Surat uz Zaariyaat

Surah: 51

Verse: 40

سورة الذاريات

فَاَخَذۡنٰہُ وَ جُنُوۡدَہٗ فَنَبَذۡنٰہُمۡ فِی الۡیَمِّ وَ ہُوَ مُلِیۡمٌ ﴿ؕ۴۰﴾

So We took him and his soldiers and cast them into the sea, and he was blameworthy.

بالآخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اپنے عذاب میں پکڑ کر دریا میں ڈال دیا وہ تھا ہی ملامت کے قابل ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَخَذۡنٰہُ
تو پکڑ لیا ہم نے اسے
وَجُنُوۡدَہٗ
اور اس کے لشکروں کو
فَنَبَذۡنٰہُمۡ
تو پھینک دیا ہم نے انہیں
فِی الۡیَمِّ
سمندر میں
وَہُوَ
اور وہ
مُلِیۡمٌ
ملامت زدہ تھا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَخَذۡنٰہُ
چنانچہ پکڑلیا ہم نے اس کو
وَجُنُوۡدَہٗ
اور اس کے لشکروں کو
فَنَبَذۡنٰہُمۡ
پھر پھینک دیا ہم نے انہیں
فِی الۡیَمِّ
سمندر میں
وَہُوَ
اس حال میں کہ وہ
مُلِیۡمٌ
قابل ملامت کام کرنے والا تھا
Translated by

Juna Garhi

So We took him and his soldiers and cast them into the sea, and he was blameworthy.

بالآخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اپنے عذاب میں پکڑ کر دریا میں ڈال دیا وہ تھا ہی ملامت کے قابل ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور سمندر میں پھینک دیا اور وہ تھا ہی قابل ملامت

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ ہم نے اُسے اوراُس کے لشکروں کو آ پکڑا، پھرہم نے اُنہیں سمندرمیں پھینک دیا اس حال میں کہ وہ قابل ملامت کام کرنے والا تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So We seized him and his army, and cast them into the sea, as he was the one who came up with culpable behaviour.

پھر پکڑا ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پھر پھینک دیا اور ان کو دریا میں اور اس پر لگا الزام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سو ہم نے پکڑا اس کو اور اس کے لشکروں کو اور انہیں پھینک دیا سمندر میں اور وہ ملامت زدہ تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So We seized him and his hosts, and cast them into the sea. He became an object of much blame.

آخرکار ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا اور وہ ملامت زدہ ہو کر رہ گیا 38 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا ، اور وہ تھا ہی ملامت کے لائق ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر ہم نے اس کو اس کے لشکر سمیت دھر پکڑا اور سمندر میں پھینک مارا اور وہ تھا ہی ملامت کے قابل 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا پھر انہیں دربابرد کردیا اور وہ کام ہی ملامت کے کرتا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے اس (فرعون) کو اور اس کے لشکر کو پکڑا اور اس کو دریا میں غرق کردیا اور اس نے کام ہی ملامت کے کئے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور ان کو دریا میں پھینک دیا اور وہ کام ہی قابل ملامت کرتا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then We laid hold of him and his hosts and flung them into the sea, and he was reproachable.

سو ہم نے اس کو اور اس کے لشکر کو پکڑ کر سمندر میں پھینک دیا اور وہ تھا ہی قابل ملامت ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے اس کو اور اس کی فوج کو پکڑا اور ان کو پھینک دیا سمندر میں اور اس کیلئے وہ خود سزاوارِ ملامت تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو ( عذاب میں ) پکڑ لیا پھر انہیں دریا میں پھینک دیا اس حال میں کہ وہ تھا ہی قابلِ ملامت

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور ان کو دریا میں پھینک دیا کیونکہ وہ تھا ہی ملامت کے قابل۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آخرکار ہم نے پکڑا اس کو بھی اور اس کے لشکروں کو بھی پھر ان سب کو ہم نے (کچرے کی طرح) پھینک دیا سمندر میں اس حال میں کہ وہ ملامت زدہ تھا

Translated by

Noor ul Amin

پھرہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑلیا اور سمندرمیں پھینک دیا اور وہ تھاہی قابل ملامت

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں ڈال دیا اس حال میں کہ وہ اپنے آپ کو ملامت کر رہا تھا ( ف٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے اُسے اور اُس کے لشکر کو ( عذاب کی ) گرفت میں لے لیا اور اُن ( سب ) کو دریا میں غرق کر دیا اور وہ تھا ہی قابلِ ملامت کام کرنے والا

Translated by

Hussain Najfi

انجامِ کار ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا درآنحالیکہ وہ قابلِ ملامت تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So We took him and his forces, and threw them into the sea; and his was the blame.

Translated by

Muhammad Sarwar

We seized him and his army and threw them into the sea. He himself was to be blamed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So We took him and his armies, and dumped them into the sea (Yamm), for he was blameworthy.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So We seized him and his hosts and hurled them into the sea and he was blamable.

Translated by

William Pickthall

So We seized him and his hosts and flung them in the sea, for he was reprobate.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अन्ततः हम ने उसे और उस की सेनाओं को पकड़ लिया और उन्हें गहरे पानी में फेंक दिया, इस दशा में कि वह निन्दनीय था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ہم نے اسکو اور اسکے لشکر کو پکڑ کر دریا میں پھینک دیا (یعنی غرق کردیا) اور اس نے کام ہی ملامت کا کیا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے فرعون اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا اس حال میں کہ وہ ملامت زدہ تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار ہم نے اس اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا اور وہ ملامت زدہ ہوکر رہ گیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا، سو ہم نے انہیں سمندر میں پھینک دیا اس حال میں کہ وہ ملامت کا کام کرنے والا تھا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر پکڑا ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پھر پھینک دیا ان کو دریا میں اس پر لگا الزام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہم نے ان کی اور اس کے لشکروں کی گرفت کی اور ان سب کو دریا میں جا پھینکا اور اس کی حالت یہ تھی کہ وہ ملامت زدہ تھا۔