Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 4

سورة الحديد

ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰی عَلَی الۡعَرۡشِ ؕ یَعۡلَمُ مَا یَلِجُ فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا یَخۡرُجُ مِنۡہَا وَ مَا یَنۡزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعۡرُجُ فِیۡہَا ؕ وَ ہُوَ مَعَکُمۡ اَیۡنَ مَا کُنۡتُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۴﴾

It is He who created the heavens and earth in six days and then established Himself above the Throne. He knows what penetrates into the earth and what emerges from it and what descends from the heaven and what ascends therein; and He is with you wherever you are. And Allah , of what you do, is Seeing.

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر مستوی ہوگیا ۔ اور وہ ( خوب ) جانتا ہے اس چیز کو جو زمین میں جائے اور جو اس سے نکلے اور جو آسمان سے نیچے آئے اور جو کچھ چڑھ کر اس میں جائے اور جہاں کہیں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور جو تم کر رہے ہو وہ اللہ دیکھ رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
فِیۡ سِتَّۃِ
چھ
اَیَّامٍ
دنوں میں
ثُمَّ
پھر
اسۡتَوٰی
وہ بلند ہوا
عَلَی الۡعَرۡشِ
عرش پر
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو کچھ
یَلِجُ
داخل ہوتا ہے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَا
اور جو کچھ
یَخۡرُجُ
نکلتا ہے
مِنۡہَا
اس سے
وَمَا
او رجو کچھ
یَنۡزِلُ
اترتا ہے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
وَمَا
اور جو کچھ
یَعۡرُجُ
چڑھتا ہے
فِیۡہَا
اس میں
وَہُوَ
اور وہ
مَعَکُمۡ
تمہارے ساتھ ہے
اَیۡنَ مَا
جہاں کہیں
کُنۡتُمۡ
ہو تم
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بِمَا
اسے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ
چھ دنوں میں
ثُمَّ
پھر
اسۡتَوٰی
بلند ہوا
عَلَی الۡعَرۡشِ
عرش پر
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَایَلِجُ
جوداخل ہوتا ہے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَا یَخۡرُجُ
اور جو نکلتا ہے
مِنۡہَا
اس سے
وَمَا یَنۡزِلُ
اور جو اترتا ہے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
وَمَا یَعۡرُجُ
اور جو چڑھتا ہے
فِیۡہَا
اس میں
وَہُوَ
اور وہ
مَعَکُمۡ
تمہارے ساتھ ہے
اَیۡنَ مَا
جہاں کہیں بھی
کُنۡتُمۡ
تم ہو
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

It is He who created the heavens and earth in six days and then established Himself above the Throne. He knows what penetrates into the earth and what emerges from it and what descends from the heaven and what ascends therein; and He is with you wherever you are. And Allah , of what you do, is Seeing.

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر مستوی ہوگیا ۔ اور وہ ( خوب ) جانتا ہے اس چیز کو جو زمین میں جائے اور جو اس سے نکلے اور جو آسمان سے نیچے آئے اور جو کچھ چڑھ کر اس میں جائے اور جہاں کہیں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور جو تم کر رہے ہو وہ اللہ دیکھ رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اسی نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا پھر عرش پر قائم ہوا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی، اسے بھی جانتا ہے اور جو نکلتی ہے اسے بھی (اسی طرح) جو چیز آسمان سے اترتی ہے وہ اسے بھی جانتا ہے اور جو کچھ اس میں چڑھتا ہے اسے بھی۔ اور جہاں کہیں بھی تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی ہے جس نے آسمانوں اورزمین کوچھ دنوں میں پیداکیاپھروہ عرش پربلند ہوا،وہ جانتا ہے جوزمین کے اندرداخل ہوتاہے اورجو اُس سے نکلتاہے اور جو آسمان سے اُترتاہے اور جو اُس میں چڑھتاہے اورجہاں کہیں بھی تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اورجو تم عمل کرتے ہو اﷲ تعالیٰ اُسے خوب دیکھنے والا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the One who created the heavens and the earth in six days, then He positioned Himself on the Throne. He knows whatever goes into the earth and whatever comes out there from, and whatever descends from the sky, and whatever ascends thereto. And He is with you wherever you are, and Allah is watchful of whatever you do.

وہی ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین چھ دن میں پھر قائم ہوا تخت پر جانتا ہے جو اندر جاتا ہے زمین کے اور جو اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ اترتا ہے آسمان سے اور جو کچھ اس میں چڑھتا ہے اور وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں تم ہو اور اللہ جو تم کرتے ہو اس کو دیکھتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے جس نے پیدا کیا آسمان اور زمین کو چھ دنوں میں پھر وہ متمکن ہوا عرش پر۔ وہ جانتا ہے جو کچھ داخل ہوتا ہے زمین میں اور جو کچھ نکلتا ہے اس سے اور جو کچھ اترتا ہے آسمان سے اور جو کچھ چڑھتا ہے اس میں۔ اور تم جہاں کہیں بھی ہوتے ہو وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who created the heavens and the earth in six days and then established Himself on the Throne. He knows all that enters the earth and all that comes forth from it, and all that comes down from the heaven and all that goes up to it. He is with you wherever you are. Allah sees all that you do.

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور پھر عرش پر جلوہ فر ما ہوا 4 ۔ اس کے علم میں ہے جو کچھ زمین میں جاتا ہے اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اتر تا ہے اور جو کچھ اس میں چڑھتا ہے ۔ 5 وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں بھی تم ہو 6 ۔ جو کام بھی تم کرتے ہو اسے وہ دیکھ رہا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا ، پھر عرش پر استوا فرمایا ، ( ٣ ) وہ ہر اس چیز کو جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتی ہے اور جو اس سے نکلتی ہے اور ہر اس چیز کو جو آسمان سے اترتی ہے اور جو اس میں چڑھتی ہے اور تم جہاں کہیں ہو ، وہ تمہارے ساتھ ہے ۔ اور جو کام بھی تم کرتے ہو اللہ اس کو دیکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی خدا ہے جس نے چھ دن میں آسمان اور زمین بنائے پھر عرش پر چڑھا جو زمین میں گھستا ہے 12 اور جو زمین سے نکلتا ہے 1 اور جو آسمان سے اترتا ہے 2 اور جو آسمان پر چڑھتا ہے 3 وہ ان سب کو جانتا ہے اور وہ عرش پر رہ کر تم جہاں رہو اپنے علم اور قدرت سے تمہارے ساتھ ہے اور اللہ تمہارے کاموں کو دیکھ بھی رہا ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا فرمایا پھر عرش پر قائم ہوا۔ وہ جانتا ہے جو چیز زمین کے اندر داخل ہوتی ہے اور جو چیز اس سے نکلتی ہے۔ اور جو چیز آسمان سے اترتی ہے اور جو چیز اس میں چڑھتی ہے۔ اور وہ تمہارے ساتھ ہے خواہ تم کہیں بھی ہو۔ اور اللہ تمہارے سب اعمال کو بھی دیکھتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اسی نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا ہے۔ پھر وہ عرش پر جلوہ فرما ہوا۔ وہ ہر اس چیز کو اچھی طرح جانتا ہے جو زمین کے اندر داخل ہوتی ہے اور جو چیز اس سے باہر آتی ہے۔ اور جو چیز آسمان سے اترتی ہے اور جو چیز ان (آسمانوں) میں چڑھتی ہے۔ اور تم کہیں بھی ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو اسے وہ دیکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے۔ اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is Who created the heavens and the earth in six days; then He established Himself on the Throne. He knoweth whatsoever plungeth into the earth and whatsoever cometh forth therefrom, and whatsoever descendeth from the heaven and whatsoever ascendeth thereto; and He is with you wheresoever ye be. And Allah is of whatsoever ye work a Beholder.

وہ وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کردیا پھر تخت شاہی پر قائم ہوگیا ۔ وہ اسے بھی جانتا ہے جو چیز زمین کے اندر داخل ہوتی ہے اور (اسے بھی جانتا ہے) جو چیز اس میں سے نکلتی ہے اور جو چیز آسمان سے اترتی ہے اور جو چیز اس میں چڑھتی ہے ۔ اور وہ تمہارے ساتھ ہے خواہ تم کہیں بھی ہو اور وہ خوب دیکھتا رہتا ہے جو کچھ بھی تم کرتے رہتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا چھ دنوں میں ، پھر وہ عرش پر متمکن ہوا ۔ وہ جانتا ہے اس چیز کو جو زمین میں داخل ہوتی ہے اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اترتی اور جو اس میں چڑھتی ہے اور وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے جہاں کہیں بھی تم ہوتے ہو اور تم جو کچھ بھی کرتے ہو ، اللہ سب کو دیکھتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھے دنوں میں پیدا فرمایا پھر عرش پر جلوہ افروز ہوا ، جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اس کی طرف چڑھتا ہے وہ ( سب ) جانتا ہے ، تم جہاں ( بھی ) ہوتے ہو وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) جو کچھ تم کرتے ہو خوب دیکھ رہا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا ہے، پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے، جو آسمان سے اترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے، اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کو دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ (اللہ) وہی ہے جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین (کی اس حکمتوں بھری کائنات) کو چھ دنوں (کی مدت) میں پھر وہ مستوی (و جلوہ افروز) ہوا عرش پر وہ جانتا ہے وہ سب کچھ جو کہ داخل ہوتا ہے زمین میں اور وہ سب کچھ بھی جو کہ اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ کہ اترتا ہے آسمان سے اور جو چڑھتا ہے اس میں اور وہ بہرحال تمہارے ساتھ ہے جہاں بھی تم ہو گے اور اللہ پوری طرح دیکھ رہا ہے ان تمام کاموں کو جو تم لوگ کرتے ہو۔

Translated by

Noor ul Amin

اسی نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا ہے پھرعرش پر قائم ہواجوچیززمین میں داخل ہوتی ہے وہ اسے بھی جانتا ہے اورجو نکلتی ہے اسے بھی جو چیزآسمان سے اترتی ہے وہ اسے جانتا ہے اورجو اس میں چڑھتا ہے اسے بھی اور جہاں کہیں تم ہووہ تمہارے ساتھ ہے اورجو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے جس نے آسمان اور زمین چھ دن میں پیدا کیے ( ف۹ ) پھر عرش پر استوا فرمایا جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے ، جانتا ہے جو زمین کے اندر جاتا ہے ( ف۱۰ ) اور جو اس سے باہر نکلتا ہے ( ف۱۱ ) اور جو آسمان سے اترتا ہے ( ف۱۲ ) اور جو اس میں چڑھتا ہے ( ف۱۳ ) اور وہ تمہارے ساتھ ہے ( ف۱٤ ) تم کہیں ہو ، اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ( ف۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی ہے جِس نے آسمانوں اور زمین کو چھ اَدوار میں پیدا فرمایا پھر کائنات کی مسندِ اقتدار پر جلوہ افروز ہوا ( یعنی پوری کائنات کو اپنے امر کے ساتھ منظم فرمایا ) ، وہ جانتا ہے جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو کچھ اس میں سے خارج ہوتا ہے اور جو کچھ آسمانی کرّوں سے اترتا ( یا نکلتا ) ہے یا جو کچھ ان میں چڑھتا ( یا داخل ہوتا ) ہے ۔ وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے تم جہاں کہیں بھی ہو ، اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو ( اسے ) خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر غالب ہوا ( اپنا اقتدار قائم کیا ) وہ اسے بھی جانتا ہے جو زمین کے اندر داخل ہوتا ہے اور اسے بھی جو اس سے باہر نکلتا ہے اور اسے بھی جانتا ہے جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اس کی طرف چڑھتا ہے اور وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے تم جہاں بھی ہو اور تم جو کچھ کرتے ہواللہ اسے دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He it is Who created the heavens and the earth in Six Days, and is moreover firmly established on the Throne (of Authority). He knows what enters within the earth and what comes forth out of it, what comes down from heaven and what mounts up to it. And He is with you wheresoever ye may be. And Allah sees well all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who created the heavens and the earth in six days and then established His Dominion over the Throne. He knows whatever enters into the earth, what comes out of it, what descends from the sky, and what ascends to it. He is with you wherever you may be and He is Well Aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He it is Who created the heavens and the earth in six Days and then rose (Istawa) over the Throne. He knows what goes into the earth and what comes forth from it, and what descends from the heaven and what ascends thereto. And He is with you wheresoever you may be. And Allah is the All-Seer of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is who created the heavens and the earth in six periods, and He is firm in power; He knows that which goes deep down into the earth and that which comes forth out of it, and that which comes down from the heaven and that which goes up into it, and He is with you wherever you are; and Allah sees what you do.

Translated by

William Pickthall

He it is Who created the heavens and the earth in six Days; then He mounted the Throne. He knoweth all that entereth the earth and all that emergeth therefrom and all that cometh down from the sky and all that ascendeth therein; and He is with you wheresoever ye may be. And Allah is Seer of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जिस ने आकाशों और धरती को छह दिनों में पैदा किया; फिर सिंहासन पर विराजमान हुआ। वह जानता है जो कुछ धरती में प्रवेश करता है और जो कुछ उस से निकलता है और जो कुछ आकाश से उतरता है और जो कुछ उस में चढ़ता है। और तुम जहाँ कहीं भी हो, वह तुम्हारे साथ है। और अल्लाह देखता है जो कुछ तुम करते हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسا ہے کہ اس نے آسمان اور زمین کو چھ روز (کی مقدار) میں پیدا کیا پھر تخت پر قائم ہوا وہ سب کچھ جانتا ہے جو چیز زمین کے اندر داخل ہوتی ہے (مثلا بارش) اور جو چیز اس میں سے نکلتی ہے (مثلا نباتات) اور جو چیز آسمان سے اترتی ہے اور جو چیز اس میں چڑھتی ہے (3) اور وہ تمہارے ساتھ رہتا ہے خواہ تم لوگ کہیں بھی ہو اور وہ تمہارے سب اعمال کو بھی دیکھتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور پھر عرش پر جلوہ افروز ہوا، جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ آسمان کی طرف چڑھتا ہے اس کے علم میں ہوتا ہے تم جہاں بھی ہوتے ہو وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے، جو کچھ تم کرتے ہو اسے وہ دیکھ رہا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور پھر عرش پر جلوہ فرما ہوا۔ اس کے علم میں ہے جو کچھ زمین میں جاتا ہے اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اس میں چڑھتا ہے۔ وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں بھی تم ہو جو کام بھی تم کرتے ہو اسے وہ دیکھ رہا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس نے آسمانوں اور زمین کو چھ روز میں پیدا کیا پھر عرش پر مستوی ہوا، وہ جانتا ہے اس چیز کو جو زمین کے اندر داخل ہوتی ہے اور جو اس میں سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اترتی ہے اور جو اس میں چڑھتی ہے، اور وہ تمہارے ساتھ ہے تم کہیں بھی ہو اور وہ تمہارے سب اعمال کو دیکھتا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین چھ دن میں پھر قائم ہوا تخت پر جانتا ہے جو اندر جاتا ہے زمین کے اور جو اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ اترتا ہے آسمان سے اور جو کچھ اس میں چڑھتا ہے اور وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں تم ہو اور اللہ جو تم کرتے ہو اس کو دیکھتا ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ اللہ تعالیٰ ایسا ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو چھ دن کی مقدار میں پیدا کیا پھر اپنی شان کے موافق عرش پر قائم اور جلوہ گر ہوا جو چیز زمین میں داخل ہوتی ہے اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھتا ہے وہ سب کو جانتا ہے اور وہ تمہارے ساتھ رہتا ہے خواہ تم کہیں بھی ہو اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سب کو دیکھتا ہے۔