Surat uz Zaariyaat

Surah: 51

Verse: 25

سورة الذاريات

اِذۡ دَخَلُوۡا عَلَیۡہِ فَقَالُوۡا سَلٰمًا ؕ قَالَ سَلٰمٌ ۚ قَوۡمٌ مُّنۡکَرُوۡنَ ﴿ۚ۲۵﴾

When they entered upon him and said, "[We greet you with] peace." He answered, "[And upon you] peace, [you are] a people unknown.

وہ جب ان کے ہاں آئے تو سلام کیا ، ابراہیم نے جواب سلام دیا ( اور کہا یہ تو ) اجنبی لوگ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
دَخَلُوۡا
وہ داخل ہوئے
عَلَیۡہِ
اس پر
فَقَالُوۡا
تو انہوں نے کہا
سَلٰمًا
سلام ہو
قَالَ
اس نے کہا
سَلٰمٌ
سلام ہو
قَوۡمٌ
لوگ ہو
مُّنۡکَرُوۡنَ
اجنبی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
دَخَلُوۡا
وہ داخل ہوئے
عَلَیۡہِ
اس پر
فَقَالُوۡا
تو انہوں نے کہا
سَلٰمًا
سلام ہے
قَالَ
اس نے کہا
سَلٰمٌ
سلام ہے
قَوۡمٌ
کچھ لوگ ہیں
مُّنۡکَرُوۡنَ
اجنبی
Translated by

Juna Garhi

When they entered upon him and said, "[We greet you with] peace." He answered, "[And upon you] peace, [you are] a people unknown.

وہ جب ان کے ہاں آئے تو سلام کیا ، ابراہیم نے جواب سلام دیا ( اور کہا یہ تو ) اجنبی لوگ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب وہ ابراہیم کے پاس آئے اور کہا آپ کو سلام ہے تو انہوں نے سلام کا جواب دیا (اور خیال کیا) کچھ اجنبی سے لوگ ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب وہ اُس کے پاس داخل ہوئے تو انہوں نے سلام کہا، اُس نے بھی سلام کہا، کچھ اجنبی لوگ ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

When they entered unto him and said, |"We greet you with salam.|" He said, |"salam on you.|" (And he said to himself,) |" (They are) unknown people.|"

جب اندر پہنچے اس کے پاس تو بولے سلام وہ بولا سلام ہے یہ لوگ ہیں اوپرے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جب وہ اس کے ہاں داخل ہوئے تو انہوں نے سلام کہا۔ اس نے بھی (جواب میں) سلام کہا (اور دل میں کہا کہ) یہ تو کوئی اجنبی لوگ ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When they came to him, they said: “Peace”; he said: “Peace also be to you; (you seem to be) a group of strangers.”

جب وہ اس کے ہاں آئے تو کہا آپ کو سلام ہے ۔ اس نے کہا آپ لوگوں کو بھی سلام ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کچھ ناآشنا سے لوگ ہیں23 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جب وہ ابراہیم کے پاس آئے تو انہوں نے سلام کہا ۔ ابراہیم نے بھی سلام کہا ۔ ( اور دل میں سوچا کہ ) یہ کچھ انجان لوگ ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب وہ ابراہیم کے پاس پہنچے تو کہنے لگے سلام ابراہیم نے بھی جواب دیا سلام ( اور دل میں کہا) یہ لوگ تو کچھ نئی قسم کے معلوم ہوتے ہیں 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب وہ ان کے پاس آئے تو ان کو سلام کہا۔ انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا کہ انجان لوگ لگتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر انہوں نے سلام کیا۔ اس نے بھی سلام کا جواب دیا۔ وہ سمجھا کہ یہ کچھ اجنبی (مسافر) ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب وہ ان کے پاس آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا (دیکھا تو) ایسے لوگ کہ نہ جان نہ پہچان

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

When they came in Unto him, and said:'peace!' he said: 'peace'! - people unknown.

جبکہ وہ ان کے پاس آئے پھر (ان کو) سلام کیا (انہوں نے بھی) کہا سلام (یہ) انجان لوگ (تھے) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جب وہ اس کے پاس آئے تو انہوں نے السلام علیکم کہا ۔ اس نے بھی سلام سے جواب دیا ( اور دل میں کہا کہ ) یہ تو اجنبی لوگ معلوم ہوتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب وہ ان کے پاس آئے پھر کہا: سلام! ابراہیم ( علیہ السلام ) نے فرمایا: سلام ۔ ( پھر دل میں سوچا ) ان جانے لوگ ( معلوم ہوتے ) ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب وہ ان کے پاس آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی جواب میں سلام کہا۔ دیکھا تو ایسے لوگ کہ نہ جان نہ پہچان۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جب کہ وہ آپ کے پاس آئے پھر انہوں نے آپ کو سلام کیا ابراہیم نے بھی سلام کا جواب دیا (اور کہا کہ) کچھ اوپرے سے لوگ ہی

Translated by

Noor ul Amin

جب وہ ابراہیم کے پاس آئے اور آپ کو سلام کہا ، انہوں نے سلام کاجواب دیا ( خیال کیا کہ یہ لوگ ) کچھ اجنبی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب وہ اس کے پاس آکر بولے سلام کہا ، سلام ناشناسا لوگ ہیں ( ف۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جب وہ ( فرشتے ) اُن کے پاس آئے تو انہوں نے سلام پیش کیا ، ابراہیم ( علیہ السلام ) نے بھی ( جواباً ) سلام کہا ، ( ساتھ ہی دل میں سوچنے لگے کہ ) یہ اجنبی لوگ ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کہ جب وہ آپ ( ع ) کے پاس آئے تو سلام کیا آپ ( ع ) نے بھی ( جواب میں ) سلام کیا ۔ ( پھر دل میں کہا ) کچھ اجنبی لوگ ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold, they entered his presence, and said: "Peace!" He said, "Peace!" (and thought, "These seem) unusual people."

Translated by

Muhammad Sarwar

When they came to him saying, "Peace be with you," he replied to their greeting in the same manner and said to himself, "These are a strange people".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When they came in to him and said: "Salaman!" He answered: "Salamun" and said: "You are a people unknown to me."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When they entered upon him, they said: Peace. Peace, said he, a strange people.

Translated by

William Pickthall

When they came in unto him and said: Peace! he answered, Peace! (and thought): Folk unknown (to me).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब वे उस के पास आए तो कहा, "सलाम है तुम पर!" उस ने भी कहा, "सलाम है आप लोगों पर भी!" (और जी में कहा) "ये तो अपरिचित लोग हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور یہ قصہ اس وقت میں تھا) جبکہ وہ (مہمان) ان کے پاس آئے پھر ان کو سلام کیا ابراہیم (علیہ السلام) نے بھی (جواب میں) کہا سلام ․(اور کہنے لگے کہ) انجان لوگ (معلوم ہوتے) ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب وہ اس کے پاس آئے تو اسے سلام کہا اس نے جواب میں کہا کہ آپ لوگوں کو بھی سلام ہو، سوچا ناآشنا لوگ ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب وہ اس کے ہاں آئے تو کہا آپ کو سلام ہے۔ اس نے کہا آپ لوگوں کو بھی سلام ہے .... کچھ ناآشنا سے لوگ ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب وہ ان پر داخل ہوئے تو انہوں نے سلام کیا، ابراہیم نے بھی کہا سلام ہو انجان لوگ ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب اندر پہنچے اس کے پاس تو بولے سلام وہ بولا سلام ہے یہ لوگ ہیں اوپرے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جب وہ مہمان ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس آئے تو انہوں نے کہا سلام ابراہیم (علیہ السلام) نے بھی کہا سلام یہ لوگ اجنبی ہیں۔