب قیمت مراد لینا ثابت ہوگیا تو اس کے سوا دوسری ہر چیز منتفی ہوگئی۔ اسے ایک اور جہت سے دیکھیے ، قول باری (لاتقتلوا الصیدوانتم حرم) ان تمام شکاروں کے لئے عام ہے جن کی نظیریں ہیں یا نظیریں نہیں ہیں پھر اس پر یہ قول باری عطف کیا گیا (ومن قتلہ منکم متعمداً فجزاء مثل ما قتل) اس سے یہ بات واجب ہوگئی کہ آیت میں مذکورہ مثل مذکورہ بالا تمام شکاروں کے لئے عام قرار دیا جائے اس صورت میں مثل سے قیمت مراد لینا اولیٰ ہوگا اس لئے کہ اگر مثل کو قیمت پر محمو لکیا جائے گا تو اس صورت میں یہ تمام شکاروں کے لئے عام ہوگا اور سب کو شامل ہوگا۔ لیکن اگر مثل کو نظیر پر محمول کیا جائے گا تو یہ چند صورتوں کے ساتھ مخصوص ہوجائے گا اور کچھ صورتیں اس سے خارج رہیں گی جبکہ لفظ کا حکم یہ ہوتا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اسے اس کے عموم پر رکھا جائے۔ اس بنا پر قیمت کا اعتبار اولیٰ ہوگیا ۔ اس کے برعکس جن حضرات نے اسے نظیر پر محمول کیا ہے انہوں نے اس لفظ کو مذکورہ شکاروں میں سے بعض کے ساتھ خاص کردیا ہے اور بعض کو چھوڑ دیا ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ مثل کا اسم کبھی قیمت پر اور کبھی نظیر پر واقع ہوتا ہے اس لئے جن لوگوں نے ان شکاروں میں جن کی نظیریں ہیں اس ینظیر کے معنی پر محمول کیا ہے اور ان شکاروں میں جن کی نظیریں مویشیوں میں موجود نہیں قیمت پر محمول کیا ہے انہوں نے اس لفظ مثل کو عموم کے معنوں میں استعمال ہونے سے بایں معنی خالی نہیں رکھا کہ کبھی اسے قیمت کے معنی میں لیا جائے اور کبھی نظیر کے معنی میں لیا جائے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ بات اس طرح نہیں ہے بلکہ یہ لفظ جب نظیر کے معنی میں استعمال ہوگا تو اس کا استعمال خصوص کے طور پر ہوگا اسی طرح جب قیمت کے معنی میں اس کا استعمال ہوگا تو بھی خصوصی کے طور پر ہوگا یعنی معترض کی بتائی ہوئی تفصیل کی روشنی میں اس لفظ کا استعمال عموم کے طور پر نہیں ہو سکے گا۔ اس لئے اس لفظ سے قیمت مراد لے کر عموم کے طور پر ان تمام صورتوں میں اس کا استعمال اولیٰ ہوگا جو اس اسم کے تحت آتی ہیں، بجائے اس کے کہ اسے دونوں معنوں میں سے ہر ایک کے اندر خصوص کے طور پر استعمال کیا جائے۔ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ مثل حقیقت میں نظیر کے لئے اسم ہے قیمت کے لئے اسم نہیں ہے۔ جس شکار کی نظیر نہیں ہے اس کی قیمت اجماع کی بنا پر واجب ہوتی ہے آیت کی بنا پر واجب نہیں ہوتی اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ یہ بات کئی وجوہ سے غلط ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قیمت کو مثل کے نام سے موسوم کیا ہے چناچہ ارشاد باری ہے (فمن اعتدی علیکم فاعتدوا علیہ بمثل ما اعتدی علیکم) فقہاء امصار کا اس پر اتفاق ہے کہ جو شخص کسی کے غلام کو تلف کر دے گا اس پر اس کی قیمت واجب ہوجائے گی۔ اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس خوشحال شخص کو نصف قیمت ادا کرنے کا حکم دیا جس نے ایسے غلام کو آزاد کردیا تھا جو اس کے اور ایک دوسرے شخص کے درمیان مشترک تھا اس سے معترض کی یہ بات غلط ہوگئی کہ مثل قیمت کے لئے اسم نہیں ہے۔ ایک اور جہت سے دیکھیے کہ معترض کا یہ کہنا کہ آیت اس جانور میں جزا کے ایجاب کے مقتضی نہیں ہے جس کی نظیر موجود نہ ہو ۔ گویا دلیل کے بغیر آیت کی تخصیص کردینا ہے جبکہ ایسا جانور قول باری (لاتقتلوا الصیدواتتم حرم) کے عموم میں داخل ہے اور اس کے بعد اس ارشاد باری (فمن قتلہ منکم) میں مفعول کی ضمیرش کار ہونے والے تمام جانوروں سے کنایہ ہے۔ اب اگر آی ت سے بعض جانوروں کو خارج قرار دیا جائے تو اس سے دلیل کے بغیر آیت کی تخصیص لازم آئے گی اور یہ چیز کسی طرح دسرت نہیں مثل سے مراد قیمت ہے۔ اس پر یہ بات دلالت کرتی ہے کہ صحابہ کی ایک جماعت سے مروی ہے کہ ان حضرات نے کبوتری کو ہلاک کرنے پر محرم کے ذمے ایک بکری لازم کردی تھی جبکہ کبوتری اور بکری کے درمیان ظاہری طور پر کوئی مشابہت نہیں ہے اس سے ہمیں یہ بات معلوم ہوئی کہ ان حضرات نے بکری بطور قیمت واجب کردی تھی نظیر کے طور پر واجب نہیں کی تھی۔ اگر یہ کہا جائے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بجو کو ہلاک کرنے پر مینڈھا واجب کردیا تھا تو اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ مینڈھا اس لئے واجب کیا تھا کہ یہ مینڈھا بجو کی قیمت تھا۔ اس روایت میں یہ دلالت نہیں ہے کہ آپ نے مینڈھا اس لئے واجب کیا تھا کہ یہ مینڈھا بجو کی قیمت تھا۔ اس روایت میں یہ دلالت نہیں ہے کہ آپ نے مینڈھا اس لحاظ سے واجب کیا تھا کہ یہ اس کی نظیر تھا۔ اگر کوئی یہ کہے کہ آیت کو قیمت پر محمو ل کرنا اور مثل کی تاویل قیمت کے معنی میں کرنا اس وقت درست ہوتا اگر آیت میں مثل کے معنی مراد کا بیان ہوتا جبکہ سلسلہ آیت میں مثل کے معنی کی وضاحت اس قول باری سے ہوگئی ہے (فجزاء مثل ما قتل من النعم) اس میں یہ واضح کردیا گیا کہ مویشیوں میں سے جو مثل ہو وہ مراد ہے اور یہ تو جانتے ہیں کہ نص کے ہوتے ہوئے تاویل کی کوئی گنجاش نہیں ہوتی۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ معترض کا یہ دعویٰ اس وقت درست ہوسکتا تھا۔ جب آیت میں ان ہی الفاظ پر اقتصار ہوتا اور اس کے ساتھ اگلے حصے کا ذکر نہ ہوتا۔ آیت کا اگلا حصہ معترض کے دعوے کو ساقط کردیتا ہے۔ جو یہ ہے (من النعم یحکم بہ ذواعدل منکم ھدیا بالغ الکعبۃ اوکفارۃ طعام مساکین اوعدل ذلک صیاماً ، مویشیوں میں سے جس کا فیصلہ تم میں سے دو عادل آدمی کریں گے اور یہ نذرانہ کعبہ پہنچایا جائے گا یا نہیں تو اس گناہ کے کفارہ میں چند مسکینوں کو کھانا کھلانا ہوگا یا اس کے بعد روزے رکھنے ہوں گے۔ ) جب اللہ تعالیٰ نے آیت کے اس حصے کو ماقبل کے حصے کے ساتھ متصل کردیا اور حرف تخییر او داخل کردیا تو اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ مویشیوں کا ذکر لفظ مثل کی تفسیر کے طور پر نہیں کی اگیا۔ آپ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے طعام اور صیام دونوں کا ذکر کیا ہے جبکہ یہ دونوں چیزیں مثل نہیں ہیں پھر ان دونوں کے درمیان اور نعم یعنی مویشیوں کے درمیان حرف او داخل کردیا چونکہ آیت کی ترتیب اس طرح ہے اس لئے آیت کے مفہوم میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اگر یوں کہا جائے کہ ” فجراء مثل ما قتل طعاماً او صیاماً او من النعم ھدیاً (یعنی جو جانور اس نے مارا ہو اس کے ہم پلہ طعام یا روزوں یا مویشیوں میں سے نذر دینا ہوگی) اس لئے کہ تلاوت میں مویشیوں کے ذکر کی تقدیم معنی کے لحاظ سے ان کی تقدیم کی موجب نہیں ہے بلکہ یہ تینوں باتیں اس طرح ہیں کہ گویا ان سب کا اکٹھا ذکر ہوا ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ قول باری (فکفارتہ اطعام عشرۃ مساکین من اوسط نطعمون اھلیکم اوکسوتھم اوتحریر رقبۃ) اس امر کا مقتضی نہیں ہے کہ کھانا کھلانا کپڑا پہنانے پر مقدم ہوجائے یا کپڑا پہنانا معنی کے لحاظ سے غلام آزاد کرنے پر مقدم ہوجائے بلکہ یہ تینوں باتیں اس طرح ہیں گویا کہ ان سب کا ذکر ایک لفظ واحد کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اسی طرح قول باری (فجزاء مثل ماقتل من النعم) قول باری (یحکم بہ ذوا عدل منکم ھدیاً بالغ الکعبۃ او کفارۃ طعام مساکین او عدل ذلک صیاماً ) کے ساتھ متصل ہے۔ اس بنا پر مویشیوں کا ذکر مثل کے لفظ کی تفسیر کے طور پر نہیں ہوا ہے۔ نیز قول باری (فجزاء مثل ما قتل ) ایسا فقرہ جو اپنے معنی ادا کرنے میں خود کفیل ہے اس کے ساتھ کسی اور لفظ کی تضمین کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ دوسری طرف قول باری (من النعم یحکم بہ ذواعدل منکم ھدیاً بالغ الکعبۃ اوکفارۃ طعام مساکین) کو مثل کے لفظ کی تفسیر کے سوا کسی اور صورت پر محمول کرنا ممکن ہے۔ اس لئے مثل کے لفظ کی مویشیوں کے لفظ کے ساتھ تضمین جائز نہیں جبکہ کلام اس تضمین سے مستغنی ہے۔ اس لئے کہ ہر ایسا کلام جس کا ایک حکم ہو اس کی دوپہر کلام کے ساتھ ایسی دلالت کے بغیر تضمین جائز نہیں ہوتی جو کسی اور کلام سے حاصل ہوتی ہو اور اس تضمین کی نشاندہی کرتی ہو۔ نیز قول باری (من النعم) سے یہ واضح ہے کہ اس میں ” ادارۃ المحرم “ (محرم کا ارادہ) کا لفظ پوشیدہ ہے اور اس کے معنی یہ ہوں گے ” من النعم یحکم بہ ذواعدل منکم ھدیا ان ارادالھدی اوالطعام ان اراد الطعام “ مویشیوں میں سے جس کا فیصلہ تم میں سے دو عادل آدمی کریں گے۔ یہ ھدی یعنی نذرانہ ہوگا اگر محرم اس کا نذرانہ دینا چاہے یا طعام ہوگا اگر محرم طعام دینا چاہے) اس لئے لفظ نعم مثل کے لفظ کی تفسیر نہیں ہے جس طرح طعام اور صیام اس لفظ کی تفسیر نہیں ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ صحاب ہ کی ایک جماعت سے مروی ہے کہ ان حضرات نے شتر مرغ ہلاک کرنے پر بدنہ یعنی اونٹ کی قربانی لازم کردی تھی جبکہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ قیمتوں میں اختلاف ہوتا ہے۔ ان حضرات نے مطلقاً یہ حکم دیا تھا یعنی انہوں نے اس سلسلے میں قیمت کی کمی بیشی کے لحاظ سے شکار کا کوئی اعتبار نہیں کیا تھا۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ معترض سے یہ پوچھا جائے کہ آپ ہر شتر مرغ کے بدلے میں بدنہ واجب کردیں گے اور شکار کی قیمت کی کمی بیشی کا کوئی اعتبار نہیں کریں گے بلکہ ایک گھٹیا درجے کے شتر مرغ پر ایک اعلیٰ درجے کا بدنہ یا اعلیٰ درجے کے شتر مرغ پر ایک ادنیٰ درجے کا ہدف واجب کردیں گے ؟ اگر جواب نفی میں دیا جائے اور یہ کہا جائے کہ ہم شتر مرغ کے بدقر بدنہ واجب کریں گے یعنی اگر شتر مرغ اعلیٰ درجے کا ہوگا تو بدنہ بھی اعلیٰ درجے کا ہوگا اور اگر شتر مرغ ادنیٰ درجے کا ہوگا تو اس کے لئے ادنیٰ درجے کا بدنہ دیا جائے گا۔ اس پر معترض سے یہ کہا جائے گا کہ اس طریق کار سے آپ صحابہ کرام کی مخالفت کے مرتکب قرار پائیں گے اس لئے کہ ان حضرات نے شکار کی حالت کے بارے میں دریافت نہیں کیا تھا اور انہوں نے اعلیٰ اور ادنیٰ درجے کے شتر مرغ میں کوئی فرق روا نہیں رکھا تھا۔ اس طرح معترض نے جس بات کا اعتبار کیا صحابہ کرام نے اس کا اعتبار نہیں کیا۔ اگر اس کے جواب میں معترض کی طرف سے یہ کہا جائے کہ صحابہ کرام کے اس قول کو ہم اس امر پر محمول کریں گے کہ ان حضرات نے شتر مرغ کے حسب حال بدنہ کا فیصلہ دیا تھا اگرچہ انہوں نے الفاظ میں اس کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی راوی نے اسے نقل کیا ہے۔ اس کے جواب میں معترض سے کہا جائے گا کہ آپ سے پھر یہی بات وہ لوگ کہیں گے جو قیمت کے قائل ہیں کہ صحابہ کرام نے شتر مرغ کی ہلاکت پر بدنہ دینے کا اس لئے فیصلہ دیا تھا کہ اس وقت شتر مرغ کی یہی قیمت تھی۔ یعنی اس کی قیمت ایک بدنہ کے برابر تھی۔ اگرچہ یہ بات ہم تک نقل نہیں کی گئی کہ ان حضرات نے بدنہ دینے کا اس بنا پر فیصلہ دیا تھا کہ اس کی قیمت شتر مرغ کے برابر تھی۔ پھر معترض سے یہ سوال بھی کیا جائے گا کہ آیا شتر مرغ کے بدلے میں بدنہ دینے کا یہ حکم اس پر دلالت کرتا ہے کہ اس کے سوا دوسری چیز یعنی طعام یا صیام جائز نہیں ہے ؟ اگر جواب نفی میں دیا جائے گا تو پھر معترض سے یہ کہا جائے گا کہ اس طرح بدنہ دینے کے بارے میں صحابہ کرام کا فیصلہ قیمت کے جواز کی نفی پر دلالت نہیں کرتا۔ فصل قول باری (فجزاء مثل) دو طرح قرأت کی گئی ہے ایک تو لفظ مثل کو مرفوع پڑھا گیا ہے اور دوسرے اس لفظ کو مجرور پڑھا گیا ہے اور اسے لفظ جزاء کا مضاف الیہ بنایا گیا ہے۔ لفظ جزاء کبھی اس چیز کے لئے اسم ہوتا ہے جو فعل کی بن اپر واجب ہوتا ہے۔ پھر یہ مصدر بن کر بدلہ دینے والے کا فعل قرار پاتا ہے۔ جن حضرات نے اس کی قرأت تنوین کے ساتھ کی ہے انہوں نے اسے اس جزاء کی صفت قرار دیا ہے جس کا استحقاق فعل کی بنا پر ہوا ہے اور وہ قیمت ہے یا مویشیوں میں سے شکار کی نظیر ہے جیسا کہ اس بارے میں فقہاء کا اختلاف رائے ہے۔ جن حضرات نے اس کے مضاف کی صورت میں قرأت کی ہے اور لفظ مثل کی طرف اس کی اضافت کی ہے انہوں نے اسے مصدر قرار دیا ہے اس صورت میں محرم جو واجب بدلہ دے گا وہ لفظ مثل کی طرف مضاف ہوگا اس میں یہ بھی احتمال ہے کہ وہ جزاء جو واجب ہے وہ مثل کی طرف مضاف ہے اور مثل شکار کا مثل ہوگا اس سے یہ بات معلوم ہوگی کہ شکار مردہ اور حرام ہے اور اس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ نیز یہ کہ قیمت کے ایجاب کے سلسلے میں شکار کے مثل کا اعتبار اس کے زندہ ہنے کی صورت میں کرنا واجب ہے۔ دونوں صورتوں میں اضافت درست ہے خواہ جزاء کو اسم مانا جائے یا مصدر۔ نعم یعنی مویشیوں سے مراد اونٹ، گائے اور بھیڑ بکری ہیں ۔ قول باری (یحکم بہ ذواعدل منکم) میں دونوں قول یعنی قیمت یا مویشیوں میں سے نظیر کا احتمال ہے اس لئے کہ صید کے حسب حال قیمتوں میں کمی بیشی ہوتی ہے اس لئے ہر حالت اور ہر شکار کی صورت میں دو عادل آدمیوں کی ضرورت ہوگی جو ہر شکار کی الگ سے قیمت کا اندازہ لگائیں گے۔ جو لوگ نظیر کے قائل ہیں وہ بھی حکمین کے فیصلے کی طرف رجوع کرتے ہیں اس لئے کہ شکار فی نفسہ مختلف طرح کا ہوتا ہے یعنی اعلیٰ اور ادنیٰ ہونے کے لحاظ سے ہر شکار دوسرے سے مختلف ہوتا ہے ۔ حکمین شکار کو دیکھ کر اس کے حسب حال کا ایجاب کریں گے یعنی اعلیٰ درجے کے شکار ہیں اعلیٰ نظیر، اوسط درجے میں اوسط نظیر درجے میں اوسط نظیر اور گھٹیا درجے میں گھٹیا نظیر، اس چیز کے لئے حکمین کے اجتاد اور سمجھ بوجھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے، انہوں نے حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر سے روایت کی ہے کہ ان دونوں حضرات نے کبوتر کی مانند ایک پرندہ، کو نج کو ہلاک کرنے پر محرم کے ذمے دو تہائی مد (ایک پیمانہ جو اہل عراق کے نزدیک دور طل کا ہوتا ہے) گندم یا کوئی اور چیز لازم کردی تھی اور فرمایا تھا کہ دو تہائی مد ایک مسکین کے پیٹ میں ایک قطاۃ یعنی کو نج سے بہتر ہے۔ معمر نے صدقہ بن یسار سے روایت کی ہے وہ کہتے ہیں :” میں نے قاسم اور سالم سے پوچھا تھا کہ اگر محرم بھول کر چکور پرندہ ذبح کرلیتا ہے تو اس کا کیا حکم ہوگا۔ یہ سن کر ایک نے دوسرے سے فرمایا :” کیا کسی انسان کے پیٹ میں ایک چکور کا گوشت بہتر ہوتا ہے یا دو تہائی مد ؟ “ دوسرے حضرت نے جواب دیا کہ دو تہائی مد بہتر ہوتا ہے۔ پھر انہوں نے پوچھا کہ نصف مد ؟ دوسرے صاحب نے جواب دیا کہ نصف مد بہتر ہوتا ہے۔ پھر انہوں نے پوچھا کہ نصف مد بہتر ہوتا ہے یا تہائی مد ؟ اس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ صدقہ بن یسار مزید کہتے ہیں کہ میں نے پھر سوال کیا کہ آیا اس موقعہ پر ایک بکری کفارہ کی کفایت کو جائے گی۔ اس پر دونوں حضرات نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ آیا تم اس طرح کرو گے ؟ میں نے اثبات میں جواب دیا جسے سن کر انہوں نے فرمایا ” پھر جائو ، جا کر بکری دے دو ۔ “ ایک روایت میں ہے کہ حضرت عمر نے اپنی چاندر دارالندوہ (وہ کمرہ یا مکان جس میں حضرت عمر دوسرے اصحاب کے ساتھ صلاح و مشورہ کے لئے بیٹھتے تھے اور امور سلطنت طے کرنے کے لئے اجلاس بلایا کرتے تھے) کی ایک لکڑی پر رکھ دی جس کی وجہ سے وہاں سے ایک کبوتر اڑ گیا اور سخت گرمی کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔ حضرت عمر نے حضرت عثمان اور حضرت نافع بن الحارث کو اس کے متعلق فیصلہ دینے کے لئے کہا۔ ان دونوں نے خاکستری رنگ کا سال سے کم عمر کا بچہ دینے کا فیصلہ دیا چناچہ حضرت عمر نے ایسا ہی کیا ۔ عبدالملک بن عمیر نے روایت کی ہے کہ قبیصہ بن جابر فرماتے ہیں کہ ایک محرم نے ہرنی کو قتل کردیا حضرت عمر نے اپنے پہلو میں بیٹھے ہوئے شخص سے اس کے متعلق دریافت کیا پھر اسے ایک بکری ذبح کر کے اس کا گوشت صدقہ کردینے کا حکم دیا۔ قبیصہ کہتے ہیں کہ جب ہم حضر ت عمر کے پاس سے اٹھ کھڑے ہوئے تو میں نے سائل سے کہا کہ حضرت عمر کا فتویٰ اللہ کے نزدیک تمہارے کوئی کام نہیں آئے گا اس لئے اپنی اونٹنی ذبح کر دو اور اللہ کے شعائر کی تعظیم کا اظہار کرو۔ خدا کی قسم عمر کو پتہ نہیں چل سکا کہ تمہارے سوال کا کیا جواب دیں جب تک کہ انہوں نے اپنے ساتھ بیٹھنے والے شخص سے پوچھ نہ لیا۔ اس کے بعد فتویٰ پوچھنے والے کو رسید کرتے جا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ کہتے ہیں :” خدا تم سے لڑے ۔ حرم کے اندر جانور کی جان لیتے ہو اور پھر فتویٰ میں عیب نکالتے ہو اور کہتے ہو کہ عمر کو پتہ نہیں چل سکا جب تک کہ اپنے ساتھ والے شخص سے پوچھ نہ لیا۔ تم نے قرآن کی یہ آیت (یحکم بہ ذواعدل منکم) نہیں پڑھی ؟ “ یہ روایت اس پر دلالت کرتی ہے کہ حکمین کا فیصلہ ان کی سمجھ بوجھ اور اجتہاد و رائے پر مبنی ہوگا۔ آپ نہیں دیکھتے کہ حضرت عمر ، حضرت ابن عباس، حضرت ابن عمر، قاسم اور سالم میں سے ہر ایک صاحب نے اپنے رفیق سے واجب ہونے والی مقدار کے متعلق اس کی رائے پوچھی ہے جب ان دونوں کی رائے ایک امر پر متفق ہوگئی تو انہوں نے اس کا فیصلہ دے دیا۔ نئے پیش آمدہ امور پر اجتہاد کرنا جائز ہے یہ بات اس پر دلالت کرتی ہے کہ نئے پیش آمدہ امور کے احکام معلوم کرنے کے لئے اجتہاد کرنا جائز ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے شکار کی قیمت لگانے اور واجب ہونے والے بدلے کے متعلق فیصلہ کرنے کے لئے اپنی سمجھ بوجھ اور اجتہاد و رائے سے کام لینے کی اباحت کردی ہے۔ یہ اس پر بھی دلالت کرتی ہے کہ ایسی چیزوں کی قیمت لگانے کا معاملہ بھی جنہیں تلف کردیا گیا ہو دو عادل آدمیوں کی رائے اور اجتہاد کے سپرد کردیا جائے گا یہ دونوں اپنا فیصلہ تلف کرنے والے شخص پر جاری کردیں گے جس طرح آیت میں شکار کی قیمت کے سلسلے میں حکمین کے فیصلے کی طرف رجوع کرنے کا ایجاب ہے۔ امام ابوحنیفہ کے نزدیک حکمین اس شکار کی قیمت کا فیصلہ دے دیں گے پھر محرم کو اختیار ہوگا کہ اس کے بدلے کوئی قربانی خریدے یا کھانا کھلا دے یا ہر نصف صاع طعام کے بدلے ایک روزہ رکھ لے۔ امام محمد کا قول ہے کہ حکمین اپنی رائے کے مطابق قربانی یا طعام یا صیام کا فیصلہ کریں گے۔ اگر حکمین ہدی یعنی قربانی کے لئے جانور کا فیصلہ کردیں تو محرم کو قربانی میں وہ جانور دینا ہوگا۔ قول باری ہے (ھدیاً بالغ الکعبۃ ، یہ قربانی کا جانور یا نذرانہ کعبہ پہنچایا جائے گا) ھدی کا اطلاق اونٹوں، گایوں اور بھیڑوں پر ہوتا ہے۔ ارشاد باری ہے (فما استیسر من الھدی، جو ھدی میسر آ جائے۔ اس قول باری میں تو کوئی اختلاف نہیں ہے کہ محرم حالت احصار کے اندر مذکورہ بالا تینوں اصناف میں سے جو جانور ہدی کے طور پر بھیجنا چاہے بھیج سکتا ہے۔ لیکن شکار کے بدلے میں جو حضرات قیمت کے وجوب کے قائل ہیں ان کا کہنا یہ ہے کہ حکمین کی طرف سے قیمت لگ جانے کے بعد اسے اختیار ہوگا اگر وہ ہدی دینا پسند کرے اور شکار کی قیمت اونٹ کی قیمت کے برابر ہو تو اونٹ ذبح کر دے۔ لیکن اگر اونٹ کی قیمت کو نہ پہنچے بلکہ گائے کی قیمت کو پہنچ جائے تو گائے ذبح کرے گا۔ اگر بکری کی قیمت کو پہنچ جائے تو بکری ذبح کرے گا اگر قیمت کے بدلے کئی بکریاں خرید کر کے ذبح کر دے تو بھی جائز ہوگا۔ جو لوگ مویشیوں میں سے نظیر کے وجوب کا قول کرتے ہیں ان کے نزدیک اگر حکمین ہدی کا فیصلہ دیتے ہیں تو محرم کو ان کے فیصلے کے مطابق اونٹ، گائے یا بکری لے جا کر قربانی کرنی ہوگی۔ کس عمر کا جانور شکار کی جزاء میں جائز ہوگا ؟ اس کے متعلق فقہاء میں اختلاف رائے ہے۔ امام ابوحنیفہ کا قول ہے کہ شکار کی جزاء میں صرف وہی جانور جائز ہوگا جو اصحیہ یعنی قربانی کے طو ر پر جائز ہوتا ہے نیز احصار اور حج قران کی صورت میں اسے ذبح کرنا جائز ہوتا ہے۔ امام ابو یوسف اور امام محمد کا قول ہے کہ شکار کی حیثیت کے مطابق ایک سال سے کم بکری کا بچہ نیز اوسط درجے کا جانور بھی جائز ہے۔ پہلے قول کی صحت کی دلیل یہ ہے کہ یہ ایسا ہدی ہے جس کے وجوب کا تعلق احرام کی بنا پر ہوا ہے۔ اور سب کا اس پر اتفاق ہے کہ احرام کی بنا پر واجب ہونے والے ہدایا صرف ان ہی جانوروں میں جائز ہوت یہیں جن کی قربانی دی جاسکتی ہو۔ یعنی بھیڑیا دنبہ، چھ ماہ کا بشرطیکہ وہ اتنا موٹا تازہ ہو کہ سال بھر کا معلوم ہوتا ہو۔ بکرا، بکری پورے سال کی، گائے، بھینس پورے دو سال کی اور اونٹ پورے پانچ سال کا۔ ان سب جانوروں میں اس سے کم عمر والے جانور کی قربانی درست نہیں ہوگی۔ اس سے زائد عمر والے جانور میں کوئی حرج نہیں۔ شکار کے بدلے میں دیئے جانے والے ہدی کے اندر بھی ان ہی عمروں کا لحاظ رکھا جائے گا۔ نیز جب اللہ تعالیٰ نے شکار کی جزاء میں دیئے جانے والے جانور کو علی الاطلاق ہدی کے نام سے موسوم کیا تو اس کی حیثیت ان جانوروں کی طرح ہوگئی جنہیں قرآن میں علی الاطلاق ہدایا کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ اس لئے ہدی میں بھی ہماری مذکورہ عمروں سے کم جانور کافی نہیں ہوگا۔ امام ابو یوسف اور امام محمد نے اس روایت سے استدلال کیا ہے جو صحابہ کی ایک جماعت سے مروی ہے کہ یربوع (چوہے کے مانند ایک جانور جس کی اگلی ٹانگیں چھوٹی اور پچھلی ٹانگیں بڑی اور دم لمبی ہوتی ہے) میں ایک جفعرہ (چار ماہ کا بکری کا بچہ) اور خرگوش میں ایک عناق (ایک سال سے کم کا بچہ دیا جائے گا۔ ) علاوہ ازیں اگر محرم شکار کی جزاء کے لئے بکری بطور ہدی لے جائے گا اور بکری بچہ دے دے گی تو بچے کو بھی ساتھ ہی ذبح کیا جائے گا۔ ابوبکر جصاص اس کے جواب میں کہتے ہیں کہ صحابہ کرام کی ایک جماعت سے مروی اثر میں ممکن ہے کہ جفرہ یا عناق نظیر کے طور پر نہ دیئے گئے ہوں بلکہ قیمت کے طور پر دیئے گئے ہوں۔ دوسری بات کہ ہدی کا بچہ ماں کے ساتھ ذبح کیا جائے گا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ بچہ ماں کے تابع ہوتا ہے اور اس بنا پر ماں کے اوپر لازم حق بچے میں بھی سرایت کرجاتا ہے اور اسے ماں کے ساتھ ذبح کردیا جاتا ہے جو چیز فی نفسہ اصل ہو اسے بالتبع چیز کی روشنی میں اعتبار کرنا جائز نہیں ہوتا۔ آپ نہیں دیکھتے کہ ام ولد کا بیٹا اس لحاظ سے ماں کی طرح ہوتا ہے کہ وہ مال شمار نہیں ہوتا اور آقا کی موت کے ساتھ ہی وہ اپنی قیمت ادا کئے بغیر آزاد ہوجاتا ہے لیکن اگر اس پر یہی حکم شروع ہی سے جاری کردیا جائے اور ماں کے تابع ہونے اور ماں کے حکم میں داخل ہونے کا اعتبار نہ کیا جائے تو یہ حکم درست نہیں ہوتا۔ اسی طرح مکاتب لونڈی کا ولد جو ابھی اسکی گود میں ہو، مکاتب بن جاتا ہے اگر گود میں چمٹے ہوئے بچے کو مکاتب بنایا جائے جبکہ ماں کو مکاتب نہ بنایا گیا ہو تو یہ درست نہیں ہوتا۔ اس کی اور بہت سی مثالیں اور نظائر ہیں۔ قول باری (بالغ الکعبۃ) ہدی کی صفت ہے کعبہ میں اس کے پہنچنے سے مرادیہ ہے کہ اسے حرم میں ذبح کیا جائے۔ اس مسئلے میں کوئی اختلاف نہیں ہے یہ چیز اس پر دلالت کرتی ہے کہ سارا حرم حرمت کے لحاظ سے کعبہ کی طرح ہے۔ نیز یہ کہ حدود حرم کے قطعات اراضی کی فروخت جائز نہیں ہے۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے کعبہ کے لفظ سے پورے حرم کی تعبیر کی ہے۔ جس طرح حضرت ابن عباس نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے آپ کا یہ ارشاد نقل کیا ہے (ان الحرم کلمہ مسجد، سارا حرم مسجد ہے۔ ) اسی طرح قول باری ہے (فلا یقربوا المسجد الحرام، وہ مسجد حرام کے قریب بھی نہ جائیں) اس سے مراد سارا حرم اور حج کے مقامات ہیں اس لئے کہ مشرکین کو اس آیت کے ذریعے حج کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ محرم کے کئے ہوئے شکار کی قیمت کی تعیین کس مقام پر کی جائے اس بارے میں اختلاف رائے ہے۔ ابراہیم نخعی کا قول ہے کہ جس جگہ شکارا مارا جائے اسی مقام پر اس کی قیمت لگائی جائے اگر وہ مقام جنگل یا بیابان ہو تو قریب ترین آبادی میں لے جا کر اس کی قیمت لگائی جائے۔ ہمارے اصحاب کا یہی قول ہے ۔ شعبی کا قول ہے کہ اس کی قیمت کی تعیین مکہ مکرمہ یا منیٰ کے مقام پر کی جائے۔ پہلا قول صحیح ہے اس لئے کہ اس کی تقویم یعنی قیمت کی تعیین اسی طرح ہے جس طرح تلف شدہ چیزوں کی تقویم ہوتی ہے۔ اس لئے اس جگہ کا اعتبار کیا جائے گا جہاں یہ چیز تلف ہوئی ہو، اس جگہ کا اعتبار نہیں کیا جائے کا جہاں اس کی قیمت ادا کی جاتی ہے۔ نیز مکہ مکرمہ یا منیٰ کی تخصیص سے کسی دلیل کے بغیر آیت کی تخصیص لازم آتی ہے جو جائز نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ حضرت عمر اور حضرت عبدالرحمٰن بن عوف سے مروی ہے کہ ان دونوں حضرات نے ہرن کے شکار پر ایک بکری کا فیصلہ دیا تھا اور سائل سے یہ نہیں پوچھا تھا کہ اس نے یہ شکار کس جگہ مارا ہے۔ اس کے جوا ب میں کہا جائے گا کہ یہ ممکن ہے کہ سائل نے ایسے مقام پر ہرن مارا ہو جہاں اس کی قیمت ایک بکری کے برابر سمجھی جاتی ہو۔ قول باری ہے (اوکفارۃ طعام مساکین، یا کفارہ میں چند مسکینوں کو کھانا کھلانا ہوگا) لفظ کفارہ کی قرأت اضافت کے ساتھ کی گئی ہے اور اضافت کے بغیر تنوین کے ساتھ بھی کی گئی ہے۔ طعام کی مقدار کی تعیین میں اختلاف رائے ہے۔ حضرت ابن عباس (ایک روایت کے مطابق) ابراہیم نخعی، عطاء مجاہد اور مقسم کا قول ہے کہ شکار کی قیمت درہموں میں لگائی جائے گی پھر ان سے طعام خریدا جائے گا اور ہر مسکین کو نصف صاع دیا جائے گا۔ حضرت ابن عباس سے ایک اور روایت یہ ہے کہ ہدی یعنی بدلے میں دیئے جانے والے جانور کی قیمت لگائی جائے گی اور اس سے طعام خریدا جائے گا۔ مجاہد سے بھی اسی قسم کی ایک روایت ہے۔ پہلا قول ہمارے اصحاب کا قول ہے اور دوسرے قول کے قائل امام شافعی ہیں۔ پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔ اس لئے کہ ہدی اور طعام میں سے ہر ایک شکار کی جزاء ہے۔ جب ہدی ایسی جزاء ہے جس کا شکار کی نسبت سے اعتبار ہوتا ہے۔ خواہ یہ اعتبار اس کی قیمت کے لحاظ سے ہو یا نظیر کے لحاظ سے تو اس سے یہ ضرو ری ہوگیا کہ طعام کے اندر بھی اس چیز کا اعتبار کیا جائے۔ اس لئے کہ قول باری ہے (فجزاء مثل ما قتل من النعم) تا قول باری (اوکفارۃ طعام مساکین) اللہ تعالیٰ نے طعام کو قیمت کی طرح جزاء اور کفارہ قرار دیا۔ اس لئے شکار کی قیمت کے ساتھ طعام کا اعتبار ہدی کی قیمت کے ساتھ اعتبار سے اولیٰ ہوگا۔ اس لئے کہ طعام شکار کا بدل اور اس کی جزاء ہوتا ہے۔ ہدی کا بدل نہیں ہوتا۔ نیز سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اگر شکارا ایسا ہو جس کی مویشیوں میں کوئی نظیر موجود نہ ہو تو اس صورت میں کفارہ کے طور پر دیئے جانے والے طعام کا شکار کی قیمت کے ساتھ اعتبار کیا جائے گا۔ اس لئے یہی حکم اس صورت میں بھی ہونا چاہیے جب شکار کی نظیر موجود ہو۔ اس لئے کہ آیت شکار کی دونوں صورتوں پر مشتمل ہے۔ جب ایک صورت کے بارے میں سب کا اتفاق ہے کہ اس میں طعام کے اندر شکار کی قیمت کا اعتبار کیا جائے گا تو دوسری صورت کو بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔ ہمارے اصحاب کا قول ہے کہ جب محرم کھانا کھلانے کا ارادہ کرے گا تو شکار کی قیمت سے طعام خرید کر ہر مسکین کو نصف صاع گندم دے دے گا اس سے کم کفایت نہیں کرے گا۔ جس طرح قسم کے کفارے اور سر کی تکلیف کے باعث ادا کئے جانے والے فدیہ کا حکم ہے۔ ہم نے گزشتہ صفحات میں اس پر روشنی ڈالی ہے۔ قول باری ہے (اوعدل ذلک صیاماً یا اس کے برابر روزے) حضرت ابن عباس، ابراہیم نخعی، عطاء ، مجاہد، مقسم اور قتادہ سے ان کا قول مروی ہے کہ ہر مسکین کو یومیہ نصف صاع دیا جائے گا ہمارے اصحاب کا بھی یہی قول ہے ۔ عطاء سے یہ بھی روایت ہے کہ ہر ایک کو یومیہ ایک مد یعنی دور طل کی مقدار دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے آیت میں ہدی، اطعام اور صیام کا ذکر تخییر کے طور پر کیا ہے اس لئے کہ حرف اس کا مقتضی ہے جس طرح قسم کے کفارہ میں قول باری ہے (فکفارتہ اطعام عشرۃ مساکین من اوسط ما تطعمون اھلیکم او کسوتھم او تحریر رقبۃ) یا جس طرح یہ قول باری ہے (فقدیۃ من صیام او صدقۃ اونسک روزوں یا صدقہ یا قربانی بطور فدیہ دے گا۔ ) حضرت ابن عباس، عطاء حسن اور ابراہیم (ایک روایت کے مطابق ) کا یہی قول ہے۔ ہمارے اصحاب کا بھی یہی قول ہے۔ حضرت ابن عباس سے ایک اور روایت ہے کہ آیت میں جس ترتیب سے ان تینوں امور کا ذکر ہوا ہے۔ محرم اس ترتیب کے مطابق شکار کا بدلہ ادا کرے گا۔ مجاہد، شعبی اور سدی سے اس طرح کی روایت ہے۔ ابراہیم سے بھی ایک روایت ترتیب کے حق میں ہے لیکن پہلی بات صحیح ہے اس لئے کہ تخیر لفظ کے حقیقی معنی ہیں۔ اس سے ترتیب پر محمول کرنے والے اس میں ایک ایسی چیز کا اضافہ کر رہے ہیں جس کا دلالت کے بغیر جواز نہیں ہوسکتا۔ قول باری ہے (ومن عاد فینتقم اللہ منہ، لیکن اب اگر کسی نے اس حرکت کا اعادہ کیا تو اللہ اس سے بدلہ لے گا) حضرت ابن عباس ، حسن اور شریح سے مروی ہے کہ اگر کوئی محرم عمداً دوبارہ کسی شکار کو ہلاک کرے گا تو اس پر جزا کے وجوب کا فیصلہ نہیں دیا جائے گا۔ بلکہ اللہ تعالیٰ خود اس سے بدلہ لے گا۔ ) ابراہیم نخعی کا قول ہے کہ شکار ہلاک کرنے والے سے لوگ پہلے یہ پوچھے کہ آیا اس نے اس سے پہلے کوئی شکار ہلاک تو نہیں کیا۔ اگر وہ جواب اثبات میں دیتا تو پھر کوئی فیصلہ نہ دیتے اور اگر وہ نفی میں جواب دیتا تو حکمین شکار کئے ہوئے جانور کے بدلہ کا فیصلہ دیتے ۔ سعید بن جبیر، عطاء اور مجاہد کا قول ہے کہ محرم خواہ جتنی بار بھی شکار ہلاک کرے ہر بار حکمین اس کی جزاء کا فیصلہ سنائیں گے۔ قبیصہ بن جابر نے حضرت عمر سے حالت احرام میں م ارے ہوئے شکار کے متعلق پوچھا تھا حضرت عمر نے حضرت عبدالرحمٰن بن عوف سے مشورہ کر کے ان کا فیصلہ سنایا تھا اس سے یہ نہیں پوچھا تھا کہ تم نے اس سے پہلے بھی کوئی شکار مارا ہے یا نہیں۔ فقہاء امصار کا یہی قول ہے اور یہی درست ہے اس لئے کہ قول باری (ومن قتلہ منکم متعمداً فجزاء) ہر مرتبہ بدلے کا موجب ہے جس طرح یہ قول باری ہے (ومن قتل مومنا، خط ف تحریر رقبۃ مومنۃ ودیۃ مسلمۃ الی اھلہ جو شخص کسی مومن کو خطا قتل کرے گا تو وہ ایک مومن غلام آزاد کرے گا اور اس کے اہل خاندان کو ایک دیت ادا کرے گا۔ ) دوبارہ ایسی حرکت کرنے والے کے لئے وعید کا ذکر جزاء کے وجوب کے منافی نہیں ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے محارب کی حد کو اس کے لئے جزا یعنی سزا کا درجہ دیا چناچہ ارشاد ہے (انما جزاء الذین یحاربون اللہ و رسولہ ان لوگوں کی سزا جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں) تو اس کے بعد وعید کا ذکر فرمایا (ذلک لھ خزی فی الدنیا ولھم فی الاخرۃ عذاب عظیم ) یہ ان کے لئے دنیا کی رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔ ) اس لئے دوبارہ ایسی حرکت کرنے والے سے بدلہ لینے کے ذکر میں جزا کے ایجاب کی نفی نہیں ہے۔ علاوہ ازیں قول باری (ومن عاد فینتقم اللہ مثہ) میں ایسی کوئی دلالت نہیں ہے کہ اس سے وہ محرم مراد ہے جو ایک شکار کو ہلاک کرنے کے بعد دوبارہ کوئی اور شکار ہلاک کر دے اس لئے کہ قول باری (عفا اللہ عما ساف پہلے جو کچھ ہوچکا اللہ نے اسے معاف کردیا) میں اس مراد کا احتمال ہے کہ تحریم سے پہلے جو کچھ ہوچکا اللہ نے اسے معاف کردیا۔ اب تحریم کے بعد شخص دوبارہ ایسی حرکت کرے گا، اگرچہ پہلا شکار آیت کے نزول کے بعد مارا ہو، اللہ اس سے بدلہ لے گا۔ جب آیت میں یہ احتمال موجود ہو تو اس امر پر اس کی دلالت نہیں گی۔ کہ جو شخص دوسری مرتبہ شکار ہلاک کرنے کے بعد پھر شکار ہلاک کرے گا اس پر انتقام یعنی بدلہ کے سوا اور کوئی چیز عائد نہیں ہوگی۔ فصل قول باری ہے (لیذوق وبال امرہ، تاکہ وہ اپنے کئے کا مزہ چکھے) امام ابوحنیفہ کے اس قول کے حق میں اس سے استدلال کیا جاتا ہے کہ محرم اگر اس شکار کا گوشت کھالے جس کی جزاء اس پر لازم ہوئی ہے تو اس پر کھائے ہوئے گوشت کی قیمت لازم آئے گی جس کا وہ صدقہ کر دے گا اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ اس نے محرم پر بدلہ اس لئے لازم کیا کہ وہ اپنے مال میں سے شکار کی قیمت کی مقدار ادا کر کے اپنے کئے کا مزہ چکھ لے۔ جب وہ شکار کا گوشت کھالے گا تو گویا وہ ادا کئے ہوئے بدلہ میں سے اتنی مقدار واپس لے لے گا اور اس طرح اتنی مقدار میں وہ اپنے کئے کا مزہ نہیں چکھے گا اس لئے کہ جو شخص کوئی جرمانہ بھرے اور پر اسی قدر واپس لے لے تو وہ اپنے کئے کا مزہ چکھنے والا قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اس بات سے امام ابوحنیفہ کے قول کی صحت پر دلالت ہوگئی۔ ہمارے اصحاب کا قول ہے کہ محرم اگر چاہے تو طعام کے ہر نصف صاع کی بجائے ایک روزہ رکھ لے اور اگر چاہے تو کچھ دن روزہ رکھ لے اور کچھ حصہ مسکینوں کو کھلا دے، ہمارے اصحاب نے روزے اور طعام کو اکٹھا کردینا جائز قرار دیا ہے۔ لیکن انہوں نے قسم کے کفارہ میں ان دونوں کو جمع کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس طرح انہوں نے شکار کی جزاء کے روزوں اور قسم کے کفارہ میں اطعام کے ساتھ روزوں کے درمیا نفرق کردیا ہے جس طرح انہوں نے ان کے اور کفارئہ یمین میں عتق اور طعام کے درمیان فرق رکھا ہے کہ کفارہ ادا کرنے کے والے کے لئے یہ جائز نہیں کہ آدھا غلام آزاد کر دے اور آدھے کے بدلے پانچ مسکین کھلا دے۔ شکار کی جزاء میں ہمارے اصحاب نے روزوں کو طعام کے ساتھ جمع کرنے کی اجازت دی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے روزوں کو طعام کے مساوی اور اس کے مثل قرار دیا ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے (اوعدل ذلک صیاماً ) یہ تو واضح ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس قول سے یہ مراد نہیں لی ہے کہ روزہ حقیقی معنوں میں طعام کے مثل ہے کیونکہ طعام اور صیام کے درمیان کوئی مشابہت نہیں ہے۔ اس سے ہمیں یہ بات معلوم ہوئی کہ اس سے مراد یہ ہے کہ دونوں کے درمیان اس لحاظ سے مماثلت ہے کہ روزہ اس شخص کے لئے طعام کے قائم مقام ہوجاتا اور اس کا نائب بن جاتا ہے جو طعام کے کچھ حصوں کے بدلے روزے رکھ لیتا ہے ، گویا اس نے روزے والے حصوں کا بھی مسکینوں کو کھانا کھلایا ہے۔ اس لئے طعام کے ساتھ روزوں کو ضم کرنا جائز ہوگیا اور اس طرح پورا کفارہ گویا طعام کی صورت اختیا رکر گیا۔ لیکن قسم کے کفارہ میں رکھا جانے والا روزہ اس وقت جائز ہوتا ہے جب طعام میسر نہ ہو۔ یہ روزہ اس طعام کا بدلہ ہوتا ہے اس لئے ان دونوں کو جمع کرنا جائز نہیں ہوتا۔ اس لئے کہ قسم کا کفارہ دینے والے کو یا تو طعام میسر ہوگا یا نہیں میسر ہوگا۔ اگر پہلی صورت ہوگی تو اس کے لئے روزہ رکھنا جائز نہیں ہوگا اگر دوسری صورت ہوگی تو طعام کے بدل کے طور پر اس پر روزہ رکھنا فرض ہوگا۔ بدل اور مبدل منہ کو یکجا کرنا جائز نہیں ہوتا جس طرح ایک موزے پر مسح اور دوسرے پائوں کے غسل کو یکجا نہیں کیا جاسکتا۔ یا جس طرح تمیم اور وضو کو یکجا نہیں کیا جاسکتا یا اس طرح کی اور مثالیں۔ قسم کے کفارہ میں صیام اور طعام کے درمیان جمع کے امتناع میں ہمیں کسی اختلاف کا علم نہیں ہے۔ عتق اور طعام کو یکجا کرنا اس لئے جائز نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قسم کا کفارہ تین چیزوں میں سے ایک چیز مقرر کی ہے۔ جب ایک شخص آدھا غلام آزاد کر دے اور آدھے کا کھانا کھلا دے تو اس نے اللہ تعالیٰ کی مقررہ کردہ تین چیزوں میں کسی ایک بھی چیز کی ادائیگی نہیں کی اس لئے اس کا یہ طریق کار جائز نہیں ہوا۔ ایک پہلو یہ بھی ہے کہ آزادی کی کوئی قیمت نہیں لگائی جاسکتی کہ قیمت پوری آزادی کے لئے کافی ہوجائے۔ درج بالاصورت کی حیثیت اس صورت کی طرح بھی نہیں ہے جس میں کفارہ ادا کرنے والا پانچ مسکینوں کو کپڑا پہنا دے اور پانچ کو کھانا کھلا دے ۔ اس صورت میں قیمت کی بنا پر کفارہ کی ادائیگی ہوجائے گی اس لئے کہ کپڑا اور کھانا دونوں ایسی چیزیں ہیں جن کی قیمت لگائی جاسکتی ہے۔ اس لئے قیمت کی بنا پر ان میں سے ایک طرف سے کفایت ہوجائے گی۔ فصل قول باری ہے (ومن قتلہ منکم متعمد فجزاء مثل ما قتل) یہ اس صورت کو بھی شامل ہے جب شکار مارنے والا ایک ہو اور اس صورت کو بھی جب ایک سے زائد آدمیوں نے مل کر کوئی شکار کیا ہو، پہلی صورت میں جس طرح ایک شخص پر پوری جزا کا ایجاب ہوجائے گا دوسری صورت میں بھی اسی طرح حصہ لینے والے ہر شخص پر پوری جزا کا ایجاب ہوگا۔ اس لئے کہ آیت میں وارد لفظ من پوری جزا کے ایجاب کے لحاظ سے ہر شخص کو اس کی ذاتی حیثیت میں شامل ہے۔ اس کی دلیل یہ قول باری ہے (ومن قتل مومناً خطا ف تحریر رقبۃ مومنۃ) یہ قاتلین میں سے ہر ایک پر غلام آزاد کرنے کے ایجاب کا مقتضی ہے۔ جب ان سب نے مل کر ایک شخص کو قتل کردیا ہو۔ اللہ تعالیٰ کا قول ہے (ومن یظلم منکم نذقہ عذاباً کبیراً تم میں سے جو شخص بھی ظلم کرے گا ہم اسے بڑے عذاب کا مزہ چکھائیں گے) یہ ہر شخص کے لئے اس کی ذاتی حیثیت میں وعید ہے قول باری (ومن یقتل مومنا متعمداً ) میں قاتلین میں سے ہر ایک کے لئے وعید ہے۔ یہ چیز اہل لغت کے لئے بالکل واضح ہے وہ اس کی مخالفت نہیں کرتے صرف ایسے لوگ اس بات سے ناواقف ہیں جنہیں علم لغت سے کوئی مس نہیں ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ جب ایک گروہ کسی شخص کو قتل کر دے تو ان سب پر ایک ہی دیت لازم آئے گی حالانکہ لفظ میں دیت بھی اسی طرح داخل ہے جس طرح رقبہ یعنی غلام داخل ہے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ لفظ کی حقیقت اور اس کا عموم تو اسی امر کے متقاضی ہیں کہ قاتلوں کی تعداد کے مطابق دیتیں بھی واجب کردی جائیں۔ ایک دیت پر اجماع کی وجہ سے اقتصار کیا گیا ورنہ ظاہر لفظ اسی امر کا مقتضی ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ اگر دو شخص کسی کو عمداً قتل کردیں تو ان میں سے ہر ایک کو مستقل طور پر قاتل شمار کیا جاتا ہے اور قصاص میں ان دونوں کو قتل کردیا جاتا ہے۔ آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک قاتل مقتول کی وراثت سے محروم کردیا جاتا ہے۔ اگر ان میں سے ہر قاتل کو یہ حیثیت دے دی جاتی کہ وہ قتل کے ایک حصے میں شریک ہوا ہے تو پھر یہ ضروری ہوجاتا کہ وہ میراث کے اتنے حصے سے محروم نہ رکھا جائے جتنا حصہ اس کے دوسرے ساتھ نے قتل کیا ہے۔ جب سب کا اس پر اتفاق ہوگیا کہ یہ دونوں قاتل میراث سے محروم رہیں گے اور ان میں سے ہر ایک شخص مقتول کا قاتل ہے تو کفارے کے ایجاب میں بھی یہی بات ہوگی اس لئے کہ نفس یعنی جان کے حصے نہیں کئے جاسکتے۔ اسی طرح ایک شکار کو مل کر مارنے والوں کا بھی یہی حکم ہے کہ ان میں سے ہر شخص گویا اپنی ذات کے لحاظ سے اس شکار کی جان لینے والا تھا۔ اس لئے ہر ایک پر پورا کفارہ واجب ہوگا اس پر یہ بات دلالت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے قول (اوکفارۃ طعام مساکین) میں اس کا نام کفارہ رکھا نیز اس کفارے میں روزہ بھی مقرر کیا اس لئے یہ کفارہ قتل کے کفارے کے مشابہ ہوگیا۔ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا (فجزاء مثل ما قتل) تو آیت کی اس امر پر دلالت ہوئی کہ صرف ایک ہی جزا واجب ہوگی۔ آیت نے اس میں کوئی فرق نہیں کیا کہ شکار کو مارنے والا ایک شخص تھا یا متعدد اشخاص تھے جبکہ آپ کا کہنا یہ ہے کہ ان پر دو یا تین یا اس سے زائد جزاء واجب ہوگی۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ اس جزاء کا تعلق ان میں سے ہر ایک کے ساتھ ہوگا۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ ان میں سے ہر ایک پر دو یا تین یا اس سے زائد جزا واجب ہوگی بلکہ ان میں سے ہر ایک پر صرف ایک جزا واجب ہوگی۔ جزا کا تعلق ان میں سے ہر ایک کے ساتھ ہوگا اس پر یہ قول باری دلالت کرتا ہے (فجزاء مثل ماقتل) اللہ تعالیٰ نے قتل فرمایا قتلوا نہیں فرمایا۔ یہ چیز اس پر دلالت کرتی ہے کہ اللہ نے ایک جزا مراد لی ہے۔ ہم نے کتاب ” شرح المناسک “ میں پوری شرح وبسط کے ساتھ اس پر گفتگو کی ہے ہمارے مخالف اس آیت سے حج قران کرنے والے کے سلسلے میں ہمارے خلاف استدلال کرتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ ظاہر کتاب سے قارن پر صرف ایک جزا واجب ہوگی۔ اس کا جواب یہ ہے کہ قارن ہمارے نزدیک دو احرام باندھ کر محرم بنتا ہے۔ اس پر ہم اپنے مقام پر مزید روشنی ڈالیں گے۔ ہماری یہ بات جب درست ثابت ہوگئی پھر قارن نے ان دونوں احرام میں کوئی نقص پیدا کردیا تو وہ دوجانور قربان کر کے اس کی تلافی کرے گا۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ فقہاء کے درمیان اس امر میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ ہدی کی قربانی مکہ مکرمہ جا کر درست ہوتی ہے آیت میں کعبہ تک پہنچنے سے مراد یہی ہے کہ اسے حرم کے اندر ذبح کیا جائے۔ اگر حرم میں داخل ہونے کے بعد ذبح ہونے سے قبل ہدی کا جانور ہلاک ہوجائے تو اس شخص پر ایک دوسرا ہدی واجب ہوگا۔ ہمارے اصحاب کا قول ہے کہ کعبہ پہنچنے کے بعد حرم کے اندر اگر اسے ذبح کر دے پھر ذبح شدہ جانور چوری ہو جائو تو اس شخص پر اور کوئی چیز واجب نہیں ہوگی اس لئے ذبح کے ساتھ ہی صدقے کا تعین ہوگیا اور اس کی حیثیت اس شخص کی طرح ہوگئی جس نے یہ کہا ہو کہ ” اللہ کے لئے مجھ پر اس گوشت کا صدقہ کردینا لازم ہے۔ “ اور پھر وہ گوشت چوری ہوگیا تو اب اس پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی۔ فقہاء کا اس پر بھی اتفاق ہے کہ روزے مکہ کے سوا کسی اور جگہ بھی رکھے جاسکتے ہیں البتہ طعام کے بارے میں اختلاف ہے۔ ہمارے اصحاب کا قول ہے کہ وہ شخص جس جگہ طعام کا صدقہ دینا چاہے اس کے لئے ایسا کرنا جائز ہے۔ امام شافعی کا قول ہے کہ جب تک مکہ کے مساکین کو یہ طعام حوالے نہیں کرے گا اس کا کفارہ ادا نہیں ہوگا۔ پہلے قول کی دلیل یہ قول باری ہے (اوکفارۃ طعام مساکین) اس میں تمام مساکین کے لئے عموم ہے اس لئے کسی خاص جگہ کے مساکین کے ساتھ اس کی تخصیص درست نہیں ہوگی الا یہ کہ اس کی کوئی دلیل موجود ہو۔ اس بنا پر جو حضرات اسے مکہ مکرمہ کے مساکین تک محدود کردیں گے وہ کسی دلیل کے بغیر آیت کی تخصیص کریں گے۔ نیز اصول شرعیہ کے اندر کوئی ایسا صدقہ موجود نہیں جو کسی جگہ کے ساتھ مخصوص کردیا گیا ہو کہ کسی اور جگہ اس کی ادائیگی جائز ہی نہ ہو۔ جب یہ صدقہ کی ایک صورت ہے تو اس کے نظائر یعنی دوسرے صدقات پر قیاس کرتے ہوئے تمام مقامات پر اس کی ادائیگی کا جواز واجب ہے۔ نیز کسی ایک خاص مقام کے ساتھ اس کی تخصیص اصول سے خارج ہے اور جو قول اصول اور ظاہر کتاب سے خارج ہو وہ ساقط اور مرذول وہتا ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ بدی کا جانورھی تو صدقہ ہوتا ہے لیکن وہ حرم کے ساتھ مخصوص ہے تو اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ اس کی ذبح حرم کے ساتھ مخصوص ہے۔ لیکن صدقہ تو وہ جس جگہ چاہو ہوسکتا ہے۔ ہمارے اصحاب کا بھی یہی قول ہے کہ اگر ایک شخص ہدی کو حرم میں لے جا کر ذبح کرے اور پھر اس کا گوشت کسی اور جگہ لے جا کر صدقہ کر دے تو اس کا کفارہ ادا ہوجائے گا۔ نیز جب سب کا اس پر اتفاق ہے کہ مکہ مکرمہ کے سوا کسی اور جگہ جا کر بھی روزہ رکھ سکتا ہے حالانکہ روزہ بھی شکار کی جزا ہے لیکن ذبح کی صورت میں نہیں ہے تو اسی علت کی بنا پر طعام کا بھی یہی حکم ہوگا۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٩٥) ابوالیسر بن عمرو کو احرام یاد نہیں رہا اور انہوں نے جان کر شکار کو قتل کردیا تو اسکے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس پر اس شکار کی (سزا) ہوگی، جس کی قیمت کا تخمینہ تم میں سے دو آدمی کریں گے، اب اسے اختیار ہے کہ اس قیمت کا کوئی جانور خرید کر بیت اللہ روانہ کردے یا ان روپوں کے بقدر غلہ خرید کر مساکین مکہ مکرمہ پر خیرات کرے اور اگر اس غلہ وغیرہ خیرات کرنے کی اس میں طاقت نہ ہو تو فی حصہ ایک مسکین ایک روزہ یعنی نصف صاع (٢٣٤ تولے کا ایک وزن) کے عوض ایک روزہ رکھ لے (جیسا کہ صدقہ فطر کی شرائط ہیں) یہ اس کے فعل کی سزا اور جو شخص اس حکم اور اس سزا کے بعد پھر ایسا کرے گا تو اسے چھوڑ دیا جائے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس جزا مذکور کے علاوہ خود اس سے انتقام لے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٩٥ (یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَاَنْتُمْ حُرُمٌ ط ) (وَمَنْ قَتَلَہٗ مِنْکُمْ مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ ) کفارے کے طور پر اللہ کی راہ میں ویسا ہی ایک چوپایہ صدقہ کیا جائے گا۔ یعنی اگر آپ نے ہرن مارا تو بکری یا بھیڑ دی جائے گی اور اگر نیل گائے مار دی تو پھر گائے بطور کفارہ دینا ہوگی۔ اس طرح جس قسم اور جس جسامت کا حیوان شکار کیا گیا ہے ‘ اس کے برابر کا چوپایہ صدقہ کرنا ہوگا۔ (یَحْکُمُ بِہٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْکُمْ ) یعنی دو متقی اور معتبر اشخاص اس کی گواہی دیں کہ یہ جانور اس شکار کیے جانے والے جانور کے برابر ہے۔ (ہَدْیًام بٰلِغَ الْکَعْبَۃِ ) یہ جانور ہدی کے طور پر خانہ کعبہ کی نذر کیا جائے گا۔ (اَوْ کَفَّارَۃٌ طَعَامُ مَسٰکِیْنَ ) اس میں فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر اناج یا رقم دینا ہو تو وہ صدقۂ فطر کے حساب سے ہوگی۔ (اَوْ عَدْلُ ذٰلِکَ صِیَامًا ) یا اتنے ہی روزے رکھنا یہ دیکھنا ہوگا کہ جو جانورشکار ہوا ہے اسے کتنے آدمی کھا سکتے تھے۔ اتنے آدمیوں کو کھانا کھلایا جائے یا اتنے دن کے روزے رکھے جائیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

110. When a person is in the state of pilgrim sanctity (ihram) it is prohibited for him both to hunt and to assist in hunting animals. Indeed, even if an animal has been hunted for him by someone else he may not eat it. However, if someone hunts an animal for himself and makes a gift of it to such a person, there is no harm in his eating it. There is an exception to this injunction and that is with regard to harmful animals. Snakes, scorpions, mad dogs and other such animals which cause injury to man may be killed even by one in the state of ihram. (See Bukhari, 'Talaq', 24; 'Sayd', 2; Abu Da'ud, 'Manasik', 40, 41; Tirmidhi, 'Hajj', 27; 'Sayd', 26 - Ed.) 111. It would also be 'two men of equity' (Surah al-Ma'idah 5: 95) to judge as to the number of persons one should feed or the number of days one should fast by way of expiation for killing a certain animal.

سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :110 شکار خواہ آدمی خود کرے ، یا کسی دوسرے کو شکار میں کسی طور پر مدد دے ، دونوں باتیں حالت احرام میں منع ہیں ۔ نیز اگر محرم کی خاطر شکار مارا گیا ہو تب بھی اس کا کھانا محرم کے لیے جائز نہیں ہے ۔ البتہ اگر کسی شخص نے اپنے لیے خود شکار کیا ہو اور پھر وہ اس میں سے محرم کو بھی تحفۃً کچھ دیدے تو اس کے کھانے میں کچھ مضائقہ نہیں ۔ اس حکم عام سے موذی جانور مستثنیٰ ہیں ۔ سانپ ، بچھو ، باؤلا کتا اور ایسے دوسرے جانور جو انسان کو نقصان پہنچانے والے ہیں ، حالت احرام میں مارے جا سکتے ہیں ۔ سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :111 ان امور کا فیصلہ بھی دو عادل آدمی ہی کریں گے کہ کس جانور کے مارنے پر آدمی کتنے مسکینوں کو کھانا کھلائے ، یا کتنے روزے رکھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

66: اگر کوئی شخص احرام کی حالت میں شکار کرنے کا گناہ کرلے تو اس کا کفارہ اس آیت میں بیان کیا گیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ جس جانور کا شکار کیا ہے اگر وہ جانور حلال ہو تو اسی علاقے کے دو تجربے کار دین دار آدمیوں سے اس جانور کی قیمت لگائی جائے، پھر چوپایوں یعنی گائے بیل بکری وغیرہ میں سے اس قیمت کے کسی جانور کی قربانی حرم میں کردی جائے یا اس کی قیمت فقراء میں تقسم کردی جائے، اور اگر کسی ایسے جانور کا شکار کیا تھا جو حلال نہیں ہے مثلاً بھیڑیا تو اس کی قیمت ایک بکری سے زیادہ نہیں سمجھی جائے گی، اور اگر کسی شخص کو مالی اعتبار سے قربانی دینے یا قیمت فقراء میں تقسیم کرنے کی گنجائش نہ ہو تو وہ روزے رکھے روزوں کا حساب اس طرح ہوگا کہ اس جانور کی جو قیمت بنی تھی اس میں سے پونے دو سیر گندم کی قیمت کے برابر ایک روزہ سمجھا جائے گا، آیت کی یہ تشریح : امام ابوحنیفہ (رح) کے مذہب کے مطابق ہے، ان کے نزدیک اس جانور کے برابر چوپایوں میں سے کسی جانور کا مطلب یہ ہے کہ پہلے شکار کئے ہوئے جانور کی قیمت لگائی جائے، پھر اس قیمت کا کوئی چوپایہ حرم میں ذبح کیا جائے، تفصیل فقہ کی کتابوں میں درج ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(5:95) وانتم حرم۔ واؤ حالیہ (درآنحالیکہ) انتم حرم۔ تم حالت احرام میں ہو ۔ تم احرام باندھے ہوئے ہو۔ متعمدا۔ عمدا۔ جان بوجھ کر۔ ارادۃ (باب تفعل) النعم۔ اسم جنس۔ چوپایہ۔ اونٹ ، بکری۔ گائے۔ بھینس وغیرہ جمع العام ونعمان۔ ذواعدل۔ دو معتبر عادل شخص۔ ھدیا۔ اسم نکرہ منصوب۔ قربانی کا جانور جو ماہ حرم میں حرم کے اندر ذبح ہونے کے لئے بھیجا جاتا ہے۔ بالغ الکعبۃ۔ بالغ۔ پہنچنے والا۔ بلوغ سے بمعنی پہنچنا۔ کعبہ سے مراد حدود حرم ہے کیونکہ جانور کعبہ میں نہیں ذبح کئے جاتے۔ بالغ الکعبۃ۔ یعنی وہ جانور پھر پہنچ جاوے کعبہ یعنی مکہ معظمہ میں۔ ھدیا بالغ الکعبۃ۔ حال ہے جس کا ذوالحال مثل ما قتل من النعم ہے۔ یعنی چوپایوں میں سے ویسا ہی جانور جو شکار کیا گیا ہو وہ پہنچایا جائے ذبح کے لئے حدود حرم میں۔ ومن قتلہ ۔۔ ضیاما۔ اور جس نے عمداً شکار مارا تو اس پر پاداش واجب ہوگی جس کی تین صورتیں ہیں : (1) چوپایوں میں سے اسی قیمت کا جانور جو حرم مکہ میں لاکر ذبح کیا جاوے۔ (2) یا کفارہ کے طور پر اس جانور کی قیمت کے برابر مساکین کو کھنا کھلائے۔ (3) یا اس قیمت میں جتنے مساکین کو کھانا کھلایا جاسکتا ہے ان مساکین کی تعداد کے برابر روزے رکھے۔ اور ہر 3 صورت میں فیصلہ تمہارے مٰں سے دو صاحب عدل و انصاف شخص کریں گے۔ لیذوق۔ ل۔ تاکہ ۔ یذوق مضارع منصوب واحد مذکر۔ ذوق (نصر) سے مصدر تاکہ وہ چکھے۔ وبال اسم منصوب۔ مضاف۔ امرہ مضاف مضاف الیہ دونوں مل کر وبال کا مضاف الیہ ۔ وبال امرہ۔ مضاف و مضاف الیہ مل کر مفعول بہٖ ہے یذوق کا۔ بداعمالی کی سخت سزا۔ عاد۔ وہ پھرا۔ اس نے عود کیا۔ وہ پھر آرہا ۔ (باب نصر) عود سے جس کے معنی کسی چیز سے ہٹ جانے کے بعد پھر اس کی طرف لوٹنے کے ہیں۔ ینتقم۔ مضارع واحد مذکر غائب۔ وہ انتقام لے گا۔ وہ بدلہ لے گا۔ وہ سزا دے گا۔ باب افتعال انتقام سے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

حدیث میں ہے کہ محرم نہ تو کسی شکاری کی مدد کرے اور نہ اس شکار کا گوشت کھائے جو محر م کے لیے کیا گیا ہو۔ (بخاری مسلم ابوداود) ہاں موذی جانوروں کی حرام کی حالت میں اور حرم کے اندر قتل کرسکتا ہے۔ (بخاری مسلم) یعنی احرام کی حالت میں جیسا شکار مارے اسی کے مطابق نذرانہ سے خواہ وہ شکار بھول کر ہی کیوں نہ مارا ہو۔ حدیث میں ہے جو شخص احرام کی حالت میں شکار مارڈالے اس کے ذمہ ایک مینڈھا کی قربانی ہے ( ابو داود) اس جسے جانور سے مراد یہ ہے کہ تن وتوش میں اسی سے ملتا جلتا ہو جمہور ائمہ کا یہی مسلک ہے امام ابوحنیفہ (رح) کے نزدیک قیمت میں ملتا جلتا مراد ہے۔ ( شوکانی)5 یعنی اس کا بدل تجویز کردیں کہ فلاں جانور اس شکار کے برابر ہوسکتا ہے۔ ( وحیدی ) 6 یعنی اس نذرانہ کو مکہ معظمہ میں لے جاکر ذبح کی جائے اور وہیں اس کا گوشت مسکینوں میں تقسیم کیا جائے اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ( ابن کثیر) جف 7 اس میں آیت میں او تخیر کے لیے ہے یعنی شکار کرنے والے کو اختیار ہے کہ ان تینوں میں سے جو کفارہ جا ہے ادا کردے اکثر ائمہ کرام کا یہی مسلک ہے جن میں ائمہ ثلاثہ بھی شامل ہیں ( ابن کثیر)8 یعنی زمانہ جاہلیت میں یا اس حکم کے آنے سے پہلے احرام کی حالت میں جو شکار تم کرچکے ہو اسے اللہ تعالیٰ نے معاف فرمادیا ہے اب اس کا بدلہ دینا ضروری نہیں ہے۔ (کبیر)9 یعنی جہاں تم پڑے ہوئے ہو وہاں کھا سکتے ہو اور زار راہ نے بان سکتے ہو البحر سے مراد پانی ہے اور اس میں سمندر اور غیر سمندر سب برابر ہیں یہاں شکار سے وہ مچھلی مراد ہے جو شکار کی جائے اور طعام سے مراد وہ زندہ یا مردہ مچھلی ہے جسے سمندر کی موجیں کنارے پر بھینک دیں اکثر صحا بہ (رض) نے اسکی یہی تفسیر کی ہے اس آیت سے جمہور علمانے استدلال کیا ہے کہ سمندر کا مردہ جانور حلال ہے (ابن کثیر) اور منا غالکم سے اشارہ فرمادیا ہے کہ یہ رخصت تمہارے فائدے کے لیے تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ حج کے طفیل حلال ہوئی ہے۔ (کذافی الموضح )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

1۔ اسی طرح جبکہ وہ شکار حرم میں سے ہو گوشکاری احرام میں نہ ہو اس کا بھی یہی حکم ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آیت) ” یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُواْ لاَ تَقْتُلُواْ الصَّیْْدَ وَأَنتُمْ حُرُمٌ وَمَن قَتَلَہُ مِنکُم مُّتَعَمِّداً فَجَزَاء مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ یَحْکُمُ بِہِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنکُمْ ہَدْیْاً بَالِغَ الْکَعْبَۃِ أَوْ کَفَّارَۃٌ طَعَامُ مَسَاکِیْنَ أَو عَدْلُ ذَلِکَ صِیَاماً لِّیَذُوقَ وَبَالَ أَمْرِہِ عَفَا اللّہُ عَمَّا سَلَف وَمَنْ عَادَ فَیَنتَقِمُ اللّہُ مِنْہُ وَاللّہُ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍ (95) ” اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ احرام کی حالت میں شکار نہ مارو ‘ اور اگر تم میں سے کوئی جان بوجھ کر ایسا کر گزرے تو جو جانور اس نے مارا ہو اسی کے ہم پلہ ایک جانور اسے مویشیوں میں سے نذر دینا ہوگا جس کا فیصلہ تم میں سے دو عادل آدمی کریں گے اور یہ نذرانہ کعبہ پہنچایا جائے گا ‘ یا نہیں تو اسے گناہ کے کفارے میں چند مسکینوں کو کھانا کھلانا ہوگا ‘ یا اس کے بقدر روزے رکھنے ہوں گے ‘ تاکہ وہ اپنے کئے کا مزا چکھے ۔ پہلے جو کچھ ہوچکا اسے اللہ نے معاف کردیا ‘ لیکن اب اگر کسی نے اس حرکت کا اعادہ کیا تو اس سے اللہ بدلہ لے گا ‘ اللہ سب پر غالب ہے اور بدلہ لینے کی طاقت رکھتا ہے ۔ ممانعت اس بات کی کی گئی ہے کہ کوئی محرم عمدا کسی شکار کو قتل نہ کرے ۔ اگر غلطی سے اس کے ہاتھوں کوئی شکار ہوجائے تو نہ وہ گنہگار ہے اور نہ اس پر کفار ہے ۔ اگر عمدا اس سے شکار کیا تو اس پر جانور ذبح کرنا فرض ہے ۔ اور یہ اس قدر ہو کہ شکار کی قیمت کے برابر ہو ‘ مثلا ہرن کے شکار کے بدلے اونٹنی کا بچہ یا بکری۔ اگر اونٹ کو شکار کرے تو گائے ذبح کرے ۔ لومڑی اور زرافہ کے شکار میں اونٹ کا بچہ ‘ بلی اور خرگوش کے بدلے خرگوش ۔ اور جس جانور کے مقابلے میں خانگی جانور نہ ہو تو اس کی قیمت کا جانور ذبح کرے ۔ اس کفارے کا فیصلہ دو عادل مسلمان کریں گے ۔ اگر دو منصفوں نے کسی جانور کے ذبح کے بارے میں فیصلہ کیا تو جنایت کرنے والا اس جانور کو چھوڑ دے گا کہ وہ کعبے تک پہنچے اور وہاں اسے ذبح کرکے مساکین کو کھلایا جائے ۔ اگر کوئی جانور نہ ملے تو دو منصف پھر مساکین کے کھانیکے بارے بھی فیصلہ کریں گے اور یہ کھانا اس شکار کی قیمت کے برابر ہونا چاہئے اگرچہ اس کے بارے میں فقہی اختلافات ہیں ۔ اگر طعام مساکین کی قدرت بھی نہ ہو تو جنایت کرنے والے محرم کو روزے رکھنے ہوں گے ۔ یعنی ایک مسکین کے مقابلے میں ایک روزہ ۔ اب مسکین کے کھانے کی قیمت کیا ہوگی اس میں فقہی اختلافات ہیں ۔ بہرحال اصل بات یہ ہے کہ اس کا تعین ہر زمانے میں الگ ہوگا ۔ اور اس کفارے کی حکمت بھی قرآن کریم نے منصوص طور پر بتلا دی ہے ۔ (آیت) ” (لیذوق وبال امرہ) ” تاکہ وہ اپنے کئے کا مزہ چکھے ۔ “ کفارہ عائد کرنے میں سزا دہی کا پہلو بھی موجود ہے اس لئے کہ اس شخص نے جس حرمت کی ہتک کی ہے ‘ اسلام اس کے بارے میں سخت متشدد ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں حکم دیا جاتا ہے کہ جو ہوچکا سو ہوچکا اور آئندہ کے لئے جو باز نہ آئے گا اسے سخت انتقام کا سامنا کرنا ہوگا ۔ (آیت) ” عَفَا اللّہُ عَمَّا سَلَف وَمَنْ عَادَ فَیَنتَقِمُ اللّہُ مِنْہُ وَاللّہُ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍ (95) ” لیکن اب اگر کسی نے اس حرکت کا اعادہ کیا تو اس سے اللہ بدلہ لے گا ‘ اللہ سب پر غالب ہے اور بدلہ لینے کی طاقت رکھتا ہے ۔ یہ تو تھے احکام خشکی کے شکار سے متعلق ۔ رہا سمندری شکار تو وہ حالت احرام اور حالت غیر احرام دونوں میں جائز ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

احرام میں شکار مارنے کی جزا اور ادائیگی کا طریقہ جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا حالت احرام میں (حج کا احرام ہو یا عمرہ کا) خشکی کا کوئی جانور شکار کرے (خواہ اس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہو یا نہ کھایا جاتا ہو) تو اس کی سزا آیت بالا میں ذکر فرمائی ہے، یاد رہے کہ صید یعنی شکار ان جانوروں کو کہا جاتا ہے جو وحشی ہوں، انسانوں سے مانوس نہ ہوں ان سے دور بھاگتے ہوں جیسے شیر، گیدڑ، ہرن خرگوش، نیل گائے، کبوتر، فاختہ وغیرہ اور جو جانور انسانوں سے مانوس ہیں ان کے پاس رہتے ہیں جیسے گائے اونٹ، بھیڑ بکری مرغی یہ شکار میں داخل نہیں ہیں اور جو وحشی جانور ہوں ان میں سے بعض جانوروں کا مارنا حالت احرام میں بھی جائز ہے۔ یہ استثناء احادیث شریفہ میں وارد ہوا ہے ان میں کوا اور چیل اور بھیڑیا اور سانپ اور بچھو اور کاٹنے والا کتا اور چوہا شامل ہیں۔ یعنی محرم کو ان کا قتل کرنا جائز ہے اور جو جانور محرم پر حملہ کر دے اس کا قتل کرنا بھی جائز ہے اگرچہ ان جانوروں میں نہ ہو جن کے قتل کی اجازت ہے۔ احرام میں شکار مارنے کی جزا آیت بالا میں مذکور ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ جو جانور قتل کیا اس کا ضمان واجب ہوگا۔ اور اس ضمان کی ادائیگی یا تو اس طرح کر دے کہ جانور خرید کر بطور ھدی کعبہ شریف کی طرف یعنی حدود حرم میں بھیج دے جسے وہاں ذبح کردیا جائے اور اگر ھدی نہ بھیجے تو اس کی قیمت مسکینوں کی دیدے یا اس کے بدلے روزے رکھ لے۔ (مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ ) (یعنی جو جانور قتل کیا ہے اس جانور کا مثل بطور جزا کے واجب ہوگا) اس کے بارے میں حضرت امام شافعی (رح) نے یہ فرمایا ہے کہ جسامت میں اتنا بڑا جانور ہو جتنا بڑا جانور اس نے قتل کیا ہے مثلاً شتر مرغ قتل کیا ہے تو اس کے بدلہ اسی جیسا اونٹ ذبح کیا جائے۔ اور جس جانور کا مثل جسامت کے طور نہ ہو اس کی قیمت لگا دی جائے۔ اس مذہب کی تفصیلات کتب شافعیہ میں مذکور ہیں۔ اور حضرت امام ابوحنیفہ (رح) کے نزدیک جسامت مثلیت نہیں یعنی ” مِثْلُ مَاقَتَلَ مِنَ النَّعَمِ “ سے مثل صوری (یعنی جسمانیت والی برابری) مراد نہیں ہے ان کے نزدیک ابتداء و انتھاء مثل معنوی ہی مراد ہے مثل معنوی سے مراد یہ ہے کہ مقتول جانور کی قیمت لگا دی جائے پھر اس قیمت سے جانور خرید کر بطور ھدی حدود حرم میں ذبح کردیا جائے۔ جس محرم نے شکار کیا ہے اسے اختیار ہے کہ قیمت کے عوض ھدی کا جانور حدود حرم میں ذبح کر دے یا کسی دوسرے شخص سے ذبح کرا دے اور اگر ھدی کا جانور ذبح کرانے کی بجائے اس قیمت کو مسکینوں پر صدقہ کرنا چاہئے تو یہ بھی کرسکتا ہے جس کی صورت یہ ہے کہ فی مسکین بقدر صدقہ فطر غلہ یا اس کی قیمت صدقہ کر دے۔ اور اگر غلہ یا اس کی قیمت دینا چاہے تو بحساب فی مسکین نصف صاع گندم کے حساب سے اتنی شمار کے برابر روزے رکھ لے، اگر فی مسکین بقدرصدقہ فطر حساب کر کے دینے کے بعد اتنے پیسے بچ گئے جن میں ایک صدقہ فطر کے برابر غلہ نہیں خریدا جاسکتا تو اختیار ہے کہ یہ پیسے ایک مسکین کو دے دے یا اس کے عوض ایک روزہ رکھ لے۔ جس جانور کو قتل کیا ہے اس کی قیمت کون تجویز کرے اس کے بارے میں ارشاد ہے (یَحْکُمُ بِہٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْکُمْ ) یعنی مسلمانوں میں سے دو انصاف والے آدمی اس کی قیمت کا تخمینہ لگائیں۔ یہ تخمینہ اس جگہ کے اعتبار سے ہوگا جہاں وہ جانور قتل کیا ہے۔ اگر جنگل میں قتل کیا تو جو آبادی وہاں سے قریب تر ہو اس کے اعتبار سے قیمت کا تخمینہ لگایا جائے۔ احرام میں جو شکار کیا گیا ہے اس کے متعلق چند مسائل مسئلہ : اگر جانور کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ بڑا جانور خریدا جاسکتا ہے تو اونٹ اور گائے حدود حرم میں ذبح کر دے بکری ذبح کرے یا گائے یا اونٹ ان میں قربانی کے جانور کی شرائط اور قربانی کے جانوروں کی عمروں کا لحاظ رکھے۔ مسئلہ : اگر مقتول جانور کی قیمت کے برابر ھدی کا جانور تجویز کیا اور جانور خریدنے کے بعد کچھ قیمت بچ گئی تو اس بقیہ قیمت کے بارے میں اختیار ہے کہ خواہ دوسرا جانور خرید کر حدود حرم میں ذبح کر دے یا اس کا غلہ خرید کر دے دے یا غلہ کے حساب سے فی نصف گیہوں ایک روزہ رکھ لے۔ مسئلہ : مسکینوں کو غلہ دینے اور روزہ رکھنے میں حرم کی قید نہیں ہے البتہ ھدی کا جانور حدود حرم ہی میں ذبح کرنا لازمی ہے۔ ذبح کر کے فقراء حرم میں صدقہ کر دے۔ مسئلہ : محرم کو جن جانوروں کا شکار کرنا حرام ہے اگر اس نے ان میں سے کسی جانور کو قتل کردیا تو وہ جانور میتہ یعنی مردار کے حکم میں ہوگا۔ اور کسی کو بھی اس کا کھانا حلال نہ ہوگا۔ مسئلہ : محرم کو جس جانور کا قتل کرنا حرام ہے اس کو زخمی کردینا یا پر اکھاڑ دینا ٹانگ توڑ دینا بھی حرام ہے اگر ان میں سے کوئی صورت پیش آجائے تو تخمینہ کرایا جائے اور اس جانور کی کتنی قیمت ہوگی پھر اس قیمت کے بارے میں انہیں تین قولوں میں سے کوئی اختیار کرلی جائے جو قتل کی سزا میں مذکور ہوئے ہیں۔ مسئلہ : مذکورہ جانوروں کا انڈہ توڑنا ممنوع ہے اگر محرم نے کسی جانور کا انڈہ توڑ دیا توڑ اس کی قیمت واجب ہوگی، اگر انڈے میں سے مرا ہوا بچہ نکل آیاتو اس کی قیمت واجب ہوگی۔ مسئلہ : اگر دو محرموں نے مل کر شکار کیا تو دونوں پر جزاء کا مل واجب ہوگی۔ مسئلہ : اگر کسی نے حاملہ ہرنی کے پیٹ میں مار دیا اور اس میں سے زندہ بچہ نکلا اور وہ بھی مرگئی تو دونوں کی قیمت واجب ہوگی۔ مسئلہ : اگر کسی غیر محرم نے شکار کیا پھر احرام باندھ لیا اس پر واجب ہے کہ شکارکو چھوڑ دے اگر نہ چھوڑا اور اس کے ہاتھ میں مرگیا تو اس کی قیمت واجب ہوگی۔ مسئلہ : مچھر کے قتل کرنے سے کچھ واجب نہیں ہوتا۔ مسئلہ : احرام میں چیونٹی کا مارنا جائز ہے جو ایذا دیتی ہو اور جو ایذا نہ دے اسے مارنا جائز نہیں لیکن اگر مار دیا تو کچھ واجب نہیں ہوگا۔ مسئلہ : اگر کسی محرم نے جوں ماردی تو کچھ صدقہ کر دے۔ مسئلہ : اگر کوئی محرم ٹڈی مار دے تو جتنا جی چاہے تھوڑا بہت صدقہ کر دے، حضرت عمر (رض) سے پوچھا گیا تو فرمایا ایک کھجور ٹڈی سے بہت ہے۔ مسئلہ : اگر بھولے سے یا خطاءً شکار کو قتل کردے تو اس پر جزا ہے جمہور کا یہی مذہب ہے۔ ابو بکر جصاص احکام القرآن میں لکھتے ہیں کہ حضرت عمر اور حضرت عثمان (رض) اور ابراہیم نخعی اور فقہاء امصار کا یہی مذہب ہے اور قرآن کریم میں جو لفظ ” مُتَعَمِّداً “ آیا ہے یہ ان حضرات کے نزدیک خطا و نسیان سے احتراز کے لئے نہیں بلکہ یہ لفظ اس لئے بڑھایا گیا ہے کہ (وَ مَنْ عَادَفَیَنْتَقِمُ اللّٰہُ مِنْہُ ) جو آگے آرہا ہے وہ اس پر متفرع ہو سکے کیونکہ خطاء و نسیان پر مواخذہ نہیں ہوتا بعض حضرات نے یہ بھی فرمایا ہے کہ خطا ونسیان میں قتل صید کی جزا واجب نہیں۔ شیخ ابوبکر جصاص (رض) فرماتے ہیں۔ فالقول الاول ھوا لصیح یعنی پہلا قول ہی صحیح ہے پھر اس کی دلیل میں فرماتے ہیں۔ لا نہ قد ثبت ان جنایات الاحرام لا یختلف فیھا المعذور وغیر المعذور فی باب و جوب الفدیۃ الاتریٰ اَنَّ اللّٰہ تعالیٰ قد عذر المریض ومن بہ أذی من رأسہ ولم یخلھما من ایجاب الکفارۃ مسئلہ : شکار کی طرف اشارہ کرنا یا شکاری کو بتانا کہ وہ شکار جا رہا ہے محرم کے لئے یہ بھی حرام ہے، اگر محرم نے شکار کی طرف اشارہ کردیا اور شکاری نے اسے قتل کردیا تو بتانے والے پر بھی جزاء واجب ہوگی۔ مسئلہ : اگر کسی غیر محرم نے شکار کیا اور محرم کو اس کا گوشت پیش کردیا تو اس کا کھانا جائز ہے، بشرطیکہ محرم نے شکاری کو نہ اشارہ سے بتایا ہو نہ زبان سے۔ مسئلہ : اگر ایسے محرم نے شکار کیا جس نے قرآن کا احرام باندھا ہوا تھا تو اس پر دوہری جزا واجب ہوگی کیونکہ اس کے دو احرام ہیں۔ مسئلہ : محرم کا شکار بیچنا خریدنا حرام ہے اگر کسی محرم نے ایسا کرلیا تو بیع باطل ہوگی۔ مسئلہ : محرم کے لئے حرم اور غیر حرم دونوں میں شکار کرنا حرام ہے۔ مسئلہ : حرم کا شکار محرم اور غیر محرم دونوں کے لئے حرام ہے۔ البتہ اس کے قتل کردینے سے محرم پر اور غیر محرم پر ایک ہی جزا واجب ہوگی۔ مسئلہ : مکہ مکرمہ کے چاروں طرف سر زمین حرم ہے جس کی مسافتیں مختلف ہیں، جدہ کی طرف تقریباً ١٥ کلو میٹر اور عرفات کی طرف تقریباً ١٤ کلو میٹر ہے۔ منی اور مزدلفہ دونوں حرم میں داخل ہیں اور تنعیم جو مدینہ منورہ کے راستہ میں آتا ہے یہ حرم سے خارج ہے۔ پرانی کتابوں میں لکھا ہے کہ تنعیم مکہ مکرمہ سے تین میل ہے لیکن اب مکہ معظمہ کی آبادی تنعیم بلکہ اس سے بہت آگے تک چلی گئی ہے۔ حرم شریف کی گھاس اور درخت کاٹنے کے مسائل مکہ معظمہ کے حرم کی گھاس کاٹنا اور ایسے درخت کو کاٹنا جو کسی کی مملوک نہیں جسے لوگ بوتے نہیں یہ بھی ممنوع ہے۔ اگر کوئی شخص محرم یا غیر محرم حرم کا شکار مارے تو اس کی جزا دینا واجب ہوگی۔ اسی طرح اگر گھاس کاٹ دی یا غیر مملوک درخت کاٹ لیا تو اس کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہوگا۔ اگر کوئی درخت حدود حرم میں کسی شخص کی ملکیت میں اگ آیا تو اس کے کاٹنے پر اس کی قیمت حرمت حرم کی وجہ سے واجب ہوگی جس کا صدقہ کرنا لازم ہوگا۔ اور ایک قیمت بطور ضمان اس کے مالک کو دینی ہوگی۔ اور اگر حرم کے کسی ایسے درخت کو کاٹ دیا جسے لوگ اگاتے ہیں۔ تو اس صورت میں صرف مالک کو قیمت دینا واجب ہوگی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

156:۔ یہ تیسرے مسئلے کا بیان ہے۔ یعنی اللہ کی تحریمات کو قائم رکھو اور ان کو حلال مت سمجھو۔ یہاں احرام کی حالت میں شکار کرنے سے منع فرمایا۔ شکار کرنا اگرچہ حلال ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے جو تحلیل و تحریم کا مختار ہے بحالت احرام شکار کو حرام کردیا ہے۔ لہذا اس کے حکم کی تعمیل لازم ہے۔ لَیَبلُوَنَّکُمْ یہ بحالت احرام شکار کرنے کی ممانعت کی تفصیلی علت ہے یعنی اس ممانعت سے اللہ تعالیٰ یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ اس کو غیب دان جان کر کون اس سے ڈرتا ہے کہ اللہ ہر جگہ حاضر و ناظر ہے اور اس کی اطاعت سے ثواب اور اس کی مخالفت سے عذاب ہوگا۔ پہلے اِنَّ اللہَ یَحْکُمُ مَایُرِیْدُ میں اجمالی علت کا بیان تھا۔ 157 مُتَعَمِّدًا۔ قَتَلَہ کے فاعل سے حال ہے اور فَجَزَاءٌ کی خبر محذوف ہے۔ ای فعلیہ جزاء اور مِثْلُ مَا قَتَلَ ، جَزَاءٌ سے بدل ہے یا اس کی صفت ہے اور مِنَ النَّعَمِ مَا کا بیان ہے یعنی جس نے احرام کی حالت میں عمداً قصداً شکار کرلیا تو اس کا مثل اس پر بطور جزا واجب ہوگا۔ اور مثل سے امام ابوحنیفہ کے نزدیک مثل معنوی مراد ہے۔ یعنی اس کی قیمت۔ جیسا کہ یَحْکُمُ بِہٖ ذَوَا عَدْلٍ اس پر قرینہ ہے۔ کیونکہ مثل صوری کا فیصلہ تو ہر شخص کرسکتا ہے۔ اس کے لیے دو دیانت دار آدمیوں کے فیصلے کی ضرورت نہیں ہے۔ 158 بِہٖ کی ضمیر سے حال ہے اور بَالِغَ الْکَعْبَۃِ ، ھَدْیًا کی صفت ہے۔ اگر شکار کی قیمت اس قدر ہو کہ اس سے کوئی ہدی کا جانور خریدا جاسکے تو اسے خرید کر حدود حرم میں ذبح کردیا جائے۔ اَوْ کَفَّارَۃٌ الخ اس کا عطف فَجَزَاءٌ پر ہے اور طَعَامُ مَسٰکِیْنَ اس سے بدل ہے یا اس کی قیمت کا غلہ خرید کر مساکین پر اس طرح تقسیم کرے کہ ہر مسکین کے حصے نصف صاع یعنی دو سیر گندم یا صاع یعنی چار سیر جو سے کم نہ آئے اَوْ عَدْلُ ذٰلِکَ صِیَامًا یہ بھی فَجَزَاءٌ پر معطوف ہے اور اس میں کفارے کی تیسری صورت کا بیان ہے۔ یعنی یا ایسا کرے کہ گندم کے ہر دو سیر یا جو کے ہر چار سیر کے عوض ایک ایک روزہ رکھے۔ 159 یہ فعل مقدر اوحینا ذلک الجزاء سے متعلق ہے۔ یعنی ہم نے یہ جزاء اس لیے واجب کی تاکہ مجرم اپنے کیے کا مزہ چکھ لے۔ اور اس حکم تحریم سے پہلے جو تم بحالت احرام شکار کرتے رہے ہو وہ معاف ہے وَمَنْ عَادَ الخ لیکن جو شخص اس کے بعد اس حکم کی مخالفت کرے گا اور تحریم کے بعد اس فعل کا اعادہ کرے گا تو اس سے اللہ تعالیٰ انتقام لے گا۔ یعنی اس پر جزا واجب ہوگی۔ اگر اس نے جزا ادا نہ کی تو اسے آخرت میں عذاب دیا جائے گا۔ (مظہری و مدارک) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

95 اے اہل ایمان جب تم احرام کی حالت میں ہو تو کسی وحشی شکار کو نہ مار و یعنی وحشی جانوروں کا شکار نہ کرو سوائے ان جانوروں کے جن کے قتل کو شریعت نے مستثنیٰ کردیا ہو لہٰذا جو شخص تم میں سے اب کسی شکار کو قصداًمارے گا تو اس پر اس شکار کی مثل اور اس شکار کے برابر جس کو مارا گیا ہے چوپایوں میں سے بدلہ اور فدیہ واجب ہوگا یعنی شکار کی قیمت کے برابر اونٹ یا گائے بھینس یا بھیڑ بکری کی قربانی واجب ہوگی جس کا تخمینہ تم میں سے دو معتبر اور صاحبان بصیرت لگا دیں اور مقرر کردیں دراں حالیکہ یہ جانور نیاز کے طور پر کعبہ کے حرم میں پہونچنے والا ہو یعنی حرم کعبہ میں لے کر اس جانور کو اللہ کے نام پر قربان کیا جائے یہ شکار کے کفارے کی ایک شکل ہوئی یا بجائے جانور کو ذبح کرنے کے اس کی قیمت سے مساکین کو کھانا دیا جائے یعنی صدقہ فطر کے برابر ایک ایک محتاج کو کھانا دیا جائے یا جتنے مساکین پر کھانا تقسیم ہوتا ہو اتنے ہی روزے رکھے جائیں یعنی ہر مسکین کے بدلے میں ایک روزہ تاکہ احرام کی حالت میں شکار کرنے والا اپنے کئے کی شامت کا مزہ چکھے اور اپنے کئے کا وبال بھگتے شکار کی تحریم سے پہلے جو کچھ ہوچکا اللہ تعالیٰ نے اس کو درگذر فرما دیا اور جو شخص پھر ایسا کرے گا اور دوبارہ قصداً کسی شکار ممنوع کو مارے گا تو اللہ تعالیٰ اس سے انتقام لے گا اور اللہ تعالیٰ کمال قوت کا مالک اور صاحب انتقام ہے یعنی بدلہ اور انتقام لے سکتا ہے۔