Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 13

سورة الحديد

یَوۡمَ یَقُوۡلُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَ الۡمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوا انۡظُرُوۡنَا نَقۡتَبِسۡ مِنۡ نُّوۡرِکُمۡ ۚ قِیۡلَ ارۡجِعُوۡا وَرَآءَکُمۡ فَالۡتَمِسُوۡا نُوۡرًا ؕ فَضُرِبَ بَیۡنَہُمۡ بِسُوۡرٍ لَّہٗ بَابٌ ؕ بَاطِنُہٗ فِیۡہِ الرَّحۡمَۃُ وَ ظَاہِرُہٗ مِنۡ قِبَلِہِ الۡعَذَابُ ﴿ؕ۱۳﴾

On the [same] Day the hypocrite men and hypocrite women will say to those who believed, "Wait for us that we may acquire some of your light." It will be said, "Go back behind you and seek light." And a wall will be placed between them with a door, its interior containing mercy, but on the outside of it is torment.

اس دن منافق مرد و عورت ایمان والوں سے کہیں گے کہ ہمارا انتظار تو کرو کہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرلیں ۔ جواب دیا جائے گا کہ تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ اور روشنی تلاش کرو پھر ان کے اور ان کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں دروازہ بھی ہوگا اس کے اندرونی حصہ میں تو رحمت ہوگی اور باہر کی طرف عذاب ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَقُوۡلُ
کہیں گے
الۡمُنٰفِقُوۡنَ
منافق مرد
وَالۡمُنٰفِقٰتُ
اور منافق عورتیں
لِلَّذِیۡنَ
انہیں جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے
انۡظُرُوۡنَا
انتظار کرو ہمارا
نَقۡتَبِسۡ
ہم روشنی حاصل کریں
مِنۡ نُّوۡرِکُمۡ
تمہارے نور سے
قِیۡلَ
کہہ دیا جائے گا
ارۡجِعُوۡا
لوٹ جاؤ
وَرَآءَکُمۡ
اپنے پیچھے
فَالۡتَمِسُوۡا
پھر تلاش کرو
نُوۡرًا
نور کو
فَضُرِبَ
تو حائل کر دی جائے گی
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
بِسُوۡرٍ
ایک دیوار
لَّہٗ
اس کا
بَابٌ
ایک دروازہ ہوگا
بَاطِنُہٗ
اس کی اندرونی جانب
فِیۡہِ
جس میں
الرَّحۡمَۃُ
رحمت ہوگی
وَظَاہِرُہٗ
اور اس کی بیرونی جانب
مِنۡ قِبَلِہِ
اس طرف سے
الۡعَذَابُ
عذاب ہوگا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَقُوۡلُ
کہیں گے
الۡمُنٰفِقُوۡنَ
منافق مرد
وَالۡمُنٰفِقٰتُ
اور منافق عورتیں
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
اٰمَنُوا
جو ایمان لائے
انۡظُرُوۡنَا
ہمارا انتظار کرو
نَقۡتَبِسۡ
ہم روشنی حاصل کریں
مِنۡ نُّوۡرِکُمۡ
تمہارے نور سے
قِیۡلَ
کہا جائے گا
ارۡجِعُوۡا
تم لوٹ جاؤ
وَرَآءَکُمۡ
اپنے پیچھے
فَالۡتَمِسُوۡا
پھر تم تلاش کرو
نُوۡرًا
کچھ نور
فَضُرِبَ
چنانچہ حائل کردی جائے گی
بَیۡنَہُمۡ
ان کے درمیان
بِسُوۡرٍ
دیوار
لَّہٗ
جس میں
بَابٌ
ایک دروازہ(ہوگا)
بَاطِنُہٗ
اس کا اندرونی حصہ
فِیۡہِ
اس میں
الرَّحۡمَۃُ
رحمت ہوگی
وَظَاہِرُہٗ
اور اس کے بیرونی حصے میں
مِنۡ قِبَلِہِ
اس کی طرف
الۡعَذَابُ
عذاب ہوگا
Translated by

Juna Garhi

On the [same] Day the hypocrite men and hypocrite women will say to those who believed, "Wait for us that we may acquire some of your light." It will be said, "Go back behind you and seek light." And a wall will be placed between them with a door, its interior containing mercy, but on the outside of it is torment.

اس دن منافق مرد و عورت ایمان والوں سے کہیں گے کہ ہمارا انتظار تو کرو کہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرلیں ۔ جواب دیا جائے گا کہ تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ اور روشنی تلاش کرو پھر ان کے اور ان کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں دروازہ بھی ہوگا اس کے اندرونی حصہ میں تو رحمت ہوگی اور باہر کی طرف عذاب ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمانداروں سے کہیں گے : ہماری طرف دیکھو تاکہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرسکیں انہیں کہا جائے گا : پیچھے چلے جاؤ اور نور تلاش کرو۔ پھر ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا اس دروازے کے اندر تو رحمت ہوگی اور باہر عذاب ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن منافق مرداور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے: ’’ہمارا انتظار توکروکہ ہم بھی تمہارے نور سے روشنی حاصل کریں۔کہا جائے گا اپنے پیچھے لوٹ جاؤ،پھر کچھ نور تلاش کرو چنانچہ ان کے درمیان دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا،اُس کے اندرونی حصّے میں رحمت ہوگی اور اُس کے بیرونی حصے میں اس کی طرف عذاب ہوگا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the Day when the hypocrite men and hypocrite women will say to those who believe, |"Wait for us, so that we may have a share from your light|", it will be said (to them), |"Go back to your rear, and search for light.|" Then a wall will be placed between them, which will have a gate. In its inner side, there will be the divine mercy, while towards its outer side, there will be the divine punishment.

جس دن کہیں گے دغا باز مرد اور عورتیں ایمان والوں کو راہ دیکھو ہماری ہم بھی روشنی لے لیں تمہارے نور سے کوئی کہے گا لوٹ جاؤ پیچھے پھر ڈھونڈلو روشنی پھر کھڑی کردی جائے ان کے بیچ میں ایک دیوار جس میں ہوگا دروازہ اس کے اندر رحمت ہوگی اور باہر کی طرف عذاب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن کہیں گے منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہ ذرا ہمارا انتظار کرو کہ ہم بھی تمہاری روشنی سے فائدہ اٹھالیں۔ کہا جائے گا : لوٹ جائو پیچھے کی طرف اور تلاش کرو نور پھر ان کے درمیان ایک فصیل کھڑی کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا۔ اس (فصیل) کی اندرونی جانب رحمت ہوگی اور اس کے باہر کی طرف عذاب ہوگا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On that Day the hypocrites, both men and women, shall say to the believers: “Look at us that we may extract some light from your light.” They will be told: “Go back and seek light for yourselves elsewhere.” Then a wall shall be erected between them with a door in it. On the inside of it there will be mercy, and on the outside of it there will be chastisement.

اس روز منافق مردوں اور عورتوں کا حال یہ ہوگا کہ وہ مومنوں سے کہیں گے ذرا ہماری طرف دیکھو تاکہ ہم تمہارے نور سے کچھ فائدہ اٹھائیں 18 ۔ مگر ان سے کہا جائے گا پیچھے ہٹ جاؤ ، اپنا نور کہیں اور تلاش کرو پھر ان کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا ۔ اس دروازے کے اندر رحمت ہو گی اور باہر عذاب 19 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس دن جب منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے کہ : ذرا ہمارا انتظار کرلو کہ تمہارے نور سے ہم بھی کچھ روشنی حاصل کرلیں ۔ ( ١٠ ) ان سے کہا جائے گا کہ : تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ ، پھر نور تلاش کرو ۔ ( ١١ ) پھر ان کے درمیان ایک دیوار حائل کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا جس کے اندر کی طرف رحمت ہوگی ، اور باہر کی طرف عذاب ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمانداروں سے کہیں گے (ذرا تو ٹھہرو) ہم کو آن یدو ہم بھی تمہاری روشنی سے سلگا میں 6 ان سے کہا جائیگا 7 پیچھے لوٹ جائو (یعنی دنیا میں پھر جائو) وہاں روشنی ڈھونڈھ لو 8 پھر اس کے بعد ایماندار اور منافقوں کے بیچ میں ایک دیوار کی آڑ کردی جائیگی اس میں ایک دروازہ ہوگا اس کے اندر کی طرف تو رحمت (بہشت) ہوگی اور اس کے ادھر (جدھر منافق ہونگے) باہر کی طرف اللہ کا عذاب جہنم ہوگا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس روز منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے (پل صراط پر) کہیں گے (ذرا) ہمارا انتظار کرو ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرلیں ان کو جواب دیا جائے گا کہ تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ پھر (وہاں سے) نور تلاش کرو۔ پھر ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا اس کے اندرونی جانب رحمت ہوگی اور اس کے باہر کی جانب عذاب ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں اہل ایمان سے یہ کہتے ہوں گے کہ ذرا ہمارا انتظا کرلو تاکہ ہم بھی تمہاری روشنی سے کچھ فائدہ حاصل کرلیں۔ ان سے کہا جائے گا کہ تم پیچھے ہی لوٹ جائو پھر وہاں روشنی کی تلاش کرو۔ اتنے میں ان منافق مردوں اور منافق عورتوں ( اور اہل ایمان کے درمیان) ایک ایسی دیوار کھڑی کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا۔ اس دیوار کے اندر کی جانب رحمت (برستی) ہوگی اور باہر کی جانب عذاب ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اُس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں سے کہیں گے کہ ہماری طرف سے (شفقت) کیجیئے کہ ہم بھی تمہارے نور سے روشنی حاصل کریں۔ تو ان سے کہا جائے گا کہ پیچھے کو لوٹ جاؤ اور (وہاں) نور تلاش کرو۔ پھر ان کے بیچ میں ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی۔ جس میں ایک دروازہ ہوگا جو اس کی جانب اندرونی ہے اس میں تو رحمت ہے اور جو جانب بیرونی ہے اس طرف عذاب (واذیت)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It shall be the Day whereon the hypocritical men and hypocritical women will say Unto those who believe: wait for us that we may borrow some of your light. Then betwixt them there will be set a high wall, wherein will be a door, the inside whereof hath mercy, while the outside thereof is toward the torment.

یہ وہ دن ہوگا جب منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گی کہ ہمارا انتظار کرلو کہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ حاصل کرلیں ۔ (ان سے) کہا جائے گا تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ پھر (وہیں) روشنی تلاش کرو۔ ۔ پھر ان (فریقین) کے درمیان ایک دیوار قائم کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا کہ اس کی اندروانی جانب میں رحمت ہوگی اور اس کی بیرونی جانت کی طرف عذاب ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں کو آواز دیں گے کہ ذرا ہمیں بھی موقع عنایت کیجیے کہ ہم آپ کی روشنی سے فائدہ اٹھالیں! ان کو جواب ملے گا کہ تم پیچھے لوٹو اور وہاں روشنی تلاش کرو! پس ان کے آگے اور اہلِ ایمان کے درمیان ایک دیوار حائل کردی جائے گی ، جس میں ایک دروازہ ہوگا ، اس کے اندر کی جانب میں رحمت ہوگی اور اس کے باہر کی طرف عذاب ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گی: ہمارا انتظار کرو/ ہماری طرف نظرِ شفقت سے دیکھو ( تاکہ ) ہم تمہارے نور سے کچھ فائدہ / حصہ اُٹھالیں ، ( ان سے ) کہا جائے گا: تم لوگ اپنے پیچھے کی طرف لوٹو پھر ( وہاں ) نور تلاش کرو ، پس ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی جس کا ایک دروازہ ( بھی ) ہوگا ، اس کے اندر کی جانب میں رحمت ہوگی اور اس کے باہر کی طرف عذاب ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں سے کہیں گے کہ ہماری طرف مہربانی کی نظر کیجئے کہ ہم بھی آپ کے نور سے روشنی حاصل کرلیں تو ان سے کہا جائے گا کہ پیچھے کو لوٹ جاؤ اور وہاں نورتلاش کرو، پھر ان کے بیچ میں ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا جس کے اندر کی طرف رحمت ہوگی اور باہر کی طرف عذاب۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس روز کہ منافق مرد اور منافق عورتیں اہل ایمان سے کہہ رہے ہوں گے کہ ذرا ہماری طرف بھی نظر کرو تاکہ ہم بھی آپ کے نور سے کچھ فائدہ اٹھا لیں جواب ملے گا کہ اپنے پیچھے لوٹ کر جاؤ اور وہاں کوئی نور تلاش کرو پھر ان کے درمیان حائل کردی جائے گی ایک ایسی دیوار جس میں ایک دروازہ ہوگا اس کے اندر کی طرف تو رحمت ہوگی اور اس کے باہر کی طرف عذاب ہوگا۔

Translated by

Noor ul Amin

اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمانداروں سے کہیں گے ’’ہماری طرف دیکھوتاکہ ہم تمہارے نورسے روشنی حاصل کرسکیں ‘‘ تو انہیں کہا جائے گا پیچھے چلے جائو اور نورتلاش کرو پھرا ن کے درمیان ایک دیوارحائل کردی جائے گی جس کا ایک ہی دروازہ ہوگا ، اس کے اندرتورحمت ہوگی اور باہر عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مسلمانوں سے کہیں گے کہ ہمیں یک نگاہ دیکھو کہ ہم تمہارے نور سے کچھ حصہ لیں ، کہا جائے گا اپنے پیچھے لوٹو ( ُ۳٤ ) وہاں نور ڈھونڈو وہ لوٹیں گے ، جبھی ان کے ( ف۳۵ ) درمیان ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی ( ف۳٦ ) جس میں ایک دروازہ ہے ( ف۳۷ ) اس کے اندر کی طرف رحمت ( ف۳۸ ) اور اس کے باہر کی طرف عذاب ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے: ذرا ہم پر ( بھی ) نظرِ ( التفات ) کر دو ہم تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرلیں ۔ ان سے کہا جائے گا: تم اپنے پیچھے پلٹ جاؤ اور ( وہاں جاکر ) نور تلاش کرو ( جہاں تم نور کا انکار کرتے تھے ) ، تو ( اسی وقت ) ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا ، اس کے اندر کی جانب رحمت ہوگی اور اس کے باہر کی جانب اُس طرف سے عذاب ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

جس دن منافق مَرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے کہ ذرا ہمارا انتظار کروکہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کر لیں ( ان سے کہا جائے گا کہ ) تم پیچھے کی ( دنیا میں ) لوٹ جاؤ پھر وہیں روشنی تلاش کرو پس ان کے اور اہلِ ایمان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی جس کا ایک دروزاہ ہوگا اس کے اندر کی طرف رحمت ہوگی اور اس کے باہر کے طرف عذاب ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

One Day will the Hypocrites- men and women - say to the Believers: "Wait for us! Let us borrow (a Light) from your Light!" It will be said: "Turn ye back to your rear! then seek a Light (where ye can)!" So a wall will be put up betwixt them, with a gate therein. Within it will be Mercy throughout, and without it, all alongside, will be (Wrath and) Punishment!

Translated by

Muhammad Sarwar

On that day the hypocrites will say to the believers, "Please look at us so that we might benefit from your light." They will be told, "Go back and search for your own light." A barrier with a door will be placed between them. Inside it there will be mercy but outside of it there will be torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

On the Day when the hypocrites men and women will say to the believers: "Wait for us! Let us get something from your light!" It will be said: "Go back to your rear! Then seek a light!" So, a wall will be put up between them, with a gate therein. Inside it will be mercy, and outside it will be torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On the day when the hypocritical men and the hypocritical women will say to those who believe: Wait for us, that we may have light from your light; it shall be said: Turn back and seek a light. Then separation would be brought about between them, with a wall having a door in it; (as for) the inside of it, there shall be mercy in it, and (as for) the outside of it, before it there shall be punishment.

Translated by

William Pickthall

On the day when the hypocritical men and the hypocritical women will say unto those who believe: Look on us that we may borrow from your light! it will be said: Go back and seek for light! Then there will separate them a wall wherein is a gate, the inner side whereof containeth mercy, while the outer side thereof is toward the doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन कपटाचारी पुरुष और कपटाचारी स्त्रियाँ मोमिनों से कहेंगी, "तनिक हमारी प्रतिक्षा करो। हम भी तुम्हारे प्रकाश मे से कुछ प्रकाश ले लें!" कहा जाएगा, "अपने पीछे लौट जाओ। फिर प्रकाश तलाश करो!" इतने में उन के बीच एक दीवार खड़ी कर दी जाएगी, जिस में एक द्वार होगा। उस के भीतर का हाल यह होगा कि उस में दयालुता होगी और उस के बाहर का यह कि उस ओर से यातना होगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور یہ وہ دن ہوگا) جس روز منافق مرد اور منافق عورتیں مسلمانوں سے (پلصراط پر) کہیں گے کہ (ذرا) ہمارا انتظار کرلو کہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرلیں (3) ان کو جواب دیا جاوے گا کہ تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ پھر (وہاں سے) روشنی تلاش کرو پھر ان (فریقین) کے درمیان میں ایک دیوار قائم کردی جائیگی جسمیں ایک دروازہ (بھی) ہوگا اس کے اندرونی جانب میں رحمت ہوگی اور بیرونی جانب کی طرف عذاب ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس دن منافق مردوں اور منافق عورتوں کا یہ حال ہوگا کہ وہ مومنوں سے کہیں گے ذرا ہماری طرف دیکھو تاکہ ہم تمہارے نور سے کچھ فائدہ اٹھائیں، مگر ان سے کہا جائے گا اپنا نور پیچھے جا کر تلاش کرو، پھر ان کے درمیان ایک دیوار حائل کردی جائے گی، جس میں ایک دروازہ ہوگا اس دروازے کے اندر رحمت ہوگی اور اس کے باہر عذاب ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس روز منافق مردوں اور عورتوں کا حال یہ ہوگا کہ وہ مومنوں سے کہیں گے ذرا ہماری طرف دیکھو تاکہ ہم تمہارے نور سے کچھ فائدہ اٹھائیں۔ مگر ان سے کہا جائے گا پیچھے ہٹ جاؤ ، اپنا نور کہیں اور تلاش کرو۔ پھر ان کے درمیان ایک دیوار حائل کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا۔ اس دروازے کے اندر رحمت ہوگی اور باہر عذاب۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس روز منافق مرد اور منافق عورتیں مسلمانوں سے کہیں گے کہ ہمارا انتظار کرلو کہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرلیں، ان کو جواب دیا جائے گا کہ تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ پھر روشنی تلاش کرو، پھر ان کے درمیان ایک دیوار قائم کردی جائے گی، جس میں ایک دروازہ ہوگا، اس کے اندرونی جانب میں رحمت ہوگی اور بیرونی جانب عذاب ہوگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن کہیں گے دغا باز مرد اور عورتیں ایمان والوں کو راہ دیکھو ہماری ہم بھی روشنی لے لیں تمہارے نور سے کوئی کہے گا لوٹ جاؤ پیچھے پھر ڈھونڈ لو روشنی پھر کھڑی کردی جائے ان کے بیچ میں ایک دیوار جس میں ہوگا دروازہ اس کے اندر رحمت ہوگی اور باہر کی طرف عذاب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں اہل ایمان سے یوں کہتے ہوں گے کہ ذرا ہمارا انتظار کرلو کہ ہم بھی تمہاری روشنی سے کچھ روشنی حاصل کرلیں ان سے کہاجائیگا اپنے پیچھے کی جانب الٹے ہی لوٹ جائو اور وہاں روشنی تلاش کرو اتنے میں ان منافقوں اور مومنوں کے درمیان ایک ایسی دیوارقائم کردی جائیگی جس میں ایک دروازہ ہوگا اس دیوار کے اندرونی جانب رحمت ہوگی اور بیرونی جانب اس کے عذاب ہوگا