Surat uz Zaariyaat

Surah: 51

Verse: 44

سورة الذاريات

فَعَتَوۡا عَنۡ اَمۡرِ رَبِّہِمۡ فَاَخَذَتۡہُمُ الصّٰعِقَۃُ وَ ہُمۡ یَنۡظُرُوۡنَ ﴿۴۴﴾

But they were insolent toward the command of their Lord, so the thunderbolt seized them while they were looking on.

لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر انہیں ان کے دیکھتے دیکھتے ( تیزو تند ) کڑاکے نے ہلاک کر دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَعَتَوۡا
تو انہوں نے سرکشی کی
عَنۡ اَمۡرِ
حکم سے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے
فَاَخَذَتۡہُمُ
تو پکڑ لیا انہیں
الصّٰعِقَۃُ
بجلی کی کڑک نے
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ دیکھ رہے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَعَتَوۡا
پھرانہوں نے سرکشی کی
عَنۡ اَمۡرِرَبِّہِمۡ
اپنے رب کے حکم سے
فَاَخَذَتۡہُمُ
تو پکڑ لیا انہیں
الصّٰعِقَۃُ
کڑک نے
وَہُمۡ
اور وہ
یَنۡظُرُوۡنَ
دیکھ رہے تھے
Translated by

Juna Garhi

But they were insolent toward the command of their Lord, so the thunderbolt seized them while they were looking on.

لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر انہیں ان کے دیکھتے دیکھتے ( تیزو تند ) کڑاکے نے ہلاک کر دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مگر (اس تنبیہ کے باوجود) انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرتابی کی تو ان کے دیکھتے دیکھتے ہی انہیں بجلی کے عذاب نے آلیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سو انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی،تو ایک زبردست کڑک نے اُنہیں جاپکڑااور وہ دیکھ رہے تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then they rebelled against the command of your Lord; so the thunderbolt (of divine punishment) seized them, while they were looking on.

پھر شرارت کرنے لگے اپنے رب کے حکم سے پھر پکڑا ان کو کڑک نے اور وہ دیکھتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو انہوں نے سرکشی کی اپنے رب کے حکم سے تو ان کے دیکھتے ہی دیکھتے ایک چنگھاڑ نے انہیں آپکڑا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But they brazenly disobeyed their Lord's command, and then a sudden chastisement overtook them while they looked on.

مگر اس تنبیہ پر بھی انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی ۔ آخرکار ان کے دیکھتے دیکھتے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب 41 نے ان کو آ لیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس پر بھی انہوں نے اپنے پروردگار کا حکم ماننے سے سرکشی اختیار کی تو انہیں کڑک نے آپکڑا اور وہ دیکھتے رہ گئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یعنی تین دن تک غرض انہوں نے اپنے مالک کا حکم نہ مانا آخر بجلی نے ان کے دیکھتے ان کو دبوچ لیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس ان لوگوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آپکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر انہوں نے (اس کے باوجود) اپنے رب کی نافرمانی کی۔ پھر ان کو (اچانک) ایک ہولناک کڑک نے آپکڑا اور وہ دیکھتے کے دیکھتے رہ گئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آ پکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then they disdained the command of their Lord; wherefore the bolt laid hold of them even while they looked on.

پر انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی سو انہیں عذاب نے آلیا اس حال میں کہ وہ دیکھ رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو انہوں نے سرکشی سے اپنے رب کے حکم سے اعراض کیا تو ان کو پکڑ لیا کڑک نے اور وہ دیکھتے رہے

Translated by

Mufti Naeem

پس ان لوگوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی پس انہیں ایک زور دار چیخ نے پکڑ لیا اس حال میں کہ وہ دیکھ رہے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو انہوں نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی سو ان کو کڑک نے آپکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے (بےبس ہو کر)

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر (اس تنبیہ و انذار کے باوجود) وہ لوگ سرتابی (و سرکشی) ہی کرتے چلے گئے اپنے رب کے حکم سے سو آخرکار آپکڑا ان کو اس ہولناک کڑک نے جو (ان کے لئے مقدر ہوچکی تھی) ان کے دیکھتے ہی دیکھتے

Translated by

Noor ul Amin

مگرانہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی توان کے دیکھتے دیکھتے ہی انہیں بجلی کے عذاب نے آلیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی ( ف٤۸ ) تو ان کی آنکھوں کے سامنے انہیں کڑک نے آلیا ( ف٤۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی ، پس انہیں ہولناک کڑک نے آن لیا اور وہ دیکھتے ہی رہ گئے

Translated by

Hussain Najfi

تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی تو ان کو ایک کڑک نے پکڑ لیا درآنحالیکہ وہ دیکھ رہے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But they insolently defied the Command of their Lord: So the stunning noise (of an earthquake) seized them, even while they were looking on.

Translated by

Muhammad Sarwar

They transgressed against the command of their Lord. So a blast of sound struck them and they were unable to do anything but stare.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But they insolently defied the command of their Lord, so the Sa`iqah overtook them while they were looking.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But they revolted against the commandment of their Lord, so the rumbling overtook them while they saw.

Translated by

William Pickthall

But they rebelled against their Lord's decree, and so the thunderbolt overtook them even while they gazed;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु उन्होंने अपने रब के आदेश की अवहेलना की; फिर कड़क ने उन्हें आ लिया और वे देखते रहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو (اس ڈرانے پر بھی) ان لوگوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی سو انکو عذاب نے آلیا اور وہ (اس عذاب کے آثار کو) دیکھ رہے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس انتباہ کے باوجود انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ان کو ایک کڑک والے عذاب نے آلیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر اس تنبیہ پر بھی انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی۔ آخر کار ان کے دیکھتے دیکھتے اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب نے ان کو آلیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی، لہٰذا انہیں عذاب نے پکڑ لیا اور وہ دیکھ رہے تھے ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر شرارت کرنے لگے اپنے رب کے حکم سے پھر پکڑا ان کو کڑک نے اور وہ دیکھتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو ان لوگوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی پھر ان کے دیکھتے ہی دیکھتے ان کو ایک ہولناک کڑک نے آپکڑا۔