The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْھَمْرُ (ض) کے معنی آنسو یا پانی بہادینے کے ہیں جیسے ھَمَرَہ‘ فَانْھَمَرَ: اس نے پانی بہایا چنانچہ وہ بہہ پڑا۔قرآن پاک میں ہے۔ (فَفَتَحۡنَاۤ اَبۡوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنۡہَمِرٍ) (۵۴۔۱۱) پس ہم نے زور کے مینہ سے آسمان کے دہانے کھول دیئے۔ھَمَرَ مَافِی الضَّرْعِ: تھنوں سے تمام دودھ دوہ لینا۔ھَمَرَ الرَّجُلُ فِی الْکَلَامِ: باتوں میں یہ جانا (یعنی بکواس کرنا) فُلَانٌ یُھَامِرُ الشَّیْئَ کوئی چیز مقدار سے زیادہ لے لینا۔چٹ کر جانا اور اسی سے محاورہ ہے۔ ھَمَرَلَہ‘ مِنْ مَّالِہ: اس نے اسے بہت زیادہ مال دیا۔اَلْھَمِیْرَۃُ: بہت بوڑھی عورت۔
1 results
Pick a verse, and get a ready Quran image or a short vertical video for YouTube Shorts, Instagram and Facebook Reels, TikTok and WhatsApp Status — Arabic with English and Urdu translation, free on WizTools123.