Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 25

سورة الحديد

لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا بِالۡبَیِّنٰتِ وَ اَنۡزَلۡنَا مَعَہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡمِیۡزَانَ لِیَقُوۡمَ النَّاسُ بِالۡقِسۡطِ ۚ وَ اَنۡزَلۡنَا الۡحَدِیۡدَ فِیۡہِ بَاۡسٌ شَدِیۡدٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَ لِیَعۡلَمَ اللّٰہُ مَنۡ یَّنۡصُرُہٗ وَ رُسُلَہٗ بِالۡغَیۡبِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ قَوِیٌّ عَزِیۡزٌ ﴿٪۲۵﴾  19

We have already sent Our messengers with clear evidences and sent down with them the Scripture and the balance that the people may maintain [their affairs] in justice. And We sent down iron, wherein is great military might and benefits for the people, and so that Allah may make evident those who support Him and His messengers unseen. Indeed, Allah is Powerful and Exalted in Might.

یقیناً ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی دلیلیں دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان ( ترازو ) نازل فرمایا تاکہ لوگ عدل پر قائم رہیں اور ہم نے لوہے کو اتارا جس میں سخت ہیبت و قوت ہے اور لوگوں کے لئے اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور اس لئے بھی کہ اللہ جان لے کہ اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد بے دیکھے کون کرتا ہے بےشک اللہ قوت والا ز اوربردست ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
رُسُلَنَا
اپنے رسولوں کو
بِالۡبَیِّنٰتِ
ساتھ واضح نشانیوں کے
وَاَنۡزَلۡنَا
اور نازل کی ہم نے
مَعَہُمُ
ساتھ ان کے
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡمِیۡزَانَ
اور میزان
لِیَقُوۡمَ
تا کہ قائم ہوں
النَّاسُ
لوگ
بِالۡقِسۡطِ
انصاف پر
وَاَنۡزَلۡنَا
اور اتارا ہم نے
الۡحَدِیۡدَ
لوہا
فِیۡہِ
جس میں
بَاۡسٌ
زور ہے
شَدِیۡدٌ
سخت
وَّمَنَافِعُ
اور کئی فائدے ہیں
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَلِیَعۡلَمَ
اور تا کہ جان لے
اللّٰہُ
اللہ
مَنۡ
کون
یَّنۡصُرُہٗ
مدد کرتا ہے اس کی
وَرُسُلَہٗ
اور اس کے رسولوں کی
بِالۡغَیۡبِ
غائبانہ
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
قَوِیٌّ
بہت قوت والا ہے
عَزِیۡزٌ
بہت زبردست ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
رُسُلَنَا
اپنے رسولوں کو
بِالۡبَیِّنٰتِ
دلیلوں کے ساتھ
وَاَنۡزَلۡنَا
اور نازل کی ہم نے
مَعَہُمُ
ان کے ساتھ
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡمِیۡزَانَ
اور میزان
لِیَقُوۡمَ
تاکہ قائم ہوں
النَّاسُ
لوگ
بِالۡقِسۡطِ
انصاف پر
وَاَنۡزَلۡنَا
اور اتارا ہم نے
الۡحَدِیۡدَ
لوہا
فِیۡہِ
اس میں
بَاۡسٌ
لڑائی(کا سامان )
شَدِیۡدٌ
سخت
وَّمَنَافِعُ
اور فوائد
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَلِیَعۡلَمَ
اور تاکہ جان لے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَنۡ
کون
یَّنۡصُرُہٗ
مدد کرتا ہے اس کی
وَرُسُلَہٗ
اور اس کے رسولوں کی
بِالۡغَیۡبِ
بن دیکھے
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
قَوِیٌّ
بڑی قوت والا
عَزِیۡزٌ
سب پر غالب ہے
Translated by

Juna Garhi

We have already sent Our messengers with clear evidences and sent down with them the Scripture and the balance that the people may maintain [their affairs] in justice. And We sent down iron, wherein is great military might and benefits for the people, and so that Allah may make evident those who support Him and His messengers unseen. Indeed, Allah is Powerful and Exalted in Might.

یقیناً ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی دلیلیں دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان ( ترازو ) نازل فرمایا تاکہ لوگ عدل پر قائم رہیں اور ہم نے لوہے کو اتارا جس میں سخت ہیبت و قوت ہے اور لوگوں کے لئے اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور اس لئے بھی کہ اللہ جان لے کہ اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد بے دیکھے کون کرتا ہے بےشک اللہ قوت والا ز اوربردست ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ ہم نے رسولوں کو واضح دلائل دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔ اور لوہا (بھی) نازل کیا جس میں بڑا زور ہے اور لوگوں کے لئے اور بھی فائدے ہیں اور اس لئے بھی کہ اللہ کو معلوم ہوجائے کہ اسے دیکھے بغیر کون اس کی اور اس کے رسول کی مدد کرتا ہے اور اللہ بڑا طاقتور ہے اور زبردست ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یقیناہم نے اپنے رسولوں کوواضح دلیلوں کے ساتھ بھیجا۔اوراُن کے ساتھ ہم نے کتاب اور میزان بھی نازل کی تاکہ لوگ انصاف قائم کریں اورہم نے لوہا اُتارا جس میں سخت لڑائی کا(سامان)اورلوگوں کے لیے فوائدہیں اورتاکہ اﷲ تعالیٰ جان لے کہ کون بن دیکھے اُس کی اوراُس کے رسولوں کی مددکرتاہے؟بلاشبہ اﷲ تعالیٰ بڑی قوت والا،سب پر غالب ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We have indeed sent Our messengers with clear proofs, and sent down with them the Book and the Balance, so that people may uphold justice. And We sent down iron in which there is strong power, and benefits for the people; and (We did it) so that Allah knows the one who helps Him and His messengers without seeing (Him). Surely Allah is Strong, Mighty.

ہم نے بھیجے ہیں اپنے رسول نشانیاں دے کر اور اتاری ان کے ساتھ کتاب اور ترازو تاکہ لوگ سیدھے رہیں انصاف پر اور ہم نے اتارا لوہا اس میں سخت لڑائی ہے اور لوگوں کے کام چلتے ہیں اور تاکہ معلوم کرے اللہ کون مدد کرتا ہے اس کی اور اس کے رسولوں کی بن دیکھے بیشک اللہ زور آور ہے زبردست۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نے بھیجا اپنے رسولوں کو واضح نشانیوں کے ساتھ اور ہم نے ان کے ساتھ کتاب اور میزان اتاری تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں اور ہم نے لوہا بھی اتارا ہے اس میں شدید جنگی صلاحیت ہے اور لوگوں کے لیے دوسری منفعتیں بھی ہیں۔ اور تاکہ اللہ جان لے کہ کون مدد کرتا ہے اس کی اور اس کے رسولوں کی غیب میں ہونے کے باوجود۔ یقینا اللہ بہت قوت والا بہت زبردست ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed We sent Our Messengers with Clear Signs, and sent down with them the Book and the Balance that people may uphold justice. And We sent down iron, wherein there is awesome power and many benefits for people, so that Allah may know who, without even having seen Him, helps Him and His Messengers. Surely Allah is Most Strong, Most Mighty.

ہم نے اپنے رسولوں کو صاف صاف نشانیوں اور ہدایات کے ساتھ بھیجا ، اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں ، 45 ۔ اور لوہا اتار جس میں بڑا زور ہے اور لوگ کے لئے منافع ہیں ۔ 46 یہ اس لئے کیا گیا ہے کہ اللہ کو معلوم ہو جائے کہ کون اس کو دیکھے بغیر اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے ۔ یقینا اللہ بڑی قوت والا اور زبردست ہے47 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی ہوئی نشانیاں دے کر بھیجا ، اور ان کے ساتھ کتاب بھی اتاری ، اور ترازو بھی ، ( ٢٠ ) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں ، اور ہم نے لوہا اتار جس میں جنگی طاقت بھی ہے اور لوگوں کے لیے دوسرے فائدے بھی ، ( ٢١ ) اور یہ اس لیے تاکہ اللہ جان لے کہ کون ہے جو اس کو دیکھے بغیر اس ( کے دین ) کی اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتا ہے ۔ یقین رکھو کہ اللہ بڑی قوت کا ، بڑے اقتدار کا مالک ہے ۔ ( ٢٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم تو اپنے پیغمبروں کو کھلی کھلی نشانیاں دیکر بھیج چکے اور ان کے ساتھ کتاب اتاری (تورایت انجیل زبور قرآن وغیرہ) اور انصاف کا ترازو اتارا 11 اس لئے کہ لوگ انصاف پر قائم رہیں اور ہم ہی نے لوہا پیدا کیا 12 اس سے تو بڑی لڑائی کا سامان بنتا ہے اور لوگوں کو (بہت) فائدے ہوتے ہیں 13 اور اس کے پیدا کرنے سے یہ بھی مطلب ہے کہ اللہ دیکھ لے کون بن دیکھے 1 اللہ کی اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتا ہے 2 ہے بیشک اللہ زور والا ہے زبردست 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور ترازو (قواعد عدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں اور ہم نے لوہے کو پیدا فرمایا اس میں شدید ہیبت (جنگ کے اعتبار سے) ہے اور (اس کے علاوہ) لوگوں کے اور بھی (طرح طرح کے) فائدے ہیں اور تاکہ اللہ جان لے کہ کون بن دیکھے اس کی اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتا ہے۔ بیشک اللہ طاقت والے (اور) زبردست ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک ہم نے اپنے رسولوں کو کھلی اور واضح نشانیوں کے ساتھ بھیجا ہے۔ ہم نے ان کے ساتھ کتاب اور میزان (طریقہ عدل و انصاف) کو نازل کیا ہے تاکہ وہ لوگوں کے درمیان عدل و انصاف کو قائم رکھیں۔ اور ہم نے لوہا نازل کیا جس میں بڑی ہیبت اور جلال ہے۔ اور لوگوں کے لئے نفع بھی ہے تاکہ اللہ جان لے کہ بن دیکھے کون اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتا ہے۔ بیشک اللہ زبردست اور قوت و طاقت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا۔ اور اُن پر کتابیں نازل کیں اور ترازو (یعنی قواعد عدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔ اور لوہا پیدا کیا اس میں (اسلحہٴ جنگ کے لحاظ سے) خطرہ بھی شدید ہے۔ اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں اور اس لئے کہ جو لوگ بن دیکھے خدا اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتے ہیں خدا ان کو معلوم کرے۔ بےشک خدا قوی (اور) غالب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly We sent Our apostles with evidences, and We sent down With them the book and the balance, that people might observe equity. And We sent down iron wherein is great violence and also advantages Unto mankind, and that Allah may know him who succoureth Him, unseen, and His apostles. Verily Allah is Strong, Mighty.

ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی ہوئی چیزیں دے کر بھیجا ۔ اور ہم نے ان کے ساتھ کتاب کو اور انصاف کرنے کو نازل کیا تاکہ لوگ اعتدال پر قائم رہیں ۔ اور اس لئے بھی تاکہ اللہ جان لے کہ بےدیکھے اس کی اور اسکے پیغمبروں کی مدد کون کرتا ہے ۔ بیشک اللہ (بڑا) قوت والا ہے (بڑا) زبردست ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک ہم نے اپنے رسولوں کو واضح دلائل کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی ، تاکہ لوگ عدل پر قائم ہوں اور ہم نے لوہا بھی اتارا ، جس میں بڑی قوت بھی ہے اور لوگوں کیلئے اس میں دوسرے فوائد بھی ہیں اور ( اس سے اللہ نے یہ بھی چاہا کہ ) وہ ان لوگوں کو ممیّز کرے ، جو اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد غیب میں ہوتے کرتے ہیں ۔ بیشک اللہ بڑا ہی زور آور اور غالب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

البتہ تحقیق ہم نے اپنے رسولوں کو واضح دلائل / معجزات دے کر بھیجا اور ہم نے ان کے ساتھ کتاب اور ترازو اتاری تاکہ لوگ عدل قائم کریں اور ہم نے لوہا اتارا ، اس میں سخت قوت اور لوگوں کے لیے کئی فائدے ہیں اور ( جہاد اس لیے فرض کیا ) تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) دیکھ لے کہ کون بغیر دیکھے اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) بڑی قوت والا ، بہت غلبے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا۔ اور ان پر کتابیں نازل کیں اور ترازو۔ (یعنی شرعی قوانین) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں، لوہا پیدا کیا اس میں جنگ کے لحاظ سے خطرہ بھی شدید ہے اور لوگوں کے لیے فائدے بھی ہیں اور اس لیے کہ جو لوگ بن دیکھے اللہ اور اس کے رسولوں کی مدد کرتے ہیں، اللہ ان کو معلوم کرے بیشک اللہ زبردست اور غالب ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ ہم نے بھیجا اپنے رسولوں کو کھلی نشانیوں کے ساتھ اور ان کے ساتھ کتاب بھی اتاری اور میزان بھی تاکہ لوگ انصاف قائم کریں اور ہم نے لوہا اتارا جس میں بہت زور بھی ہے اور لوگوں کے لئے طرح طرح کے دوسرے فائدے بھی (تاکہ لوگ اس سے طرح طرح سے مستفید ہوں) اور تاکہ اللہ دیکھ لے کہ کون مدد کرتا ہے اللہ کی اور رسولوں کی بن دیکھے بیشک اللہ بڑا ہی قوت والا نہایت ہی زبردست ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ ہم نے رسولوں کو واضح پیغامات دے کربھیجا ہے اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ عدل وانصاف پر قائم رہیں اور لوہا ( بھی ) پیدا کیا جس میں بڑازور ہے اور لوگوں کے لئے فائدے ہیں اور اسلئے بھی کہ اللہ جان لے کہ اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد بن دیکھے کون کرتا ہے اور اللہ بڑاطاقتورہے اور زبردست ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہم نے اپنے رسولوں کو دلیلوں کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب ( ف۷۸ ) اور عدل کی ترازو اتاری ( ف۷۹ ) کہ لوگ انصاف پر قائم ہوں ( ف۸۰ ) اور ہم نے لوہا اتارا ( ف۸۱ ) اس میں سخت آنچ ( نقصان ) ( ف۸۲ ) اور لوگوں کے فائدے ( ف۸۳ ) اور اس لیے کہ اللہ دیکھے اس کو جو بےدیکھے اس کی ( ف۸٤ ) اور اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے ، بیشک اللہ قورت والا غالب ہے ( ف۸۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ہم نے اپنے رسولوں کو واضح نشانیوں کے ساتھ بھیجا اور ہم نے اُن کے ساتھ کتاب اور میزانِ عدل نازل فرمائی تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہو سکیں ، اور ہم نے ( معدنیات میں سے ) لوہا مہیّا کیا اس میں ( آلاتِ حرب و دفاع کے لئے ) سخت قوّت اور لوگوں کے لئے ( صنعت سازی کے کئی دیگر ) فوائد ہیں اور ( یہ اس لئے کیا ) تاکہ اللہ ظاہر کر دے کہ کون اُس کی اور اُس کے رسولوں کی ( یعنی دینِ اسلام کی ) بِن دیکھے مدد کرتا ہے ، بیشک اللہ ( خود ہی ) بڑی قوت والا بڑے غلبہ والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یقیناً ہم نے اپنے رسولوں ( ع ) کو کھلی ہوئی دلیلوں ( معجزوں ) کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ عدل و انصاف پر قائم ہوں اور ہم نے لوہا نازل کیا ( پیدا کیا ) جس میں بڑی قوت ہے ( اور شدید ہیبت ہے ) اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں تاکہ اللہ دیکھے کہ کون دیکھے بغیر اس کی اور اس کے رسولوں ( ع ) کی کون مدد کرتا ہے؟ بےشک اللہ بڑا طاقتور ( اور ) زبردست ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We sent aforetime our messengers with Clear Signs and sent down with them the Book and the Balance (of Right and Wrong), that men may stand forth in justice; and We sent down Iron, in which is (material for) mighty war, as well as many benefits for mankind, that Allah may test who it is that will help, Unseen, Him and His messengers: For Allah is Full of Strength, Exalted in Might (and able to enforce His Will).

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent Our Messengers with clear evidence (to support their truthfulness), and sent with them the Book and the Balance so that people would maintain justice. We sent down iron - in which there is strong power and benefit for the people - so that God would know who would help Him and His Messenger without seeing the unseen. God is All-powerful and Majestic.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed We have sent Our Messengers with clear proofs, and revealed with them the Scripture and the Mizan that mankind may keep up justice. And We brought forth iron wherein is mighty power, as well as many benefits for mankind, that Allah may test who it is that will help Him (His religion) and His Messengers in the unseen. Verily, Allah is Powerful, Almighty.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly We sent Our apostles with clear arguments, and sent down with them the Book and the balance that men may conduct themselves with equity; and We have made the iron, wherein is great violence and advantages to men, and that Allah may know who helps Him and His apostles in the secret; surely Allah is Strong, Mighty.

Translated by

William Pickthall

We verily sent Our messengers with clear proofs, and revealed with them the Scripture and the Balance, that mankind may observe right measure; and He revealed iron, wherein is mighty power and (many) uses for mankind, and that Allah may know him who helpeth Him and His messengers, though unseen. Lo! Allah is Strong, Almighty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही हम ने अपने रसूलों को स्पष्ट प्रमाणों के साथ भेजा और उन के लिए किताब और तुला उतारी, ताकि लोग इनसाफ़ पर क़ायम हों। और लोहा भी उतारा, जिस में बड़ी दहशत है और लोगों के लिए कितने ही लाभ है., और (किताब एवं तुला इसलिए भी उतारी) ताकि अल्लाह जान ले कि कौन परोक्ष में रहते हुए उस की और उस के रसूलों की सहायता करता है। निश्चय ही अल्लाह शक्तिशाली, प्रभुत्वशाली है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے (اسی اصلاح آخرت کے لئے) اپنے پیغمبروں کو کھلے کھلے احکام دیکر بھیجا اور ہم نے انکے ساتھ کتاب کو اور انصاف کرنے (کے حکم) کو نازل کیا تاکہ لوگ (حقوق اللہ اور حقوق العباد میں) اعتدال پر قائم رہیں اور ہم نے لوہے کو پیدا کیا جسمیں شدید ہیبت ہے اور (اس کے علاوہ) لوگوں کے اور بھی طرح طرح کے فائدے ہیں اور (اس لئے لوہا پیدا کیا) تاکہ اللہ جان لے کہ بےدیکھے اس کی اور اس کے رسولوں کی (یعنی دین کی) کون مدد کرتا ہے اللہ تعالیٰ قوی اور زبردست ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے اپنے رسولوں کو واضح دلائل کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں، اور لوہا اتارا جس میں قوت ہے سختی ہے اور لوگوں کے لیے منافع ہے، یہ اس لیے کیا گیا ہے کہ ” اللہ “ کو معلوم ہوجائے کہ کون اس کو دیکھے بغیر اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے، یقیناً اللہ بڑی قوت والا اور زبردست ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے اپنے رسولوں کو صاف صاف نشانیوں اور ہدایات کے ساتھ بھیجا ، اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں ، اور لوہا اتارا جس میں بڑا زور ہے اور لوگوں کے لئے منافع ہیں۔ یہ اس لئے کیا گیا ہے کہ اللہ کو معلوم ہوجائے کہ کون اس کو دیکھے بغیر اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے۔ یقینا اللہ بڑی قوت والا اور زبردست ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلے کھلے احکام دے کر بھیجا اور ہم نے ان کے ساتھ کتاب اور ترازو کو نازل کیا تاکہ لوگ عدل پر قائم رہیں اور ہم نے لوہے کو اتارا جس میں شدید ہیبت ہے اور لوگوں کے لیے طرح طرح کے فائدے ہیں تاکہ اللہ جان لے کہ بےدیکھے اس کی اور اس کے رسولوں کی کون مدد کرتا ہے بیشک اللہ تعالیٰ قوی اور زبردست ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم نے بھیجے ہیں اپنے رسول نشانیاں دے کر اور اتاری ان کے ساتھ کتاب اور ترازو تاکہ لوگ سیدھے رہیں انصاف پر اور ہم نے اتارا لوہا اس میں سخت لڑائی ہے اور لوگوں کے کام چلتے ہیں اور تاکہ معلوم کرے اللہ کون مدد کرتا ہے اس کی اور اس کے رسولوں کی بن دیکھے بیشک اللہ زور آور ہے زبردست۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلا شبہ ہم نے اپنے رسولوں کو واضح دلائل واحکامات دے کر بھیجا اور ہم نے ان کی معرفت کتابیں اور طریقہ عدل نازل کیا تاکہ لوگ انصاف یعنی اعتدال پر قائم رہیں اور ہم نے لوہا پیدا کیا کہ اس میں سخت لڑائی کا سامان ہے اور لوگوں کے اور منافع بھی اس سے وابستہ ہیں اور اس لئے پیدا کیا تاکہ اللہ تعالیٰ اس امر کو ظاہر کردے کہ اس کو بن دیکھے اس کی اور اس کے رسولوں کی کون مدد کرتا ہے بیشک اللہ تعالیٰ نہایت قوی اور زبردست ہے۔