Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 13

سورة المجادلة

ءَاَشۡفَقۡتُمۡ اَنۡ تُقَدِّمُوۡا بَیۡنَ یَدَیۡ نَجۡوٰىکُمۡ صَدَقٰتٍ ؕ فَاِذۡ لَمۡ تَفۡعَلُوۡا وَ تَابَ اللّٰہُ عَلَیۡکُمۡ فَاَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ ؕ وَ اللّٰہُ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿٪۱۳﴾  2

Have you feared to present before your consultation charities? Then when you do not and Allah has forgiven you, then [at least] establish prayer and give zakah and obey Allah and His Messenger. And Allah is Acquainted with what you do.

کیا تم اپنی سرگوشی سے پہلے صدقہ نکالنے سے ڈر گئے؟ پس جب تم نے یہ نہ کیا اور اللہ تعالٰی نے بھی تمہیں معاف فرما دیا تو اب ( بخوبی ) نمازوں کو قائم رکھو زکوۃ دیتے رہا کرو اور اللہ تعالٰی کی اور اس کے رسول کی تابعداری کرتے رہو تم جو کچھ کرتے ہو اس ( سب ) سے اللہ ( خوب ) خبردار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ءَاَشۡفَقۡتُمۡ
کیا ڈر گئے تم
اَنۡ
کہ
تُقَدِّمُوۡا
تم پیش کرو
بَیۡنَ یَدَیۡ
پہلے
نَجۡوٰىکُمۡ
اپنی سرگوشی کے
صَدَقٰتٍ
صدقات
فَاِذۡ
پھر جب
لَمۡ
نہ
تَفۡعَلُوۡا
تم نے کیا
وَتَابَ
اور مہربان ہوا
اللّٰہُ
اللہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فَاَقِیۡمُوا
تو قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتُوا
اور ادا کرو
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
وَاَطِیۡعُوا
اور اطاعت کرو
اللّٰہَ
اللہ
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
وَاللّٰہُ
اور اللہ
خَبِیۡرٌۢ
خوب باخبر ہے
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

ءَاَشۡفَقۡتُمۡ
کیاڈرگئے تم 
اَنۡ
یہ کہ 
تُقَدِّمُوۡا
تم پیش کرو
بَیۡنَ یَدَیۡ
پہلے
نَجۡوٰىکُمۡ
اپنی سرگوشی سے
صَدَقٰتٍ
صدقہ
فَاِذۡ
سوجب
لَمۡ تَفۡعَلُوۡا
نہ تم نے ایساکیا
وَتَابَ
اورمعاف کردیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلَیۡکُمۡ
تمہیں
فَاَقِیۡمُوا
توتم قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتُوا
اوردیتے رہو
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
وَاَطِیۡعُوا
اوراطاعت کرتے رہو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اوراس کے رسول کی
وَاللّٰہُ
اوراللہ تعالیٰ
خَبِیۡرٌۢ
پوری طرح باخبرہے
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Have you feared to present before your consultation charities? Then when you do not and Allah has forgiven you, then [at least] establish prayer and give zakah and obey Allah and His Messenger. And Allah is Acquainted with what you do.

کیا تم اپنی سرگوشی سے پہلے صدقہ نکالنے سے ڈر گئے؟ پس جب تم نے یہ نہ کیا اور اللہ تعالٰی نے بھی تمہیں معاف فرما دیا تو اب ( بخوبی ) نمازوں کو قائم رکھو زکوۃ دیتے رہا کرو اور اللہ تعالٰی کی اور اس کے رسول کی تابعداری کرتے رہو تم جو کچھ کرتے ہو اس ( سب ) سے اللہ ( خوب ) خبردار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ اپنی سرگوشی سے پہلے صدقے ادا کرو ۔ پھر جب تم نے ایسا نہیں کیا اور اللہ نے بھی تمہیں (اس سے) معاف کردیا تو اب نماز قائم کرتے اور زکوٰۃ دیتے رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاتم ڈرگئے ہوکہ تم اپنی سرگوشی سے پہلے صدقات پیش کروسوجب تم نے ایسا نہیں کیا اوراﷲ تعالیٰ نے بھی تمہیں معاف کردیاہے توتم نمازقائم کرواور زکوٰۃ دیتے رہو اور اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول کی اطاعت کرواور جوکچھ بھی تم کرتے ہو اﷲ تعالیٰ اُس سے پوری طرح باخبرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you become afraid of offering charities before your consultation? So when you did not do so, and Allah has forgiven you, then establish salah, and pay zakah, and obey Allah and His Messenger. And Allah is well-aware of what you do.

کیا تم ڈر گئے کہ آگے بھیجا کرو کان کی بات سے پہلے خیراتیں سو جب تم نے نہ کیا اور اللہ نے معاف کردیا تم کو تو اب تم قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰة اور حکم پر چلو اللہ اور اس کے رسول کے اور اللہ کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم ڈر گئے اس سے کہ (رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ) اپنی تنہائی کی باتوں سے پہلے صدقات پیش کرو ؟ پھر جب تم نے یہ نہیں کیا اور اللہ نے بھی تم پر نظر ِ عنایت فرما دی تو بس نماز قائم رکھو زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرتے رہو۔ اور اللہ باخبر ہے اس سے جو تم کر رہے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Are you afraid that you will have to offer charity when you hold private conversation with the Prophet? But if you are unable to do so and Allah pardons you, then establish Prayer and pay Zakah, and obey Allah and His Messenger. Allah is well aware of all that you do.

کیا تم ڈر گئے اس بات سے کہ تخلیہ میں گفتگو کرنے سے پہلے تمھیں صدقات دینے ہوں گے؟ اچھا ، اگر تم ایسا نہ کرو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اللہ نے تم کو اس سے معاف کر دیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو نماز قائم کرتے رہو ، زکوۃ دیتے رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو ۔ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے30 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ اپنی تنہائی کی بات سے پہلے صدقات دیا کرو؟ اب جبکہ تم ایسا نہیں کرسکے ، اور اللہ نے تمہیں معاف کردیا تو تم نماز قائم کرتے ہو ، اور زکوٰۃ دیتے رہو ، اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے رہو ۔ ( ٩ ) اور جو کام بھی تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو کیا تم اس حکم سے کہ یغمبر کے کان میں کوئی بات کہنے سے پہلے خیرات دھر لیا کرو ڈر گئے 6 تو خیر جب تم ایسا نہ کرسکے اور اللہ تعالیٰ نے تمہارا قصور معاف کردیا تو اتنا تو ضرور کرو کہ نماز کو درستی کے ساتھ ادا کرتے رہو اور زکوا 1 دیتے رہو اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانتے رہو اور اللہ تعالیٰ کو تمہارے سب کاموں کی خبر ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم بات کرنے سے پہلے صدقات کرنے سے ڈر گئے ! سو اگر تم (اس کو) نہ کرسکے اور اللہ نے تم پر عنایت فرمائی تو تم نماز پڑھتے اور زکوٰۃ دیتے رہو اور اللہ اور اس کے پیغمبر کی وفاداری کرتے رہو۔ اور اللہ کو تمہارے اعمال کی پوری خبر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ سرگوشی سے پہلے صدقہ کردیا کرو۔ پھر جب تم نے اس کو نہ کیا اور اللہ نے تم سے درگذر کرلیا تو نماز قائم کرو، زکوٰۃ دیتے رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو۔ اللہ کو معلوم ہے تم جو کچھ کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم اس سےکہ پیغمبر کے کان میں کوئی بات کہنے سے پہلے خیرات دیا کرو ڈر گئے؟ پھر جب تم نے (ایسا) نہ کیا اور خدا نے تمہیں معاف کردیا تو نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے رہو اور خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے رہو۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Shrink ye at your offering the alms before your whispering! Then, when ye could do it not, and Allah relented toward you, establish prayer and pay the poor-rate and obey Allah and His apostle. And Allah is Aware of that which ye work.

کیا تم اس سرگوشی کرنے کے قبل خیرات کرنے (کے حکم) سے ڈرگئے ؟ سو (خیر) جب تم نہ کرسکے اللہ نے تمہارے حال پر توجہ فرمائی تو تم نماز کے پابند رہو اور زکوٰۃ دیا کرو اور کہا مانو اللہ اور اس کے رسول کا اور اللہ کو پوری خبر ہے تمہارے اعمال کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم اس بات سے اندیشہ ناک ہوئے کہ اپنی رازدارانہ باتوں سے پہلے صدقے پیش کرو ۔ پس جب تم نے یہ نہیں کیا اور اللہ نے تم پر رحم فرمایا تو نماز کا اہتمام رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو اور تم جو کچھ کرتے ہو ، اللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا تم اپنی خفیہ بات چیت سے پہلے صدقے کرنے سے ڈر گئے؟ پس اگر تم ( ایسا ) نہیں کرتے ( تو کوئی بات نہیں ) اور اللہ ( تعالیٰ ) نے تمہارے اوپر توجہ فرمائی / اللہ ( تعالیٰ ) نے تم پر ( اپنی رحمت سے ) توجہ فرمائی پس نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کرو اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے کاموں سے خوب باخبر ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم اس سے ڈ ر گئے کہ پیغمبر کے کان میں بات کہنے سے پہلے خیرات دیا کرو ؟ پھر جب تم نے ایسا نہ کیا اور اللہ نے تمہیں معاف کردیا تو نماز پڑھتے اور زکوٰۃ دیتے رہو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی فرمانبرداری کرتے رہو اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خبر دار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگ اس بات سے ڈرگئے ہو کہ تمہیں تخلیے میں بات کرنے سے پہلے کچھ صدقات دینے ہوں گے ؟ پس جب تم ایسا نہیں کرسکے اور اللہ نے بھی تمہارے حال پر عنایت فرمادی تو اب (تمہیں صرف یہ ہدایت ہے کہ) تم نماز قائم رکھو، زکوٰۃ ادا کرو، اور (صدقِ دل سے) اطاعت کرو اللہ کی اور اس کے رسول کی اور (یاد رکھو کہ) اللہ پوری طرح باخبر ہے ان سب کاموں سے جو تم لوگ کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم اسے بات سے ڈرگئے کہ سرگوشی سے پہلے صدقات دینے ہوں گے ، پس جب تم نے ایسانہیں کیا اوراللہ نے بھی تمہیں ( اس صدقہ کو اداکرنے سے ) معاف کردیاتواب نمازقائم کرتے رہو اور زکوۃ دیتے رہواوراللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اورجو کچھ تم کرتے ہواللہ اس سے باخبر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم اس سے ڈرے کہ تم اپنی عرض سے پہلے کچھ صدقے دو ( ف٤۳ ) پھر جب تم نے یہ نہ کیا ، اور اللہ نے اپنی مہر سے تم پر رجوع فرمائی ( ف٤٤ ) تو نماز قائم رکھو اور زکوٰة دو اور اللہ اور اس کے رسول کے فرمانبردار رہو ، اور اللہ تمہارے کاموں کو جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا ( بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ) تنہائی و رازداری کے ساتھ بات کرنے سے قبل صدقات و خیرات دینے سے تم گھبرا گئے؟ پھر جب تم نے ( ایسا ) نہ کیا اور اللہ نے تم سے باز پرس اٹھا لی ( یعنی یہ پابندی اٹھا دی ) تو ( اب ) نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور اللہ اور اُس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت بجا لاتے رہو ، اور اللہ تمہارے سب کاموں سے خوب آگاہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ ( رسول ( ص ) سے ) تنہائی میں بات کرنے سے پہلے صدقہ دو! اب جبکہ تم نے ایسانہیں کیا اور اللہ نے تمہاری توبہ قبول کر لی تو بس نماز قائم کرو اور زکوٰۃد و اور اللہ اور اس کے رسول ( ص ) کی اطاعت کرو اور تم جو کچھ کرتے ہواللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Is it that ye are afraid of spending sums in charity before your private consultation (with him)? If, then, ye do not so, and Allah forgives you, then (at least) establish regular prayer; practise regular charity; and obey Allah and His Messenger. And Allah is well-acquainted with all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Were you afraid that giving in charity before your consultation would make you poor? Since you did not offer such charity, God forgave you for this. At least be steadfast in prayer, pay the religious tax, and obey God and His Messenger. God is Well Aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Are you afraid of spending in charity before your private consultation (with him) If then you do it not, and Allah has forgiven you, then perform Salah and give Zakah and obey Allah and His Messenger. And Allah is All-Aware of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you fear that you will not (be able to) give in charity before your consultation? So when you do not do it and Allah has turned to you (mercifully), then keep up prayer and pay the poor-rate and obey Allah and His Apostle; and Allah is Aware of what you do.

Translated by

William Pickthall

Fear ye to offer alms before your conference? Then, when ye do it not and Allah hath forgiven you, establish worship and pay the poor-due and obey Allah and His messenger. And Allah is Aware of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम इस से डर गए कि अपनी गुप्त वार्ता से पहले सदक़े दो? जो जब तुम ने यह न किया और अल्लाह ने तुम्हें क्षमा कर दिया. तो नमाज़ क़ायम करो, ज़कात देते रहो और अल्लाह और उस के रसूल की आज्ञा का पालन करो। और तुम जो कुछ भी करते हो अल्लाह उस की पूरी ख़बर रखता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تم اپنی سرگوشی کے قبل خیرات دینے سے ڈر گئے ․ سو (اخیر) جب تم (اس کو) نہ کرسکے اور اللہ تعالیٰ نے تمہارے حال پر عنایت فرمائی تو تم نماز کے پابند رہو اور زکوٰة دیا کرو اور اللہ اور رسول (علیہ السلام) کا کہنا ماناکرو اور اللہ کو تمہارے سب اعمال کی پوری خبر ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم اس بات سے ڈر گئے۔ کہ علیحدگی میں گفتگو کرنے سے پہلے تمہیں صدقہ دینے ہوں گے ؟ اگر تم ایسا نہیں کرسکتے تو اللہ نے تمہیں اس سے معاف کردیا۔ نماز قائم کرتے رہو، زکوٰۃ دیتے رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو، تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم ڈر گئے اس بات سے کہ تخلیہ میں گفتگو کرنے سے پہلے تمہیں صدقات دینے ہوں گے ؟ اچھا ، اگر تم ایسا نہ کرو ........ اور اللہ نے تم کو اس سے معاف کردیا ........ تو نماز قائم کرتے رہو ، زکوة دیتے رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو ۔ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس بےباخبر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم اس بات سے ڈرگئے کہ اپنی سرگوشی سے پہلے صدقات دیا کرو، سو جب تم نے نہ کیا اور اللہ نے تمہارے حال پر مہربانی فرمائی سو نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو، اور اللہ اور اس کے رسول کی فرما نبرداری کرو اور اللہ تمہارے کاموں سے باخبر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم ڈر گئے کہ آگے بھیجا کرو کان کی بات سے پہلے خیراتیں سو جب تم نے نہ کیا اور اللہ نے معاف کردیا تم کو تو اب قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ اور حکم پر چلو اللہ کے اور اس کے رسول کے اور اللہ کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم اس حکم سے کہ اپنی سرگوشی سے قبل کچھ صدقہ دے دیا کرو ڈر گئے پھر جب تم نے اس کو نہ کیا اور اللہ نے تم کو درگزر بھی فرما دیا تو اب تم نماز کی پابندی کرو اور زکوٰۃ دیا کرو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کیا کرو اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو اس کی پوری خبر ہے۔