Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 29

سورة القمر

فَنَادَوۡا صَاحِبَہُمۡ فَتَعَاطٰی فَعَقَرَ ﴿۲۹﴾

But they called their companion, and he dared and hamstrung [her].

انہوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی جس نے ( اونٹنی پر ) وار کیا اور ( اس کی ) کوچیں کاٹ دیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَنَادَوۡا
تو انہوں نے پکارا
صَاحِبَہُمۡ
اپنے ساتھی کو
فَتَعَاطٰی
تو اس نے پکڑا
فَعَقَرَ
پھر اس نے کونچیں کاٹ ڈالیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَنَادَوۡا
تو انہوں نے پکارا
صَاحِبَہُمۡ
اپنے ساتھی کو
فَتَعَاطٰی
سو اس نے پکڑا اسے
فَعَقَرَ
پس اس نے کونچیں کاٹ ڈالیں
Translated by

Juna Garhi

But they called their companion, and he dared and hamstrung [her].

انہوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی جس نے ( اونٹنی پر ) وار کیا اور ( اس کی ) کوچیں کاٹ دیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آخر انہوں نے اپنے ایک ساتھی کو پکارا جو اس کے (مارنے کے) درپے ہوا اور اس کی کونچیں کاٹ دیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تواُنہوں نے اپنے ساتھی کوپکاراسو اُس نے اسے پکڑا پس اُس نے(اُونٹنی کو) کاٹ ڈالا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then they called their man (to kill the She-camel,) so he undertook (the task) and killed (the She-camel).

پھر پکارا انہوں نے اپنے رفیق کو پھر ہاتھ چلایا اور کاٹ ڈالا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو انہوں نے پکارا اپنے ایک ساتھی کو پس اس نے ہاتھ بڑھایا اور اس کی کونچیں کاٹ دیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Eventually, they summoned their companion, and he undertook the (outrageous) task and hamstrung the she-camel.

آخرکار ان لوگوں نے اپنے آدمی کو پکارا اور اس نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور اونٹنی کو مار ڈالا 20 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر انہوں نے اپنے آدمی کو بلایا ، چنانچہ اس نے ہاتھ بڑھایا ، اور ( اونٹنی کو ) قتل کر ڈالا ۔ ( ٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اپنے ساتھی (قدار) کو بلایا اس نے تلوار کا ہاتھ چلایا اور اونٹنی کو زخمی کر ڈالا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو انہوں نے اپنے رفیق کو بلایا تو اس نے (اونٹنی پر) وار کیا پھر اس کی کونچیں کاٹ دیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر (اس قوم نے ایک ظالم شخص قدار کو ) پکارا جس نے اس اونٹنی پر زیادتی کی (وار کیا) اور اس کی کونچیں (پائوں) کاٹ ڈالیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان لوگوں نے اپنے رفیق کو بلایا اور اس نے (اونٹنی کو پکڑ کر اس کی) کونچیں کاٹ ڈالیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then they called their fellow, and he took the sword and hamstrung her,

پھر انہوں نے رفیق کو بلایا سو اس نے (اس پر) وار کیا اور (اس کو) ہلاک کر ڈالا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو انہوں نے اپنے سردار سے فریاد کی ۔ پس وہ بڑھا اور اس نے اونٹنی کو کونچیں کاٹ دیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس انہوں نے اپنے ایک ساتھی کو پکارا پس اس نے حملہ کرکے ( اونٹنی کی ) کونچیں کاٹ ڈالیں / پاؤں کاٹ ڈالے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ان لوگوں نے اپنے رفیق کو بلایا اور اس نے اونٹی کو پکڑ کر اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں ٖ ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر انہوں نے پکارا اپنے ساتھی کو تو اس نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور اس اونٹنی کو ہلاک کردیا

Translated by

Noor ul Amin

انہوں نے اپنے ( قدار نامی ) ایک ساتھی کو پکار اجس نے اونٹنی کو نقصان پہچانے کی ذمہ داری لی اور پھراسے ہلاک کردیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو انہوں نے اپنے ساتھی کو ( ف٤۵ ) پکارا تو اس نے ( ف٤٦ ) لے کر اس کی کونچیں کاٹ دیں ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس انہوں نے ( قدار نامی ) اپنے ایک ساتھی کو بلایا ، اس نے ( اونٹنی پر تلوار سے ) وار کیا اور کونچیں کاٹ دیں

Translated by

Hussain Najfi

پس ان لوگوں ( یہودیوں ) نے اپنے ساتھی ( قدار ) کو پکارا پس اس نے ( اونٹنی کو ) پکڑ کر اس کی کونچیں کاٹ دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But they called to their companion, and he took a sword in hand, and hamstrung (her).

Translated by

Muhammad Sarwar

They called together their companions and agreed to slay the she-camel.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But they called their comrade and he took (a sword) and killed (her).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But they called their companion, so he took (the sword) and slew (her).

Translated by

William Pickthall

But they call their comrade and he took and hamstrung (her).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अन्ततः उन्होंने अपने साथी को पुकारा, तो उस ने ज़िम्मा लिया फिर उस ने उस की कूचें काट दी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو انہوں نے اپنے رفیق (قدار) کو بلایا سو اس نے (اونٹنی پر) وار کیا اور مارڈالا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آخر کار ان لوگوں نے اپنے آدمی کو بلایا اور اس نے اونٹنی کو پکڑا اور مار ڈالا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار ان لوگوں نے اپنے آدمی کو پکارا اور اس نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور اونٹنی کو مار ڈالا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو انہوں نے اپنے ساتھی کو پکارا سو اس نے حملہ کردیا اور کاٹ ڈالا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر پکارا انہوں نے اپنے رفیق کو پھر ہاتھ چلایا اور کاٹ ڈالا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آخر کار اس کی قوم نے اپنے رفیق یعنی قذار کو پکارا پھر اس نے اونٹنی پر دست دارزی کی اور اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں۔