Surat Qaaf

Surah: 50

Verse: 15

سورة ق

اَفَعَیِیۡنَا بِالۡخَلۡقِ الۡاَوَّلِ ؕ بَلۡ ہُمۡ فِیۡ لَبۡسٍ مِّنۡ خَلۡقٍ جَدِیۡدٍ ﴿۱۵﴾٪  15

Did We fail in the first creation? But they are in confusion over a new creation.

کیا ہم پہلی بار کے پیدا کرنے سے تھک گئے؟ بلکہ یہ لوگ نئی پیدائش کی طرف سے شک میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَعَیِیۡنَا
کیا بھلا تھک گئے ہم
بِالۡخَلۡقِ الۡاَوَّلِ
پہلی تخلیق سے
بَلۡ
بلکہ
ہُمۡ
وہ
فِیۡ لَبۡسٍ
شک میں ہیں
مِّنۡ خَلۡقٍ جَدِیۡدٍ
نئی پیدائش سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَعَیِیۡنَا
تو کیا پھر ہم تھک گئے
بِالۡخَلۡقِ
تخلیق سے
الۡاَوَّلِ
پہلی بار کی
بَلۡ
بلکہ
ہُمۡ
وہ
فِیۡ لَبۡسٍ
شک میں ہیں
مِّنۡ خَلۡقٍ
تخلیق سے
جَدِیۡدٍ
نئی
Translated by

Juna Garhi

Did We fail in the first creation? But they are in confusion over a new creation.

کیا ہم پہلی بار کے پیدا کرنے سے تھک گئے؟ بلکہ یہ لوگ نئی پیدائش کی طرف سے شک میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا ہم پہلی بار پیدا کرنے سے تھک گئے ہیں ؟ بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) یہ لوگ از سر نو پیدائش کے متعلق شک میں پڑے ہوئے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو کیاہم پہلی بار کی تخلیق سے تھک گئے ہیں؟ بلکہ وہ ایک نئی تخلیق سے شک میں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it then that We were worn out by the first creation? No, but they are in confusion about the new creation.

اب کیا ہم تھک گئے پہلی بار بنا کر کوئی نہیں ان کو دھوکا ہے ایک نئے بنانے میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا ہم پہلی مرتبہ پیدا کر کے عاجز آگئے ہیں بلکہ یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں نئی تخلیق سے متعلق۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Did We, then, become worn out by the first creation? Not at all; but they are in doubt about a fresh creation.

کیا پہلی بار کی تخلیق سے ہم عاجز تھے؟ مگر ایک نئی تخلیق کی طرف سے یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں 18 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ہم پہلی بات پیدا کرنے سے تھک گئے تھے ؟ ( ٥ ) نہیں ! لیکن یہ لوگ از سر نو پیدا کرنے کے بارے میں دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ہم پہلی بار دنیا میں پیدا کر کے تھک گئے 8 پھر نہیں ان کو نئے سرے سے دوبارہ پیدا ہونے میں شک ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ہم پہلی بار پیدا فرما کر تھک گئے ہیں بلکہ یہ لوگ نئے سرے سے پیدا کرنے میں (بےدلیل) شک میں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا پھر ہم پہلی مرتبہ پیدا کر کے ( دوبارہ پیدا کرنے سے) تھک گئے ہیں۔ نہیں (اصل بات یہ ہے کہ ) لوگ دوبارہ پیدا کئے جانے سے شک میں پڑے ہوئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا ہم پہلی بار پیدا کرکے تھک گئے ہیں؟ (نہیں) بلکہ یہ ازسرنو پیدا کرنے میں شک میں (پڑے ہوئے) ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Are We then wearied with the first creation? Aye! they are in dubiety regarding a new creation.

تو کیا ہم پہلی بار کی پیدائش سے تھک چکے ہیں ؟ اصل یہ ہے کہ یہ لوگ از سر نو پیدائش ہی کی طرف سے شبہ میں پڑے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ہم پہلی بار پیدا کرنے سے عاجز رہے؟ بلکہ یہ لوگ از سر نو پیدا کیے جانے کے باب میں مبتلائے شک ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ہم پہلی بار ( مخلوق کو ) پیداکرکے تھک گئے ہیں؟ ( نہیں ) بلکہ یہ لوگ دوبارہ پیدا ( زندہ ) کیے جانے کے بارے میں شک میں پرے ہوئے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ہم پہلی بار پیدا کر کے تھک گئے ہیں ؟ نہیں بلکہ یہ دوبارہ پیدا کرنے پر شک میں پڑگئے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا ہم عاجز ہوگئے پہلی مرتبہ پیدا کرنے سے ؟ (کچھ بھی نہیں) بلکہ یہ لوگ شک (اور شبھے) میں پڑے ہیں نئی پیدائش کے بارے میں

Translated by

Noor ul Amin

کیا ہم پہلی بارپیداکرنے سے تھک گئے تھے ؟بلکہ یہ لوگ از سرنوتخلیق کے متعلق شک میں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا ہم پہلی بار بناکر تھک گئے ( ف۲٦ ) بلکہ وہ نئے بننے سے ( ف۲۷ ) شبہ میں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو کیا ہم پہلی بار پیدا کرنے کے باعث تھک گئے ہیں؟ ( ایسا نہیں ) بلکہ وہ لوگ اَزسرِنَو پیدائش کی نسبت شک میں ( پڑے ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا ہم پہلی بار کی پیدائش سے تھک گئے ہیں؟ ( ایسا نہیں ہے ) بلکہ یہ لوگ ازسرِنو پیدائش کے بارے میں شبہ میں مبتلا ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Were We then weary with the first Creation, that they should be in confused doubt about a new Creation?

Translated by

Muhammad Sarwar

Did We fail to accomplish the first creation? Of course, We did not; We have all power over all things. Yet they are confused about a new creation.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Were We then tired with the first creation Nay, they are in confused doubt about a new creation.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Were We then fatigued with the first creation? Yet are they in doubt with regard to a new creation.

Translated by

William Pickthall

Were We then worn out by the first creation? Yet they are in doubt about a new creation.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या हम पहली बार पैदा करने से असमर्थ रहे? नहीं, बल्कि वे एक नई सृष्टि के विषय में सन्देह में पड़े हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ہم پہلی بار کے پیدا کرنے میں تھک گئے بلکہ یہ لوگ از سر نو پیدا کرنے کی طرف سے (محض بےدلیل) شبہ میں ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا ہم پہلی بار پیدا کرنے سے تھک گئے ہیں ؟ بلکہ یہ لوگ نئے سرے سے پیدا کرنے کے بارے میں شک میں پڑے ہوئے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا پہلی بار کی تخلیق سے ہم عاجز تھے ؟ مگر ایک نئی تخلیق کی طرف سے یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ہم پہلی بار پیدا کرنے سے تھک گئے ؟ بلکہ بات یہ ہے کہ یہ لوگ نئی پیدائش کی طرف سے شبہ میں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب کیا ہم تھک گئے پہلی بار بنا کر کوئی نہیں ان کو دھوکا ہے ایک نئے بنانے میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا اب ہم پہلی بار پیداکرکیتھک گئے ہیں نہیں بلکہ بات یہ ہے کہ یہ لوگ نئی پیدائش کی طرف لئے ایک شبہ میں پڑے ہوئے ہیں۔