Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 29

سورة الحديد

لِّئَلَّا یَعۡلَمَ اَہۡلُ الۡکِتٰبِ اَلَّا یَقۡدِرُوۡنَ عَلٰی شَیۡءٍ مِّنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ وَ اَنَّ الۡفَضۡلَ بِیَدِ اللّٰہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ ﴿٪۲۹﴾  20

[This is] so that the People of the Scripture may know that they are not able [to obtain] anything from the bounty of Allah and that [all] bounty is in the hand of Allah ; He gives it to whom He wills. And Allah is the possessor of great bounty.

یہ اس لئے کہ اہل کتاب جان لیں کہ اللہ کے فضل کے کسی حصے پر بھی انہیں اختیار نہیں اور یہ کہ ( سارا ) فضل اللہ ہی کے ہاتھ ہے وہ جسے چاہے دے ، اور اللہ ہے ہی بڑے فضل والا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِّئَلَّا
تا کہ
یَعۡلَمَ
جان لیں
اَہۡلُ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب
اَلَّا
یہ کہ نہیں
یَقۡدِرُوۡنَ
وہ قدرت رکھتے
عَلٰی شَیۡءٍ
کسی چیز پر
مِّنۡ فَضۡلِ
فضل میں سے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَاَنَّ
اور بےشک
الۡفَضۡلَ
فضل
بِیَدِ اللّٰہِ
اللہ کے ہاتھ میں ہے
یُؤۡتِیۡہِ
وہ دیتا ہے اسے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
ذُو الۡفَضۡلِ
فضل والا ہے
الۡعَظِیۡمِ
بہت بڑے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِّئَلَّا
تاکہ نہ
یَعۡلَمَ
جانیں
اَہۡلُ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب
اَلَّا
یہ کہ نہیں
یَقۡدِرُوۡنَ
وہ اختیار رکھتے
عَلٰی
اوپر
شَیۡءٍ
کسی چیز کے
مِّنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے فضل میں سے
وَاَنَّ
اور یقیناً
الۡفَضۡلَ
فضل
بِیَدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے
یُؤۡتِیۡہِ
وہ عطا فرماتا ہے اسے
مَنۡ یَّشَآءُ
جسے چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ
بہت بڑے فضل والا ہے
Translated by

Juna Garhi

[This is] so that the People of the Scripture may know that they are not able [to obtain] anything from the bounty of Allah and that [all] bounty is in the hand of Allah ; He gives it to whom He wills. And Allah is the possessor of great bounty.

یہ اس لئے کہ اہل کتاب جان لیں کہ اللہ کے فضل کے کسی حصے پر بھی انہیں اختیار نہیں اور یہ کہ ( سارا ) فضل اللہ ہی کے ہاتھ ہے وہ جسے چاہے دے ، اور اللہ ہے ہی بڑے فضل والا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ اہل کتاب یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ مسلمان اللہ کے فضل کا کچھ بھی حصہ حاصل نہیں کرسکتے۔ حالانکہ فضل تو اللہ کے ہاتھ میں ہے، جسے چاہے دیتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًاﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ، وہ جسے چاہتاہے عطافرماتاہے اوراﷲ تعالیٰ بہت بڑے فضل والاہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that the People of the Book may know that they have no power over anything from Allah&s bounty, and that bounty is in Allah&s hand; He gives it to whom He wills, and Allah is the Lord of the great bounty.

تاکہ نہ جانیں کتاب والے کہ پا نہیں سکتے کوئی چیز اللہ کے فضل میں سے اور یہ کہ بزرگی اللہ کے ہاتھ ہے دیتا ہے جس کو چاہے اور اللہ کا فضل بڑا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(یہ اس لیے ہے) تاکہ اہل کتاب یہ نہ سمجھ لیں کہ اللہ کے فضل پر اب ان کا کوئی حق نہیں ہے اور فضل یقینا اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔ اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(You should do this) so that the People of the Book know that they have no control over Allah's Bounty, and that all bounty is in Allah's Hand; He bestows it on whomsoever He pleases. Allah is the Lord of abounding bounty.

۔ ( تم کو یہ روش اختیار کرنی چاہیئے ) تاکہ اہل کتاب کو معلوم ہو جائے کہ اللہ کے فضل پر ان کا کوئی اجارہ نہیں ہے ، اور یہ کہ اللہ کا فضل اس کے اپنے ہی ہاتھ میں ہے ، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے ، اور وہ بڑے فضل والا ہے ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تاکہ اہل کتاب کو معلوم ہوجائے کہ اللہ کے فضل میں سے کسی چیز پر انہیں کوئی اختیار نہیں ہے ، ( ٢٨ ) اور یہ کہ فضل تمام تر اللہ کے ہاتھ میں ہے جو وہ جس کو چاہتا ہے عطا فرماتا ہے ، اور اللہ فضل عظیم کا مالک ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس لئے کہ کتاب والے (جو ایمان نہیں لائے) یہ سمجھ لیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل پر ان کی کچھ نہیں چلتی اور فضل اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے 12 وہ جس کو چاہتا ہے سرفراز فرماتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والا ہے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ اہل کتاب کو معلوم ہوجائے کہ ان کو اللہ کے فضل کے کسی حصہ پر (بھی) کچھ اختیار نہیں اور یہ کہ فضل اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جس کو چاہتے ہیں اسے (اپنا فضل) عطا فرماتے ہیں اور اللہ بہت بڑے فضل کا مالک ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ اس لئے ہے کہ اہل کتاب بھی اس بات کو جان لیں کہ اللہ کے فضل و کرم کے کسی حصے پر ان کی اجارہ داری نہیں ہے۔ اور بیشک سب فضل و کرم اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جس کو چاہتا ہے عطا کرتا ہے اور اللہ (اپنے بندوں پر) بڑا فضل و کرم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہ باتیں) اس لئے (بیان کی گئی ہیں) کہ اہل کتاب جان لیں کہ وہ خدا کے فضل پر کچھ بھی قدرت نہیں رکھتے۔ اور یہ کہ فضل خدا ہی کے ہاتھ ہے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This He will award that the people of the Book may know that they control naught of the grace of Allah, and that the grace is in Allah's hand; He vouchsafeth it Unto whomsoever He wilt, And Allah is Owner of mighty grace.

(اور یہ دولتیں اس لئے عطا کرے گا) تاکہ اہل کتاب کو (قیامت میں) معلوم ہوجائے کہ انہیں اللہ کے فضل کے کسی چیز پر بھی دسترس نہیں اور یہ کہ فضل اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہے عطا کرے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ اہلِ کتاب نہ جانیں کہ وہ اللہ کے فضل میں سے کسی چیز پر کوئی اختیار نہیں رکھتے اور یہ کہ فضل تمام تر اللہ ہی کے اختیار میں ہے ، جو وہ بخشتا ہے جس کو چاہتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ اہلِ کتاب جان لیں کہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) کے فضل میں سے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتے اور بلاشبہ فضل اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے ہاتھ /قبضے میں ہے جسے وہ چاہتا ہے عطا کرتا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) بڑے فضل والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ باتیں اس لیے بیان کی گئی ہیں کہ اہل کتاب جان لیں کہ وہ اللہ کے فضل پر کچھ بھی قدرت نہیں رکھتے۔ اور یہ کہ فضل اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور ایمان پر یہ انعامات اور ان کی اس طرح پیشگی خبر اس لئے دی جا رہی ہے کہ) تاکہ اہل کتاب یہ نہ سمجھیں کہ (اللہ کے فضل پر ان کا کوئی اجارہ ہے اور) مسلمان اللہ کے فضل میں سے کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتے اور یہ کہ فضل تو بلاشبہ اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اللہ بڑا ہی فضل والا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ اہل کتاب ( یعنی عیسائی یایہودی ) یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ ( مسلمان ) اللہ کے فضل کاکچھ بھی حصہ حاصل نہیں کرسکتے حالانکہ فضل تواللہ کے ہاتھ میں ہے جسے چاہےدیتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اس لیے کہ کتاب والے کافر جان جائیں کہ اللہ کے فضل پر ان کا کچھ قابو نہیں ( ف۹۸ ) اور یہ کہ فضل اللہ کے ہاتھ ہے دیتا ہے جسے چاہے ، اور اللہ بڑے فضل والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ بیان اِس لئے ہے ) کہ اہلِ کتاب جان لیں کہ وہ اللہ کے فضل پر کچھ قدرت نہیں رکھتے اور ( یہ ) کہ سارا فضل اللہ ہی کے دستِ قدرت میں ہے وہ جِسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے ، اور اللہ فضل والا عظمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ اہلِ کتاب یہ نہ جانیں کہ یہ لوگ ( مسلمان ) اللہ کے فضل میں سے کسی چیز پر کوئی اختیار نہیں رکھتے اور یہ کہ فضل اللہ کے قبضۂ قدرت میں ہے جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے اور اللہ بڑے فضل و کرم والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That the People of the Book may know that they have no power whatever over the Grace of Allah, that (His) Grace is (entirely) in His Hand, to bestow it on whomsoever He wills. For Allah is the Lord of Grace abounding.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Have fear of God and believe in His Messenger) so that the followers of the Bible will know that they can receive no reward from God. They should know that all favors are in the hands of God. He grants them to whomever He wants. The favors of God are great.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So that the People of the Scriptures may know that they have no power whatsoever over the grace of Allah, and that (His) grace is in His Hand to bestow it on whomsoever He wills. And Allah is the Owner of great bounty.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So that the followers of the Book may know that they do not control aught of the grace of Allah, and that grace is in Allah's hand, He gives it to whom He pleases; and Allah is the Lord of mighty grace.

Translated by

William Pickthall

That the People of the Scripture may know that they control naught of the bounty of Allah, but that the bounty is in Allah's hand to give to whom He will. And Allah is of Infinite Bounty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि किताब वाले यह न समझें कि अल्लाह के अनुग्रह में से वे किसी चीज़ पर अधिकार न प्राप्त कर सकेंगे और यह कि अनुग्रह अल्लाह के हाथ में है, जिसे चाहता है प्रदान करता है। अल्लाह बड़े अनुग्रह का मालिक है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور یہ دولتیں تم کو اس لئے عنایت کرے گا) تاکہ اہل کتاب کو یہ بات معلوم ہوجائے کہ ان لوگوں کو اللہ کے فضل کے کسی جزو پر بھی دسترس نہیں اور یہ کہ فضل اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جس کو چاہے دیدے (1) اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ اہل کتاب کو معلوم ہوجائے کہ وہ ” اللہ “ کے فضل پر کوئی اختیار نہیں رکھتے اور یقیناً اللہ کا فضل اس کے اپنے ہاتھ میں ہے، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(تم کو یہ روش اختیار کرنی چاہئے) تاکہ اہل کتاب کو معلوم ہوجائے کہ اللہ کے فضل پر ان کا کوئی اجارہ نہیں ہے۔ اور یہ کہ اللہ کا فضل اس کے اپنے ہی ہاتھ میں ہے ، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے ، اور وہ بڑے فضل والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ اہل کتاب کو یہ بات معلوم ہوجائے کہ ان لوگوں کو اللہ کے فضل کے کسی جزو پر بھی دسترس نہیں، اور یہ کہ اللہ کے ہاتھ میں فضل ہے وہ اسے جس کو چاہے دے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ نہ جانیں کتاب والے کہ پا نہیں سکتے کوئی چیز اللہ کے فضل میں سے اور یہ کہ بزرگی اللہ کے ہاتھ ہے دیتا ہے جس کو چاہے اور اللہ کا فضل بڑا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس حسن سلوک کا ذکر اس لئے کیا گیا تاکہ غیر مسلم اہل کتاب اس امر سے واقف ہوجائیں کہ وہ فضل خداوندی کے کسی حصے پر بھی قدرت نہیں رکھتے اور یہ کہ فضل اللہ تعالیٰ ہی کے قبضے میں ہے وہ جس کو چاہے عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ہی بڑے فضل والا ہے۔