Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 9

سورة الحديد

ہُوَ الَّذِیۡ یُنَزِّلُ عَلٰی عَبۡدِہٖۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لِّیُخۡرِجَکُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ بِکُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۹﴾

It is He who sends down upon His Servant [Muhammad] verses of clear evidence that He may bring you out from darknesses into the light. And indeed, Allah is to you Kind and Merciful.

وہ ( اللہ ) ہی ہے جو اپنے بندے پر واضح آیتیں اتارتا ہے تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نور کی طرف لے جائے یقیناً اللہ تعالٰی تم پر نرمی کرنے والا رحم کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یُنَزِّلُ
نازل کرتا ہے
عَلٰی عَبۡدِہٖۤ
اپنے بندے پر
اٰیٰتٍۭ
آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح
لِّیُخۡرِجَکُمۡ
تا کہ وہ نکالے تمہیں
مِّنَ الظُّلُمٰتِ
اندھیروں سے
اِلَی النُّوۡرِ
طرف روشنی کے
وَاِنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
بِکُمۡ
تم پر
لَرَءُوۡفٌ
البتہ بہت شفقت کرنےوالا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
وہ جو
یُنَزِّلُ
نازل کرتا ہے
عَلٰی عَبۡدِہٖۤ
اپنے بندے پر
اٰیٰتٍۭ
آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح
لِّیُخۡرِجَکُمۡ
تاکہ وہ نکالے تمہیں
مِّنَ الظُّلُمٰتِ
تاریکیوں سے
اِلَی النُّوۡرِ
روشنی کی طرف
وَاِنَّ
اور بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
بِکُمۡ
تم پر
لَرَءُوۡفٌ
بے حد نرمی کرنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

It is He who sends down upon His Servant [Muhammad] verses of clear evidence that He may bring you out from darknesses into the light. And indeed, Allah is to you Kind and Merciful.

وہ ( اللہ ) ہی ہے جو اپنے بندے پر واضح آیتیں اتارتا ہے تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نور کی طرف لے جائے یقیناً اللہ تعالٰی تم پر نرمی کرنے والا رحم کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جو اپنے بندے پر واضح آیات نازل کرتا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے اور اللہ تو یقینا تم پر بڑا مہربان رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی ہے جو اپنے بندے پر واضح آیات نازل کرتاہے تاکہ وہ تمہیں تاریکیوں سے روشنی کی طرف نکال لائے اوربلاشبہ اﷲ تعالیٰ تم پر بے حدنرمی کرنے والا، نہایت رحم والا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the One who reveals clear verses to His slave, so that He brings you out from layers of darkness towards the light. And to you, indeed, Allah is Very-Kind, Very-Merciful.

وہی ہے جو اتارتا ہے اپنے بندے پر آیتیں صاف کہ نکال لائے تم کو اندھیروں سے اجالے میں اور اللہ تم پر نرمی کرنے والا ہے مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی تو ہے جو اپنے بندے (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ آیات بینات نازل کر رہا ہے تاکہ نکالے تمہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف۔ اور یقینا اللہ تمہارے حق میں بہت رئوف اور رحیم ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who sends down Clear Signs to His servant so as to bring you out from darkness into light. Surely Allah is Most Kind and Most Compassionate to you.

وہ اللہ ہی تو ہے جو اپنے بندے پر صاف صاف آیتیں نازل کر رہا ہے تاکہ تمھیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے ، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ تم پر نہایت شفیق اور مہر بان ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ وہی تو ہے جو اپنے بندے پر کھلی کھلی آیتیں نازل فرماتا ہے ، تاکہ تمہیں اندھیریوں سے نکال کر روشنی میں لائے ۔ اور یقین جانو اللہ تم پر بہت شفیق ، بہت مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی تو اللہ ہے جو اپنے بندے (محمد صلعم) پر صاف صاف آیتیں (قرآن کی) اس لئے اتارتا ہے کہ تم کو صکفر کے) اندھیروں سے نکال کر ایمان کے) اجالے میں لائے اور بیشک اللہ تم لوگوں پر بہت شفقت کرنے والا مہربان ہے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی تو ہے جو اپنے (خاص) بندے پر واضح آیات نازل فرماتا ہے تاکہ وہ تم کو تاریکیوں سے روشنی کی طرف لائے اور بیشک اللہ تم پر بڑے شفیق اور بڑے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ نے تم سے پکا وعدہ لیا تھا اگر تم یقین کرتے ہو۔ وہی تو ہے جس نے اپنے بندے ( حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر صاف صاف آیتوں کو نازل کیا ہے تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف لے آئے۔ اور بیشک اللہ (تمہارے حال پر) بڑا شفیق و مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی تو ہے جو اپنے بندے پر واضح (المطالب) آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ تم کو اندھیروں میں سے نکال کر روشنی میں لائے۔ بےشک خدا تم پر نہایت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is Who sendeth down Unto His bondman manifest signs that He may bring you forth from darknesses into the light; and verily Allah is Unto you Tender, Merciful.

وہ وہی ہے جو اپنے بندہ پر صاف آیتیں اتارتا ہے تاکہ تم کو تاریکیوں سے روشنی کی طرف نکال لائے اور بیشک اللہ تمہارے اوپر شفیق ہے بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جو اتارتا ہےاپنے بندے پر واضح آیات تاکہ تمہیں نکالے تاریکیوں سے روشنی کی طرف اور بیشک اللہ تمہارے حال پر نہایت ہی شفیق اور مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ وہی ہے جو اپنے بندے ( حضور ﷺ ) پر واضح نشانیاں / آیتیں نازل فرماتا ہے تاکہ تم لوگوں کو اندھیروں سے روشنیوں کی طرف نکال لائے اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) تم لوگوں پر بہت شفقت کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی تو ہے جو اپنے بندے پر صاف آیتیں اتارتا ہے تاکہ تم کو اندھیروں میں سے نکال کر روشنی میں لائے بیشک اللہ تم پر بہت شفقت کرنے والا اور مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ (اللہ) وہی ہے جو نازل فرماتا ہے اپنے بندہ خاص پر کھلی کھلی آیتیں تاکہ وہ تمہیں نکالے (اپنے کرم سے) طرح طرح کے اندھیروں سے (حق و ہدایت کے) نور کی طرف اور بیشک اللہ تم سب پر (اے لوگوں ! ) یقنی طور پر بڑا ہی شفیق اور انتہائی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جو اپنے بندے پر واضح آیات نازل کرتا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کرروشنی کی طرف لے جائے اور اللہ تویقیناتم پر بڑامہربان رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے کہ اپنے بندہ پر ( ف۲۳ ) روشن آیتیں اتارتا ہے تاکہ تمہیں اندھیریوں سے ( ف۲٤ ) اجالے کی طرف لے جائے ( ف۲۵ ) اور بیشک اللہ تم پر ضرور مہربان رحم والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی ہے جو اپنے ( برگزیدہ ) بندے پر واضح نشانیاں نازل فرماتا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال لے جائے ، اور بیشک اللہ تم پر نہایت شفقت فرمانے والا نہایت رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہی ہے جو اپنے بندۂ خاص پر واضح آیات نازل کرتا ہے تاکہ تمہیں ( کفر و شرک ) کی تاریکیوں سے نکال کر ( ایمان کی ) روشنی کی طرف لے آئے اور بےشک اللہ تم پر بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He is the One Who sends to His Servant Manifest Signs, that He may lead you from the depths of Darkness into the Light and verily Allah is to you most kind and Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who sends illustrious revelations to His servant to take you out of darkness to light. God is Compassionate and All-merciful to you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is He Who sends down manifest Ayat to His servant that He may bring you out from darkness into light. And verily, Allah is to you full of kindness, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is who sends down clear communications upon His servant, that he may bring you forth from utter darkness into light; and most surely Allah is Kind, Merciful to you.

Translated by

William Pickthall

He it is Who sendeth down clear revelations unto His slave, that He may bring you forth from darkness unto light; and lo! for you, Allah is Full of Pity, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जो अपने बन्दों पर स्पष्ट आयतें उतार रहा है, ताकि वह तुम्हें अंधकारों से प्रकाश की ओर ले आए। और वास्तविकता यह है कि अल्लाह तुम पर अत्यन्त करुणामय, दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ (رحیم) ایسا ہے کہ اپنے بندے (خاص محمد (علیہ السلام) پر صاف صاف آیتیں بھیجتا ہے تاکہ وہ تم کو (کفر و جہل کی) تاریکیوں سے روشنی کی طرف لاوے اور بیشک اللہ تعالیٰ تمہارے حال پر بڑا شفیق مہربان ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی اللہ ہے جو اپنے بندے (محمد) پر واضح آیات نازل کرتا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لے آئے، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ تم پر بہت شفقت کرنے والا اور بڑا رحم فرمانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ ہی تو ہے جو اپنے بندے پر صاف صاف آیتیں نازل کررہا ہے تاکہ تمہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے ، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ تم پر نہایت شفیق اور مہربان ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ ایسا ہے کہ اپنے بندہ پر صاف صاف آیتیں بھیجتا ہے تاکہ وہ تم کو تاریکیوں سے روشنی کی طرف لائے اور بیشک اللہ تعالیٰ تم پر بڑا شفیق ہے مہربان ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے جو اتارتا ہے اپنے بندے پر آیتیں صاف کہ نکال لائے تم کو اندھیروں سے اجالے میں اور اللہ تم پر نرمی کرنے والا ہے مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ اللہ تعالیٰ وہ ہے جو اپنے بندے یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر صاف صاف آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ وہ تم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی جانب لاتے اور بیشک اللہ تعالیٰ تمہارے حال پر بڑا شفیق اور نہایت مہربان ہے۔