Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 28

سورة الحديد

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ اٰمِنُوۡا بِرَسُوۡلِہٖ یُؤۡتِکُمۡ کِفۡلَیۡنِ مِنۡ رَّحۡمَتِہٖ وَ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ نُوۡرًا تَمۡشُوۡنَ بِہٖ وَ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۲۸﴾ۚ ۙ

O you who have believed, fear Allah and believe in His Messenger; He will [then] give you a double portion of His mercy and make for you a light by which you will walk and forgive you; and Allah is Forgiving and Merciful.

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو! اللہ سے ڈرتے رہا کرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اللہ تمہیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ دے گا اور تمہیں نور دے گا جس کی روشنی میں تم چلو پھرو گے اور تمہارے گناہ بھی معاف فرما دے گا ، اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے ہو
اتَّقُوا
ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
وَاٰمِنُوۡا
اور ایمان لاؤ
بِرَسُوۡلِہٖ
اس کے رسول پر
یُؤۡتِکُمۡ
وہ دے گا تمہیں
کِفۡلَیۡنِ
دو حصے
مِنۡ رَّحۡمَتِہٖ
اپنی رحمت میں سے
وَیَجۡعَلۡ
اور وہ بنا دے گا
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
نُوۡرًا
ایک نور
تَمۡشُوۡنَ
تم چلو گے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَیَغۡفِرۡ
اور وہ بخش دے گا
لَکُمۡ
تمہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو جو
الَّذِیۡنَ
ایمان لائے ہو
اٰمَنُوا
تم ڈرتے رہو
اتَّقُوااللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
وَاٰمِنُوۡا
اور تم ایمان لاؤ
بِرَسُوۡلِہٖ
اس کے رسول پر
یُؤۡتِکُمۡ
وہ عطا کرے گا تمہیں
کِفۡلَیۡنِ
دوگنا حصہ
مِنۡ رَّحۡمَتِہٖ
اپنی رحمت میں سے
وَیَجۡعَلۡ
اور وہ عطا کرے گا
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
نُوۡرًا
روشنی
تَمۡشُوۡنَ
تم چلوگے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَیَغۡفِرۡ لَکُمۡ
اور وہ بخش دے گا تمہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, fear Allah and believe in His Messenger; He will [then] give you a double portion of His mercy and make for you a light by which you will walk and forgive you; and Allah is Forgiving and Merciful.

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو! اللہ سے ڈرتے رہا کرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اللہ تمہیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ دے گا اور تمہیں نور دے گا جس کی روشنی میں تم چلو پھرو گے اور تمہارے گناہ بھی معاف فرما دے گا ، اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرتے رہو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔ اللہ تمہیں اپنی رحمت سے دگنا اجر عطا کرے گا اور ایسا نور بخشے گا جس کی روشنی میں تم چلو گے اور تمہیں معاف کر دے گا اور اللہ بخشنے والا ہے، رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ایمان والو!اﷲ تعالیٰ سے ڈرتے رہواوراس کے رسول پر ایمان لاؤوہ تمہیں اپنی رحمت میں سے دوگناحصہ عطافرمائے گااورتمہیں ایسی روشنی عطا کرے گا جس کو لے کرتم چلوگے اوروہ تمہیں بخش دے گااوراﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 those who believe, fear Allah, and believe in His Messenger, and He will give you two shares (of reward) out of His mercy, and will make for you a light whereby you will walk, and will forgive you,-And Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اے ایمان والو ! ڈرتے رہو اللہ سے اور یقین لاؤ اس کے رسول پر دے گا تم کو دو حصے اپنی رحمت سے اور رکھ دے گا تم میں روشنی جس کو لئے پھرو اور تم کو معاف کرے گا اور اللہ معاف کرنے والا ہے مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لائو وہ تمہیں دہرا حصہ عطا کرے گا اپنی رحمت سے اور وہ تمہیں ایسا نور عطا فرمائے گا جس کو لے کر تم چل سکوگے او وہ تمہیں بخش دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, have fear of Allah and believe in His Messenger, and He will grant you a two-fold portion of His Mercy, and will appoint for you a light whereby you shall walk; and He will forgive you. Allah is Most Forgiving, Most Compassionate.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول ( محمد صلی علیہ و سلم ) پر ایمان لاؤ 55 ، اللہ تمھیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ عطا فرما ئے گا اور تمھیں وہ نور بخشے گا جس کی روشنی میں تم چلو گے56 ، اور تمہارے قصور معاف کر دے 57 گا ، اللہ بڑا معاف کرنے والا اور مہربان ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو ، اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ تاکہ وہ تمہیں اپنی رحمت کے دو حصے عطا فرمائے ، ( ٢٦ ) اور تمہارے لیے وہ نور پیدا کرے جس کے ذریعے تم چل سکو ، ( ٢٧ ) اور تمہاری بخشش فرمادے ۔ اور اللہ بہت بخشنے والا ، بہت مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اہل کتاب کے) ایمان والو اللہ تعالیٰ سے ڈرو 9 اور اس کے پیغمبر (حضرت محمد) پر ایمان لائو اللہ تم کو اپنی رحمت میں سے دوہرا حصہ دے گا 10 اور تم کو ایسی روشنی دیگا جس کی وجہ سے تم (پل صراط پر) چل نکلو گے 11 اور (تمہارے گناہ) تم کو سبخشدہ اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان رکھنے والو ! (عیسیٰ (علیہ السلام) پر) اللہ سے ڈرو اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ تم کو اپنی رحمت سے (ثواب کے) دو حصے عطا فرمائیں گے اور تم کو ایسا نور عطا فرمائیں گے کہ تم اس کو لے کر چلتے پھرتے ہو گے اور تم کو بخش دیں گے اور اللہ بخشنے والے رحم کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم اللہ سے ڈرتے رہو اور اس کے رسول (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لائو تاکہ تمہیں اللہ دوگنی رحمت عطا فرمائے اور تمہارے لے ایک ایسا نور بنادے جس کو تم لے کرچلو پھرو اور تاکہ وہ اللہ تمہیں معاف کردے۔ اور اللہ مغفرت کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! خدا سے ڈرو اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت سے دگنا اجر عطا فرمائے گا اور تمہارے لئے روشنی کردے گا جس میں چلو گے اور تم کو بخش دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! fear Aliah and believe in His apostle; He will vouch safe Unto you two portions of His mercy and will appoint for you a light wherewith ye will walk, and He will forgive you. And Allah is Forgiving, Merciful.

اے ایمان والو اللہ سے ڈور اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اللہ تم کو اپنی رحمت سے دو حصہ دے گا ۔ اور تمہارے لئے (وہ) نور پیدا کردے گا کہ تم اسے لئے چلو پھر وگے اور وہ تم کو بخش دے گا اور اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے وہ لوگو جو ایمان لائے! اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ ، وہ تم کو اپنی رحمت میں سے دو حصے دے گا اور تمہارے لئے روشنی بنائے گا جس کو لے کر تم چلو گے اور تمہاری مغفرت فرمائے گا اور اللہ بڑا ہی بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو اور اس کے رسول ( ﷺ ) پرایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت سے دو حصے عطا فرمائے گا اور تمہارے لیے ایسا نور ( ایمان ) مقدر فرمادے گا جس کے ذریعے تم چلوگے اور تمہاری مغفرت فرمائے گا اور اللہ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے رحم والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! اللہ سے ڈرو اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور تمہیں اپنی رحمت سے دگنا اجر عطاء فرمائے گا اور تمہارے لیے روشنی کر دے گا جس میں چلو گے اور تم کو بخش دے گا اور اللہ بخشنے والامہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو ڈرو تم اللہ سے اور (سچے دل سے) ایمان لاؤ اس کے رسول پر اللہ عطا فرمائے گا تم کو اپنی رحمت سے دوہرا حصہ اور وہ نوازے گا تم کو ایک ایسے عظیم الشان نور سے جس کے ذریعے تم چلو گے (حق و ہدایت کی سیدھی شاہراہ پر) اور (مزید یہ کہ) وہ تمہاری بخشش فرمائے گا اور اللہ بڑا ہی بخشنے والا انتہائی مہربان ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!االلہ سے ڈرتے رہواوراس کے رسول پر ایمان لائواللہ تمہیں اپنی رحمت سے دگنااجرعطاکرے گا اور ایسا نور بخشے گاجس کی روشنی میں تم چلوگے اور تمہیں معاف کردے گااوراللہ بخشنے والارحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! ( ف۹٤ ) اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول ( ف۹۵ ) پر ایمان لاؤ وہ اپنی رحمت کے دو حصے تمہیں عطا فرمائے گا ( ف۹٦ ) اور تمہارے لیے نور کردے گا ( ف۹۷ ) جس میں چلو اور تمہیں بخش دے گا ، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! اللہ کا تقوٰی اختیار کرو اور اُس کے رسولِ ( مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان لے آؤ وہ تمہیں اپنی رحمت کے دو حصّے عطا فرمائے گا اور تمہارے لئے نور پیدا فرما دے گا جس میں تم ( دنیا اور آخرت میں ) چلا کرو گے اور تمہاری مغفرت فرما دے گا ، اور اللہ بہت بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو اور اس کے رسول ( ع ) پر ( کماحقہٗ ) ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت کے دو حصے عطا فر مائے گا اور تمہیں وہ نور عطا کرے گا کہ جس کی روشنی میں تم چلوگے اور ( تمہارے قصور ) تمہیں بخش دے گا اور اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye that believe! Fear Allah, and believe in His Messenger, and He will bestow on you a double portion of His Mercy: He will provide for you a Light by which ye shall walk (straight in your path), and He will forgive you (your past): for Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, have fear of God and believe in His Messenger. God will grant you a double share of mercy, a light by which you can walk, and forgive your sins. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Have Taqwa of Allah, and believe in His Messenger, He will give you a double portion of His mercy, and He will give you a light by which you shall walk (straight). And He will forgive you. And Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! be careful of (your duty to) Allah and believe in His Apostle: He will give you two portions of His mercy, and make for you a light with which you will walk, and forgive you, and Allah is Forgiving, Merciful;

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Be mindful of your duty to Allah and put faith in His messenger. He will give you twofold of His mercy and will appoint for you a light wherein ye shall walk, and will forgive you. Allah is Forgiving, Merciful;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ लोगों, जो ईमान लाए हो! अल्लाह का डर रखो और उस के रसूल पर ईमान लाओ। वह तुम्हें अपनी दयालुता का दोहरा हिस्सा प्रदान करेगा और तुम्हारे लिए एक प्रकाश कर देगा, जिस में तुम चलोगे और तुम्हें क्षमा कर देगा। अल्लाह बड़ा क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے (عیسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان رکھنے والو تم اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول (علیہ السلام) پر ایمان لاؤ اللہ تعالیٰ تم کو اپنی رحمت سے (ثواب کے) دو حصے دے گا اور تم کو ایسا نور عنایت کرے گا کہ تم اسکو لئے ہوئے چلتے پھرتے ہوگے (6) اور تم کو بخشدیگا اور اللہ غفورو رحیم ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول ( محمد) پر ایمان لاؤ اللہ تمہیں اپنی رحمت سے دہرا اجر عطا فرمائے گا اور تمہیں نور عطا کرے گا جس کی روشنی میں تم چلو گے اور تمہارے گناہ معاف کرے گا، اللہ بڑا معاف کرنے والا اور مہربان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمن لائے ہو ، اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) پر ایمان لاؤ، اللہ تمہیں رحمت کا دہرا حصہ عطا فرمائے گا اور تمہیں وہ نور بخشے گا جس کی روشنی میں تم چلو گے ، اور تمہارے قصور معاف کردے گا ، اللہ بڑا معاف کرنے والا اور مہربان ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان رکھنے والو ! اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اللہ تعالیٰ تم کو اپنی رحمت سے دو حصے دے گا اور تم کو ایسا نور عنایت فرمائے گا کہ تم اس کو لئے ہوئے چلو پھرو گے اور وہ تم کو بخشش دے گا، اور اللہ غفور رحیم ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو ڈرتے رہو اللہ سے اور یقین لاؤ اس کے رسول پردے گا تم کو دو حصے اپنی رحمت سے اور رکھ دے گا تم میں روشنی جس کو لیے پھر و اور تم کو معاف کرے گا اور اللہ معاف کرنے والا ہے مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے گزشتہ رسولوں پر ایمان رکھنے والو خدا سے ڈرتے رہو اور اس کے رسول یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لائو تاکہ اللہ تعالیٰ تم کو اپنی رحمت سے دو حصے عطا فرمائے اور تم کو ایک ایسا نور عنایت فرمائے جس کو تم لئے پھرو اور تم کو معاف کردے اور اللہ بہت معاف کرنے والا نہایت مہربان ہے۔