Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 24

سورة الحديد

الَّذِیۡنَ یَبۡخَلُوۡنَ وَ یَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبُخۡلِ ؕ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡغَنِیُّ الۡحَمِیۡدُ ﴿۲۴﴾

[Those] who are stingy and enjoin upon people stinginess. And whoever turns away - then indeed, Allah is the Free of need, the Praiseworthy.

جو ( خود بھی ) بخل کریں اور دوسروں کو بھی بخل کی تعلیم دیں ۔ سنو! جو بھی منہ پھیرے اللہ بے نیاز اور سزاوار حمد و ثنا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَبۡخَلُوۡنَ
بخل کرتے ہیں
وَیَاۡمُرُوۡنَ
اور وہ حکم دیتے ہیں
النَّاسَ
لوگوں کو
بِالۡبُخۡلِ
بخل کا
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّتَوَلَّ
منہ پھیرتا ہے
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ
ہُوَ
وہی ہے
الۡغَنِیُّ
بہت بےنیاز
الۡحَمِیۡدُ
خوب تعریف والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَبۡخَلُوۡنَ
بخل کرتے ہیں
وَیَاۡمُرُوۡنَ
اور وہ حکم دیتے ہیں
النَّاسَ
لوگوں کو
بِالۡبُخۡلِ
بخل کا
وَمَنۡ
اور جو شخص
یَّتَوَلَّ
منہ موڑجائے گا
فَاِنَّ
تو بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہ
الۡغَنِیُّ
بڑا بے پرواہ ہے
الۡحَمِیۡدُ
بہت تعریفوں والا ہے
Translated by

Juna Garhi

[Those] who are stingy and enjoin upon people stinginess. And whoever turns away - then indeed, Allah is the Free of need, the Praiseworthy.

جو ( خود بھی ) بخل کریں اور دوسروں کو بھی بخل کی تعلیم دیں ۔ سنو! جو بھی منہ پھیرے اللہ بے نیاز اور سزاوار حمد و ثنا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو خود بھی بخل کرتے اور لوگوں کو بخل کا حکم دیتے ہیں اور جو منہ موڑے تو اللہ تو ہے ہی بےنیاز اور اور وہ اپنی ذات میں محمود ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ لوگ جوبخل کرتے ہیں اورلوگوں کوبھی بخل کاحکم دیتے ہیں اور جو شخص منہ موڑجائے توبلاشبہ اﷲ تعالیٰ بڑابے پرواہ،بہت تعریفوں والاہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

those who are miserly and bid others to be miserly. And whoever turns away, then Allah is the All-Independent, the Ever-Praised.

وہ جو کہ آپ نہ دیں اور سکھلائیں لوگوں کو بھی نہ دینا اور جو کوئی منہ موڑے تو اللہ آپ ہے بےپروا سب خوبیوں کے ساتھ موصوف۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو لوگ بخل سے کام لیتے ہیں اور لوگوں کو بھی بخل کا مشورہ دیتے ہیں۔ اور جو کوئی رخ پھیرے گا تو (وہ سن رکھے کہ) اللہ بےنیاز اور اپنی ذات میں خود ستودہ صفات ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

those who are niggardly and bid others to be niggardly. And he who turns away, (should know that) Allah is Self-Sufficient, Immensely Praiseworthy.

جو خود بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بخل کرنے پر اکسا تے ہیں 43 ۔ اب اگر کوئی رو گر دانی کر تا ہے تو اللہ بے نیاز اور ستودہ صفات ہے44 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ ایسے لوگ ہیں جو کنجوسی کرتے ہیں ، اور دوسرے لوگوں کو بھی کنجوسی کی تلقین کرتے ہیں ۔ ( ١٩ ) اور جو شخص منہ موڑ لے تو یاد رکھو کہ اللہ ہی ہے جو سب سے بے نیاز ہے ، بذات خود قابل تعریف ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ایسے لوگ (ایک تو) خود تخیلی کرتے ہیں (دوسرے) اوروں کو بھی بخیلی کرتا سکھاتے ہیں 9 اور جو کوئی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے) منہ پھیرے تو اللہ بےپرواہ ہے سراسر خوبیوں والاف 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخل (کنجوسی) کی تعلیم دیتے ہیں۔ اور جو شخص (حق سے) منہ پھیرے گا تو بیشک اللہ بےنیاز ہیں وہی تعریف کے سزاوار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ بھی ناپسند ہیں جو خود بھی بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخل اور کنجوسی کی تعلیم دیتے ہیں۔ اب اگر کوئی (اس سچائی کے آنے کے بعد بھی) منہ پھیرتا ہے تو بیشک اللہ بےنیاز ہے (اس کو کسی کی پرواہ نہیں ہے) اور ہی تمام خوبیوں کا مالک ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو شخص روگردانی کرے تو خدا بھی بےپروا (اور) وہی سزاوار حمد (وثنا) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ihey who are niggardly and command mankind to niggardliness. And whosoever turneth away, then verily Allah! He is the Self-sufficient, the praise-worthy.

(وہ لوگ ایسے ہیں) جو خود بھی بخل کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی بخل کی تعلیم دیتے رہتے ہیں ۔ اور جو کوئی روگردانی اختیار کرے گا تو اللہ تو (سر تا سر) بےنیاز ہے ستودہ صفات ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو خود بھی بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخل کا مشورہ دیتے ہیں اور جو اعراض کریں گی ، وہ یاد رکھیں کہ اللہ بے نیاز وستودہ صفات ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو خود بھی بخل / کنجوسی کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی بخل /کنجوسی کا حکم دیتے ہیں اور جو منہ پھیرے تو بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہی بے نیاز اور تمام تعریفوں کے لائق/ قابلِ تعریف / لائقِ حمد ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو شخص روگردانی کرے تو اللہ بھی بےپرواہ ہے اور وہی حمد وثناء کے لائق ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو خود بھی بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخل کی تعلیم دیتے ہیں اور جو کوئی اللہ سے منہ موڑے گا تو یقینا اللہ (کا اس سے کچھ بھی نہیں بگڑے گا کہ وہ یقینا) ہر کسی سے بےنیاز اور ہر طرح کی خوبی اور حمد کا سزاوار ہے

Translated by

Noor ul Amin

جو خود بھی ( اللہ کی راہ میں خرچ کرنے میں ) کنجوسی کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی کنجوسی کاحکم دیتے ہیں اورجو شخص منہ موڑے تواللہ بے نیاز اور تمام تعریفوں والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو آپ بخل کریں ( ف۷۵ ) اور اوروں سے بخل کو کہیں ( ف۷٦ ) اور جو منہ پھیرے ( ف۷۷ ) تو بیشک اللہ ہی بےنیاز ہے سب خوبیوں سراہا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جو لوگ ( خود بھی ) بخل کرتے ہیں اور ( دوسرے ) لوگوں کو ( بھی ) بخل کی تلقین کرتے ہیں ، اور جو شخص ( احکامِ الٰہی سے ) رُوگردانی کرتا ہے تو بیشک اللہ ( بھی ) بے پرواہ ہے بڑا قابلِ حمد و ستائِش ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو خود بُخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بُخل کا حکم دیتے ہیں اور جو ( احکامِ الٰہی سے ) رُوگردانی کرے تو بےشک اللہ بےنیاز ہے ( اور ) سِتُودہ صفات ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such persons as are covetous and commend covetousness to men. And if any turn back (from Allah's Way), verily Allah is Free of all Needs, Worthy of all Praise.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who turn away (from guidance) should know that God is Self-sufficient and Praiseworthy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who are misers and enjoin miserliness upon people. And whosoever turns away, then Allah is Rich, Worthy of all praise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who are niggardly and enjoin niggardliness on men; and whoever turns back, then surely Allah is He Who is the Selfsufficient, the Praised.

Translated by

William Pickthall

Who hoard and who enjoin upon the people avarice. And whosoever turneth away, still Allah is the Absolute, the Owner of Praise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो स्वयं कंजूसी करते हैं और लोगों को भी कंजूसी करने पर उकसाते हैं, और जो कोई मुँह मोड़े तो अल्लाह तो निस्पृह प्रशंसनीय है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو ایسے ہیں کہ (حب دنیا کی وجہ سے) خود بھی بخل کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی بخل کی تعلیم کرتے ہیں اور جو شخص اعراض کرے گا (دین حق سے) تو اللہ تعالیٰ بےنیاز ہیں سزا وار حمد ہیں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بخل کرنے کے لیے کہتے ہیں اور جو روگردانی کرتا ہے۔ اللہ بےنیاز اور لائق تعریف ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور فخر جتاتے ہیں ، جو خود بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بخل کرنے پر اکساتے ہیں۔ اب اگر کوئی روگردانی کرتا ہے تو اللہ بےنیاز اور ستودہ صفات ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو ایسے ہیں کہ خودبھی بخل کرتے ہی اور دوسرے لوگوں کو بھی بخل کا حکم دیتے ہیں اور جو شخص اعراض کریگا تو اللہ تعالیئٰ بےنیاز ہے سزا وار حمد ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ جو کہ آپ نہ دیں اور سکھلائیں لوگوں کو بھی نہ دینا اور جو کوئی منہ موڑے اللہ آپ ہے بےپروا سب خوبیوں کے ساتھ موصوف ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو ای سے ہیں کہ خود بھی بخل کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی بخل کرنے کی تعلیم دیتے ہیں اور جو کوئی روگردانی کریگا تو بیشک اللہ تعالیٰ بےنیاز اور سب خوبیوں سے متصف ہے۔