Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 24

سورة القمر

فَقَالُوۡۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُہٗۤ ۙ اِنَّاۤ اِذًا لَّفِیۡ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ ﴿۲۴﴾

And said, "Is it one human being among us that we should follow? Indeed, we would then be in error and madness.

اور کہنے لگے کیا ہمیں میں سے ایک شخص کی ہم فرمانبرداری کرنے لگیں ؟ تب تو ہم یقیناً غلطی اور دیوانگی میں پڑے ہوئے ہونگے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَقَالُوۡۤا
تو انہوں نے کہا
اَبَشَرًا
کیا یک آدمی
مِّنَّا
ہم میں سے
وَاحِدًا
اکیلا
نَّتَّبِعُہٗۤ
ہم پیروی کریں اس کی
اِنَّاۤ
بےشک ہم
اِذًا
تب
لَّفِیۡ ضَلٰلٍ
البتہ گمراہی میں ہوں گے
وَّسُعُرٍ
اور جنون میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَقَالُوۡۤا
پس انہوں نے کہا
اَبَشَرًا
کیا ایک انسان
مِّنَّا
ہم ہی میں سے
وَاحِدًا
ایک
نَّتَّبِعُہٗۤ
ہم پیچھے چلیں اس کے
اِنَّاۤ
یقیناً ہم
اِذًا
تب
لَّفِیۡ ضَلٰلٍ
یقیناً بڑی گمراہی میں ہوں گے
وَّسُعُرٍ
اور دیوانگی میں
Translated by

Juna Garhi

And said, "Is it one human being among us that we should follow? Indeed, we would then be in error and madness.

اور کہنے لگے کیا ہمیں میں سے ایک شخص کی ہم فرمانبرداری کرنے لگیں ؟ تب تو ہم یقیناً غلطی اور دیوانگی میں پڑے ہوئے ہونگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک اکیلے آدمی کی پیروی کرنے لگیں ؟ تب تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑگئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس انہوں نے کہا: کیا ہم ہی میں سے ایک انسان ہو ہم اس کے پیچھے چلیں ؟تب تو ہم یقینا گمراہی اور دیوانگی میں ہوں گے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So they said, |"Shall we follow a single human being from among us? Then we will be in error and insanity.

پھر کہنے لگے کیا ایک آدمی ہم میں کا اکیلا ہم اس کے کہے پر چلیں گے تو ہم غلطی میں پڑے اور سودا میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : کیا ہم اپنے میں سے ہی ایک بشر کی پیروی کریں ؟ پھر تو یقیناہم پڑجائیں گے گمراہی میں اور آگ میں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

saying: “Are we to follow a single mortal, one from among ourselves? If we do that, we shall surely be in error and folly.

اور کہنے لگے ایک اکیلا آدمی جو ہم ہی میں سے ہے کیا اب ہم اس کے پیچھے چلیں 17؟ اس کا تباع ہم قبول کرلیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم بہک گئے ہیں اور ہماری عقل ماری گئی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ کہنے لگے کہ : کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک تنہا آدمی کے پیچھے چل پڑیں؟ ایسا کریں گے تو یقینا ہم بڑی گمراہی اور دیوانگی میں جاپڑیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہنے لگے کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک آدمی کے کہنے پر چلیں 2 ایسا کریں تو ہم گمراہ اور پاگل ٹھہرے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر کہا کہ کیا ہم ایک آدمی کو جو ہم ہی میں سے ایک ہے ، کی پیروی کریں تو یقینا ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑگئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کہنے لگے کہ وہ شخص جو ہم ہی میں سے ایک بشر ہے کیا ہم اس کے پیچھے چلیں۔ اگر ایسا کریں گے تو اس وقت ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑجائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہا کہ بھلا ایک آدمی جو ہم ہی میں سے ہے ہم اس کی پیروی کریں؟ یوں ہو تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑ گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they said: a mere humanbeing from amongst us, and single! shall we follow him! verily then we should fall in error and madness.

اور بولے کہ کیا ہم اپنے ہی ہم جنس ایک انسان کی پیروی کریں اور وہ بھی اکیلا پھر تو ہم نرے بیوقوف اور مجنون ٹھہرے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

سو انہوں نے کہا: کیا ہم اپنے ہی اندر کے ایک بشر کی پیروی کریں گے؟ ( اگر ہم نے ایسا کیا ) تو ہم کھلی گمراہی اور جہنم میں پڑے!

Translated by

Mufti Naeem

پس انہوں نے کہا: کیا ہم اپنے میں سے ایک اکیلے شخص کی پیروی کریں؟ بلاشبہ پھر تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہا کہ بھلا ایک آدمی جو ہم ہی میں سے ہے اس کی پیروی کریں ؟ یوں ہو تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑگئے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

چناچہ انہوں نے کہا کہ کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک بشر کی پیروی کرنے لگ جائیں ؟ ایسی صورت میں تو ہم یقینا بڑی گمراہی اور دیوانگی میں پڑے ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے کیا ہم اپنی ہی قوم میں سے ایک آدمی کی پیروی کریں ؟ تب توہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑگئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو بولے کیا ہم اپنے میں کے ایک آدمی کی تابعداری کریں ( ف۳٤ ) جب تو ہم ضرور گمراہ اور دیوانے ہیں ( ف۳۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس وہ کہنے لگے: کیا ایک بشر جو ہم ہی میں سے ہے ، ہم اس کی پیروی کریں ، تب تو ہم یقیناً گمراہی اور دیوانگی میں ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

پس انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے شخص کی پیروی کریں جو ہم ہی میں سے ہے؟ اس صو رت میں تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑ جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For they said: "What! a man! a Solitary one from among ourselves! shall we follow such a one? Truly should we then be straying in mind, and mad!

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Should we follow only one person among us. We shall be clearly in error and in trouble (if we do so).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they said: "A man, alone among us -- shall we follow him Truly, then we should be in error and distress!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So they said: What! a single mortal from among us! Shall we follow him? Most surely we shall in that case be in sure error and distress:

Translated by

William Pickthall

For they said; Is it a mortal man, alone among us, that we are to follow? Then indeed we should fall into error and madness.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कहने लगे, "एक अकेला आदमी, जो हम ही में से है, क्या हम उस के पीछे चलेंगे? तब तो वास्तव में हम गुमराही और दीवानापन में पड़ गए!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کہنے لگے کیا ہم ایسے شخص کا اتباع کرینگے جو ہماری جنس کا آدمی ہے اور اکیلا ہے تو اس صورت میں ہم بڑی غلطی اور (بلکہ) جنون میں پڑجاویں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کہنے لگے ہم سے ایک آدمی ہے اگر ہم اپنے ہی ایک آدمی کی پیروی کریں اس وقت تو ہم گمراہ ہوجائیں گے اور ہماری عقل ماری ہوگی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کہنے لگے۔ ایک اکیلا آدمی جو ہم ہی میں سے ہے ، کیا اب ہم اس کے پیچھے چلیں ؟ اس کا اتباع ہم قبول کرلیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم بہک گئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو انہوں نے کہا کیا ہم ایسے انسان کا اتباع کریں جو ہمیں میں سے ایک شخص ہے، بیشک اس صورت میں تو ہم بڑی گمراہی اور دیوانگی میں جا پڑیں گے ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر کہنے لگے کیا ایک آدمی ہم میں کا اکیلا ہم اس کے کہے پر چلیں گے تو ہم غلطی میں پڑے اور سودا میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کہنے لگے ہم اپنی ہی جنس کے ایک ایسے آدمی کی پیروی کرنے لگیں جو تن تنہا ہے اگر ایسا کریں گے تو اس وقت ہم بڑی گمراہی اور دیوانگی میں پڑجائیں گے۔