Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 7

سورة الحديد

اٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ اَنۡفِقُوۡا مِمَّا جَعَلَکُمۡ مُّسۡتَخۡلَفِیۡنَ فِیۡہِ ؕ فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمۡ وَ اَنۡفَقُوۡا لَہُمۡ اَجۡرٌ کَبِیۡرٌ ﴿۷﴾

Believe in Allah and His Messenger and spend out of that in which He has made you successors. For those who have believed among you and spent, there will be a great reward.

اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ اور اس مال میں سے خرچ کرو جس میں اللہ نے تمہیں ( دوسروں کا ) جانشین بنایا ہے پس تم میں سے جو ایمان لائیں اور خیرات کریں انہیں بہت بڑا ثواب ملے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اٰمِنُوۡا
ایمان لاؤ
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول پر
وَاَنۡفِقُوۡا
اور خرچ کرو
مِمَّا
اس سے جو
جَعَلَکُمۡ
اس نے بنایا تمہیں
مُّسۡتَخۡلَفِیۡنَ
جانشین
فِیۡہِ
اس(مال)میں
فَالَّذِیۡنَ
تو وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَاَنۡفَقُوۡا
اور انہوں نے خرچ کیا
لَہُمۡ
ان کےلیے
اَجۡرٌ
اجر ہے
کَبِیۡرٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اٰمِنُوۡا
ایمان لاؤ
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول پر
وَاَنۡفِقُوۡا
اور خرچ کرو
مِمَّا
اس میں سے جو
جَعَلَکُمۡ
اس نے بنایا تمہیں
مُّسۡتَخۡلَفِیۡنَ
جانشین
فِیۡہِ
اس میں
فَالَّذِیۡنَ
چنانچہ وہ لوگ
اٰمَنُوۡا
جو ایمان لائے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَاَنۡفَقُوۡا
اور جنہوں نے خرچ کیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَجۡرٌ
اجر ہے
کَبِیۡرٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

Believe in Allah and His Messenger and spend out of that in which He has made you successors. For those who have believed among you and spent, there will be a great reward.

اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ اور اس مال میں سے خرچ کرو جس میں اللہ نے تمہیں ( دوسروں کا ) جانشین بنایا ہے پس تم میں سے جو ایمان لائیں اور خیرات کریں انہیں بہت بڑا ثواب ملے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور ان چیزوں میں سے خرچ کرو جن میں اس نے تمہیں جانشین بنایا ہے، تو جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور خرچ کیا ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ایمان لاؤ اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول پراورخرچ کرواُس میں سے جس پراُس نے تمہیں جانشین بنایاہے،چنانچہ تم میں سے جولوگ ایمان لائے ہیں اورجنہوں نے خرچ کیا،اُن کے لیے بہت بڑا اجر ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Believe in Allah and His Messenger, and spend out of that (wealth) in which He has appointed you as deputies.1 So, for those of you who have believed and spent (in Allah&s way), there is a big reward.

یقین لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور خرچ کرو اس میں سے جو تمہارے ہاتھ میں دیا ہے اپنا نائب کر کر سو جو لوگ تم میں یقین لائے ہیں اور خرچ کرتے ہیں ان کو بڑا ثواب ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ایمان لائو اللہ پر اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور خرچ کرو ان سب میں سے جن میں اس نے تمہیں خلافت عطا کی ہے۔ پس جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور انہوں نے (اپنے مال و جان کو ) خرچ کیا ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believe in Allah and in His Messenger and expend of what He has entrusted to you. A great reward awaits those of you who believe and spend their wealth.

ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول 7 پر اور خرچ کرو 8 ان چیزوں میں سے جن پر اس نے تم کو خلیفہ بنا یا ہے9 ۔ جو لو گ تم میں سے ایمان لائیں گے اور مال خرچ کریں گے 10 ان کے لیئے بڑا اجر ہے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھو ، اور جس ( مال ) میں اللہ نے تمہیں قائم مقام بنایا ہے ، ( ٥ ) اس میں سے ( اللہ کے راستے میں ) خرچ کرو ۔ چنانچہ تم میں سے جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے ( اللہ کے راستے میں ) خرچ کیا ہے ، ان کے لیے بڑا اجر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ اور اس کے پیغمبر پر ایمان لائو اور جس مال کا تمت کو وارث بنایا اس میں سے اللہ کی راہ میں) خرچ کرو 8 کیونکہ جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور انہوں نے اللہ کی راہ میں خرچ 9 کیا ان کو بڑا نیگ (ثواب) ملے گا 0 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور جس (مال) میں اس نے تم کو اپنا نائب بنایا ہے اس میں سے (اس کی راہ میں) خرچ کرو۔ سو تم میں سے جو ایمان لے آئیں اور خرچ کریں ان کو بہت بڑا صلہ ملے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے لوگو ! ( تم اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائو اور اپنا مال خرچ کرو ( اس اللہ کے لئے) جس نے تمہیں دوسروں کا قائم مقام بنایا ہے۔ تم میں سے جو لوگ ایمان لائیں گے۔ اور اپنا مال (اللہ کی راہ میں) خرچ کریں گے ان کے لئے اجر عظیم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو) خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور جس (مال) میں اس نے تم کو (اپنا) نائب بنایا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور (مال) خرچ کرتے رہے ان کے لئے بڑا ثواب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Believe in Allah and His apostle, and expend of that whereof He hath made you successors to. Those of you who believe and expend - theirs shall be a great hire.

ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پر اور جس مال میں اس نے دوسروں کا جانشین بیان ہے اس میں سے خرچ کرو سو جو لوگ تم میں سے ایمان لے آئیں اور خرچ کریں انہیں بڑا اجر ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پر اور خرچ کرو اس مال میں سے جس میں اس نے تم کو امین بنایا ہے ۔ پس جو لوگ تم میں سے ایمان لائیں اور خرچ کریں ، ان کیلئے بہت بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے لوگو ) تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) پر ایمان لاؤ اور جس ( مال ) میں اس نے تمہیں نائب بنایا ہے اس میں سے خرچ کرو ، پس تم میں سے جو ایمان لائے اور انہوں نے ( راہِ الٰہی میں ) خرچ کیا ان کے لیے بڑا اجر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور جس مال میں اس نے تم کو اپنا نائب بنایا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور مال خرچ کرتے رہے ان کے لیے بڑا ثواب ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایمان لاؤ تم لوگ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور خرچ کرو اس مال میں سے جس میں اللہ نے تم کو جانشین بنایا ہے (اپنے فضل و کرم سے) پھر جو لوگ تم میں سے ایمان لے آئے اور انہوں نے خرچ بھی کیا تو ان کے لئے ایک بہت بڑا اجر ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائواوراس مال میں سے خرچ کرو ، جس کا اس نے تمہیں وارث بنایا ہے ، جولوگ تم میں سے ایمان لائے اور خرچ کیا ان کے لئے بہت بڑا اجرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی راہ میں کچھ وہ خرچ کرو جس میں تمہیں اَوروں کا جانشین کیا ( ف۱۹ ) تو جو تم میں ایمان لائے اور اس کی راہ میں خرچ کیا ان کے لیے بڑا ثواب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان لاؤ اور اس ( مال و دولت ) میں سے خرچ کرو جس میں اس نے تمہیں اپنا نائب ( و امین ) بنایا ہے ، پس تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے خرچ کیا اُن کے لئے بہت بڑا اَجر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ اور اس کے رسول ( ص ) پر ایمان لاؤ اور اس ( مال ) میں سے ( اس کی راہ میں ) خرچ کرو جس میں اس نے تمہیں ( دوسروں ) کا جانشین بنایا ہے پس جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور ( مال ) خرچ کیا ان کیلئے بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Believe in Allah and His messenger, and spend (in charity) out of the (substance) whereof He has made you heirs. For, those of you who believe and spend (in charity),- for them is a great Reward.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have faith in God and His Messenger and spend for His cause out of what is entrusted to you. Those who believe and spend for the cause of God will have a great reward.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Believe in Allah and His Messenger, and spend of that whereof He has made you trustees. And such of you as believe and spend, theirs will be a great reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Believe in Allah and His Apostle, and spend out of what He has made you to be successors of; for those of you who believe and spend shall have a great reward.

Translated by

William Pickthall

Believe in Allah and His messenger, and spend of that whereof He hath made you trustees; and such of you as believe and spend (aright), theirs will be a great reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ईमान लाओ अल्लाह और उस के रसूल पर और उस में से ख़र्च करो जिस का उस ने तु्म्हें अधिकारी बनाया है। तो तुम में से जो लोग ईमान लाए और उन्होंने ख़र्च किया, उन के लिए बड़ा प्रतिदान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم لوگ اللہ پر اور اسکے رسول (علیہ السلام) پر ایمان لاؤ اور (ایمان لاکر) جس (مال) میں تم کو اس نے قائم مقام کیا ہے اس میں سے (اس کی راہ میں) خرچ کرو (5) ۔ سو جو لوگ تم میں سے ایمان لے آئیں اور خرچ کریں ان کو بڑا ثواب ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور خرچ کرو اس سے جس پر اس نے تمہیں جانشین بنایا ہے تم میں سے جو لوگ ایمان لائیں گے اور مال خرچ کریں گے ان کے لیے بڑا اجر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پر اور خرچ کرو ان چیزوں میں سے جن پر اس نے تم کو خلیفہ بنایا ہے۔ جو لوگ تم میں سے ایمان لائیں گے اور مال خرچ کریں گے ان کے لئے بڑا اجر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم لوگ اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور جس مال میں تم کو اس نے دوسروں کا قائم مقام بنایا ہے اس میں سے خرچ کرو، سو جو لوگ تم میں سے ایمان لے آئیں اور خرچ کریں ان کو بڑا ثواب ہوگا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یقین لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور خرچ کرو اس میں سے جو تمہارے ہاتھ میں دیا ہے اپنا نائب کر کر سو جو لوگ تم پر یقین لائے ہیں اور خرچ کرتے ہیں ان کو بڑا ثواب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم لوگ اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائو اور اس مال میں سے خیرات کرو جس مال میں خدا نے دوسروں ککا تم کو قائم مقام کیا ہے سو جو لوگ تم میں سے ایمان آئیں اور خیرات کریں ان کو بہت بڑا اجر ملے گا۔