54 That is, "I do not stand in need of any kind of help from the jinn and men: that My Godhead would not function if they did not worship Me: that I would be no more God if they turned away from My service. I indeed do not stand in need of their service, but it is the demand of their own nature that they should serve Me. They have been created for this very object, and fighting nature would be to their own detriment."
And in saying: "I do not ask any sustenance of them nor do I ask them to feed Me," there is a subtle hint to this Those whom the people who have turned away from God worship in the world, worship, indeed, stand in need of these their worshippers. If they do not help sustain their godhead, it would not function even for a day. The gods do not provide for the worshippers but the worshippers provide for the gods instead. The gods do not feed them but they feed the gods instead. The gods do not protect them but the worshippers protect the gods instead. The worshippers, in fact, are their army through whom their godhead functions. Wherever the worshippers of the, false gods have ceased to exist, or the worshippers have given up their worship, the gods have lost aII their pomp and glory and the world has seen how helpless they have become. Of alI the deities AIlah Almighty is the only real Deity Whose Godhead is functioning by His own power and might, Who does not take anything from His servants, but He alone gives His servants everything.
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :54
یعنی میری کوئی غرض جِنوں اور انسانوں سے اٹکی ہوئی نہیں ہے کہ یہ میری عبادت کریں گے تو میری خدائی چلے گی اور یہ میری بندگی سے منہ موڑ لیں گے تو میں خدا نہ رہوں گا ۔ میں ان کی عبادت کا محتاج نہیں ہوں بلکہ میری عبادت کرنا خود ان کی اپنی فطرت کا تقاضا ہے ، اسی کے لیے یہ پیدا کیے گئے ہیں ، اور اپنی فطرت سے لڑنے میں ان کا اپنا نقصان ہے ۔
اور یہ جو فرمایا کہ میں ان سے رزق نہیں چاہتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں ، اس میں ایک لطیف تعریض ہے ۔ خدا سے برگشتہ لوگ دنیا میں جن جن کی بندگی بجا لا رہے ہیں ، وہ سب در حقیقت اپنے ان بندوں کے محتاج ہیں ۔ یہ ان کی خدائی نہ چلائیں تو ایک دن بھی وہ نہ چلے ۔ وہ ان کے رازق نہیں بلکہ الٹے یہ ان کو رزق پہنچاتے ہیں ۔ وہاں ان کو نہیں کھلاتے بلکہ الٹے یہ ان کو کھلاتے ہیں ۔ وہ ان کی جان کے محافظ نہیں بلکہ الٹے یہ ان کی جانوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ ان کے لشکر یہ ہیں جن کے بل پر ان کی خدائی چلتی ہے ۔ جہاں بھی ان جھوٹے خداؤں کی حمایت کرنے والے بندے نہ رہے ، یا بندوں نے ان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا وہاں ان کے سب ٹھاٹھ پڑے رہ گئے اور دنیا کی آنکھوں نے ان کی کسمپرسی کا حال دیکھ لیا ۔ سارے معبودوں میں اکیلا ایک اللہ جل شانہ ہی وہ حقیقی معبود ہے جس کی خدائی اپنے بل بوتے پر چل رہی ہے ، جو اپنے بندوں سے کچھ لیتا نہیں بلکہ وہی اپنے بندوں کو سب کچھ دیتا ہے ۔