46 That is, "Everything in the world has been created on the principle of the pairs. The whole system of the Universe is functioning on the principle that certain things arc complementary and matching to certain others, and their combination brings into being countless new forms and combinations. Nothing here is so unique as may have no match, for the fact is that a thing becomes productive only after it has combined with its matching partner. " (For further explanation, sec E.N. 31 of Surah Ya Sin, and' E.N. 12 of Az-Zukhruf).
47 That is, "The erection of the whole Universe on the principle of the pairs and the existence of all things in the world in couples is a reality that testifies . expressly to the necessity of the Hereafter. If you consider it deeply you will yourself come to the conclusion that when everything in the world has a partner and nothing becomes productive without combining with its partner, how can the life of the world be without a match and partner? Its match and partner necessarily is the Hereafter. Without that partner it would be absolutely fruitless."
To understand what follows one should also understand that the discussion heretofore centers around the Hereafter, but this very discussion and. argument afford a proof of the Oneness of God. Just as the argument of the rain, the structure of the earth, the creation of the heavens, man's own existence, the wonderful working of the law of pairs in the Universe, testify to the possibility and necessity of the Hereafter, so they are also testifying that neither is this Godless nor it has many gods, but One All-Wise and All-Powerful God alone is its Creator and Master and Controller. That is why in the following verses the invitation to the Oneness of God is being presented on the basis of these very arguments. Furthermore, the inevitable result of believing in the Hereafter is that man should give up his attitude of rebellion against God and should adopt the way of obedience and servitude. He remains turned away from God as long as he remains involved in the false belief that he is not accountable before anyone and that he will not have to render an account of his deeds of the worldly life to anyone. Whenever this misunderstanding is removed, man immediately comes to the realization that he was committing a grave error by regarding himself as irresponsible, and this realization compels him to return to God. That is why immediately after concluding the arguments for the Hereafter, it has been said: "So flee unto AIlah."
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :46
یعنی دنیا کی تمام اشیاء تزویج کے اصول پر بنائی گئی ہیں ۔ یہ سارا کارخانہ عالم اس قاعدے پر چل رہا ہے کہ بعض چیزوں کا بعض چیزوں سے جوڑ لگتا ہے اور پھر ان کا جوڑ لگنے ہی سے طرح طرح کی ترکیبات وجود میں آتی ہیں ۔ یہاں کوئی شے بھی ایسی منفرد نہیں ہے کہ دوسری کوئی شے اس کا جوڑ نہ ہو ، بلکہ ہر چیز اپنے جوڑے سے مل کر ہی نتیجہ خیز ہوتی ہے ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، یٰس ، حاشیہ 31 ۔ الزخرف ، حاشیہ 12 ) ۔
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :47
مطلب یہ ہے کہ ساری کائنات کا تزویج کے اصول پر بنایا جانا ، اور دنیا کی تمام اشیاء کا زَوج زَوج ہونا ایک ایسی حقیقت ہے جو آخرت کے وجوب پر صریح شہادت دے رہی ہے ۔ اگر تم غور کرو تو اس سے خود تمہاری عقل یہ نتیجہ اخذ کر سکتی ہے کہ جب دنیا کی ہر چیز کا ایک جوڑا ہے ، اور کوئی چیز اپنے جوڑے سے ملے بغیر نتیجہ خیز نہیں ہوتی ، تو دنیا کی یہ زندی کیسے بے جوڑ ہو سکتی ہے؟ اس کا جوڑا لازماً آخرت ہے ۔ وہ نہ ہو تو یہ قطعاً بے نتیجہ ہو کر رہ جائے ۔
آگے مضمون کو سمجھنے کے لیے اس مقام پر یہ بات بھی سمجھ لینی چاہیے کہ اگرچہ یہاں تک ساری بحث آخرت کے موضوع پر چلی آ رہی ہے ، لیکن اسی بحث اور انہی دلائل سے توحید کا ثبوت بھی ملتا ہے ۔ بارش کا انتظام ، زمین کی ساخت ، آسمان کی تخلیق ، انسان کا اپنا وجود ، کائنات میں قانون تزویج کی حیرت انگیز کار فرمائی ، یہ ساری چیزیں جس طرح آخرت کے امکان و وجوب پر گواہ ہیں اسی طرح یہی اس بات کی شہادت بھی دے رہی ہیں کہ یہ کائنات نہ بے خدا ہے اور نہ اس کے بہت سے خدا ہیں ، بلکہ ایک خدائے حکیم و قادر مطلق ہی اس کا خالق اور مالک اور مدبر ہے ۔ اس لیے آگے انہی دلائل کی بنیاد پر توحید کی دعوت پیش کی جا رہی ہے ۔ علاوہ بریں آخرت کو ماننے کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ انسان خدا سے بغاوت کا رویہ چھوڑ کر اطاعت و بندگی کی راہ اختیار کرے ۔ وہ خدا سے اسی وقت تک پھرا رہتا ہے جب تک وہ اس غفلت میں مبتلا رہتا ہے کہ میں کسی کے سامنے جواب دہ نہیں ہوں اور اپنی دنیوی زندگی کے اعمال کا کوئی حساب مجھے کسی کو دینا نہیں ہے ۔ یہ غلط فہمی جس وقت بھی رفع ہو جائے ، اس کے ساتھ ہی فوراً آدمی کے ضمیر میں یہ احساس ابھر آتا ہے کہ اپنے آپ کو غیر ذمہ دار سمجھ کر وہ بڑی بھاری غلطی کر رہا تھا اور یہ احساس اسے خدا کی طرف پلٹنے پر مجبور کر دیتا ہے ۔ اسی بنا پر آخرت کے دلائل ختم کرتے ہی معاً بعد یہ فرمایا گیا پس دوڑو اللہ کی طرف ۔