Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 19

سورة المجادلة

اِسۡتَحۡوَذَ عَلَیۡہِمُ الشَّیۡطٰنُ فَاَنۡسٰہُمۡ ذِکۡرَ اللّٰہِ ؕ اُولٰٓئِکَ حِزۡبُ الشَّیۡطٰنِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزۡبَ الشَّیۡطٰنِ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ﴿۱۹﴾

Satan has overcome them and made them forget the remembrance of Allah . Those are the party of Satan. Unquestionably, the party of Satan - they will be the losers.

ان پر شیطان نے غلبہ حاصل کرلیا ہے اور انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے یہ شیطانی لشکر ہے ۔ کوئی شک نہیں کہ شیطانی لشکر ہی خسارے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِسۡتَحۡوَذَ
غلبہ پا لیا
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
فَاَنۡسٰہُمۡ
تو اس نے بھلا دیا انہیں
ذِکۡرَ
ذکر
اللّٰہِ
اللہ کا
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
حِزۡبُ
گروہ
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کا
اَلَاۤ
خبردار
اِنَّ
بےشک
حِزۡبَ
گروہ
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کا
ہُمُ
وہی ہیں
الۡخٰسِرُوۡنَ
جو خسارہ پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِسۡتَحۡوَذَ
غالب آچکاہے
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الشَّیۡطٰنُ
شیطان 
فَاَنۡسٰہُمۡ
سواس نے بھلادی انہیں
ذِکۡرَ
یاد
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
حِزۡبُ
گروہ ہیں
الشَّیۡطٰنِ
شیطانی
اَلَاۤ
سن لو!
اِنَّ
یقیناً
حِزۡبَ
گروہ
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کا
ہُمُ
وہی
الۡخٰسِرُوۡنَ
خسارہ پانے والاہے
Translated by

Juna Garhi

Satan has overcome them and made them forget the remembrance of Allah . Those are the party of Satan. Unquestionably, the party of Satan - they will be the losers.

ان پر شیطان نے غلبہ حاصل کرلیا ہے اور انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے یہ شیطانی لشکر ہے ۔ کوئی شک نہیں کہ شیطانی لشکر ہی خسارے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

شیطان ان پر مسلط ہوگیا ہے جس نے انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے۔ یہی لوگ شیطان کی پارٹی ہے۔ سن لو ! شیطان کی پارٹی کے لوگ ہی خسارہ اٹھانے والے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

شیطان اُن پرغالب آچکا ہے،سواُس نے اُنہیں اللہ تعالیٰ کی یاد بھلادی،یہی لوگ شیطانی گروہ ہیں سن لو!شیطان کا گروہ ہی یقیناخسارہ پانے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The shaitan (Satan) has prevailed upon them, so he has made them forget the remembrance of Allah. They are the party of shaitan. Be sure that it is (the members of the) party of Shaitan that are the losers.

قابو کرلیا ہے ان پر شیطان نے پھر بھلا دی ان کو اللہ کی یاد وہ لوگ ہیں گروہ شیطان کا سنتا ہے جو گروہ ہے شیطان کا وہی خراب ہوتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

شیطان نے ان کے اوپر قابو پا لیا ہے پس انہیں اللہ کی یاد بھلا دی ہے۔ یہ لوگ ہیں شیطان کی جماعت۔ آگاہ ہو جائو ! شیطان کی جماعت کے لوگ ہی حقیقت میں خسارہ اٹھانے والے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Satan has gained mastery over them and has made them neglect remembering Allah. They are the party of Satan. Behold, the party of Satan will be the losers.

شیطان ان پر مسلط ہو چکا ہے اور اس نے خدا کی یاد ان کے دل سے بھلا دی ہے ۔ وہ شیطان کی پارٹی کے لوگ ہیں ۔ خبر دار ہو ، شیطان کی پارٹی والے ہی خسارے میں رہنے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان پر شیطان نے پوری طرح قبضہ جما کر انہیں اللہ کی یاد سے غافل کردیا ہے ۔ یہ شیطان کا گروہ ہے ۔ یاد رکھو شیطان کا گروہ ہی نامراد ہونے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

شطان پر چڑھ بیٹھا ہے اور اس نے اللہ کییاد ان کو بھلا دیا 4 یہ لوگ شیطان کے لشکر ہیں ( اس کی فوج ہیں) سن رکھو شیطان کے لشکر والے ہی ضرور تباہ ہوں گے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان پر شیطان نے تسلط کرلیا ہے پھر ان کو اللہ کی یاد بھلا دی۔ یہی شیطان کا گروہ ہے خوب سن لو ! کہ بیشک شیطان کا گروہ ہی نقصان اٹھانے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان پر شیطان نے پوری طرح قابو پا رکھا ہے۔ جس نے انہیں اللہ کی یاد سے غاگل کر رکھا ہے۔ یہ شیطانی جماعت ہے۔ سنو ! کہ شیطان کا لشکر ہی تباہ ہونے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

شیطان نے ان کو قابو میں کرلیا ہے۔ اور خدا کی یاد ان کو بھلا دی ہے۔ یہ (جماعت) شیطان کا لشکر ہے۔ اور سن رکھو کہ شیطان کا لشکر نقصان اٹھانے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The Satan hath overpowered them, and so hath caused them to forget the remembrance of Allah. These are the band of the Satan. Lo! verily it is the Satan's band that shall be the losers.

ان پر شیطان چھا گیا ہے سو اس نے انہیں اللہ کی یاد بھلا دی ہے یہ لوگ شیطان کا گروہ ہیں خوب سن لو کہ شیطان کا گروہ ٹوٹے ہی میں پڑ کر رہنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان پر شیطان مسلط ہوگیا ہے ، پس اس نے ان کو خدا کی یاد بھلا دی ہے ۔ یہ لوگ شیطان کی پارٹی ہیں ۔ سن لو کہ شیطان کی پارٹی ہی نامراد ہونے والی ہے!

Translated by

Mufti Naeem

ان لوگوں پر شیطان نے غلبہ پالیا ہے پس اس نے ان کو اللہ ( تعالیٰ ) کی یاد بھلادی ، یہی ہیں شیطان کی جماعت ، خبردار شیطان کی جماعت ہی بلاشبہ نقصان میں ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

شیطان نے ان کو قابو میں کرلیا ہے اور اللہ کی یاد ان کو بھلا دی ہے۔ یہ جماعت شیطان کا لشکر ہے اور سن رکھو کہ شیطان کا لشکر نقصان اٹھانے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

شیطان نے ان پر اس طرح قابو پالیا ہے کہ اس نے ان کو اللہ کی یاد (کی دولت) بھلا دی یہ لوگ شیطان کا گروہ ہیں آگاہ رہو کہ شیطانی گروہ کے لوگ ہی اصل میں نقصان اٹھانے والے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

شیطان ان پر مسلط ہوگیا ہے جس نے انہیں اللہ کاذکربھلادیا ہے یہی لوگ شیطا ن کی جماعت ہیں ، سُن لو!شیطا ن کی جماعت کے لوگ ہی خسارہ اٹھانے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان پر شیطان غالب آگیا تو انہیں اللہ کی یاد بھلا دی ، وہ شیطان کے گروہ ہیں ، سنتا ہے بیشک شیطان ہی کا گروہ ہار میں ہے ( ف۵٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اُن پر شیطان نے غلبہ پا لیا ہے سو اُس نے انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے ، یہی لوگ شیطان کا لشکر ہیں ۔ جان لو کہ بیشک شیطانی گروہ کے لوگ ہی نقصان اٹھانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

شیطان نے ان پر غلبہ پا لیا ہے اور اس نے انہیں خدا کی یاد بُھلا دی ہے یہ لوگ شیطان کا گروہ ہیں آگاہ ہو کہ شیطانی گروہ ہی گھاٹا اٹھانے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Evil One has got the better of them: so he has made them lose the remembrance of Allah. They are the Party of the Evil One. Truly, it is the Party of the Evil One that will perish!

Translated by

Muhammad Sarwar

Satan has dominated them and has made them forget the guidance of God. They are Satan's party and the party of Satan will certainly suffer a great loss.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Shaytan has overpowered them. So he has made them forget the remembrance of Allah. They are the party of Shaytan. Verily, it is the party of Shaytan that will be the losers!.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The Shaitan has gained the mastery over them, so he has made them forget the remembrance of Allah; they are the Shaitan's party; now surely the Shaitan's party are the losers.

Translated by

William Pickthall

The devil hath engrossed them and so hath caused them to forget remembrance of Allah. They are the devil's party. Lo! is it not the devil's party who will be the losers?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन पर शैतान ने पूरी तरह अपना प्रभाव जमा लिया है। अतः उस ने अल्लाह की याद को उन से भुला दिया। वे शैतान की पार्टी वाले हैं। सावधान रहो शैतान की पार्टी वाले ही घाटे में रहने वाले हैं!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان پر شیطان نے پورا تسلط کرلیا ہے سو اس نے ان کو خدا کی یاد بھلادی (1) ․ یہ لوگ شیطان کا گروہ ہے خوب سن لو کہ شیطان کا گروہ ضرور برباد ہونے والا ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ شیطان ان پر مسلط ہوچکا ہے اور اس نے انہیں اللہ کی یاد بھلا دی ہے وہ شیطان کے ساتھی ہیں۔ خبردار شیطان کے ساتھی نقصان پانے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

شیطان ان پر مسلط ہوچکا ہے اور اس نے خدا کی یاد ان کے دل سے بھلا دی ہے۔ وہ شیطان کی پارٹی کے لوگ ہیں۔ خبردار رہو ، شیطان کی پارٹی والے ہی خسارے میں رہنے والے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

شیطان نے ان پر غلبہ پا لیا، سو انہوں نے اللہ کا ذکر بھلا دیا، یہ شیطان کا گروہ ہے، خبردار بیشک شیطان کا گروہ خسارے میں پڑجانے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

قابو کرلیا ہے ان پر شیطان نے پھر بھلا دی ان کو اللہ کی یاد وہ لوگ ہیں گروہ شیطان کا سنتا ہے جو گروہ ہے شیطان کا وہی خراب ہوتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان پر شیطان نے پوری طرح غلبہ پالیا ہے سو اس نے ان کو خدا کی یاد بھلا دی ہے یہ جماعت شیطان کا لشکر ہے خوب سن لو شیطان کا لشکر ہی یقینا تباہ ہونے والا ہے۔