Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 10

سورة المجادلة

اِنَّمَا النَّجۡوٰی مِنَ الشَّیۡطٰنِ لِیَحۡزُنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ لَیۡسَ بِضَآرِّہِمۡ شَیۡئًا اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۰﴾

Private conversation is only from Satan that he may grieve those who have believed, but he will not harm them at all except by permission of Allah . And upon Allah let the believers rely.

۔ ( بر ی ) سرگوشیاں پس شیطانی کام ہے جس سے ایمانداروں کو رنج پہنچے گو اللہ تعالٰی کی اجازت کے بغیر وہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور ایمان والوں کو چاہیے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بےشک
النَّجۡوٰی
سرگوشی
مِنَ الشَّیۡطٰنِ
شیطان کی طرف سے ہے
لِیَحۡزُنَ
تا کہ وہ غمگین کرے
الَّذِیۡنَ
ان کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَلَیۡسَ
حالانکہ نہیں وہ
بِضَآرِّہِمۡ
نقصان دینے والا انہیں
شَیۡئًا
کچھ بھی
اِلَّا
مگر
بِاِذۡنِ اللّٰہِ
اللہ کے اذن سے
وَعَلَی اللّٰہِ
اور اللہ ہی پر
فَلۡیَتَوَکَّلِ
پس چاہیے کہ توکل کریں
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومن
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقیناً
النَّجۡوٰی
سرگوشی کرنا
مِنَ الشَّیۡطٰنِ
شیطان کی طرف سے ہے
لِیَحۡزُنَ
تاکہ وہ غم میں مبتلاکرے 
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کوجو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَلَیۡسَ
حالانکہ نہیں
بِضَآرِّہِمۡ
ہرگزنقصان پہنچانے والاان کو
شَیۡئًا
کچھ بھی
اِلَّا
مگر
بِاِذۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے حکم سے
وَعَلَی
اوراوپر
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
پس لازم ہے کہ بھروسہ کریں مومن 
Translated by

Juna Garhi

Private conversation is only from Satan that he may grieve those who have believed, but he will not harm them at all except by permission of Allah . And upon Allah let the believers rely.

۔ ( بر ی ) سرگوشیاں پس شیطانی کام ہے جس سے ایمانداروں کو رنج پہنچے گو اللہ تعالٰی کی اجازت کے بغیر وہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور ایمان والوں کو چاہیے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ سرگوشی کرنا شیطان کا کام ہے تاکہ ان لوگوں کو غمزدہ بنادے جو ایمان لائے ہیں، حالانکہ اللہ کے اذن کے بغیر وہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ اور ایمان والوں کو تو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سرگوشی کرنا یقیناًشیطان کی طرف سے ہے تاکہ ان لوگوں کو وہ غم میں مبتلاکرے جوایمان لائے، حالانکہ اللہ کے حکم کے بغیراُنہیں ہرگزکچھ بھی نقصان پہچانے والانہیں پس لازم ہے کہ مومن اللہ تعالیٰ پربھروسہ کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whispering (for sinful acts) comes from the Shaitan (Satan), so that he may grieve those who believe, while it is not harmful to them in the least, except with Allah&s permission. And in Allah the believers must place their trust.

یہ جو ہے کانا پھوسی سو شیطان کا کام ہے تاکہ دلگیر کرے ایمان والوں کو اور وہ ان کا کچھ نہ بگاڑے گا بدون اللہ کے حکم کے اور اللہ پر چاہئے کہ بھروسہ کریں ایمان والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ نجویٰ تو شیطان کی طرف سے ہے تاکہ وہ اہل ایمان کو رنجیدہ کرے حالانکہ یہ (شیطان) انہیں کچھ بھی ضرر پہنچانے پر قادر نہیں مگر اللہ کے اذن سے۔ اور اہل ایمان کو صرف اللہ پر توکل ّکرنا چاہیے ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whispering is an act of Satan, one that aims at causing grief to the believers; yet without Allah's leave no harm can be caused to them. So in Allah should the believers put all their trust.

کانا پھوسی تو ایک شیطانی کام ہے ، اور وہ اس لیئے کی جاتی ہے کہ ایمان لانے والے لوگ اس سے رنجیدہ ہوں ، حالانکہ بے اذن خدا وہ نہیں کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی ، اور مومنوں کی اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے 25 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ایسی سرگوشی تو شیطان کی طرف سے ہوتی ہے تاکہ وہ ایمان والوں کو غم میں مبتلا کرے اور وہ اللہ کے حکم کے بغیر انہیں ذرا بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ کانا پھوسی شیطان کا کام ہے 1 ہے اس لیے یہ مطلب ہے کہ مسلمان (اپنے بھائیوں کے مارے جانے کی خبر سن کر) رنجیدہ ہوں حالانکہ اس کانا پھوسی سے مسلمانوں کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا جب تک خدا کا حکم نہ ہو اور مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسا رکھنا چاہیے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک ایسی سرگوشی محض شیطان کی طرف سے ہے تاکہ ایمان والوں کو رنج میں ڈالے اور وہ اللہ کے چاہے بغیر ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اور ایمان والوں کو چاہیے کہ وہ اللہ پر بھروسہ رکھیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہر اس قسم کی سرگوشی کرنا شیطانی کام ہے۔ جو مسلمانوں کو رنجیدہ کردے۔ حالانکہ جب تک اللہ کا حکم نہ ہو اس وقت تک وہ اہل ایمان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اور اہل ایمان کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کافروں کی) سرگوشیاں تو شیطان (کی حرکات) سے ہیں (جو) اس لئے (کی جاتی ہیں) کہ مومن (ان سے) غمناک ہوں مگر خدا کے حکم کے سوا ان سے انہیں کچھ نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ تو مومنو کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسہ رکھیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whisper is only from the Satan that he may grieve those who believe; and he can harm them not at all save with the leave of Allah. Wherefore in Allah let the believers trust.

(ایسی) سرگوشی بس شیطان ہی کی طرف سے ہے تاکہ وہ مسلمانوں میں رنج ڈالے اور انہیں کچھ بھی ضرر نہیں پہنچا سکتا مگر ہاں اللہ کے ارادہ سے ۔ اور ایمان والوں کو تو بس اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ سرگوشیاںشیطان کی طرف سے ہیں تاکہ وہ ایمان والوں کو غم پہنچائے حالانکہ اللہ کے اذن کے بدون وہ ان کو ذرا بھی نقصان پہنچانے پر قادر نہیں اور ایمان والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ ( کفار کے ) مشورے تو بس شیطان کی طرف سے ہیں تاکہ ایمان والوں کو غمگین کردیں حالانکہ وہ ( کفار ) ان ( مسلمانوں ) کو کوئی نقصان اللہ ( تعالیٰ ) کی اجازت کے بغیر نہیں پہنچاسکتے اور چاہیے کہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی پر ایمان والے بھروسا کیا کریں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کافروں کی سرگوشیاں تو شیطان کی حرکات سے ہیں جو اس لیے کی جاتی ہیں کہ مومن ان سے رنجیدہ ہوں مگر اللہ کے حکم کے سوا ان سے انہیں کچھ نقصان نہیں پہنچ سکتا تو مومنوں کو چاہیے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایسی سرگوشی تو محض شیطان کی طرف سے ہوتی ہے تاکہ اس طرح وہ غم میں ڈالے ان لوگوں کو جو ایمان لائے حالانکہ وہ ان کا نقصان کچھ بھی نہیں کرسکتا مگر اللہ ہی کے اذن سے اور اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے ایمان والوں کو

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ سرگوشی کرنا شیطان کاکام ہے تاکہ انکو غمزدہ بنادےجو ایمان لائے ہیں حالانکہ اللہ کے حکم کے بغیروہ کچھ نہیں بگاڑسکتی اور ایمان والوں کو تواللہ ہی پر بھروسہ کرناچاہیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ مشورت تو شیطان ہی کی طرف سے ہے ( ف۳۷ ) اس لیے کہ ایمان والوں کو رنج دے اور وہ اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا بےحکم خدا کے ، اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیے ( ف۳۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( منفی اور تخریبی ) سرگوشی محض شیطان ہی کی طرف سے ہوتی ہے تاکہ وہ ایمان والوں کو پریشان کرے حالانکہ وہ ( شیطان ) اُن ( مومنوں ) کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا مگر اللہ کے حکم سے ، اور اللہ ہی پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( کافروں کی یہ ) سرگوشی شیطان کی طرف سے ہے تاکہ وہ اہلِ ایمان کو رنج و غم پہنچائے حالانکہ وہ اللہ کے اذن کے بغیر انہیں کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور ایمان والوں کو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Secret counsels are only (inspired) by the Evil One, in order that he may cause grief to the Believers; but he cannot harm them in the least, except as Allah permits; and on Allah let the Believers put their trust.

Translated by

Muhammad Sarwar

Holding secret counsels for (evil purposes) is a work of satan to cause grief to the believers, but he can do no harm to them except by the will of God. Let the believers trust in God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Secret counsels are only from Shaytan, in order that he may cause grief to the believers. But he cannot harm them in the least, except as Allah permits. And in Allah let the believers put their trust.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Secret counsels are only (the work) of the Shaitan that he may cause to grieve those who believe, and he cannot hurt them in the least except with Allah's permission, and on Allah let the believers rely.

Translated by

William Pickthall

Lo! Conspiracy is only of the devil, that he may vex those who believe; but he can harm them not at all unless by Allah's leave. In Allah let believers put their trust.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह कानाफूसी तो केवल शैतान की ओर से है, ताकि वह उन्हें ग़म में डाले जो ईमान लाए हैं। हालाँकि अल्लाह की अवज्ञा के बिना उसे कुछ भी हानि पहुँचाने की सामर्थ्य प्राप्त नहीं। और ईमान वालों को तो अल्लाह ही पर भरोसा रखना चाहिए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ایسی سرگوشی محض شیطان کی طرف سے (یعنی اس کے بہکانے سے) ہے تاکہ مسلمانوں کو رنج میں ڈالے اور وہ (شیطان) بدون خدا کے ارادے کے ان کو کچھ ضرر نہیں پہنچاسکتا (6) اور مسلمانوں کو (ہر امر میں) اللہ ہی پر توکل کرنا چاہئیے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سرگوشی تو ایک شیطانی کام ہے اور وہ اس لیے کی جاتی ہے کہ ایمان لانے والے لوگ اس سے پریشان ہوں، حالانکہ اللہ کے حکم کے بغیر انہیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور مومنوں کو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کانا پھوسی تو ایک شیطانی کام ہے ، اور وہ اس لئے کی جاتی ہے کہ ایمان لانے والے لوگ اس سے رنجیدہ ہوں ، حالانکہ بےاذن خدا وہ انہیں کچھ بھی نقصان نہیں پہنچاسکتی ، اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بات یہی ہے کہ سرگوشی شیطان کی طرف سے ہے تاکہ وہ ایمان والوں کو رنجیدہ کرے اور وہ بغیر اللہ کے حکم کے انہیں کچھ بھی نقصان نہیں دے سکتا اور مومن بندے اللہ ہی پر بھروسہ کریں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ جو ہے کانا پھوسی سو شیطان کا کام ہے تاکہ دل گیر کرے ایمان والوں کو اور وہ ان کا کچھ نہ بگاڑے گا بدون اللہ کے حکم کے اور اللہ پر چاہیے کہ بھروسہ کریں ایمان والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس قسم کی بری سرگوشی محض شیطان کا کام ہے تاکہ وہ مسلمانوں کو رنج میں مبتلا کرے حالانکہ وہ اللہ تعالیٰ کی مشیت کے بغیر مسلمانوں کو کچھ بھی ضرر نہیں پہنچا سکتا اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔