Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 17

سورة المجادلة

لَنۡ تُغۡنِیَ عَنۡہُمۡ اَمۡوَالُہُمۡ وَ لَاۤ اَوۡلَادُہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ شَیۡئًا ؕ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ؕ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۱۷﴾

Never will their wealth or their children avail them against Allah at all. Those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally

ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ کے ہاں کچھ کام نہ ّآئیں گی ۔ یہ تو جہنمی ہیں ہمیشہ ہی اس میں رہیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَنۡ
ہر گز نہ
تُغۡنِیَ
کام آئیں گے
عَنۡہُمۡ
انہیں
اَمۡوَالُہُمۡ
مال ان کے
وَلَاۤ
اور نہ
اَوۡلَادُہُمۡ
اولاد ان کی
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
اَصۡحٰبُ
ساتھی
النَّارِ
آگ کے
ہُمۡ
وہ
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَنۡ
ہرگزنہیں
تُغۡنِیَ
کام آئیں گے
عَنۡہُمۡ
ان کو
اَمۡوَالُہُمۡ
مال ان کے 
وَلَاۤ
اورنہ 
اَوۡلَادُہُمۡ
اولاد ان کی
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ 
اَصۡحٰبُ النَّارِ
آگ والے ہیں
ہُمۡ
وہ 
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Never will their wealth or their children avail them against Allah at all. Those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally

ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ کے ہاں کچھ کام نہ ّآئیں گی ۔ یہ تو جہنمی ہیں ہمیشہ ہی اس میں رہیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کے سامنے نہ ان کے مال کچھ کام آئیں گے اور نہ اولاد۔ یہی لوگ اہل دوزخ ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن کے مال اور اُن کی اولاداﷲ تعالیٰ (کے عذاب)سے ہرگزاُن کے کچھ کام نہیں آئیں گے یہی لوگ آگ والے ہیں،وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Their riches and their children will never benefit them against Allah. They are the people of the Fire. They will live there forever

کام نہ آئیں گے ان کو ان کے مال اور نہ ان کی اولاد اللہ کے ہاتھ سے کچھ بھی وہ لوگ ہیں دوزخ کے وہ اسی میں پڑے رہیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کے کچھ بھی کام نہیں آئیں گے ان کے اموال اور نہ ہی ان کی اولادیں اللہ سے بچانے کے لیے۔ یہ آگ والے ہیں اسی میں یہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Neither their possessions nor their offspring will be of any avail to them against Allah. They are the people of the Fire; therein they shall abide.

اللہ سے بچا نے کے لئے نہ ان کے مال کچھ کام آئیں گے نہ ان کی اولاد ۔ وہ دوزخ کے یار ہیں ، اسی میں وہ ہمیشہ رہیں گے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ کے مقابلے میں ان کے کچھ کام نہیں آئیں گے ۔ یہ دوزخ والے ہیں ۔ یہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کے مال اور ان کے بال بچے اللہ کے عذاب کے سامنے کچھ کام نہیں آئیں گے 2 یہ لوگ دوزخی ہیں وہ ہمیشہ دوزخ ہی میں رہیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کے اموال اور اولاد ان کو اللہ (کے عذاب) سے ذرا نہ بچا سکیں گے۔ یہ لوگ دوزخ کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کے مال اور ان کی اولادیں اللہ کے مقابلے میں ( ان کے) کسی کام نہ آسکیں گے یہ جہنم والے ہیں جو اس جہنم میں ہمیشہ رہیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا کے (عذاب کے) سامنے نہ تو ان کا مال ہی کچھ کام آئے گا اور نہ اولاد ہی (کچھ فائدہ دے گی) ۔ یہ لوگ اہل دوزخ ہیں اس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

There will not avail them against Allah their riches or their children at all. Th are the fellows of the Fire; therein they will be abiders.

ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ (کے عذاب) سے انہیں ذرا نہ بچا سکیں گی یہ لوگ دوزخ والے ہیں اسی میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کے مال اور ان کی اولاد ان کو اللہ کے غضب سے ذرا بھی بچانے والے نہیں بنیں گے ۔ یہ لوگ دوزخ والے ہیں ، یہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کے مال اور ان کی اولادیں اللہ ( تعالیٰ ) کے ( عذاب کے ) مقابلے میں کچھ بھی ان کے کم نہ آسکیں گی ، یہی ہیں دوزخ والے ، یہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کے عذاب کے سامنے نہ تو ان کا مال ہی کچھ کام آئے گا اور نہ اولاد ہی کچھ فائدہ دے گی یہ لوگ اہل دوزخ ہیں اس میں ہمیشہ جلتے رہیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ کے مقابلے میں نہ تو ان کے مال ان کے کچھ کام آسکیں گے اور نہ ہی ان کی اولادیں یہ جہنمی ہیں انہیں ہمیشہ اسی میں رہنا ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کے سامنے نہ ان کے مال کچھ کام آ ئینگے اور نہ اولاد ، یہی لوگ اہل جہنم ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ کے سامنے انہیں کچھ کام نہ دیں گے ( ف۵۲ ) وہ دوزخی ہیں ، انہیں اس میں ہمیشہ رہنا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ ( کے عذاب ) سے ہرگز نہ ہی اُن کے مال انہیں بچا سکیں گے اور نہ اُن کی اولاد ہی ( انہیں بچا سکے گی ) ، یہی لوگ اہلِ دوزخ ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ان کے مال اور ان کی اولاد انہیں ذرا بھی اللہ ( کے عذاب ) سے نہیں بچا سکیں گے یہ لوگ دوزخ والے ہیں وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Of no profit whatever to them, against Allah, will be their riches nor their sons: they will be Companions of the Fire, to dwell therein (for aye)!

Translated by

Muhammad Sarwar

Neither their wealth nor their children will be able to protect them against God. They will be the dwellers of hell fire wherein they will live forever.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Their children and their wealth will avail them nothing against Allah. They will be the dwellers of the Fire to dwell therein forever.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Neither their wealth nor their children shall avail them aught against Allah; they are the inmates of the fire, therein they shall abide.

Translated by

William Pickthall

Their wealth and their children will avail them naught against Allah. Such are rightful owners of the Fire; they will abide therein.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह से बचाने के लिए न उन के माल उन के कुछ काम आएँगे और न उन की सन्तान। वे आगवाले हैं। उसी में वे सदैव रहेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کے اموال اور اولاد (اللہ کے عذاب) سے ان کو ذرا نہ بچاسکیں گے اور یہ لوگ دوزخی ہیں۔ وہ لوگ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ کے ہاں ان کے مال اور اولاد کچھ کام نہیں آئیں گے وہ آگ میں داخل ہوں گے۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ سے بچانے کے لئے نہ ان کے مال کچھ کام آئیں گے نہ ان کی اولاد۔ وہ دوزخ کے یار ہیں ، اسی میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہرگز ان کے اموال اور اولاد اللہ سے بچانے کے لئے کچھ کام نہ آئیں گے یہ دوزخ والے ہیں اس میں، ہمیشہ رہیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کام نہ آئیں گے ان کو ان کے مال اور نہ ان کی اولاد اللہ کے ہاتھ سے کچھ بھی وہ لوگ ہیں دوزخ کے وہ اسی میں پڑے رہیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کے اموال اور ان کی اولاد اللہ کے ہاتھ سے ان کو ذرا بھی نہ بچاسکیں گے یہ لوگ اہل دوزخ ہیں یہ اس دوزخ میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔