Surat Qaaf

Surah: 50

Verse: 39

سورة ق

فَاصۡبِرۡ عَلٰی مَا یَقُوۡلُوۡنَ وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ قَبۡلَ طُلُوۡعِ الشَّمۡسِ وَ قَبۡلَ الۡغُرُوۡبِ ﴿ۚ۳۹﴾

So be patient, [O Muhammad], over what they say and exalt [ Allah ] with praise of your Lord before the rising of the sun and before its setting,

پس یہ جو کچھ کہتے ہیں آپ اس پر صبر کریں اور اپنے رب کی تسبیح تعریف کے ساتھ بیان کریں سورج نکلنے سے پہلے بھی اور سورج غروب ہونے سے پہلے بھی

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاصۡبِرۡ
پس صبر کیجیے
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
وَسَبِّحۡ
اور تسبیح کیجیے
بِحَمۡدِ
ساتھ حمد کے
رَبِّکَ
اپنے رب کی
قَبۡلَ
پہلے
طُلُوۡعِ
طلوع ہونے سے
الشَّمۡسِ
سورج کے
وَقَبۡلَ
اور پہلے
الۡغُرُوۡبِ
غروب ہونے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاصۡبِرۡ
سو تم صبر کرو
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
وَسَبِّحۡ
اور تم تسبیح کرتے رہو
بِحَمۡدِ
ساتھ حمد کے
رَبِّکَ
اپنے رب کی
قَبۡلَ
پہلے
طُلُوۡعِ
طلوع ہونے سے
الشَّمۡسِ
آفتاب کے
وَقَبۡلَ
اور پہلے
الۡغُرُوۡبِ
غروبِ آفتاب سے
Translated by

Juna Garhi

So be patient, [O Muhammad], over what they say and exalt [ Allah ] with praise of your Lord before the rising of the sun and before its setting,

پس یہ جو کچھ کہتے ہیں آپ اس پر صبر کریں اور اپنے رب کی تسبیح تعریف کے ساتھ بیان کریں سورج نکلنے سے پہلے بھی اور سورج غروب ہونے سے پہلے بھی

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس (اے نبی ! ) جو کچھ یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر صبر کیجیے اور اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ طلوع آفتاب اور غروب سے پہلے تسبیح کیجئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو کچھ وہ کہتے ہیں سو اس پرصبرکرو اوراپنے رب کی حمدکے ساتھ تسبیح کرتے رہو طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب سے پہلے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, bear with patience what they say, and proclaim His purity along with your Lord&s praise before sunrise and before sunset.

سو تو سہتارہ جو کچھ وہ کہتے ہیں اور پاکی بولتا رہ خوبیاں اپنے رب کی پہلے سورج کے نکلنے سے اور پہلے ڈوبنے سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ صبر کیجیے اس پر جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے سورج کے طلوع ہونے سے قبل اور غروب ہونے سے قبل ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Hence bear with patience whatever they say, and celebrate your Lord's glory before the rising of the sun and before its setting;

پس اے نبی ، جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ان پر صبر کرو50 ، اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو ، طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ) جو کچھ یہ لوگ کہہ رہے ہیں تم اس پر صبر کرو ، اور اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو ، سورج نکلنے سے پہلے بھی ، اور سورج ڈوبنے سے پہلے بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اے پیغمبر ان کافروں کی باتوں پر صبر کئے رہ اور سورج نکلنے اور سورج ڈوبنے سے پہلے اپنے مالک کی خوبی تعریف کے ساتھ بیان کرتا رہ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو انکی باتوں پر صبر کیجئے اور اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرتے رہیے ، آفتاب نکلنے سے پہلے اور چھپنے سے پہلے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ کفار جو کچھ بکواس کرتے ہیں اس پر صبر کیجئے اور) اپنے رب کی حمد کے ساتھ سورج نکلنے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو جو کچھ یہ (کفار) بکتے ہیں اس پر صبر کرو اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So bear thou patiently with that which they say, and hallow the praise of thine Lord before the rising of the sun and before its setting.

سو آپ ان کی باتوں پر صبر ہی کیجئے اور اپنے پروردگار کی حمد وتسبیح کرتے رہئے آفتاب نکلنے سے پہلے اور (اس کے) چھپنے سے پہلے بھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جو کچھ یہ کہتے ہیں اس پر صبر کرو اور اپنے رب کی تسبیح کرتے رہو اس کی حمد کے ساتھ ، سورج کے طلوع اور اس کے غروب سے پہلے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اے محبوب ﷺ ) ان کی باتوں پر صبر کیجیے اور اپنے رب کی حمد و تسبیح بیان کیجیے سورج نکلنے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو جو کچھ یہ کفار بکتے ہیں اس پر صبر کرو آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو آپ صبر ہی سے کام لیتے رہیں (اے پیغمبر ! ) ان تمام باتوں پر جو یہ لوگ بناتے ہیں (حق اور اہل حق کے خلاف) اور تسبیح کرتے رہو اپنے رب کی حمد (و ثنا) کے ساتھ سورج کے طلوع ہونے سے پہلے بھی اور اس کے چھپنے سے پہلے بھی

Translated by

Noor ul Amin

پس ( اے نبی ) صبرکیجئے اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ طلوع شمس اور غروب سے پہلے تسبیح کیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان کی باتوں پر صبر کرو اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو سورج چمکنے سے پہلے اور ڈوبنے سے پہلے ( ف٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو آپ اُن باتوں پر جو وہ کہتے ہیں صبر کیجئے اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجئے طلوعِ آفتاب سے پہلے اور غروبِ آفتاب سے پہلے

Translated by

Hussain Najfi

وہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کیجئے اور سورج کے طلوع و غروب سے پہلے اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Bear, then, with patience, all that they say, and celebrate the praises of thy Lord, before the rising of the sun and before (its) setting.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), exercise patience against what they say. Glorify your Lord with His praise before sunrise and sunset.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So bear with patience all that they say, and glorify the praises of your Lord, before the rising of the sun and before (its) setting.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore be patient of what they say, and sing the praise of your Lord before the rising of the sun and before the setting.

Translated by

William Pickthall

Therefor (O Muhammad) bear with what they say, and hymn the praise of thy Lord before the rising and before the setting of the sun;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः जो कुछ वे कहते हैं उस पर धैर्य से काम लो और अपने रब की प्रशंसा की तसबीह करो; सूर्योदय से पूर्व और सूर्यास्त के पूर्व,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو ان کی باتوں پر صبر کیجئے اور اپنے رب کی تسبیح وتحمید کرتے رہئیے (اس میں نماز بھی داخل ہے) آفتاب نکلنے سے پہلے (مثلاصبح کی نماز) اور چھپنے سے پہلے (مثلا ظہرو عصر) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس اے نبی یہ لوگ جو باتیں بناتے ہیں ان پر صبر کرو اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے اس کی تسبیح کرتے رہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ان پر صبر کرو ، اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو۔ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ ان باتوں پر صبر کیجئے جو یہ لوگ کہتے ہیں اور آفتاب نکلنے سے پہلے اور غروب سے پہلے اپنے رب کی تسبیح وتحمید بیان کیجئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو سہتا رہ جو وہ کہتے ہیں اور پاکی بولتا رہ خوبیاں اپنے رب کی پہلے سورج کے نکلنے سے اور پہلے ڈوبنے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو آپ ان کفار کی باتوں پر صبر کیجئے اور آفتاب کے طلوع و غروب سے قبل اپنے رب کی حمدوثناء کے ساتھ پاکی بیان کرتے رہیے۔