Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 15

سورة الحديد

فَالۡیَوۡمَ لَا یُؤۡخَذُ مِنۡکُمۡ فِدۡیَۃٌ وَّ لَا مِنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ مَاۡوٰىکُمُ النَّارُ ؕ ہِیَ مَوۡلٰىکُمۡ ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۱۵﴾

So today no ransom will be taken from you or from those who disbelieved. Your refuge is the Fire. It is most worthy of you, and wretched is the destination.

الغرض آج تم سے نہ فدیہ ( اور نہ بدلہ ) قبول کیا جائے گا اور نہ کافروں سے تم ( سب ) کا ٹھکانا دوزخ ہے وہی تمہاری رفیق ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَالۡیَوۡمَ
تو آج
لَایُؤۡخَذُ
نہ لیا جائے گا
مِنۡکُمۡ
تم سے
فِدۡیَۃٌ
کوئی فدیہ
وَّلَا
اور نہ
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان سے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مَاۡوٰىکُمُ
ٹھکانہ تمہارا
النَّارُ
آگ ہے
ہِیَ
وہ
مَوۡلٰىکُمۡ
دوست ہے تمہاری
وَبِئۡسَ
اور کتنی بری ہے
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنے کی جگہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَالۡیَوۡمَ
سو آج
لَایُؤۡخَذُ
نہ لیا جائے گا
مِنۡکُمۡ
تم سے
فِدۡیَۃٌ
کوئی فدیہ
وَّلَا
اور نہ ہی
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
مَاۡوٰىکُمُ
ٹھکانہ تمہارا
النَّارُ
جہنم ہے
ہِیَ
وہ
مَوۡلٰىکُمۡ
دوست ہے تمہارا
وَبِئۡسَ
اور بہت ہی برا ہے
الۡمَصِیۡرُ
ٹھکانہ
Translated by

Juna Garhi

So today no ransom will be taken from you or from those who disbelieved. Your refuge is the Fire. It is most worthy of you, and wretched is the destination.

الغرض آج تم سے نہ فدیہ ( اور نہ بدلہ ) قبول کیا جائے گا اور نہ کافروں سے تم ( سب ) کا ٹھکانا دوزخ ہے وہی تمہاری رفیق ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہٰذا آج نہ تم سے فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ ان لوگوں سے جنہوں نے کفر کیا۔ تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہے، وہی تمہاری خبرگیری کرنے والی ہے اور یہ بدترین انجام ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سوآج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے گااورنہ ہی اُن لوگوں سے جنہوں نے کفر کیا، تمہارا ٹھکانہ جہنم ہے ،وہ ہی تمہارا دوست ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, no ransom will be accepted from you today, nor from those who disbelieved (openly). Your abode is the Fire, and it is an evil end.|"

سو آج تم سے قبول نہ ہوگا فدیہ دینا اور نہ منکروں سے تم سب کا گھر دوزخ ہے وہی ہے رفیق تمہاری اور بری جگہ جا پہنچے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ ہی کافروں سے۔ تمہارا ٹھکانہ آگ ہے وہی تمہاری غم خوار ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So no ransom shall be accepted from you today, nor from those who disbelieved. You are destined for the Fire. That will be your guardian. And that indeed is a grievous destination.

لہذا آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ ان لوگوں سے جنہوں نے کھلا کھلا کفر کیا تھا 26 ۔ تمہارا ٹھکانا جہنم ہے ، وہی تمہاری خبر گیری کرنے والی ہے 27 ۔ اور یہ بدترین انجام ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ ان لوگوں سے جنہوں نے ( کھلے بندوں ) کفر اختیار کیا تھا ۔ تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے ، وہی تمہاری رکھوالی ہے اور یہ بہت برا انجام ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہاں تک کہ اللہ کا حکم آن پہونچا (تم خود مرگئے اور شیطان نے) تم کو (نہ چھوڑا) اللہ کے باب میں فریب ہی دیتا رہا 14 تو آج کے دن نہ تم سے چھڑائی میں کچھ لیا جائیگا (فدیہ وغیرہ) ہوگا) اور نہ (دوسرے) کافروں سے تم سب کا ٹھکانہ دوزخ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو آج کے دن نہ تم سے معاوضہ لیا جائے گا اور نہ کافروں سے۔ تم سب کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔ کہ وہی تمہارے لائق ہے اور وہی بری جگہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو آج کے دن نہ تو تم (منافقین سے ) کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ ان لوگوں سے جنہوں نے کفر کیا تھا۔ تمہارا ٹھکانا جہنم ہے۔ وہی تمہارا رفیق ہے اور جہنم تمہارے لئے بدترین ٹھکانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو آج تم سے معاوضہ نہیں لیا جائے گا اور نہ (وہ) کافروں ہی سے (قبول کیا جائے گا) تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ (کہ) وہی تمہارے لائق ہے اور وہ بری جگہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

To-day therefore no ransom will be accepted of you nor of those who openly disbelieved; your abode is the Fire; that is your companion; a hapless destination.

غرض آج نہ تم سے کوئی معاوضہ لیاجائے گا اور نہ کافروں سے تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہی ہے وہی تمہاری رفیق ہے اور وہ کیسا بر اٹھکانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس آج نہ تو تم سے کوئی فدیہ قبول ہوگا اور نہ ان لوگوں سے جنہوں نے کفر کیا ۔ تم سب کا ٹھکانا آگ ہے ۔ وہی تمہارا مرجع ہے اور وہ کیا ہی بُرا ٹھکانا ہے!

Translated by

Mufti Naeem

پس آج کے دن نہ تم سے کوئی مالی بدلہ لیا جائے گا اور نہ کافروں سے ، تم لوگوں کا ٹھکانا آگ ہے ، یہی تمہاری رفیق ہے اور ( یہ ) بہت ہی برے لوٹنے کی جگہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو آج تم سے معاوضہ نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی وہ کافروں سے قبول کیا جائے گا تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہے وہی تمہارے لائق ہے اور وہ بری جگہ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اب نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے گا اور نہ ان لوگوں سے جو کھلم کھلا کفر کرتے رہے تھے تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہے وہی تمہاری یار (اور تمہارا ٹھکانا) ہے اور بڑا ہی برا ٹھکانا ہے وہ

Translated by

Noor ul Amin

پس آج کے دن تم ( منافقوں ) سے کوئی فدیہ قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ان لوگوں سے جنہوں نے کفر کیا تمہاراٹھکانہ جہنم ہے وہی تمہاری نگران ہے اور یہ بدتر ین ٹھکانہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے ( ف٤٦ ) اور نہ کھلے کافروں سے ، تمہارا ٹھکانا آگ ہے ، وہ تمہاری رفیق ہے ، اور کیا ہی برا انجام ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس آج کے دن ( اے منافقو! ) تم سے کوئی معاوضہ قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اُن سے جنھوں نے کفر کیا تھا اور تم ( سب ) کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور یہی ( ٹھکانا ) تمہارا مولا ( یعنی ساتھی ) ہے ، اور وہ نہایت بری جگہ ہے ( کیونکہ تم نے اُن کو مولا ماننے سے انکار کر دیا تھا جہاں سے تمہیں نورِ ایمان اور بخشش کی خیرات ملنی تھے )

Translated by

Hussain Najfi

پس آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ ان سے جنہوں نے کفر کیا تم سب کا ٹھکانہ آتشِ دوزخ ہے وہی تمہارے لئے اولیٰ اور ( سزوار ) ہے وہ بہت بری جائے بازگشت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"This Day shall no ransom be accepted of you, nor of those who rejected Allah." Your abode is the Fire: that is the proper place to claim you: and an evil refuge it is!"

Translated by

Muhammad Sarwar

So on this day no ransom will be accepted from you nor from the disbelievers. Your dwelling will be fire. It will be your friend and a terrible end".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, this Day no ransom shall be taken from you, nor of those who disbelieved. Your abode is the Fire. That is your protector, and worst indeed is that destination.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So today ransom shall not be accepted from you nor from those who disbelieved; your abode is the fire; it is your friend and evil is the resort.

Translated by

William Pickthall

So this day no ransom can be taken from you nor from those who disbelieved. Your home is the Fire; that is your patron, and a hapless journey's end.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"अब आज न तुम से कोई फ़िदया (मुक्ति-प्रतिदान) लिया जाएगा और न उन लोगों से जिन्होंने इनकार किया। तुम्हारा ठिकाना आग है, और वही तुम्हारी संरक्षिका है। और बहुत ही बुरी जगह है अन्त में पहुँचने की!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

غرض آج نہ تم سے کوئی معاوضہ لیا جاوے گا اور نہ کافروں سے تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہے وہی تمہارا رفیق ہے اور وہ (واقعی) برا ٹھکانا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آج تم سے اور کافروں سے فدیہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ تمہارا ٹھکانا 3 ہے، وہی تمہارے لائق ہے اور 3 لوٹنے کی بدترین جگہ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لہٰذا آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ ان لوگوں سے جنہوں نے کھلا کھلا کفر کیا تھا۔ تمہارا ٹھکانا جہنم ہے ، وہی تمہاری خبر گیری کرنے والی ہے اور یہ بدترین انجام ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

غرض آج نہ تم سے کوئی معاوضہ لیا جائے گا اور نہ کافروں سے، تم سب کا ٹھکانہ دوزخ ہے، وہی تمہاری رفیق ہے اور وہ برا ٹھکانہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو آج تم سے قبول نہ ہوگا فدیہ دینا اور نہ منکروں سے تم سب کا گھر دوزخ ہے وہی ہے رفیق تمہاری، اور بری جگہ جا پہنچے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

غرض آج نہ تو تم منافقوں سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ ان لوگوں سے جنہوں نے کفر کیا اور تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہے وہ دوزخ ہی تمہارے لائق ہے اور وہ بازگشت کی بہت بڑی جگہ ہے۔