Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 6

سورة المجادلة

یَوۡمَ یَبۡعَثُہُمُ اللّٰہُ جَمِیۡعًا فَیُنَبِّئُہُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا ؕ اَحۡصٰہُ اللّٰہُ وَ نَسُوۡہُ ؕ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ شَہِیۡدٌ ٪﴿۶﴾  1

On the Day when Allah will resurrect them all and inform them of what they did. Allah had enumerated it, while they forgot it; and Allah is, over all things, Witness.

جس دن اللہ تعالٰی ان سب کو اٹھائے گا پھر انہیں ان کے کئے ہوئے عمل سے آگاہ کرے گا جسے اللہ نے شمار رکھا ہے اور جسے یہ بھول گئے تھے اور اللہ تعالٰی ہرچیز سے واقف ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَبۡعَثُہُمُ
اٹھائے گا انہیں
اللّٰہُ
اللہ
جَمِیۡعًا
سب کے سب کو
فَیُنَبِّئُہُمۡ
پھر وہ بتائے گا انہیں
بِمَا
وہ جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
اَحۡصٰہُ
گن رکھا ہے اسے
اللّٰہُ
اللہ نے
وَنَسُوۡہُ
جب کہ وہ بھول چکے ہیں اسے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
شَہِیۡدٌ
گواہ ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَبۡعَثُہُمُ
اٹھائے گاان کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
جَمِیۡعًا
سب کو
فَیُنَبِّئُہُمۡ
توبتادے گاانہیں
بِمَا
جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
اَحۡصٰہُ
محفوظ کررکھا ہے اسے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَنَسُوۡہُ
اوروہ بھول گئے اسے
وَاللّٰہُ
اوراللہ تعالیٰ 
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیزکے
شَہِیۡدٌ
گواہ ہے
Translated by

Juna Garhi

On the Day when Allah will resurrect them all and inform them of what they did. Allah had enumerated it, while they forgot it; and Allah is, over all things, Witness.

جس دن اللہ تعالٰی ان سب کو اٹھائے گا پھر انہیں ان کے کئے ہوئے عمل سے آگاہ کرے گا جسے اللہ نے شمار رکھا ہے اور جسے یہ بھول گئے تھے اور اللہ تعالٰی ہرچیز سے واقف ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن اللہ ان سب کو زندہ کرکے اٹھائے گا تو انہیں بتادے گا کہ وہ کیا کچھ کرکے آئے ہیں۔ اللہ نے اس کا پورا ریکارڈ رکھا ہے جبکہ وہ خود اسے بھول گئے اور اللہ ہر ایک چیز پر حاضر و ناظر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن اﷲ تعالیٰ اُن سب کواُٹھائے گا تو اُنہیں بتادے گاجو جو اُنہوں نے عمل کیے۔ اﷲ تعالیٰ نے اُسے محفوظ کررکھاہے اور وہ اُسے بھول گئے اوراﷲ تعالیٰ ہر چیزپرگواہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

on the Day when Allah will raise all of them, and will tell them what they did; Allah has its full account, while they have forgotten it. And Allah is witness to everything.

جس دن کہ اٹھائے گا اللہ ان سب کو پھر جتلائے گا ان کو ان کے کئے کام اللہ نے وہ سب گن رکھے ہیں اور وہ بھول گئے اور اللہ کے سامنے ہے ہر چیز۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا پھر انہیں جتلا دے گا ان کے اعمال کے بارے میں جو انہوں نے کیے تھے۔ اللہ نے ان (اعمال) کو محفوظ کر رکھا ہے جبکہ وہ انہیں بھول چکے ہیں۔ اور اللہ تو ہرچیز پر خودگواہ ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

a chastisement that shall come upon them on the Day when Allah will raise them all to a new life and will inform them of their deeds. Allah has recorded it all while they have forgotten it. Allah is a witness over everything.

اس دن ( یہ ذلت کا عذاب ہونا ہے ) جب اللہ ان سب کو پھر سے زندہ کر کے اٹھا ئے گا اور انہیں بتا دے گا کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں ۔ وہ بھول گئے ہیں مگر اللہ نے ان کا سب کیا دھر گن گن کہ محفوظ کر رکھا ہے 17 ۔ اور اللہ ایک ایک چیز پر شاہد ہے ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس دن جب اللہ ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گا ، پھر انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا ۔ اللہ نے اسے گن گن کر محفوظ رکھا ہے ، اور یہ اسے بھول گئے ہیں ۔ اور اللہ ہر چیز کا گواہ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن اللہ تعالیٰ ان سب کو جلا اٹھائیگا پھر جیسے کام وہ دنیا میں کرتے رہے ان کو جتلا دیا جائے گا اللہ کو تو وہ سب یاد ہیں 1 اور وہ اپنے کئے ہوئے کام (کر کے) بھول گئے اور ہر چیز اللہ کے سامنے حاضر ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس دن اللہ ان سب کو زندہ کریں گے تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو بتائیں گے (کیونکہ) اللہ کے پاس وہ سب محفوظ ہے اور یہ اس کو بھول گئے اور اللہ ہر چیز سے واقف ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ دن (زیادہ دور نہیں ہے کہ) جب اللہ سب کو جمع کرے گا۔ پھر وہ ان کے کئے ہوئے کاموں سے آگاہ کرے گا جن اعمال کو وہ بھول گئے مگر اللہ نے شمار کر رکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ اور نگران ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو جتائے گا۔ خدا کو وہ سب (کام) یاد ہیں اور یہ ان کو بھول گئے ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

On the Day whereon Allah will raise them all together and declare Unto them that which they have worked. Allah hath taken count thereof, whilst they forget it. And Allah is over everything a Witness.

اس روز جس روز اللہ ان سب کو اٹھائے گا پھر ان کا سب کیا ہوا انہیں جتلائے گا اللہ نے اسے محفوظ رکھا اور یہ لوگ اسے بھول گئے اور اللہ تو ہر چیز پر مطلع ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( اس دن کو یاد رکھیں ) جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا اور ان کو ان کے سارے اعمال سے آگاہ کرے گا ۔ اللہ نے اس کو شمار کر رکھا ہے اور یہ لوگ اس کو بھلائے بیٹھے ہیں اور اللہ ہر چیز کے پاس حاضر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس دن اللہ ( تعالیٰ ) ان سب کو دوبارہ زندہ فرمائین گے پھر ان کو ان کے اعمال کی خبر دیںگے اللہ ( تعالیٰ ) نے اس ( عمل ) کو محفوظ فرما رکھا ہے اور یہ لوگ اسے بھول گئے اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر گواہ ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس دن اللہ ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو جتائے گا اللہ کو وہ سب کام یاد ہیں اور یہ ان کو بھول گئے ہیں اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس دن کہ اللہ ان سب کو پھر سے زندہ کر کے اٹھائے گا پھر ان کو وہ سب کچھ (کھول کر) بتادے گا جو یہ لوگ (زندگی بھر) کرتے رہے تھے یہ تو اسے بھول گئے ہیں مگر اللہ نے ان کا سب کیا دھرا گن گن کر محفوظ کر رکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر مطلع ہے

Translated by

Noor ul Amin

جس دن اللہ ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گاتوانہیں بتلادے گاکہ وہ کیا کرکے آئے ہیں ، اللہ نے اس کاپوراریکارڈ رکھا ہے وہ خوداسے بھول گئے اور اللہ ہرچیز پہ گوا ہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا ( ف۲۱ ) پھر انہیں ان کے کو تک جتادے گا ( ف۲۲ ) اللہ نے انہیں گن رکھا ہے اور وہ بھول گئے ( ف۲۳ ) اور ہر چیز اللہ کے سامنے ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن اللہ ان سب لوگوں کو ( دوبارہ زندہ کر کے ) اٹھائے گا پھر انہیں اُن کے اعمال سے آگاہ فرمائے گا ، اللہ نے ( ان کے ) ہر عمل کو شمار کر رکھا ہے حالانکہ وہ اسے بھول ( بھی ) چکے ہیں ، اور اللہ ہر چیز پر مطّلع ( اور آگاہ ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

جس دن اللہ ان سب کو زندہ کر کے اٹھائے گا تو انہیں بتائے گا جو کچھ انہوں نے کیا تھا اللہ نے تو ( ان کے اعمال کو ) محفوظ رکھا مگر وہ بھول گئے اور اللہ ہر چیز پر شاہد ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

On the Day that Allah will raise them all up (again) and show them the Truth (and meaning) of their conduct. Allah has reckoned its (value), though they may have forgotten it, for Allah is Witness to all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when everyone will be resurrected, God will tell them about their deeds which He has recorded in their entirety - while they themselves have forgotten them. God is the witness over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

On the Day when Allah will resurrect them all together and inform them of what they did. Allah has kept account of it, while they have forgotten it. And Allah is Witness over all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On the day when Allah will raise them up all together, then inform them of what they did: Allah has recorded it while they have forgotten it; and Allah is a witness of all things.

Translated by

William Pickthall

On the day when Allah will raise them all together and inform them of what they did. Allah hath kept account of it while they forgot it. And Allah is Witness over all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन अल्लाह उन सबको उठा खड़ा करेगा और जो कुछ उन्होंने किया होगा, उस से उन्हें अवगत करा देगा। अल्लाह ने उस की गणना कर रखी है, और वे उसे भूले हुए हैं, और अल्लाह हर चीज़ का साक्षी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس روز ان سب کو اللہ تعالیٰ دوبارہ زندہ کرے گا پھر ان کا سب کیا ہوا ان کو بتلادیگا (کیونکہ) اللہ تعالیٰ نے وہ محفوظ کر رکھا ہے اور یہ لوگ بھول گئے (1) اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر مطلع ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس دن اللہ سب لوگوں کو اٹھائے گا اور انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا عمل کیے ہیں، وہ بھول گئے ہیں لیکن ” اللہ “ نے اسے شمار کر رکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس دن (یہ ذلت کا عذاب ہونا ہے) جب اللہ ان سب کو پھر سے زندہ کرکے اٹھائے گا۔ اور انہیں بتادے گا کہ وہ کیا کچھ کرکے آئے ہیں۔ وہ بھول گئے ہیں مگر اللہ نے ان کا سب کیا دھڑاگن گن کر محفوظ کررکھا ہے اور اللہ ایک ایک چیز پر شاہد ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس روز ان سب کو اللہ تعالیٰ دوبارہ زندہ فرمائے گا پھر ان کا سب کیا ہوا ان کو بتلا دے گا اللہ تعالیٰ نے اسے محفوظ کر رکھا ہے اور یہ لوگ اس کو بھول گئے ہیں، اور اللہ ہر چیز پر مطلع ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن کہ اٹھائے گا اللہ ان سب کو پھر جتلائے گا ان کو ان کے کیے کام اللہ نے وہ سب گن رکھے ہیں اور وہ بھول گئے، اور اللہ کے سامنے ہے ہر چیز

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ عذاب اس دن ہوگا جس دن اللہ تعالیٰ ان سب کو زندہ کرے گا پھر ان کو ان اعمال سے آگاہ کرے گا جو انہوں نے کئے تھے خدا ان سب اعمال کو شمار کررکھا ہے حالانکہ یہ خود ان کو کرکے بھول گئے اور اللہ تعالیٰ ہرچیز پر نگراں ہے۔