Surat Qaaf

Surah: 50

Verse: 32

سورة ق

ہٰذَا مَا تُوۡعَدُوۡنَ لِکُلِّ اَوَّابٍ حَفِیۡظٍ ﴿ۚ۳۲﴾

[It will be said], "This is what you were promised - for every returner [to Allah ] and keeper [of His covenant]

یہ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ہر اس شخص کے لئے جو رجوع کرنے والا اور پابندی کرنے والا ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہٰذَا
یہ ہے
مَا
وہ جو
تُوۡعَدُوۡنَ
تم وعدہ کیے جاتے تھے
لِکُلِّ
واسطے ہر
اَوَّابٍ
بہت رجوع کرنے والے
حَفِیۡظٍ
بہت حفاظت کرنے والے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہٰذَا
یہ ہے
مَا
جو
تُوۡعَدُوۡنَ
تم سے وعدہ کیا جاتا تھا
لِکُلِّ اَوَّابٍ
ہر بہت رجوع کرنے والے کے لیے
حَفِیۡظٍ
بڑی حفاظت کرنے والا
Translated by

Juna Garhi

[It will be said], "This is what you were promised - for every returner [to Allah ] and keeper [of His covenant]

یہ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ہر اس شخص کے لئے جو رجوع کرنے والا اور پابندی کرنے والا ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔ یہ ہر رجوع کرنے والے اور نگہداشت کرنے والے کے لئے ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ ہے وہ چیز جس کاتم سے وعدہ کیا جاتاتھا،ہراُس شخص کے لیے جو بہت رجوع کرنے والا،بڑی حفاظت کرنے والا ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(And it will be said) |" This is what you were promised for everyone oft-returning to Allah, vigilant (against sins),

یہ ہے جس کا وعدہ ہوا تھا تم سے ہر ایک رجوع رہنے والے یاد رکھنے والے کے واسطے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(ان سے کہا جائے گا) یہ ہے جس کا وعدہ تم لوگوں سے کیا جاتا تھا ہر اس شخص کے لیے جو (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والا اور حفاظت کرنے والا ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

it will be said: “This is what you were promised, a promise made to everyone who turned much (to Allah) and was watchful of his conduct,

ارشاد ہوگا یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ، ہر اس شخص کے لیے جو بہت رجوع کرنے 40 والا اور بڑی نگہداشت کرنے والا تھا41 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اور کہا جائے گا کہ ) یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے یہ وعدہ کیا جاتا تھا کہ وہ ہر اس شخص کے لیے ہے جو اللہ سے خوب لو لگائے ہوئے ہو ، ( اور ) اپنی نگرانی رکھنے والا ہو ۔ ( ١٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان سے کہا جائیگا یہی تو وہ بہشت ہے جس کا تم ایسے اللہ کی طرف رجوع ہونیوالوں اللہ کے حکموں کو نگاہ رکھنے والوں سے وعدہ کیا پاتا تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ ہے وہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ہر رجوع کرنے والے پابندی کرنے والے کے لئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(فرمایا جائے گا کہ) یہ وہ جنت ہے جس کا وعدہ ہر اس شخص سے کیا گیا تھا جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا اور (بندوں کے حقوق کی) حفاظت کرنے والا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہی وہ چیز ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا (یعنی) ہر رجوع لانے والے حفاظت کرنے والے سے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This is that which ye were promised: for every oft- returning heedful one.

یہی وہ چیز ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا کہ وہ ہر رجوع ہوجانے والے پابندی رکھنے والے کے لئے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا – ہر رجوع کرنے والے اور ( حدودِ الہٰی کی ) حفاظت کرنے والے کیلئے!

Translated by

Mufti Naeem

یہی ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا جو ہر خوب رجوع کرنے والا ( اپنے اعمال کی ) حفاظت کرنے والے سے تھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہی وہ چیز ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ہر رجوع لانے والے حفاظت کرنے والے سے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور ان سے کہا جائے گا ان کے سرور کو دوبالا کرنے کے لئے کہ) یہ ہے وہ چیز جس کا تم لوگوں سے وعدہ کیا جاتا تھا ہر اس شخص کے لئے جو بہت رجوع رہنے والا اور بڑا پابندی کرنے والا تھا

Translated by

Noor ul Amin

اوران سے کہا جائے گا ، یہی ہے جس کاتم سے وعدہ کیا جاتاتھاہررجوع کرنے اور ( عہدوپیمان کی ) حفاظت کرنے والے کے لئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ہے وہ جس کا تم وعدہ دیے جاتے ہو ( ف۵۳ ) ہر رجوع لانے والے نگہداشت والے کے لیے ( ف۵٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اور اُن سے ارشاد ہوگا ) : یہ ہے وہ جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا ( کہ ) ہر توبہ کرنے والے ( اپنے دین اور ایمان کی ) حفاظت کرنے والے کے لئے ( ہے )

Translated by

Hussain Najfi

یہ ( جنت ) وہ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ( تم میں سے ) ہر اس شخص کے لئے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ( اور حدودِ الٰہی ) کی بڑی حفاظت کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(A voice will say:) "This is what was promised for you,- for every one who turned (to Allah) in sincere repentance, who kept (His Law),

Translated by

Muhammad Sarwar

(and they will be told), "This is what you were promised. It is for everyone who turned in repentance to God, kept his promise,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(It will be said): "This is what you were promised -- (it is) for those returning in sincere repentance, and Hafiz."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is what you were promised, (it is) for every one who turns frequently (to Allah), keeps (His limits);

Translated by

William Pickthall

(And it is said): This is that which ye were promised. (It is) for every penitent and heedful one,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"यह है वह चीज़ जिस का तुम से वादा किया जाता था हर रुजू करने वाले, बड़ी निगरानी रखने वाले के लिए; -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا کہ وہ ہر ایسے شخص کے لئے ہے جو رجوع ہونیوالا پابندی کرنیوالا ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ارشاد ہوگا یہ ہے وہ جنت جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا، ہر اس شخص کے لیے جو اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والا اور اپنی نگرانی کرنے والا تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ارشاد ہوگا یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ، ہر اس شخص کے لئے جو بہت رجوع کرنے والا ، اور بڑی نگہداشت کرنے والا تھا ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ہر ایسے شخص کے لیے جو رجوع کرنے والا پابندی کرنے والا ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ ہے جس کا وعدہ ہوا تھا تم سے ہر ایک رجوع رہنے والے یاد رکھنے والے کے واسطے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کہا جائیگا یہی وہ جنت ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ یہ ہر اس شخص کے لئے ہوئی جو رجوع ہونے والا اور حقوق الٰہی کی حفاظت کرنے والا ہو۔