Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 12

سورة المجادلة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نَاجَیۡتُمُ الرَّسُوۡلَ فَقَدِّمُوۡا بَیۡنَ یَدَیۡ نَجۡوٰىکُمۡ صَدَقَۃً ؕ ذٰلِکَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ وَ اَطۡہَرُ ؕ فَاِنۡ لَّمۡ تَجِدُوۡا فَاِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲﴾

O you who have believed, when you [wish to] privately consult the Messenger, present before your consultation a charity. That is better for you and purer. But if you find not [the means] - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

اے مسلمانو! جب تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سرگوشی کرنا چاہو تو اپنی سرگوشی سے پہلے کچھ صدقہ دے دیا کرو یہ تمہارے حق میں بہتر اور پاکیزہ تر ہے ہاں اگر نہ پاؤ تو بیشک اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِذَا
جب
نَاجَیۡتُمُ
سرگوشی کرو تم
الرَّسُوۡلَ
رسول سے
فَقَدِّمُوۡا
تو پیش کرو
بَیۡنَ
پہلے
یَدَیۡ نَجۡوٰىکُمۡ
اپنی سرگوشی کے
صَدَقَۃً
صدقہ
ذٰلِکَ
یہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَاَطۡہَرُ
اور زیادہ پاکیزہ
فَاِنۡ
پھر اگر
لَّمۡ
نہ
تَجِدُوۡا
تم پاؤ
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے 
الَّذِیۡنَ
لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِذَا
جب
نَاجَیۡتُمُ
سرگوشی کروتم
الرَّسُوۡلَ
رسول سے
فَقَدِّمُوۡا
توپیش کیاکرو
بَیۡنَ یَدَیۡ
پہلے
نَجۡوٰىکُمۡ
اپنی سرگوشی سے
صَدَقَۃً
صدقہ
ذٰلِکَ
یہ
خَیۡرٌ
زیادہ بہترہے
لَّکُمۡ
تمہارے حق میں
وَاَطۡہَرُ
اوربہت پاکیزہ ہے 
فَاِنۡ
پھراگر
لَّمۡ
نہ
تَجِدُوۡا
پاؤتم
فَاِنَّ
تویقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حدبخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والاہے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, when you [wish to] privately consult the Messenger, present before your consultation a charity. That is better for you and purer. But if you find not [the means] - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

اے مسلمانو! جب تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سرگوشی کرنا چاہو تو اپنی سرگوشی سے پہلے کچھ صدقہ دے دیا کرو یہ تمہارے حق میں بہتر اور پاکیزہ تر ہے ہاں اگر نہ پاؤ تو بیشک اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! جب تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سرگوشی کرنا چاہو تو اپنی سرگوشی سے پہلے (مساکین کو) صدقہ کیا کرو۔ یہ تمہارے لئے بہتر اور پاکیزہ تر بات ہے۔ ہاں اگر تم صدقہ دینے کے لئے کچھ نہ پاؤ تو بلاشبہ اللہ بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اےلوگو جو ایمان لائےہو! جب تم رسول سے کوئی سرگوشی تو اپنی سرگوشی سے پہلے صدقہ پیش کیا کرو،ےیہ تمہا رے حق میں زیادہ بہتراوربہت پاکیزہ ہے پھر اگرنہ پائوتو یقینااللہ تعالی بے حد بخشنے والا،نہایت رحم والا ہے-

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 those who believe, when you consult the Messenger in private, then offer something in charity before your consultation. That is better for you and purer. But if you find nothing (to offer), then Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اے ایمان والو ! جب تم کان میں بات کہنا چاہو رسول سے تو آگے بھیجو اپنی بات کہنے سے پہلے خیرات، یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اور بہت ستھرا پھر اگر نہ پاؤ تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! جب تم رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تخلیہ میں کوئی بات کرنا چاہو تو اپنی اس بات چیت سے پہلے کچھ صدقہ دے دیا کرو۔ یہ تمہارے لیے بہتر بھی ہے اور زیادہ پاکیزہ بھی۔ البتہ اگر تم (صدقہ دینے کے لیے) کچھ نہ پائو تو اللہ بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, when you come to the Messenger for private consultation, offer some charity before your consultation with him. That is better for you and more conducive to purity. But if you find nothing to offer in charity, then know that Allah is Most Merciful, Most Compassionate.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب تم رسول سے تخلیہ میں بات کرو تو بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ 29 دو ۔ یہ تمہارے لیئے بہتر اور پاکیزہ تر ہے ۔ البتہ اگر تم صدقہ دینے کے لئے کچھ نہ پاؤ تو اللہ غفور و رحیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جب تم رسول سے تنہائی میں کوئی بات کرنا چاہو تو اپنی اس تنہائی کی بات سے پہلے کچھ صدقہ کردیا کرو ۔ ( ٨ ) یہ طریقہ تمہارے حق میں بہتر اور زیادہ ستھرا طریقہ ہے ۔ ہاں اگر تمہارے پاس ( صدقہ کرنے کے لیے ) کچھ نہ ہو تو اللہ بہت بخشنے والا ، بہت مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو جب تم پیغمبر کے کان میں کوئی بات کہنا چاہو تو ان میں بات کہنے سے پہلے کچھ خیرات سامنے دھر لیا کرو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اور اس سے دل صاف رہیں گے پھر اگر تم کو خیرات کا مقدر نہ ہو تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! جب تم پیغمبر سے سرگوشی میں بات کرنا چاہو تو اپنی بات سے پہلے (مساکین کو) کچھ خیرات دے دیا کرو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور (گناہوں سے) پاک ہونے کا ذزریعہ ہے۔ پھر اگر تم نہ کرسکو تو یقینا اللہ بخشنے والے رحم کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! جب تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سرگوشی کرنا چاہو تو اپنی سرگوشی سے پہلے کچھ صدقہ خیرات کردیا کرو۔ اسی میں تمہارے لئے بہتری اور پاکیزگی ہے۔ پھر اگر تمہیں (صدقہ ) میسر نہ ہو تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! جب تم پیغمبر کے کان میں کوئی بات کہو تو بات کہنے سے پہلے (مساکین کو) کچھ خیرات دے دیا کرو۔ یہ تمہارے لئے بہت بہتر اور پاکیزگی کی بات ہے۔ اور اگر خیرات تم کو میسر نہ آئے تو خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! when ye go to whisper with the apostle, offer alms before your whispering; that is better for you and purer. Then if ye find not the wherewith, then verily Allah is Forgiving, Merciful.

اے ایمان والو جب تم رسول سے سرگوشی کرو تو اپنی سرگوشی سے قبل کچھ خیرات دے دیا کرو ۔ یہی تمہارے حق میں بہتر ہے اور پاک ہونے کا اچھا ذریعہ لیکن اگر تم مقدرت نہ رکھتے ہو تو اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! جب تمہیں رسول سے رازدارانہ بات کرنی ہو تو اپنی رازدارانہ بات سے پہلے کچھ صدقہ کرو ۔ یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر اور زیادہ پاکیزہ ہے ۔ پس اگر اس کی استطاعت نہ پاؤ تو بیشک اللہ بخشنے والا ، رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! جب تم رسول ( ﷺ ) سے ( کوئی ) خفیہ بات چیت کرنے لگو تو اپنی خفیہ بات چیت سے پہلے کچھ صدقہ دے دیا کرو ، یہ تمہارے لیے بہتر اور زیادہ پاکیزگی کا ذریعہ ہے ، پس اگر تم ( صدقے کی رقم ) نہ پاؤ تو ( بھی ) بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) خوب بخشنے والے بہت رحم فرمانے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! جب تم پیغمبر کے کان میں کوئی بات کہو تو بات کرنے سے پہلے مساکین کو کچھ خیرات دے دیا کرو۔ یہ تمہارے لیے بہتر ہے اور پاکیزگی کی بات ہے اور اگر خیرات تم کو میسرنہ آئے تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو جب تمہیں اللہ کے رسول سے کوئی تخلیے میں کرنا ہو تو تم اپنی اس بات سے پہلے کچھ صدقہ کرلیا کرویہ تمہارے لئے بہت اچھا اور بڑا پاکیزہ طریقہ ہے پس اگر تم (اس کی گنجائش) نہ پاؤ تو (کوئی حرج نہیں کہ) یقینا اللہ بڑا ہی معاف کرنے والا انتہائی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! جب تم رسول سے سرگوشی کرناچاہوتواپنی سرگوشی سے پہلے صدقہ دیاکرویہ تمہارے لئے بہتر اور پاکیزہ تر بات ہے ہاں اگرصدقہ دینے کے لئے کچھ نہ پائوتوبلاشبہ اللہ بخشنے والا ، رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو جب تم رسول سے کوئی بات آہستہ عرض کرنا چاہو تو اپنی عرض سے پہلے کچھ صدقہ دے لو ( ف٤۲ ) یہ تمہارے لیے بہت بہتر اور بہت ستھرا ہے ، پھر اگر تمہیں مقدور نہ ہو تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! جب تم رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے کوئی راز کی بات تنہائی میں عرض کرنا چاہو تو اپنی رازدارانہ بات کہنے سے پہلے کچھ صدقہ و خیرات کر لیا کرو ، یہ ( عمل ) تمہارے لئے بہتر اور پاکیزہ تر ہے ، پھر اگر ( خیرات کے لئے ) کچھ نہ پاؤ تو بیشک اللہ بہت بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! جب تم پیغمبر سے تنہائی میں کوئی بات کرنا چاہو تو اپنی اس رازدارانہ بات سے پہلے کچھ صدقہ دے دیا کرو یہ بات تمہارے لئے بہتر ہے اور پاکیزہ تر ہے اور اگر اس کے لئے کچھ نہ پاؤ تو بلاشبہ اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! When ye consult the Messenger in private, spend something in charity before your private consultation. That will be best for you, and most conducive to purity (of conduct). But if ye find not (the wherewithal), Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, whenever you consult the Prophet, offer charity before your consultation. This will be better for you and more pure. However, if you do not find anything to give in charity, then God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! When you (want to) consult the Messenger in private, spend something in charity before your private consultation. That will be better and purer for you. But if you find not (the means for it), then verily, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! when you consult the Apostle, then offer something in charity before your consultation; that is better for you and purer; but if you do not find, then surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! When ye hold conference with the messenger, offer an alms before your conference. That is better and purer for you. But if ye cannot find (the wherewithal) then lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! जब तुम रसूल से अकेले में बात करो तो अपनी गुप्त वार्ता से पहले सदक़ा दो। यह तुम्हारे लिए अच्छा और अधिक पवित्र है। फिर यदि तुम अपने को इसमें असमर्थ पाओ, तो निश्चय ही अल्लाह बड़ा क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والوجب تم رسول سے سرگوشی (کرنے کا ارادہ) کیا کرو تو اپنی اس سرگوشی سے پہلے (مساکین کو) کچھ خیرات دیدیا کرو (2) یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور (گناہوں سے) پاک ہونے کا اچھا ذریعہ ہے (3) پھر اگر تم کو (صدقہ دینے کی) مقدور نہ ہو تو اللہ غفور رحیم ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! جب تم رسول سے علیحدگی میں بات کرو تو بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ کیا کرو یہ تمہارے لیے بہتر اور اچھا کام ہے۔ اگر تم صدقہ دینے کے لیے کچھ نہ پاؤ تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب تم رسول سے تخلیہ میں بات کرو تو بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ دو ، یہ تمہارے لئے بہتر اور پاکیزہ تر ہے ۔ البتہ اگر تم صدقہ دینے کے لئے کچھ نہ پاؤ تو اللہ غفور ورحیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! جب تم رسول سے سرگوشی کرو تو اپنی سرگوشی سے پہلے کچھ صدقہ دے دیا کرو، یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور پاک ہونے کا اچھا ذریعہ ہے، سو اگر تم نہ پاؤ تو اللہ عفور ہے رحیم ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو تم کان میں بات کہنا چاہو رسول سے تو آگے بھیجو اپنی بات کہنے سے پہلے خیرات یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اور بہت ستھرا پھر اگر نہ پاؤ تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والوں جب تم رسول سے کوئی سرگوشی کرنا چاہو تو اس اپنی سرگوشی سے پہلے کچھ خیرات دے دیا کرو یہ خیرات کردینا تمہارے لئے بہتر اور پاکیزہ تر ہے پھر اگر تم کو کچھ میسر نہ ہو تو اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔